پاکستان ترقی کی منازل کی جانب گامزن، اب کوئی ہمیں روک نہیں سکتا :گورنر سندھ
اشاعت کی تاریخ: 20th, February 2026 GMT
ویب ڈیسک:گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری نے کہا ہے کہ پاکستان اب ترقی کی منازل پر جا رہا ہے، اب کوئی ہمیں روک نہیں سکتا ۔
امید رمضان کے عنوان سے پہلے افطار ڈنر سے خطاب کرتے ہوئے گورنرسندھ نے بتایا کہ مہمان خصوصی اطالوی قونصل جنرل نےبھی روزہ رکھا تھا اورساتھ ہی افطار کیا۔
کامران ٹیسوری نے کہا کہ اطالوی قونصل جنرل نے قرعہ اندازی کی، خوش نصیب نازیہ امتیاز کے نام 120 گز کا پلاٹ نکلا۔
لاہور:ٹرانسپورٹرز کو 15 دن کی مہلت، لین ڈسپلن یقینی بنانے کی ہدایت جاری
گورنر سندھ نے بتایا کہ قرعہ اندازی کے ذریعے عزیز اللہ اور سیدہ کونین کو عمرے کے ٹکٹ دیے گئے جبکہ معروف نعت خواں قاری وحید ظفرقاسمی اورخاور نقشبندی نے ہدیہ نعت پیش کیں۔
.
ذریعہ
ذریعہ: City 42
پڑھیں:
نذیر احمد جنجوعہ قائم مقام سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی پاکستان مقرر
ویب ڈیسک : امیر العظیم کے انتقال کے بعد امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے نذیر احمد جنجوعہ کو قائم مقام سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی پاکستان مقرر کردیا۔
نذیر احمد جنجوعہ نے قائم مقام سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی پاکستان کا حلف اٹھا لیا۔
اس سے قبل نذیر احمد جنجوعہ مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل تھے۔