2025-05-08@14:51:26 GMT
تلاش کی گنتی: 4133
«سے پاکستانی فری لانسرز»:
(نئی خبر)
بھارتی بزدلانہ حملے کے بعد بھارتی فوج نے لائن آف کنٹرول کے چورا کمپلیکس پر سفید جھنڈا لہرا دیا۔ سیکورٹی زرائع کا کہنا ہے کہ سفید جھنڈا لہرا کر بھارتی فوج نے شکست تسلیم کر لی ہے۔ سیکیورٹی ذرائع نے نتایا کہ پاکستان آرمی کی جانب سے لائن آف کنٹرول پر دشمن کی پوسٹوں کو بھاری نقصان پہنچایا گیا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان فوج دشمن کی جارحیت کا منہ توڑ جواب دے رہی ہے۔
وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ پاکستان نے بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا ہے، ہم نے بھارتی ڈرون اور متعدد کواڈ کاپٹر مار گرائے ہیں۔بین الاقوامی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا کہ ہم پوری طرح تیار تھے، اس لیے بھارت کو فوری جواب دیا۔عطا تارڑ نے بتایا کہ پاکستان نے بھارت کے دو طیارے مار گرائے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان اپنےدفاع کا مکمل حق رکھتا ہے، بھارت نے شہری آبادی کو نشانہ بنایا ہے۔ وفاقی وزیر کا مزید کہنا تھا کہ بھارت کے پاس پہلگام حملے کا کوئی ثبوت نہیں ہے۔

سلامتی کونسل کے سندھ طاس معاہدے کی معطلی پر تحفظات‘ مسئلہ کشمیر کو عوامی خواہشات کے مطابق حل کرنے پر زور
دوحہ‘ نیویارک‘ اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ+ اپنے سٹاف رپورٹر سے) ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے سندھ طاس معاہدے کی معطلی پر تحفظات کا اظہار کیا ہے۔ بند کمرہ اجلاس کی مزید تفصیلات کے مطابق خطے کی بگڑتی سکیورٹی صورتحال اور بھارتی اشتعال انگیزی پر غور ہوا۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق اجلاس میں یو این سلامتی کونسل ارکان نے کشیدگی پر گہری تشویش کا اظہار کیا۔ کئی ارکان نے مسئلہ کشمیر کو علاقائی عدم استحکام کی بنیادی وجہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ مسئلہ کشمیرکو اقوام متحدہ کی قراردادوں اور کشمیری عوام کی خواہشات کے مطابق حل ہونا چاہیے۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق اجلاس میں پاکستانی مندوب نے بھارت کی...
اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) صدر آصف علی زرداری نے دوسری جنگ ِ عظیم میں روسی فتح کی 80 ویں سالگرہ کے موقع پر تقریب سے خطاب میں کہا ہے کہ پاکستان روس کو ایک اہم عالمی طاقت، علاقائی امن و استحکام میں کلیدی عنصر کے طور پر دیکھتا ہے۔ پاکستان اور بھارت کے درمیان بڑھتی کشیدگی کے پیشِ نظر روس موجودہ صورتحال بہتر کرنے میں اہم کردار ادا کر سکتا ہے اور کر رہا ہے۔ جنگ ِ عظیم دوم میں فتح کے دن پر روسی صدر، حکومت اور عوام کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ روسی فتح عوامی طاقت، امن و خوشحالی کیلئے روس کے مضبوط عزم کی عکاس ہے۔ دوسری جنگ عظیم میں موجودہ پاکستان کے علاقے سے بھی لوگوں...
راولپنڈی ( ڈیلی پاکستان آن لائن )بھارتی فوج نے لائن آف کنٹرول کے چورا کمپلیکس پر سفید جھنڈا لہرا دیا۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان آرمی کی جانب سے لائن آف کنٹرول پر دشمن کی پوسٹوں کو بھاری نقصان پہنچایا گیا جس کے نتیجے میں بھارتی فوج نےچورا کمپلیکس پوسٹ پر سفید جھنڈا لہرا دیا ۔ ’’جیو نیوز ‘‘ کے مطابق سیکیورٹی ذرائع کے مطابق سفید جھنڈا لہرا کر بھارتی فوج نے شکست تسلیم کر لی، پاکستان فوج دشمن کی جارحیت کا منہ توڑ جواب دے رہی ہے۔ مزید :
سٹی42: پاکستان نے منگل اور بدھ کی درمیانی شب پاکستانی سویلین مساجد اور شہریوں پر بھارتی فوج کے بلا اشتعال حملوں پر اقوام متحدہ سے شکایت کی ہے اور کہا ہے کہ پاکستان جواب دینے کا حق محفوظ رکھتا ہے۔ انٹرنیشنل نیوز ایجنسی نے بدھ کی صبح بتایا ہے کہ پاکستان کی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ اسلام آباد نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کو بھارتی حملوں اور اس سے بین الاقوامی امن و سلامتی کو لاحق خطرات سے آگاہ کر دیا ہے۔ میچ کے دوران بولر دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگیا وزارت خارجہ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ سلامتی کونسل کو بتایا گیا ہے کہ "پاکستان اپنی پسند کے وقت اور جگہ...
راولپنڈی ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) پاک فوج نے ایل او سی پر بھارت کی گفدار پوسٹ بھی تباہ کر دی۔ سیکیورٹی ذرائع نے بتایا ہے کہ لائن آف کنٹرول پر پاک فوج بھارتی فوج کے حملوں کو ناکام بناتے ہوئے انہیں پسپا کرنے پر مجبور کر رہی ہے۔ ’’جیو نیوز ‘‘ کے مطابق اس سے قبل بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیتے ہوئے پاکستان نے بھارتی فوج کا انفنٹری بریگیڈ ہیڈکوارٹرزتباہ کر دیا ،پاکستانی حملے میں تباہ ہونے والے بھارتی بریگیڈ ہیڈکوارٹرز کی فوٹیج بھی منظر عام پر آ چکی ہے ،بھارتی فوج کا 12 انفنٹری بریگیڈ 9 ڈویژن، 15 کور کے زیر کمان ہے۔ محکمہ داخلہ میں انٹرنل سیکیورٹی کنٹرول روم قائم سیکیورٹی ذرائع...
فائل فوٹو وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے بھارتی بزدلانہ حملے کی مذمت کی ہے اور آج صوبے بھر کے تعلیمی ادارے بند رکھنے کا اعلان کیا ہے۔مریم نواز نے پنجاب بھر میں ہنگامی حالت نافذ کرنے کا اعلان کرتے ہوئے پنجاب کے تمام اسپتالوں کے ڈاکٹروں اور طبی عملے کی چھٹیاں منسوخ کر دی ہیں۔ شہری دفاع سمیت دیگر تمام اداروں کے افسران اور عملہ بھی طلب کر لیا گیاوزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا ہے کہ پاکستان کے ایک ایک انچ کی حفاظت ہمارے ایمان کا حصہ ہے۔انہوں نے کہا کہ پنجاب کی سرزمین غازیوں اور شہداء کی امین ہے، اس سرزمین پر آج رات بہنے والا معصوموں کا خون ہم پر قرض ہے۔وزیراعلیٰ پنجاب نے انتظامیہ کو فوری ایمرجنسی...

بھارت کے بزدلانہ حملے میں 8 پاکستانی شہید اور 35 زخمی ہوئے، پاک فوج بھرپور جواب دے رہی ہے، آئی ایس پی آر
راولپنڈی: ڈی جی آئی ایس پی آر میجرجنرل احمد شریف چوہدری نے قومی اور بین الاقوامی میڈیا کو بھارتی حملے کا نشانہ بننے والے مقامات کا دورہ کرانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاک فوج پاکستانی قوم کی حمایت سے دشمن کو بھرپور اور مکمل جواب دے رہی ہے۔ ڈی جی آئی ایس پی آرمیجرجنرل احمد شریف نے پریس کانفرنس میں کہا کہ بھارت نے 6 مقامات پر 24 حملے کیے ہیں، جس میں 8 پاکستانی شہید اور 35 زخمی ہوگئے جبکہ دو لاپتا ہیں۔ انہوں نے کہا کہ احمد پور ایسٹ میں مسجد سبحان کو نشانہ بنایا گیا یہاں 4 حملے ہوئے اور 5 بے گناہ پاکستانی شہید ہوئے، جن میں ایک تین سالہ بچی...
پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے بھارت کی جانب سے پاکستانی سرزمین پر کیے گئے حملے کو شدید الفاظ میں بزدلانہ اور بلا اشتعال جارحیت قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ اقدام ہرگز نظرانداز نہیں کیا جائے گا۔ اپنے بیان میں چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ بھارت نے مریدکے، بہاولپور، کوٹلی اور مظفرآباد جیسے شہری علاقوں کو نشانہ بنا کر جنگی جرم کا ارتکاب کیا ہے۔ انہوں نے زور دیا کہ معصوم خواتین اور بچوں کو نشانہ بنانا طاقت کی نہیں بلکہ بزدلی کی علامت ہے۔ بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ پاکستان کی بہادر افواج، بالخصوص فضائیہ، دشمن کو منہ توڑ جواب دے رہی ہیں۔ انہوں نے کہا، "ہماری مسلح افواج ایک ناقابلِ شکست...
اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری نے بھارت کی جانب سے پاکستان کے خلاف جارحیت کی شدید مذمت کی ہے اور کہا ہے کہ پاکستان بھارتی اشتعال انگیزی کا بھرپور اور منہ توڑ جواب دے گا۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ بھارت نے بلا اشتعال شہری آبادی کو نشانہ بنا کر نہ صرف بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی کی ہے، بلکہ اقوام متحدہ کے چارٹر اور پاکستان کی خودمختاری کی کھلی توہین کی ہے۔ پاکستان بھارتی جارحیت کا بھرپور جواب دے گا اور اپنے دفاع کے لیے ہر ممکن اقدام اٹھائے گا۔ صدر نے مزید کہا کہ پاکستان کی مسلح افواج اپنے مادر وطن کے ایک ایک انچ کے دفاع کے لیے پوری...
پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدہ صورت حال کے پیش نظر پنجاب میں آج تعلیمی ادارے بند رکھنے کا اعلان کردیا گیا۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے اعلان کیا ہے کہ آج صوبہ پنجاب میں تمام تعلیمی ادارے بند رہیں گے۔ مریم نواز نے اپنے بیان میں کہاکہ پاکستان کے ایک ایک انچ کی حفاظت ہمارے ایمان اور میرے حلف کا حصہ ہے۔ انہوں نے کہاکہ پنجاب کی سرزمین غازیوں اور شہدا کی امین ہے اور اس سرزمین پر آج رات بہنے والا معصوموں کا خون ہم پر قرض ہے، پوری قوم پاکستان پر مسلط کی گئی اس جنگ میں پاک فوج کےساتھ کھڑی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ انتظامیہ کو فوری طور پر ایمرجنسی رسپانس کے احکامات جاری...
اسلام آباد: ترجمان دفترخارجہ شفقت علی خان نے بھارت کے پاکستان پر حملے کی مذمت کرتےہوئے کہا ہے کہ بھارت کی غیر ذمہ دارانہ کارروائی نے دو ایٹمی ریاستوں کو ایک بڑے تصادم کے دہانے پر لا کھڑا کیا ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان نے پاکستان کی جانب سے بھارت کی کھلی جارحیت کی سخت مذمت کی اور کہا کہ بھارتی فضائیہ نے بلااشتعال اور کھلی جنگی کارروائی کے تحت اپنی فضائی حدود میں رہتے ہوئے اسٹینڈ آف ہتھیاروں کے ذریعے پاکستان کی خودمختاری کی سنگین خلاف ورزی کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ حملے بین الاقوامی سرحد کے پار مریدکے، بہاولپور اور لائن آف کنٹرول (ایل او سی) کے پار کوٹلی اور مظفرآباد (آزاد...
فائل فوٹو وزیرِاعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ مکار دشمن نے پاکستان کے پانچ مقامات پر بزدلانہ حملہ کیا ہے۔اپنے بیان میں وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان بھارت کی مسلط کردہ اس جنگی عمل کا بھرپور جواب دینے کا پورا حق رکھتا ہے اور بھرپور جواب دیا جا رہا ہے۔ پاک فضائیہ نے رافیل سمیت بھارت کے 2 جہاز گرا دیےسیکیورٹی ذرائع کے مطابق پاکستانی فضائیہ کے تمام جہاز محفوظ ہیں۔ وزیرِاعظم نے کہا کہ پوری قوم افواج پاکستان کے ساتھ کھڑی ہے اور پوری پاکستانی قوم کا مورال اور جذبہ بلند ہے۔وزیرِ اعظم شہباز شریف نے مزید کہا کہ پاکستانی قوم اور افواج پاکستان دشمن سے نمٹنا بخوبی جانتے ہیں، دشمن کو اپنے مزموم...
فائل فوٹو وزیرِاعظم شہباز شریف نے قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس صبح طلب کرلیا ہے۔قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس آج صبح 10 بجے طلب کیا گیا ہے۔ بھارت نے پاکستان پر 5 جگہوں پر میزائل داغ دیے، پاکستان کی جوابی کارروائی جاری ڈی جی آئی ایس پی آر نے بتایا ہے کہ بہاولپور، کوٹلی، مظفرآباد میں فضا سے میزائل داغے گئے ہیں، حملے میں اب تک ایک معصوم بچہ شہید جبکہ ایک عورت اور ایک مرد شدید زخمی ہیں۔ دوسری جانب وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے بھارتی بزدلانہ حملے کی مذمت کی ہے اور صوبے بھر میں ہنگامی حالت نافذ کرنےکا اعلان کیا ہے۔پنجاب کے تمام اسپتالوں کے ڈاکٹروں اور طبی عملے کی چھٹیاں منسوخ کر دی گئی ہیں،...

ایزی پیسہ ڈیجیٹل بینک نے 2025 کی پہلی سہ ماہی کیلئے مستحکم مالیاتی نتائج کا اعلا ن کردیا، شاندار کارکردگی پر پاکرا نے بینک کی درجہ بندی A+کردی
ایزی پیسہ ڈیجیٹل بینک کے بورڈ آف ڈائریکٹرز نے 23 اپریل 2025 کو منعقدہ اجلاس میں 31 مارچ 2025 کو ختم ہوئی سہ ماہی کے مالیاتی گوشواروں کی منظوری دے دی ہے۔ بینک کو جنوری تا مارچ 2025ء کے دوران 840 ملین روپے کا قبل از ٹیکس منافع ہوا جو گزشتہ سال کی اسی مدت میں 1,028 ملین روپے تھا۔ اسٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) کی جانب سے ڈسکاؤنٹ ریٹ کو 22 فیصد سے کم کرکے 12 فیصد کرنے کے باوجود بینک کی مجموعی آمدن میں 36.2 فیصد کا اضافہ دیکھا گیا، جس کی وجہ ڈپازٹس اور قرضوں کے پورٹ فولیو میں نمایاں ترقی ہے۔ خالص مارک اَپ آمدن 24.2 فیصد بڑھ گئی، جبکہ نان مارک اَپ آمدن...
وسیم عظمت: خاتونِ اول آصفہ بھتو زرداری نے پاکستان کی مساجد اور سویلین مقامات پر بھارت کے بزدلانہ حملے کی شدید مذمت کی ہے۔ آصفہ بھٹو نے ابھی چند لمحے پہلے اپنے بیان مین کہا، ہم پاکستان کے سویلینز پر بھارت کے بزدلانہ حملے کی شدید مذمت کرتے ہیں۔ آصفہ بھٹو نے اس بات پر افسوس کا اظہار کیا کہ بھارت نے عورتوں ور بچوں کو بزدلانہ حملے کا نشانہ بنایا۔ Waseem Azmet
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) بھارت کے بزدلانہ حملے کے بعد پاکستان کی ایئر سپیس کو بند کر دیا گیا اور تمام پروازیں منسوخ کر دی گئیں۔ ’’جنگ ‘‘ کے مطابق ایوی ایشن ذرائع کے مطابق ایئر سپیس کو 48 گھنٹے کے لیے بند کرکے باقاعدہ نوٹم بھی جاری کر دیا گیا۔اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے فلائٹ آپریشن تاحکم ثانی معطل کیا گیا، لاہور ایئرپورٹ پر بھی فلائٹ آپریشن معطل کر دیا گیا۔ قطر، دبئی، بحرین، کویت، ریاض سمیت 25 سے زائد پروازیں منسوخ ہوگئیں۔ مزید :

پاکستان نے رافیل کے ساتھ دوسرا کون سا بھارتی طیارہ گرایا اور انہیں نشانہ کیسے بنایا گیا؟ تفصیل سامنے آگئی
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) بھارت کی جانب سے رات کی تاریکی میں کی گئی بزدلانہ کارروائی کے نتیجے میں پاکستان نے بھارت کے دو طیارے ڈھیر کردیے ہیں۔ سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ بھارت کے جن دو طیاروں کو گرایا گیا ہے ان میں ایک رافیل ہے جو فرانسیسی ساختہ ہے۔ دوسرا طیارہ جو پاکستان نے گرایا ہے وہ ایس یو 30 ایم کے آئی ہے جو کہ روسی ساختہ ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ایس یو 30 کو اکھنور سیکٹر میں گرایا گیا ہے۔ اس طیارے کو ایئر ٹو ایئر میزائل کے ذریعے کامیابی سے نشانہ بنایا گیا ہے۔ دوسرے طیارے کو زمین سے فضا میں مار کرنے والے میزائل ایچ کیو 9 کے ذریعے...
بھارت نے سویلین آبادی اور مساجد پر بزدلانہ حملہ کیا ہے، خالد مسعود سندھو WhatsAppFacebookTwitter 0 7 May, 2025 سب نیوز لاہور (سب نیوز) پاکستان مرکزی مسلم لیگ کے صدر خالد مسعود سندھو نے بھارت کے حالیہ حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت نے رات کی تاریکی میں پاکستان کی سویلین آبادی اور مساجد کو نشانہ بنا کر بزدلی کا مظاہرہ کیا ہے۔ خالد مسعود سندھو نے بھارت کے فضائی حملے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ بھارت نے اپنے جنگی جنون کے تحت یہ حملہ کیا ہے لیکن پاکستان کی مسلح افواج دشمن کو منہ توڑ جواب دے رہی ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کی چوبیس کروڑ عوام اپنی...
اسلام آباد: وزیرِ اعظم پاکستان محمد شہباز شریف نے آج صبح 10 بجے نیشنل سیکیورٹی کمیٹی کا اہم اجلاس طلب کر لیا۔ اجلاس میں پاکستان کی موجودہ سیکیورٹی صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا، جس میں بھارت کی طرف سے حالیہ جارحیت کے تناظر میں فوری اور ضروری اقدامات پر غور کیا جائے گا۔ وفاقی وزیر اطلاعات نے اس اجلاس کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ اجلاس میں پاکستان کی دفاعی حکمت عملی اور ملکی سلامتی کے حوالے سے اہم فیصلے کیے جائیں گے۔ ذرائع کے مطابق اجلاس میں نیشنل سیکیورٹی کمیٹی میں اعلیٰ عسکری حکام، سول قیادت اور دیگر متعلقہ اداروں کے نمائندے شریک ہوں گے، اور اجلاس میں پاکستانی مسلح افواج کی تیاریوں، ملکی دفاعی پالیسیوں...
اسلام آباد: وزیراعظم محمد شہباز شریف نے ملک کی حالیہ سیکیورٹی صورتحال پر ایک سخت اور واضح بیان جاری کیا ہے، جس میں انہوں نے پاکستان پر کیے گئے حملوں کو "بزدلانہ" قرار دیتے ہوئے دشمن کو خبردار کیا ہے کہ قوم اور افواج پاکستان ہر چیلنج سے نمٹنے کے لیے مکمل طور پر تیار ہیں۔ وزیراعظم نے کہا کہ "مکار دشمن نے پاکستان کے پانچ مقامات پر بزدلانہ حملہ کیا ہے"، جو نہ صرف پاکستان کی سالمیت پر حملہ ہے بلکہ خطے کے امن کو بھی خطرے میں ڈالنے کی کوشش ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ "پاکستان، بھارت کی مسلط کردہ اس جنگی عمل کا بھرپور جواب دینے کا پورا حق رکھتا ہے اور بھرپور جواب...
وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے پاک بھارت کشیدہ صورت حال کے تناظر قومی سلامتی کمیٹی کا ہنگامی اجلاس طلب کرلیا۔ وفاقی وزیر اطلاعات عطااللہ تارڑ نے کہا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس صبح 10 بجے طلب کیا ہے۔ واضح رہے کہ بھارت کی جانب سے پاکستان میں 5 مقامات پر میزائل حملے کیے گئے ہیں، جس کے جواب میں پاک فوج نے بھرپور کارروائی کرتے ہوئے دشمن کے 2 جہاز مار گرائے جبکہ انڈین بریگیڈ ہیڈکوارٹر بھی تباہ کردیا ہے۔ وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ مکار دشمن بھارت نے پاکستان کے پانچ مقامات پر بزدلانہ حملہ کیا، پاکستانی قوم اور افواج دشمن کو بخوبی جواب دینا جانتے ہیں۔...
بھارت نے پاکستان میں 5 مقامات پر میزائل داغے ہیں، سویلین آبادی کو رات کے اندھیرے میں نشانہ بنائے جانے کے نتیجے میں معصوم بچے سمیت 2 افراد شہید جبکہ ایک زخمی ہوگیا۔ پاک فوج کی بھرپور جوابی کارروائی میں دشمن کے 2 جہاز اور انڈین بریگیڈ ہیڈکوارٹر تباہ کردیا گیا۔ ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے بھارت کی جانب سے میزائل حملوں کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ مظفرآباد، کوٹلی، احمد پور شرقیہ، بہاولپور اور مریدکے میں میزائل داغے گئے ہیں، جس کے نتیجے میں 2 افراد شہید ہوگئے ہیں۔ ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق بھارت نے احمد پور شرقیہ بہاولپور میں مسجد سبحان اللہ پر حملہ کیا، بھارتی بزدلانہ...
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)بھارت نے پاکستان پر حملہ کرتے ہوئے 5 مقامات پر میزائل فائر کردیے جس میں سویلین آبادی کو نشانہ بنایا گیا، بھارتی حملے میں 2 شہری شہید ہوگئے۔ڈائریکٹر جنرل انٹر سروسز پبلک ریلیشنز( ڈی جی آئی ایس پی آر) لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے تصدیق کی ہے کہ بھارت نے پاکستان پر 5 جگہوں پر میزائل داغے ہیں۔ڈی جی آئی ایس پی آر نے بتایا کہ بھارت کی جانب سے آزاد کشمیر میں کوٹلی، مظفر آباد پر حملہ کیا گیا جبکہ احمد پور شرقیہ، بہاولپور اور مرید کے پر بھی حملہ ہوا۔ بھارت کے بزدلانہ حملے میں معصوم بچے کی شہادت ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق بھارت نے احمد پور شرقیہ...
اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پروازوں کے لیے بند، تمام فلائٹس کراچی موڑ دی گئیں WhatsAppFacebookTwitter 0 7 May, 2025 سب نیوز اسلام آباد: اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ کو پروازوں کے لیے بند کر دیا گیا ہے۔ ایوی ایشن حکام کے مطابق تمام آنے اور جانے والی فلائٹس کو کراچی ایئرپورٹ پر موڑ دیا گیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان کی فضائی حدود (ایئر اسپیس) کو مکمل طور پر بند کر دیا گیا ہے، جس کے باعث متعدد پروازیں متاثر ہو رہی ہیں۔ سعودی ایئر لائن کی اسلام آباد آنے والی پرواز SV 726 کو بھی اسلام آباد کی بجائے کراچی ایئرپورٹ پر اتار دیا گیا ہے۔ حکام نے مسافروں کو ہدایت کی ہے کہ تازہ صورتحال...

بھارت نے مظفرآباد، کوٹلی اور بہاولپور میں میزائل داغ دیے، بچہ شہید، پاکستان کی جانب سے جوابی کارروائی شروع
بھارت نے مظفرآباد، کوٹلی اور بہاولپور میں میزائل داغ دیے، بچہ شہید، پاکستان کی جانب سے جوابی کارروائی شروع WhatsAppFacebookTwitter 0 7 May, 2025 سب نیوز بھارت نے پاکستان میں تین مقامات پر میزائل داغ دیے ہیں، سویلین آبادی کو رات کے اندھیرے میں نشانہ بنائے جانے کے نتیجے میں معصوم بچہ شہید جبکہ دو افراد شدید زخمی ہیں۔ پاکستان کی جانب سے بھرپور جوابی کارروائی کا آغاز کردیا گیا ہے۔ ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے بھارت کی جانب سے میزائل حملوں کی تصدیق کردی ہے، اور بتایا ہے کہ مظفرآباد، کوٹلی اور بہاولپور میں میزائل داغے گئے ہیں۔ ڈی جی آئی ایس پی آر نے بتایا کہ ہم صورت حال...
بھارت نے پاکستان پر بزدلانہ حملہ کرتے ہوئے 3 شہروں پر میزائل داغ دیے، معصوم بچہ شہید، دو شہری زخمی WhatsAppFacebookTwitter 0 7 May, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز ) بھارت نے پاکستان پر حملہ کرتے ہوئے 3 شہروں پر میزائل فائر کردیے جس میں سویلین آبادی کو نشانہ بنایا گیا، بھارتی حملے میں ایک معصوم بچہ شہید ہوگیا ہے۔ڈائریکٹر جنرل انٹر سروسز پبلک ریلیشنز( ڈی جی آئی ایس پی آر) لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے تصدیق کی ہے کہ بھارت نے پاکستان پر 3 جگہوں پر میزائل داغے ہیں۔ڈی جی آئی ایس پی آر نے بتایا کہ بھارت کی جانب سے آزاد کشمیر میں کوٹلی، مظفر آباد پر حملہ کیا گیا جبکہ بہاولپور پر بھی...

بہاولپور میں بھارت نے میزائل حملے میں مسجد کو نشانہ بنا یا، بزدلانہ کارووائی کی تفصیلات سامنے آگئیں
بہاولپور(ڈیلی پاکستان آن لائن)بھارت نے پاکستان پر حملہ کرتے ہوئے 3 شہروں پر میزائل فائر کیے ہیں۔ڈائریکٹر جنرل انٹر سروسز پبلک ریلیشنز( ڈی جی آئی ایس پی آر) لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے تصدیق کی ہے کہ بھارت نے پاکستان پر 3 جگہوں پر میزائل داغے ہیں۔ڈی جی آئی ایس پی آر نے بتایا کہ بھارت کی جانب سے آزاد کشمیر میں کوٹلی، مظفر آباد اور بہاولپور میں حملہ کیا گیا۔ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق بھارت نے احمد پور شرقیہ بہاولپور میں مسجد سبحان اللہ پر حملہ کیا، بھارتی بزدلانہ حملے میں مسجد میں سویلینز کو نشانہ بنایا۔ بھارت نے پاکستان پر حملہ کردیا، پاک فوج نے بھی تصدیق کردی سیکیورٹی ذرائع نے بتا...
بہاولپور ( اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین ۔ 06 مئی 2025ء ) بھارت نے پاکستان پر میزائل حملے کر دیے، ترجمان پاک فوج کے مطابق بھارت نے اپنی حدود سے بزدلانہ حملہ کیا، پاکستانی فضائیہ متحرک ہے بھارتی طیاروں کو پاکستان کی حدود میں نہیں آنے دیا، پاکستان وقت کا تعین کر کے بھرپور جواب دے گا۔ تفصیلات کے مطابق پاک فوج کے ترجمان میجر جنرل احمد شریف نے اے آر وائی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے تصدیق کی کہ بھارت نے پاکستان کے 3 مقامات پر میزائل حملے کیے ہیں۔(جاری ہے) آزاد کشمیر میں کوٹلی اور مظفرآباد کے علاوہ بہاولپور میں بھارت نے اپنی فضائی حدود سے میزائل داغے۔ بزدل دشمن بھارت کے ان حملوں کا پاکستان بھرپور جواب...
وسیم عظمت: پاکستان آرمی کے ترجمان لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا ہے کہ بھارت کے بزدلانہ میزائل حملوں کا بھرپور جواب دیا جائے گا۔ پاک فوج کے ترجمان نے ابھی کچھ دیر پہلے بہاول پور سمیت تین شہروں میں انڈیا کے میزائل حملوں کی تصدیق کی اور بتایا کہ پاکستان کی افواج چوکس ہیں۔ دشمن کے طیاروں کو پاکستان کے اندر گھسنے کی جرات نہین ہوئی۔ جنرل احمد شریف نے مختصر گفتگو میں بتایا کہ پاکستان کی سملح افواج دشمن کی بزدلانی حرکت کا بھرپور جواب دیں گی۔ میچ کے دوران بولر دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگیا Waseem Azmet
پاکستان اور بھارت کے حالات انتہائی کشیدہ ہیں، اور لائن آف کنٹرول پر دوطرفہ فائرنگ کی اطلاعات آ رہی ہیں۔ آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں پاک بھارت کشیدگی پاکستان بھارت جنگ دوطرفہ فائرنگ لائن آف کنٹرول
اسلامی تعاون تنظیم نے پاکستان کی بھرپور حمایت کا اعلان کرتے ہوئے بھارت کے بے بنیاد الزامات کو تسلیم کرنے سے انکار کردیا تھا۔ پہلگام حملے کے بعد بھارت کی ہر ممکن کوشش کے باوجود کوئی بھی ملک یا عالمی تنظیم اس بات کو ماننے کو تیار نہیں کہ ایسے کسی واقعے میں پاکستان ملوث ہوسکتا ہے۔ اسلامی تعاون تنظیم نے بنا کسی ثبوت کے پاکستان پر لگائے گئے الزامات کو مسترد کرتے ہوئے پاکستان کے ساتھ کھڑے ہونے کا اعلان کیا تھا۔ جس پر مودی سرکار بلبلا اُٹھی اور بھارتی وزارت خارجہ بے سروپا بیانات دینے پر اتر آئے جس سے مزید خفگی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ بھارتی وزارت خارجہ کے مضحکہ بیان میں کہا گیا ہے کہ او آئی سی...
ملاقات کے دوران چارلس فری مین نے کہا کہ پاکستان میں سرمایہ کاری کے مواقع سے فائدہ اٹھائیں گے جبکہ وزیر تجارت جام کمال نے امریکی بزنس کونسل کی جانب سے پاکستان میں تکنیکی تعاون کو فروغ دینے کی یقین دہانی کروائی۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستانی حکام کیساتھ امریکی وفد کی ملاقات میں پاکستان اور امریکا کا اقتصادی شراکت داری کو مزید مستحکم کرنے اور وسعت دینے پر اتفاق ہوا جبکہ امریکی کمپنیوں نے پاکستان میں سرمایہ کاری میں اضافے کا بھی عندیہ دے دیا۔ وزارت تجارت کے مطابق امریکی کمپنیوں نے پاکستان میں سرمایہ کاری میں اضافے کا بھی عندیہ دیا، منڈی تک رسائی کے مسائل حل کرنے کے لیے جامع حکمت عملی پر بات چیت کی گئی۔ یو ایس پاکستان بزنس...
کراچی: بھارتی پروازوں کے لیے پاکستانی فضائی حدود کی بندش کے 13ویں روز تک 1350 بھارتی پروازیں شدید متاثر ہوئی ہیں اور بھارتی ایئر لائنز کو 275 کروڑ بھارتی روپے کا نقصان پہنچا ہے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پاک-بھارت کشیدہ صورت حال پر بھارتی پروازوں کی بندش کو 13 روز مکمل ہوگئے ہیں اور بھارتی ایئرلائنز کو گزشتہ 12 روز میں 275 کروڑ بھارتی روپے سے زائد کا نقصان ہوچکا ہے۔ بھارت کی ایئرلائنز ایئرانڈیا، آکاساایئر، اسپائس جیٹ، انڈیگو ایئر، ایئرانڈیا ایکسپریس کی پروازیں متاثر ہو رہی ہیں اور پاکستان کی فضائی حدود کی بندش سے بھارتی طیاروں کو آدھے بھارت سے ہو کر بحیرہ عرب سے جانا پڑ رہا ہے۔ طویل روٹس سے گزرنے پر بھارتی ایئرلائنز...
نیویارک میں پاکستانی سفیر نے امریکی تھنک ٹینک نمائندگان کو پاک بھارت کشیدہ صورتحال پر بریفنگ دی اور پہلگام واقعے کی غیر جانبدارانہ اور شفاف تحقیقات کے مطالبے کا اعادہ کیا۔پاکستانی سفیر نے کہا ہے کہ بھارت نے پہلگام واقعے سے متعلق کوئی ثبوت پاکستان یا دنیا کے سامنے نہیں رکھا۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستانی سفیر برائے امریکا رضوان سعید شیخ نے کہا ہے کہ بھارت کی 24 کروڑ افراد پر مشتمل زرعی معیشت کو نقصان پہنچانے کی کوشش اعلان جنگ تصور کی جائے گی۔ پاکستانی سفیر رضوان سعید شیخ نے امریکی تھنک ٹینک نمائندگان کو پاک بھارت کشیدہ صورتحال پر بریفنگ دی اور پہلگام واقعے کی غیر جانبدارانہ اور شفاف تحقیقات کے مطالبے کا اعادہ کیا۔ پاکستانی سفیر نے کہا...
پاک بھارت کشیدگی کے حوالے سے آو آئی سی گروپ کے بیان پر بھارت تلملا اٹھا WhatsAppFacebookTwitter 0 6 May, 2025 سب نیوز اسلام آباد (آئی پی ایس )پاک بھارت گشیدگی پر گزشتہ روز اقوام متحدہ میں اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) گروپ کی جانب سے جاری کیے گئے بیان پر بھارت تلملا اٹھا۔او آئی سی کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے بھارتی وزارت خارجہ نے کہا یہ بیان پاکستان کے کہنے پر دیا گیا جو پہلگام واقعے کے حقائق کو نظرانداز کرتا ہے۔بھارتی وزارت خارجہ نے او آئی سی گروپ کے بیان پر کہا کہ بھارت او آئی سی کی جانب سے بھارت کے اندرونی معاملات میں مداخلت کو مسترد کرتا ہے۔ خیال رہے کہ گزشتہ روز...
اجلاس میں ڈاکٹر ماہرنگ بلوچ و دیگر کی رہائی، کرم کے مسائل حل کرنیکا مطالبہ اور 11 مئی کو احتجاجی ریلی نکالنے کا فیصلہ کیا گیا۔ اسلام ٹائمز۔ تحریک تحفظ آئین پاکستان بلوچستان کے اہم اجلاس کا انعقاد صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں پشتونخوا میپ کے دفتر میں ہوا۔ جس کی صدارت بی این پی کے مرکزی رہنماء اختر حسین لانگو نے کی۔ اجلاس میں مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی رہنماء علامہ مقصود علی ڈومکی، ضلعی جنرل سیکرٹری غلام حسین اخلاقی اور ضلعی رہنماء غلام فرید، بلوچستان نیشنل پارٹی کے رہنماء غلام نبی مری، چیئرمین عبدالواحد بلوچ، پاکستان تحریک انصاف کے صوبائی جنرل سیکرٹری جہانگیر رند اور پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے رہنماؤں سمیت دیگر رہنماء شریک ہوئے۔ اس موقع...
تحریک تحفظ آئین کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے علامہ مقصود ڈومکی نے کہا کہ پاکستان میں سیاسی کارکنوں اور خواتین کی گرفتاریاں عوام کی آواز دبانے کی مذموم کوشش ہے۔ اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی رہنماء علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا ہے کہ پارا چنار کا راستہ مکمل طور پر غیر محفوظ ہے۔ دہشتگر نہتے عوام کو نشانہ بناتے ہیں۔ انکا کہنا تھا کہ فارم 47 کی حکومت کی جانب سے عوامی احتجاج کو روکنے کے لیے غیر قانونی ہتھکنڈوں کا سہارا لیا جا رہا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے کوئٹہ میں تحریک تحفظ آئین پاکستان کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس میں بی این پی، پشتونخوا میپ، پی ٹی آئی...
دہشت گردی کا الزام لگا کر پاکستان کو بدنام کرنا بھارتی پالیسی کا پرانا وطیرہ ہے، بھارتی وزیر خزانہ نرملا سیتھارامن کی صدر ایشیائی ترقیاتی بینک سے ملاقات کو پاکستان مخالف پراپیگنڈے کے طور پر استعمال کیا گیا۔ میڈیارپورٹس کے مطابق اس ملاقات کو بھارتی میڈیا نے پاکستان پر سفارتی دباؤ کی “کامیابی” قرار دیا، عالمی میڈیا کے سوالات پر بھارت کے گودی میڈیا کی خبر کو ہی جعلی قرار دے دیا، بین الاقوامی میڈیا نے ملاقات کی سچائی پر سوالات اٹھائے، تو مودی سرکار نے فوراً اسے”جھوٹی خبر” قرار دیا ۔ سیاسی تجزیہ کار کا کہنا ہے کہ یہ رویہ بھارت کی دوغلی سفارت کاری اور جھوٹے بیانیے کا منہ بولتا ثبوت ہے، پاکستان کے خلاف یہ مہم دراصل...
کراچی: پاکستان میں پہلی بار بچوں میں ٹائپ ون ذیابیطس کے مفت علاج کے لیے کراچی سمیت ملک بھر میں 27 کلینکس قائم کردیے گئے، اس وقت پاکستان میں پیدائش سے لے کر بالغ عمر تک کے 24 ہزار سے زائد بچے ٹائپ ون ذیابیطس کا شکار ہیں۔ ٹائپ ون ذیابیطس کے بچوں کے علاج کے لیے مفت انسولین اور دیگر ضروری ادویات بھی ان کلینکس میں فراہم کی جارہی ہیں، ان بچوں کے مفت علاج کے لیے کراچی سمیت ملک بھر مجموعی طور پر 40 خصوصی کلینکس قائم کیے جائیں گے، یہ کلینکس چینجنگ ڈائبیٹیز ان چلڈرن پروگرام کا حصہ ہیں جو پاکستان سمیت دنیا بھر کے 32 ممالک میں جاری ہے۔ پاکستان میں اس پروگرام کے...
بلوچستان میں کالعدم بی ایل اے کے دہشت گردوں کا حملہ، سیکیورٹی فورسز کے 7 جوان شہید WhatsAppFacebookTwitter 0 6 May, 2025 سب نیوز کوئٹہ(سب نیوز )بلوچستان میں کالعدم تنظیم نام نہاد بلوچ لبریشن آرمی (بی ایل اے) کے بزدلانہ حملے میں سیکیورٹی فورسز کے 7 جوان شہید ہوگئے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق 6 مئی کو بلوچستان کے ضلع کچھی کے علاقے مچھ میں بھارتی ایما پر کام کرنے والی کالعدم تنظیم نام نہاد بلوچ لبریشن آرمی کے دہشت گردوں نے سیکیورٹی فورسز کی گاڑی کو دیسی ساختہ بم سے نشانہ بنایا۔ترجمان پاک فوج کے مطابق اس بزدلانہ حملے کے نتیجے میں وطن کے 7 سپوت شہادت...
سٹی42: بھارت کی شر پسند مرکزی حکومت کشمیر میں لائن آف کنٹرول پر شر انگیزی کر رہی ہے اور پاکستانی دریاؤں کا پانی روکنے کی سازشیں کر رہی ہے تو بلوچستان مین بھارت کے پراکسی دشہتگردوں نے سکیورٹی فورسز پر چھپ کر وار کر کے کئی اہلکاروں کو شہید کر دیا۔ ضلع بولان کے علاقے مچھ میں بھارت کی آلہ کار دہشتگرد تنظیم بی ایل اے کے کارندوں کے بزدلانہ حملے میں 7 سکیورٹی اہلکار شہید ہوگئے۔ وزیراعظم شہباز شریف نے کل وفاقی کابینہ کا اجلاس طلب کر لیا آئی یس پی آر کے مطابق بھارتی آلہ کار بی ایل اے کے دہشت گردوں نے مچ میں سکیورٹی فورسز کی گاڑی کو آئی ای ڈی سے نشانہ بنایا۔...
اسلام آباد: ملک بھر کی سیاسی قیادت نے پاکستان کے خلاف بھارت کی کشیدگی کے دوران بھر پور یک جہتی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ تمام سیاسی جماعتیں اپنی فوج کے ساتھ کھڑی ہیں۔ وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطااللہ تارڑ اور پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) سے کے ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) میجرجنرل احمد شریف نے پاک-بھارت کشیدگی کے دوران قومی سلامتی کے حوالے سے ملک بھر کی سیاسی قیادت کو پاکستان ٹیلی ویژن سینٹر اسلام آباد میں ان کیمرا بریفنگ دی۔ ترجمان پاک فوج نے بریفنگ کے دوران کہا کہ اگر پاکستان پر جارحیت مسلط کی جاتی ہے تو افواج پاکستان دشمن کو منہ توڑ جواب دینے...
بلوچستان میں کالعدم بی ایل اے کے بزدلانہ حملے میں پاک فوج کے 7جوان شہید سکیورٹی فورسز کا شمالی وزیرستان میں آپریشنسکیورٹی فورسز کا WhatsAppFacebookTwitter 0 6 May, 2025 سب نیوز کوئٹہ (سب نیوز)بلوچستان کے علاقے مچھ میں کالعدم بلوچستان لبریشن آرمی (بی ایل اے)کے بزدلانہ حملے میں پاک فوج کے 7جوان شہید اور 5 زخمی ہوگئے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر)کے مطابق 6 مئی کو بلوچستان کے ضلع کچھی کے علاقے مچھ میں بھارتی ایما پر کام کرنے والی کالعدم تنظیم نام نہاد بلوچ لبریشن آرمی کے دہشت گردوں نے سیکیورٹی فورسز کی گاڑی کو دیسی ساختہ دھماکہ خیز مواد سے نشانہ بنایا جہاں مچھ کے قریب سیکیورٹی فورسز کی گاڑی آئی ای ڈی...
بلوچستان کے علاقے مچھ میں کالعدم بلوچستان لبریشن آرمی (بی ایل اے) کے بزدلانہ حملے میں پاک فوج کے 7جوان شہید اور 5 زخمی ہوگئے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق مئی کو بلوچستان کے ضلع کچھی کے علاقے مچھ میں بھارتی ایما پر کام کرنے والی کالعدم تنظیم نام نہاد ’بلوچ لبریشن آرمی‘ کے دہشت گردوں نے سکیورٹی فورسز کی گاڑی کو دیسی ساختہ دھماکہ خیز مواد سے نشانہ بنایا جہاں مچھ کے قریب سیکیورٹی فورسز کی گاڑی آئی ای ڈی سے ٹکراگئی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق بی ایل اے کے دہشت گردوں کے اس بزدلانہ حملے میں پاک فوج کے 7 بہادر جوان جام شہادت نوش کرگئے جبکہ دھماکے میں...
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )قومی اسمبلی کے اجلاس میں بھارت کی حالیہ دھمکیوں اور سندھ طاس معاہدے کی معطلی پر حکومت اور اپوزیشن ایک صفحے پر نظر آئیں۔نجی ٹی وی آج نیوز کے مطابق وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ اور چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے بھارت کو واضح پیغام دیا کہ کسی بھی مہم جوئی کی صورت میں پاکستان بھرپور اور سخت جواب دے گا جبکہ اپوزیشن نے اجلاس کے دوران وزرائ اور وزیر اعظم کی غیر حاضری پر حکومت کی سنجیدگی پر سوالات بھی اٹھائے۔سپیکر سردار ایاز صادق کی صدارت میں ہونے والے قومی اسمبلی اجلاس میں بھارت کی دھمکیوں، سندھ طاس معاہدے کی معطلی اور لائن آف کنٹرول کی صورتحال پر ایوان میں شدید...
کئی افراد کو اب تک اپنی ہی ایئرلائنز سے ریفنڈ تک نہیں مل سکا، جبکہ دہلی، ممبئی، امرتسر اور احمد آباد سے امریکا، برطانیہ اور یورپ جانے والی پروازوں کا دورانیہ اب 4 سے 10 گھنٹے بڑھ چکا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان کی جانب سے بھارتی پروازوں کیلئے فضائی حدود کی بندش 13ویں روز بھی برقرار ہے، جس کے سبب بھارتی ایئرلائنز کو اب تک اربوں روپے کا نقصان ہو چکا ہے۔ گزشتہ 12 روز کے دوران بھارتی ایئرلائنز کی 1350 سے زائد پروازیں متاثر ہوئی ہیں اور رپورٹس کے مطابق بھارتی ایئرلائنز کو اب تک 275 کروڑ بھارتی روپے سے زائد کا نقصان ہو چکا ہے۔ ایئرانڈیا، آکاسا ایئر، اسپائس جیٹ، انڈیگو ایئر اور ائیر انڈیا ایکسپریس کی کئی پروازیں اس...
دوحہ (ڈیلی پاکستان آن لائن )وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے قطر کے وزیراعظم محمد بن عبدالرحمن الثانی سے ملاقات کی، جس میں انہوں نے پاک بھارت کشیدگی پر اصولی موقف سے آگاہ کیا۔نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کے مطابق اہم ملاقات میں پاک قطر تعلقات اور دوطرفہ تعاون بڑھانے پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر پاک بھارت کشیدگی اور خطے کی موجودہ صورتحال کے تناظر میں بھی بات چیت ہوئی۔وزیرداخلہ محسن نقوی نے قطر کے وزیر اعظم کو پاک بھارت حالیہ کشیدگی کے حوالے سے پاکستان کے ٹھوس اور اصولی مو¿قف سے آگاہ کیا۔ انہوں نے خطے میں قیام امن کے لئے پاکستان کے جامع اقدامات کے بارے میں بریف کیا۔محسن نقوی نے گفتگو میں بتایا کہ...
بھارتی افواج کی بری و فضائی سرگرمیوں پر نظر رکھنے کیلئے پہلا لانگ رینج زمینی نگران ریڈار AM350S تیار کر لیا گیا۔ این آر ٹی سی اور بلیو سرج کے اشتراک سے تیار بہترین دفاعی ہتھیار 350 کلومیٹر دور تک دشمن پر نظررکھتا ہے اور 60 ہزار فٹ بلند اڑتے طیارے کو شناخت کر سکتا ہے، 450 کلومیٹر تک دوست اور دشمن توپوں، ٹینکوں، طیاروں وغیرہ کی پہچان کر سکتا ہے۔ یہ ریڈار خصوصی آلات سے لیس ہے جسے دشمن جام نہیں کر سکتا، یہ شدید دھند، بارش اور طوفان میں بھی کام کرتا ہے، اسے صرف 30 منٹ میں قابل استعمال بنانا ممکن ہے جبکہ محض 400 واٹ بجلی کی کھپت درکار ہوتی ہے۔یہ ریڈار پاکستانی سائنسدانوں اور...
اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی کابینہ کا اہم ترین اجلاس کل طلب کرلیا، اجلاس میں اجلاس میں بھارت سے کشیدہ صورتحال پر مشاورت ہوگی۔ وفاقی کابینہ کا اہم ترین اجلاس کل شام 4 بجے طلب کرلیا گیا، جس کی صدارت وزیراعظم شہباز شریف کریں گے۔ اجلاس میں پاک بھارت کشیدگی اور اب تک کی صورتحال پر مشاورت ہو گی اور ملکی داخلی اور سرحدی سیکیورٹی صورتحال پر بریفنگ دی جائے گی۔ وفاقی کابینہ کے اجلاس میں آئندہ بجٹ کے حوالے سے تیاریوں پر بھی غور کیا جائے گا،اجلاس بدھ کی شام 4 بجے وزیراعظم ہاؤس میں منعقد ہوگا۔ واضح رہے کہ 22 اپریل کو پہلگام میں مقامی سیاحوں پر حملے کے بعد بھارت نے بے جا الزام تراشی...
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے اپریل 2025 کے لیے پلیئر آف دی منتھ کے امیدواروں کا اعلان کر دیا۔ نامزد کرکٹرز میں زمبابوے، بنگلہ دیش اور نیوزی لینڈ کے کھلاڑی شامل ہیں، بدقستمی سے پاکستان کوئی بیٹر، بالر پلیئر آف دی منتھ کے امیدواروں میں جگہ بنانے میں کامیاب نہیں ہوسکا۔زمبابوے کے فاسٹ بولر بلیسنگ مزرابانی کو بنگلہ دیش کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں تباہ کن بولنگ کرتے ہوئے 10 وکٹیں حاصل کرنے پر نامزد کیا گیا۔ انہوں نے پہلے ٹیسٹ میں 9 وکٹیں لے کر ٹیم کو یادگار فتح دلائی۔ بنگلہ دیش کے مہدی حسن میراز نے زمبابوے کیخلاف 2 ٹیسٹ میچز میں 15 وکٹیں اور 100 سے زائد رنز بنائے، اور بنگلہ دیش کی اننگز...

وزیراعظم اور مسلح افواج کے سربراہان کا آئی ایس آئی ہیڈ کوارٹرز کا دورہ، سیکیورٹی صورتحال پر بریفنگ
وزیراعظم شہباز شریف نے آج نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ، وزیر دفاع اور تینوں مسلح افواج کے سربراہان کے ہمراہ انٹرسروسز انٹیلی جنس (آئی ایس آئی) کے ہیڈ کوارٹرز کا دورہ کیا، جہاں انہیں کو ملکی سیکیورٹی صورتحال پر تفصلی بریفنگ دی گئی وزیراعظم نے کہا کہ پوری قوم ہماری بہادر مسلح افواج کے ساتھ ہے، پاکستان آرمی دنیا کی سب سے زیادہ پیشہ ور اور منظم فوج ہے۔تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے آئی ایس آئی کے ہیڈ کوارٹرز کا اہم دورہ کیا، ان کے ہمراہ نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار، وزیر دفاع خواجہ آصف اور تینوں مسلح افواج کے سربراہان بھی موجود تھے۔ اس دورے میں پاکستان کی مشرقی سرحد پر بھارت کے بڑھتے ہوئے جارحانہ...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 مئی2025ء)حجاج کرام کی خدمت ہمارا مشن ہے ، حج کے انتظامات کو حتمی شکل دینے کیلئے سردار محمد یوسف (کل )بدھ کو سعودی عرب روانہ ہوں گے ، چیئرمین پاکستان علماء کونسل و سیکرٹری جنرل انٹرنیشنل تعظیم حرمین شریفین کونسل حافظ محمد طاہر محمود اشرفی کی وفاقی وزیر مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی سردار محمد یوسف سے ملاقات ، حج کے ا نتظامات ، پرائیویٹ حجاج کے حوالہ سے مسائل اور دیگر اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ، وفاقی وزیر مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی سردار محمد یوسف نے کہا کہ حجاج کرام کی خدمت ہمارا مشن ہے ، پرائیویٹ حجاج کے معاملہ...
سٹی42: اقوام متحدہ کی سکیورٹی کونسل نے سندھ طاس معاہدے کی معطلی پر تشویش اور تحفظات کا اظہار کیا ہے، سکیورٹی کونسل نے انڈیا اور پاکستان پر فوجی تصادم سے بچاؤ اور سفارتی راستے اپنانے پر زور دیا ہے۔ اسلام آباد میں پاکستان کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے نیویارک میں سکیورٹی کونسل کے پاکستان کی درخواست پر ہونے والے بند کمرے کے اجلاس کے بعد بتایا کہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے سندھ طاس معاہدے کی معطلی پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے پاکستان اور بھارت پر فوجی تصادم سے بچاؤ اور سفارتی راستے اپنانے پر زور دیا ہے۔ ایل ڈی اے کمرشل و رہائشی پلاٹوں کی قرعہ اندازی؛ 744 درخواست گزار کامیاب پاکستان کی درخواست...
آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے اہم ملاقات کی، جس میں دونوں ممالک کے درمیان جیواسٹریٹجک صورتحال اور درپیش چیلنجز پر تفصیل سے تبادلہ خیال کیا گیا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ملاقات میں پاک ایران بارڈر سیکیورٹی میکانزم کے حوالے سے باہمی تعاون بڑھانے پر بھی غور کیا گیا۔آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے اس موقع پر کہا کہ پاکستان اور ایران کے درمیان برادرانہ تعلقات ہیں اور دونوں ممالک کے مابین گہرے تاریخی، ثقافتی اور مذہبی تعلقات ہیں۔انہوں نے دونوں ممالک کے تعلقات کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ دونوں جانب سے باہمی تعاون کو مزید فروغ دینے کے عزم کا اعادہ کیا گیا...
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان لائن )وزیراعظم محمد شہباز شریف نے نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحٰق ڈار، وزیر دفاع خواجہ آصف اور مسلح افواج کے سربراہان کے ہمراہ انٹر سروسز انٹیلی جنس (آئی ایس آئی) کے ہیڈ کوارٹرز کا دورہ کیا۔ڈان نیوز نے وزیراعظم آفس کے اعلامیے کے حوالے سے بتایا کہ اس موقع پر ملکی قیادت کو پاکستان کی مشرقی سرحد پر بھارت کے بڑھتے ہوئے جارحانہ اور اشتعال انگیز رویے کی روشنی میں روایتی خطرے سے نمٹنے کی تیاریوں پر خصوصی توجہ مرکوز کرتے ہوئے سلامتی کی موجودہ صورتحال پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ملکی قیادت کو علاقائی سلامتی کی پیش رفت اور ابھرتے ہوئے خطرات سے آگاہ کیا گیا جن میں روایتی فوجی آپشنز، ہائبرڈ وار فیئر حکمت...
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔ 06 مئی ۔2025 )پاکستان کی جانب سے بھارتی پروازوں کے لیے فضائی حدود کی بندش منگل کو تیرہویں روز بھی برقرار رہی جس کے باعث بھارتی ایئرلائنز کو اب تک اربوں روپے کا نقصان ہو چکا ہے رپورٹ کے مطابق اس عرصے کے دوران بھارتی ایئرلائنز کی 1350 سے زائد پروازیں متاثر ہوئی ہیں اور رپورٹس کے مطابق بھارتی ایئرلائنز کو اب تک 275 کروڑ بھارتی روپے سے زائد کا نقصان ہو چکا ہے.(جاری ہے) ایئرانڈیا، آکاسا ایئر، اسپائس جیٹ، انڈیگو ایئر اور ائیر انڈیا ایکسپریس کی کئی پروازیں اس بندش سے متاثر ہو چکی ہیں پاکستان کی فضائی حدود بند ہونے کے باعث بھارتی طیاروں کو آدھے بھارت سے ہو کر بحیرہ...
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے قطر کے وزیراعظم محمد بن عبدالرحمن الثانی سے ملاقات کی، جس میں انہوں نے پاک بھارت کشیدگی پر اصولی مؤقف سے آگاہ کیا۔ اہم ملاقات میں پاک قطر تعلقات اور دوطرفہ تعاون بڑھانے پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر پاک بھارت کشیدگی اور خطے کی موجودہ صورتحال کے تناظر میں بھی بات چیت ہوئی۔ وزیرداخلہ محسن نقوی نے قطر کے وزیر اعظم کو پاک بھارت حالیہ کشیدگی کے حوالے سے پاکستان کے ٹھوس اور اصولی مؤقف سے آگاہ کیا۔ انہوں نے خطے میں قیام امن کے لیے پاکستان کے جامع اقدامات کے بارے میں بریف کیا۔ محسن نقوی نے گفتگو میں بتایا کہ پہلگام واقعے پر بھارت کے بے بنیاد الزامات اور...
نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 مئی2025ء)پاکستان کی جانب سے حملے کے خوف سے بھارت میں سول مشقوں کا اعلان کردیا گیا۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق مودی حکومت کے احکامات کے تحت ریاستوں اور مرکزی علاقوں میں کل سول ڈیفنس سیکیورٹی کی ایک اہم مشق کا انعقاد کیا جائے گا۔اگرچہ بھارتی حکومت کی جانب سے مختلف ریاستوں کے چیف سیکریٹریز کو بھیجے گئے احکامات میں پاک بھارت کشیدگی کا ذکر نہیں کیا گیا، تاہم اس حکم کی وقت کی مناسبت، خاص طور پر پہلگام حملے کے بعد پیدا ہونے والی کشیدگی کے دوران، اس بات کی واضح نشاندہی کرتی ہے کہ یہ مشق پاکستانی حملوں کے خوف اور حساس صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے کی...
---فائل فوٹو چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی نے کہا ہے کہ ضلعی عدلیہ میں ڈبل شفٹ متعارف کروانے جا رہے ہیں، جو عدالتی افسران رضاکارانہ 2 تا 5 کام کریں گے ان کی 50 فیصد تنخواہ بڑھائی جائے گی۔چیف جسٹس جسٹس یحییٰ آفریدی نے صحافیوں سے ملاقات کی، اس دوران گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آج کی ملاقات میں چین اور ترکیہ کے دورے کا بتانا چاہوں گا، جسٹس امین الدین، جسٹس شاہد وحید اور ضلعی عدلیہ کے 2 جج ساتھ تھے۔انہوں نے کہا کہ دورے کے دوران چینی سپریم پیپلز کورٹ کے چیف جسٹس سے ون آن ون ملاقات ہوئی تھی۔ان کا کہنا ہے کہ ملاقات میں انصاف کی فراہمی کےنظام میں ٹیکنالوجی کے استعمال پر...
مشہور پاکستانی یوٹیوبر رجب بٹ 45 دن بعد وطن واپس لوٹ آئے اور اپنے اہلخانہ کو سرپرائز دیا۔ اس موقع پر ان کے گھر والوں کی طرف سے جذباتی مناظر سامنے آئے جس کی ویڈیو یوٹیوبر نے اپنے چینل پر اپلوڈ کی ہے۔ یو ٹیوب پر اپلوڈ کیے گئے وی لاگ میں دیکھا جا سکتا ہے کہ رجب بٹ بغیر اطلاع دیے پاکستان اپنے گھر پہنچے تو ان کے والد ٹی وی دیکھ رہے تھے، انہوں نے بیٹے کو دیکھتے ہی گلے لگا لیا۔ رجب بٹ اپنی والدہ سے ملے تو ان کی آنکھوں سے بے اختیار آنسو جاری ہو گئے، اس موقع پر انہوں نے رجب بٹ اور ان کے دوستوں کا صدقہ بھی دیا۔ رجب بٹ کے...
حالیہ کشیدگی پر ترک صدر نے پاکستان کے شانہ بہ شانہ کھڑا رہنے کا اعلان کیا، عرفان صدیقی WhatsAppFacebookTwitter 0 6 May, 2025 سب نیوز اسلام آباد:پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینیٹ میں پارلیمانی پارٹی لیڈر اور خارجہ امور کی قائمہ کمیٹی کے سربراہ سینیٹر عرفان صدیقی کا کہنا ہے کہ برصغیر میں جاری حالیہ کشیدگی میں بھی صدر طیب اردوان نے کھل کر پاکستان کے شانہ بہ شانہ کھڑا رہنے کا اعلان کیا اور پاکستان کے موقف کی حمایت کی۔ پاکستانی نژاد ترک ہیرو ’’عبد الرحمٰن پشاوری‘‘ کی 100 سالہ برسی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا کہ پاکستان اور ترکیہ کے درمیان صدیوں پر محیط اخوت اور بھائی چارے کے اٹوٹ رشتے...
اسلام آباد: ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان کا کہنا ہے کہ انٹیلی جنس رپورٹس کے مطابق بھارت کی پاکستان کے خلاف ممکنہ فوجی کارروائی کا خطرہ موجود ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں پاک بھارت مسئلے پر بند کمرہ مشاورت میں ارکان نے کشیدگی میں اضافے پر گہری تشویش کا اظہار کیا۔ ارکان نے فوری طور پر تحمل اور کشیدگی میں کمی کی ضرورت پر زور دیا۔ شفقت علی خان نے کہا کہ سلامتی کونسل کی جانب سے فریقین پر بات چیت ، سفارت کاری کے ذریعے تنازعات کو حل کرنے پر زور دیا گیا، کئی اراکین نے مسئلہ کشمیر کو خطے کے عدم استحکام کی اصل جڑ قرار دیا۔ ارکان...
ویب ڈیسک: سپیکر سردار ایاز صادق کی زیر صدارت قومی اسمبلی کے اجلاس میں وزیر اطلاعات عطاتارڑ نے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان میں ہونے والی دہشتگردی کے تانے بانے بھارت سے ملتے ہیں، ملک کی سالمیت پر بھی سیاسی پوائنٹ اسکورنگ کی جا رہی ہے جو افسوسناک ہے۔ عطاتارڑ نے کہا کہ پاکستان میں آپس کے اختلافات سیاسی نوعیت کے ہیں جن کا دفاعی یا خارجہ پالیسی سے کوئی تعلق نہیں، دشمن نہ صرف مکار اور بدنیت ہے بلکہ بیوقوف بھی ہے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ میڈیا کو اُن مقامات پر لے جایا گیا جہاں بھارت دعویٰ کرتا رہا کہ دہشتگردوں کے کیمپ قائم ہیں، لیکن وہاں کچھ نہیں تھا۔ اسٹیٹ بینک نے شرح سود...
اسلام آباد:اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے بندہ کمرہ اجلاس میں بھارت کی جانب سے سندھ طاس معاہدے کی معطلی پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے مسئلہ کشمیر کے حل پر زور دیا ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق پاکستان کی درخواست پر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا بھارت، پاکستان مسئلے پر بند کمرہ اجلاس ہوا جس میں خطے کی بگڑتی ہوئی صورت حال، بڑھتی ہوئی کشیدگی اور بھارت کے غیر قانونی طور پر مقبوضہ جموں و کشمیر کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ترجمان کے مطابق سلامتی کونسل کے ارکان نے کشیدگی کو کم کرنے، فوجی محاذ آرائی، تنازعات سے بچنے اور مسائل کو پرامن طریقے سے حل کرنے کے لیے بات چیت اور سفارت کاری...
مشہور پاکستانی یوٹیوبر رجب بٹ 45 دن بعد وطن واپس لوٹ آئے، گھر والوں سے جذباتی ملاقات کی ویلاگ وائرل۔ ڈیجیٹل کریئیٹر اور معروف یوٹیوبر رجب بٹ 45 دن بعد وطن واپس پہنچ گئے۔ رجب بٹ کو حال ہی میں مذہب سے متعلق ایک تنازع کا سامنا کرنا پڑا تھا جس پر انہیں شدید عوامی تنقید اور ردعمل دیکھنے کو ملا جس کی وجہ سے وہ فوری طور پر پاکستان چھوڑ کر دبئی منتقل ہو گئے تھے۔ دبئی میں قیام کے دوران انہوں نے پاکستان میں اپنے خلاف مقدمے کی پیروی کی اور مداحوں سے معذرت بھی کی۔ کل رجب بٹ اچانک بغیر اطلاع پاکستان واپس آئے ہیں اور اپنے اہل خانہ کو سرپرائز کر دیا۔ رجب کی واپسی پر ان کے والد، والدہ اور اہلیہ...
وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ نے قومی اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس وقت سیاسی اختلافات کو پسِ پشت ڈال کر صرف پاکستان کی سالمیت پر توجہ دینے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں کسی سے نہیں لڑنا چاہتا، جو بھی پوچھے گا، اسے کہوں گا کہ عمران خان بھی اتنا ہی اچھا ہے جتنا ہمارا لیڈر، کیونکہ آج معاملہ صرف پاکستان کا ہے۔ عطا تارڑ نے کہا کہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں 9 لاکھ فوج کے باوجود پہلگام حملہ نہ روک سکا اور بغیر کسی ثبوت کے پاکستان پر الزام عائد کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ دشمن مکار بھی ہے، بدنیت بھی اور بے وقوف بھی، لیکن پاکستان متحد ہے اور...
وزیر داخلہ کی قطر کے وزیراعظم سے ملاقات، پاک بھارت کشیدگی پر پاکستان کا مؤقف پیش WhatsAppFacebookTwitter 0 6 May, 2025 سب نیوز وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے قطر کے وزیراعظم محمد بن عبدالرحمن الثانی سے ملاقات کی، جس میں انہوں نے خطے میں امن و استحکام، پاک بھارت کشیدگی اور حالیہ پہلگام واقعہ سے متعلق پاکستان کے اصولی اور واضح مؤقف سے آگاہ کیا۔ وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ بھارت کی جانب سے پہلگام واقعے پر لگائے گئے الزامات بے بنیاد اور غیر ذمہ دارانہ ہیں، جو خطے کے امن کے لیے سنگین خطرہ بن سکتے ہیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ پاکستان نے اس واقعے کی غیرجانبدارانہ تحقیقات کی پیشکش کی ہے، جو ہمارے...
ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے سندھ طاس معاہدے کی معطلی پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے پاکستان اور بھارت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ فوجی تصادم سے گریز کریں اور مسئلے کے حل کے لیے سفارتی راستہ اپنائیں ترجمان کے مطابق پاکستان کی درخواست پر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا بند کمرہ اجلاس منعقد ہوا جس میں خطے کی بگڑتی سکیورٹی صورتحال بھارتی اشتعال انگیزی اور 23 اپریل کی بھارتی کارروائیوں پر غور کیا گیا اجلاس میں کئی ارکان نے مسئلہ کشمیر کو جنوبی ایشیا میں کشیدگی کی بنیادی وجہ قرار دیا اور مطالبہ کیا کہ اس مسئلے کو اقوام متحدہ کی قراردادوں اور کشمیری عوام کی امنگوں کے...

سلامتی کونسل کا سندھ طاس معاہدے کی معطلی پر تحفظات کا اظہار، فوجی تصادم سے بچاؤ اور سفارتی راستے اپنانے پر زور
ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے سندھ طاس معاہدے کی معطلی پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے پاکستان اور بھارت پر فوجی تصادم سے بچاؤ اور سفارتی راستے اپنانے پر زور دیا ہے۔ترجمان دفترخارجہ کے مطابق پاکستان کی درخواست پر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا بھارت، پاکستان مسئلے پر بندکمرہ اجلاس ہوا جس میں خطےکی بگڑتی سکیورٹی صورتحال اور بھارتی اشتعال انگیزی پر غور ہوا۔ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق اجلاس میں یواین سلامتی کونسل ارکان نے کشیدگی پر گہری تشویش کا اظہار کیا اور فوجی تصادم سےبچاؤ اور سفارتی راستے اپنانے کی ضرورت پر زور دیا گیا۔ ترجمان دفتر خارجہ نے بتایا کہ کئی ارکان نے مسئلہ کشمیر کوعلاقائی عدم استحکام کی...
اسلام آباد: قومی اسمبلی کے اجلاس میں بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کے لیے پورا ایوان یک زبان ہوگیا۔ اسپیکر سردار ایاز صادق کی صدارت میں قومی اسمبلی کا اجلاس ہوا، جس میں اظہار خیال کرتے ہوئے پی ٹی آئی رہنما بیرسٹر گوہر نے کہا کہ انڈیا اور پاکستان دونوں ہمسایے ہیں، بار بار جنگ کی بات نہ کریں ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں کئی جنگیں ہوئیں لیکن انڈس واٹر ٹریٹی کے خلاف کچھ نہیں ہوا ۔ اس دفعہ پہلی بار مودی نے معاہدہ ختم کیا ۔ پاکستان اس معاملے کو عالمی عدالت انصاف میں لے جائے۔ بھارت نے کوئی مس ایڈونچر کیا تو پاکستان سخت ترین جواب دے گا ۔ بیرسٹر گوہر کا...
قومی اسمبلی اجلاس؛ بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینےکےلئے پورا ایوان یک زبان WhatsAppFacebookTwitter 0 6 May, 2025 سب نیوز اسلام آباد:قومی اسمبلی کے اجلاس میں بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کے لیے پورا ایوان یک زبان ہوگیا۔ اسپیکر سردار ایاز صادق کی صدارت میں قومی اسمبلی کا اجلاس ہوا، جس میں اظہار خیال کرتے ہوئے پی ٹی آئی رہنما بیرسٹر گوہر نے کہا کہ انڈیا اور پاکستان دونوں ہمسایے ہیں، بار بار جنگ کی بات نہ کریں ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں کئی جنگیں ہوئیں لیکن انڈس واٹر ٹریٹی کے خلاف کچھ نہیں ہوا ۔ اس دفعہ پہلی بار مودی نے معاہدہ ختم کیا ۔ پاکستان اس معاملے کو عالمی عدالت انصاف میں...
دہشت گردی کا الزام لگا کر پاکستان کو بدنام کرنا بھارتی پالیسی کا پرانا وطیرہ ہے لیکن ہر بار بھارتی میڈیا کا جھوٹ بے نقاب ہو جاتا ہے۔ ذرائع کے مطابق بھارتی وزیر خزانہ نرملا سیتھارامن کی صدر ایشیائی ترقیاتی بینک سے ملاقات کو پاکستان مخالف پروپیگنڈے کے طور پر استعمال کیا گیا، اس ملاقات کو بھارتی میڈیا نے پاکستان پر سفارتی دباؤ کی ’’کامیابی‘‘ قرار دیا۔ عالمی میڈیا کے سوالات پر بھارت کے گودی میڈیا کی خبر کو ہی جعلی قرار دے دیا گیا۔ بین الاقوامی میڈیا نے ملاقات کی سچائی پر سوالات اٹھائے تو مودی سرکار نے فوراً اسے ’’جھوٹی خبر‘‘ قرار دیا۔ سیاسی تجزیہ کار کے مطابق یہ رویہ بھارت کی دوغلی سفارت کاری اور جھوٹے بیانیے...
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے اپریل 2025 کے لیے ویمنز پلیئر آف دی منتھ ایوارڈ کے نامزد امیدواروں کا اعلان کردیا۔ نامزد کھلاڑیوں میں پاکستان ویمن ٹیم کی کپتان فاطمہ ثنا، ویسٹ انڈیز کی کپتان ہیلی میتھیوز اور اسکاٹ لینڈ کی کپتان کیتھرین بروس کا نام بھی شامل ہے۔ فاطمہ ثنا کو یہ اعزاز حاصل کرنے کیلئے ویسٹ انڈیز کی ہیلی میتھیوز اور اسکاٹ لینڈ کی کیتھرین بروس سے سخت مقابلے کا سامنا ہے، جنہوں نے گزشتہ ماہ لاہور میں منعقدہ ویمنز ورلڈ کپ کوالیفائر میں شاندار کارکردگی دکھائی۔ پاکستانی کپتان فاطمہ ثنا نے کوالیفائرز میں اپنی ٹیم کی ناقابل شکست مہم میں اہم کردار ادا کیا، انہوں نے شاندار اکانومی ریٹ 3.97 کے ساتھ 12 وکٹیں حاصل...
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستان نے کہا ہے کہ عالمی برادری فوری طور پر ذمہ داری کا مظاہرہ کرے،اس نے سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ اور سلامتی کونسل کی ثالثی کی حمایت کردینجی ٹی وی جیونیوز کے مطابق ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے سندھ طاس معاہدے کی معطلی پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے پاکستان اور بھارت پر فوجی تصادم سے بچا ؤ اور سفارتی راستے اپنانے پر زور دیا ہے۔ترجمان دفترخارجہ کے مطابق پاکستان کی درخواست پر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا بھارت، پاکستان مسئلے پر بندکمرا اجلاس ہوا جس میں خطے کی بگڑتی سکیورٹی صورتحال اور بھارتی اشتعال انگیزی پر غور ہوا۔ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق اجلاس میں یواین...
پہلگام حملے کے بعد پاک بھارت کشیدگی شدت اختیار کر گئی ہے جس کے اثرات عالمی فضائی سفر پر بھی پڑنے لگے ہیں دنیا کی کئی بڑی ایئر لائنز نے پاکستان کی فضائی حدود سے گزرنے سے گریز کا فیصلہ کر لیا ہے، جس کے نتیجے میں متعدد پروازیں متبادل روٹس اختیار کر رہی ہیں ذرائع کے مطابق لفتھانزا، امارات، برٹش ایئرویز، ایئر فرانس اور سوئس ایئر لائنز نے پاکستان کی فضائی حدود کا استعمال ترک کر دیا ہے۔ ان ایئر لائنز کی بھارت اور دیگر ممالک جانے والی پروازیں اب لمبے روٹس پر سفر کرنے پر مجبور ہیں، جس سے پروازوں کا دورانیہ بڑھ گیا ہے اور ایندھن کے اخراجات میں بھی اضافہ ہوا ہے۔ لفتھانزا ایئر نے باقاعدہ...
سفارتخانہ امریکا اسلام آباد - فوٹو: فائل ترجمان امریکی سفارتخانہ کا کہنا ہے کہ امریکی محکمہ خارجہ تمام ممالک کے لیے سفری ہدایات باقاعدگی سے اپڈیٹ کرتا ہے۔ٹریول ایڈوائزری سے متعلق جیو نیوز کے سوال پر ترجمان امریکی سفارتخانے نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ سفری ہدایات تازہ سیکیورٹی معلومات اور صورتِ حال کے جائزے کے بعد دی جاتی ہیں۔ترجمان کا کہنا ہے کہ پاکستان کے لیے امریکی سفری ہدایت نامہ آخری بار 7 مارچ 2025ء کو جاری کیا گیا۔ کشیدگی، دنیا کی بڑی ایئر لائنز نے پاکستانی فضائی حدود کا استعمال ترک کردیا کراچی لفتھانزا، امارات، سوئس ایئر، برٹش ایئر... واضح رہے کہ لفتھانزا، امارات، سوئس ایئر، برٹش ایئر ویز، ایئر فرانس سمیت دنیا کی کئی بڑی ایئر لائنز نے...
بھارت کی جانب سے پاکستان مخالف جھوٹے بیانیے اور سفارتی پراپیگنڈے کا ایک اور باب عالمی سطح پر بے نقاب ہو گیا۔ بھارتی وزیر خزانہ نرملا سیتھارامن کی ایشیائی ترقیاتی بینک (ADB) کے صدر سے ملاقات کو بھارتی میڈیا نے اپنی روایتی گودی صحافت کے تحت پاکستان کے خلاف سفارتی کامیابی کے طور پر پیش کیا، تاہم بین الاقوامی حلقوں نے اس بیانیے کو سراسر جھوٹا اور گمراہ کن قرار دیا۔ بھارتی میڈیا نے اس ملاقات کو پاکستان پر دباؤ ڈالنے اور اسے عالمی سطح پر تنہا کرنے کی مہم کے طور پر پیش کیا۔ لیکن جب عالمی میڈیا نے اس ملاقات کے پس منظر اور ایجنڈے پر سوالات اٹھائے تو بھارتی حکومت اور وزارتِ خارجہ نے فوراً ہی...
پاکستان نے بھارتی بری اور فضائی سرگرمیوں پر کڑی نظر رکھنے کے لیے پہلا لانگ رینج گراؤنڈ سرویلنس ریڈار AM350S کامیابی سے تیار کر لیا ہے یہ جدید ریڈار این آر ٹی سی اور بلیو سرج کے اشتراک سے تیار کیا گیا ہے جو ملک کے دفاعی شعبے میں ایک بڑی پیش رفت ہے یہ ریڈار 350 کلومیٹر کی دوری تک دشمن کی نقل و حرکت پر نظر رکھ سکتا ہے اور 60 ہزار فٹ کی بلندی پر پرواز کرنے والے طیارے کو بھی باآسانی شناخت کر سکتا ہے جبکہ 450 کلومیٹر کے دائرے میں توپوں ٹینکوں اور طیاروں سمیت دیگر عسکری ساز و سامان کی پہچان کی صلاحیت بھی رکھتا ہے یہ AM350S ایک ایسا جدید نظام ہے جو...
پہلگام فالس فلیگ آپریشن کے بعد بھارتی حکومت کی انتہا پسندانہ پالیسیوں نے ایک اور غیر انسانی رخ اختیار کیا جب دل کے عارضے میں مبتلا 2 معصوم پاکستانی بچوں کو علاج کے دوران ملک بدر کر دیا گیا۔ تاہم پاکستان کے چیف آف آرمی اسٹاف جنرل سید عاصم منیر نے فوری اقدام کرتے ہوئے بچوں کے مفت علاج کا بندوبست کرکے مثال قائم کردی۔ حیدر آباد (سندھ) کے رہائشی شاہد احمد اپنے 2 بچوں عبداللہ (9 سال) اور منسا (7 سال) کو دل کے پیدائشی عارضے کے علاج کے لیے 21 اپریل 2025 کو بھارتی شہر فرید آباد لے کر گئے تھے۔ شاہد احمد کہتے ہیں کہ22 اپریل کو بچوں کے ٹیسٹ ہوئے اور 23 اپریل کو سرجری کی...
راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن)بھارت کی جانب سے نام نہاد ”پہلگام فالس فلیگ آپریشن“ کے بعد ایک اور غیر انسانی قدم اٹھایا گیا، جب دل کے عارضے میں مبتلا دو پاکستانی بچوں کو علاج کے دوران ہی زبردستی بھارت سے نکال دیا گیا۔ تاہم، پاکستان نے اس ظلم کا بھرپور اخلاقی اور انسانی جواب دیا۔ آرمی چیف نے ان بچوں کے علاج کی ذمہ داری سنبھال لی ہے اور راولپنڈی کے معروف اے ایف آئی سی ہسپتال میں ان کا مفت اور معیاری علاج جاری ہے۔ نجی ٹی وی چینل آج نیوز کے مطابق سندھ کے شہر حیدرآباد رہائشی شاہد احمد نے بتایا کہ ’میرے دو بچے عبداللہ (9 سال) اور منسا (7 سال) پیدائشی طور پر دل کے عارضے میں...
پاکستان نے جو اس وقت طاقتور کونسل کا غیر مستقل رکن ہے پہلگام فالس فلیگ آپریشن کے بعد جوہری ہتھیاروں سے لیس دونوں ہمسایہ ممالک کی کشیدہ صورتحال پر سلامتی کونسل کا اجلاس بلانے کی درخواست کی تھی۔ اسلام ٹائمز۔ ہمسایہ جوہری طاقتوں بھارت اور پاکستان کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی کے دوران بین الاقوامی طور پر تسلیم شدہ حل طلب تنازعہ کشمیر کی وجہ سے، اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے بند کمرے کے اجلاس میں دونوں ملکوں پر ضبط و تحمل کا مظاہرہ کرنے اور مذاکرات پر زور دیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق پاکستان کی درخواست پر 15 ملکی سلامتی کونسل کے اجلاس کے بعد کونسل کی جانب سے کوئی بیان جاری نہیں کیا گیا۔ پاکستان نے جو اس...
— فائل فوٹو اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا ’پاکستان-بھارت مسئلہ‘ پر بند کمرہ اجلاس میں خطے کی بگڑتی سیکیورٹی صورتحال اور بھارتی اشتعال انگیزی پر غور کیا گیا جس اجلاس کے دوران فوجی تصادم سے بچاؤ کی ضرورت پر زور دیا گیا۔ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ بھارت کے یکطرفہ اقدامات اور جنگی بیانات پر پاکستان کی درخواست پر یہ اجلاس بلایا گیا تھا جس میں اقوام متحدہ سلامتی کونسل کے ارکان نے کشیدگی پر گہری تشویش کا اظہار کیا۔ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق اجلاس میں فوجی تصادم سے بچاؤ اور سفارتی راستے اپنانے کی ضرورت پر زور دیا گیا، کئی ارکان نے مسئلہ کشمیر کو علاقائی عدم استحکام کی بنیادی وجہ قرار...
فوٹو: فائل نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ بھارتی آبی دہشت گردی کے خلاف پوری قوت سے عالمی سطح پر آواز اٹھائی جائے۔ بھارت سے دوستی کے رجحانات ناقابلِ قبول ہیں: لیاقت بلوچنائب امیرِ جماعتِ اسلامی و سیکریٹری جنرل ملی یک جہتی کونسل لیاقت بلوچ کا کہنا ہے کہ کشمیریوں کی نسل پرستی پر سکوت اور بھارت سے دوستی کے رجحانات ناقابلِ قبول ہیں۔ نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان لیاقت بلوچ نے خیبر پختونخوا میں 40 ارب روپے کرپشن اسکینڈل پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کی صوبائی حکومت کو اس کا جواب دینا چاہیے۔دوسری جانب انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ تنخواہ دار اور پینشنرز پر ٹیکسز کا بوجھ کم...
پاک بھارت تنازع کے حوالے سے اقوامِ متحدہ سلامتی کونسل کے اہم اجلاس میں سلامتی کونسل اراکین کو بتایا گیا کہ پاکستان کے پاس انٹیلیجنس اطلاعات ہیں کہ بھارت پاکستان کے خلاف فوجی کارروائی کرسکتا ہے۔ ترجمان دفترِخارجہ کے مطابق اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل نے ایجنڈا آئٹم ’پاک بھارت سوال‘ پر گہرا غور و خوض کیا۔ اجلاس میں سکیورٹی کے ضِمن میں خطّے کی بگڑتی ہوئی صورتحال، پاکستان اور بھارت کے درمیان تناؤ کی شدید کیفیت اور مقبوضہ کشمیر کی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس پاکستان کی درخواست پر بُلایا گیا جس کا مقصد بھارت کی جانب سے یکطرفہ اقدامات اور اشتعال انگیز عوامی بیانات کا جائزہ لینا تھا جس کی وجہ سے پاک بھارت فوجی ٹکراؤ کا...
پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے اگلے ایڈیشن میں 8 ٹیمیں حصہ لیں گی۔ پی سی بی حکام کے مطابق پی ایس ایل کے اگلے ایڈیشن میں حیدرآباد، میرپور خاص، فیصل آباد اور سیالکوٹ میں سے دو ٹیمیں ہوسکتی ہیں۔ پی سی بی حکام نے قائمہ کمیٹی کو بریفنگ دی، چیئرمین پی سی بی اور سی ای او کی عدم موجودگی پر قائمہ کمیٹی نے برہمی کا اظہار کیا۔ پی ایس ایل کے چیف ایگزیکٹو سلمان نصیر نے کمیٹی کو بتایا، پاکستان ٹیم کی حالیہ کارکردگی پر لوگ اسٹیڈیم نہیں آرہے، ہر فارمیٹ کیلئے الگ الگ ٹیمیں بنانے پر غور کیا جارہا ہے۔ دوسری جانب کہا گیا ہے کہ پاکستان کی ویمن ٹیم کرکٹ ورلڈکپ میں شرکت کے...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 06 مئی 2025ء) اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل نمائندے عاصم افتخار نے منگل کے روز کہا کہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل (یو این ایس سی) کے اجلاس سے ملک کو وہ مقاصد بڑی حد تک حاصل ہوئے ہیں، جس کے لیے اس میٹنگ کی درخواست کی گئی تھی۔ واضح رہے کہ اسلام آباد نے بھارت کے زیر انتظام کشمیر کے پہلگام میں حملے کے بعد جنوبی ایشیا میں پائی جانے والی موجودہ کشیدگی پر بات کرنے کے لیے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا اجلاس طلب کیا تھا، جو پیر کی دیر رات ختم ہوا۔ یہ اجلاس بند دروازے میں ہوا، جس میں ارکان کو پاکستان نے صورتحال سے بریف...
اسلام آباد ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین ۔ 06 مئی 2025ء ) پاکستان نے پہلا لانگ رینج ریڈار ایجاد کرلیا جس کی مدد سے 450 کلومیٹر دور توپوں اور ٹینکوں پر نظر رکھی جاسکے گی۔ تفصیلات کے مطابق سرکاری ادارے این آر ٹی سی اور نجی کمپنی بلیو سرج کے اشتراک سے بھارتی افواج کی بری و فضائی سرگرمیوں پر نظر رکھنے کے لیے پاکستان کا پہلا لانگ رینج زمینی نگران ریڈار AM 350 S ایجاد کرلیا گیا ہے، جسے ٹرک پر نصب کرکے کہیں بھی لے جایا جاسکتا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ یہ بہترین دفاعی ہتھیار 350 کلومیٹر دور تک دشمن پر نظر رکھتا اور 60 ہزار فٹ بلند اڑتے طیارے کو شناخت کر سکتا ہے، 450 کلومیٹر...