اسلام آباد کی ایک چھوٹی ورکشاپ میں پاکستانی فنکار محمد اعجاز اللہ مغل اور غلام شبیر نے ہاتھ سے تیار شدہ وینٹیج اطالوی ویسپا اسکُوٹر پر سعودی عرب کے کنگ سلمان اور ولی عہد محمد بن سلمان کی تصویریں اور مملکت کے مشہور مقامات کی رنگین جھلکیاں پینٹ کی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: پشاور کی خوبصورتی دوبالا کرتا ہوا ٹرک آرٹ

یہ اسکُوٹر بعد میں سعودی عرب کے شہر الخُبَر میں ایک پاکستانی ریسٹورنٹ میں نمائش کے لیے بھیجا جائے گا۔

فنکاروں کے مطابق یہ پراجیکٹ پاکستان اور سعودی عرب کے عوامی تعلقات کی علامت ہے۔ مغل نے کہا کہ سعودی عرب میں میں اکثر پاک سعودیہ فرینڈشپ لکھ کر لوگوں کو تحفے دیتا تھا، اور وہ اردو کے نستعلیق خطوط میں لکھی بات کو عربی میں سمجھ کر گرمجوشی سے قبول کرتے تھے۔

وینٹیج ویسپا اور پاکستانی ٹرک آرٹ کا امتزاج

محمد اعجاز اللہ مغل کے مطابق وینٹیج ویسپا منتخب کرنے کی وجہ 2 روایات کو جوڑنا تھا، کلاسک اطالوی اسکُوٹر اور پاکستان کی ہاتھ سے تیار شدہ ٹرک آرٹ۔ انہوں نے کہا، ’اب اس ٹرک آرٹ کی بدولت مجھے کچھ کہنے کی ضرورت نہیں، یہ خود بولے گا،’پاک سعودیہ فرینڈشپ زندہ باد۔‘

پاکستانی ٹرک آرٹ اپنی روشن رنگوں، شعری خطاطی اور نفیس تصویروں کے لیے مشہور ہے۔ یہ ابتدائی طور پر مال برداری کی گاڑیوں پر بنایا جاتا تھا اور اب بین الاقوامی سطح پر نمائشوں اور عوامی انسٹالیشنز میں دیکھا جا رہا ہے۔

سعودی عرب میں متوقع ردعمل

غلام شبیر نے بتایا کہ وہ 2009 سے 2022 تک سعودی عرب میں کام کر چکے ہیں، اور توقع کرتے ہیں کہ اسکُوٹر کی نمائش پر سعودی عوام بہت متوجہ ہوں گے۔ انہوں نے کہا، وہ شاہ سلمان سے بہت محبت کرتے ہیں۔ وہ جب یہ تصویر دیکھیں گے تو یہ ان کے لیے ایک نئی طرز اور نیا کام ہوگا۔‘

ان کا کہنا ہے کہ ہر چھوٹی تفصیل جیسے درخت، پتے، جانور اور پرندے بڑے احتیاط سے بنائے گئے ہیں۔ اس اسکُوٹر کا مقصد محض فنکارانہ کمیشن نہیں بلکہ دونوں ممالک کے عوام کے درمیان دوستانہ تعلقات کو بھی مضبوط کرنا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: موٹر سائیکل سے موبائل کوَر تک پر ٹرک آرٹ، ’ یہ ہمارا ورثہ ہے‘

انہوں نے کہا، ’وہ پاکستانیوں سے بہت محبت کرتے ہیں اور پاکستانی بھی سعودی عرب کو اپنا دوسرا گھر سمجھتے ہیں۔ خدا کرے جب یہ وہاں جائے تو لوگوں کی بڑی تعداد اسے دیکھنے آئے گی۔‘

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

we news پاکستان ٹرک آرٹ سعودیہ شاہ سلمان محمد بن سلمان ورکشاپ ویسپا.

ذریعہ

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: پاکستان سعودیہ شاہ سلمان ورکشاپ ویسپا اسک وٹر کے لیے نے کہا

پڑھیں:

سعودی عرب کی ابراہیمی معاہدے میں شمولیت تاریخی قدم ہوگا، نیتن یاہو کا ٹرمپ کی شرط پر ردعمل

نیتن یاہو - فوٹو: فائل

اسرائیلی وزیراعظم بن یامین نیتن یاہو نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے سعودی عرب پر سول جوہری معاہدے کےلیے ابراہیمی معاہدے میں شمولیت کی شرط سے متعلق ردِ عمل دے دیا۔ 

برطانوی خبر رساں ادارے رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر جاری ایک بیان میں اسرائیلی وزیراعظم کا کہنا تھا کہ سعودی عرب کا ’ابراہیمی معاہدے‘ میں شامل ہونا مشرقِ وسطیٰ میں امن و سلامتی کے لیے تاریخی اور عظیم پیش رفت ہوگی۔

خیال رہے کہ نیتن یاہو کی جانب سے یہ بیان امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اس اعلان کے بعد سامنے آیا جس میں انہوں نے امریکہ اور سعودی عرب کے درمیان ہونے والے سول جوہری معاہدے کا ذکر کیا تھا۔

سعودی عرب سے جوہری معاہدہ، ٹرمپ نے ابراہیمی معاہدے میں شمولیت کی شرط رکھ دی

اپنے بیان میں امریکی صدر کا کہنا تھا کہ امریکی محکمہ توانائی اور سعودی عرب کے درمیان سول جوہری معاہدہ منظور کرلیا جائے گا۔

صدر ٹرمپ نے واضح طور پر یہ شرط رکھی تھی کہ امریکہ اور سعودی عرب کے درمیان یہ سول جوہری معاہدہ اسی صورت ممکن ہوگا جب سعودی عرب باضابطہ طور پر ’ابراہیمی معاہدے‘ کا حصہ بنے گا۔

تاہم یہ علم میں رہے کہ اپنے بیان میں اسرائیلی وزیراعظم نے امریکہ اور سعودی عرب کے اس سول جوہری معاہدے کا براہِ راست کوئی تذکرہ نہیں کیا۔

متعلقہ مضامین

  • باب المندب بند۔ آگے کیا ہوگا؟
  • امریکا کی 250 ویں سالگرہ 5 روزہ نمائش، آزادی کے تصور پر پاکستانی آرٹسٹس کے فن پارے توجہ کا مرکز
  • ٹرمپ نے سعودی عرب سے سول جوہری معاہدہ ابراہیمی معاہدہ میں شمولیت سے مشروط کر دیا
  • ٹرمپ نے سعودی عرب سے سول جوہری معاہدے کو معاہدہ ابراہیمی میں شمولیت سے مشروط کردیا
  • سلمان خان بیان، بھارتی طلباء کے احتجاج پر دبنگ خان کی کھل کر حمایت
  • حکومت نے نیشنل امیگریشن اینڈ ویلفیئر پالیسی 2026 کا اجرا کر دیا
  • سعودی عرب کے ساتھ دفاعی معاہدے کے پابند ہیں اور اس کی پاسداری کریں گے: پاکستان
  • پاکستانی تاجروں نے چین کو 60ہزار ٹن چاول برآمد کرنے کے آرڈرز حاصل کرلئے
  • پاکستانی پرچم بردار جہازوں کیخلاف کسی بھی قسم کی جارحانہ کارروائی کو قومی سلامتی کا خطرہ تصور کیا جائیگا: دفتر خارجہ
  • سعودی عرب کی ابراہیمی معاہدے میں شمولیت تاریخی قدم ہوگا، نیتن یاہو کا ٹرمپ کی شرط پر ردعمل