2025-11-04@00:00:17 GMT
				 
				 تلاش کی گنتی: 536				 
                «یارن ایکسپو»:
(نئی خبر)
	لاہور (خاور عباس سندھو) گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے کہاہے کہ چین نے ہر سیکٹر میں پاکستان کو سپورٹ کیا۔پاکستان اور چین کی دوستی اسی طرح چلتی رہی تو وہ وقت دور نہیں کہ ہم بھی مشکل وقت سے نکل آئیں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے عوامی جمہوریہ چین کے قیام کی 76 ویں سالگرہ کے موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ تقریب میں قونصل جنرل ژائو شیریں نے تمام مہمانوں کا خود استقبال کیا۔ تقریب میں ایران ، برطانیہ ، ترکیہ سمیت متعدد سفارتکاروں، سیاسی رہنمائوں، کاروباری شخصیات ، میڈیا پرسنز ، بیورکریٹس سمیت مختلف شعبہ ہائے زندگی کے افراد نے شرکت کی جن میں نوائے وقت گروپ کے چیف آپریٹنگ آفیسر لیفٹیننٹ...
	افغانستان کے صوبہ قندوز سے تعلق رکھنے والا 13 سالہ لڑکا ایران جانے کا خواہشمند تھا، اتوار کی صبح وہ چپکے سے کابل ایئرپورٹ میں داخل ہوا۔ مسافروں کے ایک گروہ کے پیچھے چلتے ہوئے ایک جہاز کے پچھلے پہیے کے خانے یعنی لینڈنگ گیئر کمپارٹمنٹ میں جا چھپا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق اس کے پاس صرف ایک چھوٹا سرخ اسپیکر تھا۔ تاہم، یہ طیارہ تہران کے بجائے نئی دہلی جا رہا تھا۔  90 منٹ سے زائد وہ لڑکا طیارے کے لینڈنگ گیئر کمپارٹمنٹ میں پرواز کرتا رہا اور معجزانہ طور پر بغیر کسی نقصان کے دہلی کے اندرا گاندھی انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر اُترگیا۔ ایئرپورٹ کے عملے نے اسے گھومتے ہوئے دیکھا اور متعلقہ حکام کو اطلاع دی، شام...
	ایف بی آر اور لمز کے درمیان افسران کی تربیت کے لیے پوسٹ گریجویٹ ڈپلومہ پروگرام کے تاریخی معاہدے پر دستخط
	اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 ستمبر2025ء) فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے لاہور یونیورسٹی آف مینجمنٹ سائنسز (لمز) کے ساتھ پیر کے روز ایک تاریخی معاہدہ کیا ہے، جس کے تحت لمز ان لینڈ ریونیو سروس اور پاکستان کسٹمز کے افسران کے لیے ایک خصوصی پوسٹ گریجویٹ ڈپلومہ پروگرام شروع کرے گا۔ اس اقدام کا مقصد پاکستان کی ٹیکس ایڈمنسٹریشن کی پیشہ ورانہ صلاحیت میں مزید اضافہ کرنا ہے۔معاہدے پر دستخط کی تقریب ایف بی آر ہیڈکوارٹرز اسلام آباد میں منعقد ہوئی جس کی صدارت چیئرمین ایف بی آر راشد محمود لنگڑیال نے کی۔ اس موقع پر بورڈ کے ممبران، ایف بی آر کے سینئر افسران، ان لینڈ ریونیو اور کسٹمز اکیڈمیوں کے ڈائریکٹر جنرلز...
	لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 22 ستمبر2025ء)  آج شیاؤمی  نے ریڈمی 15 سی متعارف کرایا ، جس میں روزانہ دیکھنے کو بہتر بنانے کے لئے ایک وسیع 6.9 انچ عمیق ڈسپلے کے ساتھ ایک ہموار ، بہتر ڈیزائن شامل ہے. بڑی بیٹری اور فاسٹ چارجنگ کے ساتھ ریڈمی 15 سی کو پورے دن قابل اعتماد کارکردگی فراہم کرنے کے لیے بنایا گیا ہے ۔ ریڈمی 15 سی میں تھری ڈی کواڈ کیورڈ بیک کے ساتھ ایک پتلی باڈی ہے جو ہاتھ میں ہموار اور متوازن محسوس ہوتی ہے ، جس کی تکمیل فلوٹنگ کریٹر ڈیکو سے ہوتی ہے جو ٹھیک ٹھیک نفاست میں اضافہ کرتی ہے ۔ یہ چار رنگوں میں آتا ہے-مڈنائٹ بلیک ، منٹ گرین ، مون لائٹ بلیو...
	کراچی: پاکستان کی برآمدات کے شعبے کے لیے ایک بڑی کامیابی سامنے آئی ہے جہاں پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان لاکھوں ڈالرز مالیت کا بیف ایکسپورٹ معاہدہ طے پا گیا ہے۔ یہ پیش رفت نہ صرف گوشت کی صنعت میں نئی راہیں کھولے گی بلکہ قومی برآمدات میں نمایاں اضافہ بھی متوقع ہے۔ اسٹاک ایکسچینج کو جمع کرائے گئے باضابطہ خط میں اس معاہدے کی مکمل تفصیلات درج ہیں، جس کے مطابق پاکستانی کمپنی نے امارات کی ایک ایف زیڈ ای فرم کے ساتھ اہم برآمدی ڈیل کی ہے۔ کمپنی کے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق معاہدے کے تحت پاکستان سے فروزن بون لیس بیف متحدہ عرب امارات کو برآمد کیا جائے گا، جو نہ صرف گھریلو بلکہ...
	انسان کا سب سے قدیم اور شاید سب سے اہم سوال یہ ہے کہ حقیقت کیا ہے؟ اکثر ہم یہ سوچتے ہیں کہ ہم سب ایک ہی دنیا میں رہتے ہیں، سب ایک جیسا دیکھتے اور محسوس کرتے ہیں۔ لیکن کیا یہ سچ ہے؟ کیا ہمارے مشاہدات اور تجربات بالکل ایک جیسے ہوتے ہیں؟ جدید نفسیات، نیورو سائنس، اور فلسفے کی گہرائیوں میں جھانکیں تو ہمیں ایک الگ ہی تصویر نظر آتی ہے۔ بیرونی دنیا شاید ایک ہو، لیکن ہمارے اندر جو دنیا آباد ہے، جو منظر ہمارے ذہن میں بنتے اور بگڑتے ہیں، وہ ہر شخص کے لیے بالکل مختلف اور انوکھے ہوتے ہیں۔ یہ ایک ایسی ’پوشیدہ سرزمین‘ ہے جہاں ہر کوئی اپنی الگ حقیقت میں زندگی گزار...
	فنانشل ٹائمز نے پیر کے روز رپورٹ کیا ہے کہ برطانوی وزیرِاعظم کیئر اسٹارمر اس وقت ویزا فیس ختم کرنے کی تجاویز پر غور کر رہے ہیں تاکہ دنیا کے صفِ اول کے ماہرین کو برطانیہ لایا جا سکے، یہ پیش رفت ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب امریکا نے امیگریشن پر سخت مؤقف اختیار کیا ہے۔ برطانوی خبر رساں ادارے ’رائٹرز‘ کی رپورٹ کے مطابق کیئر اسٹارمر کی گلوبل ٹیلنٹ ٹاسک فورس ایسے خیالات پر کام کر رہی ہے، جن کے ذریعے دنیا کے بہترین سائنس دانوں، ماہرینِ تعلیم اور ڈیجیٹل ماہرین کو برطانیہ کی جانب راغب کیا جا سکے، تاکہ معاشی ترقی کو فروغ دیا جائے۔  رپورٹ میں ان لوگوں کا حوالہ دیا گیا ہے جو...
	سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں زیادہ تر گرڈ اسٹیشنز اور فیڈرز بحال، رپورٹ جاری WhatsAppFacebookTwitter 0 21 September, 2025  سب نیوز  اسلام آباد (آئی پی ایس) سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں بجلی کے زیادہ تر گرڈ اسٹیشنز اور فیڈرز بحال کر دیئے گئے،پاور ڈویژن نے رپورٹ جاری کر دی۔ پاورڈویژن کےمطابق سیلاب اوربارشوں سےمجموعی طور پر 51گرڈ اور588 فیڈرز متاثر ہوئےتھے،356 فیڈر مکمل جبکہ 225 جزوی طور پربحال کردیئے گئے ہیں، ترجمان کےمطابق فیصل آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی کے 28 گرڈ اور 81 فیڈرزمتاثر ہوئے تھے،جن میں سے 57 فیڈر مکمل اور 24 جزوی طور پر بحال ہو چکے ہیں،مکمل بحالی اکیس سے بائیس ستمبر تک متوقع ہے۔ لاہورالیکٹرک کمپنی کے 66 متاثرہ فیڈرزمیں سے 66 مکمل اور...
	ویب ڈیسک: سوشل میڈیا پر ایک ایسا نیا ٹرینڈ اُبھرا ہے جو خرچ کرنے کے بجائے "ریوینج سیونگ" یعنی انتقامی بچت کی طاقت دکھا رہا ہے۔ مہینہ ہوا آدھا مگر جیب ہوئی خالی، ایک تنخواہ سے کیا کیا پورا کریں، آج کل کے دور میں جب مہینے کے شروع میں تنخواہ جیب میں آتی ہے تو اس دن بھی تنخواہ دار انسان مہینے بھر کی کمائی جیب میں ڈالنے کے بعد خوش ہونے کے بجائے مزید پریشان ہو جاتا ہے۔وہی’’ ریوینج سیونگ‘‘ کا فلسفہ بہت سادہ ہے،"زیادہ خرچ مت کرو، بچت کو ضد بنا لو!" اس میں لوگ اپنے معمول کے اخراجات پر کٹوتی کرکے نہ صرف اپنے بجٹ کو قابو میں رکھتے ہیں بلکہ مالی طور پر خود مختار...
	بین ڈیوڈ کا کہنا ہے کہ عالم اسلام اور دنیا کے بیشتر ممالک اسرائیل کے خلاف متحد ہیں، اسرائیل ایک الگ تھلگ اور مسترد شدہ ملک بن چکا ہے، اور دنیا کے 140 سے زیادہ ممالک اب فلسطین کی ریاست کے قیام کی بنیاد رکھ رہے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ اسرائیلی ٹی وی چینل 13 کے کالم نگار اور عسکری ماہر ایلون بین ڈیوڈ نے معاریو اخبار کے لیے لکھے گئے ایک مضمون میں کہا ہے کہ شہید یحییٰ السنوار اپنی شہادت کے بعد اپنے خواب کی تکمیل کا مشاہدہ کر رہے ہیں۔ مقاومتی ذرائع کے مطابق انھوں نے لکھا کہ کس کو یقین ہو گا کہ عبرانی سال 5786 کے موقع پر، عظیم حملے کے آغاز کے دو سال بعد، یحییٰ السنوار...
	مختلف رپورٹ کے مطابق افغانستان میں ہلاک ہونیوالا گل رحمان نہ صرف دہشتگرد تنظیم کا آپریشنل کمانڈر اور ٹرینر تھا بلکہ اسے جعفر ایکسپریس حملے کا ماسٹر مائنڈ بھی قرار دیا جا رہا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ بلوچستان میں جعفر ایکسپریس پر حملے کا مبینہ ماسٹر مائنڈ دہشتگرد گل رحمان عرف استاد مرید افغانستان کے صوبہ ہلمند میں پراسرار طور پر ہلاک ہوگیا۔ مختلف پاکستانی اخباروں کی رپورٹ کے مطابق گل رحمان نہ صرف دہشتگرد تنظیم کا آپریشنل کمانڈر اور ٹرینر تھا بلکہ اسے جعفر ایکسپریس حملے کا ماسٹر مائنڈ بھی قرار دیا جا رہا ہے۔ اس کے علاوہ وہ پاکستان میں سکیورٹی فورسز، چینی شہریوں، اہم تنصیبات اور معصوم شہریوں پر کئی دہشتگردانہ حملوں میں براہ راست ملوث تھا۔ ...
	پیغام رسانی کی مقبول ایپ واٹس ایپ نے ایک نیا فیچر متعارف کرانے کی تیاری کرلی ہے جس کے ذریعے صارفین گروپ چیٹ میں بیک وقت تمام ممبران کو الرٹ کر سکیں گے۔ اس فیچر کے تحت صارفین صرف @everyone لکھ کر پورے گروپ کو بیک وقت نوٹیفائی کرسکیں گے، چاہے کچھ افراد نے چیٹ کو میوٹ ہی کیوں نہ کررکھا ہو۔ یہ بھی پڑھیں: واٹس ایپ نے چیٹس میں لائیو فوٹوز بھیجنے کی سہولت متعارف کرا دی ٹیکنالوجی ویب سائٹ ڈبلیو اے بیٹا انفو کے مطابق یہ فیچر خاص طور پر اُن گروپس کے لیے مفید ہوگا جہاں ممبران کی تعداد زیادہ ہو اور اہم پیغامات فوری طور پر سب تک پہنچانا ضروری ہو۔ ماضی میں ممبران کو الگ الگ...
	اسپین ایک بار پھر دنیائے فٹبال کا حکمران بن گیا۔ پاکستان بھی دو درجے ترقی کے ساتھ 199 نمبر پر آگیا۔ فیفا کی جانب سےجاری کردہ اپ ڈیٹ رینکنگ میں اسپین ایک درجے ترقی کے بعد پہلے نمبر پر پہنچ گیا ہے۔ فرانس نے بھی ایک درجہ چھلانگ لگا کر دوسری پوزیشن پر قبضہ کرلیا ہے۔ ارجنٹائن کی دنیائے فٹبال پر سبقت ختم، دو درجے تنزلی سے اب اس کی تیسری پوزیشن ہے۔ انگلینڈ کا چوتھا نمبر برقرار ہے جبکہ پرتگال ایک درجے ترقی پاکر پانچویں پوزیشن پر آگیا ہے۔ برازیل ایک درجے تنزلی سے چھٹے نمبر پر چلا گیا۔ ہالینڈ اور بیلجیم کی بدستور بالترتیب ساتویں اور آٹھویں پوزیشن برقرار ہے۔ کروشیا ایک درجے چھلانگ لگاکر نویں جبکہ اٹلی بھی...
	data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">راولپنڈی:  بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن نے سالانہ انٹرمیڈیٹ امتحانات 2025 کے نتائج کا اعلان کر دیا، جس میں طالبات نے ایک بار پھر اپنی قابلیت اور محنت کا لوہا منواتے ہوئے سب کو پیچھے چھوڑ دیا۔اس مرتبہ بھی نتائج میں لڑکیوں نے میدان مارا اور پہلی تینوں پوزیشنز اپنے نام کر کے ایک نئی تاریخ رقم کی۔پہلی پوزیشن پنجاب کالج برائے خواتین تلہ گنگ کی ہونہار طالبہ اریج شفقت حیات نے 1148 نمبر حاصل کر کے اپنے ادارے اور والدین کا سر فخر سے بلند کیا۔اسی کالج کی دوسری نمایاں طالبہ عائشہ مشتاق نے 1139 نمبر لے کر دوسری پوزیشن حاصل کی، جب کہ رائل کالج آف سائنسز فار گرلز چکوال کی ایمان فاطمہ نے 1138...
	data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی(کامرس رپورٹر)پاکستان نے انٹرسٹائل شنگھائی ایپیرل فیبرکس اور یارن ایکسپو آٹم 2025 میں ماضی کی طرح بہترین روایات کے ساتھ بین الاقوامی خریداروں اور صنعت کار رہنماؤں کی توجہ حاصل کرلی۔ انٹرسٹائل شنگھائی ایپیرل فیبرکس اور یارن ایکسپو آٹم 2025 میں پاکستان سے 10 نمائش کنندگان نے شرکت کی۔ ان میں سے 7 نمائش کنندگان نے انٹرٹیکسٹائل اور3 نمائش کنندگان نے یارن ایکسپو میں اپنی مصنوعات پیش کیں۔ انٹرٹیکسٹائل شنگھائی ایپیرل فیبرکس میں 26 ممالک اور خطوں کے تقریباً 3,700 ملکی و غیر ملکی نمائش کنندگان شریک ہوئے ، جبکہ یارن ایکسپو میں 16 ممالک کے تقریباً 580 نمائش کنندگان نے شرکت کی جبکہ اس ایڈیشن میں ملکی صنعت کو نمائش کنندگان اور وزیٹرز کی بین الاقوامی شمولیت...
	بائیسویں چین-آسیان ایکسپو میں چین کے نائب صدر کی شرکت WhatsAppFacebookTwitter 0 17 September, 2025  سب نیوز بیجنگ: چینی نائب صدر ہان زنگ نے چین کے گوانگ شی چوانگ خوداختیارعلاقے کے شہر نان ننگ میں بائیسیویں چین-آسیان ایکسپو اور چین-آسیان بزنس اینڈ انویسٹمنٹ سمٹ کی افتتاحی تقریب میں شرکت کی اور خطاب بھی کیا۔ہان زنگ نے کہا کہ سال 2021 میں چین کے صدر مملکت شی جن پھنگ کے پیش کردہ پرامن ، مستحکم، خوشحال، خوبصورت اور دوستانہ گھر کی مشترکہ تعمیر نے چین -آسیان تعاون کے لیے ایک نیا خاکہ تیار کیا اور ترقی کی سمت کی نشاندہی کی ۔ انہوں نے کہا کہ چین آسیان ممالک کے ساتھ مل کر چین آسیان ہم نصیب معاشرے کی مشترکہ...
	 کراچی:  چین میں حلال گوشت کی بڑھتی طلب کے باعث پاکستان کو بیف ایکسپورٹ کا نیا آرڈر حاصل ہوگیا ہے۔ اس نئے برآمدی آرڈر موصول ہونے سے متعلق تفصیلات ایک لسٹڈ کمپنی آرگینک میٹ کمپنی نے پاکستان اسٹاک ایکس چینج کی انتظامیہ کو بذریعہ خط آگاہ کیا ہے۔ خط کے مطابق پاکستان سے بیف ایکسپورٹ کرنے والی آرگینک میٹ کمپنی کو چین سے 75لاکھ ڈالر مالیت کا برآمدی آرڈر حاصل ہوا ہے۔ موصول شدہ نئے برآمدی آرڈر کے تحت پاکستانی کمپنی مالی سال 2025-26 کے دوران چین کو پکا ہوا فروزن بون لیس بیف برآمد کرے گی۔ خط کے مطابق پاکستان سے چین بیف ایکسپورٹ کا معاہدہ سی پیک فریم ورک کے تحت ہوا ہے، خط میں بتایا...
	حکومت نے آڈیٹر جنرل کی حالیہ رپورٹ میں مبینہ 375 ٹریلین روپے (تین لاکھ 75 ہزار ارب روپے) کی بے ضابطگیوں کے انکشاف کو ایک سوچی سمجھی سازش قرار دیا ہے جس کا مقصد حکومت کو بدنام کرنا اور پورے نظام کو مشکوک بنانا ہے۔ سرکاری ذرائع کے مطابق یہ معاملہ محض ’’ٹائپنگ کی غلطی‘‘ نہیں بلکہ ایک ’’جان بوجھ کر کیا گیا اقدام‘‘ ہے جس کے پیچھے اصل نیت حکومت کو ہدف بنانا تھا۔  اگرچہ آڈیٹر جنرل آفس نے کئی ہفتوں تک رپورٹ کا دفاع کرنے کے بعد گزشتہ ہفتے تسلیم کیا کہ اس میں ’‘ٹائپنگ کی غلطیاں‘‘ (ٹائپوز) موجود تھیں، لیکن سرکاری حلقوں کا کہنا ہے کہ یہ مبالغہ آرائی حادثاتی نہیں تھی۔ سرکاری حلقوں کا الزام...
	data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">250916-06-12 طرابلس (انٹرنیشنل ڈیسک) لیبیا کی اقوام متحدہ سے تسلیم شدہ حکومت نے طاقتور مسلح گروپ رداع فورس کے ساتھ ایک ابتدائی معاہدہ کر لیا تاکہ کئی ماہ سے جاری کشیدگی اور وقفے وقفے سے ہونے والے جھڑپوں کو ختم کیا جا سکے۔ یہ مذاکرات ترکیہ کی سہولت کاری سے انجام پائے۔ صدارتی کونسل کے مشیر زیاد دغم نے کہا کہ معاہدے کی تفصیلات بعد میں عوام کے سامنے لائی جائیں گی۔ تاہم لیبیائی نشریاتی ادارے الاحرار نے ایک وڈیو جاری کی ہے جس میں وزارت دفاع کے فوجیوں کو ایک ایسے ہوائی اڈے میں داخل ہوتے دکھایا گیا جو اب تک رداع فورس کے کنٹرول میں تھا۔ ذرائع کے مطابق دونوں فریقوں نے 4مغربی ہوائی اڈوں بشمول معیتیقہ...
	بھارت کی معروف صحافی پوجا سمنتا نے امیتابھ بچن اور ریکھا کے مبینہ تعلقات کے پسِ منظر پر روشنی ڈالتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ جیا بچن نے ایک موقع پر ریکھا کو اپنے گھر بلایا اور انہیں واضح کردیا کہ اس گھر کی اصل مالکن اور مسز بچن وہی ہیں۔ 1970 کی دہائی میں امیتابھ بچن، جیا بچن اور ریکھا کے درمیان یہ مبینہ لو ٹرائی اینگل فلم انڈسٹری کا سب سے بڑا اسکینڈل سمجھا جاتا تھا۔ امیتابھ شادی شدہ تھے اور ان کی ریکھا سے قربت کے قصے مختلف قیاس آرائیوں اور ’اگر ایسا ہوتا تو کیا ہوتا‘ جیسے سوالات کو جنم دیتے رہے۔ حال ہی میں ایک انٹرویو میں پوجا سمنتا نے اس موضوع پر دوبارہ بات...
	طرابلس: لیبیا کی اقوام متحدہ سے تسلیم شدہ حکومت نے طاقتور مسلح گروپ ’’رداع فورس‘‘ کے ساتھ ایک ابتدائی معاہدہ کر لیا ہے تاکہ کئی ماہ سے جاری کشیدگی اور وقفے وقفے سے ہونے والے جھڑپوں کو ختم کیا جا سکے۔ یہ مذاکرات ترکی کی سہولت کاری سے انجام پائے۔ صدارتی کونسل کے مشیر زیاد دغم نے کہا کہ معاہدے کی تفصیلات بعد میں عوام کے سامنے لائی جائیں گی۔ تاہم لیبیائی نشریاتی ادارے الاحرار نے ایک ویڈیو جاری کی ہے جس میں وزارت دفاع کے فوجیوں کو ایک ایسے ہوائی اڈے میں داخل ہوتے دکھایا گیا جو اب تک رداع فورس کے کنٹرول میں تھا۔ ذرائع کے مطابق دونوں فریقوں نے چار مغربی ہوائی اڈوں بشمول معیتیقہ ایئرپورٹ کی...
	پاکستانی بیٹر صائم ایوب نے واضح کیا ہے کہ قومی ٹیم کی توجہ صرف روایتی حریف بھارت کے خلاف میچ پر نہیں بلکہ پورے ایشیا کپ جیتنے پر مرکوز ہے۔ پری میچ پریس کانفرنس میں صائم ایوب نے کہا کہ پاکستان کا مقصد ہر ٹیم کے خلاف بے خوف اور مثبت کرکٹ کھیلنا ہے، ہماری توجہ ایک میچ پر نہیں، بلکہ ٹورنامنٹ جیتنے پر ہے، یہی اس وقت سب سے زیادہ اہم ہے۔ یہ بھی پڑھیے: ایشیا کپ، پاک بھارت مقابلے سے قبل دبئی پولیس نے اہم ہدایات جاری کردیں انہوں نے کہا کہ ہم یہ نہیں چاہتے کہ کوئی ایک دو ہی پرفارم کریں بلکہ تمام کھلاڑیوں کو اچھی پرفارمنس دینی چاہیے، میچ کے دن ہم پِچ کے کنڈیشنز...
	ایشیا کپ 2025 کے پاکستان بھارت ٹاکرے سے قبل سوشل میڈیا پر بھی ایک دلچسپ جنگ چھڑ گئی۔ بھارتی اداکارہ پریتی زنٹا کی آئی پی ایل فرنچائز پنجاب کنگز نے ایک پروموشنل پوسٹ شیئر کی جس میں بھارت کا لوگو نمایاں دکھایا گیا، جبکہ پاکستان کا لوگو جان بوجھ کر خالی چھوڑ دیا گیا۔ اس رویے پر کرکٹ فینز نے شدید ردِعمل دیا اور اسے کھیل کی روح کے خلاف قرار دیا۔  اس کے جواب میں کراچی کنگز نے بھرپور تخلیقی وار کیا۔ انہوں نے ایک تصویر جاری کی جس میں پاکستان کے کپتان سلمان علی آغا کو شطرنج کھیلتے دکھایا گیا، جبکہ بھارتی کپتان کو دھندلے سائے میں پیش کیا گیا۔ تصویر میں نمایاں گھڑی کی سوئیاں 6:00...
	اوکاڑہ میں طلبہ کے تعلیمی سفر کو آسان بنانے اور ان کے خوابوں کو حقیقت میں بدلنے کے لیے اسٹڈی ایکسپو کا انعقاد کیا گیا۔ یہ بھی پڑھیں: اوکاڑہ سے بیت اللہ کا پیدل سفر، عثمان ارشد نے کمال کر دکھایا ایکسپو میں شریک طلبہ کا کہنا تھا کہ جدید تعلیم اور بین الاقوامی مہارتیں حاصل کرنے کے بعد وہ وطن واپس آ کر اپنی صلاحیتیں پاکستان کی ترقی اور عوام کی بہتری کے لیے وقف کریں گے۔ تفصیل جانیے اس ویڈیو رپورٹ میں۔ آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں اسٹڈی ایکسپو اوکاڑہ اوکاڑہ ایکسپو اوکاڑہ...
	واشنگٹن: امریکا نے وینزویلا کے ساتھ بڑھتی ہوئی کشیدگی کے پیش نظر 10 جدید ایف 35 اسٹیلتھ لڑاکا طیارے کیریبین جزیرے پورٹو ریکو منتقل کرنے کا اعلان کیا ہے۔ امریکی میڈیا کے مطابق یہ اقدام ڈرگ کارٹلز کے خلاف جاری بحری آپریشن کا حصہ ہے۔ صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے الزام عائد کیا کہ وینزویلا کے صدر خود ایک بڑے منشیات کارٹل کی قیادت کر رہے ہیں۔  وینزویلا کے صدر نے ان الزامات کو سختی سے مسترد کرتے ہوئے کہا کہ امریکا دراصل وینزویلا کے تیل پر قبضہ کرنا چاہتا ہے۔ حالیہ کشیدگی اس وقت شدت اختیار کر گئی جب امریکی فورسز نے وینزویلا کی ایک کشتی کو نشانہ بنایا۔ امریکی حکام کے مطابق اس کشتی میں اسمگلرز امریکا کے...
	واشنگٹن: امریکا نے وینزویلا کے ساتھ بڑھتی ہوئی کشیدگی کے پیش نظر 10 جدید ایف 35 اسٹیلتھ لڑاکا طیارے کیریبین جزیرے پورٹو ریکو بھیجنے کا اعلان کیا ہے۔ امریکی میڈیا کے مطابق یہ طیارے ڈرگ کارٹلز کے خلاف امریکی بحری آپریشن کا حصہ ہوں گے۔ صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ وینزویلا کے صدر خود منشیات کے ایک بڑے کارٹل کی قیادت کر رہے ہیں۔ دوسری جانب وینزویلا کے صدر نے الزامات مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکا دراصل وینزویلا کا تیل ہتھیانا چاہتا ہے۔ کشیدگی اس وقت بڑھی جب امریکی فورسز نے وینزویلا کی ایک کشتی کو نشانہ بنایا۔ امریکا کا کہنا ہے کہ کشتی میں اسمگلرز امریکا کے لیے منشیات لے جا رہے تھے، حملے...
	پی آئی کے انتظامی معاملات پر بڑا انکشاف سامنے آیا ہے۔ آڈیٹر جنرل آف پاکستان (AGP) کی رپورٹ کے مطابق 2021 سے 2023 کے دوران پی آئی اے نے اسلام آباد سے 1,118 پروازیں ایسی روانہ کیں جن میں صرف ایک یا دو مسافر سوار تھے۔ آڈٹ رپورٹ میں بتایا گیا کہ 816 پروازوں پر صرف ایک مسافر جبکہ 302 پروازوں میں محض دو مسافر موجود تھے۔ یہ اعداد و شمار پی آئی اے کے اپنے ریکارڈ سے حاصل کیے گئے، جسے انتظامیہ نے فراہم کیا۔ آڈٹ رپورٹ میں کہا گیا کہ ان پروازوں کو منسوخ کرنے اور مسافروں کو ریفنڈ دینے کے بجائے چلانا انتظامی بدانتظامی اور ناقص منصوبہ بندی کا نتیجہ ہے۔ اس غیر منطقی فیصلے سے قومی...
	سوشل میڈیا پلیٹ فارم تھریڈز نے اپنے ٹیکسٹ ایکسپینشن آپشن کو باقاعدہ لانچ کر دیا۔ اس فیچر کو استعمال کرتے ہوئے صارفین اپنی تھریڈز اپ ڈیٹس میں 10 ہزار الفاظ تک کا اضافہ کر سکیں گے۔ اس نئے آپشن تک رسائی کے لیے تھریڈز نے پوسٹ کمپوزر میں ایک نیا آئکون پیش کیا ہے، جس کو ٹیپ کرنے سے ایک بلاگ کی طرز کا ایڈیٹر کھل جائے گا جس میں اضافی ٹیکسٹ لکھا جا سکے گا۔ یہ ٹیکسٹ بعد ازاں پوسٹ میں شامل کردیا جائے گا اور اس کو ’ریڈ مور‘ کے پرامپٹ سے پڑھا جا سکے گا۔ اس کے علاوہ تھریڈز ان پوسٹس میں دیگر ذرائع کو لنک کرنے کے عمل میں بھی آسانی کرنے جا رہا ہے۔ کمپنی...
	حکومت کی جانب سے چینی ایکسپورٹ کرنے کی اجازت ملنے کے بعد مالی سال 25-2024 کے دوران چینی ایکسپورٹ کرنے والی 67 شوگر ملز نے مجموعی طور پر 40 کروڑ ڈالر یعنی 11 ہزار 280 ارب روپے مالیت کی 7 لاکھ 49 ہزار ٹن چینی ایکسپورٹ کی ہے۔ چینی ایکسپورٹ ہونے سے ملک میں چینی کا بحران شدت اختیار کر گیا ہے اور 140 روپے فی کلو والی چینی 190 سے 200 روپے میں فروخت ہو رہی ہے۔ یہ بھی پڑھیں: کون سی سیاسی شخصیات شوگر ملز مالکان ہیں، انہوں نے کتنی چینی ایکسپورٹ کی؟ سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان یعنی ایس ای سی پی نے شوگر ملز کے مالکان کی تفصیلات قومی اسمبلی میں جمع کرا دی ہیں اس...
	 کراچی:  پاکستان کے معروف بینکار اور دانشور سراج الدین عزیز کی نئی کتاب کارپوریٹ سکسیس: انگیجڈ لیڈرشپ – انسائٹس اینڈ اسٹریٹجیز (Corporate Success: Engaged Leadership - Insights & Strategies)  کی تقریبِ رونمائی کراچی کے مقامی ہوٹل میں منعقد ہوئی۔ تقریب میں ملک کے ممتاز کاروباری رہنماؤں، پالیسی سازوں اور ماہرین تعلیم نے شرکت کی۔ اس موقع پر مقررین نے اس کتاب کو کارپوریٹ لیڈرشپ کے بدلتے ہوئے تقاضوں کو سمجھنے اور ان پر قابو پانے کی ایک اہم کاوش قرار دیا۔ سراج الدین عزیز نے اس کتاب میں اپنے طویل پیشہ ورانہ تجربے کی روشنی میں ایسی حکمتِ عملیاں پیش کی ہیں جو شمولیت، اخلاقیات اور استقامت پر مبنی ہیں، اور جنہیں وہ آج کی کارپوریٹ دنیا کے...
	میکسیکو کے شہر گوادالاجارا میں ٹک ٹاک انفلوئنسر اسمرالڈا فیریر گریبے، ان کے شوہر، اور 2 بچوں کو گن پوائنٹ پر قتل کر کے پلاسٹک میں لپیٹ کر پک اپ ٹرک کے اندر پھینک دیا گیا، ایسا محسوس ہوتا ہے کہ یہ کسی کارٹل کی واردات ہو۔ خبر کے مطابق، اس خونی واقعے کی تمام 4 لاشیں ایک خالی گرے فورڈ رینجر ٹرک میں پائی گئیں۔ پراسیکیوٹر الفونسو گٹیرز سانتیان نے بتایا کہ سی سی ٹی وی فوٹیج کے ذریعے ٹرک کا راستہ قریب ہی واقع ایک آٹو ورکشاپ تک ٹریس کیا گیا، قتل اسی مقام پر کیا گیا تھا، وہاں خون کے داغ، فائر کی گئی گولیوں کے خول اور دیگر شواہد ملے۔ ابتدائی طور پر اس ورکشاپ کے...
	امریکا کے فورٹ مورگن میونسپل ایئرپورٹ کے قریب ایک انجن والے دو چھوٹے طیارے پرواز کے دوران فضا میں ہی آپس میں ٹکرا گئے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق یہ خوفناک تصادم اُس وقت پیش آیا جب دونوں طیارے ایئرپورٹ کے رن وے پر لینڈنگ کی کوشش کر رہے تھے۔ فیڈرل ایوی ایشن کا کہنا ہے کہ دونوں چھوٹے طیاروں میں دو، دو افراد سوار تھے حادثے میں ایک شخص ہلاک اور 3 شدید زخمی ہوگیا۔ تاہم عینی شاہدین اور ریسکیو اہلکاروں نے بتایا کہ ایک زخمی نے اسپتال پہنچنے کے بعد دوران علاج دم توڑ دیا۔ حادثے میں شدید زخمی ہونے والوں میں ایک اور زخمی کی حالت نازک ہونے کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔ مقامی میڈیا کی ویڈیو...
	جنوبی خیبرپختونخوا میں ایک نیا کیس سامنے آنے کے بعد پاکستان میں پولیو کے خاتمے کی کوششوں کو ایک اور دھچکا لگا ہے، کیونکہ اس حالیہ کیس کے بعد رواں برس کے دوران ملک بھر میں پولیو سے متاثرہ بچوں کی تعداد 24 ہوگئی ہے۔ اسلام آباد میں واقع نیشنل انسٹیٹیوٹ آف ہیلتھ کی ریجنل ریفرنس لیبارٹری نے پیر کو ضلع ٹانک کی یونین کونسل پنگ اے سے تعلق رکھنے والی 20 ماہ کی بچی میں پولیو وائرس کی تشخیص کی تصدیق کی ہے۔ یہ بھی پڑھیں: خیبر پختونخوا میں انسدادِ پولیو مہم کا آغاز، 57 لاکھ سے زائد بچوں کو قطرے پلانے کا ہدف متاثرہ بچی کا تعلق بیتنی قبیلے سے ہے اور وہ تحصیل جنڈولہ میں رہائش پذیر ہے،...
	مظفرآباد کا ایئرپورٹ، جو کبھی جہازوں کی پرواز اور بورڈنگ اناؤنسمنٹس سے گونجتا تھا، آج ایک نئے انداز میں زندہ ہے۔ اب یہاں مسافروں کے ہجوم کی بجائے سیاحوں کی قہقہے سنائی دیتے ہیں، ڈرون کی بھن بھن اور پیراگلائیڈرز کی رنگین اڑانیں آسمان کو اپنی گرفت میں لیے نظر آتی ہیں۔ یوں یہ ویران پڑا رن وے ایک بار پھر زندگی سے بھر گیا ہے، مگر اس بار ایڈونچر اور سیاحت کے دلکش رنگوں کے ساتھ۔ آسمان کی نیلاہٹ میں پرندوں کی مانند جھولتے گلائیڈرز جب اسی پرانے رن وے پر اترتے ہیں تو ایک نئی تاریخ رقم ہوتی ہے۔ اردگرد کے سرسبز پہاڑ، دریائے نیلم کا بہتا پانی اور کھلا آسمان اس مقام کو ایک منفرد دلکشی عطا...
	یو ایس اوپن ٹینس کے دوران ایک یادگار اور دل کو چھو لینے والا لمحہ دیکھنے میں آیا، جب بیلاروس کی ٹینس اسٹار آرائنا سبالینکا اور کینیڈا کی لیلا فرنینڈز کے درمیان جاری میچ کے دوران اسٹیڈیم کی فضاء اچانک خوشیوں سے گونج اٹھی۔ اس موقع پر ایک نوجوان تماشائی نے سب کے سامنے اپنی محبوبہ کو شادی کی پیشکش کردی۔ نوجوان کے اس منفرد اور رومانوی انداز نے نہ صرف اسٹیڈیم میں موجود ہزاروں شائقین کو حیران کردیا بلکہ دیکھنے والوں کے چہروں پر مسکراہٹ بھی بکھیر دی۔ تماشائیوں نے اس دلکش منظر کو اپنے موبائل فونز میں محفوظ کیا اور سوشل میڈیا پر شیئر کیا جس کے بعد یہ ویڈیو وائرل ہوگئی۔ کمنٹیٹرز بھی اس منظر کو دیکھ...
	بھارت کی شمال مشرقی ریاست آسام میں بنگالی نژاد مسلمانوں کے خلاف ریاستی سرپرستی میں جاری بے دخلی مہم پر شدید تشویش کا اظہار کیا جا رہا ہے جب کہ انسانی حقوق کی تنظیموں اور سوسائٹی کے مختلف طبقات نے بی جے پی حکومت کی ہندو توا پالیسیوں کو نسل کشی کی طرف بڑھتا ہوا قدم قرار دیا ہے۔ دی انڈین ایکسپریس کی ایک چشم کشا رپورٹ کے مطابق، ایسوسی ایشن فار پروٹیکشن آف سول رائٹس کی جانب سے آسام میں جاری مسلم مخالف مہم پر ایک رپورٹ پیش کی گئی، جس میں انکشاف کیا گیا کہ جون اور جولائی 2025 کے دوران 3,300 سے زائد بنگالی نژاد مسلم خاندانوں کو ریاستی کارروائی کے ذریعے بے دخل کیا گیا۔ ...
	پاکستان کے 2 فنانس اسٹارٹ اپس ہبل اور پوسٹ ایکس کو فوربز ایشیا 100 ٹو واچ کی 2025 کی فہرست میں شامل کر لیا گیا۔ ہبل 2017 میں قائم ہوا اور شریعہ کمپلائنٹ فنانسنگ و ڈیجیٹل پیمنٹ سروسز فراہم کرتا ہے، جبکہ پوسٹ ایکس 2020 میں لانچ ہوا جو لاجسٹکس اور فِن ٹیک کے امتزاج سے ای کامرس تاجروں کو نقد ادائیگی اور ڈلیوری سہولیات دیتا ہے۔ مزید پڑھیں: ارشد ندیم تاریخ میں رقم، ماضی میں کب کب پاکستان کا جھنڈا سب سے اونچا رہا؟ دونوں کمپنیاں زین وی سی کے پورٹ فولیو کا حصہ ہیں۔ یہ اعزاز پاکستان کے بڑھتے ہوئے اسٹارٹ اپ ایکو سسٹم کے لیے اہم سنگِ میل قرار دیا جا رہا ہے۔ آپ اور آپ کے پیاروں...
	ایشیاء کپ 2025 کے آفیشل براڈ کاسٹ پارٹنر سونی اسپورٹس نیٹورک پاکستان بمقابلہ بھارت میچ کا پروموشنل اشتہار جاری کرنے کے بعد شدید تنقید کی زد میں آگیا۔ جاری کیے گئے پرومو میں بھارتی کپتان سوریا کمار یادو، پاکستانی فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی اور بھارت کے لیجنڈ بلے باز وریندر سہواگ کو دکھایا گیا جس کا مقصد 14 ستمبر کو روایتی حریفوں کے درمیان شیڈول میچ کی سنسنی کو بڑھانا تھا۔ تاہم پرومو پر بھارتی عوام نے شدید ناگواری کا اظہار کرتے ہوئے شدید ردِعمل دیا  ۔ بھارتی کرکٹ فینز اور ماہرین کی جانب سے ایشیاء کپ اور سونی اسپورٹس نیٹورک کے بائیکاٹ کی باتیں کی جا رہی ہیں۔ ساتھ ہی مداحوں کی جانب سے پاک بھارت مقابلے کی پروموشن...
	بھارتی ریاست اتر پردیش کے ضلع بندہ میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں پانچویں جماعت کی 10 سالہ طالبہ گومتی ساتھی طالب علم کے مبینہ دھکے کے بعد بے ہوش ہو کر جاں بحق ہوگئی۔ یہ واقعہ کومیڈھا سانی گاؤں میں پیش آیا۔ یہ بھی پڑھیے میٹا چیٹ بوٹ سے ملنے کی کوشش میں امریکی شہری کی ہلاکت پولیس کے مطابق، منگل کے روز اسکول میں جھگڑے کے دوران ایک ہم جماعت نے گومتی کو دھکا دیا۔ دھکا لگنے کے فوراً بعد وہ بے ہوش ہو گئی۔ اسکول انتظامیہ اور مقامی لوگوں نے فوری طور پر اُسے اسپتال پہنچایا، لیکن ڈاکٹروں نے معائنے کے بعد اُسے مردہ قرار دے دیا۔ پولیس کی کارروائی  اے ایس پی شِوراج نے بتایا...
	دنیا کے 140سے زائد ممالک کے 4 سو سے زائد مقامات کی سیر کی خواہش رکھنے والوں کے خوابوں کو اب گولڈن پاسپورٹ کے ذریعے عملی جامہ پہنایا جا سکے گا۔ برطانوی ذرائع ابلاغ کی رپورٹ کے مطابق گولڈن پاسپورٹ آپ کو سمندر میں کروز پر رہنے کی سہولت میسر کریگا مگر یہ سہولت سستے داموں دستیاب نہیں ہوگی۔  ہوریزون اینڈلس ایک نوتشکیل شدہ سی ایٹ ریزیڈنٹ پروگرام ہے جس کے تحت تمام مہمانوں کو کروز جہازوں کے بیڑے پر زندگی کا بھر پور لطف اٹھانے کا موقع ملے گا۔ یہ تقریباً 75ہزار پاﺅنڈ سے پیکیج شروع کریگا، گولڈ پاسپورٹ رکھنے والے مہمان چار سو سے زائد مقامات کی سیر کر سکیں گے جبکہ ایک سفر کے دوران تین...
	کراچی(ویب ڈیسک) وفاقی تحقیقاتی ادارہ (ایف آئی اے) نے کراچی ایئرپورٹ پر امیگریشن افسران کے ڈیوٹی اوقات میں تبدیلی کی ہے۔ نئے سرکلر کے مطابق، مسافروں کی بڑھتی ہوئی تعداد اور پروازوں میں تاخیر کے پیش نظر، افسران کی شفٹیں 12 گھنٹے کر دی گئی ہیں۔ اہم نکات:  شفٹ کی ساخت: ہر شفٹ میں ایک انچارج، ایک جنرل چیکنگ افسر، ایک ہیڈ محرر، ایک منشی اور ایک پی آر او تعینات ہوں گے۔ ذمہ داریاں: انچارج مسافروں کے سفری دستاویزات کی جانچ پڑتال کرے گا۔ پی آر او پروٹوکول کی ذمہ داری سنبھالے گا۔ باقی عملہ کاؤنٹرز پر تعینات ہوگا۔ ہنگامی چھٹیاں: ڈیپارچر اور ارائیول پر تعینات افسران میں سے 10 فیصد کو ہنگامی چھٹی دی جائے گی۔ یہ...
	چین، چھوٹے سے پہاڑ ی گاؤں سے پوری دنیا تک سبز مہم کا پھیلاؤ بیجنگ ()  بیس سال پہلے شی جن پھنگ نے صوبہ زے جیانگ کے یوچھون گاؤں کے دورے کے دوران “سرسبز پہاڑ اور صاف پانی انمول اثاثہ ہیں” کا تصور پیش کیا ۔ 2025 میں “شی جن پھنگ کی کتاب ” ماحولیاتی تہذیب پر منتخب مضامین”شائع ہوئی ۔ اس کتاب میں بتایا گیا کہ اس تصور کو کس طرح ایک مقامی اتفاق رائے سے قومی حکمت عملی میں تبدیل کیا گیا ہے اور پھر ایک عالمی سبز مہم کا آغاز ہوا ہے. “سر سبز پہاڑ اور صاف پانی ” ہر کسی کے لیے ایک قدرتی منظر نامہ ہے ، اور یہ صحت مند اور خوبصورت ماحول...
	لاہور (خصوصی نامہ نگار) امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ قیام پاکستان کے حقیقی مقاصد کے حصول کے لیے قومی پالیسیوں کی آزادانہ تشکیل، اغیار اور استعمار کی غلامی سے آزادی کی ضرورت ہے۔ معیشت کو آئی ایم ایف اور سود سے آزاد کر کے ہی خود انحصاری کی منزل حاصل کی جا سکتی ہے۔ ’’میرا برانڈ پاکستان‘‘ خود انحصاری کے حصول کی ایک کامیاب کوشش ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے یوم آزادی پر ایکسپو سنٹر لاہور میں بزنس مین فورم کے زیراہتمام ’’میرا برانڈ پاکستان‘‘ ایکسپو 2025ء کے پہلے روز افتتاحی خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر ابوذر شاد، سینئر نائب صدر خالد عثمان،...
	ٹریڈنگ کارپوریشن نے 2لاکھ ٹن چینی کی درآمد کیلئے ایک اور ٹینڈر جاری کردیا WhatsAppFacebookTwitter 0 14 August, 2025  سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)ٹریڈنگ کارپوریشن آف پاکستان نے 2 لاکھ ٹن چینی کی درآمد کے لیے ایک اور ٹینڈر جاری کردیا، 21 اگست تک بولیاں طلب کرلی گئیں۔ٹریڈنگ کارپوریشن آف پاکستان کی جانب سے جاری کردہ ٹینڈر دستاویز کے مطابق ٹی سی پی نے 2 لاکھ ٹن چینی کی درآمد کے لیے 21 اگست تک بولیاں طلب کرلی ہیں۔ٹینڈر دستاویز کے مطابق چینی کی 25 ہزار ٹن سے کم کی بولی منظورنہیں کی جائے گی۔قبل ازیں ٹی سی پی نے ایک لاکھ میٹرک ٹن چینی کا ٹینڈر 11اگست کو کھولا تھا، جس کے لیے ٹی سی پی کو...
	دہلی واقع پارٹی ہیڈکوارٹر میں میڈیا سے خطاب کرتے ہوئے کانگریس لیڈر نے بی جے پی لیڈر انوراگ ٹھاکر کی ای ووٹر لسٹ تک رسائی کو فرضی واڑا کا پختہ ثبوت قرار دیا۔ اسلام ٹائمز۔ "جب بھی جی چاہے نئی دنیا بسا لیتے ہیں لوگ، ایک چہرے پر کئی چہرے لگا لیتے ہیں لوگ"۔ ساحری لدھیانوی کے مشہور گیت میں شامل یہ ابتدائی مصرعے آج کانگریس لیڈر پون کھیڑا نے ایک پریس کانفرنس کے دوران سنائے۔ انہوں نے مذکورہ بالا مصرعوں کو الیکشن کمیشن کی کارگزاریوں سے جوڑ دیا اور بتایا کہ الیکشن کمیشن "ووٹ چوری" کے مقصد سے کئی کئی چہرے لگا رہا ہے۔ کانگریس لیڈر کا کہنا ہے کہ ووٹر لسٹ کو لے کر جس طرح کے انکشافات...
	امریکی ریاست مونٹانا کے ایئرپورٹ پر دو مسافر بردار طیارے آپس میں ٹکرا کر تباہ ہوگئے اور ان میں خوفناک آگ بھڑک اُٹھی۔ امریکی ریاست مونٹانا کے شہر کالی اسپیـل میں واقع کالی اسپیـل سٹی ایئرپورٹ پر ایک مسافر بردار چھوٹا طیارہ لینڈنگ کے دوران ایک پارک شدہ جہاز سے ٹکرا گیا۔ طیاروں کے آپس میں ٹکرانے کے نتیجے میں خوفناک آگ بھڑک اٹھی۔ جس پر فائر بریگیڈ کے عملے کو طلب کیا گیا۔ ایئرپورٹ پر کھڑا طیارہ غیر فعال تھا جب کہ لینڈنگ کرنے والے طیارے میں پائلٹ سمیت 4 افراد موجود تھے۔ جنھوں نے حاضر دماغی کا مظاہرہ کرتے ہوئے خود ہی طیارے سے چھلانگ لگا کر اپنی جانیں بچائیں۔ خوش قسمتی سے حادثے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا تاہم...
	واشنگٹن(انٹرنیشنل ڈیسک)امریکی ریاست مونٹانا میں ایک چھوٹا طیارہ لینڈنگ کے دوران حادثے کا شکار ہوگیا، جب وہ رن وے پر کھڑے ایک دوسرے ہوائی جہاز سے ٹکرا گیا۔ یہ واقعہ پیر کی دوپہر تقریباً 2 بجے پیش آیا، جب سنگل انجن طیارہ چار مسافروں کے ساتھ لینڈ کرنے کی کوشش کر رہا تھا۔ فیڈرل ایوی ایشن ایڈمنسٹریشن کے مطابق ابتدائی تحقیقات میں پتہ چلا ہے کہ لینڈنگ کے دوران پائلٹ طیارے پر کنٹرول برقرار نہ رکھ سکا، جس کے نتیجے میں یہ کھڑے ہوئے جہاز سے جا ٹکرایا۔ ٹکر کے فوراً بعد شدید آگ بھڑک اٹھی جو قریبی گھاس والے علاقے تک پھیل گئی، تاہم فائر بریگیڈ نے بروقت کارروائی کرکے شعلوں پر قابو پا لیا۔  ???????????? BREAKING: MID-AIR...
	 کراچی:  کراچی پولیس میں اعلیٰ سطح پر تقرریوں اور معطلی کا عمل جاری ہے۔ حالیہ تبدیلیوں کے تحت چار ایس ایچ اوز اور ایک ڈی ایس پی کو نئی ذمہ داریاں سونپی گئی ہیں.  جب کہ ایک ایس ایچ او کو معطل کر کے ایس ایس پی آفس رپورٹ کرنے کا حکم دے دیا گیا ہے۔ پولیس حکام کے مطابق جاری کردہ اعلامیے کے تحت انسپکٹر فہد حسن کو ایس ایچ او یوسف پلازہ تعینات کر دیا گیا، انسپکٹر آفتاب عباسی کو ایس ایچ او ایف بی انڈسٹریل ایریا کا چارج دے دیا گیا۔ انسپکٹر زاہد کمبوہ کو ایس ایچ او سولجر بازار مقرر کیا گیا، سب انسپکٹر عرفان میو کو ایس ایچ او مدینہ کالونی تعینات کیا...
	وفاقی دارالحکومت سے جاری اپنے ایک بیان میں وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ بھارتی وزیراعظم کا بیڑہ غرق ہوگیا ہے، بھارت کی جانب سے بے بنیاد گفتگو کی گئی، ایک ایشو بنانے کی کوشش کی جارہی ہے، بھارتی وزیراعظم پوری دنیا میں رسوا ہو چکا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ نیو کلیئر تھریٹ کی بات پر بھارت جھوٹ بول رہا ہے۔ وفاقی دارالحکومت سے جاری اپنے ایک بیان میں خواجہ آصف نے کہا ہے کہ مودی کا بیڑہ غرق ہوگیا ہے، بھارت کی جانب سے بے بنیاد گفتگو کی گئی، ایک ایشو بنانے کی کوشش کی جارہی ہے، نریندر مودی پوری دنیا میں رسوا ہو چکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ راہول گاندھی...
	سماجی رابطہ کی ویب سائٹ " ایکس " پر طلبہ کے نام پیغام میں وزیر اعلیٰ کا کہنا تھا کہ میرے پیارے پنجاب کے طلبہ آپ کے خواب صوبے کے مستقبل کی دھڑکن ہیں، الحمدللہ، ہونہار سکالرشپ پروگرام سے 80 ہزار نوجوان ذہنوں کو پھلنے پھولنے اور اڑان کے لیے پر دیے گئے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ پنجاب کے طلبہ کے لیے ہونہار سکالر شپ کا پورٹل ایک بار پھر سے کھول دیا گیا۔ سماجی رابطہ کی ویب سائٹ " ایکس " پر طلبہ کے نام  پیغام میں مریم نواز کا کہنا تھا کہ میرے پیارے پنجاب کے طلبہ آپ کے خواب صوبے کے مستقبل کی دھڑکن ہیں، الحمدللہ، ہونہار سکالرشپ...
	چین کے جنوبی صوبے گوانگ ڈونگ میں چکن گونیا کا پھیلاؤ خطرناک حد تک بڑھ گیا ہے۔ حکام کے مطابق صرف ایک ماہ میں 8 ہزار سے زائد کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ چینی حکام نے مرض کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے سخت اقدامات شروع کر دیے ہیں۔ متاثرہ علاقوں میں ڈرونز کے ذریعے مچھر مار اسپرے کیا جا رہا ہے اور کھلے مقامات سے ایسے برتن ہٹانے کا حکم دیا گیا ہے جن میں پانی جمع ہو کر مچھروں کی افزائش کا باعث بن سکتا ہے۔ صحت کے حکام نے شہریوں کو مشورہ دیا ہے کہ مچھروں سے بچاؤ کے اقدامات کریں اور کسی بھی مشتبہ علامت کی صورت میں فوری اسپتال جائیں۔  ماہرین کا کہنا ہے کہ اگرچہ...
	چین وسطی ایشیا میں حیاتیاتی تنوع کے تحفظ کے لئے پودوں کا ڈیٹا بیس قائم کرے گا WhatsAppFacebookTwitter 0 9 August, 2025  سب نیوز  اُرمچی(شِنہوا)چین کا ایک تحقیقی ادارہ وسطی ایشیا کے خشک علاقوں کے لئے پودوں کی مختلف اقسام کا ایک کثیر لسانی ڈیٹا بیس بنانے جا رہا ہے۔ جس کا مقصد اس اہم ماحولیاتی علاقے میں حیاتیاتی تنوع سے متعلق معلومات کا تبادلہ کرنے اور اس کے تحفظ کی کوششوں میں موجود کمی کو دور کرنا ہے۔ یہ منصوبہ چینی اکیڈمی آف سائنسز (سی اے ایس) کے تحت سنکیانگ انسٹیٹیوٹ آف ایکولوجی اینڈ جیوگرافی (ایکس آئی ای جی) کی قیادت میں کیا جا رہا ہے، جو وسطی ایشیا اور مغربی ایشیا کے بڑے تحقیقی اداروں کے...
	میکسیکو سے تعلق رکھنے والی مشہور ٹک ٹاکر اور ریئلٹی شو ماسٹر شیف میکسیکو کی سابق امیدوار یانن کامپوس ایک افسوسناک کار حادثے کے نتیجے میں زندگی کی بازی ہار گئیں۔ مقامی میڈیا رپورٹس کے مطابق حادثہ ہفتہ کی صبح میکسیکو کے شہر چہواہوا میں فرانسیسکو آر المیڈا ہائی وے پر پیش آیا، جہاں 38 سالہ یانن کامپوس اپنی سیاہ لگژری گاڑی میں سفر کر رہی تھیں۔ اچانک انہوں نے گاڑی پر کنٹرول کھو دیا، جو ایک کھڑی گاڑی سے ٹکرا گئی، اور تصادم کے باعث ان کی گاڑی مکمل طور پر تباہ ہو گئی۔ ریسکیو ٹیم نے انہیں فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کیا، جہاں وہ چند دن انتہائی نگہداشت وارڈ میں زیر علاج رہنے کے بعد پیر کے...
	فوٹو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام نے ری پوسٹ کا فیچر متعارف کرا دیا۔ صارفین اب اپنے دوستوں کی تصاویر کو ری پوسٹ کر سکیں گے۔ تاہم، ری پوسٹ کی جانے والی تصاویر صارف کی پروفائل پر نہیں دیکھی جا سکے گی بلکہ پروفائل پر موجود ایک مخصوص حصے پر ان تصاویر کو دیکھا جا سکے گا۔ اس کے علاوہ انسٹاگرام ایک اور فیچر بھی جلد پلیٹ فارم پر متعارف کرانے جا رہا ہے جس کو استعمال کرتے ہوئے صارفین ریلز کو کھول سکیں گے اور اس کے بعد ایک فیڈ سامنے آئے گی جس میں صرف ان کے دوستوں کی فیڈز موجود ہوں گی۔ انسٹاگرام کے مطابق یہ فیچر امریکی صارفین کے لیے دستیاب ہے اور عالمی سطح پر جاری...
	امریکا، روس اور چین دنیا کی تین سپر پاورز ہیں جن کے درمیان معیشت، دفاع اور ٹیکنالوجی سمیت تمام شعبوں میں سخت مقابلہ ہوتا ہے اور تینوں ممالک اپنی برتری ثابت کرنے کے لیے نت نئی سائنسی ایجادات خاص طور پر دفاعی اور معاشی میدان میں مشکل فیصلے کرتے ہیں، جس سے دوسرے ممالک مشکلات کا شکار بھی ہوجاتے ہیں۔ چین عالمی مارکیٹ میں اپنی مصنوعات اور خام مال کی برآمدات میں دیگر دو بڑے ممالک سے آگے ہے اور یہاں تک امریکا بھی چین سے خام مال درآمد کرتا ہے جبکہ امریکا اور چین کے درمیان معاشی رساکشی بھی جاری ہے۔ دفاعی شعبے میں بھی چین اپنی بالادستی قائم کرنے کی کوشش کر رہا ہے، اسلحے کی مارکیٹ میں...
	 ایک شوہر نے اپنی مرحومہ اہلیہ کی آخری خواہش کو پورا کرتے ہوئے کینسر کے مریضوں کے لیے وِگ بینک قائم کر دیا، تاکہ بالوں سے محروم ہونے والے افراد اپنی خوداعتمادی دوبارہ حاصل کر سکیں۔ یہ بھی پڑھیں: مریم نواز لائیں سرجری اور کیمو تھراپی کے بغیر کینسر کا علاج، ’کیا یہ بات چینیوں کو پتا ہے؟‘ بی بی سی رپورٹ کے مطابق برطانوی شہری ڈیویڈ ڈنزڈیل کی اہلیہ، جینے ڈنزڈیل، کا رواں برس اپریل میں انتقال ہوا۔ وہ کئی برس سے ایسٹ ڈرہم میں کینسر سے متاثرہ افراد کی معاونت کے لیے سپورٹ گروپ چلا رہی تھیں اور ان کی خواہش تھی کہ ایسے مریضوں کو وِگز فراہم کی جائیں جو کیموتھراپی کے دوران اپنے بالوں سے محروم...
	بھارتی کرکٹر یوزویندر چہل کی جانب سے پوڈکاسٹ میں اپنی طلاق سے متعلق بیانات کے بعد، اُن کی سابقہ اہلیہ کوریوگرافر دھناشری ورما نے سوشل میڈیا پر ایک معنی خیز پوسٹ کے ذریعے اپنی خاموشی توڑ دی ہے۔  دھناشری نے انسٹاگرام پر دبئی میں قیام کی تصاویر شیئر کیں جن میں وہ اسٹریٹ فوڈ سے لطف اندوز ہوتی، گولڈن آور میں چہل قدمی کرتی اور ایک مندر کا دورہ کرتی نظر آئیں۔ پوسٹ کے کیپشن میں دھناشری نے لکھا کہ ’یہ سفر یادوں سے بھرا ہوا تھا اور دبئی واپس آکر کئی پرانی یادیں تازہ ہو گئیں‘۔ انہوں نے شہر میں ہونے والی مثبت تبدیلیوں اور ثقافتی ہم آہنگی کو بھی سراہا، اور اپنی جڑوں سے دوبارہ جُڑنے پر...
	  عالمی تجارت، لاجسٹکس اور صنعتی ترقی کے نمایاں ادارے اے ڈی پورٹس گروپ نے پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد میں باضابطہ طور پر اپنا پہلا نمائندہ دفتر قائم کر دیا۔ یہ اقدام گروپ کی بین الاقوامی وسعت کے سفر میں اہم سنگ میل اور جنوبی و وسطی ایشیاء میں تجارت اور لاجسٹکس کو فروغ دینے لئے اس کی طویل المدتی وابستگی کی علامت ہے۔ گروپ کے دنیا بھر میں موجود 140 سے زائد دفاتر پر مشتمل عالمی نیٹ ورک کو مستحکم بناتے ہوئے اور پاکستان کی اہم وفاقی وزارتوں، عریگولیٹری اداروں اور سرکاری ادارون کے قریب اسٹریٹجک مقام پر واقع اسلام آباد میں قائم نیا دفتر حکومت کے اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ روابط کو مزید گہرا کرنے اور ترجیحی...
	 وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ اسرائیلی کارروائیاں پورے خطے میں امن کے امکانات کو خطرے میں ڈال رہی ہیں۔ مسجد اقصیٰ کی بے حرمتی کے واقعے پر اپنے مذمتی بیان میں وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان اسرائیلی وزرا کے قابض فوج کے سائے میں آبادکار گروہوں کے ساتھ مسجد اقصیٰ پر دھاوا بولنے کے حالیہ واقعے کی شدید مذمت کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسلام کے مقدس ترین مقامات میں سے ایک کی حالیہ بے حرمتی نے دنیا بھر کے ایک ارب سے زائد مسلمانوں کے عقیدے کو ٹھیس پہنچائی ہے۔ یہ بین الاقوامی قوانین اور انسانیت کے اجتماعی ضمیر پر بھی حملہ ہے۔ قابض ریاست کی جانب سے ایسی منظم اشتعال انگیزیاں اور...
	ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر پارلیمانی امور کا کہنا تھا کہ کل یوم استحصال کشمیر منایا جارہا ہے، تحریک انصاف 6 اگست کو احتجاج کر لے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ 9 مئی کو ایک ہی وقت میں حساس مقامات پر حملے کیے گئے۔ اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر پارلیمانی امور طارق فضل چودھری نے کہا ہے کہ علی امین گنڈا پور کا بیان پرتشدد سوچ کا عکاس ہے۔ ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے طارق فضل چودھری کا کہنا تھا کہ کل یوم استحصال کشمیر منایا جارہا ہے، تحریک انصاف 6 اگست کو احتجاج کر لے۔ انہوں نے کہا کہ علی امین گنڈا پور کا بیان...
	کراچی کی جیلوں میں جہاں گنجائش سے زیادہ قیدی موجود ہیں، وہیں دوسری جانب سینٹرل جیل کراچی میں قیدیوں کو ایسی سہولیات فراہم کی گئی ہیں جن سے استفادہ کرتے ہوئے وہ اپنی بقیہ زندگی ایک اچھے انسان کی طرح گزار سکتے ہیں اور سزا مکمل ہونے کے بعد معاشرے کے اہم فرد بن سکتے ہیں۔ اب یہ قیدی پر منحصر ہے کہ وہ بغیر کچھ سیکھے بغیر قید مکمل کرلے یا تعلیم کے ساتھ فن میں مہارت حاصل کرلے۔ کچھ قیدی تو ایسے بھی ہیں جو نا صرف فنکار بن چکے ہیں بلکہ ان کے فن پاروں کے چرچے جیل سے باہر تک ہورہے ہیں۔ ’وی نیوز‘ نے اعجاز نامی قیدی کے بارے میں کچھ عرصہ قبل ایک کہانی...
	واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 اگست2025ء) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے روس کو تنبیہہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہوں نے ملک کے سابق صدر دمتری میدوی ایدف کے ’انتہائی اشتعال انگیز‘ بیانات کے جواب میں دو امریکی جوہری آبدوزوں کو مناسب خطوں میں پوزیشن سنبھالنےکی ہدایات جاری کر دی ہیں۔خبر رساں ایجنسی ایسوسی ایٹڈ پریس کے مطابق اپنی ایک سوشل میڈیا پوسٹ میں صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بتایا کہ انھوں نے یہ اقدام اس وجہ سے اُٹھایا ہے کیونکہ یہ احمقانہ اور اشتعال انگیز بیانات صرف الفاظ سے زیادہ بھی ہو سکتے ہیں۔انہوں نے لکھا کہ الفاظ بہت اہم ہوتے ہیں اور اکثر ان کے غیر ارادی نتائج بھی سامنے آتے ہیں۔ مجھے اُمید...
	لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن)ملک میں چینی بحران اور قیمتوں کے حوالے سے حکومتی اقدامات اور تحقیقات جاری ہے۔ اس حوالے سے کارروائی کرتے ہوئے شوگر ڈیلرز اسد بٹ کو لاہور اور کراچی سے طلحہ کپور کو بیرون ملک جانے سے روک دیا گیا۔دونوں ڈیلرز کے نام ای سی ایل میں ہونے کی وجہ سے روکا گیا۔ ذرائع کے مطابق شوگر ڈیلر اسد بٹ لاہور سے ملائشیا اور  طلحہ کپور کراچی سے دبئی جا رہے تھے ۔ چینی ایکسپورٹ اور قلت کی وجہ بننے پر ملک بھر سے   15 سے زائد بڑے شوگر ڈیلرز  اور 7 شوگر ملز مالکان کے نام ای سی ایل میں ڈالے گئے تھے اور ان کے خلاف چینی کا ریٹ 125 سے بڑھا  کر...
	ضلع ٹانک، جنوبی خیبرپختونخوا سے پولیو کا نیا کیس رپورٹ ہوا ہے۔ قومی ادارہ صحت کی پولیو لیبارٹری کے مطابق یہ کیس 10 ماہ کے بچے میں رپورٹ ہوا ہے جس  کے بعد رواں سال ملک بھر میں پولیو کیسز کی مجموعی تعداد 18 ہو گئی ہے۔ نیشنل ای او سی کا کہنا تھا کہ ویکسین سے محروم ہر بچہ پولیو وائرس کے نشانے پر ہے۔ پولیو سے بچاؤ کا واحد مؤثر حل بار بار پولیو ویکسین دینا ہے۔ علاوہ ازیں ادارے نے والدین سے اپیل کی ہے کہ ہر مہم میں اپنے بچوں کو پولیو کے قطرے ضرور پلوائیں۔ نیشنل ای او سی نے مزید بتایا کہ پولیو کے خاتمے کے لیے جنوبی خیبرپختونخوا پر خصوصی توجہ مرکوز ہے۔ یہی...
	بلوچستان میں لڑکی اور لڑکے کو غیرت کے نام پر قتل کیے جانے کا واقعہ سامنے آیا تو چند ہی دنوں میں ملک کے مختلف حصوں سے اسی نوعیت کے کئی کیسز رپورٹ ہوئے، جنہوں نے معاشرے کے اجتماعی رویے اور ریاستی ردِعمل پر نئے سوالات کھڑے کر دیے۔ صرف 2 ہفتوں کے اندر اندر سندھ اور جنوبی پنجاب سے بھی ایسی خبریں سامنے آئیں جن میں خواتین کو خاندان کی ’عزت‘ بچانے کے لیے قتل کر دیا گیا۔ ہیومن رائٹس کمیشن آف پاکستان (HRCP) کے مطابق، پاکستان میں ہر سال اوسطاً 500 سے زائد خواتین غیرت کے نام پر قتل ہوتی ہیں۔ 2023 میں رپورٹ ہونے والے کیسز کی تعداد 479 تھی، لیکن ماہرین کے مطابق یہ اصل تعداد...
	 سوشل میڈیا پر بھارتی سپر اسٹار سلمان خان کی ان کے باڈی گارڈ شیرا سے شادی کی خبر وائرل ہورہی ہے جس پر اداکار و ہدایتکار یاسر حسین نے بھی تبصرہ کیا ہے۔ حال ہی میں یاسر حسین نے انسٹاگرام پر ایک طنزیہ خبر کا اسکرین شاٹ شیئر کیا، جس میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ بالی ووڈ اداکار سلمان خان نے اپنے دیرینہ باڈی گارڈ شیرا سے ایک خفیہ تقریب میں شادی کرلی ہے۔ یاسر نے اس پوسٹ پر تبصرہ کرتے ہوئے لکھا، ’’امید ہے یہ خبر فیک ہو۔‘‘ یاسر حسین کی یہ انسٹاگرام اسٹوری وائرل ہوتے ہی سوشل میڈیا صارفین نے ان پر تنقید شروع کر دی۔ کئی صارفین نے اسے غیر ضروری اور نامناسب عمل قرار...
	ترکیہ کے خبر رساں ادارے انادولو کے مطابق چینی وزارت خارجہ کے ترجمان گو جیاکن نے ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ چین خطے میں اسرائیل کی جانب سے فوجی کارروائیوں میں اضافے کی مخالفت کرتا ہے اور غزہ کے عوام کی تباہی پر شدید تشویش رکھتا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ چینی حکام نے دو ریاستی حل پر زور دیتے ہوئے اسرائیل سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ غزہ کا محاصرہ ختم کرے اور انسانی ہمدردی کی بنیاد پر رسائی کی اجازت دے، اور ایک آزاد فلسطینی ریاست کے قیام کے لیے اپنی حمایت کو بھی دہرایا۔ ترکیہ کے خبر رساں ادارے انادولو کے مطابق چینی وزارت خارجہ کے ترجمان گو جیاکن نے ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ چین خطے میں اسرائیل...
	ترکیہ کے خبر رساں ادارے انادولو کے مطابق چینی وزارت خارجہ کے ترجمان گو جیاکن نے ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ چین خطے میں اسرائیل کی جانب سے فوجی کارروائیوں میں اضافے کی مخالفت کرتا ہے اور غزہ کے عوام کی تباہی پر شدید تشویش رکھتا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ چینی حکام نے دو ریاستی حل پر زور دیتے ہوئے اسرائیل سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ غزہ کا محاصرہ ختم کرے اور انسانی ہمدردی کی بنیاد پر رسائی کی اجازت دے، اور ایک آزاد فلسطینی ریاست کے قیام کے لیے اپنی حمایت کو بھی دہرایا۔ ترکیہ کے خبر رساں ادارے انادولو کے مطابق چینی وزارت خارجہ کے ترجمان گو جیاکن نے ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ چین خطے میں اسرائیل...
	جاپان کے شہر اوساکا میں ہونے والی عالمی نمائش ایکسپو 2025 میں پاکستان کے پویلین نے دنیا بھر میں پاکستان کی مثبت شناخت کو اجاگر کیا ہے۔ یہ بات پاک جاپان بزنس فورم کے ڈائریکٹر اور پاکستان بورڈ آف انویسٹمنٹ کے اعزازی مشیر سید فیروز عالم شاہ نے ایک ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے کہی۔انہوں نے کہا کہ ایکسپو 2025 میں پاکستان کے پویلین کو بے حد سراہا جا رہا ہے، جہاں پاکستان کی ثقافت، معیشت اور ٹیکنالوجی کے پہلوؤں کو نہایت خوبصورتی سے پیش کیا گیا ہے۔ ان کے مطابق پِنگ سولڈ کا تھیم جو اس پویلین کا مرکزی خیال ہے، دنیا بھر کے لوگوں کے لیے نہ صرف دلچسپی کا باعث بنا ہے بلکہ اس کے ذریعے پہلی بار دنیا...
	—فائل فوٹو شکارپور میں انڈس ہائی وے پارکو کے مقام پر پولیس چوکی پر ڈاکوؤں نے حملہ کر دیا، حملے میں ایک پولیس اہلکار زخمی اور ایک کو اغواء کر لیا گیا۔ ایس ایس پی شاہزیب چاچڑ نے کہا کہ کچے میں سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے، آپریشن میں پولیس کی جانب سے ڈرون کی مدد لی جا رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ ڈرون حملے میں ایک ڈاکو ہلاک اور 3 زخمی ہوئے ہیں۔پولیس کے مطابق ہلاک ڈاکو شہید پولیس اہلکار اور ایم پی اے غالب ڈومکی پر حملے میں بھی مطلوب تھا۔پولیس نے بتایا کہ ڈاکوؤں کی گرفتاری کے لیے ناکہ بندی کر دی گئی۔
	ملک بھر میں میں چینی کی قیمت مسلسل بڑھ رہی ہے، ایک ماہ قبل چینی کی پرچون میں فی کلو قیمت 140 روپے تھی جبکہ منڈیوں میں چینی کے 50 کلو والے تھیلے کی قیمت 6 ہزار 200 روپے تھی، اب پرچون میں فی کلو قیمت 200 روپے ہو گئی ہے جبکہ 50 کلو والے تھیلے کی قیمت 3 ہزار روپے تک بڑھ کر 9 ہزار 100 روپے تک پہنچ گئی ہے۔ حکومت نے شوگر ملز مالکان کی قیمتیں نہ بڑھنے کی یقین دہانیوں کے بعد چینی کی ایکسپورٹ کی اجازت دی تھی، تاہم اب چینی کی قیمتوں میں بڑا اضافہ ہوا ہے جس پر حکومت نے ایکشن لیا ہے، دکانداروں کو چینی 172 روپے فی کلو میں فروخت کرنے...
	 کراچی(کامرس رپورٹر)جماعت اسلامی پاکستان کے امیر حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کراچی جیسے ملک کے سب سے بڑے شہر میں ایک سرکاری سکول بھی ایسا نہیں جو معیاری تعلیم دے رہا  ہو ، سندھ حکومت کا 631ارب روپے کا تعلیمی بجٹ کا بڑا حصہ کرپشن اور نا اہلی کی نذر ہو جاتا ہے ، تعلیم حکومت و ریاست کی ذمہ داری ہے جسے وہ پوری نہیں کر رہی ہے ، پاکستان میں 2کروڑ 62لاکھ اور سندھ میں 1کروڑ بچے اسکولوں سے باہر اور تعلیم سے محروم ہیں جو ایک اجتماعی المیہ ہے ، جماعت اسلامی ملک میں ایسا نظام ِ تعلیم لانا چاہتی ہے جس میں یکساں نصاب اور ایک معیار غریب اور امیر کے لیے تعلیمی تفریق نہ...
	ڈریپ نے 3 اور 5 ملی لیٹر کی آٹو ڈسپوزیبل سرنجز کے ایک ایک بیچ کو غیرمعیاری قرار دیدیا drap WhatsAppFacebookTwitter 0 29 July, 2025  سب نیوز اسلام باد (آئی پی ایس )ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی آف پاکستان نے ایک اہم الرٹ جاری کرتے ہوئے 3 اور 5 ملی لیٹر کی آٹو ڈسپوزیبل سرنجز کے ایک ایک بیچ کو غیرمعیاری قرار دے دیا ہے۔الرٹ کے مطابق الٹرافائن ایس ایم ڈی پین لیس 5 اور 3 ملی لیٹر سرنجز کے ایک ایک بیچ بھی معیاری تقاضے پورے کرنے میں ناکام رہے ہیں۔ڈریپ کا کہنا ہے کہ سینٹرل ڈرگز لیبارٹری کراچی کی رپورٹ میں ان سرنجز کے نمونوں کو غیرمعیاری قرار دیا گیا تھا، جس کے بعد فوری طور پر ان سرنجز...
	میرپورخاص میں زیادتی کا الزام لگانے والی خاتون عدالت میں اپنے پہلے بیان سے مکر گئی۔ دو ہفتے قبل خاتون نے دو ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرایا تھا کہ دو ملزمان نے اس کے ساتھ زیادتی کی ہے جس کی بنیاد پر ایک ملزم کو گرفتار کیا گیا تھا،جبکہ دوسرے کی تلاش جاری تھی۔ خاتون نے عدالت میں ملزمان کو پہچاننے سے انکار کر دیا، عدالت نے گرفتار ایک ملزم کی ضمانت منظور کر لی۔ابتدائی میڈیکل رپورٹ میں بھی خاتون پر تشدد اور زیادتی کی تصدیق نہیں ہو سکی تھی۔ پولیس کے مطابق ڈی این اے رپورٹ کا انتظار ہے جس میں مزید کچھ روز لگ سکتے ہیں۔ 
	قومی ادارہ صحت کی لکی مروت، شمالی وزیرستان اور عمر کوٹ سے ایک ایک نیا کیس رپورٹ ہونے کی تصدیق ملک میں پولیو کے 3 نئے کیسز سامنے آگئے، جس کے بعد رواں سال ملک میں رپورٹ پولیو کیسز کی تعداد 17 ہو گئی۔ قومی ادارہ صحت نے لکی مروت، شمالی وزیرستان اور عمر کوٹ سے ایک ایک نیا کیس رپورٹ ہونے کی تصدیق کردی۔ خیبر پختونخوا سے 10، سندھ سے 5، پنجاب اور گلگت بلتستان سے ایک ایک کیس رپورٹ ہو چکا ہے۔
	اسلام آباد ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 27 جولائی2025ء ) متحدہ عرب امارات کی جانب سے مخصوص پاکستانی پاسپورٹس کیلئے ویزہ چھوٹ کا نفاذ کردیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ اسحق ڈار نے یو اے ای کے نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ شیخ عبداللہ بن زاید النہیان کے ساتھ طے پانے والے معاہدے کا اعلان کیا اور اسے دو برادر ممالک کے درمیان ایک خوش آئند پیش رفت قرار دیا، انہوں نے بتایا کہ یو اے ای کے تمام ہوائی اڈوں پر پاکستانی سفارتی اور سرکاری پاسپورٹس کے لیے ویزہ چھوٹ کا نفاذ کردیا گیا ہے۔ وزیر خارجہ کا کہنا ہے کہ مجھے یو اے ای حکام نے آگاہ کیا ہے کہ پاکستانی سفارتی...
	یو اے ای اور پاکستان نے ایک دوسرے کیلئے سفارتی اور آفیشل پاسپورٹ کو ویزا فری کردیا WhatsAppFacebookTwitter 0 27 July, 2025  سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)متحدہ عرب امارات نے پاکستان کے سفارتی اور آفیشل پاسپورٹ کو ویزا فری کردیا جبکہ نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے کہا کہ پاکستان نے بھی امارات کے سرکاری عہدیداروں کے لیے ویزا پابندی ختم کردی۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری بیان میں نائب وزیراعظم اور وزیرخارجہ اسحاق ڈار نے کہا کہ ابوظہبی میں 24 جون 2025 کو متحدہ عرب امارات کے نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ شیخ عبداللہ بن زاید النہیان کے ساتھ ملاقات میں دو طرفہ سفارتی اور سرکاری پاسپورٹ ہولڈر کو ویزا کی چھوٹ پر اتفاق ہوا...
	ملک میں بجلی چوری کے بڑھتے ہوئے رجحان نے قومی معیشت کو شدید نقصان پہنچایا ہے، اور ایک تازہ آڈٹ رپورٹ میں انکشاف ہوا ہے کہ گزشتہ 2 مالی سالوں کے دوران مجموعی طور پر 5 ارب 78 کروڑ روپے کی بجلی چوری کی گئی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق آڈٹ رپورٹ میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ اس عرصے میں 2 لاکھ 62 ہزار 740 صارفین بجلی چوری میں ملوث پائے گئے، جن میں عام شہریوں کے ساتھ ساتھ کاروباری ادارے اور کمرشل صارفین بھی شامل ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: اسمارٹ میٹر سے بجلی کے بلوں میں 17 فیصد کمی اور بجلی چوری پر قابو ممکن ہے، پی آئی ڈی ای رپورٹ آڈٹ رپورٹ کے مطابق 23-2022 اور 24-2023 کے...
	ڈینور ایئرپورٹ پر امریکی ایئرلائن کی ایک پرواز کو روانگی سے پہلے اچانک روکنا پڑا جب لینڈنگ گیئر میں خرابی کے باعث رن وے پر آگ اور دھواں پھیل گیا۔ واقعے کے فوراً بعد ہنگامی انخلا کیا گیا اور تمام 173 مسافروں کو بحفاظت باہر نکال لیا گیا۔ حکام کے مطابق ایک شخص کو معمولی چوٹ آئی۔ PANIC on runway as wheel of American Airlines plane catches FIRE Passengers SLIDE out as smoke seen billowing underneath BOEING jet — 1 injured in Denver airport pic.twitter.com/K8qXdrcIYm — RT (@RT_com) July 26, 2025  متاثرہ پرواز AA-3023 تھی، جو بوئنگ 737 میکس 8 طیارے پر مشتمل تھی اور میامی جا رہی تھی۔ امریکی ایئرلائن کے مطابق یہ ایک ٹائر میں تکنیکی خرابی...
	چینی کے ایکسپورٹرز اور ڈیلرز کیخلاف تحقیقات شروع، کئی مل مالکان و ڈیلرز کو بیرون ملک جانے سے روک دیا گیا
	چینی کے ایکسپورٹرز اور ڈیلرز کیخلاف تحقیقات شروع، کئی مل مالکان و ڈیلرز کو بیرون ملک جانے سے روک دیا گیا WhatsAppFacebookTwitter 0 26 July, 2025  سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز )وفاقی حکومت نے چینی کے ایکسپورٹرزاورڈیلرزکیخلاف تحقیقات کاآغازکردیا اور کئی مل مالکان اورشوگرڈیلرز کو بیرون ملک جانے سے روک دیا گیا۔ذرائع وزارت پیداوار کے مطابق حکومتی معاہدے کے بعد بھی شوگر ملز مالکان اور ڈیلرز کی طرف سے چینی کی قیمتوں میں کمی ممکن نہیں ہوسکی جس پر وفاقی حکومت ناراض ہے۔ ذرائع نے بتایاکہ متعدد شوگر ملز مالکان اور ڈیلرز کو بیرون ملک سفر سے روک دیا گیا ہے اور پہلے مرحلے میں شوگر ڈیلرز کے نام ای سی ایل میں ڈالے جارہے ہیں۔ ذرائع کے مطابق...
	پی ایس ایل 9 میں مختلف میڈیا کمپنیوں سے سوا پانچ ارب کی ریکوری نہیں کی گئی،نجی ٹی وی اپرائیوٹ کمپنی کو ایک لاکھ بیس ہزار ڈالر کا خلاف ضابطہ ٹھیکہ دیا گیا، آڈٹ رپورٹ میں انکشاف چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے سرینہ ہوٹل رہائش اور یوٹیلٹی الاؤنس کی مد مہم چار ماہ میں اکتالیس لاکھ خرچ کر ڈالے۔نجی ٹی وی کے مطابق آڈٹ رپورٹ 2024-25ء میں انکشاف ہوا ہے کہ پی ایس ایل 9 میں پولیس کھانے پر 6۔5 کروڑروپے خرچ ہوئے ، ڈائریکٹر میڈیا کی خلاف ضابطہ تقرری پر 80 لاکھ جب کہ تین ریجنل ایج گروپ کوچز کی خلاف ضابطہ تقریوں پر 54 لاکھ روپے خرچ ہوئے۔رپورٹ میں انکشاف ہوا ہے کہ اپرائیوٹ کمپنی کو...
	پاکستان میں ایوی ایشن کے شعبے میں بڑی تبدیلیاں متوقع ہیں۔ حکومتِ پاکستان نے اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ (IIAP) کی مینجمنٹ متحدہ عرب امارات (UAE) کو گورنمنٹ ٹو گورنمنٹ (G2G) معاہدے کے تحت آؤٹ سورس کرنے کا عندیہ دیا ہے۔ اب یہ امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ کراچی (جناح انٹرنیشنل) اور لاہور (علامہ اقبال انٹرنیشنل) ایئرپورٹس کو بھی اسی ماڈل پر آؤٹ سورس کیا جا سکتا ہے۔ یہ اقدامات ملکی معاشی بحران، عالمی معیار کی سہولیات کی ضرورت، اور بیرونی سرمایہ کاری کے حصول کی پالیسی کے تحت کیے جا رہے ہیں، لیکن اس پر شفافیت اور قانونی تقاضوں پر سوالات بھی اٹھ رہے ہیں۔  ایئرپورٹس کی آمدنی: فیصلہ کیوں اہم ہے؟ پاکستان کے 3 بڑے ایئرپورٹس —...
	ایئر انڈیا کی ہانگ کانگ سے دہلی آنے والی پرواز دہلی کے اندرا گاندھی انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر لینڈنگ کے بعد ایک حادثے کا شکار ہوگئی، تاہم مسافروں کو بحفظات نکال لیا گیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق لینڈنگ کے فوراً بعد طیارے میں آگ بھڑک اٹھی، تاہم اس حادثے میں تمام مسافر اور عملہ محفوظ رہا۔ یہ بھی پڑھیں: ایئر انڈیا حادثے میں نیا موڑ: طیارے کے تباہی کی ایک اور وجہ سامنے آگئی ایئر انڈیا کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ طیارہ لینڈنگ کے بعد جب گیٹ پر کھڑا تھا، تو ’اے پی یو‘ میں آگ لگ گئی، تاہم یہ خودکار نظام کے تحت فوراً بند ہوگیا، جس سے آگ کو مزید پھیلنے سے روک دیا...
	اسلام آباد کی عدالت نے علی امین گنڈا پور کو بیان قلمبند کرانے کیلئے ایک اور موقع دیدیا WhatsAppFacebookTwitter 0 22 July, 2025  سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)اسلحہ اور شراب برآمدگی کیس میں وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کا 342 کا بیان آج بھی ریکارڈ نہ ہوسکا، انٹرنیٹ کنکشن کے مسائل کے باعث بیان قلمبند نہ ہوسکا، عدالت نے علی امین گنڈاپور کے وارنٹ گرفتاری برقرار رکھتے ہوئے بیان قلمبند کرانے کا ایک اور موقع دیتے ہوئے کیس کی سماعت 24 جولائی تک ملتوی کردی۔اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ کے جوڈیشل مجسٹریٹ مبشر حسن نے وزیرِ اعلی خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کے خلاف اسلحہ اور شراب برآمدگی کیس پر سماعت کی۔عدالتی حکم نامے میں کہا...
	ترجمان سندھ حکومت نے کہا کہ چندے کے پیسوں پر عیش کرنے والے بی آئی ایس پی پر تنقید کر رہے ہیں، اس پروگرام سے ایک کروڑ کے قریب غریب خاندان سہہ ماہی وظیفہ حاصل کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس پروگرام کے تحت سندھ میں 36 لاکھ سے زائد بچوں کو تعلیمی وظیفہ دیا جاتا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ سندھ حکومت کی ترجمان سعدیہ جاوید نے کہا ہے کہ ایم کیو ایم کا بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے خلاف بیان بغض پیپلز پارٹی ہے۔ ایک بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ بینظیر انکم سپورٹ پروگرام بین الاقوامی طور پر تسلیم شدہ ہے، باتوں سے سنہرے خواب دکھانا ایم کیو ایم کا وطیرہ ہے۔ سعدیہ جاوید نے کہا کہ...
	 — فائل فوٹو سندھ حکومت کی ترجمان سعدیہ جاوید کا کہنا ہے کہ ایم کیو ایم کا بےنظیر انکم سپورٹ پروگرام کے خلاف بیان بغض پیپلز پارٹی ہے۔ایک بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ بےنظیر انکم سپورٹ پروگرام بین الاقوامی طور پر تسلیم شدہ ہے، باتوں سے سنہرے خواب دکھانا ایم کیو ایم کا وتیرہ ہے۔سعدیہ جاوید نے کہا کہ چندے کے پیسوں پر عیش کرنے والے بی آئی ایس پی پر تنقید کر رہے ہیں۔ اس پروگرام سے ایک کروڑ کے قریب غریب خاندان سہہ ماہی وظیفہ حاصل کرتے ہیں۔ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ اس پروگرام کے تحت سندھ میں 36 لاکھ سے زائد بچوں کو تعلیمی وظیفہ دیا جاتا ہے۔
	data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">لاہور: تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) کے مرکزی جنرل سیکریٹری سلمان اکرم راجا نے لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ تحریک انصاف میں اختلافات کی خبریں محض ایک منظم سازش ہیں جو فیصلہ سازوں کی جانب سے پھیلائی جا رہی ہیں تاکہ تحریک کو کمزور کیا جا سکے، پورے ملک سے پارٹی رہنماؤں کا لاہور میں اکٹھا ہونا اس بات کا ثبوت ہے کہ تحریک انصاف بانی عمران خان کی رہائی کے لیے مکمل طور پر متحد ہے۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سلمان اکرم راجا نے کہا کہ بانی تحریک انصاف عمران خان کی رہائی صرف ایک شخص کی آزادی نہیں بلکہ ریاست، عدلیہ اور پوری قوم کی آزادی ہے، 8 فروری کے...
	 NEW DELHI:  بھارت میں بی جے پی کی مسلم کش انسانیت سوز پالیسیوں کے حوالے سے واشنگٹن پوسٹ کی چشم کشا رپورٹ میں ہولناک انکشافات سامنے آگئے،مودی سرکاروحشی ہتھکنڈوں سے مسلمانوں کو ایک سازش کے تحت بے وطن کرنے اور جسمانی و نفسیاتی تشدد کا نشانہ بنانے میں ملوث ہے۔ مسلمانوں کو کو کھلے عام درانداز قرار دے کر نشانہ بنایا جا رہا۔ گجرات کے وزیر داخلہ ہرش سانگھوی نے کہا ہم ہر ایک درانداز کو تلاش کریں گے۔ مسلمان شہریوں کو ان کی شہریت کے باوجود بے وطن کیا جا رہا ہے۔ جیسے احمد آباد کے چاندولا جھیل میں بڑے پیمانے پر مسلمانوں کو گرفتار کیا گیا۔ گجرات میں پیدا ہونے والے اور رجسٹرڈ ووٹر حسن شاہ...
	 اسلام آباد:  رہنما تحریک انصاف شوکت یوسفزئی کا کہنا ہے کہ چاہے کتنا بھی زور لگا لیں عوام عمران خان کے ساتھ ہیں، وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کی قیادت میں جو قافلہ لاہور گیا ہے وہ پرامن طریقے سے وہاں گئے ہیں، اپنا میسج دے رہے ہیں ، یہ ایک قسم سے پنجاب کو جگانے کیلیے بھی ہے، آپ نے دیکھا کہ جگہ جگہ پہ لوگ نکلے ہیں۔  ایکسپریس نیوز کے پروگرام سینٹر اسٹیج میں بات کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ آپ نے یہ بھی دیکھا کہ جو لوگ نکلے انھوں نے پھولوں کی پتیاں نچھاور کیں اور پولیس نے گرفتار بھی کیا یہ جو ہے حکومت کی فسطائیت ہے لیکن عوام کی محبت آپ دیکھیں کہ...
	data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">نئی دہلی (انٹرنیشنل ڈیسک) بھارتی شہر احمد آباد میں مسافر طیارے کی تحقیقاتی رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ حادثہ دونوں انجنوں کو ایندھن سپلائی بند ہونے کے باعث رونما ہوا۔ رپورٹ کے مطابق بھارت کے ائر کرافٹ ایکسیڈینٹ انویسٹی گیشن بیورو کی ابتدائی رپورٹ میں یہ انکشاف ہوا ہے کہ ایندھن کنٹرول کرنے والے دونوں سوئچز ایک سیکنڈ کے فرق سے یکے بعد دیگرے بند ہوگئے تھے۔ ایندھن کی سپلائی منقطع ہونے سے انجن بند ہوگیا اور طیارہ تیزی سے نیچے آنے لگا۔ رپورٹ کے مطابق کاک پٹ ریکارڈنگ میں ایک پائلٹ کو دوسرے سے پوچھتے سنا گیا کہ اس نے پاور کٹ کیوں کی،جس پر دوسرے پائلٹ نے جواب دیا کہ اس نے ایسا نہیں...
	ٖنئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 جولائی2025ء) بھارت کے شہر احمد آباد میں ائیر انڈیا کے مسافر بردار طیارے کے گرنے کی وجوہات سامنے آگئی ہیں۔ بھارتی خبر رساں ادارے کے مطابق حادثے کی ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ میں انکشاف ہوا ہے کہ دونوں انجنوں کو ایندھن کی سپلائی بند ہونے کے باعث یہ المناک حادثہ پیش آیا۔بھارتی ایئر کرافٹ ایکسیڈنٹ انویسٹی گیشن بیورو کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق ایندھن کنٹرول کرنے والے دونوں سوئچز ایک سیکنڈ کے فرق سی"CUTOFF" پوزیشن میں چلے گئے تھے۔ رپورٹ میں شامل کاک پٹ ریکارڈنگ میں ایک پائلٹ کو دوسرے سے پوچھتے سنا گیا کہ اس نے کٹ کیوں کیا ، جس پر دوسرے پائلٹ نے جواب دیا کہ اس...
	اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 12 جولائی 2025ء) بھارتی شہر احمد آباد میں گزشتہ ماہ گر کرتباہ ہونے والے ایئر انڈیا کے طیارے کے حادثے کی ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ سامنے آ گئی ہے، جس کے مطابق طیارے کے دونوں انجنوں کے فیول کنٹرول سوئچز''رن ‘‘(Run) کی حالت سے ''کٹ آف‘‘(Cutoff) کی پوزیشن میں چلے گئے تھے، جس کے باعث انجنوں کو ایندھن کی فراہمی بند ہو گئی اور طیارہ گر کر تباہ ہو گیا۔ آج بارہ جولائی ہفتے کی صبح جاری کی گئی بھارت کے ''ایئرکرافٹ ایکسیڈنٹ انویسٹی گیشن بیورو‘‘ (AAIB) کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ یہ تبدیلی پرواز کے دوران اچانک ہوئی، جس کے فوراً بعد انجن کی طاقت ختم ہو گئی۔ رپورٹ کے مطابق...
	data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">بھارت کے شہر احمد آباد میں رواں سال جون میں پیش آنے والے ایئر انڈیا کے المناک طیارہ حادثے کی ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ منظر عام پر آگئی ہے، جس میں انکشاف ہوا ہے کہ حادثے کی وجہ دونوں انجنوں کو ایندھن کی فراہمی کا اچانک بند ہونا تھا۔بھارتی ایئر کرافٹ ایکسیڈنٹ انویسٹی گیشن بیورو کی رپورٹ کے مطابق حادثے سے کچھ لمحے قبل طیارے کے دونوں انجنوں میں ایندھن کی سپلائی کنٹرول کرنے والے سوئچز ایک سیکنڈ کے فرق سے ’’کٹ آف‘‘ پوزیشن میں چلے گئے تھے، جس کے باعث انجن بند ہو گئے اور طیارہ تیزی سے نیچے آ کر زمین سے ٹکرا گیا۔رپورٹ میں شامل کاک پٹ وائس ریکارڈنگ میں ایک پائلٹ کو دوسرے سے یہ...
	ایئر انڈیا طیارہ حادثہ: صرف 98 سیکنڈ میں 260 افراد کی ہلاکت کا ذمہ دار کون؟ تحقیقاتی رپورٹ میں اہم انکشافات
	ایئر انڈیا طیارہ حادثہ: صرف 98 سیکنڈ میں 260 افراد کی ہلاکت کا ذمہ دار کون؟ تحقیقاتی رپورٹ میں اہم انکشافات WhatsAppFacebookTwitter 0 12 July, 2025  سب نیوز ممبئی (آئی پی ایس) 12 جون 2025 کو احمد آباد سے لندن جانے والی ایئر انڈیا کی پرواز ”AI171“، صرف 98 سیکنڈ کی پرواز کے بعد زمین بوس ہوگئی۔ بوئنگ 787-8 ڈریم لائنر طیارہ ہوائی اڈے کی باڑ پھلانگنے سے پہلے ہی گر کر تباہ ہوگیا، جس کے نتیجے میں طیارے میں سوار 241 مسافر اور عملہ سمیت زمین پر موجود 19 افراد جاں بحق ہوگئے۔ صرف ایک شخص معجزاتی طور پر زندہ بچا۔ بھارت کے ایئرکرافٹ ایکسیڈنٹ انویسٹی گیشن بیورو (AAIB) کی ابتدائی 15 صفحات پر مشتمل رپورٹ منظرِ عام پر...