2025-11-03@22:59:41 GMT
تلاش کی گنتی: 536
«یارن ایکسپو»:
(نئی خبر)
سابق آسٹریلوی کپتان رکی پونٹنگ نے آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی میں صائم ایوب کی عدم دستیابی کو پاکستان کیلئے بڑا خلا قرار دے دیا۔ رکی پونٹنگ نے آئی سی سی ریویو سے بات کرتے ہوئے کہا کہ صائم ایوب ایک اعلیٰ معیار کے کھلاڑی ہیں اور ان کی غیر موجودگی پاکستان کیلئے ایک بڑا خلا ہے۔ رکی پونٹنگ کا کہنا تھا کہ شاہین آفریدی اور نسیم شاہ کی قیادت میں پاکستان کا فاسٹ بولنگ اٹیک کاف مضبوط ہے، پاکستانی بولرز کے پاس رفتار اور مہارت ہے جو کسی بھی بیٹنگ لائن کو مشکل میں ڈال سکتی ہے۔ رکی پونٹنگ نے مزید کہا کہ اگر بابر اعظم اور محمد رضوان نے اچھا پرفارم کیا تو پاکستان میگا ایونٹ میں مزید "خطرناک" ہو...
نیویارک(نیوز ڈیسک)لاپتہ امریکی طیارے کا ملبہ جمے ہوئے سمندر سے مل گیا،یہ المناک حادثہ الاسکا میں گزشتہ 25 سال میں سب سے خوفناک حادثے میں سے ایک قراردیا گیا ہے۔ بیرنگ ایئر کی ایک پرواز، جس میں 9 مسافر اور 1 پائلٹ سوار تھے، الاسکا میں نوم کے قریب لاپتہ ہوگیا تھا جو اب تباہ کن حالت میں جمے ہوئے سمندر میں مل گیا، طیارہ سیسنا 208B گرینڈ کارواں جمعرات کی سہ پہر انالکلیٹ سے نوم جاتے ہوئے ریڈار سے غائب ہوگیا تھا۔ غیر ملکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق الاسکا کے شہر نوم کی طرف جانے والا چھوٹا امریکی طیارہ سمندری برف پر گر کر تباہ ہو گیا، جس میں سوار تمام 10 مسافر ہلاک ہو گئے ...
سٹی 42 : پی سی بی کے چیئرمین محسن نقوی نےگزشتہ روز قذافی سٹیڈیم کی تعمیر کیلئے دن رات کام کرنے والے مزدوروں کے اعزاز میں عشائیہ دیا اور اس موقع پر ایک مزدور سے کیا گیا وعدہ بھی پورا کر دیا ۔ تفصیلات کے مطابق محسن نقوی نے گزشتہ روز ظہرانے کے دوران مزدوروں کی جانب سے ٹک ٹاک ویڈیوز بنائے جانے کا تذکرہ اپنی تقریر میں بھی کیا جبکہ اس موقع پر ایک مزدور کو موبائل فون لے کر دینے کا وعدہ کیا جو کہ آج پورا کر دیا گیا ۔ مذاکرات سے انکار؛ ہماری سلامتی کو خطرے میں ڈالا تو امریکہ کی سیکورٹی کو خطرہ ہوگا؛ ایران کا دو ٹوک موقف مزدور نے محسن نقوی...
ویب ڈیسک : وزیراطلاعات عطاتارڑ نے کہا ہے کہ پورے ملک میں آج تعمیر و ترقی کا دن منایا جارہاہے، عوام سے کئے وعدے پورے کر رہے ہیں۔ عطا تارڑ نے یوم تعمیروترقی کے موقع پر ہونے والی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عوام سے کئے وعدے پورے کر رہے ہیں، حلقے کے عوام کیلئے بڑھ چڑھ کر کام کر رہے ہیں، میری والدہ حلقے کے عوام کی خدمت میں مصروف عمل ہیں۔انہوں نے کہا کہ وعدہ کیا تھا کہ ووٹ لینے کے بعدغائب نہیں، آپ کے درمیان رہوں گا، ہمیشہ عوام کا ہاتھ اور بازو بن کر ان کے ساتھ رہوں گا، ہمارے تمام کارکن عوامی خدمت میں حصہ لے رہے ہیں، 5 سال بعد حلقے کی...
مٹیاری(نمائندہ جسارت)ضلع انتظامیہ مٹیاری کی جانب سے پہلے ایگرو لائیو اسٹاک اینڈ ہینڈی کرافٹس ایکسپو 2025 کی تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔ دو روزہ ایکسپو کا باقاعدہ افتتاح کل 8 فروری کو کیا جائے گا۔ ڈپٹی کمشنر مٹیاری محمد یوسف شیخ نے ایکسپو کے مقام نیشنل ہائی وے مٹیاری کے قریب انصاری ریزیڈنسی میں پریس بریفنگ کے دوران بتایا کہ یہ ضلع کی تاریخ کا پہلا بڑا ایونٹ ہے، جس میں زراعت، لائیو اسٹاک، دستکاری، کھانے پینے کی اشیاء ، پھولوں کی نمائش، کھانا پکانے اور ثقافتی کھیلوں کے 200 سے زائد اسٹالز لگائے گئے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ مٹیاری، ہالا، سعیدآباد، بھٹ شاہ، اڈیرو لال سمیت ضلع کے دیہی اور شہری علاقوں کے لوگ انتہائی ہنرمند...
اسپرنگ فیسٹیول کے دوران ریکارڈ باکس آفس چین کی صارفی مارکیٹ کی بھرپور توانائی کی عکاسی کرتا ہے، چینی وزارت خارجہ
بیجنگ : چینی وزارت خارجہ کے ترجمان گو جیاکھون نے جمعرات کے روز یومیہ پریس کانفرنس میں حالیہ اسپرنگ فیسٹیول کے دوران چین کی فلم مارکیٹ کی زبردست کارکردگی پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اعداد و شمار کے مطابق چین میں اسپرنگ فیسٹیول کے دوران ریلیز ہونے والی نئی فلموں کا مجموعی باکس آفس 10 ارب یوآن سے تجاوز کرگیا اور فلم بینوں کی تعداد 187 ملین تک پہنچ گئی جس نے ایک نیا ریکارڈ قائم کیا۔ بہت سی فلمیں بیک وقت بیرون ملک بھی ریلیز ہوئیں اور مقامی غیر انگریزی زبان کی فلموں کے لئے باکس آفس چارٹ میں سب سے اوپر رہیں۔ترجمان کا کہنا تھا کہ اسپرنگ فیسٹیول کا ریکارڈ باکس آفس چین کی صارفی مارکیٹ...
وائرل ہونے والی تصویر میں مردوں کے ہاتھ پاؤں کو زنجیروں میں جکڑے ہوئے دکھایا گیا ہے۔ کئی لوگوں نے تصویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ تصویر میں موجود افراد بھارتی ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ غیر قانونی طور پر امریکہ پہنچنے والے بھارتیوں کے ڈی پورٹ کا سلسلہ جاری ہے۔ وہیں سوشل میڈیا پر ایک تصویر زیر گردش ہے جو اس دعوے کیساتھ پوسٹ کی گئی ہے کہ غیر قانونی بھارتی تارکین وطن کے ہاتھوں اور پیروں میں ہتھکڑیاں باندھ کر ڈی پورٹ کیا جا رہا ہے۔ بھارتی اخبار ”انڈیا ٹوڈے“ کی جانب سے بھارتی شہریوں کی اس تذلیل کو چھپانے کیلئے ایک فیکٹ چیک پیش کیا گیا جو جھوٹا ثابت ہوگیا۔ انڈیا ٹوڈے کی رپورٹ کے مطابق بھارتی حکومت...
واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 فروری2025ء)امریکہ سے ڈی پورٹ کئے گئے بھارتیوں کے ساتھ طیارے میں ظالمانہ سلوک نے بھارت میں طوفان برپا کردیا ہے۔ غیر قانونی طور پر امریکہ پہنچنے والے بھارتی شہریوں نے ملک بدری کے بعد الزام لگایا کہ انہیں فوجی طیارے کے ذریعے واپس بھیجا گیا اور پورے سفر کے دوران ان کے ہاتھ اور پائوں زنجیروں میں جکڑے رہے۔بھارتی ٹی وی کے مطابق ایک امریکی فوجی طیارہ 104 ڈی پورٹیز کو لے کر امرتسر ایئرپورٹ پہنچا، جن میں 19 خواتین اور 13 بچے شامل تھے۔ یہ کارروائی امریکہ میں غیر قانونی تارکین وطن کے خلاف ڈونلڈ ٹرمپ کی سخت پالیسی کے تحت کی گئی۔پنجاب کے گرداسپور سے تعلق رکھنے والے...
میرپورخاص(نمائندہ جسارت ) ہائی کورٹ بار شہری مسائل پر آواز اٹھاتی رہے گی این آئی سی وی ڈی کے قیام کے لیے وزیر اعلی سندھ نے ذاتی کوشش شروع کردی ہے ان خیالات کا اظہار ہائی کورٹ بار کے صدر میر پرویز تالپورنے مرکزی تنظیم تاجران پاکستان میرپورخاص اور شہری ایکشن فورم مرکزی آفس آمد پر بات کرتے ہویے کیااس موقع پر محمد صادق سعیدی کامران میمن محمود صابری بشیر الہیٰ میمن محمد شہزاد خان ایڈوکیٹ عدنان خرم میو شاہد قائم خانی عامر وحید قریشی پریم کمار شمس الدین پنھور اور دیگر کا کہنا تھا کہ میرپورخاص میں ہائی کورٹ بار الیکشن پہلی بار ہوئے اور میر پرویز ٹالپر بار کے صدر منتخب ہوئے میر پرویز تالپورکی جانب سے شہر...
کمال مہارت سے کسی میکاویلین ذہن نے پاکستان میں چیئرمین تحریک انصاف کی رہنمائی کی ہے ۔ آج ہم سیاسی طور پر جس مقام پرکھڑے ہیں اس میں بلاشبہ ماننا پڑے گا کہ عمران نیازی نے تواتر اور تسلسل کے ساتھ ٗ یہ جانتے ہوئے کہ ڈرون اٹیک اورطالبان کے حوالے سے امریکی نفرت کے پی کے ٗ کے ہر گھر میں سرایت کر چکی ہے اُس نے ایک لمحے کیلئے بھی اِس موقف سے دستبرداری کا اعلان نہیں کیا ۔ حالانکہ یہ سوائے سیاسی سکورنگ کے کچھ بھی نہیں تھا ۔غرض مند دیوانہ ہوتا ہے اُسے اپنے بیانیے کے حمایتیوں کی ضرورت ہوتی ہے اُس وقت وہ یہ نہیں سوچتا یا دیکھتا کہ یہ حمایتی کب تک اُس کے...
آل پاکستان فروٹ اور ویجیٹیبل ایکسپورٹرز ،امپورٹرز ایسوسی ایشن کے سرپرست اعلیٰ وحید احمداور سابق چیئرمین مارکیٹ کمیٹی سبزی منڈی آصف احمدکی بھتیجی کی شادی کے موقع پرصوبائی وزیر اطلاعات شرجیل انعام میمن، سابق نگراں وزیر اعظم محمدمیاں سومرو،آئی جی سندھ پول
آل پاکستان فروٹ اور ویجیٹیبل ایکسپورٹرز ،امپورٹرز ایسوسی ایشن کے سرپرست اعلیٰ وحید احمداور سابق چیئرمین مارکیٹ کمیٹی سبزی منڈی آصف احمدکی بھتیجی کی شادی کے موقع پرصوبائی وزیر اطلاعات شرجیل انعام میمن، سابق نگراں وزیر اعظم محمدمیاں سومرو،آئی جی سندھ پولیسی غلام نبی میمن،ایڈیشنل آئی جی کراچی جاوید عالم اوڈھو،خالدتواب،حنیف گوہر،مرزا اختیار بیگ اوردیگر مہمانوں کا گروپ فوٹو
امریکا میں ایک اور طیارہ حادثے سے بال بال بچ گیا۔ ہیوسٹن سے نیویارک جانے والی یونائیٹڈ ایئرلائنز کی پرواز کو اس کے انجن میں آگ لگنے کے بعد ہنگامی طور پر خالی کروا لیا گیا۔ طیارے میں 100 سے زائد مسافر سوار تھے، تاہم تمام افراد محفوظ رہے۔ فلائٹ 1382 اتوار کی صبح 8:30 بجے کے بعد جارج بش انٹرکانٹی نینٹل ایئرپورٹ سے لاگارڈیا ایئرپورٹ روانہ ہونے والی تھی کہ عملے کو ایک انجن میں خرابی کا اشارہ ملا، جس پر پائلٹ نے فوری طور پر پرواز منسوخ کر دی۔ فیڈرل ایوی ایشن اتھارٹی کے مطابق، انجن میں خرابی کی اطلاع ملنے پر ٹیک آف کو محفوظ طریقے سے روک دیا گیا، اور مسافروں کو رن وے پر...
سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان (ایس ای سی پی) میں ایک ماہ میں سب سے زیادہ 3442 کمپنیوں نے رجسٹریشن کروائی ہے جو گزشتہ سال کی ماہانہ اوسط کے مقابلے میں 39 فیصد زیادہ اضافے کو ظاہر کرتا ہے، یہ ایک ریکارڈ رجسٹریشن ہے۔ یہ ریکارڈ کامیابی ایس ای سی پی کے پاکستان میں کاروبار دوست ماحول کو فروغ دینے اور کاروبار میں آسانیاں پیدا کرنے کے عزم کی عکاسی کرتی ہے۔ ایس ای سی پی کی جانب سے جاری رپورٹ کے مطابق جنوری 2025 کے دوران ایس ای سی پی نے مختلف شعبوں میں مختلف کمپنیاں رجسٹر کیں، جن میں صنعتی شعبے پر خصوصی توجہ دی گئی ہے۔ رپورٹ کے مطابق انفارمیشن ٹیکنالوجی (آئی ٹی) اور ای کامرس...
کراچی (رپورٹ:منیر عقیل انصاری) تین روزہ پاکستان ٹریول مارٹ ایکسپو 2025کا آغاز جمعہ کے روز ایکسپو سینٹر کراچی میں ہوگیا ہے، تین روزہ بین الاقوامی نمائش 2فروری تک جاری رہے گی۔ نمائش کی افتتاحی تقریب میں صوبائی وزیر ثقافت و سیاحت سید ذوالفقار علی شاہ سمیت مختلف شعبہ ہائے زندگی سے وابستہ قومی اور بین الاقوامی شخصیات نے شرکت کی ہیں۔نمائش میں شریک شرکاءنے پاکستان ٹریول مارٹ ایکسپو کوسیاحت کے فروغ کے لیے مثبت اقدام قرار دیا ہے۔ پاکستان ٹریول مارٹ ایکسپو 2025ء 2 فروری تک کراچی ایکسپو سینٹر میں جاری رہے گی تفصیلات کے مطابق جمعہ کے روز کراچی میں چوتھی پاکستان ٹریول مارٹ کا آغاز ایکسپو سینٹر کراچی میں ہوگیا ہے۔ وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ کی...
کراچی (رپورٹ:منیر عقیل انصاری) تین روزہ پاکستان ٹریول مارٹ ایکسپو 2025کا آغاز جمعہ کے روز ایکسپو سینٹر کراچی میں ہوگیا ہے، تین روزہ بین الاقوامی نمائش 2فروری تک جاری رہے گی۔ نمائش کی افتتاحی تقریب میں صوبائی وزیر ثقافت و سیاحت سید ذوالفقار علی شاہ سمیت مختلف شعبہ ہائے زندگی سے وابستہ قومی اور بین الاقوامی شخصیات نے شرکت کی ہیں۔نمائش میں شریک شرکاءنے پاکستان ٹریول مارٹ ایکسپو کوسیاحت کے فروغ کے لیے مثبت اقدام قرار دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق جمعہ کے روز کراچی میں چوتھی پاکستان ٹریول مارٹ کا آغاز ایکسپو سینٹر کراچی میں ہوگیا ہے۔ وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ کی طرف سے صوبائی وزیر ثقافت و سیاحت سید ذوالفقار علی شاہ نے ایکسپو مارٹ کا...
وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللّٰہ تارڑ — فائل فوٹو وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللّٰہ تارڑ نے کہا ہے کہ پاک چین دوستی پوری دنیا میں ایک مثال ہے۔چین کے نئے قمری سال اور موسم بہار کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے عطا اللّٰہ تارڑ نے کہا کہ پاک چین دوستی ہمارے دلوں کے قریب ہے، پاکستان اور چین کے درمیان سرحدوں کے ساتھ ساتھ پہاڑ اور شاہراہیں بھی مشترک ہیں۔عطا اللّٰہ تارڑ نے کہا کہ چین کے جن شہروں میں بھی گیا کبھی ملک سے باہر ہونے کا احساس نہیں ہوا، خوشی اور فخر ہے کہ پاکستان اور چین کے عوام ایک دوسرے کی عزت کرتے ہیں۔ فوجی عدالتوں کی کارروائی عالمی قانون کے مطابق ہے، عطا تارڑوفاقی...
واشنگٹن: امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے رونالڈ ریگن ایئرپورٹ پر طیارے حادثے پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ تحقیقات کا عمل جاری ہے۔ صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وائٹ ہاؤس میں ایک پریس بریفنگ کے دوران کہا ہے کہ ڈی سی ایریا کے رونلڈ ریگن ایئرپورٹ کے قریب ایک مسافر طیارہ اور آرمی ہیلی کاپٹر کے درمیان ہونے والے تصادم میں کوئی زندہ نہیں بچا۔ صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ہم ایک قوم کے طور پر ہر اُس قیمتی جان کے لیے غمگین ہیں جو اچانک ہم سے چھین لی گئی۔ انہوں نے مزید کہا کہ حادثے کی وجوہات ابھی تک واضح نہیں ہو سکیں، اور اس وقت یو ایس ملٹری اور نیشنل ٹرانسپورٹیشن...
BEIJING: چین کی ایک منافع بخش کمپنی نے اپنے ملازمین کو سالانہ بونس دینے کا انوکھا طریقہ اختیار کیا ہے۔ چینی میڈیا رپورٹ کے مطابق کرین بنانے والی کمپنی نے اپنے ملازمین کو سال کے آخر میں 11 ملین ڈالر تک بونس دینے کا اعلان کیا ہے جس کی پاکستانی کرنسی میں مالیت 3 ارب 6 کروڑ سے زائد ہے۔ کمپنی نے اپنے ملازمین کو پیش کش کی تھی کہ وہ مختص کردہ وقت میں جتنے پیسے گن سکتے ہیں گن کر اسے اپنا بونس سمجھیں جس پر ورکرز کی قسمت چمک اٹھی۔ رپورٹ کے مطابق کمپنی کے اعلان پر ملازمین خوب تیاری کے ساتھ دفتر آئے اور ایک بڑی میز پر پھیلی ہوئی رقم کے ڈھیر سے...
ایک سو نوے ملین پائونڈ اسکینڈل، ملک ریاض، علی ریاض، شہزاد اکبر اور فرح گوگی کے پاسپورٹ بلاک WhatsAppFacebookTwitter 0 30 January, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس) وفاقی وزارت داخلہ نے قومی احتساب بیورو (نیب) کی درخواست پر 190 ملین پاؤنڈ اسکینڈل کے مقدمے میں میں اشتہاری ملزمان کے خلاف کارروائی کا آغاز کر دیا۔ تفصیلات کےمطابق وزارتِ داخلہ نے 4 اشتہاری ملزمان چیئرمین بحریہ ٹاؤن ملک ریاض، ان کے صاحبزادے علی ریاض، سابق وزیراعظم کے مشیر برائے احتساب شہزاد اکبر اور فرح شہزادی کے پاسپورٹ بلاک کر دیے۔ وزارت داخلہ کے ذرائع کا کہنا ہے کہ وزارتِ داخلہ نے نیب کی سفارش پر 190 ملین پاؤنڈ اسکینڈل میں 4 اشتہاری ملزمان کے پاسپورٹ بلاک کیے، نیب...
کراچی (رپورٹ:منیر عقیل انصاری) ایکسپو سینٹر کراچی میں پاکستان ٹورزم ڈویلپمنٹ کارپوریشن (پی ٹی ڈی سی) اور صوبائی سیاحتی اداروں کی حمایت سے ’’پاکستان ٹریول مارٹ 2025‘‘ کا انعقاد ہونے جا رہا ہے۔ پاکستان ٹریول مارٹ (پی ٹی ایم) 2025 سیاحت کے فروغ کے لیے پاکستان کا سب سے بڑا اور واحد پلیٹ فارم ہے، یہ ایونٹ پاکستان میں مقامی طور پر اندرونی و بیرونی اور بین الاقوامی سطح پر سیاحت کو فروغ دینے میں اہم کردار ادا کر رہا ہے۔ پاکستان ٹریول مارٹ کا چوتھا ایڈیشن 31 جنوری سے 2 فروری 2025 تک کراچی ایکسپو سینٹر میں منعقد ہوگا، جس میں ملکی و غیر ملکی ماہرین، سرمایہ کار اور سیاحتی شعبے کے اہم ادارے شریک ہوں گے۔جس کے...
ممبئی میں پونزی اسکیم کے ذریعے سینکڑوں لوگوں کو دھوکہ دینے کے الزام میں ایک یوکرینی اداکار ارمین اٹائن کو گرفتار کر لیا گیا۔ اس اسکینڈل کے تحت لوگوں کو قیمتی پتھروں، سونے اور چاندی میں سرمایہ کاری پر بھاری منافع کا لالچ دیا گیا تھا۔ ٹوریس جیولری نے فروری 2024 میں ممبئی اور اس کے مضافات میں چھ اسٹورز کھولے تھے۔ یہ اسٹورز قیمتی جواہرات بیچنے کے ساتھ ساتھ ایک بونس اسکیم کی پیشکش بھی کر رہے تھے، جس میں 1 لاکھ روپے کی سرمایہ کاری پر 10 ہزار روپے کے قیمتی پتھر کا لاکٹ دیا جاتا تھا۔ سرمایہ کاروں کو 6 فیصد سالانہ منافع دینے کا وعدہ کیا گیا تھا، جو بعد میں 11 فیصد تک پہنچا دیا...
کراچی(بزنس رپورٹر)پاکستان کے معروف اسلامی بینک میزان بینک نے ایکسپورٹرز اسپیشل فارنس کرنسی اکا?نٹ(ESFCA) رکھنے والے ایکسپورٹرز اور فری لانسرز کیلئے فارن کرنسی ڈیبیٹ کارڈ متعارف کرانے کا اعلان کیا ہے۔ فارن کرنسی ماسٹر ڈیبیٹ کارڈ کے ذریعے دنیا بھر میں بین الاقوامی ادائیگی کی جاسکتی ہے جس سے کاروباری ٹرانزیکشنز کے ساتھ ساتھ دنیا بھر میں ریٹیل آ?ٹ لیٹس پر ادائیگیاں آسان ہوجاتی ہیں۔ ایکسپورٹرز اور فری لانسرزاب اسٹیٹ بینک آف پاکستان سے پیشگی منظوری کے بغیر ، تمام قسم کی ادائیگیوں کیلئے ایکسپورٹرزاسپیشل فارنس کرنسی اکا?نٹ(ESFCA) تک رسائی حاصل کرسکتے ہیں۔ نئے فارن کرنسی ڈیبیٹ کارڈ سے صارفین دنیا بھر میں اے ٹی ایم سے نقد رقم نکالنے،رئیل ٹائم میں اپنے اخراجات کو ٹریک اور آسانی سے کراس...
معروف فلم ساز ایس ایس راجامولی نے اپنی نئی فلم SSMB29 کی تیاری شروع کر دی ہے، جس میں پہلی بار سپر اسٹار مہیش بابو اور بالی وڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا جوناس ایک ساتھ نظر آئیں گے۔ فلم کے آغاز کے ساتھ ہی، راجامولی نے اپنے سوشل میڈیا پر ایک دلچسپ ویڈیو پوسٹ کی، جس نے مداحوں کے درمیان زبردست تجسس پیدا کر دیا ہے۔ ایس ایس راجامولی نے ایک مزاحیہ ویڈیو پوسٹ کی جس میں وہ اشارہ دیتے ہیں کہ انہوں نے مہیش بابو کو "قید" کر لیا ہے۔ ویڈیو میں مہیش بابو کو ایک شیر کے طور پر دکھایا گیا ہے، جو فلم "دی لائن کنگ" میں ان کے موفاسا کے ڈبنگ کردار سے متاثر ہے۔ راجامولی نے...
کراچی: پی آئی اے نے ایک اورتاریخ رقم کردی،گوادر کے نوتعمیرشدہ بین الاقوامی ہوائی اڈے سے مسقط کے لیے پروازآپریٹ کردی گئی۔ ترجمان پی آئی اے کے مطابق قومی ائیرلائن نےنیوگوادرانٹرنیشنل ائیرپورٹ سے بین الاقوامی پروازوں کا اغازکردیا، نئےگوادرانٹرنیشنل ایئرپورٹ سےپہلی بین الاقوامی پروازمسقط روانہ کردی ترجمان کےمطابق قومی ایئر لائن نے اپنی روایت برقرار رکھتے ہوئے نیو گوادر انٹرنیشنل ایئرپورٹ سےبین الاقوامی افتتاحی پرواز پی کے 197 نے مسقط کے لئے اڑان بھری، پرواز 39 مسافروں کو لےکر روانہ ہوئی۔ گوادرائیرپورٹ پرپی آئی اے کے مقامی حکام نے مسافروں کورخصت کیا،پی آئی اےابتدائی طور پرمسقط کے لیے ہفتہ وار ایک پرواز آپریٹ کرے گی۔ پی آئی اے قومی امنگوں اورعوامی ضروریات کےتحت پورے ملک میں فضائی آپریشن...
مرکز اطلاعات فلسطین کی ایک رپورٹ کے مطابق ان مزاحمتی کارروائیوں میں 6 شوٹنگ آپریشنز، مسلح جھڑپیں، 12 دھماکہ خیز آلات کے زریعے دھماکے شامل ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ فلسطین کے مغربی کنارے میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران قابض فورسز کیخلاف 31 مزاحمتی کارروائیاں عمل میں لائی گئیں۔ مرکز اطلاعات فلسطین کی ایک رپورٹ کے مطابق ان مزاحمتی کارروائیوں میں 6 شوٹنگ آپریشنز، مسلح جھڑپیں، 12 دھماکہ خیز آلات کے زریعے دھماکے شامل ہیں۔ صیہونی آباد کاروں کا مقابلہ کرنے اور ان کی گاڑیوں کو تباہ کرنے کے لیے ایک آپریشن بھی کیا گیا، اس کے علاوہ مغربی کنارے میں 11 الگ الگ مقامات پر تصادم شروع ہونے کے ساتھ ایک مظاہرہ بھی ہوا۔ قابض فوج کا ایک سپاہی القسام کے مجاہدین...
لندن(اسپورٹس ڈیسک)ایورٹن نے انگلش پریمیئر لیگ کے ایک میچ میں ٹوٹنہم ہاٹ پور کو سخت مقابلے کے بعد 2-3 گول سے ہرا دیا، برائٹن اینڈ ہوو البیون نے مانچسٹر یونائیٹڈ کو 1-3گول سے ہرا دیا ،ناٹنگھم فارسٹ نے سخت مقابلے کے بعد سائوتھمپٹن کو 2-3گول سے ہرا دیا جبکہ دفاعی چمپئن مانچسٹر سٹی نے یکطرفہ مقابلے کے بعد ایپسوچ ٹائون کو 0-6گول سے مات دی ۔ پریمیئر لیگ کے دلچسپ مقابلے انگلینڈ میں جاری ہیں۔گوڈیسن پارک، لیورپول میں کھیلے گئے لیگ کے اہم میچ میں ایورٹن نے انگلش پریمیئر لیگ کے ایک میچ میں سخت مقابلے کے بعد ٹوٹنہم ہاٹ پور کو دو کے مقابلے میں تین گول سے ہرا دیا،ایورٹن کی جانب سیڈومینک کالورٹ لیون،الیمان ندائے اور آرچی گرے...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 20 جنوری 2025ء) ترقی سے متعلق عالمی ادارے آکسفیم کی جانب سے پیر کے روز شائع ہونے والی ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ چونکہ "اشرافیہ طبقہ" غیر مثالی سطح پر دولت جمع کرنے میں لگا ہے، اس لیے آج کی دنیا میں تفاوت بہت تیزی بڑھتا جا رہا ہے۔ جو بائیڈن کا آخری خطاب: 'طبقہ امراء' کے ہاتھ میں اقتدار کے خلاف تنبیہ ڈیووس میں ورلڈ اکنامک فورم (ڈبلیو ای ایف) سے قبل اس تعلق سے "ٹیکرس ناٹ میکرس" کے عنوان سے جو رپورٹ شائع کی گئی ہے، اس میں بتایا گیا ہے کہ سن 2024 میں ارب پتیوں کی دولت میں 2 ٹریلین ڈالر کا اضافہ ہوا۔ یعنی پچھلے سال...
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیر مملکت آئی ٹی شزہ فاطمہ نے کہا ہے کہ دنیا کی سب سے بڑی سب میرین کیبل پاکستان آچکی، امید ہے انٹرنیٹ کا مسئلہ جلد حل ہوجائے گا۔ سینیٹ کا اجلاس ڈپٹی چیئرمین سیدال خان کی زیر صدارت ہوا، اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے سینیٹر محمد اسلم ابڑو نے کہا کہ وزارت نے جواب دیا ہے کہ انٹرنیٹ کا مسئلہ ٹیکنیکل ہے، دنیا چاند پر پہنچ گئی ہے اور ہم ایک سال میں بھی یہ مسئلہ حل نہیں کرسکے، انٹرنیٹ کے تعطل کا مسئلہ کمیٹی میں بھیجا جائے۔ وزیر مملکت آئی ٹی شزہ فاطمہ نے کہا کہ پی ٹی اے انٹرنیٹ کی اسپیڈ کو دیکھتا ہے، پی ٹی اے نے ملک میں 2 سال میں...
ورلڈ اکنامک فورم نے پاکستان کی معاشی صورت حال سے متعلق رپورٹ جاری کرتے ہوئے لکھا ہے کہ پاکستان ماحولیاتی طورپر سب سے زیادہ متاثر ممالک میں سے ایک ہے۔ اسلام آبادمیں 15 جنوری 2025 ورلڈ اکنامک فورم(ڈبلیو ای ایف)کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ کے مطابق 2025 نے پاکستان پر قابل اطمینان نقطہ نظر اور اعتماد کا اظہار کیا ہے جو اس کی سالانہ عالمی خطرات کی تشخیص کا حصہ ہے۔ یہ رپورٹ دنیا بھر کے 900 سے زائد ماہرین اور 11,000 ماہرین کے ایگزیکٹو اوپینین سروے پر مبنی ہے پاکستان میں مِشعل پاکستان نے فروری سے جون 2024 تک ایک تفصیلی ایگزیکٹو اوپینین سروے (EOS) منعقد کیا جس میں ملک کے کاروباری رہنماؤں کی آراء کو شامل کیا...
خیبر پختونخوا کے ضلع پبی کے علاقے تاروجبہ میں نامعلوم ڈاکوں نے رات کی تاریکی میں بینک لوٹ لیا۔ رپورٹ کے مطابق ڈاکو رات کی تاریکی میں تالے توڑ کر بینک میں داخل ہوئے۔ ذرائع نے بتایا کہ ڈاکو بینک سے ایک کروڑ سے زیادہ رقم اور سونا لے اڑے۔ رپورٹ کے مطابق واقعے کی اطلاع ملتے ہی پو لیس کے اعلی افسران کرائم سین پر پہنچ گئے۔ پولیس اور بینک افسران نے بینک کے اندر موجود اور لوٹی گئی رقم اور سونے کی مالیت معلوم کی اور مختلف پہلوؤں سے تفتیش کا آغاز کردیا۔
حال ہی میں رشتہ ازدواج میں بندھنے والی معروف اداکارہ نیلم منیر کا کہنا ہے کہ انہوں نے اللہ کا نام لے کر زندگی کے نئے باب کا آغاز کر دیا ہے، انہیں اپنی دعاؤں میں یاد رکھیں۔ View this post on Instagram A post shared by Neelam Muneer Khan (@neelammuneerkhan) نیلم منیر نے گزشتہ دنوں دبئی میں محمد راشد کے ساتھ شادی کرنے کے بعد اپنی زندگی کے نئے سفر کا آغاز کیا ہے، جس کے بعد وہ اکثر اپنی شادی کی تقریبات کی تصاویر اور ویڈیوز شیئر کرتی رہتی ہیں جو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہوتی ہیں۔ پاکستانی اداکارہ نیلم منیر کے شوہرمحمد راشد کا تعلق پاکستان کے شہر میانوالی سے ہے۔ نیلم منیر...
سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی میں قمر قائم خانی نے تحقیقاتی اداروں کی چشم پوشی کا فائدہ اٹھانا شروع کر دیا ہے۔ ڈی جی عبدالرشید سولنگی کی ناک کا بال بن جانے والے قمر قائم خانی نے ہر قسم کے احتساب کے خوف سے بالاتر ہوکر غیر قانونی دھندوں سے خطیر رقمیں بٹورنے کے لیے بیٹر مافیا کو سرگرم کر دیا ہے۔ گٹھ جوڑ کے بعد بغیر نقشوں اور منظوری کے ناجائز تعمیرات کی آزادی دی جا رہی ہے ۔ اس سلسلے میں وسطی کے علاقے لیاقت آباد میں بھتہ خوری کے مقدمہ میں نامزدبیٹر اسامہ نے غیر قانونی تعمیرات کی حفاظت اور سسٹم کے معاملات طے کرنے کی آزادی حاصل کر لی ہے ۔باوثوق ذرائع سے ملنے والی معلومات کے...
گجرات میں 6 روز قبل ملنے والی 4 سالہ بچی کی بوری بند لاش کا پوسٹ مارٹم کرلیا گیا ہے، 4 سالہ بچی کو اغواء کے بعد زیادتی کرکے قتل کیا گیا، تین افراد کو زیر حراست لےکر تفتیش جاری ہے۔گجرات میں سرائے عالمگیر گاؤں کھوہار میں 4 سالہ بچی کو ایک ہفتہ قبل اغواء کرکے قتل کردیا گیا، بچی کی بوری بند لاش 6 روز قبل ایک ویران مکان سے ملی تھی۔واقعہ کے بعد ڈی پی او پولیس نفری کے ساتھ جائے وقوعہ پر پہنچے، 3 افراد کو حراست میں لے لیا گیا ہے، بچی کے پوسٹ مارٹم میں زیادتی ثابت ہوگئی۔ملزمان کے ڈی این اے پی ایس ایف اے کو بھیجے گئے ہیں، جن کی رپورٹ آنے...
چین کی معروف الیکٹرک کار کمپنی BYD نے اپنی نئی پریمیئم الیکٹرک سُپر کار ”یینگ وینگ 9U“ کی ایک ویڈیو جاری کی ہے، جس میں یہ کار بغیر کسی ڈرائیور کے مختلف رکاوٹوں کو اُچھل کر عبور کرتی دکھائی گئی ہے۔ یہ منفرد گاڑی خاص طور پر اپنی اس حیرت انگیز صلاحیت کی وجہ سے توجہ کا مرکز بنی ہے۔ ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ڈرائیو کے دوران سڑک پر مختلف رکاوٹیں لگائی گئی تھیں جن میں ایک پانی سے بھرا ہوا 2.5 میٹر لمبا گڑھا تھا اور دوسری رکاوٹ سڑک پر بچھائے ہوئے 3.5 سینٹی میٹر کی کیلیں۔ گاڑی ان دونوں رکاوٹوں کو آسانی سے اچھل کر عبور کرتی ہے۔ یینگ وینگ 9U کی سب سے بڑی خصوصیت...
بھارت(نیوز ڈیسک) بھارتی ریاست کیرالہ میں ایک اسپورٹس ویمن کو دو سال تک زیادتی کا نشانہ بنایا گیا جس میں 60 زائد افراد ملوث ہیں جن میں کوچز بھی شامل ہیں۔ بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق کیرالہ پولیس کا کہنا ہے کہ پٹھانم تھٹہ میں ایک لڑکی کے ساتھ دو سال کے دوران بار بار زیادتی کے الزام میں چار ایف آئی آر درج کی گئی ہیں اور چھ افراد کو گرفتار کیا گیا ہے جبکہ اس کیس میں 60 سے زائد افراد کے ملوث ہونے کا خدشہ ہے۔دو ماہ قبل 18 برس کی ہونے والی اس متاثرہ لڑکی نے الزام لگایا کہ اسے 16 سال کی عمر سے بار بار زیادتی کا نشانہ بنایا گیا،یہ معاملہ اُس وقت...
ملک میں سال 2024ء میں ڈبلیو پی وی ون کے 70 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ ان میں سے 27 کا تعلق بلوچستان، 21 کا خیبرپختونخوا، 20 کا سندھ، اور ایک ایک کا تعلق پنجاب اور اسلام آباد سے ہے۔ اسلام ٹائمز۔ حکام نے تصدیق کی ہے کہ پولیو وائرس کا ایک اور کیس سامنے آنے سے گزشتہ سال کے کیسز کی تعداد 70 ہوگئی ہے۔ رپورٹ کے مطابق قومی ادارہ صحت میں پولیو کے خاتمے کے لیے قائم ریجنل ریفرنس لیبارٹری نے کراچی کے ضلع شرقی سے ایک بچے میں وائلڈ پولیو وائرس ٹائپ ون (ڈبلیو پی وی ون) کی تصدیق کی ہے۔ لیب کے ایک عہدیدار نے بتایا کہ اس کیس کو گزشتہ سال کی تعداد میں شمار کیا...