City 42:
2026-06-02@22:45:24 GMT

مری  سے کئی عمارتیں ختم کرنے کا فیصلہ،14نئی اسکیموں کی منظوری

اشاعت کی تاریخ: 19th, February 2026 GMT

ویب ڈیسک: پاکستان کے مشہور اور مصروف سیاحتی مقام مری  سے کئی عمارتیں ختم کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق مسلم لیگ ن کے صدر نواز شریف اور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت مری کی تعمیر اور ترقی سے متعلق اجلاس ہوا، جس میں کئی اہم فیصلے کیے گئے۔ سینئر وزیر مریم اورنگزیب نے مری ڈیولپمنٹ پلان پر بریفنگ دی۔

پشاور میں دفعہ 144 نافذ، ہوائی فائرنگ اور پتنگ بازی پر پابندی عائد

اجلاس میں کوٹلی ستیاں کو پنجاب کا نیا اور جدید ترین ٹورازم ہب بنانے کا فیصلہ کیا گیا  جبکہ کوٹلی ستیاں میں نئی چیئر لفٹ پراجیکٹ سمیت ٹورازم کی 14 اسکیموں کی منظوری بھی دے دی گئی ہے۔

علاوہ ازیں مری گلاس ٹرین پراجیکٹ کو اسلام آباد ایئرپورٹ سے مظفر آباد تک توسیع دینے پر اتفاق کیا گیا اور مری کی تاریخی عمارتوں کو قدیمی ڈیزائن کے مطابق بحال کرنے کیلیے شعبہ قائم کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

 برائلر مرغی کی قیمت میں اضافہ

اجلاس میں ایک ہی مخصوص جگہ پر میعاری ہوٹلز قائم کرنے اور پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے تحت مری ہوٹل کمپلیکس بنانے کا فیصلہ کیا گیا۔

اجلاس میں اس بات کا بھی فیصلہ کیا گیا کہ مری میں سہ منزلہ عمارتیں ہٹا کر اس کی جگہ پارک، گرین ایریاز بنائے جائیں گے، جبکہ اپر جھیکا گلی میں سہ منزلہ بلڈنگز ہٹا کر سڑک کی توسیع کی جائے گی۔ مری اور کشمیر روڈ کو اسٹیٹ آف دی آرٹ سڑک بنایا جائے گا۔

.

ذریعہ

ذریعہ: City 42

کلیدی لفظ: پاکستان فیصلہ کیا گیا کا فیصلہ

پڑھیں:

کراچی میں شہریوں کی رہنمائی کیلیے روڈ سیفٹی آفیسر یونٹ قائم کرنے کرنا کا فیصلہ

 ٹریفک پولیس کی جانب سے شہریوں کے لیے ’’روڈ سیفٹی آفیسر یونٹ‘‘ کے قیام کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ٹریفک پولیس نے شہریوں کو بہتر سہولیات کی فراہمی، روڈ سیفٹی کے فروغ اور عوام دوست پولیسنگ کے وژن کو مزید مؤثر بنانے کے لیے "روڈ سیفٹی آفیسر یونٹ" قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

روڈ سیفٹی آفیسرز شہر کی اہم اور مصروف شاہراہوں بشمول شاہراہ فیصل ، ماڑی پور روڈ ، کورنگی روڈ اور شاہراہ لیاقت پر تعینات کیے جائیں گے جہاں وہ ٹریفک کی روانی کو بہتر بنانے، شہریوں کو متبادل راستوں اور سفری سہولیات سے متعلق معلومات فراہم کرنے اور بروقت مدد کے فرائض انجام دیں گے۔

ترجمان کے مطابق یونٹ کے قیام سے شہریوں کو محفوظ سفری ماحول میں رہنمائی ملے گی ، یہ یونٹ شہریوں اور ٹریفک پولیس کے درمیان رابطے کو مضبوط بنانے کے ساتھ ساتھ دوران سفر پیش آنے والی مشکلات کے فوری حل اور مؤثر رہنمائی میں اہم کردار ادا کریگا۔

یونٹ کا مقصد ٹریفک قوانین ، روڈ سیفٹی اقدامات اور ذمہ دارانہ طرز ڈرائیونگ کے حوالے سے عوامی شعور اجاگر اور اس میں مزید اضافہ کرنا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • 5 جون کا وفاقی بجٹ اجلاس مؤخر، نئی تاریخ کا فیصلہ نہ ہوسکا
  • کراچی میں شہریوں کی رہنمائی کیلیے روڈ سیفٹی آفیسر یونٹ قائم کرنے کرنا کا فیصلہ
  • اسلام آباد میں مارکیٹوں اور دکانوں کے اوقات کار میں توسیع کی منظوری
  • نیپرا، بجلی 1 روپیہ 73 پیسے مہنگی کرنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ
  • مہاجرین کی نشستوں کے مستقبل پر بڑا فیصلہ قریب، اہم پیش رفت سامنے آگئی
  • بجلی 1 روپیہ 73 پیسے مہنگی کرنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ
  • گوگل کی مالک کمپنی الفابیٹ کا اے آئی پر 80 ارب ڈالر خرچ کرنے کا بڑا فیصلہ
  • دوسرا ون ڈے: پاکستان کا ٹاس جیت کر بولنگ کرنے کا فیصلہ
  • لاہور: محکمۂ قانون پنجاب نے بجٹ کی تاریخ تبدیل کرنے کی تجویز دے دی
  • وزیراعظم کا بی ٹو بی کانفرنس کی پیشرفت کے ماہانہ جائزہ اجلاس کی خود صدارت کا فیصلہ