اسپین میں ہزاروں غیر دستاویزی پاکستانیوں کو قانونی حیثیت دلانے کیلئے حکومت متحرک
اشاعت کی تاریخ: 19th, February 2026 GMT
اسپین میں ہزاروں غیر دستاویزی پاکستانیوں کو قانونی حیثیت دلانے کیلئے حکومت متحرک WhatsAppFacebookTwitter 0 19 February, 2026 سب نیوز
اسلام آباد(سب نیوز) اسپین میں تقریباً 25 تا 30 ہزار غیر دستاویزی پاکستانیوں کو قانونی حیثیت دلانے کے معاملے پر حکومتِ پاکستان متحرک ہو گئی۔ تفصیلات کے مطابق اوورسیز پاکستانیز گلوبل فاؤنڈیشن کے چیئرمین ظہیر اختر مہر کے خطوط پر وفاقی وزیر سمندر پار پاکستانیز چوہدری سالک حسین نے وزیر داخلہ سید محسن نقوی سے رابطہ کیا جس کے بعد ہنگامی اجلاس منعقد ہوا۔
اجلاس میں سفیر پاکستان، قونصل جنرل، ڈی جی نادرا اور ڈی جی پاسپورٹ سمیت متعلقہ حکام نے شرکت کی اور فیصلہ کیا گیا کہ متاثرہ پاکستانیوں کو فوری قانونی دستاویزات اور پاسپورٹ جاری کیے جائیں گے۔
وفاقی وزیر نے بتایا کہ بارسلونا قونصلیٹ اور میڈرڈ سفارتخانہ مکمل طور پر فعال ہیں اور شہری وہاں رابطہ کریں۔ نادرا کے اضافی عملے کی پیشکش بھی کی گئی جبکہ حکام نے یقین دہانی کرائی ہے کہ موجودہ انتظامات کے تحت تمام درخواستیں نمٹائی جائیں گی۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرلڑائی جھگڑا و احتجاج کیس: ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کی ضمانت منظور لڑائی جھگڑا و احتجاج کیس: ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کی ضمانت منظور چھوٹوں گینگ کیس؛ دوران سماعت رمضان میں ورلڈکپ جیتنے کے ذکر پر عدالت کے دلچسپ ریمارکس ٹرمپ انتظامیہ ایران کیخلاف بڑے فوجی آپریشن کے قریب ہے: امریکی میڈیا کا دعویٰ پاکستان اور انڈونیشیا کا فلسطین میں منصفانہ، پائیدار اور جامع امن کے لیے قریبی تعاون جاری رکھنے پر اتفاق نائب وزیرِاعظم اسحاق ڈار کی مصری ہم منصب سے ملاقات، فلسطین کی صورتحال پر تبادلۂ خیال ضرورت پڑی تو افغانستان میں فضائی کارروائی سے نہیں ہچکچائیں گے، خواجہ آصفCopyright © 2026, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: پاکستانیوں کو
پڑھیں:
ABN نیوز نے مبینہ جعلی بین الاقوامی ویکسینیشن سرٹیفکیٹ نیٹ ورک کا پردہ فاش کیا
راولپنڈی(نیوز ڈیسک)راولپنڈی میں مبینہ طور پر جعلی بین الاقوامی ویکسی نیشن سرٹیفکیٹ جاری کرنے کا انکشاف ہوا ہے، جس سے صحت کی جعلی دستاویزات پر خدشات بڑھ گئے ہیں۔
اطلاعات کے مطابق، اے بی این نیوز نے شہر میں کام کرنے والے مبینہ جعلی ویکسینیشن سرٹیفکیٹ نیٹ ورک کا سراغ لگانے کا دعویٰ کیا ہے۔ نیٹ ورک پر افراد کو جعلی بین الاقوامی ویکسینیشن سرٹیفکیٹ جاری کرنے کا شبہ ہے۔
رپورٹ نے سرکاری صحت کے ریکارڈ کے غلط استعمال اور صحت عامہ اور بین الاقوامی سفری تعمیل کے لیے ممکنہ خطرات پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔
حکام سے توقع کی جاتی ہے کہ وہ الزامات کی تحقیقات کریں گے اور اگر دعوے درست ثابت ہوئے تو ملوث پائے جانے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کریں گے۔