Jasarat News:
2026-07-23@23:52:36 GMT

سیڈا ملازمین کو مستقل نہ کرنے پر ایم ڈی و سیکرٹری گرفتار

اشاعت کی تاریخ: 19th, February 2026 GMT

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-e-type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

کراچی(اسٹاف رپورٹر)سندھ ہائیکورٹ کے آئینی بینچ کے سامنے سیڈا کے ملازمین کو مستقل نا کرنے کے کیس کی سماعت کے دوران عدالت نے سیکرٹری اور ایم ڈی سیڈا پر برہمی کا اظہار کیا۔ عدالتی احکامات پر عمل درآمد نہ کرنے پر عدالت نے سیکرٹری سیڈا خرم شہزاد اور ایم ڈی پریتم داس کو حراست میں لینے کی ہدایت کر دی۔پولیس نے دونوں افسران کو کمرہ عدالت میں حراست میں لے لیا۔ وکیل درخواست گزار عاقل اعوان ایڈووکیٹ نے بتایا کہ عدالت نے 5 سال قبل سیڈا کے 27 افسران کو مستقل کرنے کا حکم دیا تھا، 27 افسران 2000 ء سے 17 اور گریڈ 18 میں کنٹریکٹ پر کام کر رہے ہیں، عدالت نے 5 سال قبل افسران کو مستقل کرنے کا حکم دیا تھا۔ دونوں افسران ملازمین کو مستقل نہ کرنے کی وجوہات بتانے میں ناکام رہے۔

اسٹاف رپورٹر سیف اللہ.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: کو مستقل عدالت نے

پڑھیں:

حیسکو میں گھوسٹ، ریٹائرڈ ملازمین کی تنخواہ کے نام پر 1 ارب 6 کروڑ روپے کی خرد برد کا انکشاف

فائل فوٹو 

پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے اجلاس میں حیدرآباد الیکٹرک سپلائی کمپنی (حیسکو) میں گھوسٹ، ریٹائرڈ ملازمین کی تنخواہ کے نام پر 1 ارب 6 کروڑ روپے کی خرد برد کا انکشاف ہوا ہے۔

آڈٹ رپورٹ کے مطابق حیسکو کے ڈی ڈی او، ایکسیئن اور سی ایف او آفس کی ملی بھگت سے خرد برد کی گئی۔

سی ای او حیسکو کے مطابق اس کیس میں چار ملازمین کو برطرف کیا جا چکا ہے۔ تین اکاؤنٹس افسران، ایک فنانس افسر کو نوکری سے نکالا گیا۔

ایف آئی اے حکام کا کہنا ہے کہ اس کیس کے 5 مقدمات درج کیے گئے، 130 سے زائد افراد ملوث تھے، اب تک صرف 13 کروڑ روپے کی ریکوری ہوئی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • کراچی: زیادتی کی شکار غیرملکی خاتون نے ملزم کو معاف کردیا
  • کوہستان مالیاتی اسکینڈل، عدالت کا 21 کروڑ 13 لاکھ سے زائد ضبط کرنے کا حکم
  • نذیر احمد جنجوعہ قائم مقام سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی پاکستان مقرر
  • مشرقِ وسطیٰ کی صورتحال قابو سے باہر، فوری جنگ بندی ضروری ہے، انتونیو گوتریس
  • سرکاری دفاتر میں حاضری اور وقت کی پابندی سے متعلق نئی ہدایات جاری
  • برطانیہ؛ 70 ارکانِ کا نئے وزیراعظم کو خط؛ اسرائیل کیخلاف سخت اقدامات کا مطالبہ
  • سرکاری ملازمین پنشن میں اضافہ، خیبرپختونخوا حکومت کا بڑا ریلیف اعلان
  • مون سون کا طاقتورسپیل ، جھل تھل ایک ہوگیا،2 وکلاء کے چیمبر گرگئے
  • خیبرپختونخوا؛ کوہستان مالیاتی اسکینڈل، عدالت کا 21 کروڑ 13 لاکھ سے زائد ضبط کرنے کا حکم
  • حیسکو میں گھوسٹ، ریٹائرڈ ملازمین کی تنخواہ کے نام پر 1 ارب 6 کروڑ روپے کی خرد برد کا انکشاف