ریٹائرڈ چیف جسٹس غلام مصطفی 5سال کیلئے چیف الیکشن کمشنر آزاد کشمیر مقرر WhatsAppFacebookTwitter 0 19 February, 2026 سب نیوز

مظفرآباد(سب نیوز)حکومت آزاد جموں و کشمیر نے چیئرمین آزاد جموں و کشمیر کونسل اور وزیرِاعظم پاکستان میاں شہباز شریف کی منظوری کے بعد ریٹائرڈ چیف جسٹس غلام مصطفی مغل کو پانچ سال کیلئے چیف الیکشن کمشنر مقرر کر دیا ہے۔وزارت قانون و انصاف و پارلیمانی امور کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق تقرری صدر آزاد جموں و کشمیر کے حکم پر عمل میں لائی گئی، چیف الیکشن کمشنر کا عہدہ گزشتہ سال 13 جنوری سے خالی تھا، جب سابق چیف الیکشن کمشنر جسٹس عبدالرشید سلہریا کی مدت مکمل ہوئی تھی۔
جسٹس غلام مصطفی مغل، جن کی عمر 70 برس سے زائد ہے، ماضی میں بھی یہ عہدہ سنبھال چکے ہیں، فروری 2016 میں بطور چیف جسٹس آزاد جموں و کشمیر ہائیکورٹ انہیں تین سالہ مدت کیلئے اضافی ذمہ داری کے طور پر چیف الیکشن کمشنر مقرر کیا گیا تھا، بعد ازاں 2017 میں وہ آزاد جموں و کشمیر سپریم کورٹ کے جج تعینات ہوئے اور دسمبر 2020 میں ریٹائر ہوئے۔
آزاد جموں و کشمیر الیکشن کمیشن چیف الیکشن کمشنر، سینئر ممبر اور ایک ممبر پر مشتمل ہوتا ہے، نئی تقرری کے باوجود سینئر ممبر الیکشن کمیشن کی نشست تاحال خالی ہے۔ذرائع کے مطابق جسٹس (ر)مصطفی مغل کو غیر متنازع شخصیت سمجھا جاتا ہے، انہیں جولائی میں ممکنہ انتخابات عوامی ایکشن کمیٹی کی موجودگی میں کرانا ایک اہم چیلنج ہوگا، جبکہ آئین کے مطابق یکم مارچ سے قبل نئے صدر آزاد جموں و کشمیر کا انتخاب کرانا بھی ان کی ذمہ داری ہوگی۔آزاد جموں و کشمیر میں چیف الیکشن کمشنر کی مراعات ہائیکورٹ کے جج کے مساوی ہوتی ہیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبروزیراعظم شہباز شریف یکم مارچ کو روس کا 2روزہ دورہ کرینگے وزیراعظم شہباز شریف یکم مارچ کو روس کا 2روزہ دورہ کرینگے پاک بھارت جنگ میں 11طیارے گرائے گئے، فیلڈ مارشل عاصم منیر ایک عظیم انسان، اعلی سپہ سالار اور ٹف فائٹر ہیں، ڈونلڈ ٹرمپ پاکستان اور امریکا کے درمیان روز ویلٹ ہوٹل سے متعلق اقتصادی تعان کے ایم یو پر دستخط محی الدین وانی پاکستان ہاکی فیڈریشن کے ایڈ ہاک صدر تعینات لکی مروت میں سیکیورٹی فورسز کا انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، 4دہشت گرد ہلاک بیرون ملک مقیم پاکستانیوں نے روشن ڈیجیٹل اکاونٹ سے 12ارب ڈالر پاکستان بھیج دیے TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2026, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہماری ٹیم.

ذریعہ

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: چیف الیکشن کمشنر جسٹس غلام مصطفی چیف جسٹس

پڑھیں:

نذیر احمد جنجوعہ قائم مقام سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی پاکستان مقرر

ویب ڈیسک : امیر العظیم کے انتقال کے بعد امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے نذیر احمد جنجوعہ کو قائم مقام سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی پاکستان مقرر کردیا۔

 نذیر احمد جنجوعہ نے قائم مقام سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی پاکستان کا حلف اٹھا لیا۔

 اس سے قبل نذیر احمد جنجوعہ مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل تھے۔

متعلقہ مضامین

  • چیف جسٹس سپریم کورٹ کا ضلع و سیشن جج عبدالحکیم کاکڑ کی شہادت پر اظہار افسوس
  • آزاد کشمیر انتخابات: استحکام پاکستان پارٹی اور مسلم کانفرنس میں انتخابی اتحاد، سیٹ ایڈجسٹمنٹ پر اتفاق
  • آزاد کشمیر الیکشن کے حوالے سے میڈیا کیلیے ضابطہ اخلاق جاری
  • نذیر احمد جنجوعہ قائم مقام سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی پاکستان مقرر
  • آزاد کشمیر الیکشن، استحکام پاکستان پارٹی اور مسلم کانفرنس کے درمیان انتخابی اتحاد پر اتفاق
  • استحکام پاکستان پارٹی آزاد کشمیر اور آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس کے درمیان انتخابی اتحاد طے
  • بلاول بھٹو نے مظفرآباد اور دیگر علاقوں میں بھی انٹرنیٹ پابندیاں جلد ختم ہونے کی امید ظاہر کر دی
  • آزاد کشمیر کے شہر میرپور میں 45 روز بعد موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس بحال ہونا شروع
  • آزاد کشمیر میں ڈیڑھ ماہ بعد انٹرنیٹ سروس بحال ہونا شروع
  • حیسکو میں گھوسٹ، ریٹائرڈ ملازمین کی تنخواہ کے نام پر 1 ارب 6 کروڑ روپے کی خرد برد کا انکشاف