2025-10-05@21:10:57 GMT
تلاش کی گنتی: 313

«لاہور سفاری زو»:

(نئی خبر)
    لاہور(نیوز ڈیسک)لاہور میں 200 سے زائد مقامات پر فری وائی فائی سروس فراہم کر دی گئی۔سیف سٹی نے پنجاب کے 11 اضلاع میں مفت وائی فائی سروس فراہم کردی ہے، 270 وائی فائی ہاٹ اسپاٹس سے شہریوں کو انٹرنیٹ کی فراہمی کی جارہی ہے۔ لاہور، قصور، ناننکانہ صاحب، شیخوپورہ، سیالکوٹ، گجرات، جہلم، اٹک، ساہیوال، اوکاڑہ اور مری کے اہم مقامات پر مفت وائی فائی سروس دستیاب ہوگی۔ ترجمان سیف سٹیز کے مطابق اب تک 13 ملین سے زائد صارفین نے 265 ٹی بی ڈیٹا استعمال کیا، شہری مفت وائی فائی سروس سے استفادہ کر کے اپنی روزمرہ زندگی کو آسان بنا رہے ہیں۔ ترجمان سیف سٹیز نے کہا کہ وزیر اعلیٰ کے احکامات پر پنجاب کو ڈیجیٹل صوبہ بنا رہے...
    صوبائی دارالحکومت لاہور میں راستہ دینے پر کار سوار نے سکول بس پر فائرنگ کر دی،خوش قسمتی سے سکول بس میں کوئی طالب علم نہیں تھا، پولیس کے مطابق جنوبی چھاﺅنی کے علاقے میں کار سوارنے راستہ نہ دینے گاڑی روک کر نجی سکول کی بس پر دو فائر کر دئیے اور موقع سے فرار ہوگیا ،واقعہ ڈرائیونگ کے دوران کار سوار اور بس کے ڈرائیور کے درمیان تکرار کے نتیجے میں پیش آیا۔ بس طلباء سکول لانے اورلے جانے کا کام کرتی ہے۔بس پر فائرنگ کے وقت کوئی طالب علم اس میں موجود نہیں تھا ۔واقعہ کی اطلاع ملنے پر پولیس کی نفری جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور شواہد اکھٹے کرلئے ۔پولیس کا کہنا ہے کہ سی سی...
    لاہور: مغلپورہ کے علاقے میں خاتون کو فائرنگ کرکے قتل کرنے والے ملزمان باپ اور بیٹا کو گرفتار کر لیا گیا۔ ڈی آئی جی انویسٹی گیشن ذیشان نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے پولیس ٹیم کو فوری ملزمان کو گرفتار کرنے کا ٹاسک دیا تھا۔ انچارج انویسٹی گیشن تھانہ مغلپورہ وقاص احمد نے پولیس ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ پولیس کے مطابق معمولی تلخ کلامی پر خاتون شہری مصباح کو فائرنگ کرکے بےدردی سے قتل کرنے والے ملزمان کو گرفتار کر کے آلہ قتل برآمد کر لیا گیا، گرفتار ملزمان میں شیراز اور اس کا بیٹا عبدالرحمان شامل ہے۔ انچارج انویسٹی گیشن مغلپورہ وقاص احمد کے مطابق ملزمان خاتون مصباح کو قتل...
    ویب ڈیسک: لاہور میں کار سوارنے راستہ نہ ملنے پرسکول بس پر فائرنگ کردی،واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔  پولیس کے مطابق واقعہ بیدیاں روڈ کے قریب پیش آیا سکول بس ڈرائیوراور کارسوار میں راستہ نہ دینے پر تکرار ہوئی جس کے بعد کار سوار نے بس پر دو گولیاں فائر کیں جو ٹائر کے قریب لگیں۔   پولیس کے مطابق سکول بس میں کوئی طالب علم موجود نہیں تھا، واقعہ میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، پولیس نے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کرکے تفتیش شروع کردی۔ شب معراج پر تین روزہ عام تعطیل کا اعلان
    اندھا دھند فائرنگ سے 6 شہریوں کو قتل کرنے والا ڈاکو اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ میں مارا گیا۔لاہور پولیس کے مطاب ڈاکو رفیق زیر حراست تھا، جسے برآمدگی کےلیے لے جایا جارہا تھا کہ نشتر کالونی کے علاقے میں ملزم کے ساتھیوں نے پولیس پر فائرنگ کردی۔ترجمان لاہور پولیس کے مطابق ملزم رفیق فائرنگ کے تبادلے میں اپنے ہی ساتھیوں کی گولی لگنے سے ہلاک ہوگیا۔پولیس ترجمان کے مطابق ملزم لاہور، شیخوپورہ اور قصور پولیس کو سنگین جرائم کی وارداتوں میں مطلوب تھا، جو 6 شہریوں کو اندھا دھند فائرنگ کرکے قتل کرچکا تھا۔پولیس ترجمان کے مطابق ملزم نے شہری کو قتل کرنے کے بعد لاش کے بدلے ورثاء سے 25 لاکھ روپے کا مطالبہ تھا اور رقم...
    لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 جنوری2025ء)لاہور ہائیکورٹ نے بانی پی ٹی آئی سمیت قیدیوں کے بنیادی حقوق کے نفاذ کیلئے دائر درخواست پر سماعت کے دوران آئی جی جیل خانہ جات کی جانب سے رپورٹ عدالت میںپیش کر دی گئی ،عدالت نے رپورٹ کی کاپی درخواست گزار کے وکیل کو فراہم کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے سماعت 28 جنوری تک ملتوی کردی۔لاہور ہائیکورٹ کی چیف جسٹس مس عالیہ نیلم نے ایڈووکیٹ آمنہ لیاقت کی درخواست پر سماعت کی۔درخواست گزارخاتون آمنہ لیاقت اور عبداللہ ملک پیش ہوئے ۔(جاری ہے) اسسٹنٹ ایڈووکیٹ جنرل وقاص عمر نے آئی جی جیل خانہ جات کی جانب سے رپورٹ پیش کی۔چیف جسٹس نے استفسار کیا درخواست گزار کے وکیل اظہر صدیق...
    پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے پاکستان، نیوزی لینڈ اور جنوبی افریقہ کے درمیان سہ ملکی ون ڈے کرکٹ سیریز ملتان سے لاہور اور کراچی منتقل کر دی ہے، تینوں ٹیموں کے درمیان اب تمام میچز لاہور اور کراچی میں کھیلے جائیں گے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق چیمپیئنز ٹرافی 2025 کے پاکستان میں انعقاد کی تیاریوں کے سلسلے میں ملتان اسٹیڈیم کے تعمیراتی کام کے باعث پاکستان، جنوبی افریقہ اور نیوزی لینڈ کے درمیان سہ فریقی سیریز کے تمام میچز ملتان سے لاہوراور کراچی منتقل کر دیے گئے ہیں۔ پی سی بی کے مطابق تینوں ٹیموں کے درمیان اب یہ میچز لاہور کے قذافی اسٹیڈیم اور کراچی کے نیشنل بینک اسٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے۔ قذافی اسٹیڈیم، جو...
    لاہور: پنجاب پولیس نے لاہوربارایسوسی ایشن انتخابات کے دوران فائرنگ کرنے کا مقدمہ درج کرکے متعدد  وکلا  کو حراست  میں لے لیا۔ پولیس زرائع  کے مطابق زیرحراست متعددوکلا کو شورٹی بانڈز پر رہا کردیا گیا، فائرنگ کرنے کا مقدمہ ایس ایچ او مزنگ رائے آصف جبار کی مدعیت میں درج کیا گیاْ۔ ایف آئی آر کے متن کے مطابق وکلا اور انکے ساتھیوں نے جیت کی خوشی میں اندھا دھند فائرنگ کی، مقدمہ میں سلیم، جنید، خضرحیات، شہریار، زاہد، رضوان، سفیان سمیت 8 ملزمان کو نامزد کیا گیا۔ پولیس کے مطابق ملزمان سے پسٹل، ممنوعہ بور کلاشنکوف اور گولیاں برآمد ہوئیں، موبائل فوٹجیز کی مدد سےدیگر ملزمان کی گرفتاری کے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔  
    فاران یامین: لاہور سمیت  پنجاب کے مختلف علاقوں میں ڈسٹرکٹ بار الیکشن کے دوران کامیاب وکلاء کے حامیوں نے ہوائی فائرنگ کرکے جشن منایا جبکہ پولیس خاموش تماشائی بنی رہی۔ انتخابی نتائج کے بعد جیتنے والے وکلاء کے حمایتیوں نے علاقے میں شدید فائرنگ کی، جس کے دوران نعرے بازی بھی کی گئی۔ فائرنگ کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر منظر عام پر آئیں جس میں واضح طور پر وکلاء کو ہوائی فائرنگ کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔ کرک: انڈس ہائی وے پر ٹریفک حادثہ،12 افراد جاں بحق اس کے علاوہ منڈی بہاؤالدین میں کامیاب وکلا کے حمایتیوں نے ہوائی فائرنگ کی، جس کے باعث علاقے میں گولیوں کی تڑتڑاہٹ سنائی دینے لگی۔ اس دوران پولیس خاموش تماشائی بنی...
    لاہور: لاہور ہائیکورٹ میں سوشل میڈیا پلیٹ فارمز جیسے یوٹیوب، فیس بک، انسٹاگرام اور ٹک ٹاک پر فوری پابندی لگانے کی درخواست دائر کی گئی ہے۔ اس درخواست میں وفاقی حکومت اور پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کو فریق بنایا گیا ہے۔ درخواست گزار کا مؤقف ہے کہ ملک میں یوٹیوب چینلز بلیک میلنگ اور غیر اخلاقی مقاصد کے لیے استعمال ہو رہے ہیں۔ ان کے مطابق، غیر اخلاقی مواد اپ لوڈ کر کے ویوز اور آمدنی کمائی جا رہی ہے، جبکہ ان پلیٹ فارمز پر کسی بھی قسم کی ویڈیو بغیر کسی لائسنس کے اپ لوڈ کی جا سکتی ہے۔ درخواست میں مزید کہا گیا ہے کہ سوشل میڈیا پر جعلی ویڈیوز کا رجحان عام ہو چکا...
     لاہور ہائیکورٹ میں شہری اسلم کی جانب سے ایک درخواست دائر کی گئی ہے، جس میں یوٹیوب، فیس بک، اور ٹک ٹاک جیسے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر فوری پابندی عائد کرنے کی استدعا کی گئی ہے۔ یہ درخواست ایڈووکیٹ ندیم سرور کے ذریعے جمع کرائی گئی ہے، جس میں وفاقی حکومت اور پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کو فریق بنایا گیا ہے۔درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ پاکستان میں سوشل میڈیا کا غلط استعمال عام ہو چکا ہے۔ ہر دوسرا فرد یوٹیوب چینل چلا رہا ہے اور اسے بلیک میلنگ اور غیر اخلاقی مواد کے فروغ کے لیے استعمال کر رہا ہے۔ درخواست گزار کے مطابق، غیر اخلاقی ویڈیوز اپ لوڈ کرکے ویوز حاصل کیے...
    لاہور(نیوز ڈیسک)لاہور میں الیکٹرک بسوں کے افتتاح کی حتمی تاریخ سامنے آگئی۔ وزیر ٹرانسپورٹ پنجاب بلال اکبر خان کا کہنا ہے کہ پندرہ فروری سے لاہور میں الیکٹرک بسوں کا افتتاح کیا جائیگا،فیزٹو میں مزید پانچ سو بسیں رواں سال چودہ اگست کو فلیٹ میں شامل ہوں گی۔ وزیر ٹرانسپورٹ پنجاب کا کہنا ہےکہ الیکٹرک بسیں20جنوری تک کراچی پہنچ جائیں گی،بسوں کی چارجنگ کےلیے لاہور میں 3اسٹیٹ آف دی آرٹ ٹرمینلز تیارہورہےہیں،گرین ٹائون،جناح ٹرمینل اور ریلوے اسٹیشن پر جدیدالیکٹرک چارجنگ اسٹیشنز وٹرمینلزبنائےجارہےہیں،جناح ٹرمنل پر300بسویں کی کپسٹی کاٹرمنلز بنایا جا رہاہے۔ پی ایس ایل10؛ سابق کپتان سرفراز، شعیب ملک کِس کیٹیگری کا حصہ ہیں؟
    فائل فوٹو۔ لاہور میں پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں زیرحراست ملزم ہلاک ہوگیا۔ پولیس ترجمان کے مطابق فائرنگ کے تبادلے میں قتل، ڈکیتی اور گاڑیاں چھیننے کی وارداتوں میں ملوث زیرحراست ملزم اعظم علی ہلاک ہوگیا۔ پولیس ترجمان کے مطابق اے وی ایل ایس صدر کی ٹیم ملزم کو برآمدگی کیلئے رائے ونڈ لےکر جا رہی تھی کہ نامعلوم ملزمان نے زیرحراست ملزم کو چھڑوانے کیلئے پولیس پر فائرنگ کی۔پولیس ترجمان کے مطابق فائرنگ کے دوران گولیاں لگنے سے ملزم اعظم علی شدید زخمی ہوگیا اور اسپتال منتقلی کے دوران راستے میں ہی دم توڑ گیا۔ پولیس ترجمان کے مطابق ہلاک ملزم قتل، ڈکیتی اور گاڑیاں چھیننے کے 207 سے زائد مقدمات میں مطلوب تھا۔