باجوڑ میں 11 جوانوں کی شہادت، پاکستان نے افغانستان کو ڈی مارش کردیا
اشاعت کی تاریخ: 19th, February 2026 GMT
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان نے باجوڑ میں فتنہ الخوارج کے دہشتگرد حملے میں 11 فوجی جوانوں کی شہادت پر افغانستان کو ڈی مارش کردیا ۔ افغان ناظم الامور کو دفتر خارجہ طلب کرکے پاکستان کےخلاف دہشت گردی کے لیے افغان سرزمین کے استعمال پرڈی مارش کیا گیا ہے۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق 16 فروری کو باجوڑ میں دہشت گرد حملے پر افغان حکومت کو احتجاجی مراسلہ دیا گیا۔ باجوڑ میں دہشت گرد حملے میں 11 پاکستانی فوجی جوان شہید ہوئے، حملہ فتنہ الخوارج کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کی جانب سے کیا گیا۔وزارتِ خارجہ کی جانب سے کالعدم ٹی ٹی پی کی قیادت کی افغانستان میں موجودگی پر گہری تشویش کا اظہار کیا گیا ہے۔
ٹیچرز کیلئے ڈریس کوڈ متعارف کرانے کا فیصلہ، آڈیو ویژول ٹیچنگ شروع،طلباء کیلئے سکول میل پروگرام جاری،وزیراعلیٰ مریم نواز کی زیر صدارت خصوصی اجلاس، اہم فیصلے
ترجمان نے کہا کہ ٹی ٹی پی کی قیادت افغان سرزمین سے بلا روک ٹوک سرگرمِ عمل ہے، پاکستان کوافغان عبوری حکومت کی یقین دہانیوں کے باوجود کوئی ٹھوس اور قابلِ تصدیق اقدام سامنے نہیں آیا۔ افغان عبوری حکومت اپنی سرزمین سے سرگرم تمام دہشت گرد گروہوں کے خلاف ٹھوس اقدامات یقینی بنائے۔
ترجمان کے مطابق پاکستان فتنہ الخوارج اور ان کے سہولت کاروں کے خلاف کارروائی کا حق محفوظ رکھتا ہے۔
مزید :.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Pakistan
کلیدی لفظ: باجوڑ میں
پڑھیں:
فیلڈ مارشل کا بلوچستان میں دہشت گردی کو پوری طاقت سے کچلنے کے عزم کا اظہار
فوٹو: آئی ایس پی آرفیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے بلوچستان میں دہشت گردی کو پوری طاقت سے کچلنے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق 20ویں نیشنل ورکشاپ بلوچستان کے شرکاء کی جی ایچ کیو آمد کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے فیلڈ مارشل نے کہا کہ بیرونی سرپرستی میں پراکسی عناصر بلوچستان میں تشدد کو ہوا دینے، استحکام کو نقصان پہنچانے اور امن خراب کرنے کی کوشش کرتے رہے ہیں، تاہم ان کے ناپاک عزائم کو مسلح افواج کے مضبوط اور فیصلہ کن جواب اور عوام کے اتحاد سے ناکام بنادیا جائے گا۔
فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا کہنا ہے کہ بلوچستان پاکستان کا فخر ہے، یہ صوبہ بے پناہ قدرتی وسائل سے مالا مال ہے، بلوچستان کے متحرک، باہمت، ثابت قدم اور محبِ وطن عوام اس کی سب سے بڑی طاقت ہیں۔
انہوں نے کہا کہ سیکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی مسلسل کوششیں بلوچستان میں دیرپا امن لائیں گی، فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندوستان کے خلاف ٹارگیٹڈ آپریشنز جاری رہیں گے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل نے ملک کے مستقبل کی سمت کے تعین کے لیے قومی اتحاد اور ثابت قدمی کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی مسلح افواج عوام کے اتحاد، عزم اور ثابت قدمی کی بدولت ان مذموم عزائم کو ناکام بنائیں گی۔