2025-09-27@08:07:38 GMT
تلاش کی گنتی: 202
«نوید انور چودھری نے»:
(نئی خبر)
تحریک بیداری امت مصطفی کے سربراہ کا کہنا تھا کہ اسلامی دنیا کی خیانت اور بے حسی کے زخم خوردہ فلسطینی زبانِ حال سے یہ سوال کر رہے ہیں کہ آیا اس زمانے میں کوئی حیدرِ کرارؑ موجود ہے جو انہیں پنجۂ مرحب سے نجات دلا سکے۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ کانفرنس فلسطین و غزہ کے مظلوموں کی حمایت اور امتِ مسلمہ کو اتحاد، بصیرت اور جرات مندانہ قیادت کی ضرورت کا احساس دلانے کا مؤثر ذریعہ ثابت ہوگی۔ اسلام ٹائمز۔ ولادتِ باسعادت امیرالمومنین حضرت علیؑ اور یومِ تأسیس جامعہ عروۃ الوثقی کی مناسبت سے عظیم المقاصد کانفرنس بعنوان "بڑھ کے خیبر سے ہے معرکۂ غزہ و فلسطین" 14 جنوری کو منعقد ہوگی، جس کی صدارت علامہ سید...
بدین (نمائندہ جسارت)بدین کے قریب فتح آباد اکڑی جاگیر کے گاؤں عبداللہ میندھرو میں پنہور برادری کے مسلح افراد نے مال چوری کے الزام میں 50 سالہ محمد حسن میندھرو کو کلہاڑیوں کے وار کر کے قتل کر دیا۔ امیر شاہ سیم کے قریب محمد حسن میندھرو اپنے کھیت میں مویشی چرا رہا تھا کہ پنہور برادری کے افراد بشیر پنہور، داؤد پنہور وغیرہ نے اس پر حملہ کر کے اسے کلہاڑیوں کے وار کر کے شدید زخمی کر دیا اور ملزمان فرار ہو گئے۔ زخمی کو تشویشناک حالت میں گولارچی اسپتال لے جایا گیا جہاں سے زیادہ خون بہہ جانے سے زخمی شخص دم توڑ گیا۔ دوسری جانب پنہور برادری کے افراد کے ہاتھوں کلہاڑیوں کے وار کرکے قتل...