2025-08-01@11:49:12 GMT
تلاش کی گنتی: 67618
«کا متبادل»:
(نئی خبر)
اعداد و شمار کے مطابق ان میں سے 5 کشمیریوں کو تلاشی اور محاصرے کی کارروائیوں کے دوران جعلی مقابلوں میں شہید کیا گیا۔ اسلام ٹائمز۔ غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بھارتی فوجیوں نے اپنی ریاستی دہشت گردی کی جاری کارروائیوں کے دوران گزشتہ ماہ جولائی میں 7 کشمیریوں کو شہید کیا۔ ذرائع کی طرف سے جاری کئے گئے اعداد و شمار کے مطابق ان میں سے 5 کشمیریوں کو تلاشی اور محاصرے کی کارروائیوں کے دوران جعلی مقابلوں میں شہید کیا گیا۔بھارتی فوجیوں اور پیراملٹری فورسز نے تلاشی اور محاصرے کی 144 کارروائیوں اور گھروں پر چھاپوں کے دوران 49 کشمیریوں کو گرفتار کیا جن میں بیشتر سیاسی کارکن اور نوجوان شامل تھے۔...
اسلام آباد(نیوز ڈیسک) سابق وفاقی وزیر اور پاکستان تحریک انصاف کے سابق رہنما سینیٹر فیصل واوڈا نے ایک بار پھر دعویٰ کیا ہے کہ ایم کیو ایم پاکستان کی طرح پی ٹی آئی پاکستان کی نئی شکل بنے گی۔ ایک نجی ٹی وی کے پروگرام میں سینیٹر فیصل واوڈا کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کے ارکان کی نا اہلی کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے۔ اور علی امین گنڈا پور اپنے اختتامی مراحل میں داخل ہوگئے ہیں۔ وہ خود کو بچانے کے لیے خدمات کی پیشکش کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ 5 اگست کی کال کے پیچھے بھی گھناؤنا منصوبہ ہے۔ واضح رہے کہ سینیٹر فیصل واوڈا پاکستان تحریک انصاف کی شکل بدلے جانے سے متعلق...
اسلام آباد میں وزیراعظم کی زیر صدارت انسداد دہشت گردی اور ریاستی رٹ کے قیام سے متعلق اسٹیئرنگ کمیٹی کا جائزہ اجلاس منعقد ہوا، اجلاس میں نائب وزیراعظم اسحٰق ڈار، فیلڈ مارشل عاصم منیر اور متعلقہ حکام نے شرکت کی۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ حکومت دہشت گرد تنظیموں کے مکمل خاتمے کے لیے جامع اور مؤثر حکمت عملی پر عمل پیرا ہے، دنیا دہشت گردوں کے خلاف ہماری کامیاب کارروائیوں کی معترف ہے۔ اسلام آباد میں وزیراعظم کی زیر صدارت انسداد دہشت گردی اور ریاستی رٹ کے قیام سے متعلق اسٹیئرنگ کمیٹی کا جائزہ اجلاس منعقد ہوا، اجلاس میں نائب وزیراعظم اسحٰق ڈار، فیلڈ مارشل عاصم منیر اور متعلقہ حکام نے شرکت کی۔ وزیراعظم شہباز شریف...

کراچی پورٹ اینڈ شپنگ کی جائیداد من پسند افراد کو ٹرانسفر کرنے کا ریفرنس، کامران مائیکل سمیت تمام ملزمان بری
فائل فوٹو کراچی کی احتساب عدالت نے کراچی پورٹ اینڈ شپنگ کی جائیداد من پسند افراد کو ٹرانسفر کرنے کے ریفرنس میں سابق وفاقی وزیر کامران مائیکل سمیت تمام ملزمان کو بری کردیا۔سابق وفاقی وزیر کامران مائیکل اور دیگر ملزمان آج عدالت میں پیش ہوئے تھے۔ احتساب عدالت نے کامران مائیکل سمیت 29 ملزمان کے خلاف ریفرنس ختم کردیا۔درخواست گزار کے وکیل کا کہنا تھا کہ 2018 میں سیاسی رنجش کی بنا پر ریفرنس بنایا گیا ہے، کامران مائیکل کو 6 ماہ تک جیل میں رکھا گیا۔یاد رہے کہ 2019 میں نیب نے مسلم لیگ ن کے رہنما و سابق وفاقی وزیر کامران مائیکل کو بحیثیت وفاقی وزیر اختیارات کے غلط استعمال کے الزام میں گرفتار بھی کیا تھا۔
---فائل فوٹو تربت کی عدالت میں کمسن بچے کی پیشی پر ہیومن رائٹس کمیشن آف پاکستان نے ردعمل کا اظہار کیا ہے۔ایچ آر سی پی نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ تربت کی انسدادِ دہشتگردی کی عدالت میں بچے کو دہشتگردی کے الزام میں پیش کیا جانا تشویشناک ہے، بچے پر انسانی حقوق کے کارکن کی تقریر سوشل میڈیا پر شیئر کرنے کا الزام لگایا گیا ہے۔ایچ آر سی پی کا مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ایکس پر جاری کیے گئے اپنے بیان میں کہنا ہے کہ انسدادِ دہشتگردی قوانین کا ایسا غلط استعمال بچوں کے حقوق کی سنگین خلاف ورزی ہے۔ ہیومن رائٹس کمیشن آف پاکستان نے بچے پر سے یہ الزامات فوری واپس لیے جانے کا مطالبہ کرتے...
اسلام آباد (نیوز ڈیسک) اگر آپ بھی بچے کی اچھی جسمانی و ذہنی صحت کیلیے بینظیر نشوونما پروگرام میں شامل ہونا چاہتے ہیں تو شمولیت کیلیے اہلیت کی شرائط اور اندراج کا طریقہ جان لیں۔ بینظیر نشوونما پروگرام سے استفادہ حاصل کرنے کیلیے خواتین کو بی آئی ایس پی کفالت پروگرام میں باقاعدہ رجسٹرڈ ہونا چاہیے اور رجسٹریشن کی درج ذیل شرائط پر پورا اترنا ہوگا: حاملہ خواتین دودھ پلانے والی مائیں بچے کی عمر 2 سال سے کم (0 سے 23 ماہ) پروگرام میں شمولیت کے اندراج کا طریقہ: پروگرام میں رجسٹریشن کروانے کیلیے تحصیل ڈسٹرکٹ ہیڈکواٹرز اسپتال میں نشوونما مرکز قائم کر دیا گیا ہے۔ اگر آپ اوپر دی گئی تمام شرائط پر پورا اترتی ہیں تو...
اسلام آباد کے بعد قصور سے بھی کئی من گدھے کا گوشت برآمد WhatsAppFacebookTwitter 0 1 August, 2025 سب نیوز اسلام آباد کے بعد قصور کے نواحی گاؤں کوٹلی رائے ابوبکر میں گدھے کا گوشت برآمد کرلیا گیا۔ حساس اداروں کی نشاندہی پرمقامی پولیس موقع پرپہنچ گئی،پولیس نے ایک ملزم کو گرفتار کرلیا، تین ملزمان فرار ہوگئے۔ پولیس نےکئی من گوشت قبضہ میں لیکر مقدمہ درج کرلیا،پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان سے سے مزید تفتیش جاری ہے۔ روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔ WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرای سی ایل میں نام؛ وزارت داخلہ کو سینیٹر سیف اللہ ابڑو کی درخواست پر فیصلہ...
پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پشاور ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی رہنما اعظم سواتی کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا حکم دے دیا۔ نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کےمطابق پشاور ہائیکورٹ نے اعظم سواتی کا نام ای سی ایل سےنکالنےکی درخواست کا گزشتہ سماعت تحریری حکم نامہ جاری کردیا جس میں پی ٹی آئی رہنما کا نام ای سی ایل سے نکالنے کی درخواست منظور کرلی گئی ہے۔ عدالت نے اعظم سواتی کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا حکم دیتے ہوئے انہیں 5 کروڑ کے ضمانتی مچلکےجمع کرانے کی ہدایت کی ہے۔ پشاور ہائیکورٹ نے کہا کہ درخواست گزار رجسٹرار کے پاس ضمانتی مچلکےجمع کرائیں اور درخواست گزار کو جب بھی نیب بلائے وہ پیش ہوں۔ حکومت...
نئی دہلی(نیوز ڈیسک) بھارتی ریفائنریز نے پچھلے ہفتے سے روسی تیل کی خریداری روک دی، کیونکہ رواں ماہ ماسکو سے ملنے والی رعایتیں کم ہوگئیں جبکہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ممالک کو روس سے تیل خریدنے سے خبردار کیا۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے ’رائٹرز‘ کے مطابق دنیا کا تیسرا سب سے بڑا تیل درآمد کرنے والا ملک بھارت روسی خام تیل کا سب سے بڑا خریدار ہے، جو ماسکو کے لیے یوکرین کے خلاف چوتھے سال کی جنگ میں اہم آمدنی کا ذریعہ ہے۔ ریفائنریز کے منصوبوں سے واقف 4 ذرائع نے رائٹرز کو بتایا کہ بھارت کی ریاستی ریفائنریز نے پچھلے ایک ہفتے یا اس سے زیادہ عرصے سے روسی خام تیل کی خریداری نہیں کی،...
باجوڑ(نیوز ڈیسک) خیبرپختونخوا کے ضلع باجوڑ کی تحصیل ماموند کے اسکولوں کو سیکیورٹی صورتحال کے پیش نظر 8 اگست تک بند رکھنے کے احکامات جاری کر دیے گئے۔ ڈپٹی کمشنر باجوڑ شاہد علی نے ڈان کو تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ سیکیورٹی حالات کے تناظر میں یکم اگست سے 8 اگست تک اسکول بند رہیں گے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ تحصیل ماموند میں تمام پرائیویٹ اسکول بھی بند رہیں گے۔ واضح رہے کہ 29 جولائی کو سیکیورٹی کی مخدوش صورتحال کی وجہ سے باجوڑ میں 3 دن کے لیے کرفیو نافذ کر دیا گیا تھا، کرفیو تحصیل لوئی ماموند میں نافذ کیا گیا تھا۔ ڈان نیوز کے مطابق یہ فیصلہ مخدوش سیکیورٹی صورتحال کی وجہ سے کیا...
حوالہ ہنڈی کے خلاف بلوچستان میں ایک بڑی کارروائی کے دوران کروڑوں روپے مالیت کی غیر قانونی کرنسی برآمد کرلی گئی۔ ڈی جی ایف آئی اے رفعت مختار راجا کی ہدایت پر ملک بھر میں حوالہ ہنڈی اور غیر قانونی کرنسی ایکسچینج نیٹ ورکس کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے، جس کے تحت ایف آئی اے بلوچستان زون نے بڑی کامیابی حاصل کرتے ہوئے اہم کارروائی انجام دی ہے۔ ترجمان کے مطابق ایف آئی اے کمپوزٹ سرکل چمن نے غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث ملزم عبدالعہد کو چمن سے گرفتار کر لیا، جس کے قبضے سے 3 لاکھ سعودی ریال اور 2900 امریکی ڈالر برآمد کیے گئے ہیں، جن کی مجموعی مالیت پاکستانی کرنسی میں 2 کروڑ 34 لاکھ...
نئی دہلی: بھارت نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے بھارتی درآمدات پر 25 فیصد ٹیرف عائد کرنے کی دھمکی کے بعد امریکا سے F-35 لڑاکا طیارے خریدنے میں عدم دلچسپی ظاہر کردی ہے۔ بلوم برگ کی رپورٹ کے مطابق بھارت نے باضابطہ طور پر امریکی حکام کو مطلع کیا ہے کہ وہ اب ففتھ جنریشن F-35 اسٹیلتھ لڑاکا جیٹ خریدنے کا ارادہ نہیں رکھتا۔ واضح رہے کہ رواں سال کے آغاز میں وزیر اعظم نریندر مودی کے وائٹ ہاؤس کے دورے کے دوران صدر ٹرمپ نے بھارت کو جدید F-35 طیارے فراہم کرنے کی پیشکش کی تھی، جس پر بھارتی حکومت نے اس وقت غور کرنے کا وعدہ کیا تھا۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بھارت فی...
ایف آئی اے این سی بی اور انٹرپول کی مشترکہ کارروائی میں قتل اور اقدام قتل کے سنگین الزامات میں مطلوب اشتہاری ملزم داود سرور کو عراق سے گرفتار کر لیا گیا۔ ترجمان ایف آئی اے کے مطابق گرفتار ملزم کو عراق سے کراچی انٹرنیشنل ایئرپورٹ منتقل کیا گیا، جہاں سے اُسے قانونی کارروائی کے بعد پنجاب پولیس کے حوالے کر دیا گیا۔ داود سرور گزشتہ 5 برس سے پنجاب پولیس کو مطلوب تھا اور اس کے خلاف تھانہ قلعہ دیدار سنگھ، گجرانوالہ میں قتل اور اقدام قتل کی دفعات کے تحت مقدمہ درج تھا۔ ملزم کی گرفتاری کے لیے ایف آئی اے این سی بی انٹرپول کی جانب سے ریڈ نوٹس جاری کیا گیا تھا، جس کے بعد...
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)اسلام آباد ہائیکورٹ نے وزارت داخلہ کو سیف اللہ ابڑو کی درخواست پر 30دنوں میں فیصلہ کرنے کا حکم دیدیا۔ نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ میں سینیٹر سیف اللہ ابڑو کا نام ای سی ایل سے نکالنے کی درخواست پر سماعت ہوئی،چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ سرفراز ڈوگر نے درخواست پر سماعت کی،عدالت نے وزارت داخلہ کو سیف اللہ ابڑو کی درخواست پر 30دنوں میں فیصلہ کرنے کا حکم دیدیا۔ مزید :
لندن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 اگست2025ء) اسم محمد کو انگلینڈ اور ویلز میں مسلسل دوسرے سال پیدا ہونے والے بچوں کے لیے مقبول ترین نام قرار دیا گیا ہے ۔(جاری ہے) اردو نیوز نے برطانوی ادارہ برائے شماریات کے حوالے سے بتایا کہ اسم محمد جو 1980 کی دہائی کے وسط میں ٹاپ 100 ناموں میں شامل تھا، 2024 میں یہ نام پانچ ہزار 721 بچوں کا رکھا گیا جو کہ 2023 کے مقابلے میں 23 فیصد زیادہ ہے،یہ فہرست میں 21 واں مقبول ترین نام تھا اور 53 ویں نمبر پر تھا۔2024 میں انگلینڈ اور ویلز میں لڑکوں کے لیے دیگر مقبول مسلم ناموں میں یوسف (69 ویں نمبر پر)، موسیٰ (73 ویں)،...
ایف آئی اے این سی بی اور انٹرپول کی بڑی کارروائی میں قتل اور اقدام قتل کے مقدمے میں مطلوب اشتہاری ملزم داود سرور کو عراق سے گرفتار کر لیا گیا۔ یہ بھی پڑھیں:ایف آئی اے کی کراچی ایئرپورٹ پر کارروائیاں، 3 ملزمان گرفتار ملزم کو گرفتاری کے بعد کراچی ایئرپورٹ منتقل کیا گیا، جہاں ایف آئی اے امیگریشن کراچی نے اسے پنجاب پولیس کے حوالے کر دیا۔ داود سرور گزشتہ 5 سال سے پنجاب پولیس کو مطلوب تھا اور اس کے خلاف تھانہ قلعہ دیدار سنگھ گوجرانوالہ میں مقدمہ درج تھا۔ ایف آئی اے این سی بی انٹرپول نے اس کی گرفتاری کے لیے ریڈ نوٹس جاری کیا تھا۔ ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ملزم کی حوالگی...
پاکستان شوبز انڈسٹری کی سینئر اداکارہ نشو بیگم نے اپنے داماد کی وفات کے بعد سوشل میڈیا پر ہونے والی تنقید کا جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ غم کی کیفیت کو کسی کے لباس یا انداز سے نہیں پرکھنا چاہیے، میک اپ اور مہندی غم کی عکاسی نہیں کرتے۔ نشو بیگم نے وضاحت کی کہ ان کے داماد کو اچانک ہارٹ اٹیک ہوا، وہ کسی قسم کی بیماری میں مبتلا نہیں تھے، اور ان کی وفات بالکل غیر متوقع تھی۔ انہوں نے کہا، میں پہلے سے مہندی لگا چکی تھی، تو کیا میں اسے چھری سے کھرچ کر اتارتی؟ ان کا کہنا تھا کہ میرا میک اپ، کھلے بال یا میری مہندی میرے غم کو نہیں ظاہر کرتے،...
پاکستان نے 3 ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کے پہلے میچ میں ویسٹ انڈیز کو 14 رنز سے شکست دے دی۔ پاکستان کے 179 رنز کے ہدف کے جواب میں ویسٹ ایڈیز کی ٹیم مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 164 رنز بناسکی۔ ویسٹ انڈیز کی جانب سے جانسن چارلس اور جیول اینڈریو 35، 35 رنز کے ساتھ نمایاں رہے جبکہ جیسن ہولڈر 30 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔ پاکستان کی طرف سے محمد نواز نے 3 اور صائم ایوب نے وکٹیں حاصل کیں جبکہ شاہین آفریدی اور سفیان مقیم کے حصے میں ایک ایک وکٹ آئی۔ آل راؤنڈ پرفارمنس پر صائم ایوب پلیئر آف دی میچ قرار پائے، میچ میں انہوں نے 57 رنز بنائے...
بھارت کی سرکاری ملکیت والی تیل صاف کرنے والی کمپنیوں نے گزشتہ ہفتے سے روسی خام تیل کی درآمد روک دی ہے۔ ذرائع کے مطابق اس فیصلے کی بڑی وجوہات میں رعایت میں نمایاں کمی اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی روسی تیل کے خریداروں پر ممکنہ بھاری محصولات کی دھمکی شامل ہیں۔ آئی او سی نے خریداری بند کی بھارت کی سب سے بڑی سرکاری آئل ریفائنری انڈین آئل کارپوریشن (IOC) نے روسی تیل کی خریداری بند کر دی ہے۔ یہ کمپنی بھارت کی 20 میں سے 10 ریفائنریز چلاتی ہے جن کی کل سالانہ پیداواری صلاحیت 60 ملین میٹرک ٹن ہے۔ یہ بھی پڑھیے روس سے تیل کی خریداری امریکا اور بھارت کے تعلقات میں ’چبھتا ہوا نکتہ‘...
کراچی: بھارت کے ٹیسٹ کپتان شبمن گل نے انگلینڈ کے خلاف دی اوول میں جاری پانچویں اور آخری ٹیسٹ میچ کے پہلے دن تاریخی کارنامہ انجام دے کر ویسٹ انڈیز کے عظیم بلے باز سر گیری سوبرز کا 59 سالہ پرانا ریکارڈ توڑ دیا۔ شبمن گل نے SENA ممالک (جن میں جنوبی افریقہ، انگلینڈ، نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا شامل ہیں) میں کسی غیر ملکی کپتان کی جانب سے ٹیسٹ سیریز میں سب سے زیادہ رنز بنانے کا اعزاز حاصل کر لیا ہے۔ ویسٹ انڈیز کے لیجنڈ سر گیری سوبرز نے 1966 کی انگلینڈ ویسٹ انڈیز سیریز میں 722 رنز بنائے تھے جبکہ شبمن گل کو یہ ریکارڈ توڑنے کے لیے صرف ایک رن درکار تھا۔ انہوں نے اننگز کی...
کراچی: شہر قائد آج بھی سرمئی بادلوں کے نرغے میں ہے، مخلتف علاقوں میں صبح کے وقت بوندا باندی سے موسم خوشگوار ہوگیا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق شہر میں آج بھی دن بھر معمول سے تیز ہوائیں چلنے کا امکان ہے، تیز سمندری ہواؤں کے ساتھ ہلکی بوندا باندی و بارش کی بھی توقع ہے۔ شہر میں صبح کے وقت درجہ حرارت 28 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ دن کے وقت زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 33 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔ کراچی میں ہوا میں نمی کا تناسب 76 فیصد ہے جبکہ ہوائیں 13کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہیں۔ دوسری جانب، سندھ کے متعدد اضلاع تھرپارکر، عمرکوٹ، میرپور خاص،...
جنگی جنون مودی سرکار کے سر چڑھ گیا، جہاں بی جے پی کی کٹھ پتلی حکومت ایک مرتبہ پھر خطے کو جنگ میں دھکیلنے کی تیاری میں مصروف ہے۔ بھارت الیکٹرانکس لمیٹڈ کو بھارتی وزارتِ دفاع کی جانب سے جدید دفاعی نظاموں کے اہم آرڈرز موصول ہوئے ہیں۔ سمندری جارحیت کے لیے جدید مواصلاتی اور میری ٹائم نظام کا حصول مودی سرکار کی منظم سازش ہے ۔ جدید ٹارگٹ سسٹمز، جیمرز اور سیکرز بھارت کی جنگی جنوں کا ثبوت ہیں۔ مودی سرکار نام نہاد جنگی صلاحیتوں میں اضافہ کر کے آپریشن سندور کی بد ترین شکست کا دھبہ نہیں مٹا سکی۔ بھارت کی جانب سے جنگی سامان اور الیکٹرانک آلات کا حصول پاکستان کے خلاف جارحانہ تصادم کی تیاری ہے۔...
بھارتی مودی سرکار کی اپنی ناکامیوں پر پردہ ڈالنے کی ناکام سازشوں میں سے ایک فیک انکاؤنٹرز کا سلسلہ بھی ہے۔ قوم پرستی کے جنون کو ہوا دینے کے لیے آپریشن "شیو شکتی" فیک انکاونٹرز کی ایک اور قسط ہے۔ مودی سرکار نے مصنوعی بیانیہ بنانے کے لیے 2 بے گناہ افراد کو ایل او سی پر شہید کر دیا ۔ بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی فوج نے لائن آف کنٹرول پر 2دہشت گردوں کو ہلاک کیا ۔ اس حوالے سے بھارتی فوج کا کہنا ہے کہ ہلاک دہشت گرد دراندازی کی کوشش کر رہے تھے۔ پونچھ کے قریب ایل او سی پر دہشت گردوں کیخلاف کارروائی میں 3 ہتھیار بھی برآمد کیے گئے۔ آپریشن شیو شکتی انٹیلیجنس یونٹس اور...
پاپ میوزک کے شہنشاہ اور کروڑوں مداحوں کے دلوں پر راج کرنے والے مائیکل جیکسن کا پرانا اور داغدار موزا ہزاروں ڈالرز میں نیلام کردیا گیا۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق فرانس میں 30 جولائی 2025 کو ایک نیلامی کے دوران مائیکل جیکسن کا پہنا ہوا جراب تقریباً €7,688 یعنی $8,822 امریکی ڈالر جس کی قیمت پاکستانی روپے کے لحاظ سے ڈھائی لاکھ سے زائد بنتی ہے، میں فروخت ہوا ہے۔ یہ سفید ایتھلیٹک موزا نگینوں سے مزین ہے اور وقت گزرنے کے باعث پیلاہٹ اور مائیکل جیکسن کے پہننے کے بعد ان کے پیسینے اور کمرے میں موجود دھول لگنے سے داغدار ہوگیا تھا، آنجہانی گلوکار نے 1997 میں فرانس کے شہر نیم میں اپنے کنسرٹ کے دوران پہنا تھا۔ نیلامی...
پشاور: بھارتی حکومت کی طرف سے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے فیٹف سے متعلق بیان کو سیاق و سباق سے ہٹ کر پیش کرنے اور پاکستان میں دہشتگردی کی سرپرستی اور اوچھے ہتھکنڈوں سے متعلق علی امین گنڈا پور نے سخت ردعمل دیا ہے۔ اپنے اہم پالیسی بیان میں وزیراعلیٰ نے کہا کہ الیکشن میں مصروفیت کی وجہ سے بعد میں معلوم ہوا کہ بھارتی حکومت نے فیٹف سے متعلق میرے ایک بیان کو سیاق و سباق سے ہٹ کر پیش کیا ہے، جس کی تھوڑی وضاحت کرنا چاہتا ہوں۔ علی امین گنڈاپور نے کہا کہ پہلی بات تو یہ ہے کہ بھارت آج سے نہیں ہمیشہ سے پاکستان اور اس پورے خطے کے اندر جتنی دہشتگردی ہو...
میڈیا سے بات کرتے ہوئے ملیحہ لودھی نے کہا کہ پاکستان کے امریکا کے ساتھ تعلقات درست سمت میں ہیں اور پالیسی بھی درست ہے، مجموعی طور پر پاکستان نے بہت بہتر اقدامات کیے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان کی امریکا میں سابق سفیر ملیحہ لودھی کا کہنا ہے کہ پاکستان نے ڈپلومیٹک کارڈ بہتر انداز میں کھیلا۔ میڈیا سے بات کرتے ہوئے ملیحہ لودھی نے کہا کہ پاکستان کے امریکا کے ساتھ تعلقات درست سمت میں ہیں اور پالیسی بھی درست ہے، مجموعی طور پر پاکستان نے بہت بہتر اقدامات کیے ہیں۔ ملیحہ لودھی نے کہا کہ امریکا چاہتا ہے کہ بھارت امریکا سے اسلحہ خریدے، ٹرمپ کی نظر میں بھارت کی وہ اہمیت نہیں جو امریکا کے سابقہ صدور کی نظر میں تھی۔ ان کا کہنا ہے کہ پاکستان...
اسلام آباد سے جاری ایک بیان میں حریت کنوینر کا کہنا تھا کہ امیت شاہ نے بھارتی پارلیمنٹ میں تقریر کے دوران حریت کانفرنس کو "دہشت گرد تنظیم" قرار دے کر کشمیریوں کی پرامن جدوجہد آزادی کو بدنام کرنے کی ایک بھونڈی کوشش کی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ کل جماعتی حریت کانفرنس آزاد جموں و کشمیر شاخ نے بھارتی وزیر داخلہ امیت شاہ کے حالیہ اشتعال انگیز بیان کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ”حریت کانفرنس” ایک دہشت گرد تنظیم نہیں بلکہ حق خوداردیت کیلئے پرامن جدوجہد کرنے والے کشمیریوں کا ایک مستند نمائندہ پلیٹ فارم ہے۔ ذرائٰع کے مطابق حریت کانفرنس آزاد جموں و کشمیر شاخ کے کنوینر غلام محمد صفی نے اسلام آباد سے جاری ایک بیان میں...
اسلام آباد سے جاری ایک بیان میں حریت کنوینر کا کہنا تھا کہ امیت شاہ نے بھارتی پارلیمنٹ میں تقریر کے دوران حریت کانفرنس کو "دہشت گرد تنظیم" قرار دے کر کشمیریوں کی پرامن جدوجہد آزادی کو بدنام کرنے کی ایک بھونڈی کوشش کی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ کل جماعتی حریت کانفرنس آزاد جموں و کشمیر شاخ نے بھارتی وزیر داخلہ امیت شاہ کے حالیہ اشتعال انگیز بیان کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ”حریت کانفرنس” ایک دہشت گرد تنظیم نہیں بلکہ حق خوداردیت کیلئے پرامن جدوجہد کرنے والے کشمیریوں کا ایک مستند نمائندہ پلیٹ فارم ہے۔ ذرائٰع کے مطابق حریت کانفرنس آزاد جموں و کشمیر شاخ کے کنوینر غلام محمد صفی نے اسلام آباد سے جاری ایک بیان میں...
رحیم یارخان میں پولیس چوکی پر ڈاکوؤں کے حملے کے نتیجے میں پانچ ایلیٹ فورس اہلکار شہید اور دو زخمی ہوگئے، جبکہ پولیس کی جانب سے جوابی کارروائی جاری ہے۔ یہ بھی پڑھیں:کچے کے ڈاکوؤں نے 4 شہریوں کو اغوا کرلیا، 60 بھینسیں بھی چھین کر فرار میڈیا رپورٹس کے مطابق ڈاکوؤں نے رحیم یارخان کی شیخانی پولیس چوکی کو نشانہ بنایا، ماہی چوک کے قریب ہونے والے حملے میں راکٹ بھی فائر کیا گیا۔ پولیس ترجمان کے مطابق فائرنگ کے تبادلے میں ایک ڈاکو مارا گیا جبکہ 2 درجن سے زائد ڈاکوؤں نے چوکی پر حملہ کیا۔ شہید اہلکاروں میں محمد عرفان، محمد سلیم، محمد خلیل، کانسٹیبل نخیل اور غضنفر عباس شامل ہیں۔ یہ بھی پڑھیں:کراچی کا تاجر...
واشنگٹن(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔یکم اگست 2025)امریکاہنے آج سے دنیا بھر پر تجارتی ٹیرف کے اطلاق کا آغاز کر دیا، پاکستان کو بھارت کے مقابلے میں نمایاں رعایت مل گئی ہے، امریکہ نے پاکستانی برآمدات پر19فیصد ٹیرف عائد کردیا جبکہ بھارت پر 25 فیصد ٹیرف عائد کیا گیا ہے۔وائٹ ہاؤس کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی زیر قیادت انتظامیہ نے نئی عالمی تجارتی پالیسی کے تحت مختلف ممالک پر مختلف سطح کا جوابی ٹیرف عائد کر دیا ہے۔وائٹ ہاؤس کے مطابق جن ممالک سے امریکا کو تجارتی فائدہ ہے ان پر 10 فیصد ٹیرف لاگو ہوگا تاہم جن ممالک کے ساتھ تجارتی خسارہ ہیاُن پر اب 15 فیصد ٹیرف لگے گا اور ایسے ممالک کی...
برطانیہ میں مسلسل دوسرے برس ’محمد‘ لڑکوں کا سب سے مقبول نام بن گیا WhatsAppFacebookTwitter 0 1 August, 2025 سب نیوز لندن(آئی پی ایس) انگلینڈ اور ویلز میں 2024 کے دوران ’محمد‘ مسلسل دوسرے سال لڑکوں کے لیے سب سے زیادہ رکھا جانے والا نام بن گیا۔برطانیہ کے ادارہ شماریات (او این ایس) کی جانب سے جاری کردہ تازہ اعداد و شمار کے مطابق، 2024 میں پیدا ہونے والے لڑکوں میں سب سے زیادہ نام ’محمد‘ رکھا گیا۔ یہ نام گزشتہ برس 2023 میں بھی سرفہرست رہا تھا۔اعداد و شمار کے مطابق محمد کا نام 2016 سے ہی ٹاپ 10 میں شامل رہا ہے، 2022 میں یہ دوسرا اور 2021 میں پانچواں مقبول ترین نام تھا۔برطانوی میڈیا کا...
اسلام آباد سے جاری ایک بیان میں حریت کنوینر کا کہنا تھا کہ امیت شاہ نے بھارتی پارلیمنٹ میں تقریر کے دوران حریت کانفرنس کو "دہشت گرد تنظیم" قرار دے کر کشمیریوں کی پرامن جدوجہد آزادی کو بدنام کرنے کی ایک بھونڈی کوشش کی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ کل جماعتی حریت کانفرنس آزاد جموں و کشمیر شاخ نے بھارتی وزیر داخلہ امیت شاہ کے حالیہ اشتعال انگیز بیان کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ”حریت کانفرنس” ایک دہشت گرد تنظیم نہیں بلکہ حق خوداردیت کیلئے پرامن جدوجہد کرنے والے کشمیریوں کا ایک مستند نمائندہ پلیٹ فارم ہے۔ ذرائٰع کے مطابق حریت کانفرنس آزاد جموں و کشمیر شاخ کے کنوینر غلام محمد صفی نے اسلام آباد سے جاری ایک بیان میں...
پاکستان سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا مثبت زون میں آغاز ہوا ہے۔کاروباری ہفتے کے پانچویں اور آخری روز بھی کاروبار کے آغاز پر سٹاک ایکسچینج میں تیزی دیکھنے میں آئی ہے، 200 سے زائد پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ پاکستان سٹاک مارکیٹ میں ہنڈرڈ انڈیکس ایک لاکھ 39 ہزار 637 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ کاروباری روز کے اختتام پر ہنڈرڈ انڈیکس 978 پوائنٹس کے اضافے کیساتھ ایک لاکھ 39 ہزار 390 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا۔
قصور(نیوز ڈیسک) قصور کے نواحی گاؤں کوٹلی رائے ابوبکر میں گدھے کا گوشت برآمد کرلیا گیا۔ حساس اداروں کی نشاندہی پرمقامی پولیس موقع پرپہنچ گئی،پولیس نے ایک ملزم کو گرفتار کرلیا، تین ملزمان فرار ہوگئے۔ پولیس نےکئی من گوشت قبضہ میں لیکر مقدمہ درج کرلیا،پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان سے سے مزید تفتیش جاری ہے۔ Post Views: 2
کراچی: وفاقی تحقیقاتی ادارہ (ایف آئی اے) امیگریشن نےکراچی ائیرپورٹ پرغیرقانونی طور پر بیرون ملک جانے والے 7مسافروں کوآف لوڈ کردیا۔ ترجمان ایف آئی اے کے مطابق جناح ٹرمینل ائیرپورٹ پر تعینات امیگریشن عملے نے کارروائیوں کے دوران غیرقانونی طور پر بیرون ملک سفر کرنے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے7 مسافروں کو آف لوڈ کردیا۔ ترجمان نے بتایا کہ مسافر وزٹ ویزے پر آذربائیجان جا رہے تھے، امیگریشن کلئیرنس کےدوران مسافروں کو مشکوک پایا گیا۔ انہوں نے کہا کہ ابتدائی تفتیش کے مطابق مسافروں نے باکو سے دبئی اور ملائیشیا کے راستے ترکیہ اور لیبیا سفر کرنا تھا، مسافر کا بعد ازاں ترکیہ اور لیبیا سے غیرقانونی طور پر سمندر کے راستے اٹلی جانے کا منصوبہ...
لاہور: ٹورازم ڈیولپمنٹ کارپوریشن آف پنجاب(ٹی ڈی سی پی )کی جانب سے پاکستانی نامور بائیکرز کا ایک گروپ وسطی ایشیا کے بین الاقوامی سیاحتی اور ثقافتی سفر پر روانہ ہوگیا، 15 بائیکرز کا یہ قافلہ اقتصادی تعاون تنظیم( ایکو)کے چار رکن ممالک پاکستان، افغانستان، تاجکستان اور ازبکستان کے مابین سیاحتی روابط کو فروغ دینے کی وسیع تر کوشش کا حصہ ہے۔ بائیکرز کو ٹی ڈی سی پی کے مینجنگ ڈائریکٹر ڈاکٹر ناصر محمود نے قذافی اسٹیڈیم لاہور میں واقع سیاحتی بس ٹرمینل سے رخصت کیا۔ ایکسپریس نیوز کو بائیکر گروپ کے لیڈر مکرم ترین نے بتایا کہ ان کا یہ سفر 23 دنوں پر مشتمل ہوگا، جس کے دوران بائیکرز تقریباً 5 ہزار کلومیٹر کا فاصلہ...
—فائل فوٹو لاہور ہائی کورٹ نے جمشید دستی کی نااہلی کے خلاف درخواست کا تحریری حکم جاری کر دیا۔چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ عالیہ نیلم کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے گزشتہ سماعت کا حکم جاری کیا۔تحریری حکم نامے کے مطابق عدالت نے این اے 175 مظفر گڑھ کا انتخابی شیڈول معطل کردیا، الیکشن کمیشن کی جانب سے 14 جولائی کو جاری انتخابی شیڈول کا نوٹی فکیشن معطل کیا۔ جمشید دستی کو الیکشن کمیشن نے نااہل قرار دے دیاجمشید دستی کی نااہلی کی 2 درخواستیں الیکشن کمیشن نے منظور کرلی ہیں۔ لاہور ہائی کورٹ نے کہا کہ درخواست میں اہم قانونی نکات اٹھائے گئے ہیں، درخواست میں قانونی نکات میں الیکشن کمیشن کے فیصلے اور عدالتی دائرہ اختیار کا...
—فائل فوٹو وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ چین کی مسلح افواج کا قومی و عالمی امن کے لیے کردار قابل تحسین ہے۔مریم نواز نے چین کی پیپلز لبریشن آرمی کے 98ویں یوم تاسیس پر حکومت چین اور چینی مسلح افواج کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ اپنے آہنی بھائی کو سلام پیش کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاک چین تعلقات صرف ریاستی یا دفاعی مفادات تک محدود نہیں بلکہ یہ دلوں کے رشتے ہیں۔ پاک چین دفاعی اشتراک لازوال دوستی کی روشن علامت ہے۔مریم نواز کا کہنا تھا کہ پیپلز لبریشن آرمی کی پیشہ ورانہ مہارت، جدید عسکری حکمت عملی اور قومی خدمت کا جذبہ مثالی ہے۔وزیر علیٰ پنجاب نے کہا کہ پنجاب حکومت چین کے...
لاہور(نیوز ڈیسک) لاہور میں خاتون کے ساتھ مبینہ اجتماعی زیادتی کرنے والے 4 میں سے 2 ملزمان پولیس مقابلے میں ہلاک ہو گئے۔ پولیس حکام کا بتنا ہے کہ لاہور کے علاقے چوہنگ میں 4 افراد نے ایک خاتون کو مبینہ طور پر اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا تھا۔ پولیس کے مطابق ملزمان کی گرفتاری کیلئے چھاپا مارا گیا تو انہوں نے فائرنگ کر دی، جوابی فائرنگ میں 2 ملزمان ہلاک ہو گئے جبکہ دیگر ساتھیوں کی تلاش جاری ہے۔ بچے کے ساتھ زیادتی کی کوشش ناکام، ملزم گرفتار دوسری جانب بیگم کوٹ پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے 11 سالہ بچے سے زیادتی کی کوشش کرنے والے اوباش ملزم گرفتار کر لیا۔ ملزم ورغلاء کر معصوم بچے کو...
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور کا بھارت کیخلاف فیٹف جانے کا اعلان WhatsAppFacebookTwitter 0 1 August, 2025 سب نیوز پشاور(آئی پی ایس) وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے بھارت کے خلاف فیٹف جانے کا اعلان کرتے ہوئے ویڈیو پیغام میں کہا، ”مودی، میں تمہاری طرح بزدل نہیں کہ رات کی تاریکی میں آؤں، ہم نعرہ لگا کے آتے ہیں۔“ انہوں نے کہا کہ بھارت نے ان کا غلط بیانیہ پیش کر کے پاکستان کو فیٹف کی گرے لسٹ میں ڈالوانے کی کوشش کی۔وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے بھارت کے خلاف FATF (فنانشل ایکشن ٹاسک فورس) میں جانے کا اعلان کرتے ہوئے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کو دوٹوک پیغام دیا ہے۔ اپنے ویڈیو بیان میں انہوں نے کہا...
اسلام آباد میں جعلی وکیل کا بھانڈا پھوٹ گیا،ٹک ٹاک پر کیسے لوگوں کو بیوقوف بناتا رہا؟ WhatsAppFacebookTwitter 0 1 August, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس) اسلام آباد میں جعلی وکیل بن کر عوام کو لوٹنے والا شخص فارمیسی چلانے والا نکلا۔ محمد سلمان عرف “سلمان خان” ٹک ٹاک پر خود کو وکیل ظاہر کر کے لوگوں کو بیوقوف بناتا رہا اور کچہری میں باقاعدہ پیش بھی ہوتا رہا۔تفصیلات کے مطابق اسلام آباد بار ایسوسی ایشن نے محمد سلمان کے خلاف نوٹس جاری کرتے ہوئے ان کے وکالت کے دعوے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔ نوٹس کے مطابق محمد سلمان کو متعدد بار اپنی تعلیمی اسناد پیش کرنے کی ہدایت کی گئی، تاہم وہ ناکام رہا۔اسلام...
پولینڈ کی ٹینس اسٹار ایگا سوائٹیک نے ڈبلیو ٹی اے ٹور سطح پر حیران کن سنگ میل عبور کرتے ہوئے منفرد ریکارڈ قائم کرلیا ہے۔ ایگاسوائٹیک نے متواتر 63 ابتدائی میچز جیت کر تاریخ رقم کردی، جو ایک بے مثال کامیابی ہے۔ سوائٹیک نے ڈبلیو ٹی اے ایونٹس، یونائیٹڈ کپ اور ڈبلیو ٹی اے فائنلز میں مسلسل ہر پہلے راؤنڈ کا میچ جیتا، جو اُنہیں یہ کارنامہ انجام دینے والی پہلی خاتون کھلاڑی بناتا ہے۔ ان سے قبل مونیکا سیلس نے 1990 سے 1996 تک ڈبلیو ٹی اے ایونٹس کے لگاتار 64 ابتدائی میچز اپنے نام کیے تھے۔ یہ سفر اُس وقت شروع ہوا جب سوائٹیک نے مونٹریمال میں کوالیفائر گو ہانُیو کو 6-3، 6-1 سے ہرا کر اپنی فتح...
کوئٹہ میں غیر قانونی طور پر مقیم افغان باشندوں کے خلاف آج سے کارروائی شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ڈپٹی کمشنر کوئٹہ کی زیر صدارت اجلاس میں افغان مہاجرین کے انخلا کا جائزہ لیا گیا، اجلاس میں کوئٹہ میں غیر قانونی طور پر مقیم افغان باشندوں کے خلاف آج سے کارروائی شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر کوئٹہ نے کہا ہے کہ پی او آر کارڈ ہولڈرز کو قیام کے لیے 31 جولائی کی ڈیڈ لائن دی گئی تھی جو ختم ہو گئی ہے، اب سے غیرقانونی مقیم افغان باشندوں کیخلاف کارروائی ہو گی۔واضح رہے کہ اس سے قبل بھی ملک بھر سے غیر قانونی طور پر مقیم افغان باشندوں کیخلاف کارروائی کرتے ہوئے...
شادی سے متعلق ویڈیوز آئے روز سوشل میڈیا پر وائرل ہوتے رہتے ہیں۔ ان میں سے ایک ویڈیو میں دولہا دلہن کی جوڑی اپنی شاندار رقص سے لوگوں کے دل جیت لیتی ہے اور کبھی کوئی رشتہ دار اپنی شاندار پرفارمنس سے شو چرا لیتا ہے۔ یہی نہیں کئی بار دولہے کے دوست شادی میں ایسے تحفے دیتے ہیں کہ دیکھ کر حیران رہ جاتا ہے۔ لیکن آج ہم آپ کو ایک ایسی ویڈیو دکھانے جارہے ہیں، جس میں ایک مذاق کی وجہ سے شادی تقریباً ٹوٹ گئی۔ اس ویڈیو میں دولہا شادی کے لیے دلہن کے ساتھ بیٹھا ہے، جب اس کا عاشق سرخ برقعے میں پہنچا۔ اس سے پہلے کہ دولہا کچھ سمجھ پاتا، دلہن اپنا دماغ کھو...
قومی ٹیم نے ویسٹ انڈیز کو پہلے ٹی 20 میں 14 رنز سے شکست دیکر سیریز کا فاتحانہ آغاز کر لیا۔پاکستان کے 179 رنز کے ہدف کے جواب میں ویسٹ ایڈیز کی ٹیم مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 164 رنز بناے۔قبل ازیں امریکی ریاست فلوریڈا کے شہر لاڈرہل میں کھیلے گئے میچ میں ویسٹ انڈین کپتان شائے ہوپ نے ٹاس جیت کر پاکستان کو بیٹنگ کی دعوت دی، پاکستان نے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 178 رنز بنائے، صائم ایوب 57 اور فخر زمان 28 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔حسن نواز نے 24 رنز کی انگز کھیلی جبکہ فہیم اشرف 16 اور صاحبزادہ فرحان 14 رنز بنا سکے، کپتان سلمان علی آغا...
امریکی ٹیرف کا عالمی نفاذ شروع، پاکستان کو بھارت کے مقابلے میں رعایت WhatsAppFacebookTwitter 0 1 August, 2025 سب نیوز واشنگٹن(آئی پی ایس) امریکا نے آج سے دنیا بھر پر تجارتی ٹیرف کے اطلاق کا آغاز کر دیا، پاکستان کو بھارت کے مقابلے میں نمایاں رعایت مل گئی ہے۔ وائٹ ہاؤس کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی زیر قیادت انتظامیہ نے نئی عالمی تجارتی پالیسی کے تحت مختلف ممالک پر مختلف سطح کا جوابی ٹیرف عائد کر دیا ہے۔ جنوبی ایشیا کے اہم حریف ممالک میں سے پاکستان پر 19 فیصد جبکہ بھارت پر 25 فیصد ٹیرف عائد کیا گیا، یوں اسلام آباد کو نئی امریکی پالیسی میں سفارتی کامیابی حاصل ہوئی ہے۔...
کراچی(شوبز ڈیسک)بے باک اور کسی حد تک منہ پھٹ اداکارہ حرا مانی کے ایک پیغام نے سوشل میڈیا پر مداحوں کے دل جیت لیے ہیں۔ حرا مانی اس بار موضوعِ بحث اپنے بولڈ لباس یا بے باک بیان پر نہیں بلکہ ایک ایسے پیغام پر ہیں جو ان کی زندگی کا نچوڑ ہے۔ حرا مانی نے انسٹاگرام پر اپنی دلکش تصاویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ اچھے کپڑوں اور لگژری گاڑیوں سے زندگی میں کوئی تبدیلی نہیں آتی۔ اداکارہ نے لکھا کہ جب میرے پاس خود یہ سب چیزیں آئیں تو پتا چلا کہ اصل خوشی کس چیز میں ہے۔ حرا مانی نے اپنے مداحوں کو مشورہ دیا کہ اپنے اندر کے بچے کو مرنے نہ دیں جو صرف...
ملک بھر میں انسداد اسمگلنگ کارروائیوں کے دوران 75 لاکھ روپے سے زائد مالیت کی منشیات برآمد کرلی گئی۔ ترجمان اے این ایف کے مطابق ملک کے مختلف شہروں میں اینٹی نارکوٹکس فورس کا منشیات اسمگلنگ اور خرید و فروخت کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے، اس دوران 9 مختلف کارروائیوں میں 7 ملزمان کو گرفتار کرکے 75 لاکھ 61 ہزار روپے سے زائد مالیت کی 76.283 کلو منشیات برآمد کرلی گئی۔ باچا خان انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر قطر جانے والے مسافر کے بیگ سے 773 گرام آئس برآمد کی گئی۔ اسی طرح لاہور میں واقع کوریئر آفس سے آسٹریلیا جانے والے پارسل سے 2.2 ِکلو آئس برآمد ہوئی۔ علاوہ ازیں علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے کارگو شیڈ سے امریکا بھیجے...
کراچی: نیوکراچی لاسی گوٹھ کی رہائشی خاتون پراسرار طور پر زہریلی چیز پینے سے جاں بحق ہوگئی ۔ ورثا لاش اسپتال لائے اور موت کی تصدیق کے بعد پولیس کارروائی کے بغیر واپس لے گئے۔ پولیس کے مطابق سہراب گوٹھ تھانے کی حدود نیو کراچی لاسی گوٹھ روٹ نمبر ایچ 2 بس اسٹاپ کے قریب گھر میں پراسرار طور پر زہریلی چیز پینے سے خاتون جاں بحق ہوگئی ، جسے ایمبولینس کے ذریعے عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا ۔ اسپتال میں جاں بحق ہونے والی خاتون کی شناخت 35 سالہ حسینہ بی بی زوجہ عبدالواحید کے نام سے کی گئی ، جس کے ورثا نے پوسٹ مارٹم اور دیگر قانونی کارروائی کرانے سے انکار کر دیا ۔...
پاکستان کے محکمہ موسمیات نے جمعه کے روز جنوبی پنجاب، شمال مشرقی بلوچستان ،کشمیر اور خیبر پختونخوا میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ چند مقامات پر بارش پیش گوئی کی ہے جبکہ ملک کےدیگرعلاقوں میں موسم گرم اورشدید حبس برقرار رہنے کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد، پنجاب، خیبرپختونخوا، بلوچستان اور کشمیر میں بارشوں کی پیش گوئی کر دی گئی۔ یہ بھی پڑھیں ملک کے بیشتر علاقوں میں بارشوں کے نئے اسپیل کا آغاز علاوہ ازیں راولپنڈی، لاہور، سیالکوٹ، گجرات، ننکانہ صاحب، فیصل آباد، میانوالی، ملتان میں بادل برسیں گے، پشاور، سوات، چترال، ہری پور، صوابی، کوہاٹ، لکی مروت میں بھی بارش کا امکان ہے، سندھ کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور حبس رہنے...
برطانیہ، امریکا اور 13 دیگر اتحادی ممالک نے ایران پر سنگین الزامات عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایرانی انٹیلیجنس ادارے یورپ اور شمالی امریکا میں قتل، اغوا اور دباؤ ڈالنے کی مہمات چلا رہے ہیں جن کا ہدف مخالفین اور ناقدین کو خاموش کرانا ہے۔ یہ بھی پڑھیں:ایران نے 12 روزہ ہائبرڈ جنگ کی تفصیلات جاری کر دیں اپنے مشترکہ بیان میں برطانیہ، امریکا، جرمنی، فرانس، کینیڈا اور دیگر یورپی ممالک نے تہران کی ان مبینہ سرگرمیوں کو قومی خودمختاری کی صریح خلاف ورزی قرار دیا۔ الجزیرہ کے مطابق ایرانی ایجنسیوں پر الزامات ہیں کہ انہوں نے بین الاقوامی جرائم پیشہ گروہوں کے ساتھ مل کر مختلف ممالک میں جلاوطن شخصیات کو نشانہ بنانے کی کوششیں کیں۔ برطانوی...
ملتان میں سبزیوں سے بھرا منی ڈالا بے قابو ہوکر کار پر الٹ گیا,کار سوار تین افراد جاں بحق ہوگئے۔ ترجمان ریسکیو ڈبل ون ڈبل ٹوملتان کےمطابق سہوچوک کے قریب ٹریفک حادثہ پیش آیا جہاں سبزیوں سےبھرا منی ڈالاکار پرالٹ گیاجسکے نتیجےمیں تین کارسوارافرادموقع پرہی دم توڑگئے،کار کےموڑ کاٹنے کے دوران منی ڈالا بےقابو ہوکرکارپرالٹ گیا۔ کارمیں پانچ افراد سوارتھے،ایک بچہ اورایک خاتون معجزانہ طورپرمحفوظ رہے،ترجمان ریسکیو ڈبل ون ڈبل ٹوملتان کاکہنا تھا جاں بحق افرادمیں دو خواتین اورایک مرد شامل ہےریسکیو ٹیم نےلاشیں نشتر اسپتال منتقل کردی،جاں بحق افراد کی شناخت محمد یاسین،کوثر پروین اور زاہدہ کے نام سے ہوئی ہے۔ Post Views: 4
ویب ڈیسک: پڑھے لکھےبے روزگار افراد کے لئے خوشخبری، اب نادرا میں ملازمت کے لیے درخواست دینا پہلے سے کہیں زیادہ آسان ہوگیا ہے۔ پاک آئی ڈی موبائل ایپ کے ذریعے نادرا کیریئر پورٹل پر سنگل سائن آن (ایس ایس او) سے سائن ان کریں، اپنا کیریئر ڈیش بورڈ کھولیں اور گھر بیٹھے آن لائن درخواست جمع کروائیں۔ سب سے پہلے اپنا اکاؤنٹ رجسٹرڈ کروائیں، موبائل فون پر موبائل ایپ کھولیں، لاگ ان پیج کھول کر رجسٹریشن بٹن پر کلک کریں۔ پنجاب حکومت کاصحت کےمنصوبوں میں پرائیویٹ سیکٹرکوشراکت داربنانےکافیصلہ متعلقہ خانوں میں اپنا نام، موبائل نمبر، ای میل ایڈٖریس اور دیگر معلومات مکمل کرنے کے بعد 8 ہندسوں پر مشتمل پاس ورڈ لکھیں اور پھر وہی پاس ورڈ...
اسکرین گریب بھینس اور گائے کے گوشت کی آڑ میں گدھے کا گوشت فروخت کرنے والے اب ہوجائیں ہوشیار کیونکہ خیبرپختونخوا فوڈ سیفٹی اینڈ حلال فوڈ اتھارٹی نے ایک ایسی لیبارٹری بنالی ہے جس سے کچھ سیکنڈز میں گوشت کے معیار کا پتہ چل سکے گا۔خیبرپختونخوا حکومت نے خوراک کے تجزیے کے لیے جدید لیباریٹری متعارف کی ہے، جہاں اشیائے خوردونوش کے نمونوں کی سائنسی بنیادوں پر جانچ کی جا رہی ہے۔فوڈ سیفٹی اتھارٹی کے تحت کام کرنے والی اس لیبارٹری میں دودھ، پانی، مصالحے، مشروبات اور خاص طور پر گوشت کے نمونوں کا تجزیہ کیا جاتا ہے جس سے پتہ چل سکے گا یہ گوشت گدھے کا یا بھینس اور گائے کا ہے۔ یہ بھی پڑھیے فوڈ سیفٹی ٹیموں کی کارروائی...
— فائل فوٹو کراچی میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران مطلع ابر آلود اور موسم مرطوب رہنے کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق شہر میں صبح اور رات میں بوندا باندی کا بھی امکان ہے۔ کراچی: مختلف علاقوں میں بارش کا امکانشہرِ قائد میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران مطلع ابر آلود رہنے اور تیز ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات نے بتایا کہ کراچی میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 32 سے 34 ڈگری سینٹی گریڈ تک جا سکتا ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق شہر میں سمندری ہوائیں 21 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہیں جن میں نمی کا تناسب 78 فیصد ہے۔محکمہ موسمیات نے یہ بھی بتایا کہ کراچی میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے...
رحیم یار خان(نیوز ڈیسک)رحیم یارخان میں شیخانی پولیس چوکی پر ڈاکوؤں نے حملہ کردیا،حملے میں پانچ پولیس اہلکار شہید 2 زخمی ہوگئے۔ رحیم یارخان پولیس کاکہنا ہےکہ شیخانی چوکی پر اندھڑگینگ اوربکھرانی گینگ نےحملہ کیا،حملہ آوروں نے راکٹ لانچر،ہینڈ گرنیڈ کا استعمال کیا،شیخانی چوکی پر 7پولیس اہلکار ڈیوٹی پر موجود تھے۔ شہید اہلکاروں کی لاشیں شیخ زید ہسپتال منتقل کردی گئی ہیں،شہید اہلکاروں میں 3 کا تعلق بہاولنگر اور 2 کا رحیم یارخان سے ہے،شہید ہونے والوں میں عرفان،سلیم،خلیل،غضنفر،نخیل شامل ہیں Post Views: 4
بلوچستان میں شدید گرمی کی لہر کے باعث تعلیمی اداروں کی گرمیوں کی تعطیلات میں توسیع کا امکان پیدا ہو گیا ہے۔ محکمہ تعلیم نے اسکولوں کو فوری طور پر کھولنے کے بجائے 12 اگست تک بند رکھنے کی سفارش کرتے ہوئے وزیراعلیٰ بلوچستان کو ہنگامی مراسلہ ارسال کر دیا ہے۔ شدید گرمی تعلیمی نظام کے لیے خطرہ محکمہ موسمیات کے مطابق اگست کے ابتدائی 2 ہفتے بلوچستان میں شدید گرمی کی لپیٹ میں رہیں گے، اور درجہ حرارت 48 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچنے کا خدشہ ہے۔ اسی تناظر میں، محکمہ تعلیم نے گرمی کی شدت کو مدنظر رکھتے ہوئے تعلیمی ادارے کھولنے کے فیصلے پر نظرثانی کی درخواست کی ہے۔ یہ بھی پڑھیے نجی اسکولز کی من مانی،...
اسلام آباد(نیوز ڈیسک) سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور پنشن میں اضافہ کر دیا گیا ہے، جس کی باقاعدہ ادائیگی آج سے شروع ہوگی۔ تفصیلات کے مطابق صوبائی اور وفاقی حکومتوں کی جانب سے سرکاری ملازمین اور ریٹائرڈ افسروں کو دی جانے والی مراعات اور تنخواہوں میں اضافے کی ادائیگی آج سے شروع ہو رہی ہے۔ نئے مالی سال کے بجٹ میں سرکاری ملازمین کی بنیادی تنخواہوں میں 10 فیصد اضافہ کیا گیا تھا جبکہ صوبائی حکومت نے 15 فیصد ڈی آر اے اور وفاقی حکومت نے 30 فیصد ڈی آر اے کی منظوری دے دی تھی۔ اس سلسلے میں اداروں نے ملازمین کو جاری کئے گئے پے رولز کے مطابق تنخواہوں میں 4 ہزار روپے سے لے کر 1 لاکھ...
حکومت پاکستان نے ملک بھر میں نئے گیس کنکشنز پر عائد پابندی ختم کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے، تاہم گھریلو و تجارتی صارفین کو اب ڈالر سے منسلک اور بین الاقوامی مارکیٹ سے وابستہ درآمدی ایل این جی فراہم کی جائے گی، جس پر نہ سبسڈی دی جائے گی اور نہ ہی کوئی قیمت کا تحفظ حاصل ہو گا۔ یہ بھی پڑھیں:گیس بحران کے باوجود حکومت کا 30 ہزار نئے گھریلو کنکشنز دینے پر غور وزیراعظم کی منظوری کے لیے سمری ارسال کر دی گئی ہے، جس کے بعد 2019 کے بعد پہلی بار عوام کو نئے گیس کنکشنز مل سکیں گے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ایک سینیئر سرکاری افسر کا کہنا ہے کہ گیس کی قیمت خام تیل...
لیجنڈز لیگ فائنل کے بائیکاٹ کی تجویز مسترد کردی گئی۔ گورننگ بورڈ میٹنگ کے دوران کھیل میں سیاست نہ لانے کی پالیسی برقرار رکھنے کا فیصلہ ہوا۔ آئندہ ایونٹ میں کسی کو پاکستان کا نام استعمال کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی، ٹیم بھیجنے کا فیصلہ بی او جی کرے گا۔ تفصیلات کے مطابق پی سی بی گورننگ بورڈ کا ہنگامی ورچوئل اجلاس گزشتہ روز منعقد ہوا جس میں تمام ارکان نے شرکت کی۔ ایجنڈے کا واحد پوائنٹ ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز تھا۔ امریکا سے ویڈیو کال پر چیئرمین محسن نقوی نے صدارت کی۔ ذرائع کے مطابق شرکا نے فیصلہ کرلیا کہ آئندہ لیجنڈز لیگ میں کسی کو پاکستان کا نام استعمال کرنے کی اجازت نہیں دے جائے...
وفاقی حکومت کی ہدایات پر ملک بھر میں یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن کا آپریشن مکمل طور پر بند کر دیا گیا ہے، جس کے نتیجے میں اشیائے خورونوش اور دیگر سامان کی فروخت کا عمل بھی روک دیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق، یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن کے تمام اسٹورز سے اشیا کو ویئر ہاؤسز میں منتقل کیا جا چکا ہے جبکہ خریدو فروخت کا عمل آج سے مکمل طور پر معطل کر دیا گیا ہے۔ یہ بھی پڑھیے یوٹیلیٹی اسٹورز بالآخر بند، حکومت نے 54 سالہ سبسڈائزڈ نظام ختم کر دیا ای آر پی سسٹم بھی غیر فعال یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق، ادارے کا ای آر پی (ERP) سسٹم بھی یکم اگست سے مکمل طور...
ویب ڈیسک: صادق آباد کےعلاقہ ماہی چوک کے قریب پولیس چوکی پر کچے کے ڈاکوؤں نے حملہ کر دیا جس کے نتیجے میں 5 ایلیٹ جوان شہید ہوگئے جبکہ 2 جوان زخمی ہوئے۔ ترجمان پولیس کے مطابق درجنوں ڈاکوؤں نے رات گئے پولیس پوسٹ پر حملہ کیا، ڈاکوؤں کے حملے کی اطلاع پر ڈی پی او عرفان علی سموں پولیس نفری کے ہمراہ موقع پر پہنچ گئے، مقابلے میں ایک ڈاکو بھی مارا گیا، ڈاکوؤں کی جانب سے چوکی پر راکٹ لانچر بھی داغے گئے۔ پنجاب حکومت کاصحت کےمنصوبوں میں پرائیویٹ سیکٹرکوشراکت داربنانےکافیصلہ ترجمان پولیس کے مطابق شہدا میں محمد عرفان، محمد سلیم، خلیل احمد، غضنفر عباس، نخیل حسین شامل ہیں، شہید اہلکار 6 ماہ سے کچے میں ڈیوٹی...
فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے جولائی 2025 کے لیے مقرر کردہ 748.1 ارب روپے کے ہدف سے زائد، 754.4 ارب روپے کا نیٹ ٹیکس اکٹھا کر کے ہدف عبور کر لیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں:ایف پی سی سی آئی کا ٹیکس فراڈ پر ایف بی آر کو دیے گئے گرفتاری کے اختیارات مؤخر کرنے کا مطالبہ انگریزی روزنامے میں شائع سینیئر رپورٹر مہتاب حیدر کے مطابق جولائی میں حاصل ہونے والی محصولات میں آمدنی ٹیکس 323.6 ارب، سیلز ٹیکس 352.7 ارب، فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی 46.2 ارب اور کسٹمز ڈیوٹی 113 ارب روپے شامل ہیں۔ ایف بی آر نے مجموعی طور پر 835.5 ارب روپے اکٹھے کیے، جن میں سے 81.1 ارب روپے کی ریفنڈ ادائیگیاں کی گئیں۔...
صوبہ خیبر پختونخوا کے وزیراعلیٰ سردار علی امین گنڈاپور نے ایف اے ٹی ایف کو خط لکھنے اور حقائق بیان کرنے کا اعلان کیا اور ساتھ ہی بھارت کو خطے میں دہشتگردی کا ذمہ دار قرار دیا ہے۔ خیبر پختونخوا کے وزیر اعلیٰ سردار علی امین گنڈا پور نے بھارت کی جانب سے ان کے بیان کو سیاق و سباق سے ہٹ کر پیش کرنے پر شدید ردعمل ظاہر کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ پاکستان میں دہشتگردی کے پیچھے بھارت کا ہاتھ ہے۔ یہ بھی پڑھیں بھارت نے وزیر اعلیٰ علی امین گنڈاپور کا بیان فیٹف میں پاکستان کیخلاف بطور ثبوت جمع کردیا انہوں نے اعلان کیا ہے کہ وہ نہ صرف فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (FATF) کو خط...
ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز (WCL) 2025 کے دوسرے سیمی فائنل میں جنوبی افریقہ چیمپئنز نے ایک سنسنی خیز مقابلے کے بعد آسٹریلیا چیمپئنز کو 1 رن سے شکست دے کر فائنل میں جگہ بنا لی، جہاں اب ان کا مقابلہ پاکستان چیمپئنز سے ہوگا۔ ایجبسٹن، برمنگھم میں کھیلے گئے اس مقابلے میں جنوبی افریقہ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 186 رنز بنائے، جس کے جواب میں آسٹریلوی ٹیم 7 وکٹوں کے نقصان پر 185 رنز ہی بنا سکی۔ آخری اوور کا ڈرامائی موڑ آسٹریلیا کو آخری اوور میں جیت کے لیے 14 رنز درکار تھے۔ وین پارنیل نے پہلے گیند پر چھکا کھانے کے باوجود اعصاب پر قابو رکھتے ہوئے باقی گیندوں پر سخت گیند بازی کی اور ٹیم...
فائل فوٹو رحیم یار خان میں شیخانی پولیس چوکی پر ڈاکوؤں کے حملے کے نتیجے میں 5 اہلکار شہید اور 2 زخمی ہوگئے۔ترجمان پولیس کے مطابق فائرنگ کے تبادلے میں ایک ڈاکو مارا گیا۔ڈاکوؤں کے حملے میں محمد عرفان، محمد سلیم، محمد خلیل، کانسٹیبل نخیل اور غضنفر عباس شہید ہوئے۔ترجمان پولیس کا بتانا ہے کہ شہید ہونے والے 2 اہلکاروں کا تعلق رحیم یار خان جبکہ 3 کا تعلق بہاولنگر سے ہے۔
حمل: 21 مارچ تا 21 اپریل مثبت: اپنے دل سے جانے دینا زبردستی کے تعلقات کو حل کرنے کا آسان ترین طریقہ ہے۔ جب آپ اپنے دل کے مرکز میں روشنی داخل کرنے کی اجازت دیتے ہیں، جب آپ جان بوجھ کر سامان چھوڑنے کا فیصلہ کرتے ہیں، جب آپ اپنے آپ کو اتنی ہی مکمل اور بغیر کسی شرط کے قبول کرتے ہیں جیسے آپ دوسروں کو قبول کرتے ہیں، آپ اپنی روح کی نشوونما، تحائف اور یہاں تک کہ رفتار کو بھی تیز کرتے ہیں۔ جس رفتار سے آپ کسی کو چھوڑتے ہیں، اس وجہ سے آپ ایک رٹ میں پھنسے ہوئے ہیں کیونکہ آپ کی روح نے انہیں محسوس کرنے کےلیے نہیں چنا ہے، کیونکہ آپ...
امریکا نے تجارتی پالیسی میں اہم فیصلہ کرتے ہوئے پاکستانی مصنوعات پر 19 فیصد ٹیرف نافذ کر دیا ہے، جبکہ بھارت پر 25 فیصد ٹیرف عائد کیا گیا ہے۔ اس اقدام کو جنوبی ایشیا میں پاکستان کے لیے ایک سفارتی رعایت کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔ یہ بھی پڑھیں پاک-امریکا تجارتی ڈیل ہوگئی، اب تک کیا کچھ ہوا؟ وائٹ ہاؤس کے اعلامیہ کے مطابق ٹرمپ انتظامیہ نے مختلف ممالک پر جوابی محصولات (Retaliatory Tariffs) کے طور پر مختلف شرحیں مقرر کی ہیں۔ جنوبی ایشیا کے 3 بڑے ممالک میں سے پاکستان کو سب سے کم ٹیرف کا سامنا ہے، جو پاکستان کی خارجہ پالیسی کی مؤثریت کو ظاہر کرتا ہے۔ مختلف ممالک پر امریکی ٹیرف کی تفصیل پاکستان:...
فائل فوٹو کوئٹہ میں غیر قانونی طور پر مقیم افغان باشندوں کے خلاف آج سے کارروائی شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ڈپٹی کمشنر کوئٹہ کی زیر صدارت اجلاس میں افغان مہاجرین کے انخلا کا جائزہ لیا گیا۔ ڈی سی کوئٹہ نے کہا کہ پی او آر کارڈ ہولڈرز کو قیام کے لیے 31 جولائی کی ڈیڈ لائن دی گئی تھی۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے عالمی سطح پر نئے تاریخی ٹیرف کے نفاذ کے بعد ایشیائی اسٹاک مارکیٹس میں جمعے کی صبح شدید مندی دیکھی گئی۔ امریکی میڈیا کے مطابق ایشیا پیسیفک ریجن کی بڑی مارکیٹس میں سرمایہ کاروں کے اعتماد کو بڑا دھچکا پہنچا، جاپان، جنوبی کوریا اور تائیوان کے انڈیکس سرخ زون میں داخل ہو گئے ہیں۔ جاپان کے بینچ مارک نکئی 225 میں 0.6 فیصد کمی ہوئی ہے، جنوبی کوریا کا KOSPI انڈیکس 3.2 فیصد کی شدید گراوٹ کے ساتھ نیچے آ گیا، تائیوان کا TAIEX 0.4 فیصد کمی کے ساتھ بند، البتہ ہانگ کانگ کی ہینگ سینگ انڈیکس میں معمولی 0.2 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ تجزیہ کاروں کے مطابق امریکی اقدامات سے عالمی...
احمر خان: ملتان سہو چوک خانیوال روڈ پر سبزیوں سے بھرا منی ٹرک کار پر الٹ گیا، 3 افراد جاں بحق،کالر کے مطابق سہو چوک خانیوال روڈ پر تیز رفتار کار پر سبزیوں سے لدا ٹرک ڈالا الٹ گیا. اطلاع ملتے ہی ایمبولینسز اور ریسکیو وہیکل جائے حادثہ پر روانہ کی گئیں, متی تل روڈ سے آنے والی کار خانیوال روڈ پر مڑ رہی تھی، اسی دوران منی ٹرک بے قابو ہو کر کار پر الٹ گیا. ریسکیو ذرائع کے مطابق کار میں 5 افراد سوار تھے، جن میں ایک بچہ اور ایک خاتون محفوظ رہے، حادثے میں 2 خواتین اور 1 مرد موقع پر جاں بحق ہو گئے۔ پنجاب حکومت کاصحت کےمنصوبوں میں پرائیویٹ سیکٹرکوشراکت داربنانےکافیصلہ جاں...
حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کردیا، وزارت خزانہ نے پیٹرول، ہائی اسپیڈ ڈیزل کی نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 7 روپے 54 پیسے کمی کر دی گئی، ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 1 روپے 48 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا۔ پیٹرول کی نئی قیمت 264 روپے 61 پیسے فی لیٹر مقرر ہوگئی، جبکہ ڈیزل کی نئی قیمت 285 روپے 83 پیسے فی لیٹر مقرر کردی گئی۔ پیٹرول مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اطلاق آج رات بارہ بجے سے ہوگا۔ Post Views: 4
ذرائع کے مطابق تحریک کشمیر روس کے زیراہتمام ماسکو میں ”دنیا کشمیر کی حمایت کن کن ذرائع سے کر سکتی ہے” کے عنوان سے ایک آن لائن کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔ اسلام ٹائمز۔ تحریک کشمیر روس کے زیراہتمام ماسکو میں ”دنیا کشمیر کی حمایت کن کن ذرائع سے کر سکتی ہے” کے عنوان سے ایک آن لائن کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔ کانفرنس کی نظامت صدائے روس کے چیف ایڈیٹر اور تحریک کشمیر روس کے کوآرڈینیٹر اشتیاق ہمدانی نے کی۔ ذرائع کے مطابق تحریک کشمیر ناروے کے جنرل سیکرٹری میاں طیب نے تلاوت کلام پاک سے کانفرنس کا آغاز کیا۔ یورپ، جنوبی افریقہ اور پاکستان سمیت مختلف ممالک کے مقررین نے کشمیر پر عالمی اقدام کے لیے ٹھوس تجاویز پیش...
پاکستان شوبز کی سینئر اداکارہ روبینہ اشرف کا علیزے شاہ سے متعلق منفی تبصرہ سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا۔ اداکارہ علیزے شاہ ان دنوں انڈسٹری میں اپنے ساتھ ہونے والی بدسلوکی اور سازشوں کے خلاف آواز بلند کرنے کی وجہ سے خبروں کی زینت بنی ہوئی ہیں۔ اس تناظر میں سوشل میڈیا پر سینئر اداکارہ روبینہ اشرف کا ایک پرانا ویڈیو کلپ وائرل ہو رہا ہے، جس میں روبینہ نے علیزے شاہ کی اداکاری پر شدید تنقید کی تھی۔ اس وائرل کلپ میں دیکھا جاسکتا ہے کہ روبینہ اشرف نے عید اسپیشل ٹیلی فلم "چاند رات اور چاندنی” پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا، "علیزے شاہ میرے لیے ہر ڈرامے میں صفر ہیں، نہ وہ میک اپ سے نکلتی ہیں، نہ لپ...
پاکستانی نژاد برطانوی گلوکارہ عینی خالد نے بیٹی کی زندگی کی جنگ کی داستان بیان کردی۔ عینی خالد نے اپنی سات سالہ بیٹی عائشہ کی صحت سے متعلق دل دہلا دینے والی تفصیلات انسٹاگرام پر شیئر کی ہیں جو سوشل میڈیا پر سب کی توجہ کا مرکز بن گئی ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ ان کی 7 سالہ بیٹی عائشہ، جو مکمل طور پر صحت مند تھی، 23 جنوری 2024 کو 24 گھنٹوں سے بھی کم وقت میں دو کارڈیک اریسٹ کا شکار ہو گئی۔ عینی نے لکھا کہ عائشہ کے دل کی دھڑکن بے ترتیب ہو گئی تھی اور آکسیجن کی شدید کمی کے باعث اس کے اعضا کام کرنا چھوڑنے لگے۔ 45 منٹ تک آکسیجن کی کمی نے...
حریت ترجمان کا کہنا ہے کہ 5 اگست کشمیریوں کیلئے سیاہ ترین دنوں میں سے ایک ہے جب بھارت نے ان کی منفرد حیثیت اور شناخت چھین لی تھی۔ اسلام ٹائمز۔ بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس نے لوگوں پر زور دیا ہے کہ وہ مودی حکومت کی طرف سے اگست 2019ء میں علاقے کی خصوصی حیثیت چھیننے کے غیر قانونی اقدام کیخلاف اپنا احتجاج ریکارڈ کرانے کیلئے پانچ اگست بروز منگل مکمل ہڑتال کریں اور اس دن کو ”یوم استحصال کشمیر” کے طور پر منائیں۔ ذرائع کے مطابق حریت کانفرنس کے ترجمان ایڈووکیٹ عبدالرشید منہاس نے سرینگر سے جاری ایک بیان میں لوگوں پر زور دیا کہ وہ 5 اگست کو مکمل...
اسلام آباد (خبر نگار خصوصی) وزیراعظم شہباز شریف نے ملک سے دہشت گردی اور انتہاپسندی کے خاتمے کے لیے عوام، فوج، قانون نافذ کرنے والے اداروں کے کردار کو اجاگر کرتے ہوئے کہا ہے کہ ریاست پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف جنگ مین کثیرالجہتی حکمت عملی اپنائی ہے۔ وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت انسداد دہشت گردی اور ریاستی رٹ کے قیام کے حوالے سے قائم سٹیئرنگ کمیٹی کا جائزہ اجلاس ہوا۔ وزیراعظم نے کہا کہ ریاست پاکستان دہشت گردی کے ناسور کو جڑ سے ختم کرنے کے لیے پرعزم ہے اور دنیا دہشت گردوں کے خلاف ہماری کامیاب کارروائیوں کی معترف ہے۔حالیہ تاریخ ساز معرکہ حق میں دنیا نے پاکستان کی فتح کو تسلیم کیا۔ ریاست پاکستان نے...
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) مادر ملت محترمہ فاطمہ جناح کا یوم پیدائش گزشتہ روز پاکستان بھر میں نہایت عقیدت و احترام سے منایا گیا۔ وہ نہ صرف سیاستدان بلکہ سٹیٹس وومن، مصنفہ، انسانی حقوق کی علمبردار بھی تھیں۔ ان کی یاد میں سکولوں میں تقاریب منعقد کی گئیں۔ پاکستان میں ایرانی سفارتخانہ نے مادر ملت فاطمہ جناح کے یوم پیدائش پر خراج عقیدت پیش کیا ہے۔ ایرانی سفارتخانہ نے کہا ہے کہ مادر ملت فاطمہ جناح کی سالگلرہ پر خراج عقیدت پیش کرتے ہیں، ان کی مثالی اور متاثر کن شخصیت کو سلام پیش کرتے ہیں، پاکستان اور مسلم دنیا کے لئے ان کی خدمات ناقابل فراموش ہیں۔
قاہرہ (نوائے وقت رپورٹ+خبر نگار خصوصی) پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) نے بتایا چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا سرکاری دورے پر مصر پہنچے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی نے صدر عبدالفتاح السیسی، مصری وزیر دفاع اور دیگر اعلیٰ حکام سے اہم ملاقاتیں کیں۔ اعلامیے میں بتایا گیا ملاقاتوں میں سکیورٹی، انسداد دہشتگردی اور دفاعی تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق دونوں ممالک کے درمیان تربیت، مشترکہ مشقوں اور دفاعی اشتراک کو فروغ دینے پر زور دیا گیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ نے مزید بتایا جنرل ساحر شمشاد نے جامعہ الازہر کے شیخ احمد الطیب سے خصوصی...
اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ نے 9 مئی کے مقدمات کے فیصلے کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک میں قانون کی حکمرانی اور انصاف کے نظام کی فتح کا دن ہے۔ آئندہ کوئی بھی 9 مئی جیسی گھنائونی سازش کرنے کی جرات نہیں کر سکے گا۔ انسداد دہشت گردی عدالت کے فیصلے کے حوالے سے خصوصی گفتگو میں وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ ملک کے اندر قانون کی حکمرانی اور قانونی دفعات پر عمل درآمد کی جیت کا دن ہے۔ 9 مئی کے حملوں کے ناقابل تردید شواہد موجود تھے، اس دن حملہ آوروں اور بلوائیوں نے دفاعی تنصیبات، شہداء کی یادگاروں کو مسمار کیا اور سرکاری املاک...
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) ایف بی آر نے رواں مالی سال کے پہلے ماہ جولائی کا ٹیکس ہدف پورا کر لیا۔ ایف بی آر نے جولائی کے دوران 755 ارب روپے ٹیکس اکٹھا کیا، ذرائع کے مطابق ایف بی آر کا جولائی کیلئے ہدف 748 ارب روپے تھا۔
اسلام آباد( این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف کی کابینہ میں شامل وفاقی وزرا میں کارکردگی کے اعتبار سے وفاقی وزیر برائے توانائی اویس لغاری نمبر لے گئے، وزیراعظم نے اویس لغاری کو بہترین کارکردگی پر شاباش دی ہے اور ان کے لیے خصوصی تہنیتی خط بھی تحریر کیا ہے۔وزیراعظم شہباز شریف نے اپنے تہنیتی خط میں کہا ہے کہ اویس لغاری نے 780ارب روپے کا گردشی قرضہ ختم کرنے میں کلیدی کردار ادا کیا، 6انڈپینڈنٹ پاور پروڈیوسرز سے معاہدے ختم کرنے اور اصلاحات سے قوم کو 3 کھرب روپے سے زائد کا فائدہ ہوا۔وزیراعظم نے خط میں ذکر کیا کہ 8روپے 35پیسے فی یونٹ کمی سے بجلی صارفین کو تاریخی ریلیف ملا، امید ہے کہ اویس لغاری اور ان کی...
لاہور‘ اسلام آباد (خبر نگار خصوصی+ کامرس رپورٹر+ نوائے وقت رپورٹ) نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی زیرصدارت چینی کی دستیابی سے متعلق اجلاس ہوا۔ ملک میں جاری چینی بحران پر وفاقی حکومت نے شوگر ملز کے خلاف ایکشن لے لیا۔ وزارت فوڈ حکام کے مطابق وفاقی حکومت نے ملک بھر میں موجود چینی کا تمام ذخیرہ اپنے کنٹرول میں لے لیا۔ حکام کے مطابق وفاقی حکومت کے ایکشن کے بعد 19 لاکھ میٹرک ٹن چینی شوگر ملز کے بجائے حکومتی کنٹرول میں چلی گئی۔ حکام نے بتایا کہ 18 شوگر ملز کے مالکان کے نام بھی ای سی ایل میں ڈال دیے گئے اور ای سی ایل میں ڈالے گئے نام چند دنوں میں جاری کر دئیے جائیں گے۔ حکام...
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے اپوزیشن اتحاد کی اے پی سی سے خطاب میں کہا ہے کہ اپنے حق، اپنے لیڈر اور ظلم کیخلاف آواز اٹھانا ہر شہری کا جمہوری حق ہے۔ کسی جماعت کے کارکنوں نے اتنی قربانیاں نہیں دیں جتنی پی ٹی آئی کارکنوں نے دیں۔ کوئی سوچ بھی نہیں سکتا کہ پرامن ریلی پر گولیاں چلیں گی۔ سیاسی جماعتوں کو فیصلہ کرنا ہوگا پاکستان کا مستقبل جمہوریت ہے یا نہیں۔ کچھ لوگ ملک سے جمہوریت ختم کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ پارلیمنٹ میں صرف وہ لوگ آنے چاہئیں جو عوامی حمایت سے منتخب ہوں۔ دریں اثناء چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے پارٹی رہنماؤں کو عدالت سے سزائیں...
پشاور (نیٹ نیوز) خیبر پی کے اسمبلی میں ثانیہ نشترکے استعفے کے بعد خالی ہونے والی سینٹ کی نشست پر حکومتی حمایت یافتہ آزاد امیدوار مشال یوسفزئی کامیاب ہوگئیں۔ خیبر پی کے اسمبلی میں سینٹ کی خالی نشست پر ہونے والے ضمنی انتخاب میں حکومتی حمایت یافتہ آزاد امیدوار مشال یوسفزئی کو 86 ووٹ ملے جس کے بعد ریٹرننگ افسر نے مشال یوسفزئی کی کامیابی کا فارم 58 جاری کر دیا۔ اپوزیشن کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار مہتاب ظفر 53 ووٹ حاصل کرنے میں کامیاب رہے جبکہ سینٹ کی نشست کے لیے تیسری آزاد امیدوار صائمہ خالد کو صرف ایک ووٹ ملا۔ اس نشست پر پی ٹی آئی کی حمایت یافتہ آزاد امیدوار مشعال یوسفزئی، اپوزیشن کے مہتاب ظفر اور...
لاہور (خبر نگار) چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ عالیہ نیلم نے وزیر اعظم شہباز شریف کے بیٹے سلمان شہباز پر چیک بائونس کا مقدمہ درج کرنے کا سیشن کورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دے دیا، سلمان شہباز کے وکیل نے درخواست میں موقف اپنایا کہ سیشن کورٹ نے دس جولائی کو قانون کے منافی حقائق کا جائزہ لیے بغیر چیک ڈس آنر کے معاملے پر مقدمہ درج کرنے کا حکم جاری کیا۔ لیپ ٹاپ کبھی کمپنی تک پہنچے ہی نہیں، کمپنی کے ملازم نے چیک چوری کر کے آگے دئیے، کمپنی کے ملازم پر چوری کا مقدمہ بھی درج کرایا گیا۔ لہٰذا کمپنی کا ان چیکس سے کوئی لینا دینا نہیں، عدالت نے مدعی کے وکیل سے استفسار کیا کہ آپ...
جہان دیگر ۔۔۔۔۔۔۔ زریں اختر ”جہینہ (قبیلے ) کی ایک عورت حضرت محمد ۖ کے پاس آئی اور کہنے لگی: میں نے زنا کیا ہے ۔اور وہ حاملہ بھی تھی ،لہٰذا آپ نے اس عورت کو اس کے ولی کے سپرد کیا اور فرمایا:’اس سے حسن سلوک کرنا ۔جب یہ بچہ جن لے تو اسے میرے پاس لے آنا’ ۔جب اس نے بچہ جن لیا تو وہ اسے لے کر آیا۔۔۔۔۔(دیگر روایات میں ہے کہ جب بچہ اس کے دودھ سے بے نیاز ہوگیا تو روٹی کھانے لگا)۔آپ نے اس کے رجم کا حکم دیا، پھر آپ نے اس کا جنازہ پڑھا ۔ حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے عرض کیا : آ پ اس کا جنازہ پڑھتے ہیں...
ریاض احمدچودھری بھارت پر خطے میں چوہدراہٹ کا خبط سوار ہے۔ وہ پاکستان اور چین کو اپنی راہ میں رْکاوٹ سمجھتا اور ان کے ساتھ وقتاً فوقتاً اْلجھتا رہتا اور ہر بار منہ کی کھاتا ہے۔ پاکستان سے تو اسے اللہ واسطے کا بیر ہے۔ پاکستان کا قیام اسے کسی طور گوارا نہیں رہا۔ اس نے کبھی بھی اس کو دل سے تسلیم نہیں کیا۔ آزادی کے بعد سے ہی پاکستان کے خلاف ریشہ دوانیوں میں مصروفِ رہا۔ کبھی جنگیں مسلط کرتا رہا تو کبھی عالمی سطح پر سازشیں رچ کر پاکستان کی مشکلات بڑھاتا رہا۔ بھارت کی جانب سے جب بھی پاکستان پر جنگ مسلط کی گئی تو اْسے ہماری بہادر افواج کی بدولت منہ کی کھانی پڑی۔ ہر...
جاوید محمود ۔۔۔۔۔۔ امریکہ سے اسرائیل کے وزیراعظم نتن یاہو نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے سفید جھوٹ بولا کہ غزہ میں غذائی قلت کا کوئی مسئلہ نہیں جب کہ اس کے جواب میں ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ غزہ میں ٹی وی اسکرین پہ نظر آنے والے بھوک سے نڈھال بچے اداکاری نہیں کر رہے بلکہ غزہ میں غذائی بحران واضح نظر آرہا ہے۔ افسوس کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے اس کے حل کے بارے میں کوئی تجویز نہیں دی جبکہ غزہ میں خوراک کے حصول کی کوشش بمباری جیسی جان لیوا ہو گئی ہے، جہاں اقوام متحدہ کے عملے کی بھوک اور تھکن سے بے ہوش ہونے والی اطلاعات نے شہریوں کے بقا کے حوالے سے خدشات میں...
سی اے اے کے مطابق زائرین کو فضائی سفر کے ذریعے سہولت فراہم کی جائے گی۔ سی اے اے کا یہ بھی کہنا ہے کہ چارٹر لائسنس کی حامل فضائی کمپنیاں ایران اور عراق کے لیے چارٹر سروس کی مجاز ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ ایران اور عراق کے زائرین کے لیے چارٹر پروازیں چلانے کا فیصلہ کر لیا گیا۔ پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے) نے چارٹر پروازوں کے لیے فضائی کمپنیوں سے درخواست طلب کر لی۔ سی اے اے کے مطابق زائرین کو فضائی سفر کے ذریعے سہولت فراہم کی جائے گی۔ سی اے اے کا یہ بھی کہنا ہے کہ چارٹر لائسنس کی حامل فضائی کمپنیاں ایران اور عراق کے لیے چارٹر سروس کی مجاز ہیں۔
کراچی: پاکستان اسٹریٹ چائلڈ فٹبال ٹیم کا ناروے کپ 2025 کے پری کوارٹر فائنل میں سفر ختم ہوگیا، گیمبیا نے 0-3 سے کامیابی پاکرقومی تیم کوایونٹ سے باہرکردیا۔ موصولہ اطلاعات کے مطابق ناروے کے دارالحکومت اوسلومیں عالمی سطح پر ہونے والے سب سے بڑے یوتھ فٹبال ٹورنامنٹ میں پاکستان اسٹریٹ چائلڈ فٹبال ٹیم پری کواٹر فائنل مرحلے میں ہمت ہارگئی۔ گیمبیا کی مضبوط ٹیم نے یکطرفہ مقابلے میں 3 گول سے فتح اپنے نام کی، پاکستان اسٹریٹ چائلڈ فٹبال ٹیم کھیل میں بے بس نظر آئی اور ایک گول بھی نہ کرسکی۔ قبل ازیں پاکستان اسٹریٹ چائلڈ فٹبال ٹیم نے اپنے چوتھے میچ میں سوئیڈن کے اسکائیل برگس کلب کو 0-3 سے شکست دے دی۔ تیسرا میچ سندانے...
اپنے خصوصی انٹرویو میں مجلس وحدت مسلمین کے رہنما سید ناصر عباس شیرازی نے کہا کہ جس طرح بغیر کسی وجہ کے حکومت نے سیکیورٹی کا بہانہ بنا کر اربعین پر بارڈر بند کرنے کا اعلان کیا ہے، اس سے واضح ہوتا ہے کہ یہ اقدام امریکا کے دباؤ پر کیا گیا ہے، اگر آج حکومت نے بارڈر کھولنے کا اعلان نہ کیا تو پھر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کراچی سے زائرین کی قیادت کریں گے۔ متعلقہ فائیلیںمجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی رہنماء سید ناصر عباس شیرازی پیشہ کے اعتبار سے قانون دان اور لاہور ہائیکورٹ میں پریکٹس کرتے ہیں۔ قبل ازیں وہ ایم ڈبلیو ایم میں مرکزی سیکرٹری سیاسیات کے عہدے پر بھی کام کرچکے ہیں، آجکل...
اسلام آباد: وزارت خزانہ نے کہا ہے کہ پاک امریکا تجارتی معاہدہ دونوں ملکوں میں اقتصادی تعاون کے نئے دور کا آغاز ہوگا۔ پاکستان اور امریکا کے مابین تجارتی معاہدہ کامیابی سے طے پا گیا ہے، جس کا مقصد دو طرفہ تجارت کا فروغ ، منڈی تک رسائی کو بڑھانا، سرمایہ کاری کو راغب کرنا اور باہمی دلچسپی کے شعبوں میں تعاون کو فروغ دینا ہے۔ وزارت خزانہ کے مطابق یہ پیشرفت وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب کی امریکی سیکرٹری کامرس (وزیر تجارت) ہاورڈ لوٹنک اور امریکی تجارتی نمائندے ( یو ایس ٹی آر) جیمیسن گریر سے ملاقات کے دوران ہوئی، جس میں سیکرٹری کامرس جواد پال اور امریکا میں پاکستان کے سفیر رضوان سعید شیخ...
اسلام آباد: چین کے ایک اہم خلائی مرکز شیچانگ سیٹلائٹ لانچ سینٹر سے پاکستان کا نیا ریموٹ سینسنگ سیٹلائٹ کامیابی سے خلا میں بھیجنے پر چین کے سفارت خانے نے پاکستان کو دل کی گہرائیوں سے مبارک باد دی ہے۔ چین کے سفارت خانے سے جاری اعلامیے میں کہا گیا کہ ہم پاکستان کے نئے ریموٹ سینسنگ سیٹلائٹ کی کامیاب لانچ پر دل کی گہرائیوں سے مبارک باد پیش کرتے ہیں اور دعا گو ہیں کہ یہ سیٹلائٹ ہمارے آہنی بھائی کی زمین سے متعلق وسائل کے سروے اور آفات سے بچاؤ و تخفیف کی صلاحیتوں کو مزید مضبوط کرے۔ اعلامیے میں کہا گیا کہ یہ سیٹلائٹ پاکستان کے اسپیس اینڈ اپر ایٹماسفیئر ریسرچ کمیشن(سپارکو) کے...
سینئر سیاستدان میاں اظہر کے انتقال سے خالی ہونے والی قومی اسمبلی کی نشست این اے 129 لاہور پر ضمنی الیکشن 18ستمبر کو ہوگا، شیڈول جاری کر دیا گیا، کاغذات نامزدگی 4 سے 6 اگست تک جمع کرائے جا سکیں گے۔آر او عثمان غنی کے مطابق این اے 129 لاہور کے لیے نامزد امیدواروں کے نام 7 اگست کو شائع کر دیے جائیں گے۔ کاغذات نامزدگی کی اسکروٹنی کی آخری تاریخ 11 اگست ہے، کاغذات نامزدگی منظور یا مسترد کرنے کے فیصلوں کے خلاف اپیلیں دائر کرنے کی آخری تاریخ 16 اگست ہے۔ حتمی امیدواروں کی فہرست 23 اگست کو شائع کی جائے گی، نام واپس لینے اور حتمی امیدواروں کی فہرست شائع کرنے کی آخری تاریخ 25 اگست ہے۔ امیدواروں کو...