پنجاب حکومت کی 10 ہزار روپے کی امداد، 10 ہزار میں کتنے دن کیا کھایا جا سکتا ہے؟
اشاعت کی تاریخ: 19th, February 2026 GMT
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے ضرورت مند خاندانوں کی مالی مدد کے لیے پروگرام ’مریم کو بتائیں ہیلپ لائن 1000‘ یکم رمضان المبارک سے فعال کرنے کا اعلان کیا ہے جس کے تحت مالی مشکلات میں مبتلا افراد 1000 پر کال کرکے آئندہ 24 گھنٹے کے اندر 10 ہزار روپے تک کی امداد حاصل کر سکیں گے۔
مزید پڑھیں:امریکی سفارتخانے کی جانب سے رمضان المبارک کی مبارکباد، امن اور انسانیت کے فروغ کا پیغام
10 ہزار روپے میں کیا راشن خریدا جا سکتا ہے اور یہ 5 افراد پر مشتمل فیملی کتنے دنوں تک کھا سکتی ہے؟گھریلو سطح پر سادہ مگر مکمل افطاری کے لیے مختلف اشیا کو ضروری سمجھا جاتا ہے۔ 10 ہزار روپے کے بجٹ میں 800 گرام کھجور، 1600 ایم ایل شربت، دال مسور 2 کلو، کوکنگ آئل 4 کلو، بیسن 2 کلو، چاول 4 کلو، چینی 4 کلو، سویاں 2 پیکٹ، چائے 300 گرام، نمک ڈیڑھ کلو، دال چنا 2 کلو، سفید چنا 2 کلو، آٹا 10 کلو، چاٹ مصالحہ اور سرخ مرچ 300 گرام حاصل کی جا سکتی ہے۔
گھریلو معیشت کے ماہرین کے مطابق اگر 5 افراد پر مشتمل ایک خاندان ان اشیا کو مناسب منصوبہ بندی کے ساتھ استعمال کرے یعنی روزانہ محدود مقدار میں شربت، سادہ پکوڑیاں اور ہلکی غذائیں کھائیں تو یہ سامان 10 سے 12 دن کی افطاری کے لیے کافی ہو سکتا ہے۔ تاہم اگر افطاری میں تنوع بڑھایا جائے، مہمانوں کی آمد ہو یا اشیا کا ضیاع زیادہ ہو تو یہی سامان 7 سے 9 دن میں بھی ختم ہو سکتا ہے۔
مزید پڑھیں: رمضان المبارک کے آغاز پر امریکی صدر ٹرمپ کا مسلمانوں کے نام پیغام
ماہرین کا کہنا ہے کہ موجودہ حالات میں 10 ہزار روپے جیسی خطیر رقم کے باوجود افطاری کا سامان صرف چند دنوں تک محدود رہ جانا مہنگائی کی واضح علامت ہے۔ ان کے مطابق سادہ افطاری، ضیاع سے پرہیز اور بہتر گھریلو منصوبہ بندی ہی وہ عوامل ہیں جو اس محدود بجٹ کو زیادہ دنوں تک کارآمد بنا سکتے ہیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
10 ہزار روپے افطاری پنجاب حکومت رمضان المبارک وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز.
ذریعہ
ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: 10 ہزار روپے افطاری پنجاب حکومت رمضان المبارک وزیراعلی پنجاب مریم نواز رمضان المبارک ہزار روپے سکتا ہے کے لیے
پڑھیں:
پنجاب میں پہلی مرتبہ سیلاب کی پیشگی اطلاع کیلئے ڈرون مانیٹرنگ کا آغاز
پنجاب میں پہلی مرتبہ سیلاب کی پیشگی اطلاع کےلیے ڈرون مانیٹرنگ شروع کردی گئی ہے۔ ترجمان پنجاب حکومت کا کہنا ہے ڈرون مانیٹرنگ سے سیلابی ریلے کی آمد کی نشاندہی ممکن ہوگی۔
ترجمان پنجاب حکومت کے مطابق وزیراعلیٰ مریم نواز کی ہدایت پر تمام بیراجوں، دریاؤں اور ہیڈ ورکس کی ڈرون سرویلنس شروع کردی گئی ہے۔
انہوں نے بتایا کہ تریموں بیراج میں ڈرون سرویلنس کے دوران واٹر لیول نارمل پایا گیا، پاکپتن میں دریائے راوی اور ستلج میں بھی واٹر لیول کی ڈرون مانیٹرنگ کی گئی۔
ان کا کہنا تھا کہ سرگودھا میں دریائے چناب کے طالب والا پل پر ڈرون مانیٹرنگ میں پانی کا بہاؤ نارمل پایا گیا۔ ہیڈسدھنائی پر ڈرون مانیٹرنگ سے پانی کے بہاؤ کا جائزہ لیا گیا۔
ترجمان پنجاب حکومت کے مطابق ہیڈ مرالہ میں ڈرون سرویلنس کے دوران پانی کا بہاؤ ایک لاکھ 74 ہزار کیوسک ریکارڈ کیا گیا۔ منڈی بہاؤالدین کے رسول بیراج پر بھی پانی کا مانیٹر کیا گیا۔