نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی برطانوی سیکرٹری خارجہ سے ملاقات، باہمی امور پر تبادلہ خیال
اشاعت کی تاریخ: 19th, February 2026 GMT
نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی برطانوی سیکرٹری خارجہ سے ملاقات، باہمی امور پر تبادلہ خیال WhatsAppFacebookTwitter 0 19 February, 2026 سب نیوز
نیویارک(سب نیوز)وزیرخارجہ اسحاق ڈار نے برطانوی سیکریٹری آف اسٹیٹ برائے خارجہ، کامن ویلتھ اور ڈیویلمنٹ افیئرز ایویت کوپر سے ملاقات کی ہے، دونوں رہنماوں نے باہمی امور کو وسعت دینے پر تبادلہ خیال کیا۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق جمعرات کے روز نیو یارک میں فلسطین پر اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل کے اجلاس کے موقع پر نائب وزیراعظم و وزیرِ خارجہ سینٹر محمد اسحاق ڈار نے برطانیہ کی سیکریٹری آف اسٹیٹ برائے خارجہ، کامن ویلتھ اور ڈیولپمنٹ ایفیئرز ایویت کوپر سے ملاقات کی، جنہوں نے اس اجلاس کی صدارت کی۔
دونوں رہنماوں نے پاک برطانیہ تعلقات کا جائزہ لیا اور اعلی سطحی رابطوں کی اہمیت پر زور دیا۔ انہوں نے مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون کو مزید مضبوط بنانے، بشمول عوامی سطح پر تبادلے بڑھانے پر اتفاق کیا۔ملاقات میں علاقائی اور بین الاقوامی اہم معاملات پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا اور مکالمہ، کثیرالجہتی نقطہ نظر، اور موثر تعاون بشمول اقوامِ متحدہ کے فریم ورک میں جاری رکھنے کا عزم دہرایا گیا۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرایف بی آر نے کاروبار کو ٹیکس نظام سے منسلک کرنے کیلئے ایک ہفتے کی مہلت دیدی ایف بی آر نے کاروبار کو ٹیکس نظام سے منسلک کرنے کیلئے ایک ہفتے کی مہلت دیدی جیفری ایپسٹین کے ساتھ تعلقات پر برطانوی شہزادے کو گرفتار کرلیا گیا، تحقیقات شروع امید ہے غزہ بورڈ آف پیس پائیدار امن کیلئے ٹھوس اقدامات کرے گا،نائب وزیراعظم خطے میں جنگ کے خدشات، پولینڈ کی اپنے شہریوں کو فوری ایران چھوڑنے کی ہدایت چیئرمین سینیٹ کی مشیر مصباح کھر کی ترک سفیر سے ملاقات، تجارت و سرمایہ کاری کے فروغ پر زور پاکستان غزہ میں امن کےلئے کردار ادا کریگا، حماس کو غیر مسلح کرنے میں شامل نہیں ہونگے، دفتر خارجہCopyright © 2026, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: تبادلہ خیال اسحاق ڈار سے ملاقات
پڑھیں:
آزاد کشمیر انتخابات: استحکام پاکستان پارٹی اور مسلم کانفرنس میں انتخابی اتحاد، سیٹ ایڈجسٹمنٹ پر اتفاق
آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کے انتخابات سے قبل اہم سیاسی پیشرفت سامنے آئی ہے جہاں استحکام پاکستان پارٹی (آئی پی پی) اور آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس نے انتخابی اتحاد اور مختلف حلقوں میں سیٹ ایڈجسٹمنٹ کے اصولی فارمولے پر اتفاق کر لیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: آزاد کشمیر میں انتخابی عمل سبوتاژ کرنے کی کوششیں ناکام بنائیں گے، چیف الیکشن کمشنر کا واضح پیغام
یہ اتفاق رائے استحکام پاکستان پارٹی آزاد کشمیر کے صدر اور سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس خان اور آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس کے صدر و سابق وزیراعظم سردار عتیق احمد خان کے درمیان ملاقات کے دوران ہوا۔
ملاقات میں آزاد کشمیر کی مجموعی سیاسی صورتحال، آئندہ قانون ساز اسمبلی کے انتخابات اور دونوں جماعتوں کے درمیان انتخابی تعاون پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
دونوں رہنماؤں نے مختلف انتخابی حلقوں میں سیٹ ایڈجسٹمنٹ کے اصولی فارمولے کی منظوری دے دی جبکہ انتخابات کے بعد بھی مشترکہ حکمت عملی کے تحت آگے بڑھنے پر اتفاق کیا گیا۔
مزید پڑھیے: تنویر الیاس کے قافلے پر حملہ، وزیراعظم آزاد کشمیر فیصل ممتاز راٹھور کی شدید مذمت
ملاقات میں فیصلہ کیا گیا کہ دونوں جماعتوں کی مشترکہ رابطہ کمیٹی جلد مختلف حلقوں میں امیدواروں کی حمایت اور سیٹ ایڈجسٹمنٹ سے متعلق حتمی اعلان کرے گی۔
سیاسی مبصرین کے مطابق اس اتحاد کو آزاد کشمیر کے انتخابات میں ایک اہم پیشرفت قرار دیا جا رہا ہے کیونکہ دونوں جماعتیں مشترکہ حکمت عملی کے ذریعے انتخابی میدان میں اپنا اثر و رسوخ بڑھانے کی کوشش کر رہی ہیں۔
مزید پڑھیں: آزاد کشمیر میں آئندہ حکومت استحکام پاکستان پارٹی کی ہوگی، تنویر الیاس کا دعویٰ
ملاقات کے موقع پر سابق معاون خصوصی سردار امتیاز شاہین، مسلم کانفرنس یوتھ ونگ کے چیئرمین سردار عثمان عتیق، کھائیگلہ پونچھ سے مسلم کانفرنس کے نامزد امیدوار ڈاکٹر عرفان اشرف، سابق امیدوار اسمبلی سردار منظور ایڈووکیٹ، سابق ڈی جی ہیلتھ سردار محمود خان، پولیٹیکل ایڈوائزر سردار افتخار رشید، ممبر میونسپل کارپوریشن باغ سردار شجاع منگول ایڈووکیٹ، سابق پولیٹیکل سیکرٹری سردار شبریز صابر، پیر عبدالقادر، سردار عفان عتیق، راجہ عبدالجبار اور اسٹاف آفیسر سردار حفیظ خان بھی موجود تھے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس کے صدر و سابق وزیراعظم سردار عتیق احمد خان استحکام پاکستان پارٹی آزاد کشمیر تنویر الیاس اور سرادر عتیق احمد کی ملاقات سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس خان