2025-11-20@09:25:07 GMT
تلاش کی گنتی: 342

«لاہور سفاری زو»:

(نئی خبر)
    لاہور(نیوز ڈیسک)وہ جب ملتان، کراچی اور لاہور کے اسٹیڈیم میں بیٹنگ کیلئے اُترتا ہے تو ہجوم دیکھنے والا ہوتا ہے، سابق کرکٹر سابق ٹیسٹ کرکٹر سہیل تنویر نے بابراعظم کو پاکستان کرکٹ کا ‘سب سے بڑا برانڈ، اسٹار’ قرار دیدیا۔ سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر گفتگو کرتے ہوئے سابق کرکٹر سہیل تنویر نے بابراعظم کی مقبولیت پر بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ وہ جب ملتان، کراچی اور لاہور کے اسٹیڈیم میں بیٹنگ کیلئے اُترتا ہے تو ہجوم دیکھنے والا ہوتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بابراعظم نے اپنی فارم اور مسلسل پرفارمنس سے مقام بنایا ہے، انکے انٹرنیشنل کرکٹ میں بڑھتے فالوورز کو دیکھ کر خوشی ہوتی ہے۔ سہیل تنویر نے لاہور قلندرز کے خلاف بابراعظم کی اننگز کی...
    بھارتی ہائی کمیشن نے پاکستان کی جانب سے ناپسندیدہ قرار دیے گئے اپنے سفارتی عملے کی واہگہ بارڈر کے راستے بھارت واپسی کے لیے حکومت پاکستان کو تحریری درخواست کردی، جس میں ان کے لاہور سے واہگہ بارڈر کے ذریعے سفر کی اجازت مانگی گئی ہے۔نجی ٹی وی کے مطابق پاکستان نے بھارتی سفارت کاروں کو لاہور کے سفر کی اجازت دے دی۔سفارتی ذرائع کے مطابق بھارت کی جانب سے تحریری درخواست میں وزارت خارجہ سے اجازت مانگی گئی کہ پاکستان کی جانب سے ناپسندیدہ قرار دیے گئے سفارت کاروں کو لاہور کے ذریعے واہگہ بارڈر کے راستے واپس بھارت جانے کے لیے سفر کی اجازت دی جائے۔حکومت پاکستان کی جانب سے اجازت ملنے کے بعد بھارت کے ناپسندیدہ قرار...
    لاہور(اوصاف نیوز)گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہور فاطمہ اکرم کو ایچ ای سی انٹروارسٹی 2025 میں خواتین کی ویٹ لفٹنگ میں 101 کلو گرام کی ریکارڈ لفٹ کے ساتھ پہلا گولڈ میڈل جیت لیا۔ ۔ اس تاریخی فتح پر وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد عمر چوہدری نے طالبہ فاطمہ اکرم کو مبارکباد پیش کی۔ فضائی حدود بند: بھارت سے یورپ، امریکہ جانے والی کئی پروازیں متاثر
    لاہور: سندر میں کار سوار فیملی پر فائرنگ کے نتیجے میں خاتون سمیت 6 افراد زخمی ہو گئے۔  واقعہ کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے جبکہ پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے 4 ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے۔ پولیس کے مطابق زخمی ہونے والوں میں حاجی نواز، ان کی اہلیہ حاجن کلثوم، بیٹا ندیم نواز، بھائی ملک ناصر، سیکورٹی گارڈ شاہد عباس اور اویس محمود شامل ہیں۔  دو زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے جنہیں فوری طور پر طبی امداد کے لیے جناح ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ ترجمان ڈی آئی جی آپریشنز کے مطابق فائرنگ کا واقعہ گزشتہ شب پیش آیا جب حاجی نواز اپنی فیملی کے ہمراہ گاڑی میں سوار تھے۔ ایف...
    لاہور: چاہ میراں میں ورکشاپ کے سامنے گاڑی کھڑی کرنے سے منع کرنے پر جھگڑے کے دوران مسلح افراد نے ورکشاپ مالکان پر دھاوا بول دیا اور فائرنگ کر دی۔ ملزمان سرعام پستول تھام کر مارکیٹ میں دندناتے رہے جبکہ ملزمان کے تشدد سے دو افراد زخمی ہوگئے۔ واقعے کی موبائل ویڈیو اور کلوز سرکٹ فوٹیج سامنے آگئی جس ملزمان کو اسلحہ لے کر دھاوا بولتے دیکھا جا سکتا ہے۔ پولیس کے مطابق واقعے کا مقدمہ باپ بیٹوں سمیت 7 نامزد افراد کے خلاف درج کر لیا گیا، ملوث ملزمان کی گرفتاری کی کوششیں جاری ہیں۔
    اسلام آباد+ لاہور+ راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے +خبر نگار خصوصی + سٹاف رپورٹر+نوائے وقت رپورٹ) وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ بچوں کے محفوظ مستقبل کیلئے پولیو کا خاتمہ ضروری ہے۔ حکومت ملک سے پولیو کے مکمل خاتمے کے لیے ایک جامع اور مربوط حکمت عملی پر عمل پیرا ہے۔ وزیراعظم نے ان خیالات کا اظہار اسلام آباد میں انسداد پولیو کی 7 روزہ قومی مہم کے آغاز کے موقع پر کیا۔ وزیراعظم نے بچوں کو قطرے پلا کر انسداد پولیو مہم کا باضابطہ آغاز کیا۔ وزیراعظم نے کہا کہ بچوں کے محفوظ مستقبل کیلئے پولیو کا خاتمہ ضروری ہے۔ 21 تا 27 اپریل جاری رہنے والی انسداد پولیو مہم کے دوران پولیو ورکرز کی سکیورٹی کے...
    ویب ڈیسک: قومی ایئر لائنز (پی آئی اے) نے آذربائیجان کے شہر باکو کیلئے پروازوں کا آغاز کر دیا، لاہور سے پہلی فلائٹ 174 مسافروں کو لے کر روانہ ہوگئی۔ علامہ اقبال انٹر نیشنل ایئر پورٹ لاہور سے پی آئی اے کی پرواز 159 نے باکو کیلئے اڑان بھر لی، جس میں 174مسافر سوار تھے، پہلے مرحلے میں لاہور اور باکو کے درمیان ہفتہ وار 2 پروازیں چلائی جا رہی ہیں۔ پرواز کی روانگی سے قبل لاہورایئرپورٹ کے بین الاقوامی روانگی لاؤنج میں خصوصی تقریب ہوئی، جس میں کیک کاٹا گیا، تقریب میں وزیر دفاع خواجہ آصف، آزربائیجان کے سفیر خضر فرہادیو، سیکرٹری ڈیفنس میجر جنرل عامر اشفاق کیانی، ڈی جی پاکستان ائرپورٹس اتھارٹی سمیر سعید سمیت ائر پورٹ  مینجر...
    — فائل فوٹو لاہور ہائی کورٹ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر پابندی کے خلاف درخواستیں سماعت کے لیے مقرر کر دیں۔ لاہور: ایکس کی بندش کیخلاف درخواست پر سماعت 8 اپریل کو مقررلاہور ہائی کورٹ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس کی بندش کے خلاف درخواست سماعت کے لیے مقرر کر دی۔ چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ جسٹس عالیہ نیلم کی سربراہی میں 3 رکنی فل بینچ درخواستوں پر سماعت کرے گا۔ ہائی کورٹ کا 3 رکنی بینچ 24 اپریل کو درخواستوں پر سماعت کرے گا۔اس موقع پر ببنچ نے اٹارنی جنرل کو بھی طلب کیا ہے۔
    لاہور: شاہدرہ کے علاقے میں دیرینہ دشمنی کے باعث دو گروپوں، عمر گروپ اور ذیشان گروپ کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ تین افراد زخمی ہو گئے۔ پولیس کے مطابق فائرنگ کے نتیجے میں جاں بحق ہونے والے شخص کی شناخت منیر کے نام سے ہوئی ہے۔ زخمی ہونے والوں میں شاہ زین، وقاص اور عظیم شامل ہیں، جنہیں فوری طور پر طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹروں نے بتایا کہ ان کی حالت خطرے سے باہر ہے۔ واقعے کے فوراً بعد پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے دو نامزد ملزمان عمر اور طیب کو گرفتار کر لیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار افراد...
    لاہور میں کرائم کنٹرول ڈپارٹمنٹ اور ڈاکوؤں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں ملزم ہلاک ہوگیا۔پولیس کے مطابق ملزم فائرنگ تبادلے میں اپنے ہی ساتھیوں کی گولیاں لگنے سے ہلاک ہوا۔کرائم کنٹرول ڈپارٹمنٹ کی ٹیم ملزم کو برآمدگی کے لیے گجرپورہ لے جارہی تھی۔پولیس کا کہنا ہے کہ ہلاک ملزم بچوں کے اغواء، زیادتی اور چوری جیسے سنگین جرائم میں اشتہاری تھا۔
    پاکستان میں بین الاقوامی فاسٹ فوڈ چینز پر حملوں کے الزام میں 170سے زائد افراد گرفتار WhatsAppFacebookTwitter 0 18 April, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)پاکستان میں گذشتہ چند روز کے دوران مختلف شہروں میں بین الاقوامی فاسٹ فوڈ چینز کے ایف سی کے خلاف پرتشدد حملوں کے الزام میں 170سے زائد افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔ روئٹرز کے مطابق پولیس نے کم از کم 11ایسے واقعات کی تصدیق کی۔خبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابق پاکستان کے بڑے شہروں جن میں کراچی، لاہور اور اسلام آباد سمیت دیگر شامل ہیں، میں پولیس نے کم از کم 11 ایسے واقعات کی تصدیق کی ہے جن میں مظاہرین نے ڈنڈوں سے لیس ہو کر کے ایف سی کی مختلف...
    لاہور میں شہری کورونا وائرس کی علامات والے فلو سے بڑی تعداد میں متاثر ہو رہے ہیں اور ہر گھر کے 3 سے 4 افراد فلو میں مبتلا ہیں۔ پلومونولوجسٹ ڈاکٹر عرفان کے مطابق لاہور میں 35 فیصد مریض فلو، نزلہ، زکام اور بخار کے رپورٹ ہو رہے ہیں۔ ڈاکٹر عرفان کے مطابق مریضوں میں کوویڈکی علامات آرہی ہیں، فلو ایک سے دوسرے مریض کو لگ رہا ہے، فلو والے مریض ماسک لازمی پہنیں۔ ڈاکٹر عرفان کا کہنا ہےکہ فلو میں اینٹی بائیوٹک کھانےکی ضرورت نہیں، بخار اور اینٹی الرجک دوائی لیں اور آرام کریں۔ ڈاکٹر عرفان کے مطابق فلو 3 سے 4 دنوں میں ٹھیک ہوجاتا ہے۔
    لاہور: ملیر جیل کراچی میں خود کشی کرکے اپنی زندگی کا خاتمہ کرنے والے بھارتی ماہی گیر کی لاش لاہور کے واہگہ بارڈر پر بھارتی حکام کے حوالے کردی گئی، ماہی گیر کی لاش ایدھی فاؤنڈیشن کے ذریعے کراچی سے واہگہ بارڈر پہنچائی گئی۔ بھارتی ریاست اترپردیش سے تعلق رکھنے والے 48 سالہ ماہی گیر گیراو گزشتہ 4 سال سے کراچی کی ملیر جیل میں قید تھا، جنہیں سمندری حدود کی خلاف ورزی پر گرفتار کیا گیا تھا۔ ایدھی فاؤنڈیشن کے مطابق بھارتی ماہی گیر نے ملیر جیل میں خودکشی کرلی تھی اور 15 اپریل کو کراچی کے جناح پوسٹ گریجویٹ میڈیکل سینٹر(جے پی ایم سی) میں اس کا پوسٹ مارٹم کرکے لاش ایدھی فاؤنڈیشن کے حوالے کی...
    لاہور: سندر سے اغواء ہونے والی امریکن نیشنل لڑکی کو ضلع جھنگ سے بحفاظت بازیاب کروا کر ملزم کو گرفتار کرلیا۔ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کے نوٹس پر اغواء ہونے والی لڑکی کو بحفاظت بازیاب کروا لیا گیا۔ ڈی آئی جی انویسٹی گیشن سید ذیشان رضا نے پولیس ٹیم کو لڑکی کی بحفاظت بازیابی کا ٹاسک دیا تھا، ضلع جھنگ سے بازیاب ہونے والی 14سالہ مغویہ لڑکی فاطمہ زہرہ کو والدین کے سپرد کر دیا گیا ہے۔ انچارج ایس ایس او آئی یو کے مطابق گرفتار ملزم حسن معصوم لڑکی فاطمہ زہرہ کو ورغلا پھسلا کر اپنے ساتھ لے گیا تھا، سندر پولیس ٹیم نے لڑکی کو ضلع جھنگ سے بازیاب کروا کر ملزم حسن کو گرفتار...
    سی ای او لاہور قلندرز عاطف رانا نے کہا ہے کہ اگر ماحول خراب ہوگا تو ٹیلنٹ پرفارمینس نہیں دے پائے گا، بابراعظم، شاہین آفریدی نے ان ہی گراؤنڈز میں پرفارمینس دی، چند میچز میں قومی کھلاڑی پرفارمینس نہ دے پائیں تو عجیب باتیں ہوتی ہیں۔ راولپنڈی میں عاطف رانا نے صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ڈائریکٹر پی ایس ایل سلمان نصیر لوو ہیں، ایکس والا فیکٹر پی ایس ایل میں لائے ہیں، اگر سلمان نصیر ایکس فیکٹر نہ لاتے تو مینار پاکستان نہ بھرتا اور ڈرافٹ تقریب کامیاب نہ ہوتی۔ ان کا کہنا تھا کہ لاہور قلندرز کی مقبولیت میں جیو نیوز کا ہاتھ ہے، جیو نیوز نہ ہوتا تو لاہور قلندرز نہ ہوتا۔...
    —فائل فوٹو لاہور ہائی کورٹ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر پابندی کے خلاف درخواستیں سماعت کے لیے مقرر کر دیں۔لاہور ہائی کورٹ کا 3 رکنی فل بینچ 17 اپریل کو درخواستوں پر سماعت کرے گا۔ سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر پابندی قومی سلامتی کی وجہ سے ہے، عطا تارڑوفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ سوشل میڈیا پلیٹ فارم ”ایکس“ پر پابندی غیر اعلانیہ نہیں۔ چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ جسٹس عالیہ نیلم 3 رکنی فل بینچ کی سربراہ  ہیں۔لاہور ہائی کورٹ کے فل بینچ نے اٹارنی جنرل پاکستان کو طلب کر رکھا ہے۔
    لاہور میں موٹر سائیکل سواروں نے فائرنگ کرکے خاتون کو قتل کردیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ کا واقعہ کرول گھاٹی انڈر پاس پر پیش آیا، جہاں موٹر سائیکل پر سوار ملزمان نے  فائرنگ  کرکے خاتون کو نشانہ بناتے ہوئے قتل کردیا۔خاتون موٹر سائیکل رکشہ پر جا رہی تھی، رکشہ ڈرائیور کے مطابق حملہ آوروں کی تعداد 2 تھی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ خاتون کی دوسری شادی تھی شبہ ہے کہ شوہر نے قتل کیا، خاتون کا آج شوہر سے جھگڑا ہوا تھا، مبینہ ملزم فرار ہے۔
    خیبرپختونخوا کے ضلع صوابی میں پیشی پر آنے والے دو افراد کو عدالت کے باہر فائرنگ کر کے قتل کردیا گیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق صوابی میں  یارحسن لاہور روڈ پر عدالت میں پیشی پر تاریخ پیشی پر آئے موٹر سائیکل سواروں پر دیرینہ دشمنی پر مخالفین نے فائرنگ کر کے قتل کردیا۔ مقتولین کی شناخت 78 سالہ جمالدار اور 22 سالہ عبدالاحد کے ناموں سے ہوئی۔ مقتول کے بیٹے اور بھائی محمد ہارون کی مدعیت میں  تھانہ لاہور میں ایف آئی آر درج کرلی گئی ہے جس میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ وہ بدھ کے روز اپنے 78 سالہ والد جمالدار، سلطنت خان اور اس کے 22 سالہ بیٹے عبدالاحد کے ہمراہ تاریخ پیشی  پر عدالت گئے۔ عدالتی پیشی کے بعد...
    پاکستان سپر لیگ (PSL X) کے دسویں ایڈیشن کا آغاز جمعہ 11 اپریل کو راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں ایک شاندار افتتاحی تقریب کے ساتھ ہونے والا ہے۔ یہ بھی پڑھیں:کیا آئی سی سی اپنا موبائل کرکٹ گیم متعارف کرانے کی خواہش پوری کرسکے گا؟ یہ پہلا موقع ہے جب یہ شہر پاکستان کے پریمیئر T20 ٹورنامنٹ کی افتتاحی تقریب کی میزبانی کرے گا۔ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے مطابق، افتتاحی تقریب شام 7 بجے شروع ہوگی، جس کے بعد دفاعی چیمپئن اسلام آباد یونائیٹڈ اور 2 مرتبہ ٹائٹل حاصل کرنے والی لاہور قلندرز کے درمیان افتتاحی شب 8:30 بجے ہوگا۔ 6 ٹیموں پر مشتمل یہ ٹورنامنٹ 4 راولپنڈی، کراچی، لاہور اور ملتان میں کھیلا جائے گا، جبکہ...
     اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) چیف جسٹس یحییٰ آفریدی  نے سپریم کورٹ میں 9 مئی 2023ء کے پرتشدد واقعات سے متعلق مقدمات کی سماعت کے دوران کہا ہے کہ درست ہے ضمانت کے فیصلوں میں بعض عدالتی فائنڈنگ درست نہیں۔ سپریم کورٹ نے 9 مئی سے متعلق کیس میں اے ٹی سی راولپنڈی کے جج سے مقدمات منتقلی کی اپیلیں نمٹا دیں۔ چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے ریمارکس دئیے کہ ہائیکورٹ کے اختیار میں مداخلت نہیں کرنا چاہتے۔ عدالت نے ضمانت منسوخی اپیلوں پر وکیل پنجاب حکومت کو غور کرنے کی ہدایت کی۔ چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے ریمارکس دئیے کہ درست ہے ضمانت کے فیصلوں میں بعض عدالتی فائنڈنگ درست نہیں، ٹرائل کورٹ کو تین ماہ میں ٹرائل کاروائی مکمل...
    کاہنہ میں شادی کی تقریب میں ہوائی فائرنگ سے بچے کے  زخمی ہونے  کے معاملے کا ڈی آئی جی آپریشنز نے نوٹس لے لیا  جس کے بعد مقدمہ درج کرکے ملزم کو گرفتار کرلیا گیا۔ رپورٹ کے مطابق ترجمان ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران نے بتایا کہ کاہنہ پولیس نے واقعہ میں ملوث ملزم حسیب کو گرفتار کر لیا، 12 سالہ مزمل اپنے چچا کے ساتھ کشمیر پتی روڈ پر جا رہا تھا۔ ترجمان ڈی آئی جی آپریشنز نے کہا کہ ملزم حسیب نے فائرنگ کی جس سے بچہ زخمی ہوا، زخمی بچے کو طبی امداد کیلئے اسپتال منتقل کردیا گیا۔  ترجمان پولیس نے کہ ملزم حسیب سے اسلحہ بھی برآمد کر لیا گیا، مقدمہ درج کر کے ملزم کو انویسٹیگیشن ونگ کے...
    — فائل فوٹو لاہور ہائی کورٹ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس کی بندش کے خلاف درخواست سماعت کے لیے مقرر کر دی۔چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ جسٹس عالیہ نیلم کی سربراہی میں 3 رکنی فل بینچ سماعت کرے گا۔ لاہور : دفعہ 144 کے نفاذ کے طریقہ کار کیخلاف 7 اپریل کو سماعت مقررلاہور ہائی کورٹ میں دفعہ 144 کے نفاذ کے طریقہ کار کے خلاف درخواستیں سماعت کے لیے مقرر ہوگئی۔ بینچ کے دیگر 2 ارکان میں جسٹس فاروق حیدر اور جسٹس علی ضیاء باجوہ شامل ہیں۔سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر پابندی کے خلاف دائر کردہ درخواست پر لاہور کی عدالت میں 8 اپریل کو سماعت ہو گی۔
    لاہور ہائی کورٹ — فائل فوٹو لاہور ہائی کورٹ میں دفعہ 144 کے نفاذ کے طریقہ کار کے خلاف درخواستیں سماعت کے لیے مقرر ہو گئی۔ پنجاب میں دفعہ 144 نافذ، ہر قسم کا اسلحہ لے کر گھومنے پر مکمل پابندی8 فروری کو عام انتخابات میں سیکیورٹی خطرات کی اطلاعات ہیں، دہشتگردی کے علاوہ امیدواروں میں لڑائی جھگڑے کے بھی امکانات ہیں، محکمہ داخلہ پنجاب ہائی کورٹ آفس نے درخواستیں 7 اپریل کو سماعت کے لیے مقرر کرنے کی کاز لسٹ جاری کر دی۔لاہور ہائی کورٹ نے اس ضمن میں اٹارنی جنرل اور ایڈووکیٹ جنرل کو معاونت کے لیے طلب کیا ہے۔
    ویب ڈیسک: لاہور کے علاقے چوہنگ میں بارات کی آمد سے چند گھنٹے قبل دلہن کو  پُراسرار انداز میں فائرنگ کرکے قتل کر دیا گیا۔ پولیس کے مطابق عزیز کالونی میں رات 3 بجے تک23 سالہ عائشہ کی مہندی کی تقریب جاری رہی لیکن صبح اس کی لاش بیڈ پر پڑی تھی، اسے سرمیں گولی مار کر قتل کیا گیا۔ عائشہ کی اپنے ماموں زاد فلک شیر سے پسند کی شادی ہو رہی تھی۔ اہل خانہ کا کہنا ہےکہ نامعلوم افراد نےگھر میں گھس کرلڑکی کو قتل کیا تاہم پولیس نےمقتولہ کے بھائی دلاور اور بہنوئی عرفان کو حراست میں لےکر تفتیش شروع کر دی ہے۔ چئیرمین پی سی بی کاسابق کرکٹر  فاروق حمید کے انتقال پرافسوس کا اظہار...
    لاہور: ڈولفن اسکواڈ نے مغلپورہ میں گھریلو ناچاقی کے باعث بیوی، سالے اور 6 سالہ بچے کو فائرنگ سے زخمی کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا۔ ڈولفن فورس کو کال موصول ہوئی تھی کہ ایک شخص نے فائرنگ کرکے بیوی، بچے اور سالے کو زخمی کر دیا ہے۔ ڈولفن ٹیم فوری ریسپانس کرتے ہوئے موقع پر پہنچ گئی اور ملزم کو گرفتار کر لیا۔ ملزم کی فائرنگ سے شمائلہ، خرم اور عثمان زخمی ہوئے، جنہیں مقامی اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ ترجمان ڈولفن کے مطابق ملزم چاند عرف بیلا کے قبضے سے پستول برآمد کر کے اسے تھانہ مغلپورہ کے حوالے کر دیا گیا۔ ایس پی ڈولفن شاہ میر خالد کی جانب سے ڈولفن ٹیم کو بروقت کارروائی پر...
    لاہور: اکبری گیٹ پولیس نےخاتون کی 15 کی کال پر فوری ریسپانس کرتے ہوئے اسلحے کے زور پر تشدد اور ہوائی فائرنگ کرنے والے 5 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ پولیس کے مطابق ملزمان نے گلی میں کھڑے لڑکے پر تشدد کیا اور رکنے پر خواتین کے ساتھ بھی بدتمیزی کی اور ہراساں کرنے کے لیے فائرنگ کرتے رہے۔ اکبری گیٹ پولیس نے فائرنگ کی کال پر فوری ریسپانس کرتے ہوئے ملزمان کو اسلحہ سمیت گرفتار کر لیا۔ گرفتار ملزمان میں شہزاد، علی، احمد، ہارون اور حمزہ شامل ہیں جن کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔ ایس ایچ او ہاشم گیلانی کے مطابق واقعے میں ملوث دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لیے ریڈ کیے جا رہے ہیں۔...
    لاہور: عید کے موقع پر لاہور سفاری زو اور چڑیا گھر سمیت صوبے بھر کے وائلڈ لائف پارکس اور چڑیا گھروں میں عملے کی چھٹیاں منسوخ کر دی گئیں۔ پنجاب وائلڈ لائف کے ڈائریکٹر پراجیکٹ مدثر حسن کے مطابق لاہور سفاری زو، لاہور چڑیا گھر اور دیگر مقامات پر عملے کی چھٹیاں منسوخ کر دی گئی ہیں، جبکہ تیاریوں کا زیادہ تر زور لاہور سفاری پارک پر دیا جا رہا ہے۔ عید کے دوران سفاری پارک میں وائلڈ لائف سے متعلق آگاہی کے لیے پلے کیا جائے گا اور روزانہ چار شوز منعقد کیے جائیں گے، جبکہ دیگر تفریحی سرگرمیاں بھی جاری رہیں گی۔ مدثر حسن نے مزید بتایا کہ اس بار سفاری پارک میں فوڈ کورٹس کھلی...
    قومی ٹی ٹوئنٹی کپ کے فائنل میچ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے لاہور بلوز نے ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔ اطلاعات کے مطابق حسین طلعت کی زیر قیادت لاہور بلوز نے  قومی ٹی ٹوئنٹی کپ جیت لیا۔ گزشتہ روز اقبال اسٹیڈیم فیصل آباد  میں کھیلے گئے فائنل میں ٹیم نے پشاور کو  9  وکٹ سے  شکست دے دی۔ تفصیلات کے مطابق ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے پشاور نے 9 وکٹ پر 110 رنز اسکور کیے۔ ٹیم کی امیدیں ایونٹ میں تین سنچریاں بنانے والے صاحبزادہ فرحان سے وابستہ تھیں، وہ ایک چوکے اور ایک چھکے کی مدد سے 17 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے جس کے نتیجے میں پشاور کی ٹیم بڑا اسکور بنانے سے قاصر رہی۔ کپتان...
    ایران سے آئے حفاظ، قاری محمود متولی، قاری محسن حسینی، قاری عبدالوحید جعفرزادہ، قاری خانصاحب بہنام، قاری زین العابدین مظفری اور دیگر موجود تھے۔ جنہوں نے خوبصورت تلاوت کلام پیش کرکے سماں باندھ دیا۔ ایرانی حفاظ کرام نے اللہ تعالیٰ کے نام بھی خوبصورت انداز میں پیش کئے۔ تقریب کے اختتام پر ایرانی حفاظ کرام کو شیلڈز پیش کی گئیں اور ان کے آمد پر ان کا شکریہ ادا کیا گیا۔ اسلام ٹائمز۔ مسجد و امام بارگاہ حسینیہ واشنگ لائن لاہور میں محفل نور القرآن کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں ایرانی حفاظ کرام نے پُرنور تلاوت اور اسماء الحسنیٰ سنا کر سماں باندھ دیا۔ محفل کی صدارت علامہ علی مہدی کاظمی نے کی جبکہ محمد باقر خان اور ثقلین...
    لاہور میں کاہنہ پولیس نے فائرنگ کرنے والے سیکیورٹی گارڈ کو گرفتار کر لیا۔ سیکیورٹی گارڈ کی فائرنگ سے چار افراد زخمی ہوئے تھے۔ ذرائع کے مطابق ملزم اور مضروب افراد لین ٹیکسٹائل فیکٹری میں کام کرتے تھے۔ملزم اور زخمیوں کے مابین جھگڑا ہوا جس پر ملزم نے فائرنگ کی۔فائرنگ کی زد میں آکر راشد، اسرار، عثمان اور قربان زخمی ہوئے جنہیں اسپتال منتقل کر دیا گیا ۔ ملزم شاذاب سے پستول برآمد کرنے کے بعد مقدمہ درج کرتے ہوئے انویسٹیگیشن کے حوالے کر دیا گیا۔ ایس پی ماڈل ٹاؤن اخلاق اللہ تارڑ نے ایس ایچ او کاہنہ و ٹیم کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ قانون کو ہاتھ میں لینے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں۔
    لاہور: پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے بلوچستان اور خیبرپختونخوا کے امن و امان پر خصوصی توجہ دینے اور قومی معاملات پر اتفاق رائے پیدا کرنے کو ناگزیر قرار دے دیا ہے۔ لاہور میں گورنر ہاؤس پنجاب میں خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے بلوچستان اور خیبرپختونخوا کی صورت حال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پوری قوم اور تمام جماعتوں کو دہشت گردوں سے مقابلے کیلیے متحد ہونا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ تمام جماعتوں کو ملک و قوم کیلیے ایک جگہ پر جمع ہونا ہوگا، اپوزیشن کو سیاست کرنی ہے تو وہ عوامی ایشوز پر بات کرے کیونکہ اب وقت ہے کہ ملکی مفادات کیلیے اجتماعی فیصلے کیے جائیں۔ بلاول بھٹو نے...
    لاہور: غزہ میں امریکی تعاون سے جاری اسرائیلی دہشت گردی اور فلسطینیوں کی نسل کشی کے خلاف ملک بھر میں یوم احتجاج منایا گیا۔ ملک کے مختلف شہروں میں نماز جمعہ کے بعد جماعت اسلامی کی جانب سے احتجاجی مظاہرے منعقد ہوئے جس میں شہریوں کی کثیر تعداد نے شریک ہوکر اپنا پر امن احتجاج ریکارڈ کرایا۔ لاہور میں جماعت اسلامی کے تحت مسجد شہدا سے امریکی سفارت خانے تک مارچ کیا گیا جس میں ہزاروں افراد نے شریک ہوکر امریکا اور اسرائیلی دہشت گردی کی پر زور مذمت کی۔ اس موقع پر سفارت خانے کے باہر کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے نمٹنے کیلئے پولیس کی بھاری نفری بھی موجود تھی۔ امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم...
    لاہور: شاہدرہ ٹاؤن میں نادرا کے ڈپٹی منیجر ویجیلنس ملک اعجاز پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کر دی۔   ایف آئی آر کے مطابق ملک اعجاز جب اپنے آبائی گھر پہنچے تو دو نامعلوم افراد نے انہیں دھمکیاں دینا شروع کر دیں۔ جان بچا کر وہ گھر میں داخل ہوئے تو حملہ آور فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہو گئے۔ ایف آئی آر میں مزید کہا گیا ہے کہ ملزمان نے دھمکی دی کہ اگر کسی ایجنسی یا ادارے کو ان کے بارے میں معلومات فراہم کیں تو انہیں زندہ نہیں چھوڑا جائے گا۔   ملک اعجاز کے بیان کے مطابق انہوں نے قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ مل کر مافیاز اور انسانی اسمگلروں کے خلاف کارروائیاں...
    سٹی42: یوم شہادت حضرت علیؓ کے موقع پر پنجاب پولیس نے سکیورٹی پلان فائنل کر لیا۔ ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق مجالس و عزاداری جلوسوں کے شرکا کی چیکنگ کے لئے 1971 میٹل ڈٹیکٹرز، 457 واک تھرو گیٹس استعمال کئے جائیں گے، سیف سٹیز اتھارٹی، ضلعی انتظامیہ کے کیمروں کی مدد سے عزاداری جلوسوں اور مجالس کی مسلسل مانیٹرنگ کی جائے گی، لاہور سمیت پنجاب بھر میں کیٹیگری اے کے 27 عزاداری جلوس برآمد، 62 مجالس منعقد ہونگی، سینٹرلپولیس آفس میں قائم مرکزی کنٹرول اینڈ مانیٹرنگ روم سے تمام تر سرگرمیوں کی نگرانی کی جائے گی۔ خبردار ! رات گئے تک جاگنا اچھا نہیں۔۔ انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کا کہنا ہے یوم شہادت حضرت...
    لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔19 مارچ ۔2025 ) لاہور ہائی کورٹ نے قراردیاہے کہ قتل کا واقعہ تاخیر سے پولیس کو رپورٹ کرنے کا فائدہ ملزم کو ہو گا لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شہرام سرور چوہدری اور جسٹس سردار اکبر ڈوگر پر مشتمل دو رکنی بنچ نے ملزم واصف کی اپیل پر 16 صفحات پر مشتمل تحریری فیصلہ جاری کر دیا ہے جسٹس سردار اکبر ڈوگر نے 16 صفحات پر مشتمل فیصلہ تحریر کیا اور قانونی نکتہ طے کیا.(جاری ہے) جسٹس سردار اکبر ڈوگر نے فیصلے میں لکھا کہ ملزم واصف سعید سمیت دیگر پر 2018 میں قتل سمیت دیگر دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا، ٹرائل کورٹ نے 2021 میں تین شریک ملزموں کو بری جبکہ ملزم...
    لاہور: لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں سی ایم فری وائی فائی سروس کے دائرہ کار کو مزید بڑھا دیا گیا ہے۔ لاہور میں مفت وائی فائی سروس کے مقامات کی تعداد 200 سے بڑھا کر 230 کر دی گئی ہے، جبکہ اس سروس کو جدید ٹیکنالوجی وائی فائی 6 پر منتقل کر دیا گیا ہے۔   ترجمان کے مطابق وائی فائی 6 ٹیکنالوجی کی بدولت صارفین کو مزید تیز اور مستحکم انٹرنیٹ کی سہولت میسر ہوگی۔ سیف سٹیز اتھارٹی کی جانب سے پنجاب کے 11 اضلاع میں 300 مقامات پر مفت وائی فائی کی سہولت فراہم کی جا رہی ہے۔   یہ سروس لاہور، قصور، ننکانہ صاحب، شیخوپورہ، سیالکوٹ، گجرات، جہلم اور اٹک میں فعال ہے،...
    لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 مارچ2025ء)لاہور ہائیکورٹ نے قانونی نکتہ طے کرتے ہوئے کہا ہے کہ قتل کا واقعہ تاخیر سے پولیس کو رپورٹ کرنے کا فائدہ ملزم کو ہو گا۔لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شہرام سرور چودھری اور جسٹس سردار اکبر ڈوگر پر مشتمل دو رکنی بنچ نے ملزم واصف کی اپیل پر 16 صفحات پر مشتمل تحریری فیصلہ جاری کر دیا۔جسٹس سردار اکبر ڈوگر نے 16 صفحات پر مشتمل فیصلہ تحریر کیا اور قانونی نکتہ طے کر دیا۔جسٹس سردار اکبر ڈوگر نے فیصلے میں لکھا کہ ملزم واصف سعید سمیت دیگر پر 2018 میں قتل سمیت دیگر دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا۔ٹرائل کورٹ نے 2021 میں تین شریک ملزموں کو بری جبکہ ملزم...
    علی ساہی:  وزیر اعلیٰ پنجاب کے حکم پر فری وائی فائی سروس کا دائرہ کار مزید وسیع کر دیا گیا ہے جس کے تحت لاہور سمیت پنجاب کے مختلف اضلاع میں وائی فائی کی فراہمی میں اضافہ کیا گیا ہے۔  تفصیلات کے مطابق  لاہور میں فری وائی فائی کی فراہمی کے مقامات 200 سے بڑھا کر 230 کر دیے گئے ہیں۔لاہور میں فری وائی فائی سروس کو جدید ٹیکنالوجی، وائی فائی 6 پر منتقل کر دیا گیا ہے۔وائی فائی 6 ٹیکنالوجی کی بدولت صارفین کو مزید تیز اور مستحکم انٹرنیٹ سروس ملے گی۔پنجاب کے دیگر 11 اضلاع میں سروس 300 پوائنٹس پر مفت وائی فائی سروس فعال کی گئی ہے۔لاہور، قصور، ننکانہ صاحب، شیخوپورہ، سیالکوٹ، گجرات، جہلم، اور اٹک میں...
    صدر آصف زرداری کا پنجاب میں پیپلز پارٹی کی مقبولیت بڑھانے کیلئے نیا فارمولا لانے کا فیصلہ WhatsAppFacebookTwitter 0 17 March, 2025 سب نیوز لاہور (سب نیوز)صدر مملکت آصف علی زرداری نے دورہ لاہور میں پنجاب میں پاکستان پیپلز پارٹی کو متحرک کرنے کے لیے ہدایات جاری کر دی ہیں۔تفصیلات کے مطابق صدر آصف زرداری کی جانب سے صوبہ پنجاب میں زیادہ عہدیدار نامزد کرکے پاکستان پیپلز پارٹی کی پنجاب میں مقبولیت بڑھانے کا نیا فارمولا لانے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ نئے تنظیم سازی پلان کے تحت بڑے شہروں میں ضلعی کمیٹیاں ختم کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے، نئے پلان کے اطلاق کی ابتدا لاہور سے کی جائے گی۔ذرائع کے مطابق نئی تنظیم...
    لاہور(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔17 مارچ 2025)صوبائی دارالحکومت لاہور سمیت صوبے بھر میں وی آئی پی کلچر کے خاتمے کیلئے پنجاب پولیس نے آگاہی مہم شروع کر دی، گاڑیوں پر پولیس لائٹس، سائرن اور فینسی نمبر پلیٹس لگانا ممنوع قرار دیدیاگیا، سیکورٹی سکیورٹی خطرات پرصرف پولیس کی اجازت سے 2 نجی گارڈ رکھنے کی اجازت ہوگی،میڈیا رپورٹس کے مطابق پولیس حکام کاکہنا ہے کہ مہم کے تحت کالے شیشوں اور اسلحے کی نمائش پر بھی پابندی عائد کر دی گئی ہے۔پولیس حکام کے مطابق پہلے دو ہفتے آگہی مہم کے بعد کریک ڈاﺅن کا آغاز کیا جائے گا۔شہریوں سے گزارش ہے کہ قوانین کی پاسداری کرکے مہذب شہری ہونے کا ثبوت دیں۔حکام نے عوام سے یہ اپیل بھی کی ہے کہ...
    لاہور( نیوزڈیسک)پنجاب حکومت نے تاریخی ورثے کی بحالی اور اسے محفوظ کرنے کیلئے لاہور اتھارٹی فار ہیری ٹیج ریوائیول ( لہر ) قائم کر دی ، جس کے پیٹرن انچیف نواز شریف ہونگے۔مسلم لیگ ن کے صدر میاں نوازشریف اور وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت اجلاس میں لاہور اتھارٹی فار ہیری ٹیج قائم کر دی گئی ، لاہور کے تاریخی مقامات سے تجاوزات کی نشاندہی اور ہٹانے پر اتفاق ہوا۔ اجلاس کے دوران لاہور میں انڈر گراؤنڈ پارکنگ کے لئے شہر کے 5 مقامات کی نشاندہی کر لی گئی جبکہ نیلا گنبد کی اصل صورت بحال کرنے کے لئے تجاویز اور سفارشات کا جائزہ لیا گیا۔شاہی قلعہ،مقبرہ جہانگیر و نور جہاں، شالا مار باغ، کامران کی بارہ...
    لاہور کے تھانہ ہیر کے علاقے میں نامور کرکٹ اسٹار بیٹسمین کامران اکمل اور عمر اکمل  کے والد کے فارم ہاؤس پر چوری کی بڑی واردات  کرتے ہوئے چور دن دہاڑے 5 لاکھ مالیت کا سولر اتار کر فرار ہو گئے۔ رپورٹ کے مطابق چور مرکزی دروازے کا کنڈا توڑ کر فارم ہاوس میں داخل ہوئے، چور دن دہاڑے 5 لاکھ مالیت کا سولر اتار کر فرار ہو گئے۔ والد کامران اکمل نے کہا کہ سولر سسٹم کل لگوایا آج چور لے گیے جب کہ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ واقعہ کا مقدمہ درج، تفتیش جاری ہے۔ واقعے کی اطلاع ملنے کے بعد ہئیر پولیس فوری جائے وقوعہ پر پہنچی، حکام کا کہنا تھا کہ ملزمان کو سی سی ٹی وی کیمروں اور...
     برکی روڈ پر سی ٹی ڈی پولیس نے مبینہ مقابلے کے بعد ایک خودکش بمبار کو گرفتار کر لیا۔ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق خفیہ اطلاع پر 2 دہشتگردوں کی گرفتاری کیلئے برکی کے نواح میں چھاپہ مارا گیا تو ملزمان نے فائرنگ شروع کردی، کراس فائرنگ میں ایک خودکش دہشتگرد پکڑا گیا جب کہ دوسرا زخمی حالت میں فرار ہو گیا۔ترجمان نے  بتایا کہ گرفتار دہشتگرد سے خودکش جیکٹ، سیفٹی فیوز وائر اور بارودی مواد برآمدکیا گیا جب کہ فرار ہونے والے دہشتگرد کی تلاش کے لیے سرچ آپریشن شروع کردیا گیا ۔ترجمان کے مطابق خودکش دہشتگرد کی شناخت حافظ شمس کے نام سے ہوئی ہے جو بلوچستان کا رہائشی ہے  اور لاہورمیں بڑے حملے کی منصوبہ بندی کر...
    برکی روڈ کے قریب سی ٹی ڈی اور دہشت گردوں کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا، کالعدم تنظیم کا خودکش حملہ آور گرفتار کر لیا گیا۔ دہشت گرد سے خودکش جیکٹ، سیفٹی فیوز وائر اور بارودی مواد برآمد کر لیا گیا۔ اسلام ٹائمز۔ برکی روڈ کے قریب سی ٹی ڈی اور دہشت گردوں کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا، کالعدم تنظیم کا خودکش حملہ آور گرفتار کر لیا گیا۔ فائرنگ تبادلے کے دوران پکڑے جانے والے کالعدم تنظیم کے خودکش حملہ آور کا ساتھی زخمی حالت میں فرار ہوگیا، دہشت گرد سے خودکش جیکٹ، سیفٹی فیوز وائر اور بارودی مواد برآمد کر لیا گیا، خودکش بمبار کی بلوچستان کے رہائشی حافظ شمس کے نام سے شناخت ہوئی۔ ...
    بیجنگ انڈر پاس میں نجی سیکیورٹی کمپنی کے گارڈ کی شہری پر براہ راست فائرنگ کے واقعے پر محکمہ داخلہ پنجاب نے کمپنی کے خلاف محکمانہ کارروائی کا آغاز کر دیا۔ یہ بھی پڑھیں: لاہور میں فائرنگ کرنے والے نجی گارڈز کس کی سیکیورٹی کررہے تھے؟ پولیس کا اہم بیان سامنے آگیا محکمہ داخلہ پنجاب کے ترجمان کے مطابق اونکس سیکیورٹی اینڈ مینجمنٹ سروسز کو شوکاز نوٹس جاری کرتے ہوئے اس کے دفاتر عارضی طور پر سیل کر دیے گئے۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی کمپنی پر ’پرائیویٹ سکیورٹی کمپنیز (ریگولیشن اینڈ کنٹرول) (ترمیم) ایکٹ 2004‘ ضابطے کی پابندی لازم تھی۔ محکمہ داخلہ پنجاب کے ترجمان نے کہا کہ ضابطے کے مطابق سیکیورٹی کمپنی کسی ایسے شخص کو گارڈ نہیں...
    لاہور(نیوز ڈیسک)گزشتہ روز لاہور میں کینال روڈ پر بیجنگ انڈر پاس پر نجی سیکیورٹی گارڈز کی جانب سے شہری پر تشدد اور فائرنگ کرنے کا واقعہ پیش آیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی اور صارفین ملزمان کو سزا دینے کا مطالبہ کرنے لگے۔ اب اس حوالے سے ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران نے بات کرتے ہوئے بتایا ہے کہ یہ واقعہ تقریباً 5 بجے کے قریب پیش آیا اس کے بعد 15 کی کال پر پولیس نے ڈولفن کو الرٹ کیا۔ فیصل کامران نے بتایا کہ ویڈیو میں دیکھا گیا کہ چند سیکیورٹی گارڈ ایک گاڑی سے اتر کر شہری سے بد سلوکی کرتے ہیں، اس کی گاڑی پر فائر کرتے ہیں، اور اس کے...
    لاہور(نیوز ڈیسک)پی آئی اے کی پرواز پی کے 306 کا لاپتا پہیہ کراچی کے جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے ریموٹ پارکنگ بے کے قریب، اصفہانی ہینگر کے قریب سے مل گیا ہے۔ ایئرپورٹ کے ویل شاپ ٹیکنیشنز نے گراؤنڈڈ بوئنگ 777 طیارے کے لینڈنگ گیئر کے قریب پڑے 320 طیارے کے ٹائر کی نشاندہی کی۔ پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی نے تصدیق کی ہے کہ پہیے کی طیارے سے علیحدگی کے واقعہ سے متعلق کسی جانی یا مالی نقصان کے شواہد نہیں ملے، تاہم متعلقہ حکام اس واقعے کی تحقیقات کر رہے ہیں۔ کراچی سے لاہور جانیوالی قومی ایئرلائن کی پرواز پی کے 306مقررہ وقت پر بحفاظت لاہور پہنچی، لینڈنگ کے بعد کے معائنے کے دوران معلوم ہوا کہ مین لینڈنگ گیئر کے...
    لاہور میں غیر ملکی مہمانوں کے سیکیورٹی گارڈز نے کینال روڈ پر راستہ نہ دینے پر شہری کی گاڑی پر فائرنگ کر دی اور اسے تشدد کانشانہ بھی بنایا۔ لاہور میں سرِعام غنڈہ گردی کا واقعہ کینال روڈ پر بیجنگ انڈر پاس میں پیش آیا جہاں غیر ملکی مہمانوں کی سیکیورٹی پر مامور پرائیویٹ کمپنی کے سیکیورٹی گارڈز نے راستہ نہ دینے پر عمران نامی شہری کی گاڑی کو روکا اور فائرنگ کر دی۔ واقعے پر شہری عمران بھی جرأت کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنی گاڑی سے نکلا اور ایک سیکیورٹی گارڈ کو قابو میں کر لیا جس کے بعد باقی سیکیورٹی گارڈز نے اسے بٹ مارے اور جلدی سے گاڑیوں میں بیٹھ کر فرار ہو گئے۔ اس موقع...
    کینال روڈ پر بیجنگ انڈر پاس پر نجی سیکیورٹی گارڈز کی جانب سے شہری پر تشدد اور فائرنگ کرنے کا واقعہ پیش آیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔ وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ نقاب پوش نجی سیکیورٹی گارڈز نے پروٹوکول کو راستہ نہ دینے پر شہری کو روکا اوربری طرح تشدد کا نشانہ بنایا، پرائیوٹ گارڈز نے شہری پر فائرنگ بھی کی اور پھر گاڑیوں میں بیٹھ کر فرار ہو گئے۔ واقعہ کی ویڈیو وائرل ہوئی تو صارفین کی جانب سے اس پر شدید تنقید کی گئی۔ فرحان ورک نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کہا کہ کیا یہ بدمعاش اب لاہور پر حکمرانی کریں گے، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کو اس واقعہ کا...
    لاہور: لاہور میں ایک افسوسناک واقعے میں نقاب پوش نجی کمپنی کے گارڈز اور پولیس اہلکاروں نے شہری پر تشدد اور فائرنگ کی۔ ایکسپریس نیوز نے اس معاملے کی تفصیلات سامنے لاتے ہوئے بتایا کہ یہ گارڈز اور پولیس اہلکار غیر ملکی مہمانوں کی سیکیورٹی پر تعینات تھے۔ پولیس ذرائع کے مطابق، اس واقعے میں دو گاڑیوں کا ذکر کیا گیا، جن میں ایک گاڑی میں غیر ملکی پادری اور پولیس اہلکار موجود تھے، جبکہ دوسری گاڑی میں نجی کمپنی کے گارڈز سیکیورٹی کے فرائض سر انجام دے رہے تھے۔  پولیس نے بتایا کہ غیر ملکی پاسٹرز کی سیکیورٹی کے لیے مسیحی برادری نے پولیس سے اجازت حاصل کی تھی، اور اس کے ساتھ ہی نجی کمپنی کے...
    لاہور کے بیجنگ انڈر پاس پر فائرنگ اور لڑائی جھگڑے کا ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران نے نوٹس لے لیا۔ڈپٹی انسپکٹر جنرل (ڈی آئی جی) آپریشنز فیصل کامران نے  پولیس کو اپنی مدعیت میں انسداد دہشت گردی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرنے کا حکم دیا۔ ڈی آئی جی کا کہنا ہے کہ واقعے میں ملوث گارڈز کی سیکیورٹی کمپنی کے خلاف بھی کارروائی کی جائے، ملزمان کی فوری گرفتاری کیلئے سیف سٹی کیمروں کی مدد لی جا رہی ہے۔فیصل کامران نے کہا کہ نقضِ امن کا باعث کوئی بھی ہو، وہ قانون سے بالاتر نہیں۔
    --فائل فوٹو لاہور کے علاقے چوہنگ میں چچا نے بھتیجی کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا۔پولیس ذرائع کے مطابق چوہنگ کے علاقے میں گھریلو جھگڑے پر چچا نے 17 سالہ بھتیجی سماہا کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا، ملزم فائرنگ کرنے کے بعد موقع سے فرار ہو گیا۔ لیاقت آباد، جھگڑے کے دوران بھتیجے نے فائرنگ کرکے چچا کو قتل کردیاکراچی لیاقت آباد میں بھتیجے نے جھگڑے کےدوران... پولیس اور فارنزک ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے بھجوا دیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔
    لاہور میں چچا نے فائرنگ کرکے بھتیجی کو قتل کردیا۔ پولیس کے مطابق قتل کا واقعہ لاہور کے علاقے چوہنگ میں پیش آیا۔ملزم نے گھریلو جھگڑے پر 17 سالہ سماہا کو فائرنگ کرکے قتل کیا۔ ملزم بھتیجی کو قتل کرنے کے بعد فرار ہوگیا۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور فورنزک ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں۔ لاش کو پوسٹمارٹم کے لیے بھجوا دیا گیا۔ ملزم کی تلاش کے لیے سرچ آپریشن جاری ہے۔  
    — فائل فوٹو لاہور موٹر وے پولیس نے موٹر وے سے ملنے والے 3 اور 4 سال کے گمشدہ بچوں کو بحفاظت والدین کے حوالے کر دیا۔ترجمان موٹر وے پولیس کے مطابق 4 سالہ سدرہ اور 3 سالہ علی گھر سے ٹافیاں لینے نکلے اور بھٹک کر موٹر وے پہنچ گئے۔ قیوم آباد سے گمشدہ بچہ بازیاب کراچی ساؤتھ زون پولیس نے قیوم آباد سے گمشدہ تین... موٹر وے پولیس نے بتایا ہے کہ دونوں بچے روتے ہوئے شیخوپورہ کے نزدیک موٹر وے پر ملے تاہم قریبی مساجد میں اعلانات اور مقامی لوگوں سے رابطے کے بعد بچوں کے والدین کو تلاش کر لیا گیا۔تمام کارروائی مکمل کرنے کے بعد بچوں کو بحفاظت ان کے والدین کے حوالے کر...
    لاہور: بھائی نے فائرنگ کرکے اپنی 23 سالہ بہن کو قتل کردیا اور فرار ہوگیا۔ پولیس کے مطابق فائرنگ کا واقعہ ہربنس پورہ ہجویری اسکیم میں پیش آیا، جہاں بھائی نے فائرنگ کرکے اپنی بہن 23 سالہ لائبہ فاطمہ کو قتل کردیا۔ ملزم فائرنگ کرکے موقع سے فرار ہوگیا۔ اطلاعات کے مطابق 23 سالہ لائبہ فاطمہ طلاق یافتہ تھی۔ پولیس نے واقعے کی اطلاع ملتے ہی جائے وقوع پہنچ کر شواہد اکٹھے کیے اور واقعے کی تفتیش شروع کردی ہے۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ملزم کو جلد ہی گرفتار کرلیا جائے گا۔ اس سلسلے میں پولیس نے اہل خانہ سے بیانات لے لیے ہیں۔
    لاہور میں ٹک ٹاکر شمشیر بھٹی اور  ساتھی پر کارسواروں نے فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں دونوں شدید زخمی ہوگئے جنہیں طبی امداد کی فراہمی کے لیےفوری اسپتال منتقل کردیا گیا۔ رپورٹ کے مطابق لاہور پولیس نے بتایا کہ ٹک ٹاکر شمشیر بھٹی اور اس کے ساتھی پر نامعلوم کارسواروں  نے شیراکوٹ کے علاقے میں فائرنگ کی. فائرنگ کے نتیجے میں سینے اور بازو پر فائر لگنے کے باعث شمیشیر بھٹی شدید زخمی ہوگیاجسے طبی اماد کی فراہمی کے لیے فوری طور پر اسپتال منتقل کردیا گیا۔ پولیس نے بتایا کہ شمشیر بھٹی کے ساتھی صغیر کے  سرپر گولی لگی، حکام کے مطابق ملزمان فائرنگ کرتے موقع سے فرار ہو گئے۔ لاہور پولیس کا کہنا ہے کہ جائے وقوع سے شواہد اکٹھے کر لیے...
     وزیر اعلیٰ مریم نوازشریف کا بھل صفائی کرانے کا حکم، مستقبل کی ضروریات کو مد نظر رکھ کر سیوریج سسٹم بنانے کی ہدایت واسا لاہور میں مجموعی طور پر 780کلومیٹر ایک سے چھ فٹ قطرنئے پائپ بچھائے گا، پہلے مرحلے میں لاہور میں 450 کلو میٹر طویل سیوریج پائپ بچھائے جائیں گے لاہور ڈویلپمنٹ مینجمنٹ انفارمیشن سسٹم کے ذریعے کنٹریکٹ کا آغاز، نیسپاک ”انسپکٹر ایپ“ کے ذریعے پراجیکٹ کی انسپکشن کر سکے گا پہلے فیز میں لاہو رکے چھ زون کی تعمیرومرمت اور ڈویلپمنٹ کی جائے گی، لاہور ڈویلپمنٹ پلان میں شفافیت سے 16ارب روپے کی بچت ڈویلپمنٹ پلان میں فراہمی و نکاسی آب کا نظام،رابطہ سڑکوں اورپختہ گلیوں،سٹریٹ لائٹ کی تنصیب اور پارکس کی بحالی بھی شامل دیہات میں...
    لاہور: شوہر نے گھریلو ناچاقی پر بیوی کو فائرنگ کرکے قتل کردیا۔ پولیس کے مطابق فائرنگ کا واقعہ شالیمار کے علاقے میں پیش آیا، جہاں شوہر محمد جاوید نے اپنی 24 سالہ بیوی کنزا کو گولی مار کر قتل کردیا۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق شوہر کی اہلیہ کے ساتھ گھریلو ناچاقی تھی۔ واقعے کے بعد ملزم کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔ ترجمان ڈولفن کے مطابق ملزم پولیس ٹیم کو دیکھ کر فرار ہونے کی کوشش کررہا تھا، تاہم اسے آلہ قتل سمیت گرفتار کرکے قانونی کارروائی کے لیے تھانہ شالیمار کے حوالے  کردیا گیا ہے۔
    لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی (لیسکو ) کی انتظامیہ نے اوور بلنگ اور کرپشن کے الزام میں متعدد افسران کو سزائیں سنا دیں۔ لیسکو کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کےمطابق  ایک ایکسیئن کو ایک سال کے لیے ایس ڈی او بنادیا گیا اور 3 ایس ڈی اوز کو ملازمت سے فارغ کردیا گیا ہے۔  نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ اووربلنگ اورکرپشن کے الزا م میں قصوروار ثابت ہونے پر گریڈ 18کے ایکسیئن فیروز والا سعادت صدیق کی گریڈ 17 میں تنزلی کرکے ایس ڈی او بنایا گیا ہے۔ مزید برآں  ایس ڈی او منڈی عثمان والا حافظ طیب ذاکر اور ایس ڈی او مصطف آباد للیانی سلمان سیموئیل اور ایس ڈی او محمد عثمان کو ملازمت سے...
    لاہور: پنجاب وائلڈلائف حکام نے لاہور سفاری زو کو بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔  سفاری زو کو 11 مارچ سے 15 روز کے لیے بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، تاکہ ضروری تعمیراتی کام، سالانہ مرمت اور دیکھ بھال مکمل کی جا سکے۔ ترجمان وائلڈ لائف اینڈ پارکس پنجاب کے مطابق سفاری زو کی بہتری کے لیے جاری کاموں کو مقررہ مدت میں مکمل کر لیا جائے گا تاکہ زو کو عید سے قبل دوبارہ عوام کے لیے کھولا جا سکے۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ مرمت اور تعمیراتی کام کے ساتھ ساتھ زو میں موجود تمام جانوروں کا مکمل طبی معائنہ بھی کیا جائے گا تاکہ ان کی صحت کو یقینی بنایا جا سکے۔ سفاری...
    گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی عوام کے وسیع تر مفاد کی خاطر مفاہمت کی سیاست جاری رکھے گی۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے گورنر ہائوس لاہور میں پیپلز پارٹی لاہور کے سینئر کارکنوں اور ورکرز کے اعزاز میں افطار ڈنر کا اہتمام کیا ۔ گورنر ہائوس لاہور میں دی جانے والے افطار ڈنر میں پاکستان پیپلز پارٹی لاہور کے سینئر کارکنوں اور ورکرز نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔  گورنر پنجاب نے کہا کہ پیپلز پارٹی کے سینئر رہنماؤں اور ناراض کارکنوں کو ایک جگہ پر اکٹھا کرنا میرا عزم ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ پارٹی کاکنان کے لئے اسی طرح افطار ڈنر کا سلسلہ جاری رہے گا۔ گورنر پنجاب...
    لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 05 مارچ 2025ء ) لاہور میں کچرے کے ڈھیر برقرار، صوبائی دارالحکومت کے کئی علاقوں میں صفائی ستھرائی کی صورتحال بہتر نہ ہو سکی، مریم نواز کے پنجاب کو صاف ستھرا بنانے کے دعووں کی قلعی کھل گئی۔ تفصیلات کے مطابق وزیر اعلٰی پنجاب مریم نواز کی جانب سے لاہور اور پنجاب میں صفائی ستھرائی کی صورتحال بہتر کر لیے جانے کے دعووں کی قلعی کھل گئی ہے۔ مریم نواز کی جانب سے گزشتہ سال وزارت اعلٰی سنبھالنے کے بعد ایک ماہ کے اندر پنجاب کو صاف ستھرا بنانے کا دعوٰی کیا گیا تھا، تاہم وہ اپنے اس اعلان کو کامیاب نہ بنا سکیں۔ جبکہ کچھ عرصہ قبل ہی مریم نواز کی جانب سے...
    چیمپئنز ٹرافی فائنل کے تمام ٹکٹ 40 منٹ سے بھی کم وقت میں فروخت ہوگئے۔ ٹکٹ گزشتہ رات 10 بجے (یو اے ای وقت) پر فروخت کے لیے دستیاب ہوئے اور رات 10 بج کر 40 منٹ تک فروخت ہو گئے۔ معروف روزنامے خلیج ٹائمز کے مطابق ٹکٹس میں جنرل اسٹینڈ کے 250 درہم مالیت کی نشستوں سے لیکر 12 ہزار درہم کے وی آئی پی باکس شامل ہیں۔ فروخت ہوئے تمام ٹکٹوں کی مالیت پاکستانی روپے میں 68 کروڑ روپے بنتی ہے۔ All 25000 Tickets SOLD OUT for the final of Champions Trophy at Dubai International Stadium worth 68Cr Pakistani currency. #CT25 — Arfa Feroz Zake (@ArfaSays_) March 5, 2025 مزید پڑھیں: چیمپیئنز ٹرافی میں 352 رنز کا ہدف...
    آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے لاہور میں آج ہونے والے دوسرے سیمی فائنل کے مکمل ٹکٹس نہ بک سکے۔ اس میچ کے لیے ٹکٹس اب بھی دستیاب ہیں، نیوزی لینڈ اور جنوبی افریقا کے درمیان سیمی فائنل لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔ عمران خان، فضل محمود انکلوژرز کے881 جبکہ رمیز راجہ اور سعید انور انکلوژرز کے 1232 ٹکٹس دستیاب ہیں۔ علاوہ ازیں اے ایچ کاردار اور جاوید میانداد انکلوژرز کے 556 اور سرفراز نواز انکلوژر کے451 ٹکٹ دستیاب ہیں۔ دوسری جانب عبدالقادر، وسیم اکرم اور وقار یونس انکلوژرز سولڈ آؤٹ ہیں، سعید احمد، ماجد خان، انضمام، امتیاز احمد، ظہیر عباس، حنیف محمد، وسیم اکرم گیلریز بھی سولڈ آؤٹ ہیں۔
    بھارتی کرکٹ بورڈ کے نائب صدر راجیو شکلا جنوبی افریقا اور نیوزی لینڈ کے درمیان ہونے ولا آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کا دوسرا سیمی فائنل دیکھنے کے لیے لاہور پہنچ گئے۔ اطلاعات کے مطابق بھارتی کرکٹ بورڈ کے نائب صدر راجیو شکلا فیملی کے ہمراہ لاہور پہنچے ہیں اور کل لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں جنوبی افریقا اور نیوزی لینڈ کے درمیان سیمی فائنل دیکھیں گے۔ دوسری جانب دیگر کرکٹ بورڈ کے سربراہان بھی کل لاہور پہنچیں گے۔
    آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی 2025 کا پاکستان میں آج آخری مقابلہ ہوگا، دوسرا سیمی فائنل نیوزی لینڈ اور جنوبی افریقا کے درمیان قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلا جائے گا، فاتح ٹیم دبئی میں بھارت سے ٹائٹل کے لیے مقابلہ کرے گی۔ دونوں ٹیموں کی بیٹنگ لائن اپ مضبوط اور لاہور کی بیٹنگ کے لیے سازگار پچ پر بڑے اسکورز کی توقع ہوگی، کیویز کے پاس مچل سینٹنر اور مائیکل بریسویل کی صورت میں 2 اسپنرز موجود ہیں جبکہ جنوبی افریقا ایک اسپنر کیشو مہاراج پر انحصار کرے گا۔ جنوبی افریقا کے تجربہ کار بیٹر ڈیوڈ ملر کے لیے یہ ممکنہ طور پر آخری بڑا ایونٹ ہو سکتا ہے جبکہ نیوزی لینڈ کے کین ولیمسن کا کردار فیصلہ کن...
    لاہور میں چیمینز ٹرافی کے دوسرے سیمی فائنل کے لیے فول پروف سیکورٹی پلان پر عملدرآمد ہوگا۔   لاہور پولیس کے 12 ہزار 201 افسران و اہلکار ڈیوٹی سرانجام دیں گے۔ ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران، ایس ایس پی آپریشنز اور سیکورٹی سمیت تمام ایس پی فیلڈ میں ہوں گے۔ ایس ایس پی آپریشنز تصور اقبال اور ایس پی سیکورٹی عبدالوہاب تمام امور کے انچارج ہوں گے۔ ڈی آئی جی آپریشنز کا کہنا ہے کہ سیمی فائنل میں زیادہ رش کے باعث سخت سیکورٹی چیلنج ہوگا۔ ڈی آئی جی آپریشنز کے مطابق 4 درجاتی حصار پر مشتمل فول پروف سیکورٹی پلان ترتیب دیا گیا ہے۔ افسران میں 12 ایس پیز،37 ڈی ایس پیز، 86 انسپکٹرز تعینات ہوں گے۔ خواتین...
    چیمپئنز ٹرافی، دوسرا سیمی فائنل دیکھنے بھارتی بورڈ کے نائب صدر راجیو شکلا لاہور پہنچ گئے WhatsAppFacebookTwitter 0 4 March, 2025 سب نیوز لاہور (سب نیوز )جنوبی افریقہ اور نیوزی لینڈ کے درمیان چیمپئنز ٹرافی کا دوسرا سیمی فائنل دیکھنے کے لیے بھارتی کرکٹ بورڈ کے نائب صدر راجیو شکلا لاہور پہنچ گئے۔ راجیو شکلا فیملی کے ہمراہ لاہور پہنچے، بھارتی کرکٹ بورڈ کے نائب صدر راجیو شکلا کل قذافی اسٹیڈیم لاہور میں جنوبی افریقہ اور نیوزی لینڈ کے درمیان سیمی فائنل دیکھیں گے۔ رپورٹ کے مطابق بنگلہ دیش، نیوزی لینڈ، جنوبی افریقہ اور ملائیشین کرکٹ بورڈ کے سربراہان بھی کل لاہور میں میچ دیکھیں گے۔ذرائع نے بتایا کہ بھارتی کرکٹ بورڈ کے نائب صدر راجیو شکلا سے نجی...
    لاہور کے علاقے چوہنگ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے پولیس اہلکار جاں بحق ہوگیا۔چوہنگ کے علاقے میں فائرنگ سے پولیس اہلکار جاں بحق جس کی شناخت قربانی علی کے نام سے ہوئی اور وہ ہیڈ کانسٹیبل تھا۔پولیس کے مطابق قربان علی کو سفاری پارک کے قریب نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے زخمی کیا تاہم وہ اسپتال منتقلی کے بعد دوران علاج دم توڑ گیا۔واقعہ کے بعد پولیس نے موقع پر پہنچ کر شواہد اکھٹے کرکے کارروائی شروع کردی۔ متوفی کی لاش کو ضابطے کی کارروائی کے بعد لواحقین کے حوالے کر دیا گیا۔
    لاہور: لاہور کے علاقے چوہنگ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے پولیس اہلکار جاں بحق ہوگیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق چوہنگ کے علاقے میں فائرنگ سے پولیس اہلکار جاں بحق جس کی شناخت قربانی علی کے نام سے ہوئی اور وہ ہیڈ کانسٹیبل تھا۔ پولیس کے مطابق قربان علی کو سفاری پارک کے قریب نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے زخمی کیا تاہم وہ اسپتال منتقلی کے بعد دوران علاج دم توڑ گیا۔ واقعے کے بعد پولیس نے موقع پر پہنچ کر شواہد اکھٹے کیے جبکہ کارروائی بھی شروع کردی۔ متوفی کی لاش کو ضابطے کی کارروائی کے بعد لواحقین کے حوالے کردیا گیا۔
    لاہور: چوہنگ کے علاقے میں فائرنگ کے واقعے میں ایک پولیس اہلکار جاں بحق ہوگیا۔ متوفی کی شناخت قربان علی کے نام سے ہوئی ہے جو کہ ہیڈ کانسٹیبل کے عہدے پر تعینات تھا۔ پولیس کے مطابق قربان علی کو سفاری پارک کے قریب نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے زخمی کردیا۔ واقعے کے بعد زخمی اہلکار کو فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا، تاہم وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔ اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اور تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے۔ قانون نافذ کرنے والے ادارے شواہد اکٹھے کر رہے ہیں جبکہ ملزمان کی گرفتاری کے لیے سرچ آپریشن بھی شروع کردیا گیا ہے۔ پولیس کا...
    لاہور (نیوز ڈیسک) شناختی کارڈ اور بے فارم بنوانے والوں کے لئے بڑی خوشخبری آگئی ، نادرا کا شہریوں کی سہولت کے لیے بڑا اقدام سامنے آیا۔ تفصیلات کے مطابق عوام کو قومی شناختی کارڈ کی سہولت مزید آسان اور تیز تر بنانے کے لیے نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) نے ایک اور اہم قدم اٹھایا ہے۔ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی ہدایت پر اور چیئرمین نادرا کی نگرانی میں، ڈائریکٹر جنرل نادرا لاہور ریجن نے لاہور سمیت مختلف اضلاع کے 11 ڈاک خانوں میں خصوصی نادرا کاؤنٹرز قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ نادرا کے ترجمان نے بتایا کہ یہ خصوصی کاؤنٹرز محکمہ پاکستان پوسٹ، پنجاب ریجن کے تعاون سے لاہور کینٹ، جی پی او، مانگا...
    شناختی کارڈ اور بے فارم بنوانے والوں کے لئے بڑی خوشخبری آگئی ، نادرا کا شہریوں کی سہولت کے لیے بڑا اقدام سامنے آیا۔ تفصیلات کے مطابق عوام کو قومی شناختی کارڈ کی سہولت مزید آسان اور تیز تر بنانے کے لیے نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) نے ایک اور اہم قدم اٹھایا ہے۔وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی ہدایت پر اور چیئرمین نادرا کی نگرانی میں، ڈائریکٹر جنرل نادرا لاہور ریجن نے لاہور سمیت مختلف اضلاع کے 11 ڈاک خانوں میں خصوصی نادرا کاؤنٹرز قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ نادرا کے ترجمان نے بتایا کہ یہ خصوصی کاؤنٹرز محکمہ پاکستان پوسٹ، پنجاب ریجن کے تعاون سے لاہور کینٹ، جی پی او، مانگا منڈی، شیرشاہ کالونی، شاہدرہ،...
    ویب ڈیسک : نادرا کی جانب سے شناختی کارڈ اور بے فارم بنوانے والے شہریوں کی سہولت کے لیے بڑا اقدام کیا گیا ہے۔ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی ہدایت پر اور چیئرمین نادرا کی نگرانی میں، ڈائریکٹر جنرل نادرا لاہور ریجن نے لاہور سمیت مختلف اضلاع کے 11 ڈاک خانوں میں خصوصی نادرا کاؤنٹرز قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس حوالے سے نادرا کے ترجمان نے بتایا کہ یہ خصوصی کاؤنٹرز محکمہ پاکستان پوسٹ، پنجاب ریجن کے تعاون سے لاہور کینٹ، جی پی او، مانگا منڈی، شیرشاہ کالونی، شاہدرہ، قلعہ شیخوپورہ، قصور، نارووال، گوجرانوالہ، سیالکوٹ اور اوکاڑہ کے ڈاک خانوں میں قائم کیے گئے ہیں، ان مراکز پر شہریوں کو شناختی کارڈ کی تجدید، گمشدہ کارڈ کے...
    راولپنڈی(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔21 فروری ۔2025 )لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بینچ نے توہین عدالت پر وکیل فاضل صدیقی کو ایک ماہ قید کی سزا سنا دی ہے عدالتی حکم کے بعد سپریم کورٹ کے سینئر وکیل فاضل صدیقی کو پولیس نے حراست میں لے لیا.(جاری ہے) فاضل صدیقی نے شہری عثمان کی جانب سے راولپنڈی کنٹونمنٹ بورڈ کے خلاف درخواست دائر کی تھی عدالت نے ریمارکس دیے کہ قانون کے مطابق یہ درخواست بنتی ہی نہیں جس پروکیل فاضل صدیقی نے درخواست سماعت کے لیے مقرر کرنے پر اصرار کیا تھا تاہم عدالت نے ٹیکنیکل وجوہات پر درخواست مقرر کرنے سے معذرت کر لی. درخواست رد کرنے پروکیل فاضل صدیقی اور جسٹس مرزا وقاص رﺅف کے درمیان تلخی...
    — تصویر بشکریہ جیو نیوز لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بینچ نے توہینِ عدالت پر وکیل فاضل صدیقی کو ایک ماہ قید کی سزا سنادی۔عدالتی حکم کے بعد سپریم کورٹ کے سینئر وکیل فاضل صدیقی کو پولیس نے حراست میں لے لیا۔فاضل صدیقی نے شہری عثمان کی جانب سے راولپنڈی کنٹونمنٹ بورڈ کے خلاف درخواست دائر کی تھی، عدالت نے ریمارکس دیے کہ قانون کے مطابق یہ درخواست بنتی ہی نہیں۔وکیل فاضل صدیقی نے درخواست سماعت کے لیے مقرر کرنے پر اصرار کیا تھا تاہم عدالت نے ٹیکنیکل وجوہات پر درخواست مقرر کرنے سے معذرت کرلی۔وکیل فاضل صدیقی اور جسٹس مرزا وقاص رؤف کے درمیان تلخی ہوئی جس پر عدالت نے فاضل صدیقی کو توہینِ عدالت کا مرتکب قرار دے کر گرفتار...
    لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بینچ نے توہین عدالت پر سپریم کورٹ کے سینئر وکیل فاضل صدیقی کو ایک ماہ قید کی سزا سنا دی۔ تفصیلات کے مطابق عدالت کی جانب سے سزا سنائے جانے کے بعد سپریم کورٹ کے سینئر وکیل فاضل صدیقی کو پولیس نے حراست میں لے لیا۔وکیل فاضل صدیقی نے شہری عثمان کی جانب سے راولپنڈی کنٹونمنٹ بورڈ کے خلاف درخواست دائر کی تھی، عدالت نے ریمارکس دیے کہ قانون کے مطابق یہ درخواست بنتی ہی نہیں تاہم وکیل فاضل صدیقی نے درخواست سماعت کیلئے مقرر کرنے پر اصرار کیا۔ پنجاب فورینزک سائنس ایجنسی کے ملازمین کیلیے خوشخبری عدالت نے ٹیکنیکل وجوہات پر درخواست مقرر کرنے سے معذرت کرلی جس پر...
    تصویر بشکریہ سوشل میڈیا  لاہور کے علاقے گوالمنڈی میں درینہ دشمنی پر فائرنگ کے نتیجے میں 3 افراد زخمی ہو گئے۔ فیصل آباد، مسلح افراد کی فائرنگ، حوالات میں بند 3 سگے بھائی قتل، کزن زخمی فیصل آباد، تاندلیانوالہ فیصل آباد میں مسلح... سی سی ٹی وی فوٹیج کے مطابق ملزم عظیم نے خضر نامی نوجوان پر فائرنگ کی، فائرنگ کی زد میں آ کر خضر، ہمایوں اور ایک راہ گیر بھی زخمی ہو گیا۔زخمی ہونے والے افراد کو فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں ایک زخمی کی حالت تشویش ناک بتائی جاتی ہے۔ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران نے واقعے پر نوٹس لیتے ہوئے ایس پی سٹی سے رپورٹ طلب کر لی۔
    لاہور،سیوریج اورصفائی کے مؤثرنظام کی عدم دستیابی کے باعث بارش کے بعد سبزی منڈی میں کیچڑ کی وجہ سے گزرنا محال ہے
    لاہور: اسلام پورہ کے علاقے میں نجی اسکول پر نامعلوم بھتہ خوروں نے فائرنگ کر دی جس کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی۔ پولیس کے مطابق بھتہ خوروں نے اسکول مالک خرم دلاور سے 50 لاکھ روپے بھتہ مانگا جس پر پر نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج ہوا۔ بھتہ نہ دینے پر گزشتہ روز ملزمان نے اسکول پر فائرنگ کر دی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ کرنے والے ملزمان کی شناخت کی کوششیں جاری ہیں، بھتہ طلب کرنے والے گروہ کو جلد گرفتار کیا جائے گا۔ Tagsپاکستان
    ڈی سی بارکھان کے مطابق نامعلوم افراد کیجان سے پنجاب سے تعلق رکھنے والے سات مسافروں کو رکھنی میں شناخت کے بعد فائرنگ کرکے قتل کر دیا گیا۔ اسلام ٹائمز۔ بلوچستان کے ضلع بارکھان میں نامعلوم افراد نے پنجاب سے تعلق رکھنے والے سات مسافروں کو بس سے اتار کر فائرنگ کا نشانہ بنایا ہے۔ ڈی سی بارکھان وقار خورشید عالم کے مطابق کوئٹہ سے لاہور جانے والی مسافر بس کو بارکھان کی تحصیل رکھنی میں نشانہ بنایا گیا۔ مسلح افراد نے مسافر بس کو روکنے کیلئے ٹائروں پر فائرنگ کی۔ مسافر بس کے رک جانے پر مسافروں کے شناختی کارڈ چیک کئے گئے۔ ڈی سی کے مطابق پنجاب سے تعلق رکھنے والے سات مسافروں کو شناخت کے بعد فائرنگ...
    کراچی (اسپورٹس ڈیسک )سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ سہ فریقی سیریز میں ہم نے بڑی غلطیاں کیں ہیں، چیمپئنز ٹرافی میں پاکستان ٹیم کو تینوں شعبوں میں پرفارم کرنا پڑیگا۔ نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے شاہد آفریدی نے کہا کہ پاکستان ٹیم کوگڈلک کے بجائے کہا جائے “میک یور اون لک”، پاکستان کرکٹ بورڈ کو بہت مبارکباد، سب کو مبارکباد، دوبارہ رونقیں بحال ہوئیں۔شاہد آفریدی نے کہا کہ نیوزی لینڈ کے کھلاڑی مہمان نوازی کی تعریف کررہے ہیں، تمام ٹیموں کو بہت اچھی سکیورٹی دی جارہی ہے۔انہوں نے کہا کہ نیوزی لینڈ کیخلاف ٹرائنگولرسیریز میں ہم نے بڑی غلطیاں کی ہیں، اب وہ موقع نہیں دو چیزیں ٹھیک کیں،فیلڈنگ ٹھیک نہیں کی، پاکستان...
    لاہور: کارپوریٹ چیلنج کپ کے فائنل سے قبل نووامیڈ اورنیٹ سول کے کپتان ٹاس کررہے ہیں
    ڈی سی بارکھان کے مطابق نامعلوم افراد کیجان سے پنجاب سے تعلق رکھنے والے سات مسافروں کو رکھنی میں شناخت کے بعد فائرنگ کرکے جانبحق کر دیا گیا۔ اسلام ٹائمز۔ بلوچستان کے ضلع بارکھان میں نامعلوم افراد نے پنجاب سے تعلق رکھنے والے سات مسافروں کو بس سے اتار کر فائرنگ کا نشانہ بنایا ہے۔ ڈی سی بارکھان وقار خورشید عالم کے مطابق کوئٹہ سے لاہور جانے والی مسافر بس کو بارکھان کی تحصیل رکھنی میں نشانہ بنایا گیا۔ مسلح افراد نے مسافر بس کو روکنے کیلئے ٹائروں پر فائرنگ کی۔ مسافر بس کے رک جانے پر مسافروں کے شناختی کارڈ چیک کئے گئے۔ ڈی سی کے مطابق پنجاب سے تعلق رکھنے والے سات مسافروں کو شناخت کے بعد فائرنگ...
    ڈی سی بارکھان کے مطابق نامعلوم افراد کیجان سے پنجاب سے تعلق رکھنے والے سات مسافروں کو رکھنی میں شناخت کے بعد فائرنگ کرکے جانبحق کر دیا گیا۔ اسلام ٹائمز۔ بلوچستان کے ضلع بارکھان میں نامعلوم افراد نے پنجاب سے تعلق رکھنے والے سات مسافروں کو بس سے اتار کر قتل کر دیا ہے۔ ڈی سی بارکھان وقار خورشید عالم کے مطابق کوئٹہ سے لاہور جانے والی مسافر بس کو بارکھان کی تحصیل رکھنی میں نشانہ بنایا گیا۔ مسلح افراد نے مسافر بس کو روکنے کیلئے ٹائروں پر فائرنگ کی۔ مسافر بس کے رک جانے پر مسافروں کے شناختی کارڈ چیک کئے گئے۔ ڈی سی کے مطابق پنجاب سے تعلق رکھنے والے سات مسافروں کو شناخت کے بعد فائرنگ کرکے...
    لاہور:سرپرست الخدمت فائونڈیشن لاہور ضیاالدین انصاری ایڈووکیٹ بنوقابل لاہور ایپٹیٹیوڈٹیسٹ 2025ء کی تقریب میں طلبہ وطالبات سے خطاب کررہے ہیں
    لاہور سفاری زو میں وائلڈ لائف تھیٹر کا آغاز کر دیا گیا ہے جس کا مقصد شہریوں میں جنگلی حیات سے محبت اور ان کے تحفظ کا شعور اجاگر کرنا ہے۔ یہ منفرد تھیٹر پلے ہر ہفتہ اور اتوار کو پیش کیا جائے گا اور تقریباً 100 دن تک جاری رہے گا۔ ڈائریکٹر جنرل پنجاب وائلڈ لائف، مدثر ریاض ملک کا کہنا ہے کہ سفاری پارک محض تفریح کا مقام نہیں بلکہ ایک تعلیمی مرکز بھی ہے، جہاں لوگوں، خاص طور پر بچوں کو جنگلی حیات کے بارے میں آگاہ کیا جا سکتا ہے۔ اس تھیٹر کے ذریعے جانوروں کی اقسام، ان کی خصوصیات اور قدرتی ماحول میں ان کے طرزِ زندگی کو سمجھنے میں مدد ملے گی۔ پہلے ہی...
    مادر وطن کے دفاع میں اپنی جان کا نذرانہ پیش کرنے والے شہید لیفٹیننٹ محمد حسن اشرف کی نماز جنازہ لاہور گریژن میں سرکاری اعزاز کے ساتھ ادا کر دی گئی۔ نماز جنازہ میں فوجی و سول افسران سمیت اعلیٰ حکومتی شخصیات نے شرکت کی۔ پرائم منسٹر آفس سے جاری علامیے کے مطابق شہید لیفٹیننٹ محمد حسن اشرف شمالی وزیرستان کے علاقے میران شاہ میں دہشت گردوں کے خلاف لڑتے ہوئے جام شہادت نوش کر گئے، وزیر اعظم پاکستان محمد شہباز شریف، وزیر دفاع، وزیر اطلاعات، اعلیٰ حاضر سروس فوجی اور سول حکام اور شہید کے لواحقین نے جنازے میں شرکت کی۔ اس موقع پر اپنے بیان میں وزیراعظم نے کہا کہ یہ عظیم قربانی ہمارے بہادر بیٹوں کی غیر...
    پاکستان ان دنوں ٹرائی نیشن کرکٹ سیریز کی میزبانی کررہا ہے، نیوزی لینڈ اور جنوبی افریقہ کی کرکٹ ٹیمیں پاکستان آئی ہوئی ہیں، مہمان ٹیموں کی آمد کی وجہ سے سخت سیکیورٹی کے انتظامات کیے گئے ہیں، جس کے باعث لاہور میں ٹریفک کے مسائل بڑھتے جارہے ہیں۔ گزشتہ روز پنجاب اسمبلی میں لاہور میں بڑھتے ہوئے ٹریفک مسائل پر بعض اراکین پھٹ پڑے، تحریک استحکام پارٹی کے رکن اسمبلی شعیب صدیقی نے ایوان میں کہا کہ انٹرنیشنل ایونٹ ہونا پاکستان کے لیے اعزاز کی بات مگر اس کے باعث ٹریفک کا حال قابل قبول نہیں۔ یہ بھی پڑھیں:بڑی پیشرفت، پشاور کے ارباب نیاز اسٹیڈیم میں 20 سال بعد میچ کروانے کی تیاریاں لاہور میں اس وقت میچز نہیں ہو...
    کراچی: نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے کپتان میں مچل سینٹنر نے کہا ہے کہ سہ  قومی کرکٹ سیریز کا فائنل ہائی اسکورنگ ہوگا اور 90 فیصد تماشائی ہمارے خلاف ہوں گے۔ جمعرات کو نیشنل  اسٹیڈیم میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیوی کپتان نے کہا کہ کراچی کی وکٹ بہت فلیٹ ہے، گزشتہ روز سیریز کے تیسرے میچ میں جنوبی افریقہ کے خلاف پاکستان نے بڑے ہدف کے تعاقب میں اچھی بیٹنگ کی۔ انہوں نے کہا کہ فائنل ایک اور ہائی اسکورنگ میچ ہوسکتا ہے،ایک زبردست میچ کی امید ہے، اس سے قبل میچز میں بھی طویل اننگز کھیلی گئیں، ہم نے ابھی تک  پاکستان کے خلاف فائنل کے لیےاپنی پلیئنگ الیون کو حتمی شکل نہیں دی۔ مشل سینٹنر...
    سپریم کورٹ کے سابق جج، لاہور ہائیکورٹ کے سابق چیف جسٹس عظمت سعید شیخ انتقال کرگئے ہیں۔ یہ بھی پڑھیں:لاپتہ افراد کمیشن کے سربراہ جسٹس (ر) فقیر محمد کھوکھر انتقال کرگئے سپریم کورٹ کے سابق جج جسٹس ریٹائرڈ عظمت سعید شیخ گزشتہ کچھ عرصے سے علیل اور اسپتال میں زیر علاج تھے، جو اب دارفانی سے کوچ کرگئے ہیں۔ یاد رہے کہ عظمت سعید شیخ 2012 سے 2019 تک سپریم کورٹ کے جج رہے ہیں، سپریم کورٹ تعیناتی سے قبل وہ لاہور ہائیکورٹ کے چیف جسٹس تھے۔ یہ بھی پڑھیں:  معروف قانون دان جسٹس ریٹائرڈ رشید اے رضوی 76 سال کی عمر میں انتقال کر گئے جسٹس (ر) عظمت سعید سابق وزیراعظم نواز شریف کے خلاف پانامہ لیکس کیس سننے والے بینچ...
    پنجاب کی گنجان آباد جیلوں کے مسائل حل کرنے کے لیے 4 نئی جیلیں تعمیر کرنے  کا فیصلہ کرلیا گیا۔ آئی جی جیل خانہ جات میاں فاروق نذیر نے کہا کہ 4 نئی جیلیں لاہور سمیت دیگر اضلاع میں بنیں گی۔، لاہور، سیالکوٹ ،چنیوٹ اور رحیم یارخان میں چار نئی جیلیں بنیں گی۔ اس سلسلے میں انہوں  نے آئندہ مالی سال میں 4 نئی جیلوں کے لیے فنڈز مانگ لیے، 4 نئی جیلوں کے لیے ابتدا میں  ایک ارب روپے پنجاب حکومت سے مانگا گیا ہے۔ لاہور میں کوٹ لکھپت  کے قریب سب سے بڑی 10 ہزار قیدیوں کی جیل بنائی جائے گی۔، لاہور کی دونوں جیلیں میں گنجائش سے دوگنا قیدی زیادہ بند ہے، موسم گرما میں قیدیوں کو شدید...