وزیر اعظم پاکستان کا مارچ کے دوسرے ہفتے میں دورہ روس متوقع
اشاعت کی تاریخ: 19th, February 2026 GMT
اسلام آباد(نیوزدیسک) وزیراعظم شہباز شریف کا مارچ کے دوسرے ہفتے میں روس کا دورہ متوقع ہے۔ روسی قیادت سے اہم ملاقاتیں ہوں گے، تاجر برادری اور پاکستانی کمیونٹی سے ملاقاتوں کا بھی امکان ہے۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کا مارچ کے دوسرے ہفتے میں روس کا دورہ متوقع ہے اور اس حوالے سے تیاریاں شروع کر دی گئی ہیں۔
دورے کے دوران وزیراعظم روسی قیادت اور دیگر اہم شخصیات سے ملاقاتیں کریں گے جن میں باہمی تعاون اور علاقائی امور پر تبادلہ خیال متوقع ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم روس میں مقیم پاکستانی تاجر برادری سے بھی ملاقات کریں گے جبکہ پاکستانی کمیونٹی سے خصوصی نشست بھی شیڈول کا حصہ ہوگی۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
پاکستانی تاجروں نے چین کو 60ہزار ٹن چاول برآمد کرنے کے آرڈرز حاصل کرلئے
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستانی تاجروں نے چین کو 60ہزار ٹن چاول برآمد کرنے کے آرڈرز حاصل کرلئے، چین نے مکئی کی درآمد کے لئے پاکستانی تاجروں کی رجسٹریشن بھی شروع کردی ہے ۔
تفصیلات کے مطابق رائس ایکسپورٹرز ایسوسی کے وفد کا دورہ چین کامیابی سے جاری ہے ، جس دوران چاول کی برآمد کیلئے چین کے دو صوبوں کے ساتھ وفد نے ایم او یو سائن کر لیے ہیں، 30 سے 40 کروڑ ڈالر مالیت کے چاول کی فروخت کے معاہدے متوقع ہیں ہیں۔رائس ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین جاوید جیلانی کا کہناتھا کہ چین کو پاکستان سے مکئی کی برآمد بھی جلد شروع ہو جائے گی،چین کو باسمتی اور نان باسمتی دونوں اقسام کے چاول برآمد کریں گے،رواں مالی سال چاول کی برآمدات دوبارہ 3ارب ڈالر کی سطح عبور کر جائیں گی، چین کا دورہ جاری ہے مزید آرڈرز ملنے کا امکان ہے۔
اپر کوہستان مالیاتی اسکینڈل، 21 کروڑ روپے سے زائد رقم بحق سرکار ضبط کرنے کا حکم
مزید :