نائب وزیراعظم و وزیرِ خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار نے  نیو یارک کا ایک روزہ سرکاری دورہ مکمل کرلیا، اسحاق ڈار نے غزہ امن بورڈ کے اجلاس میں شرکت سمیت مختلف عالمی رہنماؤں سے ملاقاتیں بھی کیں۔

دفتر خارجہ کے مطابق وزیرخارجہ اسحاق ڈار نے نیویارک کا ایک روزہ سرکاری دورہ مکمل کرلیا ہے، اس دورے کے دوران انہوں نے فلسطین پر اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل کے اعلیٰ سطحی اجلاس میں حصہ لیا، جس کی صدارت برطانیہ کی وزیر خارجہ نے کی، اور بورڈ آف پیس کے پہلے اجلاس سے قبل دیگر امور پر بھی بریفنگ دی۔

یہ بھی پڑھیں: غزہ بورڈ آف پیس کے پہلے اجلاس میں کیا ہونے جا رہا ہے؟ ٹرمپ کا اہم اعلان

اسحاق ڈار نے امریکا میں متعدد دوطرفہ ملاقاتیں اور سرکاری مصروفیات انجام دیں۔

سلامتی کونسل کے اجلاس میں نائب وزیراعظم و وزیرِ خارجہ نے اسرائیل کے حالیہ یکطرفہ اور غیر قانونی اقدامات کی شدید مذمت کی، جن کا مقصد مقبوضہ مغربی کنارے پر کنٹرول بڑھانا تھا، اور فوری طور پر انہیں روکنے اور واپس لینے کا مطالبہ کیا۔

پاکستان کے اصولی موقف کو دہراتے ہوئے، انہوں نے فلسطینی عوام کے ناقابلِ تنسیخ حقِ خود ارادیت کی مضبوط حمایت کا اعادہ کیا، جو معتبر اور بین الاقوامی قانون اور متعلقہ اقوامِ متحدہ کی قراردادوں کے مطابق سیاسی عمل کے ذریعے حاصل ہو۔

 انہوں نے زور دیا کہ یہ عمل ایک آزاد، خودمختار، قابلِ عمل اور متصل ریاست فلسطین کے قیام کی طرف لے جائے، جو جون 1967 سے قبل کی سرحدوں پر مبنی ہو اور اس کا دارالحکومت القدس شریف ہو۔

یہ بھی پڑھیں: صدر ٹرمپ نے کینیڈین وزیراعظم سے غزہ بورڈ آف پیس میں شامل ہونے کی دعوت واپس لے لی

نائب وزیراعظم نے امید ظاہر کی کہ ریزولوشن 2803 کے فریم ورک میں بورڈ آف پیس ان اہداف کے حصول کے لیے ٹھوس اقدامات میں معاون ثابت ہوگا۔

دورے کے دوران انہوں نے مصر، اردن، انڈونیشیا اور برطانیہ کے ہم منصبوں کے ساتھ دوطرفہ ملاقاتیں کیں۔ علاوہ ازیں فلسطین کے وزیر و مستقل نمائندے اور شام کے مستقل نمائندے سے بھی ملاقات ہوئی۔

ملاقاتوں میں دوطرفہ تعلقات، علاقائی و بین الاقوامی صورتحال اور مشترکہ دلچسپی کے امور پر بات چیت ہوئی۔

دوطرفہ اجلاسوں میں نائب وزیراعظم و وزیرِ خارجہ نے سیاسی، اقتصادی، تجارتی، سرمایہ کاری، دفاع اور عوامی سطح کے تبادلوں سمیت تمام شعبوں میں تعاون کے مواقع پر گفتگو کی اور اعلیٰ سطحی رابطوں اور مؤثر ادارہ جاتی میکانزم کی اہمیت پر زور دیا تاکہ دوطرفہ تعلقات مزید مضبوط ہوں۔

یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم شہباز شریف اور صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے غزہ بورڈ آف پیس کے چارٹر پر دستخط کر دیے

یہ دورہ پاکستان کی اقوامِ متحدہ میں امن، انصاف اور بین الاقوامی قانون کے لیے فعال سفارتی مصروفیات کے ساتھ ساتھ کلیدی دوطرفہ ترجیحات کو آگے بڑھانے کے عزم کو ظاہر کرتا ہے۔

اردن کے نائب وزیرِاعظم و وزیرِخارجہ ایمن الصفدی سے ملاقات کے دوران دونوں رہنماؤں نے دوطرفہ تعلقات کا جائزہ لیا اور حالیہ پاک اردن مشترکہ وزارتی کمیشن (جے ایم سی) کے اجلاس سے پیدا ہونے والی مثبت پیشرفت کا خیرمقدم کیا۔ اس موقع پر باہمی تعاون کو اہم شعبوں میں مزید گہرا اور وسعت دینے پر اتفاق کیا گیا۔

فریقین نے علاقائی اور بین الاقوامی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا، خصوصاً غزہ اور مغربی کنارے کی موجودہ صورتحال پر گفتگو کی گئی۔ دونوں ممالک نے فلسطینی عوام کے جائز مؤقف اور حقِ خودارادیت کے لیے اپنی غیرمتزلزل حمایت کا اعادہ کیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

we news اسحاق ڈار پاکستان فلسطین.

ذریعہ

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: اسحاق ڈار پاکستان فلسطین بین الاقوامی اسحاق ڈار نے اجلاس میں انہوں نے کے لیے

پڑھیں:

وزیراعظم کا بی ٹو بی کانفرنس کی پیشرفت کے ماہانہ جائزہ اجلاس کی خود صدارت کا فیصلہ

وزیراعظم اجلاس کی صدارت کر رہے ہیں - فوٹو بشکریہ پی آئی ڈی

وزیراعظم شہباز شریف نے چین میں بی ٹو بی کانفرنس کے دوران ہوئی پیشرفت کے ماہانہ جائزہ اجلاس کی خود صدارت کا فیصلہ کیا ہے۔ 

دورہ چین میں پاک چین بزنس ٹو بزنس کانفرنس کے دوران لیے گئے فیصلوں کی پیشرفت کا جائزہ لینے کیلئے وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت اجلاس ہوا۔ جس میں وفاقی وزرا رانا تنویر، احد چیمہ، احسن اقبال، شزا فاطمہ خواجہ اور متعلقہ حکام شریک ہوئے۔

اس موقع پر وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ پاکستان اور چین کے نجی شعبے کے درمیان کاروباری روابط میں غیر معمولی اضافہ ہوا ہے۔ یہ اضافہ دونوں ممالک کی اقتصادی شراکت داری کے نئے دور کا آغاز ہے۔

پاک چین سرمایہ کاری، زراعت اور تعلیم سمیت مختلف شعبوں میں تعاون کیلئے مفاہمت کی 15 یادداشتوں پر دستخط

اسلام آباد پاکستان اور چین نے سرمایہ کاری، زراعت...

انہوں نے کہا کہ چین کے ساتھ صنعتی، زرعی اور تکنیکی تعاون سے برآمدات بڑھنے اور روزگار کے نئے مواقع پیدا ہوں گے۔ ہانگژو بی ٹو بی کانفرنس میں ایم اویوز کو جلد باقاعدہ معاہدوں اور مشترکہ منصوبوں میں تبدیل کیا جائے۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ چین کی اکیڈمی آف ایگریکلچرل سائنسز اور پاکستان ایگریکلچرل ریسرچ کونسل کے درمیان تعاون کو عملی جامہ پہنایا جائے۔ پاک چین مشترکہ منصوبوں سے پاکستان کے زرعی شعبے میں انقلابی تبدیلی لائی جاسکیں گی۔

اجلاس کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ ہانگژو میں 24 مئی کو پاکستان چین بی ٹو بی کانفرنس میں 123 پاکستانی اور 436 چینی کمپنیوں نے شرکت کی۔ کانفرنس کے دوران تقریباً 7.54 ارب ڈالر مالیت کی 207 مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط کیے گئے۔

متعلقہ مضامین

  • کفایت شعاری اقدامات، حکومت نے مارکیٹوں اور ریسٹورنٹس کے اوقات کار میں توسیع کردی گئی
  • کفایت شعاری اقدامات میں بڑا ریلیف ؛ مارکیٹوں کے اوقات کار میں توسیع
  • مسجد اقصیٰ میں اسرائیلی آبادکاروں کی دراندازی: پاکستان سمیت 8 ممالک کا شدید ردعمل، پورا حرم صرف مسلمانوں کی عبادت گاہ قرار
  • لبنان میں اسرائیلی حملے پر بھارتی وزیراعظم نریندر مودی خاموش کیوں ہیں، جے رام رمیش
  • بنگلہ دیش کے وزیر خارجہ ڈاکٹر خلیل الرحمان اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 81ویں اجلاس کے صدر منتخب
  • اسحاق ڈار کویتی وزیر خارجہ کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ، بدلتی عالمی صورتحال پر تبادلہ خیال
  • بحرین، جمعیت الوفاق کی شیعہ دینی امور میں مداخلت کی پرزور مذمت
  • وزیراعظم کی زیر صدارت اجلاس، معیشت کی مجموعی ترقی اور پالیسی اقدامات پر جائزہ
  • برآمدات بڑھانے کیلئے مؤثر اقدامات ترجیح ہیں: وزیرِ اعظم شہباز شریف
  • وزیراعظم کا بی ٹو بی کانفرنس کی پیشرفت کے ماہانہ جائزہ اجلاس کی خود صدارت کا فیصلہ