2025-06-22@18:52:00 GMT
تلاش کی گنتی: 23274
«سرکار کی»:
(نئی خبر)
پاکستان میں پولیو کا ایک اور کیس سامنے آگیا۔ اسلام آباد سے این آئی ایچ کے مطابق بنوں میں 33 ماہ کے بچے میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔ نیشنل انسٹیٹیوٹ آف ہیلتھ (این آئی ایچ) کے مطابق رواں سال خیبر پختونخوا میں پولیو کے 6 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں، 2025 میں اب تک ملک بھر سے 12 پولیو کیسز سامنے آچکے ہیں۔ این آئی ایچ کے مطابق سندھ سے 4، پنجاب اور گلگت بلتستان سے ایک ایک کیس رپورٹ ہوچکا ہے۔ خیبر پختونخوا کو اب بھی پولیو کیلئے حساس علاقہ قرار دیا گیا ہے۔ Post Views: 4
وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا (کے پی) علی امین گنڈاپور کی زیر صدارت کابینہ کا اجلاس ہوا۔ کابینہ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ بجٹ وزیراعلیٰ کی بانی تحریک انصاف سے ملاقات کے بعد منظور کیا جائے گا۔ علاوہ ازیں خیبر پختونخوا اسمبلی کا اجلاس اسپیکر بابر سلیم سواتی کی زیر صدارت ڈیڑھ گھنٹہ تاخیر سے شروع ہوا۔ اسپیکر نے کہا کہ کل رات بتایا گیا کہ بانی پی ٹی آئی کا حکم نہیں آتا کٹ موشن پیش نہیں ہوگا، محکمہ قانون سے مشاورت بھی کی، کٹ موشن پیش نہ کرنے کا فیصلہ ہوا۔ اسپیکر اسمبلی کا مزید کہنا تھا کہ یہ بھی فیصلہ ہوا کہ بانی پی ٹی آئی سے ملاقات نہ ہونے تک کٹ موشن...

اسرائیل کا اصفہان میں نیوکلیئر سائٹ پر حملہ، ایران کی تازہ جوابی کارروائی میں اسرائیلی فوجی تنصیبات نشانہ
ایرانی میڈیا کے مطابق اسرائیل نے اصفہان میں نیوکلیئر سائٹ کونشانہ بنایا ہے، تاہم اسرائیلی حملے کے نتیجے میں کسی خطرناک مواد کا کوئی اخراج نہیں ہورہا۔ اصفہان کے نائب گورنر نے صوبے پر اسرائیلی حملوں کے بارے میں مزید تفصیلات فراہم کی ہیں۔ صوبائی اہلکار کا کہنا ہے کہ اصفہان پر اسرائیلی حملوں میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ فارس خبر رساں ایجنسی کے مطابق اہلکار نے بتایا کہ لنجان، مبارکہ، شہریزہ اور اصفہان کے شہروں کو نشانہ بنایا گیا۔ اصفہان میں جوہری مقام کو بھی نشانہ بنایا گیا، تاہم اہلکار کے مطابق ’’خطرناک مواد کا کوئی اخراج نہیں ہوا‘‘۔ دوسری جانب یہ اطلاعات بھی سامنے آئی ہیں کہ جوہری مواد کی تباہی کو روکنے کےلیے اسے منتقل کیا...
امریکا کی وفاقی عدالت کے جج Michael E. Farbiarz نے فلسطین نواز طالب علم محمود خلیل کو ضمانت پر رہائی کا حکم دیدیا، تاہم ابھی یہ واضح نہیں کہ محمود خلیل کو آج رہائی مل سکے گی۔ محمود خلیل کولمبیا یونیورسٹی کے گریجویٹ ہیں اور قانونی طور پر مستقل رہائش پذیر بھی تاہم انہیں تین ماہ سے زائد عرصے سے لیوزی اینا میں زیر حراست رکھا ہوا ہے۔ جج نے تسلیم کیا کہ محمود خلیل کی گرفتاری فلسطین کے حق میں انکی تقریر کی وجہ سے کی گئی، محمود خلیل ایک سو چار روز سے زیر حراست ہیں۔ اپریل میں انکے بیٹے کی پیدائش ہوئی تو انہیں اس وقت بھی اہلیہ اور بچے سے ملنے کی اجازت...
صوبۂ خیبر پختونخوا کے دارالخلافہ پشاور سے کانگو وائرس کے دو مزید کیسز سامنے آئے ہیں۔ خیبر پختونخوا کے محکمۂ صحت کے مطابق گزشتہ روز کانگو وائرس کے 2 کیس رپورٹ ہوئے جس کے بعد صوبے میں کانگو وائرس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 9 ہوگئی۔ خیبر پختونخوا کے محکمۂ صحت کے مطابق کانگو وائرس سے اب تک 3 افراد جاں بحق ہو چکے، جاں بحق ہونے والے 2 افراد کا تعلق کرک اور شمالی وزیرستان سے تھا۔ محکمۂ صحت کا کہنا ہے کہ حیات آباد میڈیکل کمپلیکس میں کانگو وائرس کے 3 مریض زیرِ علاج ہیں۔ یاد رہے کہ کچھ روز قبل پشاور کے حیات آباد میڈیکل کمپلیکس میں کانگو وائرس کے 2 مریض داخل ہوئے تھے۔ مریضوں...
حکومت پاکستان نےامریکی صدر کو نوبیل پرائز 2026 دینےکی سفارش کا فیصلہ کیا پے۔ حکومت پاکستان نے کہا کہ صدر ٹرمپ کی مداخلت سے پاکستان بھارت جنگ ٹل گئی۔ فیصلہ حالیہ پاک بھارت بحران میں صدر ٹرمپ کے فیصلہ کن سفارتی مداخلت پر کیا گیا۔ عالمی برادری نےبھارت کی بلااشتعال اور غیرقانونی جارجیت کو دیکھا، بھارتی جارحیت پاکستان کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کی سنگین خلاف ورزی تھی، بھارت جارحیت سے خواتین، بچوں سمیت معصوم جانوں کا نقصان ہوا۔ اپنے دفاع کے بنیادی حق کو استعمال کرتے ہوئے پاکستان نے آپریشن بنیان مرصوص شروع کیا۔ آپریشن بنیان مرصوص نپا تلا، پرعزم فوجی رد عمل تھا۔ Post Views: 3
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اس بات کا انکشاف کیا ہے کہ اسرائیل ایران کی جوہری صلاحیت کو مکمل طور پر تباہ کرنے کی طاقت نہیں رکھتا۔ ٹائمز آف اسرائیل کے مطابق نیو جرسی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مشرق وسطیٰ میں جاری کشیدگی کے تناظر میں اپنے مؤقف کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ ہمیشہ امن کے داعی رہے ہیں، لیکن بعض اوقات امن قائم رکھنے کےلیے سختی بھی ضروری ہوجاتی ہے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ٹرمپ نے کہا کہ ایران کے خلاف امریکی زمینی افواج بھیجنے کا امکان آخری آپشن ہوگا۔ ان کے بقول، ’’یہ وہ آخری چیز ہے جو کوئی بھی چاہے گا۔‘‘ ٹرمپ سے جب پوچھا...
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)صدر مملکت آصف علی زرداری کا شہید بینظیر بھٹو کی۷۲ ویں سالگرہ کے موقع پر پیغام، صدر مملکت نے کہا ہم شہید محترمہ بینظیر بھٹو کی قومی خدمات اور عظیم قربانیوں کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہیں۔ صدر مملکت آصف علی زرداری کا کہنا تھا کہ شہید محترمہ بینظیر بھٹو نے جمہوریت، انسانی وقار اور خواتین کے حقوق کے لیے ناقابل فراموش جدوجہد کی ، شہید بی بی نے آمریت کے خلاف جرأت اور استقامت سے مزاحمت کی ۔ شہید محترمہ نے ملک میں جمہوریت کی بحالی کی تحریکوں کی قیادت کی، شہید بی بی قانون کی حکمرانی اور آئین کی بالادستی پر مکمل یقین رکھتی تھیں۔ شہید محترمہ بینظیر بھٹو کی قربانیاں، وژن اور عوام سے...
بھارت سے جنگ بندی: پاکستان کی ٹرمپ کو امن کا نوبل انعام دینے کی سفارش WhatsAppFacebookTwitter 0 21 June, 2025 سب نیوز اسلام آباد: حکومت پاکستان نے پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ بندی ممکن بنانے پر 2026ء کے لیے امن کے نوبل انعام کے لیے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی نامزدگی کی سفارش کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ایکس پر اپنے بیان میں حکومت پاکستان کا کہنا ہے کہ بین الاقوامی برادری نے حال ہی میں بھارت کی جانب سے پاکستان کے خلاف بلااشتعال جارحیت کا مشاہدہ کیا جو پاکستان کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کی سنگین خلاف ورزی تھی اور جس کے نتییجے میں خواتین، بچوں اور بزرگوں سمیت معصوم جانوں کا نقصان ہوا۔ بیان میں کہا...
آج بروزہفتہ،21جون 2025 :آج کے دن آپ کے ستارے آپ کی زندگی کے حوالے سے کیا کہتے ہیں ۔ آپ کے کیرئیر ، ملازمت، محبت، صحت، پیسے، کیریئر سے متعلق اپنے گہرے سلگتے سوالات کے جوابات تلاش کریں برج حمل ، سیارہ مریخ، 21 مارچ سے 20 اپریل آپ جس کوشش میں لگے ہوئے ہیں۔ انشاءاللہ اس میں کامیابی کا امکان برقرار ہے اور نیت صاف رہی تو بہت کچھ حاصل کرنے میں کامیاب بھی رہیں گے، اچھا دن ہے۔ برج ثور، سیارہ زہرہ، 21 اپریل سے 20 مئی آپ کی ایک بڑی کامیابی کسی وقت بھی آپ کے سامنے آ سکتی ہے۔ بس اس کو خودبخود چل کر آپ کے سامنے آسکتی ہےّ بعض افراد کی سمت...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">معروف صحافی سیمور ہرش نے اپنی کتاب ’’دی سیمسن آپشن‘‘ میں دعویٰ کیا کہ اسرائیل 1973 کی یوم کپور جنگ کے دوران ایٹم بم کو استعمال کرنے کے قریب پہنچ گیا تھا۔ 8 اکتوبر کو، جنگ کے چند دن بعد، وزیرِاعظم گولڈا مئیر اور ان کے مشیروں نے مبینہ طور پر آٹھ جوہری ہتھیاروں سے لیس ایف 4 فینٹم طیاروں کو ’’تل نوف‘‘ ائر بیس پر ہمہ وقت الرٹ پر رکھا ہوا تھا۔ اسی دوران ’’سدوت میخا‘‘ بیس پر جوہری میزائل لانچرز بھی فعال کیے گئے تھے۔ ہرش کے مطابق، اسرائیل کے ابتدائی اہداف میں قاہرہ اور دمشق میں مصری اور شامی فوجی ہیڈکوارٹر شامل تھے۔ یہ الرٹ محض دفاعی نہیں تھا بلکہ سوویت یونین کے لیے پیغام...
قومی ٹیم کے جارح مزاج اوپنر حسن نواز نے زندگی کی نئی اننگز کا آغاز کردیا۔ نیوزی لینڈ کیخلاف ٹی20 میں سیریز میں تیز ترین سنچری بنانے والے 22 سالہ نوجوان اوپنر حسن نواز شادی کے بندھن میں بندھ گئے۔ قومی کرکٹر نے اپنی شادی کی تصاویر سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ الحمد اللہ،، نئے سفر کا آغاز!۔ حسن نواز کی شادی پنجاب کے ضلع لیہ میں ہوئی، جس میں انکے قریبی دوستوں اور رشتہ داروں نے شرکت کی۔

مسلم ممالک ایران کی ماضی کی غلطیاں بھلا کر بھرپور ساتھ دیں،تنظیم اسلامی حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر) امت مسلمہ کی دینی ذمہ داری ہے کہ وہ ایران پر اسرائیلی حملوں میں برادر مسلم ملک کا عملی ساتھ دے۔ اگر ٹرمپ پاکستان سے فوجی اڈے مانگتا ہے تو اس کو واشگاف الفاظ میں
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر) امت مسلمہ کی دینی ذمہ داری ہے کہ وہ ایران پر اسرائیلی حملوں میں برادر مسلم ملک کا عملی ساتھ دے۔ اگر ٹرمپ پاکستان سے فوجی اڈے مانگتا ہے تو اس کو واشگاف الفاظ میں ایبسولیوٹلی ناٹ کہا جائے۔اِن خیالات کا اظہار تنظیم اسلامی کے امیر شجاع الدین شیخ نے ایک بیان میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ غزہ میں قیامت ڈھانے کے بعد اب اسرائیل کی نظر بد مشرق وسطیٰ اور خلیجِ فارس کے دیگر مسلم ممالک پر ہے۔ لبنان اور شام میں تباہی مچانے کے بعد اب ناجائز صہیونی ریاست امریکا کی مکمل معاونت کے ساتھ ایران پر حملے کر رہی ہے جس میں ایران کا بے پناہ نقصان ہوا ہے اس میں کوئی...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی(نمائندہ جسارت)قائم مقام گورنر سندھ اویس قادر شاہ مبینہ طور پر گورنر ہاو¿س کا دفتر نہ کھولے جانے پر امن و امان سے متعلق اجلاس منعقد نہیں کرسکے، قائم مقام گورنر نے صورتحال پر شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے سندھ ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا، عدالت نے انہیں دفتر استعمال کرنے کی اجازت دےدی، گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے واقعے کی تحقیقات کا حکم دے دیا۔ قائم مقام گورنر سندھ اویس قادر شاہ نے گورنر ہاو¿س میں امن و امان سے متعلق اجلاس طلب کر رکھا تھا ، اجلاس میں شرکت کے لیے بیشتر افسران گورنر ہاو¿س پہنچ گئے لیکن عملے نے آفس نہیں کھولے۔اس صورتحال پر قائم مقام گورنر سندھ آگ بگولہ ہوگئے اور کہا کہ آئینی...

حیدرآباد: لطیف آباد میں موبائل کی دکان سے مسحق خواتین بینظیر انکم سپورٹ کے تحت ملنے والا وظیفہ وصول کررہی ہیں
حیدرآباد: لطیف آباد میں موبائل کی دکان سے مسحق خواتین بینظیر انکم سپورٹ کے تحت ملنے والا وظیفہ وصول کررہی ہیں
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">شکار پور(صباح نیوز)شکارپور میں رات گئے کوئٹہ سے پشاور جانے والی جعفر ایکسپریس کی ایک بوگی پٹڑی سے اترگئی تھی تاہم امدادی کارروائیوں کے بعد ٹرین کو پشاور روانہ کردیا گیا۔ریلوے حکام کے مطابق ریسکیو آپریشن مکمل ہونے کے بعد سندھ بلوچستان ریلوے اپ اینڈ ڈاﺅن ٹریک بحال کردیا گیا ۔حکام کا کہنا ہے کہ ریسکیو آپریشن مکمل ہونے کے بعد جعفر ایکسپریس کو منزل کی جانب روانہ کردیا گیا۔ حکام کے مطابق رفتار کم ہونے کے باعث واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔حادثے کی وجوہات معلوم کرنے کےلےے پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر تفتیش شروع کردی۔
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) ورلڈ بینک نے حکومت پنجاب کے ساتھ مل کر 10 سال کے منصوبے پر کام کی رفتار مزید بڑھانے پر اتفاق کیا ہے۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی ہدایت پر سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب کی زیر صدارت ورلڈ بینک کے نمائندگان سے جاری منصوبوں پر پیشرفت سے متعلق جائزہ اجلاس ہوا۔ ورلڈ بینک نے تعلیم، صحت، تمام طبقات کی فلاح اور سماجی خدمات کے معیاری کام پر وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف کی تعریف کی۔ پنجاب کی سینئروزیر مریم اورنگزیب سے ورلڈ بینک کے وفد کی ملاقات ہوئی، جس میں 3 ماہ کی کنٹری اسٹرٹیجی کا جائزہ لیا گیا۔ تعلیم، صحت اور اجتماعی سماجی بہتری کے منصوبوں میں ورلڈ بینک کے فنڈز کی فراہمی کی...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (اسٹاف رپورٹر) زر مبادلہ کے مجموعی ذخائر کی مالیت3 سال کی بلند ترین سطح پر آگئی۔ اسٹیٹ بینک کے مطابق زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر کی مالیت17 ارب ڈالر کی سطح عبور کرگئی، 13 جون کو ختم ہوئے ہفتے میں مجموعی ذخائر12 کروڑ95 لاکھ ڈالر اضافے سے17 ارب 45 لاکھ ڈالر کی سطح پر آگئے۔ اسٹیٹ بینک کے مطابق سرکاری ذخائر کی مالیت میں گزشتہ ہفتے کے دوران4 کروڑ60 لاکھ ڈالر کا اضافہ ہوا، سرکاری ذخائر کی مالیت11 ارب72 کروڑ19 لاکھ ڈالر کی سطح پر آگئی۔ کمرشل بینکوں کے ذخائر 8 کروڑ 32 لاکھ ڈالر کے اضافے سے 5 ارب 28 کروڑ 26 لاکھ ڈالر کی سطح پر آگئے۔
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے وزارت تجارت کو 5 سال تک پرانی گاڑیاں درآمد کرنے کی اجازت دے دی۔ سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کے اجلاس میں وزارت تجارت حکام نے امپورٹ پالیسی پر بریفنگ دی اور بتایا کہ ستمبر 2025ء سے 5 سال پرانی گاڑیاں درآمدکرنے کی اجازت ہو گی اور 5 سال پرانی گاڑیوں پر 40 فیصد اضافی ڈیوٹی عاید کی جائے گی۔وزارت تجارت حکام کا کہنا تھاکہ انفرادی یا کمرشل استعمال کے لیے 3 سال پرانی گاڑی منگوانے کی پابندی ختم کر دی گئی۔حکام نے مزید بتایا کہ مالی سال2027ء سے ہر سال اضافی ڈیوٹی میں بتدریج 10 فیصد کمی کی جائے گی اور بیگج میں لائی جانے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">غزہ /تل ابیب /جنیوا /لندن (مانیٹرنگ ڈیسک) اقوام متحدہ کے بچوں کے فنڈ سے متعلق ادارے (یونیسیف) نے غزہ کے حوالے سے اعداد و شمار جاری کردیے۔ یونیسیف کے اعداد و شمار کے مطابق اسرائیل کی جانب سے غزہ میں خوارک کی فراہمی پر پابندی جاری ہے اور غزہ میں غذائی قلت کا شکار فلسطینیی معصوم بچوں کی تعداد خطرناک حد تک بڑھ رہی ہے۔ یونیسیف کا بتانا ہے کہ مئی میں 6 ماہ سے 5 سال تک کے 5119 بچے شدید غذائی قلت کا شکار ہوئے، اپریل میں غذائی قلت کے شکار بچوں کی تعداد 3444 تھی جب کہ غذائی قلت کا شکار بچوں کو علاج کے لیے اسپتال میں داخل کیا گیا مگر ادویات بھی میسر...
جموں و کشمیر وزیراعلٰی نے کہا کہ سندھ طاس معاہدے کے تحت تین دریا پنجاب کو دئے گئے تھے لیکن جب ہمیں پانی کی شدید ضرورت تھی تو ہمیں ایک قطرہ بھی نہیں دیا گیا۔ اسلام ٹائمز۔ جموں و کشمیر کے وزیراعلٰی عمر عبداللہ نے زور دے کر کہا کہ وہ کشمیر کے پانی کو بھارتی ریاست پنجاب کی طرف موڑنے کی اجازت ہرگز نہیں دیں گے، کیونکہ یہ پانی جموں و کشمیر کے عوام کا حق ہے۔ جموں کے کنوینشن سینٹر میں "رابطہ دفتر" کے افتتاح کے موقع پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے عمر عبداللہ نے کہا "سندھ طاس معاہدے کے تحت تین دریا پنجاب کو دئے گئے تھے، لیکن جب ہمیں پانی کی شدید ضرورت تھی تو...
پنجاب کے وزیر برائے بلدیات ذیشان رفیق نے وی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ‘ستھرا پنجاب’ کا پروگرام ایک مشکل کام تھا جس کا آغاز وزیر اعلیٰ مریم نواز نے کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہم روزانہ پنجاب میں پیدا ہونے والے 60 ہزار ٹن کوڑے کو ٹھکانے لگانے کا چیلنج اٹھایا، آج پنجاب کے ہر کونے میں یہ پروگرام کام کررہا ہے اور اس کا نیٹ ورک پنجاب کے ہر کونے میں موجود ہے اور سوا لاکھ لوگوں کو ملازمتیں مل چکی ہیں، کام کی نگرانی ڈیجیٹل نظام کے ذریعے ہوتی ہے۔ یہ بھی پڑھیں: فیلڈ مارشل عاصم منیر اور ٹرمپ ملاقات، بھارت حیران و پریشان، کیا پاکستان ایران کا ساتھ دے گا؟ صوبائی وزیر نے کہا کہ...

ایران نے پھر اسرائیل پرمیزائلوں کی بارش کردی، کئی عمارتیں ملیامیٹ،چیخ وپکار(مزید سخت جواب دینے کا اعلان)
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">تہران، تل ابیب، واشنگٹن، جنیوا (مانیٹرنگ ڈیسک، خبر ایجنسیاں) ایران کی جانب سے جنگ کے آٹھویں روز جنوبی اسرائیل میں میزائلوں سے شدید حملہ کیا گیا ہے جس سے متعدد عمارتیں ملیا میٹ ہو گئی ہیں اور بیشتر مقامات سے دھواں اٹھ رہا ہے، مائیکرو سافٹ کا دفتر بھی متاثر ہوا۔اسرائیلی میڈیا کے مطابق ایران نے گزشتہ صبح ایک مرتبہ پھر اسرائیل پر میزائلوں کی بارش کردی، اسرائیل کے شہر بیرشیبا میں ایک میزائل گرنے سے مائیکرو سافٹ آفس کے قریب بڑے پیمانے پر آگ لگ گئی۔بحیرہ مردار میں ڈرونز کی دو بار پروازوں کے بعد بیلسٹک میزائل داغے گئے، حملے میں متعدد شہریوں کے ہلاک و زخمی ہونے کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے جبکہ حملے کے...
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ایران کے خلاف ممکنہ فضائی کارروائی کے فیصلے کو 2 ہفتے تک مؤخر کرنے کے اعلان نے تیل کی عالمی منڈی میں فوری ردعمل پیدا کیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں:ایران کے پاس فیصلے کے لیے 2 ہفتے آخری مہلت ہے، ٹرمپ کا انتباہ صدر ٹرمپ نے اس مہلت کا مقصد ایران کو مذاکرات کا ایک آخری موقع دینا قرار دیا، لیکن ساتھ ہی یہ بھی کہا کہ اگر بات چیت میں کوئی سنجیدہ پیشرفت نہ ہوئی تو وہ 2 ہفتوں سے پہلے بھی کارروائی کا فیصلہ کر سکتے ہیں۔ اس سیاسی تذبذب نے توانائی کی منڈی میں غیر یقینی کی فضا پیدا کر دی ہے۔ قیمتوں میں کمی اور ممکنہ بحالی عرب نیوز کے مطابق...
حمل: 21 مارچ تا 21 اپریل مثبت: تھوڑا سا صبر، تھوڑی سی امید اور خود شناسی کا ایک چمچہ وہ کامل جوش بناتا ہے جو آپ کو باقی سب سے کوسوں دور رکھتا ہے۔ بولنے سے پہلے سوچیں اور عمل کرنے سے پہلے جائزہ لیں۔ یہ اتنا ہی آسان ہے۔ آپ جو جواب تلاش کر رہے ہیں وہ رمز آلود نہیں ہیں، انہیں صرف آپ کو موضوع، حالات اور یہاں تک کہ مقصد یا ڈرائیو میں تھوڑا گہرا کھودنے کی ضرورت ہے۔ یہ آپ کے دل کو اپنا فانوس بنانے اور اسے اپنے سامنے پڑے راستے کو روشن کرنے کا وقت ہے۔ اس نرم، حوصلہ افزا آواز پر اعتماد کرنا سیکھنے میں، آپ اسے وقت کے ساتھ زیادہ بلند، واضح...
ویب ڈیسک: پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ بندی ممکن بنانے پر حکومت پاکستان نے 2026ء کے لیے امن کے نوبل انعام کے لیے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی نامزدگی کی سفارش کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ایکس پر اپنے بیان میں حکومت پاکستان کا کہنا ہے کہ بین الاقوامی برادری نے حال ہی میں بھارت کی جانب سے پاکستان کے خلاف بلااشتعال جارحیت کا مشاہدہ کیا جو پاکستان کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کی سنگین خلاف ورزی تھی اور جس کے نتییجے میں خواتین، بچوں اور بزرگوں سمیت معصوم جانوں کا نقصان ہوا۔ بجلی صارفین کے لئے بڑی خوشخبری بیان میں کہا گیا کہ اپنے دفاع کے بنیادی حق کو استعمال کرتے ہوئے پاکستان نے آپریشن...
رکن پارلیمنٹ نے کہا کہ اس وقت کشمیر میں منشیات میں کافی نوجوان مبتلا ہے اور یہ منشیات ایک خاص منصوبے کے تحت یہاں پر لایا گیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ رکن پارلیمنٹ سید روح اللہ مہدی نے آج وادی کشمیر کے شمالی قصبہ سوپور میں ایک پروگرام کے دوران کہا کہ میں ان لوگوں کے ساتھ کام کرنا چاہیئے ہوں جو ہمیشہ اصول پر کام کرے۔ انہوں نے کہا کہ میں نوجوانوں کے ساتھ سسٹم کو بدلنا چاہتا ہوں کیونکہ ہم سب نے دیکھا ہے کہ جب الیکشن ہوتا ہے تب ایک بات ہوتی ہے اور اس کے بعد الگ بات ہوتی ہے اور یہ سب سے بدقسمتی کی بات ہے۔ انہوں نے بتایا کہ میں سیاست میں منسٹر بننے...
امریکا میں پاکستان کے سابق سفیر اور اقوام متحدہ میں سابق مستقل مندوب ایمبیسیڈر مسعود خان کا کہنا ہے کہ فیلڈ مارشل جنرل سید عاصم منیر اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ملاقات کی وجہ سے پاکستان کا قد کاٹھ بہت بڑھ گیا ہے اور اب ہمارے لیے موقع ہے کہ پاک امریکا تعلقات کو نئی بلندیوں تک لے جائیں۔ یہ بھی پڑھیں: فیلڈ مارشل کی ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات کی اندرونی کہانی کیا ہے؟ وی نیوز کے ساتھ خصوصی گفتگو میں مسعود خان نے کہا کہ صدر ٹرمپ اور فیلڈ مارشل جنرل عاصم منیر کے درمیان ہونے والی ملاقات غیر معمولی تھی۔ انہوں نے کہا کہ روایتی طور پر امریکی صدور دوسرے ممالک کے فوجی سربراہان سے ملاقاتیں نہیں کرتے...
ٹک ٹاک نے اعلان کیا ہے کہ معروف کانٹنٹ کریئیٹر، اداکار اور کاروباری شخصیت مومن ثاقب کانزلائنز 2025 میں ٹک ٹاک کانٹنٹ کری ایٹرزکی پاکستانی کمیونٹی کی نمائندگی کریں گے۔ وہ ٹک ٹاک کے عالمی کانٹنٹ کریئیٹرزکے وفد کا حصہ بنیں گے اور اس طرح دنیا کے سب سے بڑے تخلیقی میلے میں کسی پاکستانی ٹک ٹاکر کی یہ پہلی شرکت ہوگی۔ ہر سال فرانس کے شہر کانز میں منعقد ہونے والا یہ ایونٹ تخلیقی صلاحیت، جدت اور مؤثر ابلاغ کے اعتراف کے لیے دنیا کا سب سے معتبر بین الاقوامی میلہ ہے۔ یہ ایونٹ دنیا بھر سے بااثر برانڈز، ایڈورٹائزنگ ایجنسیوں، کری ایٹرزاور میڈیا لیڈرز کو ایک پلیٹ فارم پر اکٹھا کرتا ہے تاکہ تخلیقی صنعتوں میں نئے رجحانات...
سپریم کورٹ کے آئینی بنچ نے اسلام آباد ہائی کورٹ میں ججز تبادلہ کیس کا فیصلہ سنا دیا ہے۔ سپریم کورٹ نے ججز کے تبادلہ کو آئینی اور قانون کے مطابق قرار دے دیا ہے۔ اسی کے ساتھ سپریم کورٹ نے اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس کو سنیارٹی کا معاملہ طے ہونے تک بطور چیف جسٹس کام جاری رکھنے کا بھی کہا ہے۔ تاہم سنیارٹی کا معاملہ طے کرنے کے لیے صدر مملکت کو کہا گیا ہے۔ اب اسلام آباد ہائی کورٹ میں ججز کی سنیارٹی کا معاملہ واپس صدر مملکت کے پاس چلا گیا ہے۔ سپریم کورٹ نے خود یہ معاملہ طے نہیں کیا ہے۔ سپریم کورٹ نے یہ بھی کہا ہے کہ تبادلہ کو نئی تعیناتی...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">ابوظبی (انٹرنیشنل ڈیسک) امارات کے صدر شیخ محمد بن زاید النہیان کی جانب سے کینیڈا کے وزیراعظم مارک کارنی کے نام تحریری پیغام بھیجا گیا، جس میں دونوں ممالک کے درمیان دو طرفہ تعلقات پر زور دیا گیا ہے۔ یہ پیغام متحدہ عرب امارات کے نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ شیخ عبداللہ بن زاید النہیان نے اپنے سرکاری دورہ کینیڈا کے آغاز پر اوٹاوا میں وزیراعظم مارک کارنی سے ملاقات کے دوران پیش کیا۔ ملاقات میں امارات اور کینیڈا کے درمیان تعاون کے مختلف پہلوؤں پر گفتگو ہوئی، جس میں دو طرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے اور باہمی مفاد میں مختلف شعبوں میں اشتراکِ عمل کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ فریقین نے اتفاق کیا کہ...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">بنکاک( انٹرنیشنل ڈیسک) تھائی لینڈ کی قومی اسمبلی کے صدر اور ایوان نمائندگان کے اسپیکر وان محمد نور ماتھا22 جون سے چین کا 7روزہ دورہ کریں گے۔ خبررساں اداروں کے مطابق تھائی لینڈ کی قومی اسمبلی کے صدر اور ایوان نمائندگان کے اسپیکر وان محمد نور ماتھا کو چین کی نیشنل پیپلز کانگریس کی اسٹینڈنگ کمیٹی کے چیئرمین زاؤ لیجی کی جانب سے دورے کی دعوت موصول ہوئی ہے۔ ان کا یہ دورہ اتوار کے روز شروع ہوگا اور 28 جون تک جاری رہے گا۔
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">سری نگر: مقبوضہ کشمیر کے وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے جمعہ کے روز جموں میں زور دے کر کہا کہ وہ یونین ٹیریٹری کے پانی کو پنجاب کی طرف موڑنے کی اجازت ہرگز نہیں دیں گے کیونکہ یہ پانی جموں و کشمیر کے عوام کا حق ہے۔جموں کے کنوینشن سینٹر میں رابطہ دفتر کے افتتاح کے موقع پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے عمر عبداللہ نے کہاسندھ طاس معاہدے کے تحت تین دریا پنجاب کو دیے گئے تھے، لیکن جب ہمیں پانی کی شدید ضرورت تھی تو ہمیں ایک قطرہ بھی نہیں دیا گیا۔ شاہ پور کنڈی بیراج منصوبے کے ذریعے جد و جہد کے بعد کچھ پانی حاصل ہوا ہے، لیکن اب جموں و کشمیر کا پانی پنجاب...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">پشاور (کامرس ڈیسک )فرنٹیئر کسٹمز ایجنٹس ایسوسی ایشن (FCAA)خیبر پختونخوا کے صدرضیاء الحق سرحدی کی سربراہی میں پانچ رکنی وفد جس میں ایسوسی ایشن کے سینئر نائب صدرخالد شہزاد، پاک افغان جائنٹ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری (PAJCCI) کے کو آرڈینیٹرونائب صدرامتیاز احمد علی،سیکرٹری جنرل میاں وحیدشاہ باچہ ، ممبر ایگزیکٹیوکمیٹی وڈائریکٹر پاک افغان جائنٹ چیمبر آف کامرس فاروق احمد اور بلال احمد پر مشتمل وفد نے ماڈل کسٹم کلکٹریٹ (MCC) کسٹم ہاؤس پشاورمیںڈائریکٹریٹ آف ٹرانزٹ ٹریڈپشاور میں نئے تعینات ہونے والے ڈائریکٹر ٹرانزٹ ٹریڈ محمد سعید اسد سے ملاقات کی اور انہیں ڈائریکٹر کو عہدہ سنبھالنے پر مبارک باداور نیک خواہشات کا اظہار کیا جبکہ کسٹم ٹرانزٹ ٹریڈ طورخم کے سپرنٹنڈنٹ صدیق اکبر اور انسپکٹر مظہر مقصودبھی...
نیوکراچی میں عرصہ دراز سے سیوریج کانظام درہم برہم ہے جومتعلقہ اداروں کی غفلت کانتیجہ ہے
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">نیامے (انٹرنیشنل ویب ڈیسک) نائیجیریا میں دہشت گردوں نے ایک فوجی کیمپ پر حملہ کرکے 34 سپاہی ہلاک کردیے۔ غیر ملکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق نائیجیر کے مغربی علاقے مالی کی سرحد کے قریب دہشت گردوں نے ایک فوجی کیمپ پر حملہ کردیا تھا، جس کے نتیجے میں 34 فوجی موقع پر ہی ہلاک ہو گئے۔ رپورٹ کے مطابق وزارت دفاع نے ایک بیان میں کہا ہے کہ دیہی علاقے بنی بینگو میں 8 گاڑیوں اور 200 سے زیادہ موٹر سائیکلوں پر سوار دہشت گردوں نے حملہ کیا۔ جہاں 34 فوجی ہلاک ہونے کے ساتھ ساتھ 14 فوجی زخمی بھی ہوگئے ہیں۔ دوسری جانب فورسز ک۸ی جانب سے جوابی کارروائی میں درجنوں دہشت گردوں کے ہلاک ہونے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد: نیشنل ڈیٹابیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) نے وزیر داخلہ کی ہدایت پر قومی شناختی کارڈ قواعد 2002 میں اہم ترامیم نافذ کر دی ہیں، جن کا مقصد شناختی نظام کو مزید محفوظ، شفاف اور جعل سازی سے پاک بنانا ہے۔ اصلاحاتی مسودے کی منظوری وفاقی کابینہ نے پہلے ہی دے دی تھی جس کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔میڈیا رپورٹس کےمطابق نادرا کے ترجمان کاکہنا ہےکہ ب فارم کے اجراء کیلئے اب یونین کونسل میں پیدائش کا اندراج لازم قرار دیا گیا ہے، عمر کے حساب سے درج ذیل ضوابط نافذ کیے گئے ہیں، 3 سال تک کے بچوں کے لیے تصویر اور بائیومیٹرک لازم نہیں ہوگا، 3 سے 10 سال کے بچوں کے...
مقررین نے کہا کہ اگر رہبر انقلاب اسلامی کو کوئی نقصان پہنچا تو اسکا ردعمل بہت سخت ہوگا اور عالمی طاقتوں کو اسکا خمیازہ بھگتنا پڑے گا۔ اسلام ٹائمز۔ امریکی سرپرستی میں اسرائیل کے ایران پر حملےاور رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ سید علی خامنہ ای کو قتل کی دھمکیوں کے خلاف جعفریہ آرگنائزیشن پاکستان کے زیر اہتمام کراچی پریس کلب پر احتجاجی اجتماع کا انعقاد کیا گیا، اس موقع پر مفتی تنویر الحق تھانوی، علامہ شبیر میثمی، علامہ ناظر تقوی، علامہ اظہر مشہدی، علامہ صادق جعفری، علامہ مفتی اہتمام الحق تھانوی، سید شبر رضا ایڈووکیٹ، ڈاکٹر صابر ابومریم، پروفیسر منوج چوہان، پاسٹر امانیول مسیح، مولانا وجاہت تھانوی، مولانا اشرف علی منتظری، مفتی محمد علی، فراز فخری، مولانا چانڈیو، ریاض...
نادرا کے مطابق ب فارم بنوانے کیلئے یونین کونسل میں پیدائش کا اندراج لازم ہوگا، 3 سال تک کے بچوں کیلئے بائیومیٹرک اور تصویر کی ضرورت نہیں ہوگی لیکن 3 سے 10سال کی عمر کے بچوں کی تصویر لازمی ہوگی، آئرِس اسکین بھی لیا جائے گا۔ اسلام ٹائمز۔ نیشنل ڈیٹابیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) نے وزیر داخلہ کی ہدایت پر قومی شناختی کارڈ قواعد 2002 میں ترامیم کا نفاذ کردیا۔ اعلامیے کے مطابق شناختی نظام کو جعل سازی سے پاک اور محفوظ بنانے کے اقدامات کیے گئے ہیں۔ نادرا نے اصلاحاتی مسودے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا جس کی منظوری وفاقی کابینہ دے چکی ہے۔ نادرا کے مطابق ب فارم بنوانے کیلئے یونین کونسل میں پیدائش کا اندراج لازم ہوگا، 3...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد: وفاقی حکومت نے ملک میں چینی کی قیمتوں کو مستحکم رکھنے اور عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے بڑا قدم اٹھاتے ہوئے 5 لاکھ ٹن چینی درآمد کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔میڈیا رپورٹس کےمطابق یہ فیصلہ وزارتِ قومی غذائی تحفظ و تحقیق کی جانب سے جاری اعلامیے کے تحت کیا گیا ہے، جس میں واضح کیا گیا ہے کہ چینی کی درآمد ڈی ریگولیشن پالیسی کے تحت عمل میں لائی جا رہی ہے، زرعی اجناس کی درآمد، برآمد اور قیمتوں میں اتار چڑھاؤ مارکیٹ کی قوتوں کے تابع ہوتا ہے۔اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ گزشتہ سیزن میں چینی کے وافر ذخائر موجود تھے، جس کے باعث چینی برآمد کی گئی، تاہم اب قیمتوں...
وزیر اعظم نے خیبر پختونخوا کے لیے 18 رکنی کمیٹی تشکیل دی، جس کا بنیادی مقصد اس امر کا جائزہ لینا ہے کہ صوبے میں تنازعات کے متبادل حل کے لیے جرگہ سسٹم کو کیسے بحال کیا جائے اور سول انتظامیہ کو کیسے با اختیار بنایا جائے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم شہباز شریف نے خیبر پختونخوا میں تنازعات کے متبادل حل اور جرگہ سسٹم کی بحالی کا جائزہ لینے کے لیے 18 رکنی کمیٹی تشکیل دے دی۔ کمیٹی صوبے کے تمام اسٹیک ہولڈرز سے مشاورت کرکے ایک ماہ کے اندر وزیر اعظم کو تجاویز پیش کرے گی۔ وزیراعظم ہاؤس سے جاری ہونے والے نوٹیفکیشن میں وزیر اعظم نے خیبر پختونخوا کے لیے 18 رکنی کمیٹی تشکیل دی، جس کا بنیادی مقصد اس...
اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سے ان کے بیٹے اسجد محمود پر ہونے والے حملے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ملزمان کی فوری گرفتاری کے لیے احکامات جاری کردیے۔ وزیرعظم آفس سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کی جمعیت علمائے اسلام کے صدر مولانا فضل الرحمان کی رہائش گاہ آمد ہوئی۔ بیان میں کہا گیا کہ وزیراعظم نے مولانا فضل الرحمان کے چھوٹے صاحبزادے اسجد محمود پر حملے اور ان کو اغوا کرنے کی کوشش پر انتہائی تشویش کا اظہار کیا او ان کی خیریت دریافت کی۔ وزیر اعظم نے اس حملے میں ملوث افراد کو جلد از جلد قانون کی گرفت میں لانے کے احکامات جاری کیے۔ مولانا...
ڈائریکٹر نصاب تعلیم و دیگر سے گفتگو کرتے ہوئے علامہ مقصود ڈومکی نے متنازع یکساں نصاب تعلیم سے متعلق ملت تشیع کے تحفظات سے آگاہ کیا۔ جس پر نظرثانی کے عمل میں مختلف مکاتب فکر کے علمائے کرام اور ماہرین تعلیم کی تجاویز کو اہمیت دینے کی یقین دہانی کرائی گئی۔ اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کی نصاب تعلیم کونسل کے کنوینر علامہ مقصود علی ڈومکی کی قیادت میں ایک اعلیٰ سطحی وفد نے ڈائریکٹر نصاب تعلیم، وزارت تعلیم پاکستان تبسم ناز، اسسٹنٹ ڈائریکٹر عمران احمد خان، ماہر تعلیم طاہر محمود و دیگر سے اہم ملاقات کی۔ وفد میں مجلس وحدت مسلمین کے عزاداری ونگ کے مرکزی نائب صدر علامہ سید زاہد حسین کاظمی، صوبہ پنجاب کے آرگنائزر علامہ...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے سمندری تجارتی شعبے میں خود انحصاری کے لیے پاکستان نیشنل شپنگ کارپوریشن (PNSC) کے بیڑے میں وسعت لانے کا فیصلہ کر لیا ہے، انہوں نے قومی خزانے پر سالانہ 4 بلین ڈالر کا زرِ مبادلہ بچانے کے لیے لیز پر نئے بحری جہاز حاصل کرنے کی ہدایت جاری کر دی۔میڈیا رپورٹس کےمطابق وزیراعظم کی زیر صدارت PNSC کے امور پر اعلیٰ سطحی جائزہ اجلاس منعقد ہوا، جس میں وفاقی وزیر اقتصادی امور احد خان چیمہ، وفاقی وزیر برائے بحری امور جنید انور چوہدری اور پی این ایس سی کے اعلیٰ افسران شریک تھے، اجلاس میں ادارے کی موجودہ کارکردگی اور مستقبل کی حکمتِ عملی پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔وزیراعظم نے اجلاس سے...
احتجاجی مظاہرہ میں صوبائی صدر وسیم اظہر ترابی، تحصیل صدر پشاور سید زاہد حسین رضوی، مولانا عابد حسین شاکری، مولانا جمیل حسن، مولانا سید ذکی الحسن، مولانا مرتضیٰ جعفری اور دیگر کارکنان نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ چھوٹی تصاویر تصاویر کی فہرست سلائیڈ شو پشاور، ایس یو سی کا اسرائیل کیخلاف اور ایران کے حق میں احتجاج پشاور، ایس یو سی کا اسرائیل کیخلاف اور ایران کے حق میں احتجاج پشاور، ایس یو سی کا اسرائیل کیخلاف اور ایران کے حق میں احتجاج پشاور، ایس یو سی کا اسرائیل کیخلاف اور ایران کے حق میں احتجاج پشاور، ایس یو سی کا اسرائیل کیخلاف اور ایران کے حق میں احتجاج پشاور، ایس یو سی...
اداکارہ صنم سعید اور شوہر محب مرزا نے بیٹے کی ولادت کا اعلان کر دیا۔ صنم، جنہوں نے سنہ 2023 میں اداکار محب مرزا سے اپنی شادی کا اعلان کیا تھا، نے یہ خبر اپنے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپنے مداحوں کے ساتھ شیئر کی۔ یہ بھی پڑھیں: صنم سعید نے 5 مختلف لہجوں میں بات کرکے سب کو حیران کردیا ان کے ہاں بیٹے کی پیدائش 18 مئی کو ہوئی تھی تاہم اس کا اعلان انہوں نے ایک ماہ بعد کیا ہے۔ بچے کا نام ولی حسن مرزا رکھا گیا ہے۔ اداکارہ نے اپنے ہاں بیٹے کی پیدائش کے ایک ماہ بعد بچے کی ولادت کا اعلان کرتے ہوئے بچہ و زچہ کی صحت یابی کے لیے دعائیں کرنے کی...
صوبائی صدر وسیم اظہر ترابی نے خطاب کرتے ہوئے ہوئے کہا کہ اس جنگ نے بالکل کربلا کے حق و باطل کے معرکہ کی یاد تازہ کر دی ہے، ایک طرف یزیدیت کے پیروکار دوسری طرف حسینیت کے پیروکار ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ قائد ملت جعفریہ پاکستان آیت اللہ سید ساجد علی نقوی کے حکم پر برادر اسلامی ملک ایران پر سامراجی جارحیت کے خلاف پشاور پریس کلب کے سامنے شیعہ علماء کونسل خیبر پختونخوا کے صوبائی صدر وسیم اظہر ترابی کی قیادت میں احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ احتجاج مظاہرہ میں تحصیل صدر پشاور سید زاہد حسین رضوی، مولانا عابد حسین شاکری، مولانا جمیل حسن، مولانا سید ذکی الحسن، مولانا مرتضیٰ جعفری اور دیگر کارکنان نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">جنیوا: ایران اور اسرائیل کے درمیان جاری کشیدگی کے خاتمے اور ممکنہ جنگ بندی کے لیے فرانس، جرمنی اور برطانیہ کے وزرائے خارجہ کی ایرانی ہم منصب عباس عراقچی سے جنیوا میں اہم ملاقات کا آغاز ہوگیا ہے، اس ملاقات میں جنگ بندی پر سنجیدہ بات چیت اور ایران کو مذاکرات کی میز پر واپس لانے کے لیے تجاویز پر غور کیا جا رہا ہے۔عالمی میڈیا رپورٹس کے مطابق یورپی یونین کی خارجہ پالیسی سربراہ کایا کالاس، فرانسیسی وزیر خارجہ ژاں نوئل بارو، برطانوی وزیر خارجہ ڈیوڈ لامی اور جرمن وزیر خارجہ یوان وادیفُل اس اجلاس میں شریک ہیں۔ وفد کا مقصد ایران کو اسرائیل کے ساتھ جنگ بندی پر آمادہ کرنا اور خطے میں بڑھتے ہوئے تصادم...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">امریکن کیمیکل سوسائٹی کے محققین نے دعویٰ کیا ہے کہ انہوں نے ایک نیا نظام تیار کیا ہے جو پارکنسنز (رعشہ) کی بیماری کی ابتدائی مرحلے میں تشخیص میں مدد فراہم کر سکتا ہے۔تحقیق کے مطابق، اس بیماری کی شناخت کان کے میل (earwax) میں پائے جانے والے ایک جز “سیبم” کی مخصوص بو کے ذریعے ممکن ہے۔ سیبم ایک چکنا مادہ ہے جو جلد کو نم اور محفوظ رکھنے کے لیے جسم پیدا کرتا ہے۔پارکنسنز سے متاثرہ افراد کے سیبم میں ایک خاص خوشبو یا مہک پائی جاتی ہے، جو اس مادے سے خارج ہونے والے وولیٹائل آرگینک مرکبات (Volatile Organic Compounds) میں تبدیلی کی وجہ سے ہوتی ہے۔ یہ مرکبات وہ ہوتے ہیں جو تیزی سے...
ایس آئی ایف سی کی معاونت کی بدولت آئی ٹی و ٹیلی کام شعبے میں تاریخی کامیابیاں حاصل ہوئی ہیں۔اپنے قیام کے دوسرے سال میں ایس آئی ایف سی پاکستان کے آئی ٹی و ٹیلی کام سیکٹر کو عالمی سطح پر روشناس کرانے میں کامیاب ہوئی ہے۔ڈیجیٹل پاکستان پروگرام میں ‘گوگل’، ‘مائیکروسافٹ’، اور ‘سیسکو’ جیسی بی۔ الاقوامی کمپنیوں کی سرمایہ کاری سے آئی ٹی سیکٹر میں انقلاب برپا ہوا۔2 لاکھ یونیورسٹی گریجویٹس کو ‘آئی ٹی اسکلز ٹریننگ’ سے روزگار کے قابل بنانے کا منصوبہ فعال ہے۔ایس آئی ایف سی کے تحت ملک بھر میں 43 جدید آئی ٹی پارکس فعال، نوجوانوں کو روزگار کے نئے مواقع فراہم کئے گئے۔اسلام آباد اور کراچی میں بڑے آئی ٹی پارکس کی تعمیر جاری...

واشنگٹن میں پاکستانی سفارتخانے کی پاکستان-یو ایس ٹیک انویسٹمنٹ کانفرنس 2025” کے آخری سیکوئل کی میزبانی
واشنگٹن، ڈی سی میں پاکستان کے سفارت خانے نے "پاکستان-یو ایس ٹیک انویسٹمنٹ کانفرنس 2025” کے آخری سیکوئل کی میزبانی کی، جس میں آئی ٹی فرموں، ٹیک ایگزیکٹوز، کاروباری رہنماؤں، اور کاروباری افراد نے نمایاں شرکت کی۔ اس موقع پر اپنے ریمارکس میں، امریکہ میں پاکستان کے سفیر رضوان سعید شیخ نے کہا کہ آئی ٹی سیکٹر ترقی اور ترقی کے لیے سب سے بڑا وعدہ رکھتا ہے، اور یہ کہ پاکستان ابھی اپنی مکمل آئی ٹی صلاحیت کا ادراک کرنا شروع کر رہا ہے۔ پاکستان اور امریکہ کے درمیان تعاون کے مضبوط امکانات کو اجاگر کرتے ہوئے، سفیر نے پاکستان کی نوجوان، باصلاحیت آبادی اور امریکی سرمایہ کاروں کے لیے اس کی مارکیٹ کے منافع کی اہمیت پر زور...
اسلام آباد : وزیراعظم محمد شہباز شریف نے جمعیت علمائے اسلام (ف) کے صدر مولانا فضل الرحمان کی رہائش گاہ پر ان سے ملاقات کی۔ وزیراعظم نے مولانا کے صاحبزادے اسجد محمود پر حملے اور انہیں اغوا کرنے کی ناکام کوشش پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ان کی خیریت دریافت کی۔ وزیراعظم نے واقعے میں ملوث عناصر کو فوری طور پر قانون کی گرفت میں لانے کے احکامات جاری کیے۔ ملاقات کے دوران ملک کی مجموعی سیاسی صورت حال پر بھی تفصیلی گفتگو ہوئی۔ وزیراعظم کے ہمراہ وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال، وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ، وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ اور مشیر برائے سیاسی امور رانا ثناء اللہ بھی موجود تھے۔...
سرکاری اعداد وشمار کے مطابق 2025 میں 3 قومی پولیو مہمات میں 45 ملین بچوں کو قطرے پلائے گئے، ان مہمات میں 4 لاکھ فرنٹ لائن ورکرز اور 2.25 لاکھ خواتین رضاکاروں نے حصہ لیا۔ اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا کے ضلع بنوں میں پولیو کا نیا کیس رپورٹ ہوا، جس کے بعد رواں برس اب تک ملک بھر میں رپورٹ ہونے والے کیسز کی تعداد 12 ہوگئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق بنوں میں پولیس کا نیا کیس رپورٹ ہوا جو خیبر پختونخوا میں 2025 کا چھٹا پولیو کیس ہے۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ متاثرہ بچہ بنوں کی یونین کونسل شمس خیل سے تعلق رکھتا ہے اور رواں سال ملک بھر میں پولیو کے مجموعی طور پر 12 کیسز رپورٹ...
حکومت نے آئندہ مالی سال سے 5 سال پرانی گاڑیوں کی کمرشل امپورٹ کی اجازت دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ سینیٹ کی قائمہ کمیٹی خزانہ کو ایف بی آر حکام نے کسٹمز ٹیرف میں ردوبدل پر دوران بریفنگ بتایا کہ حکومت نے آئندہ مالی سال سے 5 سال پرانی گاڑیوں کی کمرشل امپورٹ کی اجازت دینے کا فیصلہ کیا ہے ۔ ان گاڑیوں کی درآمد پر 40 فیصد اضافی کسٹمز ڈیوٹی لاگو ہوگی۔ حکام کے مطابق آئی ایم ایف نے اگلے 4 سال میں درآمدی گاڑیوں پر ڈیوٹی صفر کرنے کی شرط رکھی ہے، گاڑیوں کی درآمد پر ہر سال ڈیوٹی میں 10 فیصد کمی کی جائے گی، چاہے ایک گاڑی امپورٹ کریں یا 200 ،ہرگاڑی پر40 فیصد اضافی ڈیوٹی...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">ایران اور اسرائیل کے درمیان جاری فضائی جنگ کے تناظر میں اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا ایک ہنگامی اور اہم اجلاس آج ہوگا جس میں خطے کی بگڑتی ہوئی صورتحال پر غور کیا جائے گا۔جرمنی، فرانس اور برطانیہ کے وزرائے خارجہ آج جنیوا میں ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی سے ملاقات کریں گے تاکہ جوہری پروگرام سے متعلق مذاکرات کو دوبارہ بحال کیا جا سکے۔ ایرانی وزیر خارجہ نے بھی اپنی شرکت کی باقاعدہ تصدیق کر دی ہے۔امریکی حکام کے مطابق واشنگٹن نے بھی یورپی وزرائے خارجہ اور ایرانی ہم منصب کے درمیان ممکنہ ملاقات پر اتفاق کیا ہے جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ امریکا بھی سفارتی راہ کو کھلا رکھنا چاہتا ہے۔دوسری جانب برطانوی وزیر...
امریکا کی جانب سے ایران کے خلاف کارروائی کےلیے پاکستان سے اڈے مانگنے کی خبریں بھارتی پروپیگنڈے کی ایک اور مثال ہے۔ ذرائع کے مطابق بھارتی میڈیا کی وائرل ہونے والی خبروں میں جھوٹا دعویٰ کیا گیا ہے، خبروں میں دعوی کیا گیا کہ امریکا نے ایران کے خلاف کارروائی کےلیے پاکستان سے اڈے مانگے۔ ہندوستانی میڈیا اس سے پہلے بھی پاکستان کے خلاف منظم پروپیگنڈا کر چکا ہے، انڈین میڈیا جعفر ایکسپریس، پہلگام اور انڈیا کی پاکستان کے خلاف کھلی جارحیت کے دوران بھی ایسا کر چکا ہے۔ فیلڈ مارشل کی امریکی صدر سے ملاقات کے بعد انڈین میڈیا پر چلنے والی جعلی خبریں امریکا کی ایران کے خلاف کارروائی کےلیے پاکستان سے اڈے مانگنے کی خبریں اسی...
کراچی: نجکاری کمیشن ایک بار پھر پی آئی اے کے لیے غیر ملکی سرمایہ کار گروپ کی دلچسپی حاصل کرنے میں ناکام ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق پی آئی اے کی دوبارہ نجکاری کے لیے کوششیں جاری ہیں تاہم نجکاری کمیشن کو ایک بار پھر غیرملکی گروپس کو راغب کرنے میں ناکامی کا سامنا ہے۔ قومی ائیرلائن کی نجکاری کے معاملے میں ملک کے بڑے کاروباری گروپس کو بھی نجکاری کے اگلے مرحلے سے آؤٹ کردیا گیا ہے، نجکاری کے لیے صرف 8 کنسورشیم کی درخواست سامنے آئی جس میں 5 کو شارٹ لسٹ کیا گیا جبکہ 3 گروپس کو باہر کردیا گیا۔ شارٹ لسٹ کیے جانے والے پانچ گروپس میں ائیربلیو، ائیرسیال کنسورشیم اور دیگر تین شامل ہیں۔...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">پاکستان میں ایک بار پھر پولیو وائرس نے خطرے کی گھنٹی بجا دی ہے اور خیبرپختونخوا کے ضلع بنوں سے وائرس کا نیا کیس رپورٹ ہونے کے بعد 2025 میں ملک بھر میں رپورٹ ہونے والے کیسز کی مجموعی تعداد 12 ہو چکی ہے۔حالیہ کیس سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ جنوبی خیبرپختونخوا اب بھی پولیو کے پھیلاؤ کے لحاظ سے سب سے زیادہ خطرناک علاقہ ہے۔تازہ کیس بنوں کی یونین کونسل شمس خیل سے رپورٹ ہوا ہے، جہاں ایک بچے میں پولیو وائرس کی موجودگی کی تصدیق ہوئی۔ یہ صوبے میں رواں برس کا چھٹا کیس ہے، جو کہ پورے ملک میں رپورٹ ہونے والے مجموعی 12 کیسز کا نصف بنتا ہے۔ باقی کیسز میں سندھ سے...
وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین خان گنڈاپور کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کا 34واں اجلاس منعقد ہوا جس میں متعدد اہم عوامی و ترقیاتی منصوبوں کی منظوری دی گئی جن میں ٹرانسپورٹ، صحت، توانائی، قانون سازی اور تعلیمی شعبوں میں اصلاحات شامل تھے۔ یہ بھی پڑھیں: خیبر پختونخوا اسمبلی میں بجٹ پاس کرنے کا عمل روک دیا گیا، کیا علی امین گنڈاپور اسمبلی تحلیل کر رہے ہیں؟ کابینہ نے پشاور انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں جدید طبی آلات کی خریداری کے لیے 346 ملین روپے کی منظوری دی۔ بالاکوٹ، مانسہرہ میں ڈی کٹیگری ہسپتال کی تعمیر پر آنے والی اضافی لاگت اور بنیادی اور دیہی مراکز صحت میں سہولیات کی بہتری کے منصوبے کی نظرثانی شدہ لاگت کی بھی منظوری دی...
پارٹی کے جنرل سکریٹری جے رام رمیش نے کہا کہ وہ گزشتہ پانچ برسوں سے مسلسل اس بحث کا مطالبہ کر رہے ہیں اور امید ہے کہ مودی اس بار مانسون اجلاس میں اس پر رضامند ہونگے۔ اسلام ٹائمز۔ انڈین نیشنل کانگریس نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی جانب سے چین کو دی گئی "کلین چٹ" کی پانچویں برسی کے موقع پر ایک بار پھر پارلیمنٹ میں چین سے متعلق تفصیلی بحث کا مطالبہ دہرایا ہے۔ پارٹی کے جنرل سکریٹری جے رام رمیش نے کہا کہ وہ گزشتہ پانچ برسوں سے مسلسل اس بحث کا مطالبہ کر رہے ہیں اور امید ہے کہ مودی اس بار مانسون اجلاس میں اس پر رضامند ہوں گے۔ جے رام رمیش نے ایک سوشل...
اسلام آباد: نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) نے قومی شناختی کارڈ قواعد 2002 میں اہم ترامیم کا نفاذ کردیا جس کے تحت شناختی نظام کو جدید، جعل سازی سے پاک اور محفوظ بنانے کے لیے اقدامات کیے گئے ہیں۔ نادرا کے اقدامات کے مطابق ب فارم بنوانے کے لیے یونین کونسل میں پیدائش کا اندراج لازم ہو گا، 3 سال تک کے بچوں کے لیے بائیومیٹرک اور تصویر کی ضرورت نہیں ہوگی تاہم3 سے 10 سال کی عمر کے بچوں کی تصویر لازمی ہوگی اور آئرس اسکین بھی لیا جائے گا۔ ترامیم کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ 10 سے 18 سال کے بچوں کے لیے تصویر، بائیومیٹرک اور آئرس اسکین لازمی ہوں گے، ہر بچے...
پشاور: خیبرپختونخوا کے ضلع بنوں میں پولیو کا نیا کیس رپورٹ ہوا، جس کے بعد رواں برس اب تک ملک بھر میں رپورٹ ہونے والے کیسز کی تعداد 12 ہوگئی ہے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق بنوں میں پولیس کا نیا کیس رپورٹ ہوا جو خیبرپختونخوا میں 2025 کا چھٹا پولیو کیس ہے۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ متاثرہ بچہ بنوں کی یونین کونسل شمس خیل سے تعلق رکھتا ہے اور رواں سال ملک بھر میں پولیو کے مجموعی طور پر 12 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ رواں برس اب تک سندھ سے 4، پنجاب اور گلگت بلتستان سے ایک،ایک کیس رپورٹ ہوا ہے جبکہ جنوبی خیبرپختونخوا پولیو کے خطرے کا مرکز بن گیا ہے جہاں رسائی کی رکاوٹیں ہزاروں...
اسلام آباد: نیشنل ڈیٹابیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) نے وزیر داخلہ کی ہدایت پر قومی شناختی کارڈ قواعد 2002 میں ترامیم کا نفاذ کردیا۔ اعلامیے کے مطابق شناختی نظام کو جعل سازی سے پاک اور محفوظ بنانے کے اقدامات کیے گئے ہیں۔ نادرا نے اصلاحاتی مسودے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا جس کی منظوری وفاقی کابینہ دےچکی ہے۔ نادرا کے مطابق ب فارم بنوانے کیلئے یونین کونسل میں پیدائش کا اندراج لازم ہوگا، 3 سال تک کے بچوں کیلئے بائیومیٹرک اور تصویر کی ضرورت نہیں ہوگی لیکن 3 سے 10سال کی عمر کے بچوں کی تصویر لازمی ہوگی، آئرِس اسکین بھی لیا جائے گا۔ نادرا نے بتایاکہ 10 سے 18سال کے بچوں کیلئے تصویر، بائیومیٹرک اورآئرِس اسکین لازمی ہوگا۔...
روسی وزارت خارجہ کی ترجمان نے امریکہ کو متنبیہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران میں امریکی فوجی کارروائی امریکہ کا انتہائی خطرناک قدم ہو گا جس کے بہت غیر متوقع اور منفی نتائج سامنے آئیں گے۔ اسلام ٹائمز۔ روس نے امریکہ کو ایک بار پھر خبردار کیا ہے کہ وہ اسرائیل کی ایران کے خلاف شروع کی گئی جنگ میں شامل نہ ہو، یہ انتباہ اس وقت کیا گیا ہے جب امریکہ کے اس جنگ میں کودنے کے بارے میں مختلف خبریں اور موقف پیش کیے جارہے ہیں۔ روس ایران کے اہم ترین اتحادیوں میں سے ایک ہے، دونوں ملکوں کے درمیان گہرا تزویراتی اور فوجی تعاون و شراکت داری موجود ہے، ایران پر اسرائیلی حملوں کے باوجود روس...
مشرق وسطی کی صورتحال پر سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس،ایران اسرائیل فوری جنگ بندی کا مطالبہ WhatsAppFacebookTwitter 0 20 June, 2025 سب نیوز جنیوا /تہران /یروشلم (آئی پی ایس )سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ انتونیو گوتریس نے ایران اسرائیل فوری جنگ بندی کا مطالبہ کردیا۔ایران اسرائیل تنازع کے حوالے سے سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ انتونیو گوتریس کا سلامتی کونسل اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ایران بار بار کہہ چکا ہے وہ اٹیمی ہتھیار نہیں بنا رہا۔انہوں نے کہا کہ کشیدگی پھیل گئی تو کسی کے قابو میں نہیں رہے گی ، امن کو موقع دیا جائے، جنگ روکنے اور مذاکرات کی میز پر آنے کی دعوت دیتا ہوں۔انتونیو گوتریس کا مزید کہنا تھا کہ سلامتی کونسل سے...

وزیراعظم شہباز شریف اور امریکی وزیر خارجہ کا ٹیلیفونک رابطہ، ایران اسرائیل بحران کے پرامن حل کی ضرورت پر زور
وزیراعظم شہباز شریف سے امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے ٹیلیفون پر گفتگو کی، اس موقع پر وزیراعظم نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ اس موقع پر وزیراعظم نے ایران اسرائیل بحران کے پرامن حل کی ضرورت پر زور دیا اور کہا کہ پاکستان مشرق وسطیٰ میں امن کی ہر کوشش میں تعمیری کردار ادا کرنے کو تیار ہے۔وزیر اعظم نے پاک بھارت جنگ کا خطرہ ٹالنے پر وزیر خارجہ مارکو روبیو کی سفارتی کوششوں کو سراہا۔انکا اس موقع پر مزید کہنا تھا کہ صدر ٹرمپ کے پاکستان سے متعلق مثبت بیانات جنوبی ایشیا میں امن کے لیے حوصلہ افزا ہیں۔ پاکستان بھارت سے تمام تصفیہ طلب امور پر بامعنی مذاکرات کے لیے تیار ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ مقبوضہ...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">سعودی عرب نے سویلین نیوکلیئر تنصیبات پر حملوں کو بین الاقوامی قوانین کی کھلی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔ سعودی نیوکلیئر اینڈ ریڈیولاجیکل ریگولیٹری کمیشن کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ایسے حملے عالمی سلامتی اور قوانین کی بنیادی روح کے خلاف ہیں۔یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب اسرائیل نے ایران کے خندب ہیوی واٹر ریسرچ ری ایکٹر سمیت متعدد جوہری تنصیبات کو نشانہ بنایا ہے۔ انٹرنیشنل اٹامک انرجی ایجنسی (IAEA) کے مطابق، خندب ری ایکٹر کو ہونے والے حملے میں اگرچہ کوئی جوہری مواد موجود نہیں تھا کیونکہ یہ جگہ ابھی زیرِ تعمیر تھی، تاہم اہم عمارتوں کو نقصان ضرور پہنچا ہے۔اسرائیل اس سے قبل بھی ایران کے اہم نیوکلیئر...
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 20 جون 2025ء) امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ مشرق وسطیٰ کی صورت حال کے پیش نظر اسلامی سربراہی کانفرنس کا اسلام آباد میں فوری اجلاس بلایا جائے، امریکا عالم اسلام کا دشمن ہے، غزہ، ایران میں صہیونی جارحیت واشنگٹن کی سرپرستی میں ہورہی ہے۔ منصورہ کی جامع مسجد میں جمعہ کا خطبہ دیتے ہوئے امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ امریکا اور اسرائیل کی جارحیت کے خلاف اسلامی دنیا اور انسانیت دوست ممالک کو مشترکہ حکمت عملی اپنانا ہوگی۔حافظ نعیم الرحمن نے کہا عراق اور افغانستان میں مسلمانوں کے قتل عام اور تباہی پھیلانے کے بعد امریکا وہی کھیل ایران میں کھیلنا چاہتا ہے۔ مقبوضہ کشمیر میں...
کراچی:پولیس نے انکشاف کیا ہے کہ گزشتہ رات مردہ حالت میں پائی گئی اداکارہ عائشہ خان کی لاش ایک ہفتہ پرانی ہے، جسے ان کے فلیٹ سے برآمد کیا گیا تھا۔ پولیس نے بتایا کہ پڑوسیوں کی شکایت کے بعد پولیس کو مطلع کیا گیا، سینئر اداکارہ کی لاش برآمد کرنے کے بعد ان کے اہل خانہ کو بھی آگاہ کردیا گیا، اداکارہ تنہا رہائش پذیر تھیں۔ عائشہ خان کی لاش کو پہلے جناح ہسپتال منتقل کیا گیا، جہاں ضروری کارروائی کے بعد ان کی لاش کو سہراب گوٹھ کے ایدھی سرد خانے منتقل کردیا گیا۔ پولیس سرجن ڈاکٹر سمعیہ سید کا کہنا ہے کہ تاحال پوسٹ مارٹم نہیں کیا گیا، لاش سرد خانے میں موجود ہے اور...
فرانس کے صدر ایمانوئل میکرون نے اعلان کیا ہے کہ فرانس، جرمنی اور برطانیہ ایران کو "مکمل مذاکرات" کی پیشکش دینے کے لیے تیار ہیں۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق یہ بات فرانسیسی صدر نے جمعے کے روز پیرس میں ایک دفاعی نمائش کے موقع پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ ایرانی وزیر خارجہ کے ساتھ مذاکرات میں یورپی یونین کی خارجہ پالیسی سربراہ کایا کالاس، فرانسیسی وزیر خارجہ ژاں نوئل بارو, برطانوی وزیر خارجہ ڈیوڈ لامی اور جرمن وزیر خارجہ یوان وادیفُل شریک ہوں گے۔ میکرون کے مطابق ان کے وزیر خارجہ ژاں نوئل بارو، جرمنی اور برطانیہ کے وزرائے خارجہ کے ساتھ مل کر ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی کو "سفارتی اور تکنیکی سطح پر مکمل مذاکرات کی باضابطہ پیشکش دیں گے۔...
پشاور(نیوز ڈیسک)پشاور کے تاریخی تجارتی مرکز قصہ خوانی کے تاجر بھی مہنگائی کی دہائی دینے لگے۔۔ کہتے ہیں کہ یوٹیلٹی بلز اور بجٹ میں تجویز نئے ٹیکس کاروبار کی مزید تباہی کا سبب بنیں گے۔ پشاور کے تاریخی تجارتی مرکز، قصہ خوانی بازار کے تاجروں نے مہنگائی اور نئے ٹیکسوں کے بڑھتے ہوئے بوجھ پر شدید تحفظات کا اظہار کیا ہے۔ تاجروں کا کہنا ہے کہ یوٹیلٹی بلز اور بجٹ میں تجویز کردہ نئے ٹیکس کاروبار کی مزید تباہی کا سبب بنیں گے۔ پشاور سے لائبہ حسن کی رپورٹ کے مطابق، قصہ خوانی بازار کے تاجر اس بات پر گلہ کرتے ہیں کہ وہ دور گزر چکا جب ان کا کاروبار عروج پر تھا، اور اب صورتحال یہ ہے کہ...
لاہور(نیوز ڈیسک)محکمہ ایکسائز پنجاب نے الیکٹرک گاڑیوں کی رجسٹریشن فیس میں 95 فیصد تک رعایت دینے کا اعلان کیا ہے۔ اس اقدام کا مقصد عوام کو ماحول دوست گاڑیاں اپنانے کی ترغیب دینا ہے تاکہ فضائی آلودگی پر قابو پایا جا سکے۔ نئی گاڑی کے ساتھ نمبر پلیٹ اور رجسٹریشن فیس کا مسئلہ نئی گاڑی خریدنے کے بعد پہلا بڑا مرحلہ اس کی رجسٹریشن اور نمبر پلیٹ کا ہوتا ہے۔ شہری اپنی پسند کے نمبرز کے لیے بعض اوقات لاکھوں روپے تک ادا کرتے ہیں۔ ساتھ ہی ہر گاڑی کی قیمت کے مطابق اس کی رجسٹریشن فیس بھی مقرر کی جاتی ہے۔ الیکٹرک گاڑیوں کے لیے خصوصی اسکیم وی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے ایڈیشنل ڈی جی ایکسائز احمد...
تہران(انٹرنیشنلڈیسک)ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے اسرائیل کی طرف سے غیرمشروط طور پر جارحیت روکنے کو جنگ کے خاتمے کا واحد راستہ قرار دیا ہے۔ جمعہ کو ایکس اکاؤنٹ پر اپنے پیغام میں ایرانی صدر نے کہا کہ ایران نے ہمیشہ امن اور سکون کی خواہش کی ہے، لیکن موجودہ حالات میں جنگ کے خاتمے کا واحد طریقہ غیرمشروط طور پر جنگ بندی ہے اور دشمن کے حملوں کے مستقل خاتمے کے لیے ناقابلِ شکست ضمانتیں درکار ہیں۔ ایرانی صدر نے خبردار کیا کہ اگر اسرائیلی حکومت کی جارحیت کو روکا نہ گیا تو ایران زیادہ سے زیادہ سخت جواب دے گا جس سے حملہ آور کو شرمندگی کا سامنا ہوگا۔ دوسری جانب ایران کے نائب وزیر خارجہ عباس عراقچی نے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">چینی کی بڑھتی ہوئی قیمتوں پر قابو پانے کے لیے حکومت نے بڑا قدم اٹھایا ہے۔ وزارت غذائی تحفظ نے اعلان کیا ہے کہ ملک میں پانچ لاکھ ٹن چینی درآمد کی جائے گی۔ یہ فیصلہ عوامی مفاد کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا گیا ہے تاکہ بازار میں چینی کی دستیابی یقینی بنائی جا سکے اور قیمتوں میں استحکام پیدا ہو۔وزارت نے وضاحت کی کہ بعض حلقوں کی جانب سے یہ تاثر دیا جا رہا ہے کہ ملک میں چینی کی قلت ہے، جو بالکل غلط ہے۔ ان کے مطابق ملک میں چینی کے کافی ذخائر موجود ہیں، اور جب اضافی اسٹاک مارکیٹ میں آ جائے گا تو قیمتیں بھی نیچے آئیں گی۔ حکومت کی پالیسی کے مطابق...
کراچی (نیوز ڈیسک)عید قرباں کے بعد کراچی میں کانگو وائرس کے کیسز بڑھنے کا خدشہ سامنے آگیا۔ محکمہ صحت سندھ نے کانگو وائرس سے حالیہ دنوں میں دو اموات کی تصدیق کر دی ہے، جس سے شہریوں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے۔ محکمہ صحت کے مطابق 42 سالہ ملیر کا رہائشی شخص 16 جون کو کانگو وائرس کا شکار پایا گیا جس کی رپورٹ مثبت آنے کے اگلے ہی روز یعنی 17 جون کو اس کا انتقال ہوگیا۔ دوسرا کیس ابراہیم حیدری کے 26 سالہ نوجوان کا ہے جو مہلک وائرس کے سبب جان کی بازی ہار گیا۔ ماہرین صحت کا کہنا ہے کہ کانگو وائرس جانوروں سے انسان اور انسان سے انسان میں منتقل ہوتا ہے۔ یہ...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد سے حاصل ہونے والی تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت نے فنانس بل 2025 کے تحت نان فائلرز کے خلاف سخت اقدامات کا آغاز کر دیا ہے۔ نئے قوانین کے مطابق اب ایف بی آر کو نان فائلرز کے بینک اکاؤنٹس منجمد کروانے، زبردستی رجسٹریشن کروانے اور بجلی و گیس کی سہولیات منقطع کرنے کا اختیار حاصل ہوگا۔فنانس بل 2025 میں واضح کیا گیا ہے کہ اگر کوئی شخص سیلز ٹیکس کے دائرے میں آتا ہے مگر رجسٹرڈ نہیں تو کمشنر ان لینڈ ریونیو ایسے افراد کو زبردستی رجسٹر کروا سکے گا۔ اگر وہ تعاون نہ کریں تو ان کے بینک اکاؤنٹس منجمد کیے جا سکیں گے، جو صرف رجسٹریشن مکمل ہونے پر بحال ہوں گے۔اس حوالے...
خیبر پختونخوا میں تنازعات کے متبادل حل، جرگہ سسٹم کی بحالی کا جائزہ لینے کیلئے 18رکنی کمیٹی تشکیل WhatsAppFacebookTwitter 0 20 June, 2025 سب نیوز اسلام آباد (آئی پی ایس )وزیر اعظم شہباز شریف نے خیبرپختونخوا میں تنازعات کے متبادل حل اور جرگہ سسٹم کی بحالی کا جائزہ لینے کے لیے 18 رکنی کمیٹی تشکیل دے دی۔ کمیٹی صوبے کے تمام اسٹیک ہولڈرز سے مشاورت کرکے ایک ماہ کے اندر وزیر اعظم کو تجاویز پیش کرے گی۔ وزیراعظم ہاوس سے جاری ہونے والے نوٹیفکیشن کے مطابق وزیر اعظم نے خیبر پختونخوا کے لیے 18 رکنی کمیٹی تشکیل دی ، جس کا بنیادی مقصد اس امر کا جائزہ لینا ہے کہ صوبے میں تنازعات کے متبادل حل کے لیے جرگہ...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">نیند کو عام طور پر جسمانی اور ذہنی صحت کے لیے ضروری سمجھا جاتا ہے، لیکن ہنگری میں ہونے والی ایک نئی طبی تحقیق میں انکشاف ہوا ہے کہ زیادہ دیر تک سونا، کم سونے سے بھی زیادہ خطرناک ثابت ہو سکتا ہے۔Semmelweis یونیورسٹی کی اس تحقیق کے مطابق روزانہ 9 گھنٹے سے زیادہ سونا آپ کی صحت کے لیے خطرناک ہو سکتا ہے، یہاں تک کہ اس سے موت کا خطرہ 34 فیصد تک بڑھ جاتا ہے۔ اس کے مقابلے میں جو لوگ 7 گھنٹے سے کم سوتے ہیں ان میں موت کا خطرہ 14 فیصد بڑھتا ہے۔یہ تحقیق 21 لاکھ افراد پر کی گئی 79 الگ الگ مطالعات کا مجموعہ ہے، جس میں نیند کے دورانیے...
اسرائیلی عوام کو ایران کے ساتھ طویل جنگ کا خوف، ٹرمپ سے جنگ ختم کرانے کی اپیل WhatsAppFacebookTwitter 0 20 June, 2025 سب نیوز تل ابیب (آئی پی ایس )اسرائیلی عوام میں بڑھتے خدشات اور دباو کے باعث امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے مطالبہ کیا جا رہا ہے کہ وہ کام مکمل کریںیعنی ایران پر فیصلہ کن حملہ کریں تاکہ جنگ جلد ختم ہو۔اسرائیلی فوج اور حکومت کی جانب سے اگرچہ مسلسل برتری کا دعوی کیا جا رہا ہے، خاص طور پر فضائیہ کی جانب سے، جو ایرانی فضائی حدود میں باآسانی میزائل داغنے اور اہداف کو نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتی ہے، لیکن عوامی سطح پر ایک اور قسم کی بحث جاری ہے۔ رپورٹ کے مطابق خدشہ یہ...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">انقرہ:ترکی کے صدر رجب طیب اردگان نے ایران اور اسرائیل کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ اگر اس تصادم نے مزید شدت اختیار کی تو اس کے سنگین نتائج یورپ کو بھی بھگتنے پڑیں گے۔ اردگان نے کہا کہ مشرقِ وسطیٰ میں جنگ کی آگ بھڑکنے کی صورت میں یہ آگ صرف خطے تک محدود نہیں رہے گی بلکہ اس کے شعلے یورپ تک پہنچیں گے اور یورپی ممالک کو اس کا بھاری نقصان اٹھانا پڑے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ یورپ کو چاہیے کہ وہ اس کشیدگی کو کم کرنے کے لیے فوری اور مؤثر اقدامات کرے اور اسرائیل پر دباؤ ڈالے تاکہ جنگ کا...
وفاقی وزیر داخلہ کی ہدایت پر نادرا نے قومی شناختی کارڈ قواعد 2002 میں اہم ترامیم کا نفاذ کر دیا WhatsAppFacebookTwitter 0 20 June, 2025 سب نیوز اسلام آباد (آئی پی ایس )وفاقی وزیر داخلہ و انسدادِ منشیات، جناب محسن نقوی کی ہدایت پر نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) نے قومی شناختی کارڈ قواعد 2002 میں اہم ترامیم کا نفاذ کر دیا ہے۔ ان ترامیم کا مقصد قومی شناختی نظام کو جدید خطوط پر استوار کرنا، جعل سازی کا خاتمہ کرنا اور اس نظام کو محفوظ بنانا ہے۔ قومی شناختی کارڈ قواعد نادرا کے قیام کے بعد سال 2002 میں وضع کئے گئے تھے۔ وفاقی وزیر داخلہ کی ہدایت پر ان قواعد کو دورِحاضر کے تقاضوں...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">ایک عام یا متوسط طبقے سے تعلق رکھنے والا شخص اگر امیر بننے کا خواب دیکھتا ہے تو اس کے لیے صرف خواب کافی نہیں اس خواب کو حقیقت بنانے کے لیے مستقل محنت، سیکھنے کی لگن اور سوچ میں وسعت درکار ہوتی ہے۔امریکا کے مصنف تھامس کورلی نے 5 سال تک امیر اور غریب افراد کی عادات کا مطالعہ کیا، اور اس تحقیق سے یہ باتیں سامنے آئیں کہ کس طرح کروڑ پتی افراد اپنی زندگی گزار کر کامیابی حاصل کرتے ہیں۔1. ایک سے زیادہ آمدنی کے ذرائع بنائیںامیر لوگ صرف ایک نوکری پر انحصار نہیں کرتے۔ وہ بیک وقت 3 یا اس سے زیادہ آمدنی کے ذرائع رکھتے ہیں جیسے سائیڈ بزنس، کرایہ پر دی گئی...

’’امریکہ میں کوئی لنچ فری نہیں ہوتا اس کی قیمت ہوتی ہے اور عاصم منیر کی ٹرمپ کے ساتھ ملاقات پر ۔۔۔‘‘ نجم سیٹھی کا بڑا دعویٰ
لاہور (نیوز ڈیسک)سینئر صحافی نجم سیٹھی نے اپنے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ امریکہ میں کوئی لنچ فری نہیں ہوتا،پاکستان میں کچھ لوگ عاصم منیر کے ٹرمپ کیساتھ لنچ پر خوشیاں منا رہے ہیں، امریکہ نے ایوب، ضیاء، ایوب خان اور مشرف کو سپورٹ کیا تھا ، اس کی قیمت ہوتی ہے ، اس لنچ کی بھی قیمت ہو گی، ابھی سے ہی 2030 کی باتیں ہونا شروع ہو گئی ہیں یہ لنچ بالکل فری نہیں ہے۔ تفصیلات کے مطابق انہوں نے کہا کہ 2030 کی باتیں شروع ہو گئیں ہیں کہ اس وقت پاکستان وہاں ہو گا، یہاں ہوگا، یہ باتیں ہو رہی ہیں ، اسی قسم کا ایک ماحول بن رہاہے ، میری کوشش ہے...
ایک کیڑے کے بارے میں نئے سائنسی شواہد سامنے آئے ہیں جس میں بتایا گیا ہے کہ بوگونگ موتھ (Bogong moth) نامی کیڑا، جو آسٹریلیا میں پایا جاتا ہے ستاروں کی مدد سے 1000 کلومیٹر طویل ہجرت کرتا ہے۔ رپورٹس کے طابق یہ پہلا کیڑا ہے جس میں ستاروں کے ذریعے اتنی بڑی نیویگیشن کی تصدیق ہوئی ہے۔ یہ کیڑا رات کے وقت تقریباً 620 میل (1000 کلومیٹر) کا سفر جنوبی مشرقی آسٹریلیا سے آسٹریلین الپس تک کرتا ہے اور مہینوں بعد اسی طریقے پر واپس جنوبی مشرقی آسٹریلیا آجاتا ہے۔ تحقیقی ٹیم نے ان کیڑوں کو ایک فلائٹ سیمولیٹر میں رکھا جس میں مصنوعی رات کا آسمان پیش کیا گیا اور سسٹم میں مقناطیسی میدان کو بلاک کر دیا گیا۔ جب مصنوعی ستارے صحیح ترتیب میں تھے تو کیڑے درست...
’ساری توجہ، سرمایہ کاری اور وسائل کرکٹ کے لئے دستیاب ہیں، مگر ہماری ہاکی جو کہ ہمارا قومی کھیل ہے کو زندہ رکھنے کے لئے بھی مسلسل جدو جہد کرنی پڑ رہی ہے۔ کیا یہاں کوئی ایک بھی ایسا آدمی ہے جو صرف باتیں نہ کرے اور عملی کام پر توجہ دے۔ بطور کھلاڑی میرا دل انتہائی رنجیدہ ہے۔‘ یہ الفاظ ہیں پاکستان کی نیشنل ہاکی ٹیم کے کپتان عماد بٹ کے، جو ایسی ٹیم کی قیادت کر ہے ہیں جو ملائشیا کے نیشنل ہاکی سٹیڈیم بکت جلیل میں کھیلنے جا رہے۔ نیشنز کپ ہاکی کے فائنل تک پہنچ چکی ہے، مگر کھلاڑیوں کو ابھی تک ٹی اے ڈی اے کی مد میں ادائیگیاں نہیں کی جا سکتی ہیں۔ پاکستان...
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 جون2025ء)وفاقی وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی کی زیر صدارت اجلاس منعقد ہوا جس میں پاکستان ریلوے سے متعلق جاری تحقیقات کا جائزہ لیا گیا۔ اس موقع پرٹرین حادثات، ریل کاپ بے ضابطگیوں اور دیگر امور پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔جون 2025 کے دوران سکھر، ملتان اور پشاور میں حادثات کا جائزہ لیا گیا،حالیہ ٹرینوں کے پٹڑی سے اترنے کے بڑھتے ہوئے واقعات پر مختلف پہلووں کا جائزہ لیا گیا۔ وزیر ریلوے نے کہا کہ سفارشات اور آئندہ کا لائحہ عمل تیار کر کے مجاز اتھارٹی کو جمع کرایا جائے، اس کے علاوہ عوام ایکسپریس کی کراچی سے روانگی میں تاخیر پر بھی رپورٹ طلب کی گئی۔ وزیر ریلوے نے کہا...
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 جون2025ء)نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے پاکستان سٹیل ملز کے مقام پر کراچی انڈسٹریل پارک کے قیام کی تجاویز کا جائزہ لینے کے لئیقائم کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کی۔(جاری ہے) جمعہ کو نائب وزیر اعظم کے آفس سے جاری بیان کے مطابق اجلاس میں نیشنل فوڈ سکیورٹی کے وزیر، وزیراعظم کے معاون خصوصی طارق باجوہ کے علاوہ سپیشل انویسٹمنٹ فیسلی ٹیشن کونسل (ایس آئی ایف سی)، وزارت صنعت اور بورڈ آف انوسٹمنٹ کے سینئر حکام نے شرکت کی۔ اجلاس میں سائٹ کو ایک جدید صنعتی مرکز میں تبدیل کرنے پر غور کیا گیا۔ نائب وزیراعظم نے صنعتی پارکس کے قیام پر کام تیز کرنے...
بیجنگ :چائنا کوسٹ گارڈ کے ترجمان لیو ڈہ جون نے کہا کہ فلپائن کے سرکاری جہاز نمبر 3006 نے چین کی جانب سے بار بار ہدایات اور انتباہ کے باوجود چین کے جزیرہ ہوانگ یان کی سمندری حدود میں داخل ہونے پر اصرار کیا ۔ کوسٹ گارڈ قانون اور کوسٹ گارڈ ایجنسیوں کے انتظامی قانون نافذ کرنے کے طریقہ کار کی دفعات کے مطابق ، چائنا کوسٹ گارڈ نے فلپائنی جہاز کو اپنے پانیوں سے نکالنے کے لئے ضروری اقدامات اٹھائے ہیں ، اور سائٹ پر آپریشن پیشہ ورانہ ، معیاری ، جائز اور قانونی ہے۔ فلپائن کے اقدامات نے چین کی خودمختاری کی سنگین خلاف ورزی کی ہے اور بین الاقوامی قانون اور چینی قانون کی متعلقہ دفعات کی...