واشنگٹن میں غزہ پیس بورڈ کے اجلاس کے موقع پر پاکستان علما کونسل کے چیئرمین حافظ محمد طاہر محمود اشرفی نے کہا کہ پاکستان اور اسلامی ممالک کی شمولیت فلسطینی عوام کے حق میں ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ پاکستان کا موقف فلسطین کے مسئلے پر یکساں اور متفقہ ہے، اور بعض عناصر صرف سیاسی مقاصد کے لیے افواہیں پھیلا رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:واشنگٹن: ٹرمپ کی زیر صدارت پیس بورڈ اجلاس، پاک بھارت جنگ پر بھی گفتگو

پاکستان علما کونسل کے چیئرمین نے اجلاس کے دوران کہا کہ وزیر اعظم میاں شہباز شریف اور فیلڈ مارشل حافظ سید عاصم منیر نے ہمیشہ فلسطین کے حق میں امت مسلمہ کی ترجمانی کی ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ غزہ امن بورڈ کے اجلاس میں وزیر اعظم پاکستان ایک بار پھر اصولی موقف واضح کریں گے۔

????️غزہ کی صورتحال پر امن بورڈکا اجلاس
????️چیئرمین پاکستان علماء کونسل حافظ محمد طاہر محمود اشرفی کی اہم گفتگو

چیئرمین پاکستان علماء کونسل حافظ محمد طاہر محمود اشرفی نے کہا ہے کہ پاکستان اور اسلامی ممالک کی غزہ امن بورڈ میں شمولیت اہل فلسطین کیلئے ہے ۔

پاکستان کی عوام اور… pic.

twitter.com/Eno0lCWzvR

— Eagle Eye (@zarrar_11PK) February 19, 2026

حافظ طاہر محمود اشرفی نے کہا کہ پاکستان کا موقف یہ ہے کہ ایک آزاد و خود مختار فلسطینی ریاست قائم کی جائے جس کا دارالحکومت القدس شریف ہو، غزہ کی مکمل تعمیر نو کی جائے، مکمل جنگ بندی عمل میں لائی جائے، اور اسرائیلی مظالم اور بربریت کا خاتمہ ہو۔

انہوں نے عالمی افواہوں کی بھی تردید کی اور کہا کہ جو لوگ صبح و شام یہ افواہیں پھیلا رہے تھے کہ غزہ امن بورڈ میں نتن یاہو اور وزیر اعظم شہباز شریف ایک ساتھ بیٹھیں گے، انہیں واضح کر دیا جاتا ہے کہ وزیر اعظم شہباز شریف موجود ہیں اور ان کا کوئی تعلق نتن یاہو سے نہیں۔ حافظ طاہر اشرفی نے لوگوں سے کہا کہ اب ایسی افواہیں نہ پھیلائیں تاکہ عوام میں غیر ضروری فکری انتشار پیدا نہ ہو۔

یہ بھی پڑھیں:وزیرِاعظم شہباز شریف دورۂ امریکا پر واشنگٹن پہنچ گئے، بورڈ آف پیس اجلاس میں شرکت کریں گے

یہ اجلاس اور پاکستان کا مؤقف عالمی میڈیا اور مسلم دنیا کے لیے ایک اہم پیغام رکھتا ہے کہ پاکستان فلسطینی عوام کے حق میں اپنی آواز بلند رکھے گا اور خطے میں امن قائم رکھنے کے لیے اپنا کردار ادا کرتا رہے گا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

پاکستان علما کونسل طاہر اشرفی غزہ غزہ پیس بورڈ فلسطین

ذریعہ

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: پاکستان علما کونسل طاہر اشرفی غزہ پیس بورڈ فلسطین طاہر محمود اشرفی شہباز شریف کہ پاکستان کے حق میں پیس بورڈ اشرفی نے کہا کہ کے لیے

پڑھیں:

سعودی عرب کی ابراہیمی معاہدے میں شمولیت تاریخی قدم ہوگا، نیتن یاہو کا ٹرمپ کی شرط پر ردعمل

نیتن یاہو - فوٹو: فائل

اسرائیلی وزیراعظم بن یامین نیتن یاہو نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے سعودی عرب پر سول جوہری معاہدے کےلیے ابراہیمی معاہدے میں شمولیت کی شرط سے متعلق ردِ عمل دے دیا۔ 

برطانوی خبر رساں ادارے رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر جاری ایک بیان میں اسرائیلی وزیراعظم کا کہنا تھا کہ سعودی عرب کا ’ابراہیمی معاہدے‘ میں شامل ہونا مشرقِ وسطیٰ میں امن و سلامتی کے لیے تاریخی اور عظیم پیش رفت ہوگی۔

خیال رہے کہ نیتن یاہو کی جانب سے یہ بیان امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اس اعلان کے بعد سامنے آیا جس میں انہوں نے امریکہ اور سعودی عرب کے درمیان ہونے والے سول جوہری معاہدے کا ذکر کیا تھا۔

سعودی عرب سے جوہری معاہدہ، ٹرمپ نے ابراہیمی معاہدے میں شمولیت کی شرط رکھ دی

اپنے بیان میں امریکی صدر کا کہنا تھا کہ امریکی محکمہ توانائی اور سعودی عرب کے درمیان سول جوہری معاہدہ منظور کرلیا جائے گا۔

صدر ٹرمپ نے واضح طور پر یہ شرط رکھی تھی کہ امریکہ اور سعودی عرب کے درمیان یہ سول جوہری معاہدہ اسی صورت ممکن ہوگا جب سعودی عرب باضابطہ طور پر ’ابراہیمی معاہدے‘ کا حصہ بنے گا۔

تاہم یہ علم میں رہے کہ اپنے بیان میں اسرائیلی وزیراعظم نے امریکہ اور سعودی عرب کے اس سول جوہری معاہدے کا براہِ راست کوئی تذکرہ نہیں کیا۔

متعلقہ مضامین

  • پاکستان ڈی ایٹ ممالک کے ساتھ مضبوط معاشی شراکت داری قائم کرنا چاہتا ہے، عرفان سومرو
  • ایران عرب ممالک پر نہیں بلکہ شیطانی اور دہشتگردی کے اڈوں پر حملے کر رہا ہے، علامہ رمضان توقیر
  • پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف فیشن ڈیزائن میں قائممقام وائس چانسلر کی تعیناتی کیلیے سینیٹ کا اجلاس طلب
  • نذیر احمد جنجوعہ قائم مقام سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی پاکستان مقرر
  • وزیراعظم کا  آئی ٹی برآمدات 4.6 ارب ڈالر تک پہنچنے پر اطمینان کا اظہار
  • ٹرمپ نے سعودی عرب سے سول جوہری معاہدہ ابراہیمی معاہدہ میں شمولیت سے مشروط کر دیا
  • ٹرمپ نے سعودی عرب سے سول جوہری معاہدے کو معاہدہ ابراہیمی میں شمولیت سے مشروط کردیا
  • جماعت اسلامی کے سیکریٹری جنرل امیرالعظیم انتقال کرگئے
  • جماعت اسلامی بنگلہ دیش کے رکنِ پارلیمنٹ  کی نوجوان خاتون کے ساتھ نازیبا ویڈیو سامنے آگئی
  • سعودی عرب کی ابراہیمی معاہدے میں شمولیت تاریخی قدم ہوگا، نیتن یاہو کا ٹرمپ کی شرط پر ردعمل