کراچی کے جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر تعمیر ہونے والے رن وے پر بین الاقوامی پرواز نے کامیابی سے لینڈنگ کردی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق جناح ٹرمینل ائیرپورٹ کے مرکزی رن وے کی تعمیر نو کے بعد پہلی مرتبہ جمعرات کی دوپہرسعودی عرب سے آنے والی بین الاقوامی روٹ کی پرواز کامیابی سے لینڈ کردی گئی،

طیارے کی لینڈنگ پر پاکستان ائیرپورٹس اتھارٹی نے واٹرسیلیوٹ دیا۔

8 ارب روپے سے زائد کی خطیر رقم سے مکمل ہونے والے منصوبے کی تکمیل پر ڈیڑھ سال کا عرصہ لگا۔ تعمیراتی اعتبار سے توسیع کے بعد کراچی ائیرپورٹ پر بڑے حجم کے کارگو جہاز اور ائیربس 380 ساختہ وائیڈ باڈی طیارے بھی لینڈ کرسکیں گے۔

پاکستان ائیرپورٹس اتھارٹی  کےسی ای او/ ائیرپورٹ مینیجرعدنان خان کے مطابق ائیرپورٹ رن وے کوجدید کیٹگری 4 ایف کے درجے میں اکاو کے معیار پرتعمیر کیا گیا ہے،ج س پر بڑے طیارے بشمول ائیربس 380 لینڈ کرسکتے ہیں۔

ان کا کہنا ہے کہ رن وے  07L/25R کی تکمیل کے بعد درجہ بندی بھی آپ گریڈ کر دی گئی، مرکزی رن وے وائیڈ باڈی والے ہوائی جہازوں کی ہینڈلنگ کے لئے تیار ہے۔

پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی کی جانب سے کیلی بریشن کے بعد پہلی کامیاب آزمائشی لینڈنگ 3 جنوری 2026 کو ہوئی۔

پاکستان ائیرپورٹس اتھارٹی کے ڈائریکٹرپراجیکٹ حافظ زاہد اسحاق کا کہنا تھا کہ 8 ارب روپے سے زائد لاگت سے مکمل ہونے والا یہ منصوبہ ریکارڈ مدت میں 18 ماہ میں اس انداز سے مکمل کیا گیا کہ ائیرپورٹ پر ملکی و بین الاقوامی پروازوں کی آمدورفت کی سرگرمیاں مکمل طور پر جاری رہیں۔

ان کا کہنا ہے کہ  رن وے کی توسیع اور تعمیرنو کے نتیجے میں اس کی لمبائی، چوڑائی اورزیادہ وزن کے حامل جہازوں کے لوڈکو برداشت کرنے کے خصوصی میٹریل کا حامل ہے،طیاروں کے اپروچ کے دوران بہتر نشاندہی کے لائٹنگ سسٹم کے علاوہ ٹیکسی ویز  کو بہتر بنایا گیا، جس سے آئندہ 25 تا 30 سال کے لیے آپریشنل صلاحیت اور سیفٹی کےمعیار میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔

پراجیکٹ ڈائریکٹرکا مزید کہنا ہے کہ ناموافق موسمی صورتحال کے پیش نظر کیٹگری ون کا نظام نصب کیا گیاہے،جس کو ضرورت پڑنے پر مذید ایڈوانس کیا جاسکتا ہے۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: بین الاقوامی کے بعد

پڑھیں:

پنجاب کے وزیر تعلیم رانا سکندر حیات کا اسکولوں میں خود پڑھانے کا اعلان

لاہور : پنجاب کے وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے ٹیچر بننے کا اعلان کردیا۔رانا سکندر حیات نے ستمبر کے پہلے ہفتے سے انگلش اور کیمسٹری سمیت دیگر مضامین کی تدریس کا اعلان کیا۔انہوں نے کہا کہ لاہور میں ستمبر کے پہلے ہفتے سے کلاس کو پڑھاناشروع کروں گا، انگلش اور کیمسٹری میرے پسندیدہ مضمون ہیں لہٰذا ان ہی مضامین سے شروع کروں گا۔وزیر تعلیم نے کہنا ہےکہ پرائمری اسکولوں میں انگلش اور ہائی اسکولوں میں کیمسٹری سے آغاز کروں گا جب کہ انگلش اور کیمسٹری کے علاؤہ دیگرمضامین کی بھی تدریس کروں گا۔انہوں نے مزید کہا کہ ہر ہفتے کسی ایک اسکول میں بغیر پیشگی اطلاع پڑھانے جاؤں گا، اساتذہ کی عزت کرتا ہوں، استاد بن کر فخر محسوس کروں گا۔ان کا کہنا تھا کہ اس اقدام سے تعلیمی معیار کو جانچ کر تدریسی کمزوریاں دور کرنے میں مدد ملے گی۔

متعلقہ مضامین

  • پنجاب میں پہلی مرتبہ سیلاب کی پیشگی اطلاع کیلئے ڈرون مانیٹرنگ کا آغاز
  • کارگو طیارہ حادثے میں جاں بحق عملے کے اہل خانہ کو کمپنی مالکان سے عدم تعاون کی شکایت
  • بارشوں کے پانی نے لاہور انتظامیہ کی پول کھول دی‘ اقبال ٹاﺅن اور جوہر ٹاﺅن میں مرکزی شاہراﺅں پر شگاف پڑگئے
  • گھوٹکی: سابق ایم پی اے شہریار شر کے بیٹے کو بازیاب کروالیا: ایس ایس پی
  • پنجاب میں پہلی بار سیلاب کی پیشگی اطلاع کیلئے ڈرون مانیٹرنگ شروع
  • ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل خیبر پختونخوا اپنے عہدے سے مستعفی
  • برطانیہ؛ 70 ارکانِ کا نئے وزیراعظم کو خط؛ اسرائیل کیخلاف سخت اقدامات کا مطالبہ
  • دبئی ایئرپورٹ پر اے آئی امیگریشن سسٹم متعارف، 3.4 سیکنڈ میں کلیئرنس
  • پنجاب کے وزیر تعلیم رانا سکندر حیات کا اسکولوں میں خود پڑھانے کا اعلان
  • گلاسگو کی فضاؤں میں دیو ہیکل ڈریگن کی پرواز، وائرل ویڈیوز نے سب کو دنگ کردیا