Daily Mumtaz:
2026-07-24@00:47:52 GMT

قومی ہاکی ٹیم کے تمام مسائل جلد حل کیے جائینگے، محسن نقوی

اشاعت کی تاریخ: 19th, February 2026 GMT

قومی ہاکی ٹیم کے تمام مسائل جلد حل کیے جائینگے، محسن نقوی

 

اسلام آباد(نیوزڈیسک) چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی کی قومی ہاکی کھلاڑیوں کے ساتھ ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی، ملاقات میں کھلاڑیوں نے اپنے تحفظات سے آگاہ کیا جبکہ چیئرمین پی سی بی نے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

ذرائع کے مطابق محسن نقوی نے کھلاڑیوں کو یقین دہانی کرائی کہ قومی ہاکی ٹیم کے تمام مسائل جلد حل کیے جائیں گے اور ہاکی ورلڈ کپ کوالیفائر کے لیے ٹیم کو ہر صورت بھیجا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ورلڈ کپ کوالیفائر کے تمام اخراجات پی سی بی برداشت کرے گا۔

چیئرمین پی سی بی نے کھلاڑیوں کو بتایا کہ عارضی طور پر ہاکی کے تمام معاملات بھی دیکھیں گے تاکہ ٹیم کو کسی قسم کی مشکلات کا سامنا نہ ہو۔ ذرائع کے مطابق انہوں نے واضح کیا کہ قومی ہاکی ٹیم کے کپتان عماد شکیل بٹ پر کسی قسم کی کوئی پابندی نہیں اور نہ ہی کسی کھلاڑی کا نام ای سی ایل میں شامل ہے۔

محسن نقوی نے کہا کہ ہاکی کھلاڑیوں کی انجریز کا معائنہ آج ہی پی سی بی کے فزیو سے کرایا جائے گا اور ضرورت پڑنے پر زخمی کھلاڑیوں کو علاج کے لیے بیرون ملک بھی بھیجا جائے گا۔ انہوں نے یہ بھی عندیہ دیا کہ کسی انٹرنیشنل کوچ سے رابطہ کیا جائے گا، اور اگر وہ پاکستان نہ آیا تو ورلڈ کپ کوالیفائر کے لیے ٹیم کو مصر بھجوا دیں گے۔

ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ چیئرمین پی سی بی نے واضح کیا کہ فی الحال کوئی سابق کھلاڑی یا اولمپئن فیڈریشن کا حصہ نہیں ہوگا ۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Daily Mumtaz

پڑھیں:

کاوا مینز والی بال چیمپئن شپ: قومی ٹیم نے دوسرے روز بنگلا دیش کو شکست دے دی

کاوا مینز والی بال چیمپئن شپ کے دوسرے روز بھی پاکستان کا جادو سر چڑھ کر بولا، قومی ٹیم نے بنگلادیش کو کسی بھی مرحلے پر سنبھلنے کا موقع نہ دیا اور مسلسل تین سیٹ جیت کر 0-3 سے شاندار فتح اپنے نام کر لی۔

پاکستان نے آغاز سے ہی جارحانہ کھیل پیش کرتے ہوئے پہلا سیٹ 16-25 سے جیتا، دوسرے سیٹ میں بھی سبز ہلالی پرچم بلند رکھا اور 17-25 سے کامیابی سمیٹی۔

تیسرے سیٹ میں بنگلادیش نے بھرپور مزاحمت کی، مگر پاکستانی کھلاڑیوں نے اعتماد اور مہارت کا شاندار مظاہرہ کرتے ہوئے 22-25 سے فتح حاصل کی اور میچ بغیر کوئی سیٹ گنوائے تین صفر سے اپنے نام کر لیا۔

قومی ٹیم کی یہ مسلسل دوسری فتح کاوا چیمپئن شپ میں پاکستان کے مضبوط عزائم کا واضح اعلان ہے جبکہ شاندار کارکردگی نے ٹائٹل کی دوڑ میں پاکستان کو مزید مضبوط امیدوار بنا دیا۔

متعلقہ مضامین

  • انفرااسٹرکچر پر امریکی حملوں کا جواب شدید اور وسیع ہوگا، ایران
  • نیشنل اسپیشل گیمز: کراچی میں  فٹبال ٹورنامنٹ کے بعد اختتامی تقریب کا انعقاد
  • محسن نقوی کی مستونگ کے قریب  سیشن جج اور جوڈیشل مجسٹریٹ پر فائرنگ کی پرزور مذمت
  • ایرانی وزیر داخلہ سکندر مومنی کی لاہور آمد: وفاقی وزیر داخلہ اور گورنرپنجاب کے ہمراہ مزار اقبال اور دربار بی بی پاکدامن حاضری
  • وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ کا مون سون کے پیش نظر انتظامیہ کو الرٹ رہنے کا حکم
  • عوامی مسائل کے حل میں تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی، ضیاء الحسن لنجار
  • حکومت مساجد و مدارس کی رجسٹریشن کے پروسس کو آسان بنائے، شاہ عبدالحق قادری
  • تیزی سے بڑھتی آبادی ملک کیلئے سب سے بڑا چیلنج ہے: وزیراعظم
  • کاوا مینز والی بال چیمپئن شپ: قومی ٹیم نے دوسرے روز بنگلا دیش کو شکست دے دی
  • پی اے سی کی تمام ڈسکوز کے ملازمین کی تصدیق کی سفارش