نوٹیفکیشن کے مطابق تقرری صدر آزاد جموں و کشمیر کے حکم پر عمل میں لائی گئی، چیف الیکشن کمشنر کا عہدہ گزشتہ سال 13 جنوری سے خالی تھا، جب سابق چیف الیکشن کمشنر جسٹس عبدالرشید سلہریا کی مدت مکمل ہوئی تھی۔ اسلام ٹائمز۔ وزارت قانون و انصاف و پارلیمانی امور کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق تقرری صدر آزاد جموں و کشمیر کے حکم پر عمل میں لائی گئی، چیف الیکشن کمشنر کا عہدہ گزشتہ سال 13 جنوری سے خالی تھا، جب سابق چیف الیکشن کمشنر جسٹس عبدالرشید سلہریا کی مدت مکمل ہوئی تھی۔ جسٹس غلام مصطفیٰ مغل، جن کی عمر 70 برس سے زائد ہے، ماضی میں بھی یہ عہدہ سنبھال چکے ہیں، فروری 2016ء میں بطور چیف جسٹس آزاد جموں و کشمیر ہائیکورٹ انہیں تین سالہ مدت کیلئے اضافی ذمہ داری کے طور پر چیف الیکشن کمشنر مقرر کیا گیا تھا، بعد ازاں 2017ء میں وہ آزاد جموں و کشمیر سپریم کورٹ کے جج تعینات ہوئے اور دسمبر 2020ء میں ریٹائر ہوئے۔ آزاد جموں و کشمیر الیکشن کمیشن چیف الیکشن کمشنر، سینئر ممبر اور ایک ممبر پر مشتمل ہوتا ہے، نئی تقرری کے باوجود سینئر ممبر الیکشن کمیشن کی نشست تاحال خالی ہے۔ ذرائع کے مطابق جسٹس (ر) مصطفیٰ مغل کو غیر متنازع شخصیت سمجھا جاتا ہے، انہیں جولائی میں ممکنہ انتخابات عوامی ایکشن کمیٹی کی موجودگی میں کرانا ایک اہم چیلنج ہوگا، جبکہ آئین کے مطابق یکم مارچ سے قبل نئے صدر آزاد جموں و کشمیر کا انتخاب کرانا بھی ان کی ذمہ داری ہو گی۔ آزاد جموں و کشمیر میں چیف الیکشن کمشنر کی مراعات ہائیکورٹ کے جج کے مساوی ہوتی ہیں۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: چیف الیکشن کمشنر کے مطابق

پڑھیں:

نذیر احمد جنجوعہ قائم مقام سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی پاکستان مقرر

ویب ڈیسک : امیر العظیم کے انتقال کے بعد امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے نذیر احمد جنجوعہ کو قائم مقام سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی پاکستان مقرر کردیا۔

 نذیر احمد جنجوعہ نے قائم مقام سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی پاکستان کا حلف اٹھا لیا۔

 اس سے قبل نذیر احمد جنجوعہ مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل تھے۔

متعلقہ مضامین

  • چیف جسٹس سپریم کورٹ کا ضلع و سیشن جج عبدالحکیم کاکڑ کی شہادت پر اظہار افسوس
  • آزاد کشمیر انتخابات: استحکام پاکستان پارٹی اور مسلم کانفرنس میں انتخابی اتحاد، سیٹ ایڈجسٹمنٹ پر اتفاق
  • آزاد کشمیر الیکشن کے حوالے سے میڈیا کیلیے ضابطہ اخلاق جاری
  • نذیر احمد جنجوعہ قائم مقام سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی پاکستان مقرر
  • آزاد کشمیر الیکشن، استحکام پاکستان پارٹی اور مسلم کانفرنس کے درمیان انتخابی اتحاد پر اتفاق
  • استحکام پاکستان پارٹی آزاد کشمیر اور آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس کے درمیان انتخابی اتحاد طے
  • بلاول بھٹو نے مظفرآباد اور دیگر علاقوں میں بھی انٹرنیٹ پابندیاں جلد ختم ہونے کی امید ظاہر کر دی
  • آزاد کشمیر کے شہر میرپور میں 45 روز بعد موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس بحال ہونا شروع
  • کے پی اسمبلی کا منظور شدہ بلدیاتی حکومت کا نیا ترمیمی بل آئین و قانون سے متصادم ہے، الیکشن کمیشن
  • آزاد کشمیر میں ڈیڑھ ماہ بعد انٹرنیٹ سروس بحال ہونا شروع