ایف بی آر نے کاروبار کو ٹیکس نظام سے منسلک کرنے کیلئے ایک ہفتے کی مہلت دیدی
اشاعت کی تاریخ: 19th, February 2026 GMT
ایف بی آر نے کاروبار کو ٹیکس نظام سے منسلک کرنے کیلئے ایک ہفتے کی مہلت دیدی WhatsAppFacebookTwitter 0 19 February, 2026 سب نیوز
اسلام آباد(سب نیوز)ایف بی آر نے ٹیکس نیٹ کو وسیع کرنے کے لیے اہم قدم اٹھاتے ہوئے تمام رجسٹرڈ کاروباروں کو ایک ہفتے کے اندر اپنے نظام کو ایف بی آر کے ساتھ منسلک کرنے کی ہدایت جاری کر دی ہے۔اس حوالے سے باضابطہ نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے جس میں مقررہ مدت کے اندر تعمیل لازمی قرار دی گئی ہے۔
نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ پوائنٹ آف سیلز مشین استعمال کرنے والے تمام کاروباری یونٹس کو ایف بی آر کے مرکزی نظام سے جوڑا جائے گا۔ اس فیصلے کا اطلاق ہوٹلوں، گیسٹ ہاوسز، میرج ہالز اور مختلف کلبز پر بھی ہوگا جبکہ انٹر سٹی ٹرانسپورٹ، کورئیر سروسز اور کارگو آپریٹرز کو بھی اس عمل کا پابند بنایا گیا ہے۔مزید بتایا گیا ہے کہ بیوٹی پارلرز، سلمنگ سینٹرز اور بیوٹی کلینکس کو لازمی طور پر ایف بی آر کے ساتھ رجسٹریشن مکمل کرنا ہوگی۔ اسی طرح ہئیر ٹرانسپلانٹ مراکز، نجی کلینکس، ڈینٹل کلینکس اور پلاسٹک سرجنز کے کاروبار بھی اس نئے ٹیکس نظام کے تحت لائے جائیں گے تاکہ ان کی آمدن کا ریکارڈ مرکزی ڈیٹا سے منسلک رہے۔
نوٹیفکیشن میں واضح کیا گیا ہے کہ لیبارٹریز، ویٹرنری ڈاکٹرز، ڈائیگناسٹک اور ایکسرے سینٹرز، نجی اسپتال، پرائیویٹ کنسلٹنٹس اور دیگر ہیلتھ کیئر سروسز فراہم کرنے والے ادارے بھی اس پابندی کے دائرے میں آئیں گے۔ اسی طرح ہیلتھ کلبز، سوئمنگ پولز، فٹنس سینٹرز اور ملٹی پرپز کلبز کو بھی ٹیکس نظام سے جوڑنا لازمی قرار دیا گیا ہے۔ایف بی آر کے مطابق بڑے اور معروف کلبز بشمول کراچی جمخانہ، رائل پام، چناب کلب، اسلام آباد کلب اور لاہور جمخانہ کو بھی اس نظام میں شامل کیا جائے گا۔ مزید برآں چارٹرڈ اکاونٹنٹس فرمز اور کاسٹ و مینجمنٹ خدمات فراہم کرنے والی کمپنیوں کو بھی ٹیکس نیٹ میں لانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
نوٹیفکیشن میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ وہ تعلیمی ادارے جہاں ماہانہ فیس ایک ہزار روپے ہے، انہیں بھی ایف بی آر کے نظام سے منسلک ہونا ہوگا۔ انکم ٹیکس آرڈیننس کی شق 33 کے تحت اس نظام سے وابستگی بنیادی شرط قرار دی گئی ہے اور متعلقہ کاروباروں کو پوائنٹ آف سیلز مشین نصب کرنا لازمی ہوگا۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرجیفری ایپسٹین کے ساتھ تعلقات پر برطانوی شہزادے کو گرفتار کرلیا گیا، تحقیقات شروع جیفری ایپسٹین کے ساتھ تعلقات پر برطانوی شہزادے کو گرفتار کرلیا گیا، تحقیقات شروع امید ہے غزہ بورڈ آف پیس پائیدار امن کیلئے ٹھوس اقدامات کرے گا،نائب وزیراعظم خطے میں جنگ کے خدشات، پولینڈ کی اپنے شہریوں کو فوری ایران چھوڑنے کی ہدایت چیئرمین سینیٹ کی مشیر مصباح کھر کی ترک سفیر سے ملاقات، تجارت و سرمایہ کاری کے فروغ پر زور ملائیشیا پاکستان کے ساتھ حلال فوڈ، فارما اور زرعی تجارت بڑھانے کا خواہاں ہے: ہائی کمشنر پاکستان غزہ میں امن کےلئے کردار ادا کریگا، حماس کو غیر مسلح کرنے میں شامل نہیں ہونگے، دفتر خارجہCopyright © 2026, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: ٹیکس نظام ایف بی آر سے منسلک
پڑھیں:
پنجاب کے وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے ٹیچر بننے کا اعلان کردیا
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن ) پنجاب کے وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے ٹیچر بننے کا اعلان کردیا۔
تفصیلات کے مطابق رانا سکندر حیات نے ستمبر کے پہلے ہفتے سے انگلش اور کیمسٹری سمیت دیگر مضامین کی تدریس کا اعلان کیا۔انہوں نے کہا کہ لاہور میں ستمبر کے پہلے ہفتے سے کلاس کو پڑھاناشروع کروں گا، انگلش اور کیمسٹری میرے پسندیدہ مضمون ہیں لہٰذا ان ہی مضامین سے شروع کروں گا۔
وزیر تعلیم نے کہنا ہےکہ پرائمری اسکولوں میں انگلش اور ہائی اسکولوں میں کیمسٹری سے آغاز کروں گا جب کہ انگلش اور کیمسٹری کے علاؤہ دیگرمضامین کی بھی تدریس کروں گا۔انہوں نے مزید کہا کہ ہر ہفتے کسی ایک اسکول میں بغیر پیشگی اطلاع پڑھانے جاؤں گا، اساتذہ کی عزت کرتا ہوں، استاد بن کر فخر محسوس کروں گا۔
پاکستانی تاجروں نے چین کو 60ہزار ٹن چاول برآمد کرنے کے آرڈرز حاصل کرلئے
ان کا کہنا تھا کہ اس اقدام سے تعلیمی معیار کو جانچ کر تدریسی کمزوریاں دور کرنے میں مدد ملے گی۔
مزید :