چیئرمین وفاق المدارس الرّضویہ الاِسلامیہ، مفتی ڈاکٹر محمد کریم خان نے وی نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہ خوش قسمتی کی بات ہے کہ پہلی دفعہ نہ صرف پاکستان بلکہ دنیا بھر کے علما اس بات پر متفق ہوگئے ہیں کہ دہشتگردی عملی ہو، نظریاتی یا نفسیاتی، یہ قوم، مُلک اور اِسلام کے لیے نقصان دہ ہے۔

یہ بھی پڑھیں: اسلامی نظریاتی کونسل کا بڑا فیصلہ: دیت بل کی مخالفت، ودہولڈنگ ٹیکس غیر شرعی قرار

مفتی ڈاکٹر محمد کریم خان نے کہا کہ پہلا موقع ہے کہ سارے مسالک اور سارے مذاہب بشمول اقلیتوں کے سب نے مشترکہ طور پر دہشتگردی کے خلاف ایک مشترکہ دستاویز پیغامِ پاکستان کے نام سے مرتب کی ہے اور اہم بات یہ ہے کہ اُس پر دنیا بھر کے 5200 علمائے کرام کے دستخط موجود ہیں۔ اور یہ پہلا موقع ہے کہ علمائے کرام اِس بیانیے کو بیان بھی کر رہے ہیں۔

اُنہوں نے کہا کہ ہمیں اپنے مدارس کے اندر آئینِ پاکستان کی تعلیم لازمی کرنے کی ضرورت ہے، پیغام پاکستان بھی نصاب کا حصّہ ہونا چاہیئے۔ کوئی بھی نوجوان جب آئینِ پاکستان پڑھے گا تو اُسے سمجھ آ جائے گی کہ پاکستان ایک اِسلامی مُلک ہے۔ ترلائی بم دھماکہ جو پاکستان کے عوام کو فرقہ وارانہ بُنیادوں پر تقسیم کرنے کے لیے کیا گیا، اُس کا اثر اِس کے برعکس ہوا اور سب اِس بات پر متفق نظر آئے کہ دہشت گرد کا کوئی مذہب یا مسلک نہیں ہوتا۔

فتنہ خوارج کا تاریخی پس منظر کیا ہے؟

اس بارے میں بات کرتے ہوئے مفتی ڈاکٹر محمد کریم خان نے کہا کہ اس فتنے کی فکری بنیادیں نبی کریم ﷺ کے زمانے کے فوراً بعد ظاہر ہونا شروع ہو گئیں تھیں اور یہ واحد فتنہ ہے جس کے بارے میں احادیث مبارکہ میں بڑی وضاحت کے ساتھ بیان کیا گیا ہے۔

اُنہوں نے کہا کہ خوارج نے پہلی دفعہ امیرالمومنین جناب حضرتِ علی کرم اللہ وجہہ الکریم کے خلاف خروج کیا۔ اور اِن خوارج کی پہلی نشانی یہ ہے کہ یہ مسلمان حکومت یا مسلمان حکمران کے خلاف مسلح جدوجہد کرتے ہیں جو کہ حرام ہے۔

یہ بھی پڑھیں: رمضان میں بین المذاہب اور بین المسالک ہم آہنگی کا فروغ، علما و مشائخ کی ضابطہ اخلاق پر عملدرآمد کی اپیل

انہوں نے بتایا کہ حضرت عبداللہ بن عباسؓ فرماتے ہیں کہ یہ بات نہیں دیکھی جائے گی کہ اُن کا قرآن پڑھنا کیسا ہے، اُن کا لباس کیسا ہے، اُن کا تقوٰی کیسا ہے۔ جب حضرتِ علی کرم اللہ وجہہ الکریم نے اتمامِ حجت کے لیے حضرت عبداللہ بن عباسؓ کو مذاکرات کے لیے بھیجا تو وہ فرماتے ہیں کہ وہ قرآن اِتنا خوبصورت پڑھ رہے تھے کہ لگتا تھا قرآن اِن پر نازل ہو رہا ہے، سجدے لمبے کرتے تھے، نمازیں خشوع و خضوع سے پڑھتے تھے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ 1400 سال کے بعد پاکستان وہ پہلی ریاست ہے جو ریاستِ طیّبہ کی بنیاد پر کلمے کی بنیاد پر وجود میں آئی ہے۔ اِس کے قوانین اور آئین اِسلامی ہیں۔ اِس ریاست کے آئین کے شروع میں لکھ دیا گیا ہے کہ اِس ریاست میں کوئی قانون قرآن و سنت کے منافی نہیں بن سکتا۔

’تو ایسی ریاست کے خلاف مسلح جدوجہد کے بارے میں سوچنا اِس بات پر دلالت کرتا ہے کہ ایسے لوگ خوارج ہیں جن کے بارے میں آقا کریم ﷺ نے فرمایا تھا کہ اے علی کرم اللہ وجہہ، اِن سے آپ کا واسطہ پڑے گا اور قیامت تک ان کی مختلف شکلیں ظاہر ہوتی رہیں گی اور اِن کا آخری گروہ امام مہدی کی بجائے دجال کے ساتھ شامل ہوجائے گا۔‘

یہ بھی پڑھیں: فتنہ خوارج سے متعلق اہم دستاویزات سامنے آ گئیں، پاکستان کا عالمی برادری سے نوٹس لینے کا مطالبہ

مفتی ڈاکٹر محمد کریم خان نے کہا کہ ہم دیکھ رہے ہیں کہ اِن خوارج نے کلمے کی بنیاد پر بننے والی ریاست کی بجائے ہندوؤں اور مشرکوں کے ساتھ الحاق کر لیا ہے جو کہ واضح نشانی ہے۔

خود کش کی برین واشنگ کیسے کی جاتی ہے؟

اس بارے میں بات کرتے ہوئے مفتی ڈاکٹر محمد کریم خان نے کہا کہ اِن لوگوں کو بتایا جاتا ہے کہ پاکستان ایک غیر اِسلامی ریاست ہے، کافروں کی آلہ کار ہے۔ یہ بات ذہن میں رہنی چاہیئے کہ دفاعی ادارے موجود ہیں تو یہ مُلک موجود ہے۔ جہاں ریاستی دفاعی ادارے نہیں رہتے اُن مُلکوں کا حال عراق، شام، افغانستان اور لیبیا جیسا ہوجاتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ خود کش بمباروں کو بتایا جاتا ہے کہ آپ اِن کے خلاف جائیں گے تو آپ کو جنت ملے گی۔ جبکہ آقا کریم ﷺ جنہوں نے عام حالات میں کبھی بھی سخت الفاظ استعمال نہیں کیے لیکن خوارج کے بارے میں فرمایا کہ یہ جہنم کے کتے ہیں۔ اور فرمایا کہ اِن کے خلاف لڑنے والے اعلی درجے کے شہدا ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں: فتنہ الخوارج میں شدید اندرونی اختلافات، تنظیم پر بالادستی حاصل کرنے کے لیے بے رحمی کے ساتھ فیصلے

وہ نوجوان جن کے پاس بنیادی علم ہی نہیں اُن کی ذہن سازی کر کے اِس طرح کی تخریب کاری کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔ کسی بھی اسلامی ملک میں کفار کے بھی حقوق ہوتے ہیں اور اُن کو بھی آپ اِس طرح سے اذیت نہیں دے سکتے۔ آپ ﷺ نے فرمایا کہ کسی مسلمان ریاست میں اگر کسی مسیحی، کسی یہودی، کسی ذمّی کے خلاف بھی کوئی ظلم کیا جائے گا تو روزِ قیامت میں ﷺ اُس کی طرف سے وکیل ہوں گا۔

بین المسالک اور بین المذاہب ہم آہنگی اور علما کا کردار

مفتی ڈاکٹر محمد کریم خان نے کہا کہ ہمارا ملک کثیر الجہتی، کثیر المذاہب اور کثیرالمسالک ہے۔ جب اِن علاقوں میں ہندو اور سکھ ریاستیں قائم تھیں تو مسلمان علمااور صوفیا آئے تو ہم نے اپنے عمل سے امن کا درس دیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

we news الرّضویہ الاِسلامیہ بھارت پاکستان چیئرمین وفاق المدارس دہشتگرد فتنہ خوارج مفتی ڈاکٹر محمد کریم خان.

ذریعہ

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: بھارت پاکستان چیئرمین وفاق المدارس دہشتگرد فتنہ خوارج مفتی ڈاکٹر محمد کریم خان یہ بھی پڑھیں کے بارے میں کے ساتھ کے خلاف ہیں کہ کے لیے

پڑھیں:

کراچی میں شہریوں کی رہنمائی کیلیے روڈ سیفٹی آفیسر یونٹ قائم کرنے کرنا کا فیصلہ

 ٹریفک پولیس کی جانب سے شہریوں کے لیے ’’روڈ سیفٹی آفیسر یونٹ‘‘ کے قیام کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ٹریفک پولیس نے شہریوں کو بہتر سہولیات کی فراہمی، روڈ سیفٹی کے فروغ اور عوام دوست پولیسنگ کے وژن کو مزید مؤثر بنانے کے لیے "روڈ سیفٹی آفیسر یونٹ" قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

روڈ سیفٹی آفیسرز شہر کی اہم اور مصروف شاہراہوں بشمول شاہراہ فیصل ، ماڑی پور روڈ ، کورنگی روڈ اور شاہراہ لیاقت پر تعینات کیے جائیں گے جہاں وہ ٹریفک کی روانی کو بہتر بنانے، شہریوں کو متبادل راستوں اور سفری سہولیات سے متعلق معلومات فراہم کرنے اور بروقت مدد کے فرائض انجام دیں گے۔

ترجمان کے مطابق یونٹ کے قیام سے شہریوں کو محفوظ سفری ماحول میں رہنمائی ملے گی ، یہ یونٹ شہریوں اور ٹریفک پولیس کے درمیان رابطے کو مضبوط بنانے کے ساتھ ساتھ دوران سفر پیش آنے والی مشکلات کے فوری حل اور مؤثر رہنمائی میں اہم کردار ادا کریگا۔

یونٹ کا مقصد ٹریفک قوانین ، روڈ سیفٹی اقدامات اور ذمہ دارانہ طرز ڈرائیونگ کے حوالے سے عوامی شعور اجاگر اور اس میں مزید اضافہ کرنا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • کراچی میں شہریوں کی رہنمائی کیلیے روڈ سیفٹی آفیسر یونٹ قائم کرنے کرنا کا فیصلہ
  • وسائل پر قبضے کی جنگ: افغان طالبان میں اختلافات کھل کر سامنے آگئے
  • محسن نقوی سے فیصل کریم کنڈی کی ملاقات، سکیورٹی چیلنجز سے آگاہ کیا
  • فلاحی ریاست کا درس دینے والے غریبوں کے وظیفے پر سیخ پا کیوں؟ سعدیہ جاوید
  • اگر لداخ سیاسی اتحاد قائم کرسکتا ہے تو ہم بھی کرسکتے ہیں، محبوبہ مفتی
  • بنگلہ دیش کے وزیر خارجہ ڈاکٹر خلیل الرحمان اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 81ویں اجلاس کے صدر منتخب
  • جو ایم پی اے بانی کی رہائی کے لئے جدوجہد کرے گا وہ پاکستان کا سب سے بڑا ہیرو ہو گا ؛علیمہ خانم
  • نواز شریف گلگت بلتستان روانہ، انتخابی مہم میں حصہ لیں گے
  • بعض حکمران عناصر بینظر انکم سپورٹ پروگرام کو ختم کرنا چاہتے ہیں، تاہم پیپلز پارٹی ایسا نہیں ہونے دے دی، بلاول بھٹو
  • دوسرا ون ڈے: آسٹریلیا کی پاکستان کے خلاف بیٹنگ جاری