خاتون کا بچوں کے ہمراہ شوہر کے تشدد کیخلاف احتجاج
اشاعت کی تاریخ: 24th, January 2025 GMT
حیدرآباد (اسٹاف رپورٹر) قاسم آباد کی رہائشی مسمات ناہید نیاز بنت نواب خان نے اپنے بھائی امتیاز ویسر اور اپنے معصوم بچوں کے ہمراہ پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے الزام عائد کیا ہے کہ شوہر نیاز ویسر نشے کا عادی ہے بلا وجہ مجھ پر تشدد کرتا ہے، گزشتہ 3 دسمبر کی رات بھی مجھے لاٹھیوں سے تشدد کا نشانہ بنایا جس پر اپنے بچوں کے ہمراہ اپنی جان بچا کر قاسم آباد میں رہائش پذیر اپنے بھائی امتیاز ویسر کے گھر پناہ حاصل کی جس کے بعد شوہر نیاز ویسر نے ایس ایس پی آفس جیکب آباد کے شیٹ کلرک عبدالکریم عرف کرو ویسر کے ساتھ میرے بھائی امتیاز کے خلاف گڑھی یاسین تھانے میں دھمکیاں دینے کا جھوٹا مقدمہ درج کرا دیا جس کے بعد گڑھی یاسین تھانے کے ایس ایچ او خمیسو بروہی نے قاسم آباد میں میرے بھائی کے گھر پر چڑھائی کر کے میرے بھائی امتیاز ویسر کو تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے اپنے ساتھ گڑھی یاسین تھانے پر لے گئے، بعد میں میرا بھائی ضمانت پر آزاد ہو کر گھر پہنچا اور سال 2022ء میں بھی میرے بھائیوں امتیاز اور الطاف ویسر کو میرے شوہر نے گولیاں مار کر زخمی کیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ میرے شوہر نیاز ویسر اور عبدالکریم عرف کرو ویسر سے مجھے اور میرے بھائیوں کو جان کا خطرہ ہے۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: بھائی امتیاز میرے بھائی
پڑھیں:
پارلیمنٹ کیخلاف سازش کرنیوالے لیڈر اپنے گریبان میں جھانکیں، ایاز صادق
اسلام آباد(نیوزڈیسک) سردار ایاز صادق نے پارلیمنٹ کی بالادستی اور تحفظ کا واضح پیغام دے دیا۔اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے پارلیمنٹ کی بالادستی، آئین و قانون کے تحفظ کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے جمہوریت دشمن عناصر کو سخت پیغام دے دیا۔
اسپیکرقومی اسمبلی سردار ایاد صادق نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ پارلیمنٹ کی بالادستی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ جمہوریت اور ایوان کے خلاف ہر سازش کو ناکام بنایا جائے گا، اور سازش کرنے والے پہلے اپنے گریبان میں جھانکیں۔
سردار ایاز صادق کا کہنا تھا کہ بطور کسٹوڈین پارلیمنٹ کا تحفظ ان کی ذمہ داری ہے، اور پارلیمنٹ، آئین، قانون اور امن و امان پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہو سکتا۔ انہوں نے سخت مؤقف اختیار کرتے ہوئے کہا کہ پارلیمنٹ کو جعلی کہنے کا ڈرامہ اب نہیں چلے گا، جبکہ ایوان میں بیٹھ کر اسی کے خلاف سازش کرنے والے ریاست کے دشمن ہیں۔