پاکستان نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2028 کے لیے براہِ راست کوالیفائی کر لیا
اشاعت کی تاریخ: 19th, February 2026 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-e-type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
اسلام آباد: پاکستان کے کرکٹ شائقین کے لیے خوشخبری ہے کہ قومی ٹیم نے آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2028 کے لیے بھی براہِ راست کوالیفائی کر لیا ہے۔
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق وہ تمام ٹیمیں جو ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026 کے سپر 8 مرحلے میں کامیاب رہی ہیں، 2028 کے ایونٹ میں بھی براہِ راست حصہ لینے کی اہل ہوں گی۔ اس لحاظ سے پاکستان نے 2026 کے ورلڈ کپ میں نمیبیا کے خلاف شاندار 102 رنز کی فتح کے ذریعے سپر 8 میں جگہ بنائی، جو 2028 کے ورلڈ کپ میں شرکت کی ضمانت بھی بن گئی۔
2028 کا عالمی مقابلہ آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کی مشترکہ میزبانی میں منعقد ہوگا، جس میں کل 20 ٹیمیں مدِمقابل ہوں گی۔ میزبان ہونے کی حیثیت سے آسٹریلیا نے بھی براہِ راست کوالیفائی کر لیا ہے، جب کہ دیگر براہِ راست کوالیفائی کرنے والی ٹیموں میں بھارت، انگلینڈ، نیوزی لینڈ، سری لنکا، زمبابوے، جنوبی افریقا اور ویسٹ انڈیز شامل ہیں۔
اسی کے ساتھ، عالمی درجہ بندی میں نو مارچ تک شامل بہترین تین ٹیمیں بھی براہِ راست کوالیفائی کریں گی۔ تاہم اس فہرست میں بنگلا دیش، افغانستان اور آئرلینڈ شامل نہیں ہیں اور باقی 8 ٹیموں کی نمائندگی ریجنل کوالیفائرز کے ذریعے طے ہوگی۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ پاکستان کی یہ کامیابی نہ صرف ٹیم کی مستقل کارکردگی کا ثبوت ہے بلکہ نوجوان کھلاڑیوں کے اعتماد میں بھی اضافہ کرے گی۔ شائقین کی امید ہے کہ قومی ٹیم 2028 میں بھی شائقین کو جوش و خروش سے بھرپور کرکٹ مہیا کرے گی اور عالمی سطح پر اپنا وقار برقرار رکھے گی۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: راست کوالیفائی بھی براہ ورلڈ کپ میں بھی
پڑھیں:
جماعت اسلامی کے سیکریٹری جنرل امیرالعظیم انتقال کرگئے
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)جماعت اسلامی پاکستان کے سیکریٹری جنرل امیرالعظیم لاہور میں انتقال کرگئے۔جماعت اسلامی پاکستان کی جانب سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر جاری بیان میں بتایا گیا کہ امیرالعظیم صاحب اللہ کے حضور پیش ہوگئے۔
سیکریٹری جنرل جماعت اسلامی امیر العظیم طویل عرصے سے علیل اور کینسر کے مرض سے نبرد آزما تھے۔امیرالعظیم کی نماز جنازہ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔امیرالعظیم جماعت اسلامی کے سیکریٹری جنرل کے علاوہ زمانۂ طالب علمی میں اسلامی جمعیت طلبہ پاکستان کے ناظم اعلیٰ بھی رہے۔
پاکستانی تاجروں نے چین کو 60ہزار ٹن چاول برآمد کرنے کے آرڈرز حاصل کرلئے
لاہور میں 1958 میں پیدا ہونے والے امیرالعظیم نے پنجاب یونیورسٹی سے ایم بی اے کی ڈگری حاصل کی اور اسلامی جمعیت طلبہ کے ناظم اعلی رہے۔جماعت اسلامی پاکستان کے سابق امیر سراج الحق نے انہیں 2019 اور 2024 میں موجودہ امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے مرکزی مجلس شوریٰ کے مشورے سے انہیں مرکزی سیکریٹری جنرل مقرر کیا۔
مزید :