وزیرِاعظم شہباز شریف مارچ کے دوسرے ہفتے میں روس کا دورہ کریں گے
اشاعت کی تاریخ: 19th, February 2026 GMT
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیرِاعظم شہباز شریف مارچ کے دوسرے ہفتے میں روس کا دورہ کریں گے۔
روزنامہ جنگ کے مطابق ذرائع کاکہنا ہے کہ وزیرِ اعظم شہباز شریف کے دورۂ روس کے حوالے سے تیاریاں شروع ہو گئی ہیں۔
دورے کے دوران وزیرِاعظم شہباز شریف اہم ملاقاتیں کریں گے۔
وزیرِاعظم روس میں تاجر برادری سے ملاقات کریں گے۔وہ روس میں پاکستانی کمیونٹی سے بھی ملاقات کریں گے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیرِ اعظم شہباز شریف کے دورے کے حوالے سے تیاریوں کو حتمی شکل دی جا رہی ہے۔
مزید :.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Pakistan
کلیدی لفظ: اعظم شہباز شریف کریں گے
پڑھیں:
پنجاب کے وزیر تعلیم رانا سکندر حیات کا اسکولوں میں خود پڑھانے کا اعلان
لاہور : پنجاب کے وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے ٹیچر بننے کا اعلان کردیا۔رانا سکندر حیات نے ستمبر کے پہلے ہفتے سے انگلش اور کیمسٹری سمیت دیگر مضامین کی تدریس کا اعلان کیا۔انہوں نے کہا کہ لاہور میں ستمبر کے پہلے ہفتے سے کلاس کو پڑھاناشروع کروں گا، انگلش اور کیمسٹری میرے پسندیدہ مضمون ہیں لہٰذا ان ہی مضامین سے شروع کروں گا۔وزیر تعلیم نے کہنا ہےکہ پرائمری اسکولوں میں انگلش اور ہائی اسکولوں میں کیمسٹری سے آغاز کروں گا جب کہ انگلش اور کیمسٹری کے علاؤہ دیگرمضامین کی بھی تدریس کروں گا۔انہوں نے مزید کہا کہ ہر ہفتے کسی ایک اسکول میں بغیر پیشگی اطلاع پڑھانے جاؤں گا، اساتذہ کی عزت کرتا ہوں، استاد بن کر فخر محسوس کروں گا۔ان کا کہنا تھا کہ اس اقدام سے تعلیمی معیار کو جانچ کر تدریسی کمزوریاں دور کرنے میں مدد ملے گی۔