data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-e-type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

لاہور: پاکستان اسپورٹس بورڈ نے پاکستان ہاکی فیڈریشن (پی ایچ ایف) کے الزامات کی تردید کرتے ہوئے وضاحت پیش کر دی۔

پاکستان اسپورٹس بورڈ کے جاری اعلامیے کے مطابق اس نے اپنی مالی ذمہ داریاں بروقت ادا کیں اور انتظامی و آپریشنل خامیاں ہاکی فیڈریشن کی سطح پر سامنے آئیں۔

اعلامیے میں کہا گیا کہ فیڈریشن نے ویزا کی درخواستیں تاخیر سے جمع کرائیں اور بعض اوقات غلط معلومات کے ساتھ درخواستیں پیش کیں، جس کی وجہ سے پوری ٹیم کے ٹکٹ تبدیل کرنا پڑے۔

ٹکٹوں کی تبدیلی پر پاکستان اسپورٹس بورڈ نے 2 کروڑ 71 لاکھ روپے اضافی خرچ برداشت کیا۔ مزید برآں، ویزا کی غلطیوں سے پیدا ہونے والا 9.

7 ملین روپے کا اضافی مالی بوجھ بھی پی ایس بی نے ادا کیا۔

پاکستان اسپورٹس بورڈ کا کہنا ہے کہ اگر فیڈریشن کے کام اسپورٹس بورڈ کو کرنے ہوں تو فیڈریشن کی ضرورت ہی کیا رہ جاتی ہے، جبکہ پی ایچ ایف کے عہدیدار خود دوروں پر جاتے رہے۔

اعلامیے میں یہ بھی کہا گیا کہ پی ایچ ایف نے پی ایس بی سے ملنے والے فنڈز کا درست حساب فراہم نہیں کیا۔

ویب ڈیسک مقصود بھٹی

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: پاکستان اسپورٹس بورڈ

پڑھیں:

جماعت اسلامی کے سیکریٹری جنرل امیرالعظیم انتقال کرگئے

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)جماعت اسلامی پاکستان کے سیکریٹری جنرل امیرالعظیم لاہور میں انتقال کرگئے۔جماعت اسلامی پاکستان کی جانب سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر جاری بیان میں بتایا گیا کہ  امیرالعظیم صاحب اللہ کے حضور پیش ہوگئے۔

سیکریٹری جنرل جماعت اسلامی امیر العظیم طویل عرصے سے علیل اور کینسر کے مرض سے نبرد آزما تھے۔امیرالعظیم کی نماز جنازہ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔امیرالعظیم جماعت اسلامی کے سیکریٹری جنرل کے علاوہ زمانۂ طالب علمی میں اسلامی جمعیت طلبہ پاکستان کے ناظم اعلیٰ بھی رہے۔ 

پاکستانی تاجروں نے چین کو 60ہزار ٹن چاول برآمد کرنے کے آرڈرز حاصل کرلئے

لاہور میں 1958 میں پیدا ہونے والے امیرالعظیم نے پنجاب یونیورسٹی سے ایم بی اے کی ڈگری حاصل کی اور اسلامی جمعیت طلبہ کے ناظم اعلی رہے۔جماعت اسلامی پاکستان کے سابق امیر سراج الحق نے انہیں 2019 اور 2024 میں موجودہ امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے مرکزی مجلس شوریٰ کے مشورے سے انہیں مرکزی سیکریٹری جنرل مقرر کیا۔

مزید :

متعلقہ مضامین

  • پاکستان کا موقف اور خطے میں امن کا تقاضا
  • پاکستان کے خلاف ٹیسٹ سیریز: ویسٹ انڈیز نے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا
  • خیبر پختونخوا میں بارشوں اور فلش فلڈز کے حادثات میں 22 افراد جاں بحق
  • خیبر پختونخوا میں لوکل گورنمنٹ کا نیا قانون لاگو، گزٹ نوٹیفکیشن جاری
  • وزیراعظم کا  آئی ٹی برآمدات 4.6 ارب ڈالر تک پہنچنے پر اطمینان کا اظہار
  • خیبرپختونخوا میں لوکل گورنمنٹ کا نیا قانون لاگو، گزٹ نوٹیفکیشن جاری
  • سعودی عرب کے ساتھ دفاعی معاہدے کے پابند ہیں اور اس کی پاسداری کریں گے: پاکستان
  • جماعت اسلامی کے سیکریٹری جنرل امیرالعظیم انتقال کرگئے
  • پاکستان کے دفاع، سیکیورٹی کے شعبے میں ٹیکنالوجی کا استعمال قابل فخر ہے، وزیراعظم
  • رائیونڈ کا ایک شہری اب آزاد کشمیر کا وزیراعظم بننا چاہتا ہے، بلاول بھٹو