پاکستانی فری لانسرز نے تاریخ رقم کر دی
اشاعت کی تاریخ: 20th, February 2026 GMT
ایس آئی ایف سی کی معاونت سے پاکستان کا ڈیجیٹل معیشت اور ٹیکنالوجی شعبہ نئی بلندیوں تک پہنچ گیا۔
پاکستانی فری لانسرز نےمالی سال 26کی پہلی ششماہی میں 557 ملین ڈالرز کاقیمتی زرمبادلہ کمایا۔ پہلی ششماہی میں گزشتہ سال کے مقابلے میں 58 فیصد زیادہ زرمبادلہ کااہم سنگ میل عبورکیا گیا۔
یہ سنگ میل سافٹ ویئر ڈویلپمنٹ، ڈیجیٹل مارکیٹنگ، گرافک ڈیزائن اور ای کامرس میں عالمی مرکز ہونے کا مظہر ہے۔ جدید سہولتکاری، تربیتی پروگرام اور سازگار ماحولیاتی نظام کے باعث ملک میں فری لانسنگ اکانومی فروغ پا رہی ہے۔
پاکستان میں 170 سے زائد وینچر کیپیٹل اسٹارٹ اپس موجود ہیں جن کی مشترکہ انٹرپرائز ویلیو 4 بلین ڈالر سے زیادہ ہے۔
پاکستان میں وینچر کیپیٹل اسٹارٹ اپس کی ترقی کی اس رفتار نےبھارت ، دبئی اور نیویارک کو بھی پیچھے چھوڑ دیا ہے۔
ایس آئی ایف سی کی سہولت کاری کی بدولت پاکستان تیزی سے ابھرتی ہوئی ٹیک معیشت بن کر عالمی سرمایہ کاروں کی توجہ کا مرکز بن رہا ہے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں بے قابو، فی بیرل 100 ڈالر سے متجاوز
تازہ اعداد و شمار کے مطابق برطانوی خام تیل (برینٹ) 100.56 ڈالر فی بیرل میں فروخت ہو رہا ہے، جبکہ امریکی خام تیل (ڈبلیو ٹی آئی) کی قیمت بڑھ کر 92.05 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گئی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ ایران پر امریکی جارحیت کے بعد عالمی توانائی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جبکہ برطانوی خام تیل 100 ڈالر فی بیرل کی سطح عبور کر گیا۔ تازہ اعداد و شمار کے مطابق برطانوی خام تیل (برینٹ) 100.56 ڈالر فی بیرل میں فروخت ہو رہا ہے، جبکہ امریکی خام تیل (ڈبلیو ٹی آئی) کی قیمت بڑھ کر 92.05 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گئی ہے۔
دوسری جانب متحدہ عرب امارات کا مربن خام تیل 108 ڈالر فی بیرل میں فروخت ہونے لگا ہے، جو عالمی منڈی میں توانائی کی بڑھتی ہوئی بے یقینی کی عکاسی کرتا ہے۔ادھر قدرتی گیس کی قیمت بھی بڑھ کر 2.95 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو (MMBtu) ہو گئی ہے، جس سے عالمی توانائی مارکیٹ میں کشیدگی کے اثرات مزید نمایاں ہو رہے ہیں۔