رمضان کے آغاز میں ہی ملازمین کے الاؤنسز سے متعلق اچھی خبر
اشاعت کی تاریخ: 19th, February 2026 GMT
ویب ڈیسک : پنجاب اوقاف بورڈ کے اجلاس میں ملازمین کے لیے 20 فیصد الاؤنس اور کنٹریکٹ ملازمین کی مدت ملازمت میں توسیع کی بھی منظوری دے دی گئی۔
صوبائی وزیر چوہدری شافع حسین کی زیرصدارت پنجاب اوقاف بورڈ کا اجلاس منعقد ہوا، اس اجلاس میں کئی اہم فیصلے کیے گئے۔
اجلاس میں ڈائریکٹر فنانس کی آسامی کی بحالی اور ڈائریکٹر ایگری کلچر لیز اینڈ ڈویلپمنٹ کی پوسٹ کی تخلیق اور اوقاف کے ایڈمنسٹریٹرز کی گریڈ 18 کی آسامیوں پر بھرتیوں کی منظوری دی گئی۔
لاہور:ٹرانسپورٹرز کو 15 دن کی مہلت، لین ڈسپلن یقینی بنانے کی ہدایت جاری
اوقاف آرگنائزیشن کے ملازمین کے لیے 20 فیصد الاؤنس اور کنٹریکٹ ملازمین کی مدت ملازمت میں توسیع کی بھی منظوری دے دی گئی۔
جامعہ ہجویریہ کے طلبہ کو جدید علوم سے آراستہ کرنے کے لیے لمس، پنجاب یونیورسٹی اور یو ایم ٹی کے ساتھ معاہدے کی منظوری دی۔
.
ذریعہ
ذریعہ: City 42
پڑھیں:
پی اے سی کی تمام ڈسکوز کے ملازمین کی تصدیق کی سفارش
فوٹو: فائلپبلک اکاؤنٹس کمیٹی (پی اے سی) نے تمام ڈسکوز کے ملازمین کی تصدیق کی سفارش کردی اور ہدایت کی ہے کہ تمام ڈسکوز ملازمین کو تنخواہوں کی ڈیجیٹل ادائیگی یقینی بنائیں۔
پی اے سی اجلاس کے دوران سیکریٹری پاور ڈویژن کا کہنا تھا کہ حکومت بجلی بنانے اور تقسیم کے کاروبار سے نکل رہی ہے۔ تین ڈسکوز کی نجکاری کیلئے معاملات حتمی مراحل میں ہیں۔
انہوں نے کہا کہ حیسکو اور سیپکو کی نجکاری کیلئے فنانشل ایڈوائزر مقرر کر رہے ہیں۔ حکومت صرف ٹیسکو اور کیسکو کو اپنے پاس رکھے گی۔ کابینہ کا فیصلہ ہے کہ ٹیسکو اور کیسکو کی نجکاری نہیں کی جائے گی۔
سیکریٹری پاور ڈویژن نے بتایا کہ 2027 کے آغاز میں تین ڈسکوز کی نجکاری مکمل ہوجائے گی۔ گیپکو، فیسکو اور آئیسکو کی نجکاری 2027 کے آغاز میں ہوجائے گی، تمام ڈسکوز کی نجکاری تیزی سے ہوگی۔