پاکستان ہاکی ٹیم کے کپتان پر عائد دو سالہ پابندی ختم
اشاعت کی تاریخ: 20th, February 2026 GMT
اسلام آباد:
وفاقی سیکرٹری بین الصوبائی رابطہ ڈویژن و ایڈہاک صدر پاکستان ہاکی فیڈریشن محی الدین وانی نے قومی ہاکی کی بحالی اور مضبوطی کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے قومی ہاکی ٹیم کے کپتان عماد بٹ پر عائد پابندی فوری طور پر ختم کرنے کا اعلان کر دیا۔
اپنے ایک بیان میں وفاقی سیکرٹری بین الصوبائی رابطہ ڈویژن و ایڈہاک صدر پاکستان ہاکی فیڈریشن محی الدین وانی نے قومی ہاکی ٹیم کے کپتان عماد شکیل بٹ پر عائد پابندی فوری طور پر ختم کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ کھلاڑی اپنی توجہ صرف تربیت اور میچز پر مرکوز رکھیں گے جبکہ دیگر امور فیڈریشن سنبھالے گی۔
ایڈہاک صدر پاکستان ہاکی فیڈریشن نے کہا کہ تمام متعلقہ ادارے قومی کھیل کو دوبارہ عروج دلانے کے لیے یکسو ہیں۔ جلد ہی فیڈریشن میں نئی قیادت کے انتخاب کے لیے شفاف اور جمہوری انتخابات کروائے جائیں گے۔
محی الدین وانی نے کہا کہ ایڈہاک صدر کی حیثیت سے ان کی اولین ترجیح ادارے کو مستحکم کرنا، اعتماد کی فضا بحال کرنا اور ٹیم مینجمنٹ کے نظام کو ازسرِنو منظم کرنا ہے۔
مزید پڑھیںپی ایچ ایف کے صدر مستعفی، کپتان عماد بٹ پر 2 سال کی پابندی عائد
ان کا کہنا تھا کہ قلیل مدتی بنیادوں پر فوری اور اہم مسائل کے حل پر توجہ دی جائے گی، جبکہ وسط مدتی حکمت عملی کے تحت ایک جامع وژن تشکیل دیا جائے گا۔ علاوہ ازیں کوچنگ اور تربیتی نظام کو بہتر بنایا جائے گا اور ادارہ جاتی روابط کو فروغ دیا جائے گا۔
محی الدین وانی نے مزید کہا کہ فیڈریشن میں گورننس کو بہتر بنایا جائے گا، وسائل کے شفاف اور موٴثر استعمال کو یقینی بنایا جائے گا اور نجی شعبے کے ساتھ شراکت داری قائم کر کے کھلاڑیوں کو زیادہ سے زیادہ سہولیات فراہم کی جائیں گی۔
محی الدین وانی نے وزیرِاعظم کا اعتماد کرنے پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ شفافیت اور انصاف کو ہر فیصلے میں مقدم رکھا جائے گا اور سب مل کر پاکستان کی ہاکی کو اس کا کھویا ہوا مقام واپس دلائیں گے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: محی الدین وانی نے پاکستان ہاکی ایڈہاک صدر جائے گا کہا کہ
پڑھیں:
کراچی، 7 سالہ بچی کے اغوا اور قتل میں ملوث ملزم مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک
کراچی کے علاقے کیماڑی سے 7 سالہ بچی کو اغوا اور زیادتی کے بعد قتل کرنے والا ملزم مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک ہوگیا۔
ایس ایس پی کیماڑی سنگھار ملک نے بتایا کہ جیکسن پولیس دعا کے اغوا، زیادتی کے بعد قتل کیس کی تفتیش میں مصروف تھی کہ تھانے کی حدود میں آنے والے ایک علاقے میں پولیس مقابلہ ہوا جس میں ملزم ہلاک ہوگیا۔
انہوں نے بتایا کہ سی سی ٹی وی فوٹیجز اور شواہد کی بنیاد پر مشتبہ شخص کی موجودگی کی اطلاع ملی تھی، پولیس ملزم کی گرفتاری کیلیے اسٹریٹ مبارک مسجد کے قریب پہنچی تو ملزم نے اہلکاروں پر فائرنگ کردی۔
مزید پڑھیںکیماڑی میں جھاڑیوں سے کمسن بچی کی لاش برآمد، مشکوک شخص کی ویڈیو سامنے آگئی
2 سالہ بچے آذان کے اغوا میں ملوث 3 ملزمان گرفتار، مرکزی ملزم والد کا دوست نکلا
ایس ایس پی کیماڑی کے مطابق جوابی فائرنگ میں ملزم مارا گیا جبکہ جائے وقوعہ سے شواہد تحویل میں لے کر قانونی و فرانزک کارروائی شروع کردی گئی ہے۔
سنگھار ملک کے مطابق ہلاک شخص کے کوائف اور بچی کے اغواء و قتل کیس سے ممکنہ تعلق کی جانچ جاری ہے جبکہ پولیس سرجن نے معصوم بچی دعا کے ساتھ زیادتی کی تصدیق کردی ہے۔