چیئرمین سینیٹ کی مشیر مصباح کھر کی ترک سفیر سے ملاقات، تجارت و سرمایہ کاری کے فروغ پر زور
اشاعت کی تاریخ: 19th, February 2026 GMT
چیئرمین سینیٹ کی مشیر مصباح کھر کی ترک سفیر سے ملاقات، تجارت و سرمایہ کاری کے فروغ پر زور WhatsAppFacebookTwitter 0 19 February, 2026 سب نیوز
اسلام آباد(سب نیوز)چیئرمین سینیٹ کی مشیر محترمہ مصباح کھر نے جمہوریہ ترکیہ کے پاکستان میں سفیر ڈاکٹر عرفان نذیراوغلو سے ترک سفارتخانے اسلام آباد میں اہم ملاقات کی۔ملاقات کے دوران پاکستان اور ترکیہ کے درمیان دوطرفہ تعلقات خصوصا تجارت اور سرمایہ کاری کے فروغ کے امور کا تفصیل سے جائزہ لیا ۔ملاقات میں موجودہ علاقائی صورتحال اور باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر بھی تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔
محترمہ مصباح کھر نے دونوں ممالک کے درمیان تاریخی، دیرینہ اور برادرانہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے میں ترک سفیر کے فعال کردار کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اور ترکیہ کے تعلقات مشترکہ تاریخ، ثقافتی ہم آہنگی اور باہمی اعتماد پر مبنی ہیں، جو اقتصادی تعاون کے فروغ کے لیے مضبوط بنیاد فراہم کرتے ہیں۔انہوں نے دوطرفہ تجارت میں موجود وسیع مواقعوں کو اجاگر کرتے ہوئے تجارتی حجم میں اضافے، کاروباری برادریوں کے مابین روابط کے فروغ اور ترجیحی شعبوں میں مشترکہ منصوبوں کے قیام کے لیے عملی اقدامات کی ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے تجارت، سرمایہ کاری، انفارمیشن ٹیکنالوجی، انفراسٹرکچر، توانائی اور دفاعی پیداوار کے شعبوں میں تعاون بڑھانے کی اہمیت پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ مضبوط اقتصادی شراکت داری دونوں ممالک کے عوام کے لیے ٹھوس فوائد کا باعث بنے گی۔
محترمہ مصباح کھر نے مزید کہا کہ عوامی روابط اور پارلیمانی تبادلوں میں اضافہ دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی اور اسٹریٹجک شراکت داری کو مزید مستحکم کرے گا۔ترک سفیر ڈاکٹر عرفان نذیراوغلو نے دوطرفہ تعاون کو مزید وسعت دینے اور اقتصادی روابط کو مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔ انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ پاکستان اور ترکیہ کے درمیان تجارت اور سرمایہ کاری کے تعلقات آئندہ برسوں میں مزید فروغ پائیں گے۔ انہوں نے چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی کے لیے نیک تمناں کا اظہار کیا اور پاکستان میں آئی ایس سی کانفرنس کے کامیاب انعقاد پر محترمہ مصباح کھر کو مبارکباد پیش کی۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرملائیشیا پاکستان کے ساتھ حلال فوڈ، فارما اور زرعی تجارت بڑھانے کا خواہاں ہے: ہائی کمشنر پاکستان غزہ میں امن کےلئے کردار ادا کریگا، حماس کو غیر مسلح کرنے میں شامل نہیں ہونگے، دفتر خارجہ چیئرمین سینیٹ کی مشیر مسز مصباح کھر کی متحدہ عرب امارات کے سفیر سے ملاقات پاکستان اور پرتگال تعلقات: خیرسگالی ملاقات اور تعاون کے فروغ پر تبادلہ خیال ایران کے خلاف کسی بھی نئے امریکی حملے کے سنگین نتائج برآمد ہوں گے، روسی وزیر خارجہ صدر ایف پی سی سی آئی کا ڈی ایل ٹی ایل نوٹیفکیشن کا خیرمقدم بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت مستحق خواتین کی مالی امداد میں اضافہCopyright © 2026, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: چیئرمین سینیٹ کی مشیر سرمایہ کاری کے مصباح کھر ترک سفیر کے فروغ
پڑھیں:
علی الزیدی کا ایران کا اہم دورہ، دوطرفہ تعلقات بڑھانے پر اتفاق
ایرانی صدر سے ملاقات میں عراقی وزیراعظم کا کہنا تھا کہ عراق اور ایران کی سلامتی ایک دوسرے سے جڑی ہوئی ہے اور عراق اپنی سرزمین ایران کے خلاف کسی بھی کارروائی کے لیے استعمال نہیں ہونے دے گا۔ اسلام ٹائمز۔ امریکا کے دورے کے بعد عراقی وزیراعظم علی الزیدی نے ایران کا اہم دورہ کیا، جہاں انہوں نے ایرانی صدر مسعود پزشکیان اور اعلیٰ ایرانی قیادت سے ملاقاتیں کیں۔خبر ایجنسی کے مطابق ایرانی صدر مسعود پزشکیان اور عراقی وزیراعظم کے درمیان ہونے والے مذاکرات میں دوطرفہ تعلقات، اقتصادی تعاون، توانائی، تجارت اور علاقائی سلامتی سمیت مختلف امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ دونوں ممالک نے اقتصادی تعاون اور مشترکہ سرمایہ کاری کو فروغ دینے پر اتفاق کیا، جبکہ نقل و حمل اور شہری تعاون سے متعلق نئے معاہدے بھی طے پائے۔
عراقی وزیراعظم علی الزیدی نے اس موقع پر کہا کہ عراق اور ایران کی سلامتی ایک دوسرے سے جڑی ہوئی ہے اور عراق اپنی سرزمین ایران کے خلاف کسی بھی کارروائی کے لیے استعمال نہیں ہونے دے گا۔ ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے کہا کہ ایران اور عراق کے درمیان تاریخی، مذہبی اور ثقافتی رشتے نہایت مضبوط ہیں، جبکہ خطے کا استحکام دونوں ممالک کی ترقی اور خوشحالی کے لیے ناگزیر ہے۔ خبر ایجنسی کے مطابق دورے کے اختتام پر منعقدہ دستخطی تقریب میں ایرانی اور عراقی وزراء نے مختلف تعاون کے معاہدوں کا تبادلہ بھی کیا۔