پیپلز یونٹی پاکستان کے صدر ہدایت اللہ خان کی لندن میں انٹرنیشنل ٹرانسپورٹ ورکرز فیڈریشن کے سیکریٹری جنرل سے ملاقات ،پی آئی اے کی نجکاری پر تبادلہ خیال
اشاعت کی تاریخ: 19th, February 2026 GMT
پیپلز یونٹی پاکستان کے صدر ہدایت اللہ خان کی لندن میں انٹرنیشنل ٹرانسپورٹ ورکرز فیڈریشن کے سیکریٹری جنرل سے ملاقات ،پی آئی اے کی نجکاری پر تبادلہ خیال WhatsAppFacebookTwitter 0 19 February, 2026 سب نیوز
لندن (سب نیوز) پیپلز یونٹی (سی بی اے)کے صدر ہدایت اللہ خان نے انٹرنیشنل ٹرانسپورٹ ورکرز فیڈریشن کے سیکریٹری جنرل سے مسٹر اسٹیفن کاٹن سے لندن میں واقع آئی ٹی ایف ہیڈکوارٹر میں ملاقات کی۔ملاقات میں پی آئی اے کی نجکاری کے معاملے پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
ہدایت اللہ خان نے سیکریٹری جنرل کو زیرِ سماعت عدالتی مقدمات، آئی ایل او کنونشنز کی مبینہ خلاف ورزیوں اور انڈسٹریل ریلیشنز ایکٹ 2012 کے تحت سی بی اے کے مکالمے اور مذاکرات کے حقوق سے انکار کے حوالے سے بریفنگ دی۔انہوں نے حاضر سروس ملازمین کے روزگار کے تحفظ، متعلقہ سہولیات اور ریٹائرڈ ملازمین کے سفری مراعات، طبی سہولیات اور پنشن کے تحفظ پر شدید تشویش کا اظہار کیا۔ انہوں نے زور دیا کہ ان حقوق اور مراعات میں کسی بھی قسم کی ایسی تبدیلی قبول نہیں کی جائے گی جو ملازمین اور پنشنرز کے مفاد کے خلاف ہو۔
مسٹر اسٹیفن کاٹن نے یقین دہانی کرائی کہ آئی ٹی ایف اس معاملے کو متعلقہ فورمز پر اٹھائے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ اگر معاملات خوش اسلوبی سے حل نہ ہوئے، پیپلز یونٹی (سی بی اے)کو باقاعدہ طور پر تسلیم نہ کیا گیا، انہیں اعتماد میں نہ لیا گیا اور ملازمین کے جائز حقوق کی مکمل ضمانت نہ دی گئی تو عالمی سطح پر بھرپور مہم چلائی جائے گی۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرنائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی برطانوی سیکرٹری خارجہ سے ملاقات، باہمی امور پر تبادلہ خیال نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی برطانوی سیکرٹری خارجہ سے ملاقات، باہمی امور پر تبادلہ خیال ایف بی آر نے کاروبار کو ٹیکس نظام سے منسلک کرنے کیلئے ایک ہفتے کی مہلت دیدی جیفری ایپسٹین کے ساتھ تعلقات پر برطانوی شہزادے کو گرفتار کرلیا گیا، تحقیقات شروع امید ہے غزہ بورڈ آف پیس پائیدار امن کیلئے ٹھوس اقدامات کرے گا،نائب وزیراعظم خطے میں جنگ کے خدشات، پولینڈ کی اپنے شہریوں کو فوری ایران چھوڑنے کی ہدایت چیئرمین سینیٹ کی مشیر مصباح کھر کی ترک سفیر سے ملاقات، تجارت و سرمایہ کاری کے فروغ پر زورCopyright © 2026, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: پر تبادلہ خیال ہدایت اللہ خان سیکریٹری جنرل پیپلز یونٹی سے ملاقات
پڑھیں:
ایک ملک نے پاکستانیوں کیلیے ویزہ فیس ختم کردی
سری لنکا کی حکومت نے پاکستانیوں کے لیے ویزہ فیس ختم کردی۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق کراچی میں تعینات قونصل جنرل سری لنکا سنجیوا پٹیوالا نے میڈیا سے گفتگومیں بتایا کہ سری لنکن حکومت نے پاکستانیوں کے لیے ویزہ فیس ختم کردی جس کے بعد سری لنکا جانے والے پاکستانیوں سیاحوں کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ پاکستان سے سری لنکا جانے والے ویزہ کی درخواست آن لائن دے سکتے ہیں۔
قونصل جنرل نے بتایا کہ پاکستان اور سری لنکن کے دوطرفہ تعلقات اہم ہیں، حکومت پاکستان نے 100 سری لنکن اسٹوڈنٹس کوعلامہ اقبال یونیورسٹی میں اسکالرشپ دی ہے جو ایک مثبت اقدام ہے۔
انہوں نے کاہ کہ پاکستان سری لنکا کےدرمیان فری ٹریڈ ایگریمنٹ پرسن 2005 میں دستخط ہوئے تھے لیکن تاحال دونوں ملکوں میں ٹریڈ بیریئرز موجود ہیں۔
قونصل جنرل نے مزید کہا کہ پاکستان سری لنکا درمیان درمیان دفاعی تعلقات بھی اہم ہیں۔