2025-12-05@09:52:31 GMT
تلاش کی گنتی: 245

«تک رسائی کے لیے»:

(نئی خبر)
    غیر ملکی ٹیم کی آمد و رفت کے باعث آج 08 بجے سے 10 بجے دن تک سری نگر ہائی وے پر روٹ لگایا جائے گا۔ روٹ کے باعث سری نگر ہائی وے ٹریفک تعطل کا شکار رہے گی۔ اسلام آباد ٹریفک پولیس کے مطابق شہری دوران روٹ اسلام آباد میں سفر کے لیے مختلف انڈر پاسز اور مرکزی شاہراہوں سے منسلک سروس روڈ کا استعمال کریں۔ کسی بھی سفری دشواری سے بچنے کے شہری 20 منٹ کا دورانیہ رکھ کر گھر سے نکلیں۔ روٹ کے دوران اسلام چوک پل اور آئی جے پی روڈ کھلی رہے گی۔ بی 17، بی 15، ایچ 13 اور جی 13/14 سے بلیو ایریا یا ایف سکس آنے والی ٹریفک مارگلہ روڈ استعمال کرسکتی...
    اسلام آباد: پاکستان کے دورے پر آئے ہوئے آئی ایم ایف کے تکنیکی وفد نے موسمیاتی تبدیلیوں کے لیے ترقیاتی منصوبوں کو جیو ٹیگ کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق بین الاقوامی مالیاتی فنڈ(آئی ایم ایف)کے تکنیکی وفد کی صوبہ سندھ اور خیبر پختونخواہ کے حکام سے تفصیلی ملاقات ہوئی ہے جبکہ آئی ایم ایف کا وفد کل(منگل) صوبہ پنجاب اور بلوچستان کے حکام سے مذاکرات کرے گا۔ ذرائع کے مطابق صوبائی حکام سے ہونے والی ملاقات میں آئی ایم ایف نے موسمیاتی تبدیلیوں کے لیے ترقیاتی منصوبوں کو جیو ٹیگ کرنے کا مطالبہ ہے اور صوبوں کو کہا گیا ہے مختلف منصوبوں میں موسمیاتی تبدیلیوں کے لیے رکھی گئی رقم اور استعمال کو جیو ٹیگ...
    چیف جسٹس یحییٰ آفریدی سے سینئر وکلا کی ملاقات، انصاف تک رسائی مضبوط بنانے کیلئے ہزارہ ڈویژن کے دورے کا اعلان WhatsAppFacebookTwitter 0 20 February, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس )چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے سینئر وکلا کو یقین دہانی کرائی ہے کہ وہ رسائی برائے انصاف پروگرام کے تحت ان کے مسائل کے حل کے لیے پرعزم ہیں اور انصاف تک رسائی مضبوط بنانے کے لیے ہزارہ ڈویژن کے دور دراز علاقوں کا دورہ کرنے کا اعلان کردیا۔ سپریم کورٹ سے جاری اعلامیے کے مطابق چیف جسٹس یحیی آفریدی سے ہزارہ ڈویژن کے سینئر وکلا نے ملاقات کی، ہزارہ ڈویژن بار ایسوسی ایشنز کے سینئر وکلا کے وفد کی قیادت بار کے صدر سردار امان نے...
    واشنگٹن(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔20 فروری ۔2025 )امریکی حکام نے کہا ہے کہ وزیر دفاع پیٹ ہیگسیتھ نے فوج کے کچھ حصوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ ایسی تجاویز تیار کریں جن سے آئندہ پانچ برس میں ان کے اخراجات میں ممکنہ طور پر آٹھ فی صد تک کمی لائی جا سکے امریکی وزیردفاع کی ان ہدایت کی روشنی میں یہ واضح نہیں ہے کہ فوج کے مجموعی بجٹ میں بھی کوئی کمی آ سکتی ہے یا نہیں.(جاری ہے) امریکی نشریاتی ادارے کے مطابق باخبر حکام نے آگاہ کیا ہے کہ وزیر دفاع نے 24 فروری تک اخراجات میں کمی لانے کی تجاویز مانگی ہیں حکام کا کہنا ہے کہ فوجی عہدیداران کو ارسال کیے گئے میمو سے...
    کراچی(صباح نیوز)کراچی کے صارفین کے لیے بجلی 4روپے 95پیسے فی یونٹ سستی ہونے کا امکان ہے۔کے الیکٹرک نے بجلی کی قیمت میں 4 روپے 95 پیسے فی یونٹ میں کمی کی درخواست نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپر) میں دائر کردی۔ درخواست منظور ہونے کی صورت میں صارفین کو 4ارب 94کروڑ روپے کا ریلیف ملے گا۔
    بیونس آئرس(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 فروری2025ء)ایک وفاقی تفتیشی جج نے ارجنٹائن کے سابق صدر البرٹو فرنانڈیز پر الزام لگایا ہے کہ انہوں نے اپنی شریک حیات سابق خاتون اول فابیولا یانیز کو اسی سرکاری رہائش گاہ پر مارا پیٹا جہاں انہوں نے گھریلو تشدد سے نمٹنے کے لیے حکومت کے منصوبوں کا اعلان کیا تھا۔(جاری ہے) میڈیارپورٹس کے مطابق سات ماہ کی تفتیش کے بعد عدالت نے پیر کو سابق صدر پر سابق خاتون اول(جس سے اس نے شادی نہیں کی لیکن اس سے ان کا ایک بیٹا ہی)فیبیولا یانیز پر آٹھ سال کے عرصے کے دوران متعدد بار حملہ کرنے کا الزام لگایا۔ حالانکہ اسی عرصے کے دوران ملک میں گھریلو تشدد کی روک...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک) وزیراعظم محمد شہباز شریف نے بلوچستان کے شہر بارکھان میں دہشتگردوں کی جانب سے بس کے مسافروں کو نشانہ بنانے کے واقعے پر شدید رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے جاں بحق افراد کے لیے دعائے مغفرت اور لواحقین کے لیے صبر و استقامت کی دعا کی۔ وزیراعظم نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ واقعے میں ملوث دہشتگردوں کو جلد از جلد گرفتار کر کے قانون کے مطابق کیفر کردار تک پہنچایا جائے۔ انہوں نے واضح کیا کہ نہتے اور معصوم شہریوں کی جان و مال کو نقصان پہنچانے والوں کو سخت قیمت ادا کرنی پڑے گی۔ وزیراعظم نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ معصوم شہریوں کی قربانیاں ہرگز رائیگاں نہیں...
    اسلام آ باد: وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ ملائیشیا اور پاکستان کا تعاون ٹیکنالوجی میں جدت کا باعث بنے گا اور دونوں ملکوں کی معیشت میں بہتری لائے گا۔ وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے 5 جی ٹیکنالوجی پر ریگولیٹری ماسٹرکلاس کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملائیشیا اور پاکستان کے ادارے پی ٹی اے کے درمیان مفاہمت کی یادداشت ( ایم او یو) پر دستخط ہونا خوش آئند ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ ایم او یو مختلف اداروں کے لیے نئی راہیں کھولے گا، اس حوالے سے پاکستان ڈیجیٹل پالیسی لانچ کی گئی ہے جس کے تناظر میں ترقی مزید آسان ہوگی۔ ایم او یو پر دستخط کے حوالے سے...
    بالی ووڈ کے معروف ہدایتکار انوراگ باسو کی آنے والی نئی رومانوی فلم میں کارتک آریان اور سریلیلا کی پہلی جھلک نے مداحوں کے دل جیت لیے ہیں۔ حال ہی میں کارتک کی آنے والی فلم ممکنہ طور پر عاشقی 3 کی پہلی جھلک سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی ہے جس میں پشپا 2 کے گانے میں پرفارم کرنے والی اداکارہ سریلیلا کو خاتون لیڈ کے طور پر دکھایا گیا ہے۔  سریلیلا کارتک کے ساتھ اس نئی فلم کے زریعے بالی ووڈ میں ڈیبیو کر رہی ہیں تاہم اس فلم کے ٹائٹل کو پوشیدہ رکھا گیا ہے۔         View this post on Instagram                       A...
    موٹروے پولیس نے شدید دھند کی شدت کے باعث لاہور سے ہرن مینار تک موٹروے ایم 2 کو بند کر دیا ہے۔ترجمان موٹروے پولیس سید عمران احمد کے مطابق حد نگاہ کم ہونے کے باعث اہم شاہراہوں پر ٹریفک کی روانی متاثر رہی ۔ دھند کے دوران لین کی خلاف ورزی سے حادثات کا خطرہ بڑھ سکتا ہے، اس لیے عوام کی حفاظت کے پیش نظر موٹروے کو عارضی طور پر بند کیا گیا ہے۔ترجمان نے ڈرائیورز اور مسافروں سے درخواست کی ہے کہ وہ دھند کے دوران لین ڈسپلن کو یقینی بنائیں اور غیر ضروری سفر سے گریز کریں۔ انہوںنے کہا کہ شہری زیادہ سے زیادہ دن کے اوقات میں سفر کرنے کو ترجیح دیں، کیونکہ صبح 10 بجے...
    حیدرآباد: دریائے سندھ میں پانی کا لیول خطرناک حد تک کم ہوگیا ہے جو مستقبل کے لیے خطرے کی گھنٹی ہے
    سعودی عرب کا امدادی قافلہ شام روانہ ہونے کے لیے تیار ہے دمشق (انٹرنیشنل ڈیسک) شامی وزارت دفاع نے صوبہ لازقیہ کے ضلع جبل میں خمیمیم ائر بیس سے روانہ ہونے والے روسی قافلے کو طرطوس شہر کے اڈے میں داخل ہونے کی اجازت نہیں دی۔ راکٹوں سے لدی 30گاڑیوں پر مشتمل روسی قافلہ طرطوس کی طرف روانہ ہواتھا۔ وزارت دفاع سے وابستہ فوجی دستوں نے روسی قافلے کو طرطوس میں ایک چوکی پر تقریباً 8 گھنٹے تک انتظار کروایا۔ فوجی اڈے میں داخلے کی اجازت نہ ملنے پر قافلہخمیمیم اڈے پر واپس لوٹ گیا۔واضح رہے کہ روس نے شام میں موجود فوجیوں کو لازقیہ کے خمیمیم ائر بیس میں یکجا کر دیا تھا۔دوسری جانب سعودی...
    مسجد الحرام اور مسجد نبوی ﷺ جانے والے خوش نصیبوں نے وہاں موجود سبز قالین تو ضرور دیکھے ہوں گے اور ان پر عبادت بھی کی ہو گی۔ دونوں مقدس مساجد میں بچھائے گئے ان سبز ایکریلک قالینوں کی خاص بات یہ ہے کہ یہ قالین نمازیوں کے آرام کو مدِ نظر رکھتے ہوئے خاص تکنیک و معیارات کے مطابق بنائے گئے ہیں۔ہر قالین پر ایک الیکٹرانک چپ نصب ہوتی ہے جو اس سسٹم سے جڑی ہوتی ہے جس میں اس کی تیاری، استعمال، مقام اور دھونے کے اوقات سے متعلق معلومات ہوتی ہیں۔ان قالینوں کی خاصیت ان کی موٹائی ہے جو 8 ایم ایم ہے اور ان کی پائیداری ہے، اس کے علاوہ ان میں کافی نرم اون اور...
    لاہو ر(نمائندہ جسارت)نائب امیر جماعت اسلامی ڈاکٹر عطا الرحمن نے کہا ہے کہ پاکستان کی تکمیل قرآن و سنت کے نظام کے نفاذ سے مکمل ہو گی، 77برس گزر گئے، ملک کو ایک دن کے لیے بھی قرآن و سنت کی پیروی کرنے والی حکومت اور حکمران نصیب نہیں ہوئے، پاکستان پر طاغوتی نظام کے محافظ مسلط ہو گئے۔وہ جامع مسجد منصورہ میں 44ویں سالانہ دورہ تفسیر القرآن کے شرکا سے خطاب کر رہے تھے۔ اس موقع پر شیخ القرآن و الحدیث مولاناعبدالمالک، حافظ سیف الرحمن و دیگر بھی موجود تھے۔ڈاکٹر عطا الرحمن نے کہا کہ اللہ تعالیٰ نے پاکستان کو بے پناہ وسائل، معدنیات، جفاکش نوجوانوں کی دولت سے نوازا ہے، لیکن عوام ان نعمت...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ UN اردو۔ 10 فروری 2025ء) اقوام متحدہ کے اداروں نے غزہ میں مخصوص امدادی اشیا کی فراہمی پر پابندیاں ہٹانے کی اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ سردی اور طوفانی موسم میں ملبے کے ڈھیر پر رہنے والے لاکھوں لوگوں کو بقا میں مدد دینے کے لیے ضرورت کی ہر چیز مہیا کی جانی چاہیے۔مشرقی بحیرہ روم کے خطے کے لیے عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) کی ریجنل ڈائریکٹر حنان بلخی نے کہا ہے کہ غزہ میں طبی نظام تباہ ہو چکا ہے، غذائی قلت بڑھ رہی ہے اور قحط کا خطرہ اب بھی موجود ہے۔ امدادی ادارے لوگوں کو بڑے پیمانے پر مدد پہنچانے کے لیے تیار ہیں لیکن اس کے لیے انہیں...
    پی ٹی آئی ویمن ونگ کی رہنما کا کہنا تھا کہ موجودہ حکومت قرضوں پہ قرضے لیے جا رہی ہے ان قرضوں کو اتارنے کے لیے عوام کو مہنگائی کی چکی میں ڈالا جائے گا، اگر موجودہ حکومت کو اپنی مقبولیت پر اتنا یقین ہے تو وہ الیکشن کی طرف جائیں تو دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہو جائے گا۔  اسلام ٹائمز۔ حلقہ این اے 148کی امیدوار تحریک انصاف کی رہنما ڈاکٹر روبینہ اختر نے کہا ہے کہ 8 فروری کا دن ملکی تاریخ کا سیاہ دن تھا کیونکہ اس دن تاریخ کی بدترین دھاندلی ہوئی تھی جالی مینڈیٹ کے نتیجے میں بننے والی حکومت کا ایک سال مکمل ہو گیا ہے، لیکن ریلیف کا دعوی کرنے والے...
    لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 فروری2025ء)قائمقام صدر مملکت سید یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ موسمیاتی تبدیلی، آلودگی، ٹیکنالوجی میں انقلابی تبدیلیاں اور جامع سماجی و اقتصادی ترقی کے چیلنجز سرحدوں تک محدود نہیں بلکہ علاقائی تعاون اور مشترکہ حکمت عملی کے متقاضی ہیں، اس فورم کے ذریعے ایک بار پھر اس حقیقت کو تسلیم کیا گیا ہے کہ پارلیمنٹ صرف قانون سازی کے ادارے نہیں بلکہ تبدیلی کے مراکز بھی ہیں جو حکمرانی کو جدت سے جوڑتے ، سماجی انصاف کو یقینی بناتے اور منصفانہ معاشی ترقی کو فروغ دیتے ہیں،جنوب مشرقی ایشیا ء اپنی متنوع ثقافتوں، تاریخوں اور اقتصادی مواقع کے ساتھ ساتھ غربت، عدم مساوات، شہری ترقی، موسمیاتی تبدیلی، اور ٹیکنالوجی میں...
      بیجنگ : چین کے ققومی جنگلات اور چراگاہوں کے ادارے، قومی ترقی اور اصلاحات کی کمیٹی، اور وزارت خزانہ سمیت چھ محکموں نے مشترکہ طور پر “قدرتی جنگلات کی حفاظت اور بحالی کے لیے درمیانی اور طویل مدتی منصوبہ” جاری کیا ہے۔ اس منصوبے میں نئے دور میں چین کے قدرتی جنگلات کی حفاظت اور بحالی کے لیے اعلیٰ سطحی ڈیزائن اور جامع تعیناتی کی گئی ہے۔ منصوبے میں تجویز کیا گیا ہے کہ 2035 تک، قدرتی جنگلات کی حفاظت اور بحالی کا نظام بنیادی طور پر مکمل ہو جائے گا، معیار میں بنیادی بہتری آئے گی، اور قدرتی جنگلات کا ماحولیاتی نظام صحت مند، مستحکم اور فعال ہوگا۔ منصوبے میں واضح کیا گیا ہے کہ تمام قدرتی جنگلات...
    وزیر اعلی کے پی کی جانب سے احتجاج پر اب تک 50 کروڑ روپے خرچ WhatsAppFacebookTwitter 0 7 February, 2025 سب نیوز پشاور(آئی پی ایس ) وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے تحریک انصاف کے جلسوں اور احتجاج پر اب تک 50 کروڑ روپے خرچ کردیے۔ذرائع کا بتانا ہے کہ وزیراعلی خیبرپختونخوا نے جلسوں اور احتجاج پر 50 کروڑ روپے سے زیادہ خرچ کیے جب کہ احتجاج کے دوران جلائی گئی مشینری اور دیگر نقصانات کی ادائیگی وزیراعلی نے جیب سے کی ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ کل ہونے والے جلسے کے لیے بھی وزیراعلی نے پارٹی کو 50 لاکھ روپے دیے ہیں جب کہ قافلے میں شامل سیکڑوں گاڑیوں کے کرائیوں کی ادئیگی کردی گئی ہے،...
    غزہ میں 19 جنوری کو ہونے والی جنگ بندی کے بعد 10 ہزار سے زیادہ ٹرک امدادی سامان لے کر علاقے میں آچکے ہیں اور اس دوران پانچ لاکھ سے زیادہ لوگوں نے جنوب سے شمال کی جانب نقل مکانی کی ہے۔ امدادی امور کے لیے اقوام متحدہ کے اعلیٰ سطحی رابطہ کار ٹام فلیچر نے بتایا ہے کہ 15 ماہ کی جنگ سے تباہ حال لوگوں کو بڑے پیمانے پر خوراک، ادویات اور خیمے فراہم کیے جا رہے ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: اسرائیل، ’غزہ‘ امریکا کے حوالے کر دیگا، تعمیر نو کے لیے کسی فوجی کی ضرورت نہیں ہوگی، ڈونلڈ ٹرمپ ان کا کہنا ہے کہ انسانی امداد کی ترسیل جاری رکھنے کے لیے حالیہ دنوں تل ابیب اور...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ UN اردو۔ 06 فروری 2025ء) غزہ میں 19 جنوری کو حماس اور اسرائیل کے مابین جنگ بندی پر عملدرآمد ہونے کے بعد 10 لاکھ سے زیادہ لوگ غذائی مدد وصول کر چکے ہیں جبکہ ایسے علاقوں میں بھی مدد کی فراہمی شروع ہو گئی ہے جہاں قبل ازیں رسائی ناممکن یا بہت مشکل تھی۔امدادی امور کے لیے اقوام متحدہ کے رابطہ دفتر (اوچا) نے بتایا ہے کہ جنگ بندی کے بعد امدادی سرگرمیوں کے لیے حالات سازگار ہیں اور بفر زون جیسی جگہوں کے علاوہ دیگر مقامات پر مدد پہنچانے کے لیے اسرائیلی حکام سے رابطوں یا اجازت لینے کی ضرورت نہیں رہی۔غذائی امداد میں اضافہگزشتہ دو ہفتوں کے دوران عالمی پروگرام برائے خوراک (ڈبلیو...
    ویب ڈیسک: حکومت پاکستان نے "وزیرِ اعظم یوتھ لون پروگرام" کے تحت بیرون ملک ملازمت کے خواہشمند افراد کو 10 لاکھ روپے تک کا قرض فراہم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔   اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق یہ قرضہ بیرون ملک ملازمت کے متلاشی افراد کی تربیت، سفری ویزہ اور رہائشی اخراجات کے لیے دیا جائے گا۔  اسٹیٹ بینک کے جاری کردہ سرکولر کے مطابق 21 سے 45 سال کی عمر کے پاکستانی شہری یہ قرض حاصل کر سکتے ہیں۔ تاہم، اس کے لیے ضروری ہے کہ درخواست گزار کے پاس بیرون ملک ملازمت فراہم کرنے والی کمپنی کا تصدیق شدہ نوکری کا لیٹر موجود ہو۔ سوئیڈن ؛ سکول میں فائرنگ،10 افراد ہلاک  مزید برآں، قرض حاصل...
    اسلام آباد(نیوزڈیسک)حکومت پاکستان نے ”وزیرِ اعظم یوتھ لون پروگرام“ کے تحت بیرون ملک ملازمت کے خواہشمند افراد کو 10 لاکھ روپے تک کا قرض فراہم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق یہ قرضہ بیرون ملک ملازمت کے متلاشی افراد کی تربیت، سفری ویزہ اور رہائشی اخراجات کے لیے دیا جائے گا۔ اسٹیٹ بینک کے جاری کردہ سرکولر کے مطابق 21 سے 45 سال کی عمر کے پاکستانی شہری یہ قرض حاصل کر سکتے ہیں۔ تاہم، اس کے لیے ضروری ہے کہ درخواست گزار کے پاس بیرون ملک ملازمت فراہم کرنے والی کمپنی کا تصدیق شدہ نوکری کا لیٹر موجود ہو۔ مزید برآں، قرض حاصل کرنے کے لیے درخواست گزار کو یہ وضاحت کرنی ہو گی...
    واشنگٹن (انٹرنیشنل ڈیسک) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہاہے کہ یوکرین کو اگر 300 ارب ڈالر کی امداد چاہیے تو اپنی قیمتی زمین ہمیں دے دے۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق امریکا نے یوکرین کو معطل فوجی ساز و سامان کی ترسیل بحال کر دی ہے، اس پیکیج میں دفاعی سسٹم، میزائل اور دیگر اسلحہ شامل ہے۔ تاہم امریکی صدر نے نے یوکرین کو خبردار کیا کہ ہم نے آپ کے لیے بہت کچھ کیاہے،جس کے جواب میں آپ کو بھی اپنی معدنیات کے ذریعے ہمیں ہمارے نقصات کا ازالہ کرنا ہوگا۔ ٹرمپ نے کہا یوکرین ہماری ذمے داری نہیں ہے، بلکہ یورپ زیادہ ذمے دار ہے،جو یوکرین کا ہمسایہ ہے۔ امریکا اور یوکرین کے...
    نئی دہلی (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔03 فروری ۔2025 )بھارت کی اسپیس ریسرچ آرگنائزیشن (آئی ایس آر او) کا نیا 100 ویں راکٹ مشن اپنے نیویگیشن سیٹلائٹ میں تکنیکی خرابی کے باعث رکاوٹ کا شکار ہوگیا بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اسپیش رسرچ آرگنائزیشن نے رکاوٹوں کا سامنا کرنے والے مشن سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ سیٹلائٹ کو متعین مدار تک پہنچانے کے لیے اس کو بلند کرنے کے اقدامات نہیں کیے جا سکے کیونکہ آکسیڈائزر کو تھرسٹرز چلانے کے لیے داخل کرنے والے والوز نہیں کھل سکے.(جاری ہے) رپورٹ کے مطابق یو آر را سیٹلائٹ سینٹر کا تیار کردہ سیٹلائٹ این وی ایس-02 کو بھارت کے اوپر ایک جیو اسٹیشنری دائرے میں مقررہ مقام تک پہنچانا چونکہ...
    لاہور  (ویب ڈیسک) صوبائی دارلحکومت  میں بننے والا پاکستان کا پہلا سرکاری آٹزم سکول تکمیل کے آخری مراحل میں داخل ہو گیا۔ پاکستان کے پہلے سرکاری آٹزم سکول میں آٹزم کے مریض بچوں کا مفت علاج کیاجائے گا، وزیراعلیٰ مریم نواز کی ہدایت پر آٹزم سکول منصوبے کی تکمیل ایک سال میں ہو رہی ہے، پنجاب کے مختلف خصوصی تعلیمی اداروں میں 10 آٹزم یونٹس بھی قائم کیے گئے ہیں جہاں آٹزم کے شکار بچوں کے لیے درکارمخصوص تعلیمی سہولیات کی فراہمی کاآغاز کردیا گیا ہے۔  وزیراعلیٰ کی معاون خصوصی ثانیہ عاشق آٹزم سکول پراجیکٹ کی مانیٹرنگ پر مامور ہیں، وزیراعلیٰ مریم نواز کے حکم پر خصوصی طلبہ کے لیے 9 ہزار 206 معاون آلات کی فراہمی کی گئی ہے،...
    پنجاب کی سینئر وزیر مریم اورنگزیب نے کہا ہے جب تک فضا صاف وسازگار نہیں ہوجاتی، سکھ کاسانس نہیں لیں گے، آخر یہ ہماری نسلوں کی بقا کا مسئلہ ہے۔ حکومت پنجاب کی جانب سے جاری بیان کے مطابق وزیراعلیٰ مریم نواز کی قیادت میں صاف اور سرسبز پنجاب کے وژن کے تحت ماحولیاتی تحفظ کے بڑے اقدامات کرتے ہوئے پنجاب میں اربوں روپے کی مالیت کے صوبے بھر میں 30 جدید ایئر کوالٹی مانیٹرنگ اسٹیشنز نصب کردیے گئے۔ اسی سال 31 مارچ تک 30 مزید مانیٹرز لگاۓ جاٸیں گے،اس سے قبل ان مانیٹرز کی تعداد صرف 3 تھی، پنجاب کے ہر کونے کے فضاٸی تحفظ کے لیے 100 اے کیواٸی مانیٹرز کے ہدف کی تکمیل پر کام جاری ہے،...
    آزاد کشمیر حکومت نے مساجد کو 200 یونٹ تک بجلی مفت فراہم کرنے کے فیصلے پر عملدرآمد کرتے ہوئے کروڑوں روپے کے فنڈز جاری کردیے۔ آزاد کشمیر حکومت نے مساجد کے 200 یونٹ تک بجلی بلوں کی ادائیگی کے لیے 9 کروڑ 47 لاکھ 95 ہزار روپے محکمہ مذہبی امور کو فراہم کیے ہیں۔ یہ بھی پڑھیں 200 یونٹ تک بجلی فری، حکومت نے نوٹیفکیشن جاری کردیا واضح رہے کہ آزاد کشمیر حکومت نے گزشتہ برس مساجد کے لیے 200 یونٹ تک بجلی فری کرنے کا اعلان کیا تھا جس پر عملدرآمد کا بھی آغاز ہوگیا تھا۔ محکمہ برقیات نے اُس وقت ایک نوٹیفکیشن کے ذریعے آزاد کشمیر بھر کے مہتمم اوپریشن ڈویژنز کو ہدایت کی تھی کہ جن جن مساجد...
    پاکستان کو قابل تجدید توانائی کاربن نیوٹرل انرجی کے شعبے کے لیے سال 2030 تک 100 ارب ڈالر درکار ہیں ، وزارت توانائی نے پائیدار توانائی کے مستقبل کے لیے توانائی منتقلی کے منصوبے کی رپورٹ سینیٹ قائمہ کمیٹی برائے موسمیاتی تبدیلی میں پیش کردی۔ نجی ٹی وی کے مطابق پاکستان کو قابل تجدید توانائی کاربن نیوٹرل انرجی سیکٹر کے لیے سال 2030 تک 100 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری ضروری ہے، وزارت توانائی نے پائیدار توانائی کے مستقبل کے لیے توانائی منتقلی کے منصوبے کی رپورٹ سینیٹ موسمیاتی تبدیلی میں پیش کردی ہے۔ رپورٹ کے مطابق سال 2030 تک 60 فیصد توانائی کو قابل تجدید ذرائع سے پیدا کرنے کے لیے 50 ارب ڈالر درکار ہوں گے، 2030...
    مرکزی رن ویز کی تعمیر،تزئین وآرائش اورتوسیعی منصوبے کےبعد کراچی ائیرپورٹ کوبین الاقوامی 4ایف کیٹگری کا درجہ مل جائےگا۔منصوبے کی تکمیل کے بعد دنیا کے غیرمعمولی طورپربڑےحجم کے طیارے ائیربس 380سمیت دیگرکراچی میں لینڈ کرسکیں گے۔تعمیراتی منصوبے کے دوران ٹیکسی وے کی تعمیر،ٹیکسی وے کیوبیک کی تعمیر کے علاوہ اسٹیٹ آف ڈی آرٹ ائیرفیلڈ لائٹنگ کنٹرول،مانیٹرنگ سسٹم کی تنصیب بھی کی جائےگی،ڈیڑھ سال میں مکمل ہونے والے منصوبے کی تکمیل پر 8 ارب 30کروڑ 50لاکھ روپےکی خطیررقم خرچ ہوگی۔ مستقبل کی ضروریات کے پیش نظرکراچی کے جناح انٹرنیشنل ائیرپورٹ کےمرکزی رن ویزکوعصرحاضرکے جدید آلات اورتکنیکی طورپرمزین کرنے کے لیےمنصوبہ جاری ہے۔ازسرتعمیراتی منصوبے کے دوران مرکزی رن وے 25 ایل اور25آرکا کام جاری ہے۔رن ویز کی تعمیر پرڈیڑھ سال کا...
    کراچی: وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان کو اپنے موسمیاتی موافقت اور تخفیف کے اہداف حاصل کرنے کے لیے 2030 تک 348ارب ڈالر کی ضرورت ہے۔ کراچی میں اوورسیز انویسٹرز چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے تحت تیسری پاکستان کلائمیٹ کانفرنس سے آن لائن خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر خزانہ اور محصولات محمد اورنگزیب نے کہا کہ ماحولیاتی خطرات سے دوچار ممالک میں دنیا کے پہلے 10 ممالک میں پاکستان کا شمار ہوتا ہے۔ وزیرخزانہ نے کہا کہ 2030  تک پاکستان کو اپنے موسمیاتی موافقت اور تخفیف کے اہداف حاصل کرنے کے لیے 348 ارب ڈالر کی ضرورت ہے۔ انہوں نے جدید فنانسنگ میکانزم کے اہم کردار پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ متحرک...
    پشاور: وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے یقین دہانی کرائی ہے کہ ورلڈ بینک کے تعاون سے جاری منصوبوں کو درپیش تمام رکاوٹوں کو دور کیا جائے گا تاکہ ان پر پیشرفت کو تیز کیا جا سکے۔ یہ بات جنوبی ایشیا کے لیے ورلڈ بینک کے نائب صدر مارٹن رائزر کی سربراہی میں آنے والے وفد سے ملاقات کے دوران کہی گئی۔ ملاقات میں حکام نے عالمی بینک کے تعاون سے صوبے میں جاری ترقیاتی منصوبوں پر تفصیلی بریفنگ دی۔ بریفنگ میں بتایا گیا کہ خیبر پختونخوا میں 1.9 ارب ڈالر کے منصوبے ورلڈ بینک کے اشتراک سے زیر تکمیل ہیں۔ وزیراعلیٰ نے عالمی بینک کی شراکت کو سراہتے ہوئے کہا کہ صوبائی حکومت معاشی ترقی کے لیے نجی...
    لاہور: موٹروے پولیس کے ترجمان سید عمران احمد نے بتایا کہ موٹروے ایم 5 اوچ شریف سے رحیم یار خان تک دھند کی شدت کے باعث بند کر دی گئی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ موٹرویز کو عوام کی حفاظت اور محفوظ سفر کی ضمانت کے لیے بند کیا جاتا ہے، کیونکہ دھند میں لین کی خلاف ورزی کے باعث حادثات کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔ ترجمان نے روڈ یوزرز کو ہدایت کی کہ وہ دھند میں لین ڈسپلن کو برقرار رکھیں اور اپنی گاڑیوں میں آگے اور پیچھے دھند والی فوگ لائٹس کا استعمال کریں۔ انہوں نے کہا کہ شہریوں کو سفر کے لیے دن کے اوقات کی ترجیح دینی چاہیے، خصوصاً صبح 10 بجے سے...
    کراچی: سوسائٹی آف ایئرکرافٹ انجینئرز آف پاکستان (سیپ)‏ کے سیکریٹری جنرل نے پی آئی اے انتظامیہ کو خط لکھ دیا جس میں کہا ہے کہ پی آئی سے ہنرمند ائیرکرافٹ انجینئرز، آفیسر انجینئرز اور تکنیکی ماہرین کے خیرباد کہنے کا معاملہ انتہائی خطرناک ہے جبکہ مزید مستعفی ہونے والے ہیں۔ اپنے خط میں سیپ نے کہا ہے کہ حالیہ کچھ ماہ کے دوران سیکڑوں استعفے جمع کروائے جاچکے ہیں جبکہ مزید بہت سے ہنرمند مستعفی ہونے کا ارادہ کرچکے ہیں، اتنی بڑی تعداد کا قومی ادارے کو چھوڑنا ہنرمند افرادی قوت کی سنگین کمی کا سبب بن سکتا ہے۔ سیکریٹری جنرل نے خط میں کہا کہ ان عوامل کے نتیجے میں فضائی بیڑے کی حفاظت اور فضائی قابلیت کو برقرار رکھنے میں...
    آج کے جدید دور میں فطرت اور اپنی فطری شخصیت سے انحراف ذہنی دباؤ کا ایک بڑا سبب بن رہا ہے۔ جدت جہاں اپنے ساتھ ایک خاص کشش اور شدت لے کر آتی ہے، تیزرفتار ترقی کے اس دور میں یہ اپنے ساتھ کئی چیلینجز بھی لائی ہے۔ ہر انسان تیزی سے کام یاب ہونے اور زیادہ سے زیادہ ترقی حاصل کرنے کی خواہش میں مصروف ہے، جس کی وجہ سے ذہنی اور جسمانی دباؤ میں اضافہ ہورہا ہے۔ معاشی خوش حالی اور پیشہ ورانہ ترقی نے انسان کے لیے دوہری ذمے داری بڑھا دی ہے، جو اکثر ذہنی سکون چھین لیتی ہے۔ پاکستانی معاشرہ اس وقت مختلف مراحل سے گزر رہا ہے، معاشی، سماجی اور نفسیاتی افراتفری نے بے...
    ہم سب نے اپنے بچپن میں بہن بھائیوں یا دوستوں کے ساتھ بغیر پلک جھپکائے گھورنے والا کھیل کھیلا ہوگا۔ اور عام طور پر یہ مقابلہ صرف ایک منٹ یا اس سے زیادہ تک رہتا تھا۔ لیکن کیا آپ نے کبھی سوچا ہے کہ اگر آپ واقعی میں زیادہ دیر تک پلکیں نہیں جھپکائیں تو کیا ہوگا؟ اگر صرف چند سیکنڈ تک گھورنا ہی ہماری آنکھوں سے نمی کو ضائع کرسکتا ہے تو پھر سوچیں اگر آپ چند گھنٹوں کے لیے پلکیں جھپکنا بند کر دیں تو آپ کی آنکھوں کی صحت پر یہ کتنے برے نتائج مرتب کرسکتا ہے۔ 'zackdfilms' نامی یوٹیوب چینل کا ایک شارٹ ہمیں ویڈیو کے ذریعے بتاتا ہے کہ اگر آپ پلکیں جھپکنے سے رک...
    لاہور: یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز (یو ایچ ایس) کے مطابق، سرکاری میڈیکل کالجز میں ایم بی بی ایس پروگرام کے داخلوں کے لیے درخواستوں کی وصولی مکمل ہو گئی ہے۔ اس سال 17 سرکاری میڈیکل کالجز میں دستیاب 3476 نشستوں کے لیے 16 ہزار سے زائد درخواستیں جمع ہوئیں۔ ترجمان نے بتایا کہ سرکاری میڈیکل کالجز کے لیے پہلی میرٹ لسٹ 23 جنوری کو جاری کی جائے گی، جبکہ ڈینٹل کالجز میں داخلے کے لیے درخواستیں 3 فروری سے 11 فروری تک جمع کی جائیں گی۔ یہ داخلے ملک بھر کے طلبہ کے لیے میڈیکل کے شعبے میں اپنی جگہ بنانے کا اہم موقع فراہم کرتے ہیں، جہاں میرٹ کی بنیاد پر امیدواروں کو منتخب کیا جائے گا۔
      اسلام آباد:وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان میں الیکٹرک وہیکلز (EVs) کے فروغ کے لیے چارجنگ سٹیشنز کے منصوبے کو تیز رفتار سے مکمل کرنے کی ہدایت کی ہے تاکہ ماحولیاتی آلودگی کو کم کیا جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ دنیا بھر میں ماحولیاتی تبدیلی کے اثرات پر گہری تشویش ہے، اور اگر پاکستان روایتی ایندھن کی گاڑیوں کے بجائے الیکٹرک گاڑیوں کو ترجیح دے، تو آلودگی میں نمایاں کمی لائی جا سکتی ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ الیکٹرک گاڑیوں کا استعمال پاکستان کے خزانے پر امپورٹڈ ایندھن کے بوجھ کو کم کرنے میں مددگار ثابت ہو گا۔ وزارت توانائی نے چارجنگ اسٹیشنز کے لیے بجلی کے ٹیرف میں 45 فیصد کمی کر کے 70 روپے سے کم کر...
    لاہور جوکبھی اپنی خوبصورتی، باغوں اور تاریخی ورثے کے لیے جانا جاتا تھا، آج ایک بدلتے ہوئے منظر نامے کا شکار ہے، وہ لاہور جس کی فضاؤں میں کبھی گلاب اور موتیا کی خوشبو بسی رہتی تھی جہاں نہروں کے کنارے لوگ زندگی کے سکون کو محسوس کرتے تھے اور جہاں کے باغات زندگی کی تازگی کا ذریعہ تھے، اب اپنے ہی سایوں میں گم ہوتا جا رہا ہے۔ ماضی کا لاہور ایک ایسا خواب تھا جس میں ہرگلی اور ہرکوچہ ایک کہانی سناتا تھا۔ سردیوں کی دھند میں لپٹی شامیں رومانی ہوا کرتی تھیں اور بہارکی ہوائیں ہر طرف خوشبو بکھیر دیتی تھیں۔ یہ شہر اپنی فضاؤں میں شاعری سموئے ہوئے تھا، جہاں سانس میں ایک تازگی محسوس ہوتی...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 جنوری2025ء)وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنی مارکیٹ کو چین کی کیپٹل مارکیٹ سے مزید ہم آہنگ کرنے کے لیے جون کے اوائل تک یوآن پر مبنی پانڈا بانڈ جاری کرے گا،اس اقدام سے بیجنگ کو کرنسی کے استعمال کو بڑھانے میں مدد ملے گی، پاکستان چینی سرمایہ کاروں سے 200 سے 250 ملین ڈالر اکٹھا کرنے کا خواہش مند ہے۔وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے ساؤتھ چائنا مارننگ پوسٹ کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ مصر کی طرز پر یوآن بانڈز کے اجرا کی بینک گارنٹی کے لیے ایشین انفرا اسٹرکچر انویسٹمنٹ بینک سے بات چیت چل رہی ہے، پاکستان آنے والے مہینوں میں اپنی کریڈٹ...
    لاہو ر( نمائندہ جسارت ) نائب امیر جماعتِ اسلامی، مجلس قائمہ سیاسی قومی اُمور کے صدر لیاقت بلوچ سے منصورہ میں دیر بالا سے سابق ممبر قومی اسمبلی صاحبزادہ طارق اللہ، سابق ممبر صوبائی اسمبلی محمد علی، امیر ضلع صاحبزادہ فصیح اللہ اور علماء کرام، تاجر برادری کے وفد نے ملاقات کی۔ لیاقت بلوچ نے سیاسی مشاورتی اور ملی یکجہتی کونسل کے مرکزی قائدین سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل کا فاشزم، توسیع پسندانہ عزائم عیاں ہوگئے۔ عالم اسلام کے ہر ملک کے لیے خطرات دروازوں پر دستک دے رہے ہیں۔ عالم اسلام کی قیادت کو روایتی کانفرنسز اور قراردادوں سے بالاتر ہوکر سیاسی، سفارتی، عسکری اور اقتصادی چیلنجز کے مقابلہ کے لیے ٹھوس لائحہ عمل بنانا ہوگا۔...
    جماعت اسلامی کے نائب امیر نے سیاسی مشاورتی اور مِلی یکجہتی کونسل کے مرکزی قائدین سے گفتگو کرتے ہوئے کہا اسرائیل کا فاشزم، توسیع پسندانہ عزائم عیاں ہوگئے، عالمِ اسلام کی قیادت کو روایتی کانفرنسز اور قراردادوں سے بالاتر ہوکر سیاسی، سفارتی، عسکری اور اقتصادی چیلنجز کے مقابلہ کے لیے ٹھوس لائحہ عمل بنانا ہوگا۔ غزہ، لبنان، شام، یمن کے بعد ایران، سعودی اور پاکستان کے لیے حقیقی خطرات بڑھ گئے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ نائب امیر جماعتِ اسلامی، مجلسِ قائمہ سیاسی قومی امور کے صدر لیاقت بلوچ سے منصورہ میں دیربالا سے سابق ممبر قومی اسمبلی صاحبزادہ طارق اللہ، سابق ممبر صوبائی اسمبلی محمد علی، امیر ضلع صاحبزادہ فصیح اللہ اور علما کرام، تاجر برادری کے وفد نے ملاقات کی۔...