2025-11-20@10:12:02 GMT
تلاش کی گنتی: 28426
«پیس بورڈ»:
فائل فوٹو سلامتی کونسل کی پابندیوں سے متعلق کمیٹی کی سربراہ اور ڈنمارک کی مندوب نے کہا ہے کہ کالعدم تحریکِ طالبان پاکستان ایک سنگین علاقائی خطرہ بن چکی ہے۔بریفنگ میں کمیٹی سربراہ نے کہا کہ ٹی ٹی پی کے تقریباً 6 ہزار جنگجو افغانستان میں سرگرم ہیں، جنہیں مقامی حکام کی جانب سے لاجسٹک اور عملی معاونت حاصل ہے۔کمیٹی سربراہ نے مزید کہا کہ ٹی ٹی پی نے افغان سرزمین سے پاکستان میں کئی بڑے اور ہائی پروفائل حملے کیے ہیں جن میں بڑے پیمانے پر جانی نقصان ہوا۔
بانی پی ٹی آئی کی ہمشیرہ علیمہ خان نے انسدادِ دہشتگردی عدالت راولپنڈی میں پیشی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کے اتحادیوں نے جمعے کے روز پرامن احتجاج کی کال دے رکھی ہے، اس لیے تمام لوگ سیاہ جھنڈے اور سیاہ پٹیاں باندھ کر باہر نکلیں۔ مزید پڑھیں:عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان کی جائیدادوں کی چھان بین کا حکم علیمہ خان کا کہنا تھا کہ وہ خود بھی جمعے کی نماز کے بعد سیاہ پٹی باندھ کر احتجاج میں شریک ہوں گی۔ ان کے مطابق احتجاج کا مقصد ’آئینی حقوق کی بحالی‘ اور ’پرامن سیاسی جدوجہد‘ کو اجاگر کرنا ہے۔ اس سے قبل علیمہ خان 26 نومبر کے احتجاج سے متعلق کیس میں...
بانی پی ٹی آئی کی ہمشیرہ علیمہ خان 11 مرتبہ ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری ہونے بعد عدالت کے سامنے پیش ہو گئیں۔ علیمہ خان 26 نومبر کے احتجاج پر درج مقدمے میں پیشی کے لیے عدالت پہنچیں۔ علیمہ خان کے وکیل فیصل ملک اور اسپیشل پراسیکیوٹر ظہیر شاہ بھی اپنی قانونی ٹیم کے ہمراہ عدالت کے سامنے پیش ہوئے۔ مقدمے کی سماعت راولپنڈی کی انسدادِ دہشت گردی عدالت کے جج امجد علی شاہ نے کی۔ عدالت کارروائی دورانِ سماعت عدالت نے اپنے ریمارکس میں کہا کہ قانونی طور پر علیمہ خان اس وقت گرفتار ہیں، علیمہ خان نے ہر عدالتی حکم کو نظر انداز کیا، علیمہ خان ضمانتی مچلکے خارج ہونے کے باوجود عدالت میں پیش نہ...
فائل فوٹو صدر مملکت آصف علی زرداری نے سلطنت عمان کے قومی دن پر سلطان ہیثم بن طارق کے نام اپنے پیغام میں کہا کہ پاکستان اور عمان دیرینہ دوستی اور بھائی چارے کے رشتوں میں بندھے ہیں۔صدر مملکت نے کہا کہ عمان کی ترقی، سلطان کی دانشمندانہ قیادت کا پیہم ثبوت ہے۔ عمان میں پاکستانی کمیونٹی فعال اور ملک کی معیشت کا اہم حصہ ہے۔ عمان کی جانب سے پاکستانی کمیونٹی کی فلاح و بہبود پر ممنون ہوں۔ وزیر داخلہ سندھ سے سلطنت عمان کے قونصل جنرل کی ملاقات کراچیوزیر داخلہ سندھ ضیاء الحسن لنجار سے سلطنت... انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان اور عمان کے تعلقات ہر گزرتے سال کے ساتھ مضبوط ہو رہے ہیں، یقین ہے...
کراچی کو عالمی سطح پر ایک بڑا اعزاز حاصل ہونے والا ہے، اس حوالے سے عالمی ادارے نے اپنی رپورٹ جاری کردی ہے۔ اقوام متحدہ نے اپنی تازہ ’ورلڈ اربنائزیشن پروسپیکٹس 2025‘ رپورٹ میں پیشگوئی کی ہے کہ کراچی آبادی کے غیر معمولی پھیلاؤ کے باعث آنے والے برسوں میں دنیا کے بڑے شہروں کی فہرست میں نمایاں مقام حاصل کر لے گا۔ تخمینوں کے مطابق 2025ء سے 2030ء کے درمیان کراچی ٹاپ ٹین میگا سٹیز میں شامل ہوجائے گا، جب کہ 2050ء تک شہر کی آبادی بڑھ کر تقریباً 3 کروڑ 30 لاکھ تک پہنچ سکتی ہے، جس کے بعد وہ دنیا کے 5 سب سے بڑے شہروں میں شمار ہوگا۔ رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ کراچی...
وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے مرحوم سینیٹر عرفان صدیقی کی یاد میں منعقدہ تعزیتی ریفرنس میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ مرحوم عرفان صدیقی بہترین انسان اور اصولوں کی سیاست کے علمبردار تھے۔ مزید پڑھیں: عرفان صدیقی اعلیٰ شخصیت کے حامل انسان تھے، انہیں کبھی غصے میں نہیں دیکھا، رانا ثنااللہ وزیر قانون نے کہا کہ عرفان صدیقی نے مسلم لیگ ن کے ساتھ گہری وابستگی کے ساتھ قومی سطح پر قانون سازی میں اہم کردار ادا کیا اور سینیٹ میں ہمارے پارلیمانی رہنما بھی رہے۔ مزید پڑھیں: عرفان صدیقی کی وفات پر اپنا دکھ بیان نہیں کر سکتا، نواز شریف کے مرحوم سینیٹر کے گھر آمد، اہل خانہ سے تعزیت اعظم نذیر تارڑ نے مزید کہا کہ وہ شاندار...
لاہور(شوبز ڈیسک) بچوں کے عالمی دن کے موقع پر اداکارہ اور یونیسف پاکستان کی نیشنل ایمبیسیڈر برائے چائلڈ رائٹس، صبا قمر نے پاکستان میں بچوں کے حقوق اجاگر کرنے پر زور دیا ہے۔ سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی ایک ویڈیو میں صبا قمر نے عوام سے اپیل کی کہ وہ بچوں کے حقوق کے تحفظ کے لیے ’’ایک ساتھ کھڑے ہوں‘‘۔ صبا قمر نے کہا کہ ہر بچے کو سیکھنے، صحت مند ماحول میں پروان چڑھنے، محفوظ زندگی گزارنے اور اپنے مستقبل سے متعلق فیصلوں کیلئے آواز اٹھانے کا حق حاصل ہے۔ اداکارہ کا اپنے پیغام میں کہنا تھا کہ اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں تقریباً 1.9 کروڑ بچیاں کم عمری کی شادیوں کا شکار ہیں،...
وزیرِ اعظم شہباز شریف نے ریاض میں منعقدہ اسلامی یکجہتی کھیلوں میں پاکستانی جیولین ٹیم کی شاندار کارکردگی پر کھلاڑیوں کو مبارکباد پیش کی۔ تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم نے ارشد ندیم کے گولڈ اور محمد یاسر کے سلور میڈل جیتنے پر پزیرائی کرتے ہوئے کہا کہ جیولین کھلاڑی پوری دنیا میں ملک و قوم کا نام روشن کر رہے ہیں۔ شہباز شریف نے کہا کہ ارشد ندیم اور محمد یاسر نے کمال محنت اور ہنر سے اسلامی یکجہتی کھیلوں میں کامیابی حاصل کی۔ کھلاڑیوں اور ان کے کوچز کی محنت سے ملک و قوم کا نام روشن ہوا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ خوش آئند ہے کہ مختلف فارمیٹس میں کھلاڑی بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کررہے ہیں۔...
پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی دو نئی ٹیموں کے نام سامنے آگئے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان سپر لیگ کے 11ویں ایڈیشن سے ٹیموں کی تعداد 6 سے بڑھ کر 8 ہوجائے گی۔ پی سی بی نے گزشتہ دنوں پرانی فرنچائزز کی ویلیوایشن مکمل ہونے پر دو نئی ٹیموں کے لیے چھ شہروں کے نام کی تجویز کے ساتھ اشتہار دیا تھا۔ پی ایس ایل کی نئی فرنچائز کے لیے حیدرآباد، سیالکوٹ، مظفرآباد، فیصل آباد، گلگت اور راولپنڈی کے نام تجویز کے گئے تھے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق پی ایس ایل کی دو نئی فرنچائزز کے لیے گلگت اور فیصل آباد کے نام فائنل کرلیے گئے ہیں۔ واضح رہے کہ 2016 میں پانچ ٹیموں سے شروع ہونے والی...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسکول کی عمر میں لگنے والی ایچ پی وی ویکسین کے بارے میں ایک تازہ تحقیق نے نہایت اہم نتائج دیے ہیں جن کے مطابق یہ ویکسین بعد کی زندگی میں خواتین کو حمل کے دوران متعدد سنگین مسائل سے محفوظ رکھ سکتی ہے۔اس تازہ تحقیق میں اس بات کا سائنسی طور پر جائزہ لیا گیا کہ کیا بچپن میں کی جانے والی ویکسینیشن حمل کے برسوں بعد ماں اور بچے دونوں کی صحت پر کوئی اثر چھوڑتی ہے اور حیرت انگیز طور پر نتائج مثبت ثابت ہوئے۔ایچ پی وی ویکسین عام طور پر خواتین کو کینسر سے بچاؤ کے لیے دی جاتی ہے، مگر نئی تحقیق نے ثابت کیا ہے کہ یہ ویکسین حمل میں پیش آنے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">راولپنڈی: عمران خان کی بہن علیمہ خان انسداد دہشت گردی عدالت میں گیارہویں وارنٹ گرفتاری کے بعد پیش ہو گئیں۔دورانِ سماعت مقدمے میں نامزد دیگر 10 ملزمان اور پانچوں سرکاری گواہ بھی عدالت پہنچے۔ تھانہ صادق آباد میں درج 26 نومبر احتجاج کیس کی سماعت کا آغاز ہوا تو علیمہ خان کی جانب سے مقدمے سے دہشت گردی کی دفعات ختم کرنے کی استدعا دائر کردی گئی۔علیمہ خان کے وکلا نے عدالت میں پیش ہونے کے بعد گزشتہ جاری تمام وارنٹ گرفتاری اور علیمہ خان کے منجمد بینک اکاؤنٹس بحال کرنے کی درخواست بھی کی۔عدالت نے مقدمے سے دہشت گردی کی دفعہ 7 اے ٹی اے کے خاتمے کی درخواست قابلِ سماعت قرار دی اور وکیلِ سرکار کو...
برسلز (نیوزڈیسک) نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی یورپی ارکانِ پارلیمنٹ سے ملاقات ہوئی جس میں اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ترجمان دفترِ خارجہ کے مطابق نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے برسلز میں پاکستان ہاؤس میں منعقدہ ایک عشائیے کے دوران یورپین پارلیمنٹ کے مختلف ممبران سے ملاقات کی جس میں باہمی تعلقات اور مستقبل کے تعاون پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔ دفتر خارجہ نے بتایا ہے کہ ملاقات غیر رسمی ماحول میں ہوئی تاہم دونوں جانب سے متعدد اہم امور پر کھل کر تبادلہ خیال کیا گیا، پاکستان اور یورپی یونین کے درمیان تجارتی شراکت، معاشی تعاون اور سیاسی روابط کے فروغ سے متعلق بھی مختلف تجاویز پر بات چیت کی گئی۔ ترجمان دفتر خارجہ...
راولپنڈی: تھانہ صادق آباد کے 26 نومبر احتجاج کیس میں علیمہ خان گیارہویں وارنٹ گرفتاری کے بعد انسدادِ دہشت گردی عدالت میں پیش ہو گئیں۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق عدالت پہنچنے پر مقدمے کے دیگر 10 ملزمان اور پانچوں گواہ بھی عدالت میں موجود تھے۔ انسداد دہشت گردی عدالت کے جج نے مقدمے کی سماعت شروع کی تو علیمہ خان نے مقدمے میں شامل دہشت گردی کی دفعہ 7 اے ٹی اے کو چیلنج کرتے ہوئے اسے غیر قانونی قرار دینے کی استدعا دائر کی۔ علیمہ خان نے اپنے خلاف جاری تمام وارنٹ گرفتاری منسوخ کرنے اور منجمد بینک اکاؤنٹس بحال کرنے کی درخواست بھی دی۔ عدالت نے 7 اے ٹی اے ختم کرنے کی درخواست سماعت...
کالعدم ٹی ٹی پی نے افغان سرزمین کو استعمال کر کے پاکستان میں متعدد حملے کیے: ڈنمارک WhatsAppFacebookTwitter 0 20 November, 2025 سب نیوز نیویارک: (آئی پی ایس) اقوام متحدہ میں ڈنمارک کی سفیر نے کالعدم ٹی ٹی پی کو خطرہ قرار دے دیا۔اقوام متحدہ میں خطاب کرتے ہوئے ڈنمارک کی سفیر کرسٹینا مارکس لاسن نے کہا ہے کہ افغانستان میں کالعدم ٹی ٹی پی کے تقریباً 6 ہزار جنگجو موجود ہیں جو مسلسل خطے کی سکیورٹی کو عدم استحکام کی طرف دھکیل رہے ہیں۔انہوں نے کہا ہے کہ طالبان حکومت کالعدم ٹی ٹی پی کو لاجسٹک سپورٹ اور تعاون فراہم کر رہی ہے جو پورے خطے میں دہشت گردی کے خطرات کو مزید بڑھا رہی ہے۔کرسٹینا مارکس لاسن...
یورپی یونین کے سفیر ریمونڈاس کاروبلس نے کہا ہے کہ پاکستان کو جی ایس پی پلس ترجیحی ٹیرف اسکیم کے تحت اپنی ذمہ داریاں پوری کرنے کے لیے مزید اقدامات کرنے کی ضرورت ہے، کیوں کہ اس پر جلد ہی نظرثانی ہونے والی ہے۔ نجی اخبار میں شائع خبر کے مطابق ڈان نیوز ٹی وی کو دیے گئے ایک انٹرویو میں جب سفیر کاروبلس سے پوچھا گیا کہ کیا پاکستان کو اسکیم کی شرائط پوری کرنے کے لیے مزید کام کرنے کی ضرورت ہے؟ تو انہوں نے جواب دیا کہ ہاں، ہم یہی کہہ رہے ہیں کہ اس پر مزید کام کرنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ دورہ ایک معمول کی مانیٹرنگ مشن کا حصہ ہوگا،...
اسلام آ باد: پاکستانی چینلز پر بھارتی مواد نشر کرنے سے متعلق کیس کی سماعت وفاقی آئینی عدالت میں ہوئی۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق 2016ء میں پیمرا نے ایک اجلاس میں فیصلہ کیا تھا کہ بھارتی مواد کو پاکستان میں ایئر نہیں کیا جائے گا۔ ابتدا میں لائسنس دیتے وقت 10 فیصد بھارتی مواد نشر کرنے کی اجازت دی گئی تھی۔ بعد ازاں جسٹس منصور علی شاہ نے 2017ء میں بطور چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ پیمرا کا نوٹی فکیشن معطل قرار دے دیا تھا۔ آج ہونے والی سماعت میں وفاقی عدالت نےفریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے سماعت غیر معینہ مدت تک کے لیے ملتوی کر دی ہے۔
وزیرِ اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کی زیر صدارت تحریک انصاف کی پارلیمانی پارٹی کا ہنگامی غیر معمولی اجلاس خیبر پختونخوا ہاؤس اسلام آباد میں ہوا۔ اسپیکر بابر سلیم سواتی، صوبائی صدر جنید اکبر خان، صوبائی جنرل سیکرٹری علی اصغر خان، صوبائی وزراء، مشیران، معاونین خصوصی اور اراکین صوبائی اسمبلی نے بھرپور شرکت کی۔ اجلاس میں آڈیالہ جیل کے باہر پیش آنے والے واقعہ کو شرمناک اور ناقابلِ برداشت قرار دیا گیا، اجلاس میں ملک میں سیاسی ابتری، غیر آئینی 27ویں ترمیم اور دیگر نہایت سنگین امور پر تفصیلی مشاورت کی گئی۔ اعلامیے میں کہا گیا کہ بانی چیرمین کی تینوں بہنوں، صوبائی وزیر مینا خان، رکنِ قومی اسمبلی شاہد خٹک اور رکنِ صوبائی اسمبلی عبدالسلام پر ہونے والے مبینہ تشدد اور...
کراچی میں فرقہ وارانہ ٹارگٹ کلنگ، شیعہ مسلمانوں کی جبری گمشدگی، ملت جعفریہ کے خلاف میڈیا ٹرائل کے پس پردہ عوامل؟ پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد میں فرقہ پرست کالعدم دہشتگرد تنظیموں کیجانب سے ملت تشیع کے خلاف ہرزہ سرائی کیوں؟ تاریخی پاک ایران تعلقات کے باوجود اسلام آباد میں کالعدم تنظیموں کے جمہوری اسلامی ایران کیخلاف انتہائی نازیبا خطابات کیوں؟ اسلام آباد میں کالعدم تنظیموں کی ملت تشیع کے خلاف اختلافات کے پیغام پاکستان بیانیئے پر اثرات؟ شیعہ مسلمانوں کو دہشتگردی کا نشانہ بنانے والوں کی مسلکی، غیر ملکی وابستگی، سیاسی و مذہبی سہولتکاروں کی شناخت کیوں ظاہر نہیں کی جاتی؟ شیعہ مسلمانوں کے خلاف کالعدم دہشتگرد تنظیموں کی کھلے عام سرگرمیاں وفاقی و صوبائی حکومتوں کی کارکردگی پر...
اسلام آباد (آئی این پی )ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے قائداعظم یونیورسٹی اسلام آباد کا دورہ کیا جہاں اساتذہ اور طلبہ نے ان کا بھرپور خیرمقدم کیا۔خصوصی نشست میں ڈی جی آئی ایس پی آر نے ملکی داخلی صورتحال، دفاعی امور اور پاک فوج کے پیشہ ورانہ کردار پر تفصیلی گفتگو کی، انہوں نے طلبہ کو سوشل میڈیا پروپیگنڈا اور حقائق کے فرق سے متعلق بھی آگاہ کیا۔اس موقع پر وائس چانسلر قائداعظم یونیورسٹی نے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ڈی جی آئی ایس پی آر کے بھارت کے حوالے سے بیان کو دنیا نے سچ ثابت ہوتا دیکھا، جہاں افواج پاکستان نے بھارتی ٹیکنالوجی تک کو شکست دی۔طلبہ اور اساتذہ نے...
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے برسلز میں یورپی کونسل کے صدر انتونیو کوسٹ سے ملاقات کی۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق یورپین یونین کونسل کے صدر نے اسحاق ڈار کا خیر مقدم کیا۔ ملاقات میں پاک یورپی یونین تعلقات کے مثبت رجحان پر اطمینان کا اظہار کیا گیا۔ فریقین نے باہمی شراکت داری مزید مضبوط بنانے پر اتفاق کیا۔ نائب وزیراعظم نے پاکستان کے لئے یورپی یونین کی دوطرفہ کثیر الجہتی سپورٹ کو سراہا۔ ملاقات میں جی ایس پی پلس معاشی تعاون اور علاقائی و عالمی سلامتی امور پر تبادلہ خیال گیا۔ مشترکہ ترجیحات کے فروغ، مختلف شعبوں میں تعاون مزید بڑھانے کے عزم کا اعادہ کیا۔ قبل ازیں اسحاق ڈار کی قطر کے وزیراعظم...
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) اپوزیشن رہنما محمود خان اچکزئی نے علیمہ خان سے ملاقات کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئین اور پارلیمان کی بالادستی ہونی چاہئے۔ اس کیلئے اتفاق رائے چاہئے تو ہم تیار ہیں۔ آئین پر چلے تو مل کر آگے بڑھا جا سکتا ہے۔ اچھا سماجی معاہدہ کریں‘ پاکستان کو چلائیں۔ حکمران 5 نکات پر دستخط کر دیں۔ بانی پی ٹی آئی سے میں دستخط کرا لوں گا۔ دوسری جانب اسد قیصر نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ سے مستعفی ہونے والے ججز آگے آکر ہماری تحریک کو لیڈ کریں، پوری قوم ان کے ساتھ ہوگی۔ سپریم کورٹ کے جن ججز نے قربانی دیکر استعفیٰ دیا ہے وہ پاکستانی قوم کے ہیروز...
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) رانا ثناء اﷲ نے کہا ہے کہ علیمہ اپنے بھائی کے پیغامات لاتی رہیں۔ یہ پیغامات انارکی اور افراتفری پھیلاتے ہیں۔ ایسا نہیں ہونے دیا جائے گا۔ بانی جیل میں ہیں تو جیل جائیں۔ کیا انہیں جیل سے تحریک چلانی ہے؟ تحریک چلائی تو ان چیزوں کا سامنا کرنا ہو گا۔ قانوناً ایسی ملاقاتیں روک سکتے ہیں۔ انتظامیہ کا مؤقف عدالت میں غلط ثابت کریں۔ خواتین پر تشدد کا کوئی دفاع نہیں۔ ایسا عمل بالکل نہیںہونا چاہئے۔ طے ہونا چاہئے کہ تشدد ہوا یا نہیں۔ موقع پر موجود لوگوں سے باز پرس ہونی چاہئے۔ دھرنا دینا کسی کا اختیار نہیں۔ مظاہرین کو اچھے طریقے سے ہٹانا چاہئے۔ معاملہ ہائی کورٹ میں حل ہونا چاہئے۔
پاکستان 5 برس میں اصلاحات پر عمل کر لے تو جی ڈی پی میں 26 ارب ڈالر اضافہ ہو سکتا ہے: آئی ایم ایف رپورٹ
اسلام آباد (عترت جعفری) آئی ایم ایف کی طرف سے پاکستان میں کرپشن اور گورننس کے حوالے سے تشخیصی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اگر پاکستان آئندہ پانچ سال کے اندر گورننس کی اصلاحات کے پیکج پر عمل کر لے تو اس کی جی ڈی پی میں پانچ سے ساڑھے چھ فیصد (قریبا 20 سے 26 ارب ڈالر تک) اضافہ ہو سکتا ہے۔ آئی ایم ایف کی ایک اہم شرط کو پورا کرتے ہوئے گورننس اور کرپشن کی تشخیصی سپورٹ جاری کر دی گی ہے اور اس رپورٹ کے اجرا سے ائی ایم ایف کے بورڈ کی طرف سے پاکستان کے لیے موسمیاتی تبدیلی اور جاری قرضہ پروگرام کی قسط کے اجراء کی اخری رکاوٹ بھی دور ہو گئی...
پشاور+ ہری پور+ ایبٹ آباد (نوائے وقت رپورٹ + بیورو رپورٹ + این این آئی) وزیرِاعلیٰ خیبر پی کے سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ ملک میں بہت جلد کچھ بڑا ہونے والا ہے۔ ہری پور میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے سہیل آفریدی نے کہا کہ پاکستان کا مقبول لیڈر اور اس کی اہلیہ جیل میں ہے، اڈیالہ جیل کے باہر قائد تحریک انصاف کی بہنوں پر مبینہ تشدد کیا گیا۔ قائد تحریک انصاف اپنے اہلخانہ سمیت ملک کے لیے قربانیاں دے رہے ہیں، 23 تاریخ کو ہونے والے ضمنی انتخابات میں پی ٹی آئی کو ووٹ دیں، اگر انتظامیہ یا پولیس نے دھاندلی کی کوشش کی تو انجام اچھا نہیں ہوگا۔ انتخابی نتائج تبدیل کیے گئے تو...
شیخوپورہ(نمائندہ خصوصی) تحریک انصاف نظریاتی کے چیئرمین اختر اقبال ڈار نے کہا ہے کہ حکمران کرپشن خاتمہ کے نعروں‘ وعدوں کی بجائے کرپشن کی سزا موت کا بل اسمبلی میں پیش کریں ۔پاکستان کی بقا کرپشن کے خاتمے میں ہے ۔18ویں‘ 26ویں اور 27ویں ترامیم توہوچکیں ‘ اب بقائے پاکستان ترامیم بھی منظور ہو نی چاہئیں۔ انہوں نے صحافیوں سے گفتگو کرتے کہا چین ودیگر ترقی یافتہ ممالک میں کرپشن پر سخت قوانین موجود ہیں ۔پاکستان بھی کرپشن کے خاتمے کے بغیر ترقی نہیں کرسکتا ، حکمرانوں کو چاہئے کہ وہ فوری کرپشن کے خاتمہ کیلئے قانون سازی کریں۔ تحریک انصاف نظریاتی واحد سیاسی جماعت ہے جو کرپشن کی سزا موت کو قانون بنانا چاہتی ہے، آئندہ الیکشن میں ایسے...
اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے عالمی یومِ اطفال کے موقع پر قوم کے نام اہم پیغام جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان دنیا کے ساتھ مل کر بچوں کی فلاح و بہبود، تعلیم اور تربیت کی اہمیت کو اجاگر کر رہا ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ رواں سال 2025ء کا عالمی یوم اطفال میرا دن، میرے حقوق کے عنوان سے منایا جا رہا ہے، جو بچوں کے بنیادی حقوق کی ادائیگی، ان کی نشوونما اور زندگی کے اہم مسائل پر توجہ مرکوز کرتا ہے۔ انہوں نے زور دیا کہ کسی بھی ملک کا مستقبل اس کے بچوں سے جڑا ہوتا ہے لہٰذا عالمی سطح پر بچوں کی خوشحالی اور فلاح کے لیے مشترکہ تعاون ناگزیر ہے۔...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد (آن لائن)قومی اسمبلی کا آئندہ اجلاس پیر کو بلائے جانے کا امکان ہے ۔پارلیمانی ذرائع کے مطابق وزارتِ پارلیمانی امور نے اجلاس بلانے کی سمری وزیرِاعظم آفس کو ارسال کر دی ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ معمول کا شیڈول اجلاس ہوگا جس میں سرکاری قانون سازی اور دیگر حکومتی ایجنڈا نمٹایا جائے گا۔ خبر ایجنسی گلزار
لاہور: اے پی این ایس کے وفد کا گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان کے ساتھ گروپ فوٹو۔ چھوٹی تصاویر میں جسارت کے سی اواو سید طاہر اکبر گورنرپنجاب سردار سلیم حیدر خان اور اے پی این ایس کے صدرسینیٹرسرمد علی کو جسارت کا خصوصی مجلہ پیش کررہے ہیں ۔ اس موقع پر ممتاز
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> جسارت نیوز گلزار
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">راولپنڈی (مانیٹرنگ ڈیسک) انسداد دہشت گردی عدالت نے عمران خان کی جی ایچ کیو حملہ کیس میں پیشی کے لیے سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کو وڈیو لنک تیار کرنے کا حکم دیدیا۔ کیس کی سماعت انسداد دہشت گردی عدالت کے جج امجد علی شاہ کے روبرو ہوئی تاہم بدھ کو بھی کیس کا ٹرائل نہیں ہو سکا جس کے بعد ملزمان شیخ رشید، سیمابیہ طاہر اور دیگر حاضری لگا کر واپس روانہ ہو گئے، سماعت میں وڈیو لنک آن نہیں ہو سکا۔ عدالت نے کہا کہ آئندہ سماعت وڈیو لنک واٹس ایپ کال پر ہو گی، عدالت نے سپرنٹنڈنٹ جیل اڈیالہ کو جیل میں بانی پی ٹی آئی عمران خان کی پیشی کے لیے وڈیو لنک تیاری کا حکم...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">برسلز /ماسکو (مانیٹرنگ ڈیسک) اسحق ڈار نے صدر یورپی یونین کونسل اور قطری وزیراعظم سے ملاقات کی۔ تفصیلات کے مطابق نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحق ڈار کی یورپی یونین کونسل کے صدر انتونیو کوسٹا سے ملاقات ہوئی۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق ملاقات کے دوران فریقین نے پاک یورپی یونین کے تعلقات کے مثبت انداز کو نوٹ کیا، فریقین نے مختلف شعبوں میں شراکت داری کو مزید مضبوط بنانے پر اتفاق کیا۔ مانیٹرنگ ڈیسک گلزار
ویلیوایشن میں نظرانداز کرنے پر کرکٹ بورڈ کیخلاف قانونی کارروائی کی دھمکی ہمارے قانونی خط کا کوئی جواب نہیں، ای میلز کا کوئی جواب نہیں،مالک علی ترین پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی فرنچائز ملتان سلطانز اور ملک کے کرکٹ بورڈ کے درمیان دراڑیں مزید گہری ہوگئی ہیں، فرنچائز کے مالک علی خان ترین نے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے فرنچائز کی ویلیوایشن اور تجدید (ری نیوول) کا لیٹر فراہم نہ کرنے پر قانونی کارروائی کی دھمکی دیدی ہے۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ ماہ دونوں فریقین کے درمیان کشیدگی میں اْس وقت اضافہ ہوا تھا، جب علی ترین نے عوامی طور پر پی ایس ایل انتظامیہ پر بدانتظامی، مخصوص معلومات کے لیک ہونے، اور ویلیوایشن میں...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)ڈپٹی کمشنر حیدرآباد نے شادی اور دیگر تقریبات میں آتش بازی اور ہوائی فائرنگ پر مکمل پابندی لگائی ہے شادی ہال رات 12 بجے بند کرنے کی ہدایت جاری کی ہے جبکہ روڈ اور فٹ پاتھ پر کرسیاں ٹیبل اور دیگر انکروچمنٹ لگانے پر پابندی لگائی ہے مگر پولیس چائے کے ہوٹل دودھ کی ڈیری لسی کی دکانیں دیگر کھانے پینے کے کاروبار بند کرا رہی ہے۔ڈپٹی کمشنر حیدرآباد نے رات میں کھانے پینے کے کاروبار بند کرانے کی کوئی ہدایات جاری نہیں کی ہے۔ اسٹاف رپورٹر گلزار
کے سی سی آئی کے صدر ریحان حنیف انڈونیشیا کے قونصل جنرل ڈاکٹر مدذاکر ایم اے کو شیلڈ پیش کررہے ہیں،شمعون ذکی،عمران معیز خان،مجید عزیز اور دیگر بھی موجود ہیں
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> جسارت نیوز گلزار
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)آل پاکستان متحدہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کی مرکزی کمیٹی نے نثار کھوڑو کے غیر ذمہ دارانہ بیان پر کہا ہے کہ پیپلز پارٹی 17 سالوں میں دیہی علاقوں میں جامعات تو بنا نہ سکی اب ناکامی چھپانے کے لیے جامعہ کراچی کی پالیسی بدلنے کی کوشش کررہی ہے کے ایس پی پالیسی کا بنیادی مقصد کراچی، سندھ، پاکستان کے طلبہ کو ایک متوازن نمائندگی دینا ہے اس پالیسی کو ختم کرنا کراچی کے ہزاروں طلبہ کے مستقبل کے ساتھ ناانصافی ہوگی، اے پی ایم ایس او واضح کرتی ہے کہ کراچی کے طلبہ کے ساتھ زیادتی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی پالیسی ختم کی گء تو ہم ہر فورم پر آئینی و قانونی جدوجہد کریں...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی ( اسٹاف رپورٹر) جمعیت علمائے اسلام سندھ کے سیکرٹری جنرل علامہ راشد محمود سومرو نے کہا ہے کہ ملک میں نظریاتی، خاندانی اور تہذیبی بنیادوں پر حملے پہلے سے کہیں زیادہ شدت اختیار کر چکے ہیں۔ختم نبوتؐ کے قانون، اسلامی سزاوں، نصابِ تعلیم اور مدارس کے کردار کو متنازع بنانے کی عالمی کوششیں جاری ہیں، مگر مدارسِ دینیہ کا فیضان تا روزِ قیامت جاری رہے گا، ان کے نصاب کی تبدیلی کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔ دینی مدارس امت کی فکری، روحانی اور علمی چھائونیاں ہیں اور یہ ماضی کی طرح آج بھی تحفظِ دین کے قلعے ہیں۔وہ جمعیت علمااسلام مومن آباد ٹائون ضلع غربی کے زیراہتمام مرحوم رہنما حافظ حبیب الرحمٰن خاطرکی یاد میں منعقدہ...
روسی سفیر البرٹ خوریف نے خطے میں پائیدار امن کے لیے ثالثی کا کردار ادا کرنے کی پیشکش کی ہے۔ یہ پیشکش انھوں نے اسلام آباد انسٹیٹیوٹ آف اسٹریٹیجک اسٹڈیز کی ایک نشست سے خطاب کرتے ہوئے کی۔ روسی سفیر نے کہا کہ خطے کی سلامتی کے حوالے سے خاصی تشویش ہے، خصوصاً افغانستان کی صورتحال روس کے نزدیک نہایت حساس معاملہ ہے۔ انھوں نے مزید کہا کہ پاکستان کے دونوں ہمسایہ ممالک (افغانستان اور بھارت) کے ساتھ جاری کشیدگی کم کرنے میں روس اپنا کردار ادا کرنے کو تیار ہے۔ روسی سفیر نے جنوبی ایشیا میں تناؤ میں اضافے میں بیرونی طاقتوں کے ملوث ہونے کا اشارہ دیتے ہوئے کہا کہ روس ہمیشہ علاقائی امن، استحکام اور دہشت گردی کے خلاف کوششوں کی حمایت کرتا ہے۔ انھوں نے اس...
بچوں کے عالمی دن پر اپنے خصوصی پیغام میں کہا ہے کہ آج بچوں کے عالمی دن پر پاکستان بھرپور انداز میں دنیا کے ساتھ ہم آواز ہو کر بچوں کی فلاح و بہبود، انکے حقوق اور انکی تعلیم و تربیت کی اہمیت کو اجاگر کر رہا ہے۔ 2025 میں یہ دن ’میرا دن، میرے حقوق‘ کے عنوان کے تحت منایا جا رہا ہے ، جو بچوں کی ملکی، انفرادی اور اجتماعی سطح پر حقوق کی ادائیگی، نشوونما اور زندگی کے مسائل کی اہمیت پر مرکوز ہے۔ یہ بھی پڑھیں: بچوں کے کینسر سے آگاہی کا عالمی دن: پی ایس ایل میچ میں خصوصی سرگرمیاں کیا ہوں گی؟ اس موقع پر وزیراعظم شہباز شریف نے اپنے خصوصی پیغام میں کہا ہے...
بھارتی ریاست تمل ناڈو میں 21 سالہ نوجوان نے اسکول کی طالبہ کو بیدردی سے قتل کردیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق یہ نوجوان گزشتہ کئی ماہ سے بارہویں جماعت کی طالبہ کا پیچھا کر رہا تھا اور اس سے دوستی کرنا چاہتا تھا۔ نوجوان نے نہ صرف لڑکی کو خطوط لکھے بلکہ متعدد بار راستے میں روک کر بات کرنا چاہی تھی اور ہر بار لڑکی نے انکار کردیا تھا۔ جس پر نوجوان لڑکے کو غصہ آگیا اور اس نے محبت سے مسلسل انکار پر اسکول جاتے ہوئے لڑکی پر حملہ کردیا۔ 21 سالہ نوجوان نے 12 ویں جماعت کی طالبہ پر چھری سے پہ در پہ وار کیے جس سے وہ موقع پر ہی ہلاک ہوگئی۔ عینی شاہدین نے لڑکے کو پکڑنے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">روس نے پاکستان، بھارت اور پاکستان، افغانستان تنازعات میں ثالثی کی پیش کش کردی۔غیرملکی خبر ایجنسی کے مطابق پاکستان میں روس کے سفیر البرٹ خوریف نے اسلام آباد میں انسٹیٹوٹ آف اسٹریٹجک اسٹڈیز کی تقریب میں گفتگو کرتے ہوئےکہا کہ روس پاکستان، بھارت اور پاکستان،افغانستان تنازعات میں ثالثی کے لیے تیار ہے۔روسی میڈیا کے مطابق روسی سفیرکا کہنا تھا کہ روس کو علاقائی سلامتی خصوصاً افغانستان کی صورتحال سے متعلق گہری تشویش ہے۔روسی سفیرکا کہنا تھا کہ جنوبی ایشیائی ممالک کے درمیان کشیدگی اکثر بیرونی قوتوں کی وجہ سے بھڑکتی ہے، روس علاقائی امن اور دہشت گردی کے خلاف اقدامات کی حمایت کرتا ہے، ہم علاقائی سماجی ومعاشی ترقی میں تعاون جاری رکھنےکی حمایت کرتے ہیں۔البرٹ خوریف کا کہنا...
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے آئندہ ایڈیشن کے لیے دو نئی ٹیموں کا انتخاب حتمی شکل دے دی ہے۔ نئی متوقع ٹیموں کے نام گلگت اور فیصل آباد ہوں گے۔ یہ بھی پڑھیں:ملتان سلطانز نے پاکستان کرکٹ بورڈ کے خلاف عدالت جانے کا عندیہ دے دیا میڈیا رپورٹس کے مطابق پی سی بی نے چند دن قبل حیدرآباد، سیالکوٹ، مظفرآباد، فیصل آباد، گلگت اور راولپنڈی کو شارٹ لسٹ کیا تھا۔ اب ان میں سے 2 شہروں کا انتخاب مکمل کرلیا گیا ہے۔ یہ پیشرفت ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب پی سی بی نے موجودہ پی ایس ایل فرنچائزز اور کلیدی کمرشل اثاثوں کی طویل عرصے سے رکی ہوئی ویلیوایشن...
اسلام آباد(نیوزڈیسک )یورپی یونین کے سفیر ریمنڈس کروبلس نے کہا ہے کہ پاکستان کو جی ایس پی پلس کنونشنز پر عمل درآمد کے لیے مزید اقدامات کرنا ہوں گے۔ یورپی یونین (ای یو) کے پاکستان میں سفیر ریمنڈس کروبلس نے کہا ہے کہ جی ایس پی پلس کی آئندہ جائزہ کارروائی سے قبل پاکستان کو اس اسکیم کے تحت کیے گئے اپنے وعدوں پر عمل درآمد کے لیے ’مزید کچھ کرنے‘ کی ضرورت ہے۔ یہ حیثیت 2014 میں یورپی یونین نے پاکستان کو دی تھی، جس کے نتیجے میں پاکستانی ٹیکسٹائل برآمدات میں مراعاتی ٹیرف کی وجہ سے 108 فیصد اضافہ ہوا۔ اکتوبر 2023 میں یورپی پارلیمنٹ نے متفقہ طور پر جی ایس پی پلس کی مدت مزید 4...
اسلام آباد میں پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان روہنگیا مسلمانوں کی قانونی حیثیت کا برسوں پرانا مسئلہ آخرکار حل ہوگیا ہے۔ دونوں ممالک نے اس پیشرفت کو دوطرفہ تعاون کے لیے ایک اہم سنگِ میل قرار دیا ہے۔ اس سلسلے میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے سعودی عرب کے سفیر نواف بن سعید المالکی نے ملاقات کی، جس میں پاک سعودی تعلقات، سیکیورٹی تعاون اور آئندہ کے لائحہ عمل پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات کے دوران سعودی سفیر نے اسلام آباد میں دہشتگرد حملے کی مذمت کرتے ہوئے جانی نقصان پر افسوس کا اظہار کیا۔ فریقین نے اس بات پر اطمینان ظاہر کیا کہ سعودی عرب میں مقیم برما کے روہنگیا مسلمانوں کی قانونی حیثیت کا...
9 مئی کو شرپسند عناصر کی جانب سے کی گئی جلاؤ گھیراؤ کی کارروائی کا ایک منظر—فائل فوٹو پنجاب کابینہ نے 9 مئی کیسز کے اسپیشل پراسیکیوٹرز کی تقرریاں واپس لینے کا فیصلہ کر لیا۔پنجاب کابینہ کے اجلاس میں 9 مئی کیسز کے اسپیشل پراسیکیوٹرز کی کارکردگی رپورٹس پیش کی گئی، دورانِ اجلاس 9 مئی کے کیسز میں ریاستی مؤقف کی کمزور نمائندگی پر حکومت نے شدید تشویش کا اظہار کیا۔اجلاس میں بتایا گیا کہ درجنوں سماعتوں میں کئی اسپیشل پراسیکیوٹرز کی حاضری نہ ہونے کے برابر ہے، پراسیکیوٹر جنرل پنجاب کی نشاندہی پر ناقص کارکردگی والے پراسیکیوٹرز کی خدمات واپس لینے کا فیصلہ کیا گیا۔ 9 مئی کیس: شاہ محمود قریشی بری، یاسمین راشد و دیگر رہنماؤں کو 10،...
اسلام آباد(نیوزڈیسک)روس نے پاکستان، بھارت اور پاکستان، افغانستان تنازعات میں ثالثی کی پیشکش کردی ہے۔پاکستان میں روس کے سفیر البرٹ پی خوریف نے یہ پیشکش اسلام آباد انسٹیٹیوٹ آف اسٹریٹیجک اسٹڈیزکی تقریب سے خطاب کے دوران کی۔ انہوں نے کہا کہ روس پاکستان کے دو ہمسائیوں کے ساتھ تنازعات میں ثالثی کے لیے تیار ہے، ماسکو کو علاقائی سلامتی خاص طور پر افغانستان کی صورتحال سے متعلق گہری تشویش ہے۔ روسی سفیر نے مزید کہا کہ جنوبی ایشیائی ممالک کے درمیان کشیدگی اکثر بیرونی قوتوں کی وجہ سے بھڑکتی ہے، روس علاقائی امن اور دہشت گردی کے خلاف اقدامات کی حمایت کرتا ہے۔ البرٹ پی خوریف نے یہ بھی کہا کہ ہم علاقائی، سماجی اور معاشی ترقی میں تعاون...
بھارت کے مشہور ماہر علم نجوم نے بالی ووڈ کے دبنگ خان اور کنگ خان کے حوالے سے پیش گوئی کی اور بتایا ہے کہ آئندہ سال دونوں اداکاروں کیلیے تبدیلیاں لے کر آئے گا۔ بھارتی نجومی سشیل کمار سنگھ نے ایک پوڈ میں گفتگو کرتے ہوئے پیشگوئی کی کہ شاہ رخ کیلیے سال 2026 کامیابیوں جبکہ سلمان خان کیلیے صحت کے اعتبار سے اچھا سال نہیں ہوگا۔ نجومی کے مطابق دونوں کو کیریئر اور ذاتی زندگی کے حوالے سے چلینجز کا سامنا ہوگا۔ شاہ رخ خان اپنی مذہبی وابستگی کیوجہ سے ترقی کی منازل طے کریں گے اور اُن کے ساتھ ایک ایسی روحانی طاقت ہے جو انہیں مسلسل آگے بڑھا رہی ہے۔ سشیل کمار کے مطابق سلمان خان کیلیے...
اسلام آباد(نیوزڈیسک) پاکستان سپر لیگ کی نئی فرنچائزز کے ناموں پر اتفاق کرلیا گیا۔ پی ایس ایل گیارہویں ایڈیشن میں دو نئی ٹیموں کے نام گلگت اور فیصل آباد پر ہونگے۔ ذرائع کے مطابق راولپنڈی، فیصل آباد، مظفرآباد اور حیدرآباد دو نئی فرنچائزز کی ریس سے باہر ہوگئے ہیں، ملتان سلطانز کے ساتھ پی ایس ایل مینجمنٹ کے معاملات تاحال حل نہ ہوسکے، نئے مالکان کی تلاش کے لئے ملتان سلطانز فرنچائز اونر شپ بھی بڈ میں جانے کا امکان ہے۔
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی: بدھ کے روز انٹربینک مارکیٹ میں روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قیمت میں معمولی کمی دیکھی گئی، جبکہ اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں کوئی نمایاں تبدیلی نہیں آئی۔نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ایک غیرملکی بینک کی جانب سے ایکسپورٹرز کی سہولت کے لیے فنانسنگ پروگرام کو دوگنا کرکے 20 کروڑ ڈالر سے بڑھانے کے اقدامات اور رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں معیشت میں 4.1 فیصد کی مضبوط نمو نے انٹربینک مارکیٹ میں روپے کو مسلسل 39 ویں روز بھی ڈالر کے مقابلے میں مستحکم رکھنے میں مدد دی۔مزید برآں، یورپی یونین کے لیے پاکستانی برآمدات میں اضافے، مرکزی بینک کی جانب سے ماہانہ نقد ڈالر کی خریداری کی...
ایبٹ آباد(نیوزڈیسک)تھانہ نیو ٹاؤن کےعلاقہ میں فائرنگ کرکے پی ٹی آئی ایبٹ آباد کے مقامی رہنما کو زخمی کر دیا گیا، ابتدائی تفتیش کے مطابق واقعہ خاندانی دشمنی کے باعث پیش آیا ۔ فائرنگ کا واقعہ سکستھ روڈ فلائی اوور کے پاس پیش آیا، موٹر سائیکل سوار دوملزمان نے زرخان نامی پی ٹی آئی رہنما پر فائرنگ کی۔زر خان کو تین گولیاں لگیں اور زخمی حالت میں اسپتال منتقل کردیا گیا۔فائرنگ کے بعد موٹر سائیکل سوار ملزمان موقع سے فرارہو گئے، پولیس کے مطابق زخمی زر خان نے ابتدائی بیان میں بتایا کہ ان پر خاندانی دشمنی کی بناء پر فائرنگ کی گئی۔ زخمی زر خان اور ملزمان کی خاندانی دشمنی چل رہی ہے جسکے نتیجہ میں دونوں اطراف...
اسکرین گرایپ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنماؤں نے بانی چیئرمین کی بہنوں کو ملاقات کی اجازت نہ دیے جانے کی مذمت کی ہے۔اسلام آباد میں پی ٹی آئی رہنماؤں نے بانی چیئرمین کی بہنوں کے ساتھ پریس کانفرنس کی، جس میں کہا گیا کہ کل وکلاء، خواتین اور منتخب نمائندوں کے ساتھ جو ہوا، وہ ظلم تھا۔علیمہ خان نے کہا کہ ہمیں عدالت سے احکامات ملے اور جیل کے مینول کے مطابق ملاقات کی اجازت ہوتی ہے۔انہوں نے کہا کہ 5 ہفتے قبل شاہراہ پر دھرنے کی وجہ سے ایک بہن کو ملنے دیا گیا، ہم نے واضح کیا کہ اگر ملنے نہ دیا تو احتجاج اور دھرنا دیں گے۔علیمہ خان نے مزید کہا کہ پولیس نے...
اسلام آباد(نیوزڈیسک)رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں بڑی صنعتوں کی پیداوار میں4.08 فیصد اضافہ ہوا، جبکہ گاڑیوں کی پیداوار میں 84.58 فیصد اور رٹرانسپورٹ آلات کی پیداوارمیں35.38فیصد اضافہ ہوا۔ وفاقی ادارہ شماریات نےبڑی صنعتوں کی پیداوار کاڈیٹا جاری کردیا جس کے مطابق رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں بڑی صنعتوں کی پیداوار میں 4.08 فیصد اضافہ ہوا۔ ادارہ شماریات کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ستمبر2025 میں سالانہ بنیادوں پربڑی صنعتوں کی پیداوار2.69 فیصدبڑھ گئی، جبکہ اگست2025 کےمقابلے ستمبر میں بڑی صنعتوں کی پیداوار میں2.05 فیصد اضافہ ہوا۔ ادارہ شماریات کے مطابق جولائی تا ستمبر گاڑیوں کی پیداوار میں 84.58 فیصد اور ٹرانسپورٹ آلات کی پیداوار میں 35.38 فیصد اضافہ ہوا، اسی...
اطالوی فنکار ماؤریزیو کیتیلان کا امریکا نامی معروف 18 قیراط خالص سونے کا کموڈ 12.1 ملین ڈالر میں نیلام ہوگیا۔ یہ بھی پڑھیں: چین میں ممکنہ طور پر دنیا کا سب سے بڑا سونے کا ذخیرہ دریافت غیر ملکی میڈیا کے مطابق نیویارک میں منگل کے روز بولی کا آغاز تقریباً 10 ملین ڈالر سے کیا گیا تھا۔ یہ کموڈ (ٹوائلٹ) 101 کلوگرام (223 پاؤنڈ) وزنی اور مکمل طور پر فعال ہے جسے کیتیلان نے انتہائی دولت مندوں کی زندگی پر طنز کے طور پر تخلیق کیا تھا۔ فنکار کا کہنا تھا کہ آپ 200 ڈالر کا لنچ کھائیں یا 2 ڈالر کا ہاٹ ڈاگ نتیجہ ٹوائلٹ میں یکساں ہوتا ہے۔ آکشن ہاؤس سوزبیز کے مطابق یہ فن پارہ فن کی...
بانی پاکستان تحریکِ انصاف عمران خان سے ملاقاتوں کا سرکاری دن جمعرات مقرر کردیا گیا ہے، اور اسی سلسلے میں کل وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی اڈیالہ جیل پہنچیں گے۔ جیل حکام کے مطابق وزیراعلیٰ کے ساتھ 5 دیگر اہم شخصیات بھی ملاقات کریں گی، جن کی فہرست وکیل سلمان اکرم راجا نے انتظامیہ کو ارسال کر دی ہے۔ یہ بھی پڑھیں:عمران خان کی بہنوں کا اڈیالہ جیل کے باہر احتجاج ختم، پولیس کارروائی کے بعد بہنیں لاہور روانہ فہرست کے مطابق مینا خان آفریدی، شاہد خٹک، ریاض خان، خلیق الرحمان اور تاج محمد بھی عمران خان سے ملاقات کے خواہشمند ہیں اور کل ان سب کی اڈیالہ جیل آمد متوقع ہے۔ یاد رہے کہ بانی پی ٹی آئی...
پہلی بار بین الاقوامی تنظیم برائے بحری امور کے معیار کے مطابق ماحول دوست انتہائی کم سلفر فیول آئل (VLSFO) کی بڑے پیمانے پر پیداوار اور باقاعدہ ترسیل کامیابی سے مکمل کرلی۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان نے بحری و توانائی کے شعبوں میں تاریخی پیشرفت کرتے ہوئے پہلی بار بین الاقوامی تنظیم برائے بحری امور کے معیار کے مطابق ماحول دوست انتہائی کم سلفر فیول آئل (VLSFO) کی بڑے پیمانے پر پیداوار اور باقاعدہ ترسیل کامیابی سے مکمل کرلی۔ سرکاری اعلامیے کے مطابق کراچی پورٹ سے 8,722 میٹرک ٹن وزنی ویٹول کی سنگاپور کی بنکر بارج کے ذریعے ماحول دوست میرین فیول کی ترسیل عمل میں لائی گئی، جو پاکستان کی میری ٹائم انڈسٹری میں ایک اہم سنگِ میل کی حیثیت رکھتی ہے۔ حکام...
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) ڈی جی این ڈی ایم اے کا کہنا ہے پاکستان میں موسم کی شدت میں اضافہ ہو رہا ہے،2026کےمون سون میں 22 سے26فیصد بارشیں زیادہ ہوں گی،اس سال 31لاکھ لوگوں کومحفوظ مقاما ت پرمنتقل کیا گیا۔ ڈی جی این ڈی ایم اے نےمزیدکہا کہ بہت سےکام وفاق اورصوبوں نےکرنا ہیں،دریاؤں میں آنے والےپانی کیلئےسفارشات بنائی گئی ہیں،ارلی وارننگ کے تحت ہم 6 سے8 ماہ پہلےصوبوں کو وارننگ دیتے ہیں،ہفتوں کی بات کریں گے تو صوبے بہتر اقدامات کر سکیں گے۔ مزید :
نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر صحت نے کہا کہ اس سال سندھ کو این ایف سی ایوارڈ کے 2400 ارب روپے ملے ہیں۔ مصطفیٰ کمال کا کہنا تھا کہ کراچی کو اس سال 800 ارب روپے ملنا چاہیئے تھے، 100 ارب بھی نہیں ملے۔ اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر صحت مصطفیٰ کمال کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی کہتی تھی زرعی ٹیکس نہیں لگنا چاہیئے، آئی ایم ایف نے کان پکڑ کر زرعی ٹیکس لگانے کا کہا تو زرداری صاحب نے اس کا اعلان کیا۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس سال سندھ کو این ایف سی ایوارڈ کے 2400 ارب روپے ملے ہیں۔ مصطفیٰ کمال کا کہنا تھا کہ کراچی...
ڈی جی آئی ایس پی آر کی قائداعظم یونیورسٹی میں طلبہ و اساتذہ کیساتھ خصوصی نشست WhatsAppFacebookTwitter 0 19 November, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس )ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے قائداعظم یونیورسٹی اسلام آباد کا دورہ کیا جہاں اساتذہ اور طلبہ نے ان کا بھرپور خیرمقدم کیا۔خصوصی نشست میں ڈی جی آئی ایس پی آر نے ملکی داخلی صورتحال، دفاعی امور اور پاک فوج کے پیشہ ورانہ کردار پر تفصیلی گفتگو کی، انہوں نے طلبہ کو سوشل میڈیا پروپیگنڈا اور حقائق کے فرق سے متعلق بھی آگاہ کیا۔ اس موقع پر وائس چانسلر قائداعظم یونیورسٹی نے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ڈی جی آئی ایس پی آر کے بھارت...
گوگل نے جیمینی 3 پرو کی صورت میں اپنی اگلی جینریشن کے مصنوعی ذہانت کے ماڈلز کا آغاز کر دیا ہے جسے کمپنی کی جانب سے اب تک کا سب سے ذہین اور حقائق پر مبنی سسٹم قرار دیا گیا ہے۔ یہ پیش رفت اس وقت ہوئی ہے جب کمپنی اوپن اے آئی کے GPT-5 کے متنازع آغاز کے بعد ایک بار پھر اے آئی کی دوڑ میں برتری حاصل کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔ یہ بھی پڑھیے: گوگل کے جیمینی ’نینو بنانا ایپ‘ نے سوشل میڈیا پر دھوم مچادی پہلی بار، گوگل نے اپنا فلیگ شپ ماڈل جیمینی 3 پرو پہلے ہی دن تمام صارفین کے لیے جیمینی ایپ پر دستیاب کر دیا ہے، جبکہ سرچ سبسکرائبرز کو...
ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے قائداعظم یونیورسٹی اسلام آباد کا خصوصی دورہ کیا جہاں اساتذہ اور طلباء نے اُن کا بھرپور خیرمقدم کیا۔ یونیورسٹی میں منعقدہ نشست میں ملکی سلامتی، داخلی صورتحال، دفاعی اُمور اور پاک فوج کے پیشہ ورانہ کردار پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔ نشست کے دوران ڈی جی آئی ایس پی آر نے طلباء کو سوشل میڈیا پر جاری پروپیگنڈا، مس انفارمیشن اور اس کے اصل حقائق سے آگاہ کیا اور مختلف سوالات کے مدلل جوابات دیے۔ وائس چانسلر قائداعظم یونیورسٹی نے ڈی جی آئی ایس پی آر کے دورے کو سراہتے ہوئے کہا“بھارت کے حوالے سے ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا تھا کہ ہمارے جواب کو...
کوئٹہ: قلعہ عبداللہ کے علاقے میں مسلح افراد نے اچانک لیویز چیک پوسٹ پر حملہ کردیا، جس میں پوسٹ انچارج شہید ہو گئے۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق واقعہ اس وقت پیش آیا جب جرائم پیشہ عناصر کوئٹہ چمن شاہراہ پر شہریوں کو لوٹنے کی کوشش کر رہے تھے اور ان کی کارروائی پر لیویز نے فوری ردعمل دیتے ہوئے وین چھیننے کی کوشش ناکام بنا دی۔ آپریشن کے وقت مسلح افراد نے براہِ راست لیویز پوسٹ پر فائرنگ کردی، جس کے نتیجے میں پوسٹ انچارج جام شہادت نوش کر گئے۔ ڈپٹی کمشنر قلعہ عبداللہ کے مطابق ملزمان شاہراہ کے ساتھ مختلف مقامات پر وارداتوں میں ملوث تھے اور ان کے بارے میں شکایات بھی موصول ہوتی رہتی...
ایف پی سی سی آئی اور سمیڈا کے زیر اہتمام انٹرنیشنل ویمن انٹرپنیورشپ ڈے کی تقریب کا انعقاد WhatsAppFacebookTwitter 0 19 November, 2025 سب نیوز اسلام آباد:ایف پی سی سی آئی اور سمیڈا کے زیر اہتمام انٹرنیشنل ویمن انٹرپنیورشپ ڈے کی تقریب کا انعقاد کیا گیا،تقریب میں وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے صنعت ہارون اختر خان، صدر ایف پی سی سی آئی عاطف اکرام شیخ، سمیڈا حکام نے شرکت کی ،تقریب میں نائب صدر ایف پی سی سی آئی قراۃ العین، طارق جدون، چئیرمین کیپٹل آفس کریم عزیز ملک، چئیرمین کوآرڈینیشن و صدر حافظ آباد چیمبر ملک سہیل حسین و دیگر نے شرکت کی ۔صدر ایف پی سی سی آئی عاطف اکرام شیخ نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے...
وفاقی وزیر برائے موسمیاتی تبدیلی ڈاکٹر مصدق ملک نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ سیاست کا مقصد عوام کا مقدمہ لڑنا ہے، موسمیاتی تبدیلی سے لوگوں کو نقصانات بھی سیاست کا موضوع ہونا چاہیے۔ اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہماری جی ڈی پی 2، 3 فیصد بڑھتی ہے لیکن صرف 2022 کے سیلاب کے نقصانات ملک کی 9 فیصد جی ڈی پی کے برابر تھے، 2010 کے بعد 5 سیلاب آگئے۔ یہ بھی پڑھیے: سیلاب کے باعث جی ڈی پی گروتھ کی متوقع شرح میں کمی ہوسکتی ہے، وزیر خزانہ انہوں نے سوال اٹھایا کہ 4700 لوگ پچھلے 2، 3 سیلابوں میں جاں بحق ہوئے، اتنے لوگ پچھلی جنگوں میں...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">گوگل نے اپنا جدید ترین اور سب سے طاقتور اے آئی ماڈل جیمنائی 3 متعارف کرا دیا ہے۔یہ نیا ماڈل اب جیمنائی ایپ اور اے آئی سرچ انجن کے انٹرفیس کے ذریعے صارفین کے لیے دستیاب ہے۔واضح رہے کہ جیمنائی 2.5 صرف سات ماہ قبل جاری کیا گیا تھا، اور اب اس سے بھی زیادہ ترقی یافتہ لارج لینگوئج ماڈل پیش کیا گیا ہے۔گوگل نے یہ نیا ورژن ایسے وقت میں لانچ کیا ہے جب چند روز پہلے اوپن اے آئی نے جی پی ٹی 5.1 پیش کیا تھا۔کمپنی کے بیان کے مطابق جیمنائی 3 میں منطقی سوچ اور استدلال کی صلاحیت میں نمایاں بہتری لائی گئی ہے۔گوگل کا کہنا ہے کہ یہ ماڈل ایسی باریک تفصیلات اور...
قلعہ عبداللہ میں جرائم پیشہ افراد کے لیویز پوسٹ پر حملے کے نتیجے میں پوسٹ انچارج شہید ہوگئے۔ڈپٹی کمشنر قلعہ عبداللہ کے مطابق جرائم پیشہ افراد کوئٹہ چمن شاہراہ پر لوٹ مار کررہے تھے، اس دوران وین چھیننے کی کوشش ناکام بنائی گئی تو ملزمان نے لیویزپوسٹ پر حملہ کردیا جس کے نتیجے میں لیویز پوسٹ انچارج شہید ہوگئے۔ڈی سی نے بتایا کہ حملے کے بعد ملزمان اپنی ایک گاڑی چھوڑ کر فرار ہوگئے جسے کو مقامی لوگوں نے آگ لگادی۔ڈی پی او قلعہ عبداللہ کا کہنا ہےکہ جرائم پیشہ افراد کی قریبی پہاڑوں میں واقع پناہ گاہ کا محاصرہ کرلیاگیا ہے، ان کے سرغنہ فقیر محمد کی زندہ یا مردہ گرفتاری کے لیے آپریشن جاری ہے۔ڈی پی او کے...
کراچی: پاکستان کے وسیم کھتری نے ایک اور کارنامہ انجام دیتے ہوئے گھانا میں ہونے والا چیلنج اسکریبل ٹورنامنٹ جیت لیا۔ معمولی فرق سے ورلڈ چیمپیئن شپ کے فائنل سے محروم رہنے کے بعد وسیم کھتری نے اس ایونٹ میں بھرپور انداز میں واپسی کی، وہ 7 فتوحات اور ایک شکست کے ساتھ فاتح رہے۔ آخری میچ میں وسیم کھتری نے انگلینڈ کے جان ایشمور کو بڑے مارجن سے ہرایا، نائجیریا کے چِنیدو تھورپ نے دوسری پوزیشن حاصل کی جبکہ ایشمور تیسرے نمبر پر رہے۔ وسیم کھتری نے ورلڈ چیمپیئن شپ میں تیسری پوزیشن حاصل کی تھی جبکہ پاکستان ٹیم ایونٹ میں چوتھے نمبر پر رہی تھی۔
بالی ووڈ کی مشہور اداکارہ دیپیکا پڈوکون نے کئی اچھے معاوضے والی فلموں کی پیشکش قبول نہ کرنے کی اصل وجہ بتادی۔ دیپیکا پڈوکون نے اپنے ایک حالیہ انٹرویو میں کہا کہ میں نے کچھ اچھے معاوضے والی فلموں کی پیشکش اس لیے قبول نہیں کی کیونکہ وہ میری ذاتی اقدار کے مطابق نہیں تھیں۔ بھارتی اداکارہ نے اس بات پر زور دیا کہ میرے فلمی کیریئر میں بھروسہ سب سے زیادہ اہم ہے اور اس پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہو سکتا۔ دیپیکا پڈوکون نے کہا کہ اگر مجھے کوئی چیز بھروسے کے قابل نہیں لگتی تو اس کا مطلب وہ میری توقعات کے مطابق نہیں ہے۔ اُنہوں نے مزید کہا کہ کچھ لوگوں کو ایسا لگتا ہے کہ...
سابق آسٹریلوی فاسٹ بولر گلین میگرا کو ایشیز سیریز کے آغاز سے صرف دو روز قبل کمنٹری پینل سے فارغ کردیا گیا۔ آسٹریلوی میڈیا کے مطابق قومی براڈ کاسٹر ادارے نے گلین میگرا کو ریڈیو کمنٹری پینل سے الگ کردیا ہے، گلین میگرا کو جوئے کی کمپنی کے ساتھ تعلق کی بنیاد پر پینل سے فارغ کیا گیا۔ آسٹریلوی میڈیا کا کہنا ہے کہ گلین میگرا کا آن لائن جوئے کی کمپنی کے ساتھ تعلق بتایا گیا ہے، قومی براڈ کاسٹر ادارے کی پالیسی کے مطابق ملازم کا جوئے کی کمپنی کے ساتھ کوئی تعلق نہیں ہوسکتا۔ آسٹریلوی میڈیا کے مطابق فاسٹ بولر کا میگرا فاؤنڈیشن کی سپورٹ کے لیے جوئے کی کمپنی سے تعلق ثابت ہوا۔ دوسری جانب...
عمران خان کی جی ایچ کیو حملہ کیس میں پیشی کیلئے ویڈیو لنک تیاری کا حکم WhatsAppFacebookTwitter 0 19 November, 2025 سب نیوز راولپنڈی(آئی پی ایس) انسداد دہشت گردی عدالت نے عمران خان کی جی ایچ کیو حملہ کیس میں پیشی کے لیے سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کو ویڈیو لنک تیاری کا حکم دے دیا۔جی ایچ کیو حملہ کیس کی سماعت انسداد دہشت گردی عدالت کے جج امجد علی شاہ کے روبرو ہوئی تاہم آج بھی کیس کا ٹرائل نہیں ہو سکا جس کے بعد ملزمان شیخ رشید، سیمابیہ طاہر اور دیگر حاضری لگا کر واپس روانہ ہو گئے، آج کی سماعت میں ویڈیو لنک آن نہیں ہو سکا۔ دوران سماعت وکلائے صفائی کی جانب سے عمران خان سے فوری...
سابق انگلش پیسر اسٹیورٹ براڈ کا کہنا ہے کہ انگلینڈ کی ایشز امیدوں کا انحصار ابتدائی 2 میچز پر ہوگا تاہم ہمارے لیے سیریز جیتنا آسان نہیں ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ میرے رائے میں اگر انگلینڈ پہلے دو میچز میں کوئی مثبت نتیجہ نہ نکال سکا تو سیریز کا کنٹرول آسٹریلیا کے ہاتھ میں چلے جائے گا، کیونکہ پھر میزبان سائیڈ کو جذباتی اور توانائی سے کھیلنے کا موقع مل جائے گا۔ اسٹیورٹ براڈ نے یہ بھی کہا کہ انگلینڈ کی فاسٹ بولنگ لائن اَپ اس مرتبہ تیز ہے، اس میں مارک ووڈ، جوفرا آرچر، گس ایٹکنسن، جوش ٹونگ اور برائیڈن کارس شامل ہیں، ہماری یہی قوت کلیدی خصوصیت بن سکتی ہے۔ براڈ نے بطور خاص ایٹکنسن کی...
راولپنڈی(نیوز ڈیسک)انسداد دہشت گردی عدالت نے عمران خان کی جی ایچ کیو حملہ کیس میں پیشی کے لیے سپرنٹنڈنٹ جیل اڈیالہ کو ویڈیو لنک تیاری کا حکم دے دیا۔ جی ایچ کیو حملہ کیس کی سماعت انسداد دہشت گردی عدالت کے جج امجد علی شاہ کے روبرو ہوئی، تاہم آج بھی کیس کا ٹرائل نہیں ہو سکا، جس کے بعد ملزمان شیخ رشید، سیمابیہ طاہر اور دیگر حاضری لگا کر واپس روانہ ہو گئے۔ آج کی سماعت میں ویڈیو لنک آن نہیں ہو سکا۔ تفتیشی افسر نے عدالت کو بتایا کہ مقدمے کے گواہ کرکٹ اسٹیڈیم ڈیوٹی پر ہیں، جس پر عدالت نے گواہان کو طلب کرتے ہوئے سماعت 3 دسمبر تک ملتوی کردی۔ عدالت نے کہا کہ آئندہ...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">دنیا بھر میں لاکھوں لوگ اسٹارلنک انٹرنیٹ سروس کا استعمال روزمرہ معمول کے طور پر کرتے ہیں، مگر بہت کم صارفین اس حقیقت سے واقف ہیں کہ صرف ایک ویب پیج کھولنے سے بھی وہ اسپیس ایکس کے طویل المدتی خلائی منصوبوں خصوصاً مریخ مشن کی فنڈنگ میں حصہ ڈال رہے ہوتے ہیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق بظاہر یہ بات حیرت انگیز لگتی ہے، لیکن درحقیقت اسٹارلنک کی کاروباری حکمت عملی اور اسپیس ایکس کی مجموعی پالیسی ایک دوسرے کے ساتھ اس طرح جڑی ہوئی ہیں کہ صارفین کے معمولی اقدامات بھی خلائی تاریخ کی بڑی پیش رفتوں میں کردار ادا کر جاتے ہیں۔اسٹارلنک کے ہر صارف سے وصول کی جانے والی ماہانہ فیس نہ صرف کمپنی کے انٹرنیٹ...
فائل فوٹو وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے بانی پی ٹی آئی کی بہنوں پر مبینہ تشدد کی مذمت کی ہے۔ایک بیان میں سہیل آفریدی نے کہا کہ پنجاب پولیس کا خواتین پر تشدد ناقابل قبول ہے۔انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ پر الزامات بھی افسوسناک ہیں، صوبائی وزیر مینا خان پر تشدد کی بھی مذمت کرتے ہیں۔سہیل آفریدی کا کہنا ہے کہ ایم این اے شاہد خٹک اور دیگر اراکین کی گرفتاریوں کی کوشش کی مذمت کرتے ہیں۔
ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے قائداعظم یونیورسٹی اسلام آباد کا دورہ کیا جہاں انہوں نے طلبا اور اساتذہ کے ساتھ خصوصی نشست کی۔ اس موقع پر طلبا و اساتذہ نے ڈی جی آئی ایس پی آر کی آمد کا بھرپور خیرمقدم کیا۔ نشست کے دوران ڈی جی آئی ایس پی آر نے ملکی دفاع، پاک فوج کے پیشہ وارانہ کردار، اور داخلی صورتحال پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے طلبا کو سوشل میڈیا پر جاری پروپیگنڈا اور اصل حقائق سے بھی آگاہ کیا۔ مزید پڑھیں: سہیل وڑائچ کے کالم پر ڈی جی آئی ایس پی آر کی وضاحت میں کیا پیغام موجود ہے؟ وائس چانسلر قائداعظم یونیورسٹی نے ڈی جی آئی ایس پی آر کی...
لاہور(نیوزڈیسک) محکمہ داخلہ پنجاب نے کالعدم تحریک لبیک پاکستان کیخلاف 12 مقدمات کی تفتیش کے لیے 12جے آئی ٹیز تشکیل دے دیں۔ محکمہ داخلہ کے نوٹیفکیشن کے مطابق 7 جے آئی ٹیز لاہور اور 5 شیخوپورہ میں درج مقدمات کی تفتیش کریں گی۔ جے آئی ٹیز دہشتگردی سمیت دیگر سنگین دفعات کے تحت درج مقدمات کی تفتیش کریں گی جبکہ جے آئی ٹیز میں پولیس، سی ٹی ڈی اور حساس اداروں کے نمائندے شامل ہیں۔ ان مقدمات کی تفتیش کے لیے جے آئی ٹیز بنانے کی درخواست پنجاب پولیس نے کی تھی، کالعدم ٹی ایل پی کے خلاف 75 سے زائد مقدمات میں 2 ہزار سے زائد نامزد شرپسند گرفتار ہیں۔
نیویارک ( نیوزڈیسک) اقوام متحدہ کی ایک کمیٹی نے اتفاق رائے سے پاکستان کی ایک قرارداد منظور کر لی جس میں ان اقوام اور عوام کے حق خود ارادیت کے جامع عزم کو دوبارہ اجاگر کیا گیا ہے جو اب بھی نوآبادیاتی، غیر ملکی اور اجنبی تسلط کے تحت ہیں۔ پاکستان نے اس موقع پر واضح کیا کہ اقوام متحدہ اپنے مقاصد اور اصولوں کے مرکز میں اس حق کو رکھتی ہے۔ 65 ممالک کی جانب سے مشترکہ طور پر پیش کی گئی یہ قرارداد پاکستان کے مستقل مندوب برائے اقوامِ متحدہ، سفیر عاصم افتخار احمد نے پیش کی جسے جنرل اسمبلی کی تیسری کمیٹی جو سماجی، انسانی اور ثقافتی امور سے متعلق ہے میں اتفاقِ رائے سے منظور...
لاہور میں فضائی آلودگی برقرار تاہم محکمہ موسمیات نے دسمبر میں بارشوں کی پیشگوئی کردی۔ لاہور کا ایئرکوالٹی انڈیکس 200 سے زائد ریکارڈ کیاجارہا ہے۔ شہر کے بیشتر علاقوں میں شرح 400 سے زائد ریکارڈ کیا گیا۔ پنجاب کے دیگر شہروں گوجرانوالہ، گجرات اور ملتان میں بھی فضا زہرآلود ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق دسمبر کے شروع میں بارشوں کا امکان ہے۔ دوسری جانب محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ ایک ہفتے تک ملک کے مختلف حصوں میں موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان ہے۔ اسلام آباد اورگردونواح میں موسم خشک اور سرد رہنے کا امکان ہے۔ پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم بھی خشک رہے گا۔ مری، گلیات اور گردو نواح موسم سرد رہنے کا امکان ہے، پنجاب...
بالی ووڈ کے سپر اسٹارز سلمان خان اور شاہ رخ خان سے متعلق ایک نئی پیشگوئی سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے۔ نجومی سُشیل کمار سنگھ نے حال ہی میں ایک پوڈکاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ سال 2026 دونوں اداکاروں کے کیریئر اور ذاتی زندگی میں بالکل مختلف رخ لے کر آئے گا۔ ماہر نجوم کے مطابق شاہ رخ خان آنے والے برسوں میں مزید کامیابیاں حاصل کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ شاہ رخ کی روحانی وابستگی اور منظم طرزِ زندگی نے انہیں مستقل ترقی کی راہ پر گامزن کر دیا ہے۔ ان کے بقول، شاہ رخ خان کے ساتھ ایک ایسی روحانی طاقت ہے جو انہیں مسلسل آگے بڑھا رہی ہے۔ یہ بھی پڑھیں: سوناکشی...
عمران خان کی رہائی کا فیصلہ عدالتوں کا اختیار ہے: یورپی یونین سفیر WhatsAppFacebookTwitter 0 19 November, 2025 سب نیوز اسلام آباد (آئی پی ایس) پاکستان میں یورپی یونین کے نئے سفیر رائمونڈس کاروبلس نےکہا ہےکہ عمران خان کی رہائی کا فیصلہ عدالتوں کا اختیار ہے۔ نجی ٹی وی چینل میں اظہار خیال کرتے ہوئے یورپی یونین کے سفیر نے کہا کہ افغان سرزمین دہشت گردی کے لیے استعمال نہ ہو ، یہ مطالبہ درست ہے ۔ رائمونڈس کاروبلس کے مطابق افغان طالبان کے دوحہ کے وعدوں پر رائے کے لیے معلومات درکار ہیں، ترکیے کی ثالثی میں پاکستان اور افغانستان کے درمیان بات چیت جاری رکھی جائے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ کالعدم ٹی ٹی پی...
ویب ڈیسک :ملک بھر کے صارفین کے لیے ماہانہ ایڈجسٹمنٹ کی مد میں ایک بار پھر بجلی سستی ہونے کا امکان پیداہوگیا۔ ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی 65 پیسے فی یونٹ سستی کرنے کی درخواست سی پی پی اے نے نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) میں جمع کروادی ہے۔ جس پر 27 نومبرکو سماعت کی جائے گی۔ ماہانہ ایڈجسٹمنٹ کی درخواست اکتوبر کیلئے کی گئی ہے ، جس کا اطلاق کراچی کے بجلی صارفین پر بھی ہو گا، اس وقت کراچی سمیت ملک بھر کے لیے ستمبر کی ماہانہ ایڈجسٹمنٹ لاگو ہے۔ صوبہ بھر میں ڈرائیونگ لائسنس کے اجراء کا سلسلہ تیزی سے جاری یاد رہے کہ ستمبرکی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ میں بجلی 48 پیسے...
اسلام آباد: سپریم کورٹ نے فیصلہ دیا ہے کہ فوجداری مقدمے میں مفرور یا اشتہاری ہونا بذات خود کسی شہری کو سول یا سروس معاملات میں قانونی چارہ جوئی سے محروم نہیں کرتا۔ مجرمانہ ذمہ داری کا تسلسل یا اشتہاری مجرم کی حیثیت، چاہے وہ کتنا ہی سنگین کیوں نہ ہو، ان ناگزیر شہری حقوق کو ختم کرنے کے لیے کام نہیں کرتا جب تک کہ مقننہ نے واضح طور پر اس طرح کی معذوری عائد نہ کی ہو۔ معاش، سروس کی مدت، پنشن، معاہدہ کی ذمہ داریوں یا مالی ذمہ داریوں کو متاثر کرنے والے معاملات میں کسی شہری کو اپیل یا قانونی چارہ جوئی کے حق سے محروم کرنے کا ایک رخ اختیار...
ٹی ایل پی کیخلاف دیگر صوبوں میں بھی پنجاب جیسی کارروائی کیلئے وفاق سے درخواست کا فیصلہ، کسی شہر میں وال چاکنگ برداشت نہیں کی جائیگی: مریم نواز
لاہور (نیوز رپورٹر) وزیراعلیٰ مریم نواز نے دورہ برازیل سے واپسی پر امن و امان کے لیے مزید ہائی الرٹ رہنے کا حکم دے دیا۔ دہشت گرد، انتہا پسند اور نفرت کے نیٹ ورک پنجاب میں بے بس دکھائی دیئے۔ پنجاب حکومت نے انتہا پسندوں اور دہشتگردی کے نیٹ ورک کے مالیاتی اور جنگی انفراسٹرکچر کو اکھاڑ پھینکا ہے۔ ٹی ایل پی کے ٹھکانوں سے جدید ترین اسلحہ، ہزاروں گولیاں، بلٹ پروف جیکٹس اور جنگی ساز و سامان برآمد ہوئے۔ پنجاب حکومت نے احتجاج کے نام پر نفرت فتنہ پھیلانے والی فنڈنگ روک دی۔ کالعدم انتہا پسند جماعت کے عہدے داروں کے 23 ارب 40 کروڑ کے اثاثے منجمد کردیئے۔92 بینک اکاؤنٹس اور جاز کیش سمیت تمام ڈیجیٹل اکاؤنٹس جام...
پشاور (بیورو رپورٹ) وزیراعلیٰ خیبر پی کے سہیل آفریدی نے خصوصی افراد، بیمار شہریوں اور پناہ گاہ کے رہائشیوں کیلئے کھلی کچہری کا انعقاد کیا۔ وزیراعلیٰ نے شہریوں کے مسائل کے فوری حل کیلئے موقع پر احکامات جاری کئے جبکہ علاج کے منتظر آنکھوں اور دل کے مریضوں کیلئے خصوصی ہدایات جاری کرتے ہوئے فوری مدد کی یقین دہانی کرائی گئی۔ سہیل آفریدی نے کہا کہ ہمیں عوامی خدمت کا مینڈیٹ ملا ہے، صوبے کے لوگوں کی خدمت ہماری اولین ترجیح ہے۔ بانی چیئرمین عمران خان کے ریاست مدینہ ماڈل کے تحت فلاحی طرز حکمرانی کی راہ پر گامزن ہیں۔ شہریوں کے مسائل کے حل کیلئے کھلی کچہری لگائیں گے۔