2025-10-04@19:53:04 GMT
تلاش کی گنتی: 205

«وینٹیج گیمز»:

(نئی خبر)
    لاہور: مغلپورہ کے علاقے میں خاتون کو فائرنگ کرکے قتل کرنے والے ملزمان باپ اور بیٹا کو گرفتار کر لیا گیا۔ ڈی آئی جی انویسٹی گیشن ذیشان نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے پولیس ٹیم کو فوری ملزمان کو گرفتار کرنے کا ٹاسک دیا تھا۔ انچارج انویسٹی گیشن تھانہ مغلپورہ وقاص احمد نے پولیس ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ پولیس کے مطابق معمولی تلخ کلامی پر خاتون شہری مصباح کو فائرنگ کرکے بےدردی سے قتل کرنے والے ملزمان کو گرفتار کر کے آلہ قتل برآمد کر لیا گیا، گرفتار ملزمان میں شیراز اور اس کا بیٹا عبدالرحمان شامل ہے۔ انچارج انویسٹی گیشن مغلپورہ وقاص احمد کے مطابق ملزمان خاتون مصباح کو قتل...
    کوالالمپور : آئی سی سی ویمنز انڈر 19 ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے حوالے سے پاکستان ویمنز انڈر 19 کرکٹ ٹیم کا آج آسٹریلیا کے خلاف وارم اپ میچ ہوگا۔ یہ میچ سلنگور ٹرف کلب گراؤنڈ میں مقامی وقت کے مطابق سہ پہر اڑھائی بجے شروع ہوگا۔   پاکستان کی ویمنز کرکٹ ٹیم کل جوہور روانہ ہوگی اور ان کا پہلا میچ 18 جنوری کو امریکہ کے خلاف ہوگا۔ پاکستان نے پہلے وارم اپ میچ میں نائجیریا کو 11 رنز سے شکست دی تھی۔ آئی سی سی ویمنز انڈر 19 ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 18 جنوری سے ملائشیا میں شروع ہو رہا ہے۔
    فائل فوٹو۔ بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کے خلاف توشہ خانہ ٹو کیس کے حوالے سے ایف آئی اے نے عدالتی معاونت کے لیے جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم تشکیل دے دی۔ اس حوالے سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق ڈائریکٹر فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) اسلام آباد زون کی ہدایت پر ٹیم تشکیل دی گئی۔ نوٹیفکیشن کے مطابق جے آئی ٹی میں 2 افسران اینٹی کرپشن سرکل سے شامل کیے گئے ہیں، جے آئی ٹی کی سربراہی اسسٹنٹ ڈائریکٹر سی بی سی واجد حسین کریں گے، جبکہ سب انسپکٹر کاشف ریاض اعوان اور شمس خان ٹیم کا حصہ ہوں گے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق جے آئی ٹی عدالت کی کیس سے متعلق حقائق پر معاونت کرے گی۔
    لاہور(نیوز ڈیسک)پاکستان سپر لیگ( پی ایس ایل) کے دسویں ایڈیشن کا پلیئرز ڈرافٹ آج ہو گا، ایونٹ کی 6 فرنچائزز اپنی اپنی ٹیمیں تشکیل دیں گی۔ پاکستان سپر لیگ کے 10 ویں ایڈیشن کا ڈرافٹ آج حضوری باغ لاہور میں ہوگا، تمام 6 فرنچائززپلاٹینم، ڈائمنڈ ،گولڈ، سلور، ایمرجنگ اور سپلی منٹری کیٹیگری میں کھلاڑیوں کا انتخاب کرکے اسکواڈز کو حتمی شکل دیں گی۔ پاکستان سپر لیگ کے دسویں ایڈیشن کے ڈارفٹ کے لیے دنیا بھر سے معروف کرکٹرز نے رجسٹریشن کرا رکھی ہے ۔نیوزی لینڈ کے کین ولیمسن، ڈیرل مچل، ٹم ساؤتھی، مارک چیپ مین ، آسٹریلیا کے ڈیوڈ وارنر،عثمان خواجہ،میتھیو شارٹ ، شان ایبٹ جبکہ انگلینڈ کے جیسن روئے ، ایلکس ہیلز، زیک کرولی، بنگلا دیش کے مستفیض الرحمان...
    وقاص احمد : 14 تھانوں کے انچارج انویسٹی گیشن تبدیل ,عبدالمنان افتخار انچارج قائد اعظم انڈسٹریل اسٹیٹ تعینات,محمد جاوید انچارج انویسٹی گیشن تھانہ نو لکھا مقرر, خالد یعقوب ٹبی سٹی ،عامر افضل انچارج تھانہ رنگ محل تعینات۔ نوٹیفکیشن کے مطابق سب انسپکٹر انچارج تھانہ رنگ محل ،سب انسپکٹر محمد زمان خان انچارج انویسٹی گیشن تھانہ ڈیفنس بی ،سب انسپکٹر عبدالرحمٰن بٹ انچارج انویسٹی گیشن تھانہ قلعہ گجر سنگھ تعینات کردیئے گئے ۔انسپکٹر دوست محمد انچارج انویسٹی گیشن تھانہ نولکھا سے کلوز انویسٹی گیشن ہیڈ کوارٹرز، ابوذر امجد انچارج انویسٹی گیشن تھانہ اچھرہ سےکلوزانویسٹی گیشن ہیڈکوارٹرز کردیئے گئے ۔سب انسپکٹر یاسر بشیر،سب انسپکٹر منیر اور انسپکٹرسیدآفتاب احمد کلوز انویسٹی گیشن ہیڈ کوارٹرز مقرر کردیا گیا ۔ سب انسپکٹر عباس الحسن انچارج...