WE News:
2026-07-23@23:27:56 GMT

صدر کے بعد پاکستان ہاکی فیڈریشن کے سیکریٹری بھی مستعفی ہوگئے

اشاعت کی تاریخ: 19th, February 2026 GMT

صدر کے بعد پاکستان ہاکی فیڈریشن کے سیکریٹری بھی مستعفی ہوگئے

پاکستان ہاکی فیڈریشن کے سیکریٹری رانا مجاہد نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے، جسے منظور بھی کر لیا گیا ہے۔

یہ پیشرفت فیڈریشن میں انتظامی معاملات پر اٹھنے والے سنگین سوالات اور حکومتی سطح پر نوٹس لیے جانے کے بعد سامنے آئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کپتان عماد بٹ پر پابندی لگانے کے بعد پاکستان ہاکی فیڈریشن کے صدر طارق بگٹی مستعفی

ذرائع کے مطابق فیڈریشن میں بدانتظامی کی رپورٹس منظر عام پر آنے کے بعد وزیراعظم شہباز شریف نے معاملے کا نوٹس لیا تھا، جس کے بعد صدر فیڈریشن طارق بگٹی بھی اپنے عہدے سے مستعفی ہو گئے تھے۔

طارق بگٹی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ انہوں نے اپنا استعفیٰ وزیراعظم کو ارسال کر دیا ہے اور درخواست کی ہے کہ حقائق جاننے کے لیے تحقیقات کی جائیں۔

یہ تنازع اس وقت شدت اختیار کر گیا تھا جب قومی ہاکی ٹیم کو آسٹریلیا کے دورے کے دوران غیر معیاری رہائش فراہم کیے جانے کا انکشاف ہوا، حالانکہ حکومت کی جانب سے فیڈریشن کو 25 کروڑ روپے کی گرانٹ دی گئی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: ناروا سلوک کی انتہا، آسٹریلیا سے واپسی پر پاکستان ہاکی ٹیم کو لینے کوئی بھی ایئرپورٹ نہ پہنچا

کھلاڑیوں کو فائیو اسٹار ہوٹل کے بجائے ایک عام گھر میں ٹھہرایا گیا، جس پر شدید تنقید سامنے آئی۔

دوسری جانب طارق بگٹی نے بدانتظامی کی ذمہ داری پاکستان اسپورٹس بورڈ پر عائد کرتے ہوئے قومی کھلاڑی عماد شکیل بٹ پر ڈومیسٹک اور انٹرنیشنل ہاکی کھیلنے پر 2 سال کی پابندی کا اعلان بھی کیا تھا۔

رانا مجاہد کے استعفے کو فیڈریشن میں جاری بحران کی ایک اہم کڑی قرار دیا جا رہا ہے، جبکہ حکومتی سطح پر مزید اقدامات کا امکان بھی ظاہر کیا جا رہا ہے۔

پاکستان ہاکی فیڈریشن کے صدر طارق بگٹی مستعفی

دوسری جانب  پاکستان ہاکی فیڈریشن  کے صدر میر طارق حسین مسوری بگٹی نے بھی اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے، انہوں نے وزیراعظم شہباز شریف کو خط لکھ کر اپنا استعفیٰ پیش کیا۔

بگٹی نے قومی ٹیم کی مینز پرو لیگ 2025-26 کے دوران ہوبارٹ، آسٹریلیا میں پیش آنے والی بدانتظامیوں کا مکمل ذمہ دار پاکستان اسپورٹس بورڈ کو قرار دیا اور فیڈریشن کو پاکستان کرکٹ بورڈ  کی طرح خودمختار بنانے کے لیے اصلاحات کا مطالبہ کیا۔

یہ بھی پڑھیں: 400 روپے ڈیلی الاؤنس، ہماری توہین ہے، پاکستان ہاکی ٹیم کے کھلاڑیوں کا احتجاج

میڈیا سے گفتگو میں بگٹی نے کہا کہ ہاکی کو اپنا بورڈ چاہیے جو اپنی آمدنی پیدا کرے۔ ہم  پاکستان اسپورٹس بورڈ پر ہر چیز کے لیے منحصر نہیں رہ سکتے۔ فیڈریشن کو خود مالی وسائل جمع کرنے اور پیشہ ورانہ انداز میں امور چلانے کا اختیار ہونا چاہیے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

we news استعفی پاکستان ہاکی فیڈریشن رانا مجاہد سیکریٹری.

ذریعہ

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: استعفی پاکستان ہاکی فیڈریشن رانا مجاہد سیکریٹری پاکستان ہاکی فیڈریشن کے طارق بگٹی بگٹی نے کے بعد کے لیے

پڑھیں:

سعودی عرب کے ساتھ دفاعی معاہدے کے پابند ہیں اور اس کی پاسداری کریں گے: پاکستان

پاکستان نے یمن کے حوثی گروپ کی جانب سے سعودی آئل ٹینکر پر حملے اور بحیرہ احمر میں تجارتی جہاز رانی کو درپیش خطرات کی پرزور الفاظ میں مذمت کی ہے اور سعودی عرب کی سلامتی و خودمختاری کے لیے اپنی مکمل حمایت کا اعادہ کیا ہے۔وزیراعظم شہباز شریف نے جمعرات کو سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے ٹیلی فونک رابطہ کر کے بحرِ احمر میں سعودی آئل ٹینکرز پر حوثی ملیشیا کے حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی۔وزیراعظم نے حملے کو بزدلانہ اقدام قرار دیتے ہوئے کہا کہ ”ایسے اقدامات قطعی ناقابلِ قبول ہیں. یہ بین الاقوامی قانون کی صریح خلاف ورزی ہیں، جہاز رانی اور تجارتی نقل و حمل کی آزادی کے لیے خطرہ ہیں اور علاقائی امن، سلامتی اور استحکام کو نقصان پہنچاتے ہیں“۔وزیراعظم نے سعودی عرب کے ساتھ پاکستان کی مکمل یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ میں خود، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اور پوری پاکستانی قوم اس نازک وقت میں سعودی قیادت اور مملکت کے برادر عوام کے ساتھ مضبوطی اور عزم کے ساتھ کھڑے ہیں۔انہوں نے مزید یقین دہانی کرائی کہ پاکستان مملکت سعودی عرب کی سلامتی، خودمختاری اور علاقائی سالمیت کی مکمل حمایت کرتا ہے اور بحرِ احمر، آبنائے ہرمز اور خطے میں سمندری تجارت کی روانی کو یقینی بنانے کے لیے عالمی برادری اور سعودی عرب کے ساتھ مل کر کام کرتا رہے گا۔گفتگو کے دوران سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے پاکستان کی اس مستقل حمایت اور دونوں ممالک کے درمیان قائم قریبی برادرانہ تعلقات کی تعریف کی۔ اس موقع پر وزیراعظم پاکستان نے خادمِ حرمین شریفین، شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود کے لیے بھی نیک خواہشات اور خیر سگالی کے جذبات کا اظہار کیا۔

دوسری جانب، دفترِ خارجہ کے ترجمان طاہر حسین اندرابی نے ہفتہ وار میڈیا بریفنگ کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ”گزشتہ ہفتے بھی حوثیوں کی جانب سے حملہ کیا گیا تھا. جس کی وزیراعظم پاکستان نے فوری مذمت کرتے ہوئے سعودی عرب کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کیا تھا“۔طاہر اندرابی نے کہا کہ ہمارے بحری جہازوں پر حملہ ریڈلائن ہوگی. ہم سعودی عرب کے ساتھ باہمی دفاعی معاہدے کے پابند ہیں اور سعودی عرب کے ساتھ تمام معاہدوں کی پاسداری کریں گے۔انہوں نے خبردار کیا کہ یمن کے مسلح گروہوں کی جانب سے سعودی عرب پر ایسے حملے خطے میں پہلے سے موجود کشیدگی کو مزید بڑھا سکتے ہیں، اس لیے پاکستان تمام فریقین سے تحمل کا مظاہرہ کرنے اور مسائل کا پرامن حل سفارتی راستے سے نکالنے کی اپیل کرتا ہے۔خطے میں امن قائم کرنے اور کشیدگی کم کرنے کے لیے پاکستان نے اپنی سفارتی رفت و آمد میں بھی اضافہ کر دیا ہے۔ترجمان کے مطابق حال ہی میں ایران کے وزیر داخلہ اسکندر مومنی نے پاکستان کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے وزیراعظم، فیلڈ مارشل اور وفاقی وزیر داخلہ سمیت اعلیٰ قیادت سے ملاقاتیں کیں تاکہ علاقائی سیکیورٹی کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا جا سکے۔اس کے علاوہ پاکستان اور کویت کے وزرائے خارجہ کے درمیان رابطہ ہوا، جبکہ منیلا میں آسیان ریجنل فورم کے موقع پر نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے مصر، عمان، فلپائن، روس اور بنگلہ دیش کے وزرائے خارجہ سے الگ الگ اہم ملاقاتیں کیں۔ان ملاقاتوں کی تفصیل بتاتے ہوئے ترجمان نے کہا کہ ”مصر کے وزیر خارجہ سے ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے تمام ممالک کی علاقائی سالمیت اور خودمختاری کے احترام پر زور دیا، جبکہ عمان کے وزیر خارجہ نے خطے میں کشیدگی کے خاتمے اور امن و استحکام کے لیے پاکستان کے سفارتی کردار کو سراہا“۔اس کے ساتھ ساتھ روس کے وزیر خارجہ سرگئی لاوروف اور بنگلہ دیش کے وزیر خارجہ خلیل الرحمان سے بھی باہمی تعلقات اور تعاون کو آگے بڑھانے پر بات چیت کی گئی۔ترجمان دفترِ خارجہ نے مزید بتایا کہ پاکستان کے نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار اب شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے وزرائے خارجہ کونسل اجلاس میں شرکت کے لیے بشکیک پہنچیں گے. جہاں ان کی کرغزستان کے صدر اور دیگر رکن ممالک کے وزرائے خارجہ سے ملاقاتیں متوقع ہیں۔ترجمان نے یہ بھی بتایا کہ کینیڈا کی وزیر خارجہ انیتا آنند نے بھی حال ہی میں پاکستان کا دورہ کیا ہے، جو گزشتہ بیس سالوں میں کسی کینیڈین وزیر خارجہ کا پہلا دورہ تھا  اور اس دوران دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تعلقات کی مضبوطی کے لیے اعلیٰ سطح پر بات چیت کی گئی۔

متعلقہ مضامین

  • مشرق وسطیٰ کی صورتحال کنٹرول سے باہر ہوتی جارہی ہے، سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ
  • پاکستان کا موقف اور خطے میں امن کا تقاضا
  • پاکستان کے خلاف ٹیسٹ سیریز: ویسٹ انڈیز نے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا
  • ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل خیبر پختونخوا اپنے عہدے سے مستعفی
  • وزیراعظم کا  آئی ٹی برآمدات 4.6 ارب ڈالر تک پہنچنے پر اطمینان کا اظہار
  • سعودی عرب کے ساتھ دفاعی معاہدے کے پابند ہیں اور اس کی پاسداری کریں گے: پاکستان
  • جماعت اسلامی کے سیکریٹری جنرل امیرالعظیم انتقال کرگئے
  • پاکستان کے دفاع، سیکیورٹی کے شعبے میں ٹیکنالوجی کا استعمال قابل فخر ہے، وزیراعظم
  • رائیونڈ کا ایک شہری اب آزاد کشمیر کا وزیراعظم بننا چاہتا ہے، بلاول بھٹو
  • پی اے سی کی تمام ڈسکوز کے ملازمین کی تصدیق کی سفارش