2025-05-07@07:41:55 GMT
تلاش کی گنتی: 2148
«امریکا اور حماس»:
اسلام آباد(نیوز ڈیسک) پاکستان نے بھارتی ناظم الامور کو دفتر خارجہ طلب کرکے بھارتی حملوں پر شدید احتجاج ریکارڈ کرایا اور خبردار کیا ایسی مہم جوئی خطےکےامن واستحکام کیلئےخطرہ ہے۔ تفصیلات کے مطابق ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ گذشتہ رات بھارت کے حملے کے بعد بھارتی ناظم الامور کو دفتر خارجہ طلب کرلیا گیا۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ پاکستان نے بھارتی حملوں پر شدید احتجاج ریکارڈ کرایا اور بتایا کہ بھارت نے پاکستان اور آزاد جموں و کشمیر میں بلااشتعال حملے کیے، بھارتی حملوں میں خواتین اور بچوں سمیت متعدد شہری شہید و زخمی ہوئے۔ دفتر خارجہ نے کہا کہ بھارت کی جارحیت پاکستان کی خودمختاری کی صریح خلاف ورزی ہے،...
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)بھارت کی جانب سے مختلف مقامات پر بلااشتعال میزائل حملوں پر پاکستان نے بھارتی ناظم الامور کو دفتر خارجہ طلب کرکے سخت احتجاج ریکارڈ کرایا۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق پاکستان نے شہری آبادی پر میزائل حملوں پر بھارتی ناظم الامور پر کی دفتر خارجہ طلب کرلیا،بھارتی ناظم الامور کو ڈیمارش کردیاگیا،بلااشتعال بھارتی حملوں پر پاکستان نے سخت احتجاج ریکارڈکرایا۔ پاکستان نے کہاکہ بھارتی حملوں میں خواتین اور بچوں سمیت متعدد شہری جاں بحق اور زخمی ہوئے،بھارتی جارحیت پاکستان کی خودمختاری کی سنگین خلاف ورزی ہے،بھارتی اقدامات اقوام متحدہ چارٹر اور عالمی قانون کے منافی ہیں،اس طرح کے اقدامات سے خطے کے امن و استحکام کو شدید خطرہ لاحق ہے۔ ویڈیو: کیا...
ویب ڈیسک:امریکی وزیرخارجہ مارکو روبیو نے بھارتی جارحیت کے بعد پاکستان اور بھارت کے قومی سلامتی کے مشیروں سے رابطہ کرکے کشیدگی کے خاتمے کے لیے بات چیت کے دروازے کھلے رکھنے پر زور دیا ہے۔ مارکو روبیو نے دونوں ملکوں کے عہدیداروں سے رابطے کرکے کہا کہ کشیدگی کے خاتمے کے لیے بات چیت کے دروازے بند نہ کیے جائیں، انہوں نے امید ظاہر کی کہ پاک بھارت جنگ جلد ختم ہوجائے گی۔ میچ کے دوران بولر دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگیا امریکی وزیر خارجہ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ایک پیغام میں کہا کہ پاک، بھارت کشیدگی کو انتہائی قریب سے دیکھ رہے ہیں، کشیدگی کے حل کے لیے دونوں ممالک...
جماعت اسلامی کے صوبائی امیر کا کہنا تھا کہ ایک طرف حکمران دہائیاں دے رہے ہیں کہ قومی خزانہ خالی ہے جبکہ دوسری طرف عوامی مینڈیٹ کے برعکس فارم 47 کے تحت قوم پر مسلط اپنے منظور نظر وفاقی وزراء اور وزرائے مملکت کی تنخواہوں میں ریکارڈ 188 فیصد اضافے سے متعلق بل پر دستخط کردیئے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی خیبر پختونخوا وسطی کے امیر عبدالواسع نے صدر مملکت آصف علی زرداری کی جانب سے وفاقی وزراء اور وزرائے مملکت کی تنخواہوں میں ریکارڈ 188 فیصد اضافہ ملک میں خط غربت کے نیچے انتہائی کسمپرسی کی زندگی بسر کرنے والے 47 فیصد عوام کے زخموں پر نمک پاشی کے مترادف قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایک طرف حکمران...
اسکرین گریب امریکا نے بھارت اور پاکستان کے درمیان صورتحال کو انتہائی سنجیدہ اور پیچیدہ قرار دیا ہے اور ایک بار پھر زور دیا ہے کہ دونوں ملک ذمہ دارانہ حل کیلئے کام کریں جس سے جنوب ایشیا میں طویل المدتی اور علاقائی استحکام برقرار رہے۔امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان ٹیمی بروس نے پریس بریفنگ میں کہا کہ یہ ایک سنجیدہ اور ڈائنامک ایشو ہے، صورتحال مسلسل بدل رہی ہے، واضح طور پر ہم اب بھی اسے انتہائی قریب سے مانیٹر کررہے ہیں۔ ٹیمی بروس نے کہا کہ ہم پاکستان اور بھارت پر زور دیتے ہیں کہ وہ ذمہ دارانہ حل کیلئے کام کریں جس سے جنوب ایشیا میں طویل المدتی اور علاقائی استحکام برقرار رہے۔ان کا کہنا تھا کہ...
امریکا اور ایران کے درمیان چوتھی بار جوہری مذاکرات ہونے جا رہے ہیں اور پچھلی بار کی طرح اس مرتبہ بھی مقام مسقط ہے۔ ایرانی ویب سائٹ "نورنیوز" نے ایک اعلیٰ عہدیدار کا حوالہ دیتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ امریکا کے ساتھ جوہری مذاکرات کا آغاز اتوار سے ہوگا۔ اعلیٰ عہدیدار نے نام نہ ظاہر کرنے کی شرط پر نور نیوز کو بتایا کہ پچھلی بار کی طرح اس مرتبہ بھی جوہری مذاکرات مسقط میں ہوں گے۔ اس سے قبل ایک امریکی ویب سائٹ نے بھی دعویٰ کیا تھا کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خصوصی ایلچی اسٹیو وٹکوف ایران کے ساتھ جوہری مذاکرات کے آغاز کی تیاریوں میں مصروف ہیں۔ امریکی ایلچی نے بتایا تھا کہ ایران کے ساتھ جوہری مذاکرات میں...
وائٹ ہاؤس میں کینیڈا کے نئے وزیر اعظم کیساتھ ملاقات کے دوران انتہاء پسند امریکی صدر نے دعوی کیا ہے کہ یمن نے صیہونی بحری جہازوں پر مزید حملے نہ کرنیکا وعدہ دیا ہے جس پر اعتماد کرتے ہوئے امریکہ بھی اب یمن پر بمباری نہیں کریگا! اسلام ٹائمز۔ انتہاء پسند امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے یمن کے خلاف امریکی حملوں کی بندش کا دعوی کرتے ہوئے کہا ہے کہ مَیں مشرق وسطی کے اپنے دورے سے قبل "اہم خبروں" کا اعلان کروں گا! ایرانی سرکاری خبررساں ایجنسی ارنا (IRNA) کے مطابق، وائٹ ہاؤس میں کینیڈا کے نئے وزیر اعظم مارک کارنی (Mark Carney) کے ساتھ ملاقات کے دوران ڈونلڈ ٹرمپ نے دعوی کرتے ہوئے کہا ہے کہ حوثی جنگ...
اسرائیل کا یمنی دارالحکومت پر فضائی حملہ، صنعا ائیرپورٹ کو مکمل طور پر ناکارہ کرنیکا دعوی WhatsAppFacebookTwitter 0 6 May, 2025 سب نیوز تل ابیب(آئی پی ایس )اسرائیلی فوج نے یمنی دارالحکومت صنعا کے بین الاقوامی ائیر پورٹ پر حملے کرکے ائیرپورٹ کو مکمل طور پر ناکارہ بنانے کا دعوی کردیا۔اسرائیلی فوج نے صنعا ائیرپورٹ کے علاوہ صنعا میں ایک سیمنٹ فیکٹری اور دو بجلی گھروں کو بھی نشانہ بنایا۔ اسرائیلی فوج کا دعوی ہے کہ یمنی حوثی صنعا ائیرپورٹ کو ہتھیاروں کی ترسیل کے لیے استعمال کررہے تھے جبکہ سمینٹ فیکٹری کو زیر زمین سرنگوں اور فوجی انفراسٹرکچر کی تعمیر کے لیے استعمال کیا جارہا تھا۔اس سے قبل اسرائیلی فوج نے یمنی دارالحکومت صنعا کا بین الاقوامی ائیرپورٹ...
یمن کے حوثی باغیوں نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکا اور اسرائیل نے یمن کے مغربی ساحلی شہر الحدیدہ کی بندرگاہ پر چھ فضائی حملے کیے۔ حوثی میڈیا "المسیرہ" کے مطابق، یہ حملے باجل ضلع میں بھی کیے گئے۔ حوثیوں کے سرکاری خبررساں ادارے "سبا" کے مطابق، صنعاء اور ہوائی اڈے کی سڑک کو بھی امریکی حملوں کا نشانہ بنایا گیا، جس کے نتیجے میں 16 افراد زخمی ہوئے۔ المسیرہ ٹی وی کا کہنا ہے کہ صنعاء میں مزید تین اور شمالی گورنری الجوف میں سات فضائی حملے کیے گئے۔ یہ حملے ایسے وقت ہوئے جب حوثی باغیوں نے اتوار کو دعویٰ کیا کہ انہوں نے اسرائیل کے مرکزی ہوائی اڈے بین گوریون پر ہائپر سونک بیلسٹک میزائل سے حملہ...
مالدیپ کے صدر محمد معیزو نے ہفتہ کے روز ایک غیر معمولی اور طویل پریس کانفرنس کے ذریعے عالمی ریکارڈ قائم کیا، جو لگ بھگ 15 گھنٹے جاری رہی۔ صدر معیزو نے یہ سیشن مقامی وقت کے مطابق صبح 10 بجے شروع کیا جو آدھی رات سے بھی آگے تک جاری رہا۔ اس طویل ترین پریس کانفرنس میں صدر نے لگاتار صحافیوں کے سوالات کے جوابات دیے، جن میں سے متعدد سوالات عوام کی جانب سے بھیجے گئے تھے۔ طویل کانفرنس کا پرانا ریکارڈ توڑ دیا صدر کے دفتر کے مطابق، معیزو کی یہ پریس کانفرنس دنیا کی طویل ترین صدارتی پریس کانفرنس بن گئی ہے۔ اس سے قبل 2019 میں یوکرین کے صدر وولودیمیر زیلنسکی نے 14 گھنٹے...
واپڈا کے مطابق منگلا ڈیم میں پانی کی سطح میں مسلسل اضافہ ریکارڈ کیا جا رہا ہے۔ ڈیم میں پانی کی موجودہ سطح 1136.30 فٹ تک پہنچ گئی ہے، جو ڈیڈ لیول 1050 فٹ سے، 86 فٹ بلند ہے۔ واپڈا حکام کے مطابق، منگلا ڈیم میں پانی ذخیرہ کرنے کی زیادہ سے زیادہ حد 1242 فٹ ہے جبکہ آج کا قابل استعمال ذخیرہ 12 لاکھ 13 ہزار ایکڑ فٹ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ مزید پڑھیں: بارشیں نہ ہونے کے اثرات، منگلا ڈیم میں پانی کی سطح ڈیڈ لیول تک پہنچ گئی ڈیم میں پانی کی آمد 44 ہزار 300 کیوسک اور اخراج 32 ہزار کیوسک ریکارڈ کیا گیا۔ حکام کا کہنا ہے کہ حالیہ دنوں میں پانی کی آمد میں مسلسل...
بھارتی مقبوضہ کشمیر کے علاقے پہلگام میں ہونے والے حملے کے بعد جہاں مودی حکومت نے پاکستان پر الزام عائد کیا، وہیں عالمی سطح پر اس دعوے کو پذیرائی نہ مل سکی۔ اقوامِ متحدہ کے حالیہ خصوصی اجلاس میں پاکستان نے بھارتی الزامات کو دوٹوک انداز میں مسترد کرتے ہوئے بھارت کا مؤقف کمزور کردیا۔ بھارتی تجزیہ کاروں کی جانب سے سامنے آنے والے ویڈیو پیغامات میں مودی حکومت کی پالیسیوں پر شدید تنقید کی گئی ہے۔ ایک معروف بھارتی تجزیہ کار نے کہا کہ آج پوری دنیا پاکستان کے ساتھ کھڑی نظر آتی ہے۔ وہ برطانیہ، وہ فرانس، وہ امریکا جن سے ہم نے اربوں ڈالر کا اسلحہ خریدا، آج وہ بھی پاکستان کے مؤقف کی حمایت کر رہے...
صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی حکومت نے ایک نیا پروگرام شروع کیا ہے جس کے تحت امریکا میں غیر قانونی طور پر مقیم افراد کو اپنے وطن واپس جانے پر رضاکارانہ طور پر ایک ہزار ڈالر دیے جائیں گے۔ یہ پروگرام امریکی محکمہ ہوم لینڈ سیکیورٹی (DHS) کی جانب سے متعارف کرایا گیا ہے، اور اس کے تحت “CBP Home” نامی ایک ایپ کے ذریعے رضا مندی ظاہر کرنا ہوگی۔ یہ ایپ دراصل سابق صدر بائیڈن کے دور میں متعارف کرائی گئی “CBPOne” ایپ کی نئی شکل ہے، جسے صدر ٹرمپ نے بند کرکے اس کا مقصد تبدیل کردیا ہے۔ اب یہ ایپ امریکا سے باہر جانے کے لیے استعمال ہو رہی ہے، نہ کہ داخل ہونے کے لیے۔ ڈی ایچ...
امریکا میں 60 برس لاپتہ خاتون صحیح سلامت مل گئیں۔ امریکی ریاست وِسکونسن کی ساؤک کاؤنٹی کے شیرف آفس نے پریس کو جاری ایک بیان میں کہا کہ 82 سالہ آڈرے بیکبرگ (جو جولائی 1962 میں 20 برس کی عمر میں لاپتہ ہوئی تھیں) ریاست کے باہر زندگی گزارتی پائی گئیں۔ تاہم، شیرف آفس نے ریاست کی نشاندہی نہیں کی۔ شیرف آفس کا بیان میں کہنا تھا کہ مزید تحقیقات میں انکشاف ہوا کہ آڈرے کی گمشدگی کسی مجرمانہ عمل کے نتیجے میں نہیں بلکہ ان کی مرضی سے تھی۔ وسکونسن جسٹس ڈپارٹمنٹ آڈرے بیکبرگ نے اپنے خاندان کو 7 جولائی 1962 کو چھوڑا۔ ان کے گھر کام کرنے والی آیا نے بتایا کہ وہ اور آڈرے شہر میڈیسن تک لفٹ...
ویب ڈیسک:سوات کے مرکزی علاقے مینگورہ سمیت گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر 4.2 ریکارڈ کی گئی جبکہ اس کا مرکز کوہ ہندوکش ریجن، افغانستان میں تھا, زلزلے کی گہرائی 156 کلومیٹر زیر زمین ریکارڈ کی گئی،زلزلے کی وجہ شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا، لوگ گھروں اور عمارتوں سے کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے باہر نکل آئے۔ پورٹل میں خامیاں،سینکڑوں پرائیوٹ سکولوں کو رجسٹریشن جاری نہ ہوسکی ابتدائی اطلاعات کے مطابق زلزلے کے جھٹکے چند سیکنڈز تک جاری رہے تاہم کسی قسم کے جانی یا مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔ ماہرین کے مطابق زمین کی تہہ تین بڑی پلیٹوں سے...
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستان کرپٹوکونسل (پی سی سی) نے شاندار کارنامہ انجام دیتے ہوئے محض 50 دن میں عالمی منظر نامے میں کرپٹو انڈسٹری میں پاکستان کاپرچم سربلند کرکے سب کو حیران کردیا۔نجی ٹی وی جیونیوزنے وزارت خزانہ کے حوالے سے بتایا کہ پاکستان کرپٹوکونسل کا آغاز 14مارچ 2025کو ہوا لیکن اس مختصر عرصے میں اس ادارے نے جوکچھ کر دکھایا اس سے دنیا بھرکے مبصرین اورناقدین متاثر ہیں ، عالمی سطح پربڑا قدم ہے کہ کونسل کی طرف سے ایک ایسا اعلان ہواجس نے دنیابھرکی نظریں پاکستان پرمرکوزکردی ہیں۔بائنانس کے بانی چانگ پین گڑا (سی زیڈ) کو سٹریٹجک ایڈوائزر مقررکردیاگیا، یہ وہ شخصیت ہیں جنہوں نے دنیاکے سب سے بڑے کرپٹو ایکسچینج کی بنیاد رکھی اور جن...
بھارت کی آبی جارحیت، دریائے چناب میں پانی کی آمد روک دی WhatsAppFacebookTwitter 0 5 May, 2025 سب نیوز بھارت کی جانب سے آبی جارحیت جاری ہے اور مودی سرکار نے دریائے چناب میں پانی کی آمد روک دی ہے۔ رپورٹ کے مطابق بھارتی اقدام کے باعث دریائے چناب میں پانی کے بہاؤ میں مسلسل کمی آرہی ہے، ہیڈ مرالہ کے مقام پر پانی کی سطح کم ہو کر 4300 کیوسک رہ گئی ہے، 2 روز پہلے پانی کی سطح 87 ہزار کیوسک تھی۔ رپورٹ کے مطابق اس مقام پر معمول کے مطابق 25 سے 30 ہزار کیوسک پانی بہتا ہے۔بھارت کی جانب سے دریائے چناب پر موجود ڈیمز سے پانی بند کرنے کی ویڈیوز بھی وائرل کی...
کراچی:بھارتی بلے باز ویرات کوہلی نے آئی پی ایل میں ایک اور ریکارڈ اپنے نام کرتے ہوئے تاریخ رقم کردی۔ ویرات کوہلی 8 سیزن میں 500 سے زائد رنز بنانے والے پہلے پلیئر بن گئے، انہوں نے گزشتہ روز چنئی سپر کنگز کیخلاف رائل چیلنجرز بنگلورو کی نمائندگی کرتے ہوئے 33 بالز پر 62 رنز بناکر حالیہ سیزن میں اورنچ کیپ پر گرفت بھی مضبوط بنالی۔ کوہلی اب تک موجودہ سیزن میں 505 رنز جوڑ چکے ہیں، ان کی اوسط 63.13 رہی ہے۔ چنئی سے دلچسپ مقابلہ بنگلورو نے 2 رنز سے جیت لیا، لیگ میں چنئی کیخلاف بنگلورو کی یہ دوسری فتح شمار ہوئی۔ ڈیوڈ وارنر اب 7 سیزن میں 500 رنز بناکر دوسرے نمبرپر...
ایران کے وزیر دفاع عزیز ناصر زادہ نے کہا ہے کہ امریکا یا اسرائیل نے حملہ کیا تو ایران جوابی حملہ کرے گا۔ اپنے بیان میں عزیز ناصر زادہ نے کہا کہ امریکا یا اسرائیل نے پہل کی تو ان کے مفادات، فورسز اور بیسز کو جب اور جہاں ضرورت ہوگی نشانہ بنایا جائے گا۔ یمن سے تل ابیب کے بن گوریان ایئرپورٹ پر بیلسٹک میزائل حملے کے بعد اسرائیلی وزیراعظم نے ایران پر حملے کی دھمکی دی ہے۔ نیتن یاہو کا کہنا تھا کہ حملے کے جواب میں حوثیوں کے ایرانی دہشت گرد آقاؤں کو اپنی مرضی کی جگہ اور وقت پر جواب دیں گے۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز یمن سے اسرائیلی دارالحکومت تل ابیب کے بن...
امریکی محکمہ خارجہ نے بھارت اور پاکستان کے لیے نیا سفری انتباہ جاری کرتے ہوئے اپنے شہریوں کو ممکنہ سیکیورٹی خطرات سے خبردار کیا ہے اور احتیاط برتنے کی ہدایت کی ہے۔ جاری کردہ انتباہ میں کہا گیا ہے کہ بھارت میں کسی بھی وقت دہشتگرد حملوں کا خدشہ موجود ہے۔ خاص طور پر عوامی مقامات جیسے کہ سیاحتی مقامات، شاپنگ مالز اور بازاروں کو زیادہ خطرات لاحق ہیں۔ انتباہ میں جموں و کشمیر اور لداخ جیسے علاقوں میں بڑھتے ہوئے خطرات کی نشاندہی کی گئی ہے، جہاں کسی بھی وقت بغیر پیشگی اطلاع کے حملے ہو سکتے ہیں۔ مزید پڑھیں: بھارت نے در اندازی کی تو بھرپور جواب دیا جائے گا، وزیر دفاع خواجہ آصف کا روسی ٹی وی کو...
یمن سے تل ابیب کے بن گوریان ایئرپورٹ پر بیلسٹک میزائل حملے کے بعد اسرائیلی وزیراعظم نے ایران پر حملے کی دھمکی دی ہے۔ نیتن یاہو کا کہنا تھا کہ حملے کے جواب میں حوثیوں کے ایرانی دہشتگرد آقاؤں کو اپنی مرضی کی جگہ اور وقت پر جواب دینگے۔ اسلام ٹائمز۔ اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر دفاع عزیز ناصر زادہ نے کہا ہے کہ امریکا یا اسرائیل نے حملہ کیا تو ایران جوابی حملہ کرے گا۔ اپنے ایک بیان میں عزیز ناصر زادہ نے کہا کہ امریکا یا اسرائیل نے پہل کی تو ان کے مفادات، فورسز اور بیسز کو جب اور جہاں ضرورت ہوگی، نشانہ بنایا جائے گا۔ یمن سے تل ابیب کے بن گوریان ایئرپورٹ پر بیلسٹک میزائل حملے...
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)پہلگام واقعے کے بعد سے اب تک انڈیا اور پاکستان کے درمیان کشیدگی جاری ہے اور دونوں ملکوں کے درمیان جنگ کا خطرہ منڈلا رہا ہے۔ واضح رہے کہ بھارت کی جانب سے پاکستان کے نامور سپر اسٹارز کے سوشل میڈیا اکاونٹس بھی بلاک کیے جا رہے ہیں۔ یہ کہنا بالکل غلط نہیں ہوگا کہ بھارت خطے میں بجائے امن کے جنگی صورتحال کو بڑھاوا دے رہا ہے جو کہ خطے اور پوری دنیا کے لیے نقصان کا باعث ثابت ہوسکتا ہے۔ اگر بھارت کا جنگی جنون ختم نہ ہوا اور دونوں ممالک کے درمیان جنگ ہو گئی تو اس سے خطے میں کتنا نقصان ہو سکتا ہے اور اس کے چین اور امریکا پر کیا اثرات مرتب...
واشنگٹن(انٹرنیشنلڈیسک)امریکی کانگریس کے دو ریپبلکن اراکین نے خبردار کیا ہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ کا تصور بھی نہیں کیا جا سکتا اور امریکا کو ایسی کسی بھی صورتحال کو روکنے میں فعال کردار ادا کرنا چاہیے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے نیویارک کے ایک ہوٹل میں پاکستانی کمیونٹی کی جانب سے اپنے اعزاز میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ تقریب میں امریکی رکنِ کانگریس لیفٹیننٹ جنرل (ریٹائرڈ) جیک برگمین اور لیفٹیننٹ کرنل (ریٹائرڈ) کیتھ سیلف مہمانِ خصوصی تھے جبکہ پاکستانی امریکن تنویر احمد سمیت متعدد نمایاں شخصیات شریک ہوئیں۔ شرکاء نے مقبوضہ کشمیر کے علاقے پہلگام میں حالیہ واقعے کے بعد بھارت کی جانب سے پیدا کی گئی کشیدگی، جنگی جنون اور پاکستان پر...
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے اقدامات کے باعث پنجاب کی تاریخ میں پہلی مرتبہ مختصر مدت میں 11 لاکھ آؤٹ آف سکول بچوں کی انرولمنٹ کا منفرد ریکارڈ قائم ہوگیا۔وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف کی زیر صدارت خصوصی اجلاس منعقد ہوا جس میں اہم فیصلے کئے گئے۔اجلاس میں وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کو سکول ایجوکیشن کے موجودہ اور مجوزہ پراجیکٹس سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی گئی، دوران بریفنگ بتایا گیا کہ پنجاب میں 11 ہزار سے زائد سکولوں کی آؤٹ سورسنگ مکمل ہو چکی ہے جس کے نتیجے میں بچوں کی انرولمنٹ میں کئی گنا اضافہ ہوا ہے۔مریم نوازشریف نے وزیر تعلیم کو پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن کے تحت 11 لاکھ بچوں کی انرولمنٹ پر شاباش دی اور سکول مینجمنٹ کونسل کو...
رپورٹ کے مطابق یہ پیش رفت ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب امریکہ اپنی اسٹیلتھ ٹیکنالوجی کو ناقابلِ شکست سمجھتا رہا ہے۔ چین کی یہ کامیابی نہ صرف الیکٹرانک وار فیئر میں طاقت کا توازن بدل سکتی ہے بلکہ امریکی دفاعی نظام کے لیے ایک واضح خطرہ بھی بن سکتی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ چینی دفاعی ماہرین نے دعویٰ کیا ہے کہ انہوں نے ایسے کمرشل آلات کو کامیابی سے تیار کیا ہے جو امریکی اسٹیلتھ ریڈارز کو غلطی کے صرف 10 سے 13.5 ملی میٹر کے مارجن کے ساتھ ٹریک کر سکتے ہیں، چاہے وہ ریڈارز الیکٹرانک جامنگ (رکاوٹ) کے ماحول میں ہی کیوں نہ ہوں۔ یہ انکشاف چین کے معروف 38ویں ریسرچ انسٹیٹیوٹ، جو کہ چین الیکٹرانکس ٹیکنالوجی گروپ...
امریکی ارکانِ کانگریس نے پاک بھارت کشیدگی پر تشویش کا اظہار کرکے دونوں ممالک کو تناؤ کم کرنے کے لیے مذاکرات کا مشورہ دیا ہے۔ امریکی شہر نیویارک میں پاکستانی امریکن ریپبلکن کلب نے استقبالیہ دیا، اس موقع پر امریکی رکن کانگریس کیتھ سیلف کی پاکستانی امریکن تاجر تنویر احمد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان دہائیوں سے تنازع ہے، دونوں خطے کے اہم ممالک اور جوہری طاقت رکھتے ہیں، دونوں ممالک کے درمیان کنگ کا تصور بھی محال ہے، انسانیت کے بجائے جگن کی طرف جانا مایوسی ظاہر کرتا ہے۔ یہ بھی پڑھیے: پہلگام واقعہ: سوئٹزر لینڈ کے بعد یونان نے بھی پاکستان کی تجویز کی حمایت کردی انہوں نے کہا کہ امریکا کو...
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف کی زیر صدارت خصوصی اجلاس ہوا، اس موقع پر وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کو سکول ایجوکیشن کے موجود اور مجوزہ پراجیکٹس کے متعلق تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ یہ بھی پڑھیں:وزیراعلیٰ مریم نواز کا آزاد کشمیر اور خیبرپختونخوا کے طلبا کو بھی اسکالرشپس اور لیپ ٹاپس دینے کا اعلان مریم نواز کو آگاہ کیا گیا کہ پنجاب میں 11 ہزار سے زائد اسکولوں کی آؤٹ سورسنگ مکمل ہوگئی ہے جب کہ پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن کے تحت 11لاکھ بچوں کی انرولمنٹ بھی کیا جا چکا ہے۔ وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے 11 لاکھ بچوں کی انرولمنٹ پر شاباش دیتے ہوئے اسکول مینجمنٹ کونسل کو 10 ارب روپے سے 90 دن کے اندر ضروری سہولتوں کی فراہمی یقینی بنانے کی ہدایت...
پاک بھارت جنگ کا سوچ بھی نہیں سکتے، جنگ ہوئی تو کنٹرول سے باہر ہو جائیگی، امریکی کانگریس مین WhatsAppFacebookTwitter 0 4 May, 2025 سب نیوز نیویارک: امریکی کانگریس کے دو ریپبلکن اراکین نے خبردار کیا ہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ کا تصور بھی نہیں کیا جا سکتا اور امریکا کو ایسی کسی بھی صورتحال کو روکنے میں فعال کردار ادا کرنا چاہیے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے نیویارک کے ایک ہوٹل میں پاکستانی کمیونٹی کی جانب سے اپنے اعزاز میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ تقریب میں امریکی رکنِ کانگریس لیفٹیننٹ جنرل (ریٹائرڈ) جیک برگمین اور لیفٹیننٹ کرنل (ریٹائرڈ) کیتھ سیلف مہمانِ خصوصی تھے جبکہ پاکستانی امریکن تنویر احمد سمیت متعدد...
امریکی عدالت نے وائس آف امریکا کے 1000 ملازمین کی بحالی روک دی WhatsAppFacebookTwitter 0 4 May, 2025 سب نیوز نیویارک: امریکا کی وفاقی عدالت نے وائس آف امریکا کے 1000 سے زائد ملازمین کی بحالی کو عارضی طور پر روک دیا ہے، جس سے ادارے کی بحالی کا عمل غیر یقینی صورت اختیار کر گیا ہے۔ یہ فیصلہ ڈسٹرکٹ کورٹ کی اس سابقہ حکم کو معطل کرنے کے لیے دیا گیا ہے، جس میں بائیڈن انتظامیہ کو ہدایت کی گئی تھی کہ وہ وائس آف امریکا اور اس کی مدر ایجنسی USAGM کو سابقہ حیثیت میں بحال کرے۔ عدالت کے دو جج، نومی راؤ اور گریگری کٹساس نے کہا کہ نچلی عدالت کو اس کیس میں دائرہ...
انگلینڈ کی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان جوز بٹلر نے انڈین پریمیئرلیگ (آئی پی ایل) میں بھارت کے سوریاکمار یادیو کا تیز ترین 4 ہزار رنز بنانے کا تیسرا نمبر اپنے نام کرلیا۔ آئی پی ایل میں گجرات ٹائٹنز کی نمائندگی کرنے والے جوز بٹلر نے سن رائزز حیدرآباد کے خلاف میچ میں یہ ریکارڈ بنایا اور اپنی ٹیم کو پلے آف تک رسائی دلائی۔ احمد آباد کے نریندر مودی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے آئی پی ایل کے 51 ویں میچ میں جب گجرات ٹائٹنز نے بیٹنگ شروع کی تو کپتان شبھمن گل اور سدھرسن نے شان دار آغاز کیا اور بالترتیب 76 اور 48 رنز کی اننگز کھیلی۔ جوز بٹلر کو میچ سے قبل آئی پی ایل میں...
امریکا کے رکن کانگریس لیفٹیننٹ کرنل ریٹائرڈ کیتھ سیلف نے کہا ہے کہ دو ایٹمی طاقتوں پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ کا تصور بھی نہیں کیا جاسکتا۔ پاکستانی امریکن تنویر احمد سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ایک بار جنگ شروع ہوجائے تو اسے کنٹرول نہیں کیا جاسکتا۔ اس موقع پر ڈیموکریٹک رکن کانگریس لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ جیک برگمین نے کہا کہ امریکا کو ہم خیال آزاد ممالک کے ساتھ مل کر کردار ادا کرنا چاہیے تاکہ ناکامیوں سے بچا جائے۔ دونوں اراکین کانگریس نے یہ بات پاکستانی امریکن تنویر احمد کے اس سوال پر کہی کہ پہلگام واقعہ میں پاکستان کے ملوث ہونے کا الزام لگانے والا بھارت تاحال ثبوت دینے میں ناکام ہے۔ Post...
آج سندھ کے بالائی علاقوں سمیت پنجاب ، خطہ پوٹھوہار ،خیبرپختونخوا، کشمیر اورگلگت بلتستان میں کہیں کہیں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق بلوچستان کے بعض علاقوں میں بھی آج بارش متوقع ہے۔گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں سب سے زیادہ درجہ حرارت تربت میں 45 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔اس کے علاوہ دادو ، جیکب آباد، سبی اور موہنجوداڑو میں 44، کراچی، ملتان اور ساہیوالمیں 37، لاہور اور پشاور میں 35، اسلام آباد اور کوئٹہ میں 33 اور مظفر آباد اور گلگت میں 29 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

’’سرحد پار سے آئے ‘‘بھارت کا جبری زیرحراست پاکستانیوں کو جعلی مقابلوں میں مارنیکا مذموم منصوبہ بے نقاب
اسلام آباد (خبر نگار خصوصی) بھارتی فوج اور انٹیلی جنس نے غیر قانونی اور جبراً حراست میں رکھے معصوم پاکستانیوں کو فیک انکاؤنٹر میں استعمال کرنے کا مذموم منصوبہ بے نقاب ہو گیا۔ ذرائع کے مطابق مصدقہ اطلاعات کے مطابق بھارتی بیسیوں پاکستانی جو جبراً اور غیر قانونی طور پر بھارتی ایجنسیوں کی حراست میں ہیں، کو مقبوضہ کشمیر کے مختلف علاقوں میں باہر نکال کر فیک انکاؤنٹرز میں مارنے کا شرمناک منصوبہ بنا لیا۔ ذرائع کے مطابق مختلف جیلوں میں اور ایجنسیوں کے زیر حراست افراد کو مارنے کے بعد پاکستان کی طرف سے سرحد پار دہشت گرد قرار دیا جائے گا۔ سکیورٹی ذرائع کے مطابق منصوبہ کے مطابق فیک انکاؤنٹر کے فوری بعد بھارتی میڈیا کو پہلے ہی...
امریکی حکام نے روس پر نئی اقتصادی پابندیاں تیار کر لی ہیں جن کا مقصد روس کو یوکرین جنگ ختم کرنے کے لیے دباؤ میں لانا ہے۔ ان پابندیوں میں بینکنگ اور توانائی کے شعبے شامل ہیں، جن کا ہدف روسی ریاستی کمپنی گیز پروم اور دیگر بڑے ادارے ہوں گے۔ ذرائع کے مطابق ان پابندیوں کا حتمی فیصلہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کریں گے۔ اگرچہ ٹرمپ نے ابتدا میں روس کے ساتھ نرم رویہ اپنایا، لیکن صدر پیوٹن کی جنگ بندی اور مذاکرات سے مسلسل انکار کے بعد ان کا مؤقف سخت ہوتا جا رہا ہے۔ امریکی قومی سلامتی کونسل ان اقدامات کی تیاری میں مصروف ہے، تاہم اس کا کہنا ہے کہ جاری بات چیت کی تفصیلات پر...
پہلگام واقعے کے بعد سے اب تک انڈیا اور پاکستان کے درمیان کشیدگی جاری ہے اور دونوں ملکوں کے درمیان جنگ کا خطرہ منڈلا رہا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: پہلگام واقعہ کے بعد پاکستان کا ردعمل ذمہ دارانہ رہا، بھارت ثبوت دینے میں ناکام رہا ہے، وزیر اعظم محمد شہباز شریف واضح رہے کہ بھارت کی جانب سے پاکستان کے نامور سپر اسٹارز کے سوشل میڈیا اکاونٹس بھی بلاک کیے جا رہے ہیں۔ یہ کہنا بالکل غلط نہیں ہوگا کہ بھارت خطے میں بجائے امن کے جنگی صورتحال کو بڑھاوا دے رہا ہے جو کہ خطے اور پوری دنیا کے لیے نقصان کا باعث ثابت ہوسکتا ہے۔ اگر بھارت کا جنگی جنون ختم نہ ہوا اور دونوں ممالک کے درمیان جنگ...
امریکن کانگریس کے 2 اراکین کا کہنا ہے کہ پاک بھارت جنگ کا تصور ہی نہیں کیا جاسکتا اور امریکا کو ایسی کسی صورتحال کو روکنے میں کردار ادا کرنا چاہیے۔ یہ بھی پڑھیں: پہلگام واقعہ: سوئٹزر لینڈ کے بعد یونان نے بھی پاکستان کی تجویز کی حمایت کردی پاکستانی امریکن تنویر احمد سے گفتگو کرتے ہوئے امریکا کے رکن کانگریس لیفٹیننٹ کرنل ریٹائرڈ کیتھ سیلف نے کہا کہ 2 ایٹمی طاقتوں پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ کا تصور بھی نہیں کیا جاسکتا۔ کیتھ سیلف نے کہا کہ ایک بار جنگ شروع ہوجائے تو اسے کنٹرول نہیں کیا جاسکتا۔ مزید پڑھے: پہلگام واقعہ کے بعد پاکستان کا ردعمل ذمہ دارانہ رہا، بھارت ثبوت دینے میں ناکام رہا ہے، وزیر اعظم محمد...
متحدہ عرب امارات کی ویمنز کرکٹ ٹیم نے آئندہ 5 سالوں کے ون ڈے اسٹیٹس حاصل کرلیا جبکہ مریکا آئندہ اس حوالے سے اپنا اسٹیٹس برقرار نہیں رکھ سکا۔ یہ بھی پڑھیں: پاکستان اور بنگلہ دیش نے ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ 2025 کے لیے کوالیفائی کرلیا اس بار 5 ایسوسی ایٹ ممالک 2025-2029 تک ون ڈے انٹرنیشنل سائیکل کا حصہ ہوں گے جن میں تھائی لینڈ، نیدرلینڈز، پاپوا نیو گنی، اسکاٹ لینڈ اور متحدہ عرب امارات کی ٹیمیں شامل ہیں۔ حال ہی میں انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے ان ٹیموں کے او ڈی آئی اسٹیٹس کی تصدیق کردی ہے۔ 16 خواتین ٹیموں کو 50 اوورز فارمیٹ اسٹیٹس حاصل ہے۔ ان ٹیموں میں سے تھائی لینڈ اور اسکاٹ لینڈ نے پاکستان میں ہونے...
ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘ خاندان اٹھارہویں صدی سے طب سے وابستہ تھا‘ ڈاکٹر کارو نے اوساکا یونیورسٹی سے ڈگری لی‘ امریکا گئے‘ سرجری کی تربیت لی اور 1933 میں دریا موٹویاسو (Motoyasu) کے کنارے چھوٹا سا اسپتال بنالیا‘ اسپتال کا نام شیما ہاسپٹل تھا‘ 6 اگست 1945ء کو وہ ایک نرس کے ساتھ مریض دیکھنے ہیرو شیما سے باہر گئے ہوئے تھے‘ 6 اگست کی صبح سوا آٹھ بجے شیما ہاسپٹل کے اوپر 600 میٹر بلندی پر خوف ناک دھماکا ہوا‘ روشنی کا چھناکا ہوا اور ایک سیکنڈ میں دو کلو میٹر کے دائرے میں درجہ حرارت تین ہزار سینٹی گریڈ ہو گیا اور اگلے سیکنڈ میں وہاں موجود ہر چیز راکھ کی چھتری...
غزہ پر جاری امریکی و صیہونی جارحیت کے خلاف دنیائے عرب کا سب سے غریب ترین ملک لیکن ہمت و بہادری میں سب سے امیر ملک یمن ہے۔ یمن نے بحیرہ احمر میں سمندری ناکہ بندی کے ساتھ ساتھ عوامی سطح پر مظلوم فلسطینیوں کے ساتھ یکجہتی کی تاریخی مثالیں رقم کی ہیں اور یہ سلسلہ جاری ہے۔ عالمی سیاسی تجزیہ نگاروں کا کہنا تھا کہ امریکی بمباری کے بعد یمن غزہ کی حمایت سے پیچھے ہٹ جائے گا لیکن نتائج اس کے برعکس نکل رہے ہیں۔ جہاں دنیا کے دو ارب سے زائد مسلمان غزہ کی عملی مدد کرنے میں ناکام ہیں، وہاں ان دو عرب مسلمانوں میں سے چند لاکھ ایسے بھی ہیں جو اپنا سب کچھ غزہ...
کراچی: پاکستان ماحولیاتی تبدیلی اورگلوبل وارمنگ سے متاثرہ ممالک میں شامل ہے جہاں گزشتہ 65 سالوں میں ملک میں دوسرا گرم ترین اپریل ریکارڈ ہوا اور 17 اپریل کو شہید بینظیرآباد میں 49 ڈگری سینٹی گریڈ کے ساتھ ملک کا گرم ترین دن ریکارڈ ہوا۔ محکمہ موسمیات کی جانب سے گزشتہ ماہ اپریل کی موسمیاتی صورت حال سے متعلق ماہانہ کلائمٹ سمری جاری کی گئی ہے، جس کے مطابق پاکستان کا موسم شدت اختیار کرنے لگا ہے اور اپریل میں ملک میں ریکارڈ توڑ گرمی ریکارڈ ہوئی۔ محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ 65 برسوں میں ملک میں دوسرا گرم ترین اپریل ریکارڈ ہوا اور اپریل میں ملک میں معمول سےاوسطاً 3.37 ڈگری زائد گرمی ریکارڈ کی گئی۔ مزید...
ٹرمپ نے سعودی عرب کو ساڑھے تین ارب ڈالر کا اسلحہ فروخت کرنے کی منظوری دیدی WhatsAppFacebookTwitter 0 3 May, 2025 سب نیوز واشنگٹن(آئی پی ایس )صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سعودی عرب کو ساڑھے تین ارب ڈالرز کے اسلحہ فروخت کرنے کی منظوری دیدی۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق سعودی عرب کو اسلحہ کی فروخت کی منظوری صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی توثیق کے بعد دی گئی۔امریکا معاہدے کے تحت جو جنگی اسلحہ اور ساز و سامان سعودی عرب کو مہیا کیا جائے گا ان میں فضا سے فضا میں مار کرنے والے جدید میزائل بھی شامل ہیں۔امریکا اس جدید اسلحے کو ایروزینا میں قائم ‘آر ٹی ایکس کارپوریشن’ کے ذریعے سعودی عرب کو فراہم کرے گا۔امریکی وزارت خارجہ...
اسلام آباد: دریاؤں کا پانی روکنا بھارت کے بس میں نہ رہا، دریاؤں میں پانی کا مجموعی بہاؤ 2 لاکھ کیوسک سے تجاوز کرگیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق دریاؤں میں پانی کا مجموعی بہاؤ 2 لاکھ 36 ہزار کیوسک ریکارڈ کیا گیا، دریائے چناب میں مرالہ کے مقام پر پانی کی آمد بڑھ کر 66 ہزار کیوسک ریکارڈ کی گئی۔ دریائے جہلم میں منگلا کے مقام پر پانی کی آمد 50 ہزار کیوسک ریکارڈ کی گئی، دریائے سندھ میں تربیلا کے مقام پرپانی کی آمد 83 ہزار کیوسک اور دریائے کابل میں نوشہرہ کے مقام پر پانی کی آمد 36 ہزار کیوسک ریکارڈ کی گئی۔ اس وقت ڈیموں میں پانی کا ذخیرہ 19 لاکھ 79 ہزار ایکڑ فٹ ریکارڈ کیا...
جنوبی بھارتی اداکار اور اداکارہ رشمیکا مندنا کے منبینہ بوائے فرینڈ وجے دیورکونڈا کیخلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔ بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق اداکار وجے دیورکونڈا حال ہی میں اپنی فلم کنگڈم کے حوالے سے خبروں میں رہے، تاہم اب وہ ایک قانونی تنازع میں بھی الجھ گئے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق وکیل کشور لال چوہان نے حیدرآباد کے ایس آر نگر تھانے میں وجے کے خلاف شکایت درج کروائی ہے۔ یہ شکایت فلم ریٹرو کے پری ریلیز ایونٹ میں دیے گئے اداکار کے بیان پر کی گئی ہے جس میں انہوں نے ملک کی موجودہ سماجی و سیاسی صورتحال کا موازنہ 500 سال پرانے آدیواسی تنازعات سے کیا تھا۔ ان کے بیان میں آدیواسیوں سے معذرت کی بات کی گئی...
اسلام آباد: ملک میں ماحولیاتی تبدیلی اور گلوبل وارمنگ کے اثرات شدت اختیار کرتے جا رہے ہیں، جس کے نتیجے میں رواں سال اپریل کا مہینہ ملکی تاریخ کے گرم ترین مہینوں میں شامل ہو گیا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق اپریل 2025ء ملک کے 65 سالہ موسمیاتی ریکارڈ میں دوسرا گرم ترین مہینہ ثابت ہوا ہے۔ اعدادوشمار میں مزید بتایا گیا ہے کہ اپریل کے دوران درجہ حرارت اوسطاً معمول سے 3.37 ڈگری سینٹی گریڈ زائد ریکارڈ کیا گیا۔ گزشتہ ماہ (اپریل میں) دن کے وقت گرمی کی شدت میں غیر معمولی اضافہ ہوا اور اوسط درجہ حرارت معمول سے 4.66 ڈگری زائد رہا۔ اسی طرح راتوں کے درجہ حرارت میں بھی اضافہ نوٹ کیا گیا، جو معمول...
مقبوضہ کشمیر میں پہلگام حملے کے بعد، جس نے جنوبی ایشیا میں کشیدگی کو ایک بار پھر بھڑکا دیا ہے، بھارت اور پاکستان دونوں نے واشنگٹن کے اقتداری حلقوں میں اپنے اپنے موقف کو اجاگر کرنے کے لیے ٹرمپ کے سابق اتحادیوں کی خدمات حاصل کرلی ہیں۔ نجی اخبار کی رپورٹ کے مطابق جیسن ملر، جو صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے طویل عرصے سے مشیر رہے، نے بھارتی حکومت کی نمائندگی کرنے کے لیے ماہانہ ایک لاکھ 50 ہزار ڈالر کے معاہدے پر دستخط کیے ہیں۔ یہ ڈونلڈ ٹرمپ کی دوسری مدت کے دوران ان کا پہلا باضابطہ لابنگ کردار ہوگا۔ ڈان کی طرف سے دیکھے گئے امریکی محکمہ انصاف کے پاس فائلنگ کے مطابق، جیسن ملر نئی دہلی کو...
نجی ٹی وی سے گفتگو میں لیگی رہنما کا کہنا تھا کہ جنگ اس لیے ہوتی نظر نہیں آرہی کیونکہ دشمن ملک بھارت پاکستان کی صلاحیت کو جانتا ہے، دوسرا یہ کہ بھارت کو جنگ کے لیے امریکا سے این او سی بھی نہیں ملا، تیسرا یہ کہ بھارتی معیشت جنگ کی متحمل نہیں ہو سکتی۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما مشاہد حسین سید نے کہا ہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ کی صورت چین پاکستان کے ساتھ چٹان کی طرح کھڑا ہوگا۔ ان کا کہنا تھا کہ چینی خارجہ پالیسی، علاقائی حکمت عملی اور چینی سٹریٹجی میں پاکستان کا دفاع ریڈ لائن میں شامل ہے،چین بین الاقوامی سطح پر پاکستان کا ترجمان ہے اور پاکستان بھی...
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)آج سے آندھی/جھکڑ / ژالہ باری/گرج چمک اور تیز/ موسلادھار بار ش کے باعث کمزور انفرا سٹرکچر ( بجلی کے کھمبے، درخت ، گاڑیوں، سولر پینل وغیرہ)کو نقصان کا اندیشہ۔ جمعه کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اور مطلوع جزوی ابر آلودرہنے کا امکان۔تا ہم بالائی خیبرپختونخوا،خطہ پوٹھوہار، شمال مشرقی پنجاب، شمال مشرقی/جنوبی بلوچستان ،کشمیر اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر تیز ہواؤں/ آندھی اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ۔ اس دوران چند مقامات پر ژالہ باری ہو سکتی ہے ۔ ہفتہ کے روز کشمیر، خیبرپختونخوا،خطہ پوٹھوہار، اسلام آباد، شمال مشرقی/وسطی پنجاب ،شمال مشرقی بلوچستان اور گلگت بلتستان میں آندھی/جھکڑ اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ۔ اس دوران چند مقامات...
امریکا میں پاکستانی سفیر رضوان سعید شیخ نے فاکس نیوز کو دیے گئے ایک خصوصی انٹرویو میں بھارت کے ساتھ بڑھتی ہوئی کشیدگی پر شدید تشویش کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے خبردار کیا کہ اگر موجودہ حالات پر قابو نہ پایا گیا تو یہ خطہ جوہری تصادم کی طرف جا سکتا ہے، جس کے نتائج تباہ کن ہوں گے۔ سفیر شیخ نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے اپیل کی ہے کہ وہ اس بحران کے حل میں اپنا کردار ادا کریں اور مسئلہ کشمیر کے بنیادی تنازعے کو حل کرنے میں مدد فراہم کریں۔ انہوں نے کہا کہ یہ ایک جوہری فلیش پوائنٹ ہے، اور صدر ٹرمپ کے لیے یہ ایک موقع ہے کہ وہ اس مسئلے کو...
سرکاری میڈیا کے مطابق سید عباس عراقچی نے این پی ٹی کے کئی ارکان ہیں جو یورینیم کو افزودہ کرتے ہیں جبکہ جوہری ہتھیاروں کو مکمل طور پر مسترد کرتے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ میں اصولی طور پر، میڈیا کے ذریعے مذاکرات کے اہم نکات کے بارے میں گفتگو کرنے سے گریز کرتا ہوں، لیکن میں جو کہنا چاہتا ہوں وہ یہ ہے کہ جھوٹ کو دہرانے سے بنیادی حقائق تبدیل نہیں ہوتے۔ سرکاری میڈیا کے مطابق سید عباس عراقچی نے مزید کہا کہ ایران کو این پی ٹی کے بانی دستخط کنندگان میں سے ایک کے طور پر، مکمل نیوکلیئر فیول سائیکل حاصل کرنے کا...
خیبرپختونخوا کے ضلع سوات اور اس کے گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں جس سے شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر 4.8 ریکارڈ کی گئی جبکہ اس کی زیر زمین گہرائی 140 کلومیٹر تھی۔ زلزلے کا مرکز کوہ ہندوکش ریجن افغانستان میں تھا۔ زلزلے کے جھٹکوں کے باعث سوات اور ملحقہ علاقوں کے مکین خوفزدہ ہو کر گھروں سے باہر نکل آئے اور کلمہ طیبہ کا ورد کرنے لگے۔ تاہم اب تک کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔ Post Views: 1
امریکا نے بھارت اور پاکستان پر زور دیا ہے کہ وہ مسائل کا ذمے دارانہ حل نکالیں۔ امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان ٹیمی بروس نے پریس بریفنگ میں کہا کہ امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے بھارتی ہم منصب جے شنکر اور پاکستان کے وزیراعظم شہباز شریف سے بدھ کو بات کی تھی۔جس میں سیکریٹری روبیو نے دونوں ملکوں سے کہا کہ وہ ایسا ذمہ دارانہ حل نکالیں جس سے جنوب ایشیا میں طویل المدتی امن اور علاقائی استحکام برقرار رہے۔ٹیمی بروس نے کہا کہ امریکا دونوں ملکوں کی حکومتوں کے ساتھ مختلف سطح پر رابطے میں ہے، ٹرمپ انتظامیہ فریقوں سے کہہ رہی ہے کہ وہ ذمہ دارانہ حل نکالیں۔
کراچی: بین الاقوامی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں کمی کا رجحان برقرار ہے۔ بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں تیکنیکی درستی اور پرافٹ ٹیکنگ سے جمعے کو بھی سونے کی قیمت میں کمی کا رحجان برقرار رہا، بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت مزید 13ڈالر کی کمی سے 3ہزار 263ڈالر کی سطح پر آگئی ہے۔ مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی 24قیراط کے حامل فی تولہ سونے کی قیمت بھی ایک ہزار 300 روپے کی کی کمی سے 3لاکھ 44ہزار 500روپے کی سطح پر آگئی اور فی 10 گرام سونے کی قیمت ایک ہزار 114روپے گھٹ کر دو لاکھ 95ہزار 353روپے کی سطح پر آگئی ہے۔ دوسری جانب فی تولہ چاندی کی قیمت...
واشنگٹن(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔ 02 مئی ۔2025 )پہلگام حملے کے بعد جنوبی ایشیا میں کشیدگی کے پیش نظر بھارت اور پاکستان دونوں نے واشنگٹن کے اقتداری حلقوں میں اپنے اپنے موقف کو اجاگر کرنے کے لیے ٹرمپ کے سابق اتحادیوں کی خدمات حاصل کرلی ہیں. رپورٹ کے مطابق جیسن ملر، جو صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے طویل عرصے سے مشیر رہے انہوںنے بھارتی حکومت کی نمائندگی کرنے کے لیے ماہانہ ایک لاکھ 50 ہزار ڈالر کے معاہدے پر دستخط کیے ہیں یہ ڈونلڈ ٹرمپ کی دوسری مدت کے دوران ان کا پہلا باضابطہ لابنگ کردار ہوگا.(جاری ہے) رپورٹ کے مطابق امریکی محکمہ انصاف کے پاس فائلنگ کے مطابق، جیسن ملر نئی دہلی کو اسٹریٹجک مشورے، حکمت عملی کی منصوبہ...
چین، چھٹی کے پہلے روز ہی ریلوے سے 23.119 ملین ٹرپس ہوئے WhatsAppFacebookTwitter 0 2 May, 2025 سب نیوز بیجنگ :2 مئی “عالمی یوم مزدور” کی تعطیلات کا دوسرا دن ہے۔ تعطیلات کے پہلے دن ، نقل و حمل کیلئے اعلی سطح کا آپریشن برقرار رکھاگیا ، اور ملک بھر میں ایک ہی دن میں ریلوے سے بھیجے گئے مسافروں کی تعداد ریکارڈ سطح پر پہنچ گئی۔یکم مئی کو ریلوے مسافروں کا بہاؤ ریکارڈ رہا۔ قومی ریلوے سے 23.119 ملین ٹرپس ہوئے، جو ایک دن میں سفر کرنے والے مسافروں کی تعداد میں ریکارڈ ہے۔ 2 مئی کو ریلوے سے 19 اعشاریہ 3 ملین ٹرپس کی توقع ہے جبکہ 1 ہزار 636 مزید مسافر گاڑیاں بھی چلائی جائیں گی۔...
ٹرمپ نے قومی سلامتی مشیر کو برطرف کردیا؛ نیا سفارتی کردار ملنے کا امکان WhatsAppFacebookTwitter 0 2 May, 2025 سب نیوز واشنگٹن(آئی پی ایس) ڈونلڈ ٹرمپ نے قومی سلامتی کے مشیر مائیک والٹز کو برطرف کردیا ہے، جس کے بعد انہیں کوئی دوسرا اہم عہدہ دیے جانے کا امکان ہے۔ عالمی میڈیا رپورٹ کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اپنے دوسرے دورِ حکومت کے 100 دن مکمل ہونے کے موقع پر انتظامیہ میں بڑی تبدیلیاں کررہے ہیں اور اسی سلسلے میں انہوں نے قومی سلامتی کے مشیر کو برطرف کردیا ہے۔ واضح رہے کہ مائیک والٹز حالیہ مہینوں میں سخت تنقید کی زد میں تھے اورمیڈیا رپورٹس کے مطابق وائٹ ہاؤس کے قریبی ذرائع کا کہنا ہے کہ...
جنوبی ایشیا میں امن کےلئے پاکستان اور بھارت ذمہ داری کا مظاہرہ کریں،امریکا WhatsAppFacebookTwitter 0 2 May, 2025 سب نیوز واشنگٹن:امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان ٹیمی بروس نے پریس کانفرنس میں کہا کہ جنوبی ایشیا میں امن کےلئے پاکستان اور بھارت ذمہ داری کا مظاہرہ کریں۔ تفصیلات کے مطابق ٹیمی بروس نے کہا کہ امریکہ پاکستان اور بھارت کے ساتھ مختلف سطحوں پر رابطے میں ہے اور خطے کی صورتحال کو بغور مانیٹر کر رہا ہے۔ ٹیمی بروس نے مزید کہا کہ دونوں ممالک کو اپنے مسائل کا ذمہ دارانہ حل نکالنا چاہیے تاکہ جنوبی ایشیا میں امن اور استحکام قائم ہو سکے۔ انہوں نے بتایا کہ امریکی وزیرخارجہ نے بدھ کو وزیراعظم پاکستان اور بھارتی وزیرخارجہ جے شنکر...
امریکا کی جانب سے چین پر غیر معمولی تجارتی محصولات کے نافذ اور جواباً چینی اقدامات کے بعد اب چین کی وزرات تجارت نے کہا ہے کہ بیجنگ امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کے ٹیرف پر بات چیت کے لیے واشنگٹن کی پیشکش کا ’جائزہ‘ کر رہا ہے۔ یہ بھی پڑھیں:ٹیرف وار: نکل گئی ساری ہیکڑی انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق چین کی وزارت تجارت نے کہا کہ ہے امریکا نے ٹرمپ کے 145 فیصد ٹیرف پر بات چیت کے لیے چین سے رابطہ کیا ہے اور بیجنگ کا دروازہ بات چیت کے لیے کھلا ہے۔ چینی وزارت تجارت کے مطابق امریکا کو غلط طرز عمل درست کرنے اور یکطرفہ محصولات کو منسوخ کرنے کے لیے ایکشن لینے کے لیے تیار رہنا...
واشنگٹن ( نیوزڈیسک) امریکا نے پاکستان اور بھارت سے مسائل کا ذمہ دارانہ حل نکالنے پر زور دیا ہے۔ ترجمان امریکی محکمہ خارجہ ٹیمی بروس نے پریس بریفنگ میں کہا کہ ایسا حل نکالیں جس سے طویل مدتی امن، علاقائی استحکام برقرار رہے، امریکا دونوں ملکوں کی حکومتوں کے ساتھ مختلف سطح پر رابطے میں ہے، ہم خطے کی صورتحال کو مانیٹر کر رہے ہیں۔ ٹیمی بروس کا کہنا تھاکہ امریکی وزیر خارجہ نے وزیراعظم پاکستان سے بدھ کو بات کی تھی، مارکو روبیو نے بھارتی ہم منصب جے شنکر سے بھی بدھ کو بات کی تھی۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ جنوبی ایشیا میں امن اورعلاقائی استحکام کیلئے دونوں ملک ذمہ دارانہ حل نکالیں۔ Post Views: 1
ویب ڈیسک: اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب سفیر عاصم افتخار نے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس سے ملاقات کی ہے۔ سفیر عاصم افتخار اور انتونیو گوتریس کی ملاقات میں جنوبی ایشیا کی تازہ ترین صورتحال پر بات کی گئی اور دونوں رہنماوں نے خطے میں کشیدگی کم کرنے سے متعلق امور پر بھی گفتگو کی۔ اس موقع پر سفیر عاصم افتخار نے خطے میں امن اور استحکام کے لیے پاکستان کا عزم دہرایا۔ دبئی پاورلفٹنگ اینڈ باڈی بلڈنگ انٹرنیشنل چیمپئن شپ: پاکستان نے گولڈ میڈل حاصل کرلیا اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار آج نیویارک میں اہم پریس کانفرنس کریں گے۔ یہ پریس کانفرنس پاکستانی وقت کے مطابق رات 8 بجے...
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے خبردار کیا ہے کہ جو ملک بھی ایران سے تیل خریدے گا وہ امریکا کے ساتھ کسی قسم کا کاروبار نہیں کر سکے گا۔ اپنے ایک بیان میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہاکہ جو ملک یا فرد بھی تیل یا پیٹرو کیمیکل ایران سے خریدے گا اسے پابندیوں کا سامنا کرنا پڑےگا۔ یہ بھی پڑھیں جوہری معاہدہ: ایران اور امریکا کے درمیان مذاکرات کا تیسرا دور مکمل انہوں نے کہاکہ جو ملک ایران سے تیل کی خریداری کرےگا وہ امریکا کے ساتھ کسی قسم کا کوئی بھی کاروبار کرنے کا اہل نہیں ہوگا۔ ضروری ہے کہ ایرانی تیل اور پیٹرو کیمیکل کی تمام خریداری بند ہو۔ یاد رہے کہ امریکا اور ایران کے درمیان تناؤ...
عمانی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ ایران اور امریکا مذاکرات کے اگلے دور کیلئے ہفتے کو ہونے والی ملاقات کو لاجسٹکس بنیادوں پر منسوخ کیا گیا۔ اسلام ٹائمز۔ اسلامی جمہوریہ ایران اور امریکا کے درمیان جوہری مذاکرات کا ہفتے کو ہونے والا دور منسوخ کر دیا گیا ہے۔ عمانی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ ایران اور امریکا مذاکرات کے اگلے دور کیلئے ہفتے کو ہونے والی ملاقات کو لاجسٹکس بنیادوں پر منسوخ کیا گیا۔ عمانی وزیر خزانہ بدر البوسیدی نے کہا کہ مذاکرات کی نئی تاریخ کا اعلان باہمی رضامندی سے جلد کیا جائے گا۔
پہلگام حملے کے بعد پاکستان اور بھارت کے درمیان بڑھتی کشیدگی پر امریکا نے دونوں ممالک سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ کشیدگی کا ذمہ دارانہ حل نکالیں۔ ترجمان امریکی محکمہ خارجہ ٹیمی بروس نے پریس بریفنگ کے دوران بتایا کہ امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے پاکستان کے وزیراعظم شہباز شریف اور بھارتی ہم منصب جے شنکر کو ٹیلیفون کرکے کہاکہ دونوں ملک کشیدگی کا ذمہ دارانہ حل نکالیں، تاکہ جنوب ایشیا میں طویل المدتی امن اور علاقائی استحکام برقرار رہے۔ یہ بھی پڑھیں پاک بھارت جنگ کی صورت میں امریکا پاکستان کا ساتھ دے گا، 17فیصد پاکستانیوں کی توقع انہوں نے کہاکہ امریکا پاکستان اور بھارت کی حکومتوں سے مختلف سطح پر رابطے میں ہے۔ ایک سوال کے جواب میں...
پہلگام کے مبینہ سانحہ نے پاکستان اور بھارت کے درمیان پیدا ہونے والے بحران کو ، ڈیڑھ ہفتہ گزرنے کے باوجود، کم کرنے کی بجائے بڑھایا ہی ہے ۔ بھارتی وزیر اعظم ، نریندر مودی ، کی خاموشی معنی خیز ہے۔ پہلگام کے خونی سانحہ کے پس منظر میں پاکستانیوں اور بھارتیوں نے جو بنیادی سوالات اُٹھائے ہیں،بھارتی نیتا،بھارتی اسٹیبلشمنٹ اور بھارتی حکومت اِن استفسارات کا جواب دینے سے قاصر ہیں ۔ یوں پہلگام بارے جملہ بھارتی دعوے مشکوک ہوتے جارہے ہیں ۔ اِس دعوے کو بھی مزید تقویت مل رہی ہے کہ بھارت کے دو صوبوں میں جو ریاستی انتخابات ہونے جارہے ہیں ، مودی اینڈ کو نے ہندو ووٹ بٹورنے کے لیے پہلگام کا کھڑاگ کیا ہے۔ مودی...
TEHRAN/ WASHINGTON: امریکا اور ایران کے درمیان شیڈول مذاکرات کا چوتھا دور ملتوی کردیا گیا ہے اور ایرانی عہدیدار نے امریکی پابندیوں کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ نئی تاریخ کا انحصار امریکا کے رویے پر ہوگا۔ غیرملکی خبرایجنسی رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق ایران کے سینئر عہدیدار نے بتایا کہ ہفتے کو روم میں شیڈول مذاکرات کا چوتھا دور ملتوی کردیا گیا ہے اور اگلی تاریخ امریکا کے رویے پر منحصر ہے۔ انہوں نے بتایا کہ جوہری مذاکرات کے دوران امریکی پابندیاں دونوں ممالک کو جوہری تنازع سفارت کاری کے ذریعے حل کرنے میں معاون نہیں ہو رہی ہیں۔ ایرانی عہدیدار نے بتایا کہ مذاکرات کی اگلی تاریخ کا اعلان امریکا کے رویے کی بنیاد پر کیا...
سید سسٹرز کے نام سے معروف امریکا میں زیر تعلیم قومی ویمن گالفرز نے غیرمعمولی کارکردگی کا مظاہرہ کر کے پاکستان کا نام روشن کردیا۔ موصولہ اطلاعات کے مطابق کراچی سے تعلق رکھنے والے قومی ویمن گالف کھلاڑی دانیہ سید اور ان کی چھوٹی بہن ابیہا سید نے بلن کالج کی نمائندگی کرتے ہوئے سینٹرل ڈسٹرکٹ گالف چیمپئن شپ جتوانے میں اہم کردار ادا کیا۔ دانیہ نے دوسری اور ابیہا نے ساتویں پوزیشن حاصل کرکے اپنی ٹیم کو ڈویژن ون ویمن گالف چیمپئن شپ میں رسائی دلوادی۔ چیمپئن شپ 12 مئی سے کنساس میں شروع ہورہی ہے۔یہ امر قابل ذکر ہے کہ قومی ویمن چیمپئن رہنے والی سید سسٹرز مکمل اسکالرشپس پر امریکا میں زیر تعلیم ہیں اور گالف میں شاندار کامیابیوں کے ذریعے پاکستان...
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ یکم مئی 2025ء) پاکستان انتہائی تشویش ناک گرمی کی لہر کی زد میں، پاکستان کے 3 شہر دنیا کے سب سے گرم ترین علاقے قرار۔ تفصیلات کے مطابق اپریل کے ماہ میں ہی پاکستان میں گرمی کی غیر معمولی شدت نے ناصرف شہریوں بلکہ ماہرین کو بھی تشویش میں مبتلا کر دیا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ اپریل کے آخری دن یعنی 30 اپریل کو پاکستان میں گرمی کی شدت کا نیا ریکارڈ بن گیا۔ 30 اپریل کو پاکستان کے 3 شہر دنیا کے 3 سب سے گم ترین علاقے قرار پائے، جبکہ 10 گرم ترین علاقوں میں پاکستان کے کل 6 شہر شامل رہے۔ نوابشاہ 48 عشاریہ 4 ڈگری سینیٹی گریڈ کے درجہ حرارت...
واشنگٹن(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔یکم مئی ۔2025 )یوکرین کے قدرتی وسائل سے متعلق امریکا اور یوکرین کے درمیان بالآخر معاہدہ طے پا گیا واشنگٹن اور کیف نے یوکرین کے قدرتی وسائل سے متعلق معاہدے پر دستخط کر دئیے ہیںکئی ماہ کے مذاکرات کے بعد کیے گئے اس معاہدے کے تحت یوکرین اپنی نادر معدنیات تک امریکا کو ترجیحی بنیادوں پرڈیل کیلئے رسائی دے گا.(جاری ہے) یوکرین کی اول نائب وزیراعظم یولیا سویریڈینکو نے تصدیق کی ہے کہ انہوں نے معدنیات معاہدے پر دستخط کردیے ہیں اور دعوی کیا کہ یوکرین فیصلہ کرے گا کہ کون سی معدنیات کہاں سے نکالنا ہیں ماہرین کا خیال ہے کہ نادر معدنیات کو نکالنے کا کام شروع کرنے کیلئے 2 ارب ڈالر کی...
اسلا م آباد(آئی این پی ) چشمہ نیوکلیئر پاور پلانٹ یونٹ ون نے 400 دن تک مسلسل آپریشنل رہنے کا ریکارڈ بنادیا۔ میڈیارپورٹ کے مطابق پاکستان کے توانائی کے شعبے میں ایک اہم سنگِ میل عبور کرتے ہوئے چشمہ نیوکلیئر پاور پلانٹ یونٹ-1 (C-1) نے مسلسل 400 دن آپریشنل رہنے کا نیا قومی ریکارڈ قائم کر دیا ۔ پی اے ای سی حکام کے مطابق اس سے قبل چشمہ نیوکلیئر پاور پلانٹ یونٹ 2 اور 4 نے 365 دن کا ریکارڈ بنایا تھا اور اس کامیابی کا سہرا سائنسدانوں، انجینئروں اور ٹیکنیشنز کی ٹیموں کی ذہانت ومحنت کے سر ہے۔یاد رہے کہ پاکستان اٹامک انرجی کمیشن کے 6 ایٹمی بجلی گھر 3530 میگا واٹ بجلی پیدا کرتے ہیں۔...
پاکستان کے ساتھ جاری کشیدگی کے دوران بھارت کے ساتھ امریکا نے 13 کروڑ ڈالر کا دفاعی معاہدہ کرلیا۔ خبر رساں اداروں کے مطابق خطے میں ایک جانب پاک بھارت کشیدگی جاری ہے جب کہ دوسری طرف امریکا نے بھارت کے ساتھ ایک بڑا دفاعی معاہدہ کیا ہے، جس کی منظوری امریکی ادارے ڈیفنس سکیورٹی کوآپریشن ایجنسی نے دی ہے۔ معاہدے کی منظوری سے متعلق جاری کیے گئے اعلامیے کے مطابق 13 کروڑ ڈالر کے معاہدے میں جدید نیول ویژن سافٹ ویئر اور تکنیکی تربیت شامل ہے۔ امریکی حکام کا کہنا ہے کہ یہ دفاعی تعاون خطے میں کسی بھی ملک کے لیے خطرہ نہیں بنے گا۔ بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ اس معاہدے کا مقصد جنوبی ایشیا...
امریکا سے تعلق رکھنے والی نوجوان لڑکی نے وسکونسن کے 64 سالا شخص پر اسے کئی سالوں تک تہہ خانے میں رکھ کر زنجیروں میں جکڑنے، بھوکا رکھنے اور جنسی زیادتی کا نشانہ بنانے کا الزام لگایا ہے۔ غیر ملکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق لڑکی نے حکام کو بتایا کہ اسے کھانے کے لیے صرف روٹی کا ایک ٹکڑا دیا جاتا تھا اور اسے زمین پر ایک گڑھے سے پانی پینے پر مجبور کردیا گیا تھا۔ رپورٹ کے مطابق عدالتی دستاویزات میں کہا گیا کہ ڈیوڈ بوائیڈ پر 2 کمسن لڑکیوں کے ساتھ جنسی زیادتی کا الزام ہے جب کہ متاثرہ لڑکیوں کی عمریں 10 سال سے کم تھیں، جنسی زیادتی اور استحصال مبینہ طور پر 2020 میں براؤن...
ڈیفنس ایجنسی کے مطابق مجوزہ فروخت سے امریکہ اور بھارت کے اسٹریٹجک تعلقات مضبوط ہوں گے اور انڈو پیسیفک اور جنوبی ایشیا کے خطے میں سیاسی استحکام، امن اور معاشی ترقی کو تقویت ملے گی۔ اسلام ٹائمز۔ امریکی محکمہ خارجہ نے بھارت کو ”انڈو پیسیفک میری ٹائم ڈومین اویئرنیس“ اور اس سے متعلقہ سازوسامان کی ممکنہ فروخت کی منظوری دے دی ہے، جس کی مالیت تقریباً 13 کروڑ 10 لاکھ امریکی ڈالر بتائی گئی ہے۔ امریکی ڈیفینس سیکیورٹی کوآپریشن ایجنسی نے کانگریس کو اس مجوزہ دفاعی معاہدے کی باضابطہ اطلاع دے دی ہے۔ اس معاہدے کے تحت بھارت نے ”سی ویژن“ نامی سافٹ ویئر، اس میں تکنیکی بہتری، ٹیکنیکل اسسٹنس فیلڈ ٹیم کی تربیت، ریموٹ سپورٹ، اور دستاویزی رسائی سمیت دیگر...
نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) نے اپنی ایک نئی موبائل ایپلیکیشن کے ذریعے پیدائش و اموات کا اندارج آسان بنا دیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں:‘مردہ’ شخص زندہ ہوکر نادرا دفتر پہنچ گیا، ‘ہر جگہ الرٹ آتا ہے کہ آپ مرچکے ہیں’ میڈیا رپورٹ کے مطابق نادرا کی جانب سے متعارف کروائی جانے والی موبائل ایپ کے ذریعے شہریوں کے لیے اپنے اپنی ازدواجی حیثیت، پیاروں کی پیدائش اور اموات کا اندارج آسان بنا دیا گیا ہے۔ شہری نادرا ریکارڈ میں درج اپنی ازدواجی حیثیت یا خاندان میں پیدائش و موت سے متعلق معلومات حسب موقع اپ ڈیٹ کر سکیں گے۔ نادرا کی نئی موبائل ایپ سے متعلق اعلان نیشنل رجسٹریشن اینڈ بائیو میٹرک پالیسی فریم ورک امپلیمنٹیشن...
امریکا نے کئی ماہ کے مذاکرات کے بعد یوکرین کے ساتھ توانائی اور معدنی وسائل کے مشترکہ استعمال کے معاہدے پر دستخط کر دیے ہیں، یوکرین کے لیے امریکی فوجی امداد تک رسائی کے لیے یہ معاہدہ کافی اہم تصور کیا جا رہا ہے۔ برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کی رپورٹ کے مطابق دنیا کے موجودہ نایاب ذخائر سے متعلق یہ معاہدہ ایک ایسے وقت میں ہوا ہے جب امریکہ اور چین کے درمیان تجارتی جنگ زوروں سے جاری ہے۔ معاہدے سے متعلق امریکی محکمہ خزانہ کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا کہ امریکا یوکرین ری کنسٹرکشن انویسٹمنٹ فنڈ میں فروری 2022 میں روس کے حملے کے بعد سے یوکرین کو دی جانے والی ’اہم مالی اور(جنگی) ساز و سامان‘...
گنز ورلڈ ریکارڈز نے دنیا کے سب سے لمبے اور سب سے چھوٹے کتے کے درمیان تاریخی ملاقات کی ویڈیو شیئر کی ہے، ڈین نسل کے 3 فٹ اور 3 انچ لمبے 7 سالہ کتے ریجنالڈ کی ساڑھے 3 انچ قد کے 4 سالہ چیہواہوا نسل کے کتے پرل کی ملاقات اڈاہو میں واقع ریجنالڈ کے مالک کے گھر ہوئی، ریجنالڈ کے مالک سام نے گنیز ورلڈ ریکارڈ کو بتایا کہ دنیا کا سے لمبا کتا ’صرف ایک بڑا بچہ‘ ہے جو انسان کے چھوٹے بچے کی طرح برتاؤ کرتا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: کروز شپ کمپنی نے لیگو بوٹس بنانے کا عالمی ریکارڈ قائم کرلیا ’میں اس بات سے پریشان نہیں ہوں کہ ریجی پرل کے بارے میں محتاط نہیں...
یوکرین اور امریکا نے واشنگٹن کو قیمتی نایاب معدنیات تک رسائی فراہم کرنے اور جنگ زدہ ملک میں تعمیر نو کی کوششوں کو فنڈ دینے کے معاہدے پر دستخط کیے ہیں۔ دونوں ممالک نے بدھ کے روز واشنگٹن ڈی سی میں کئی مہینوں کی بھرپور بات چیت کے بعد معاہدے پر دستخط کیے، معاہدے کے بعض پہلوؤں کو تبدیل کرنے کے لیے آخری لمحات میں موصول تجاویز کے سبب غیر یقینی صورتحال برقرار رہی۔ رواں برس فروری میں وائٹ ہاؤس میں ہونے والی ملاقات کے دوران امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی کے درمیان ہونے والے بدمزگی کے بعد یہ معاہدہ امریکا اور یوکرین کے تعلقات میں ایک پیش رفت کی نشاندہی کرتا ہے۔ یہ بھی...
وزیر اعظم شہباز شریف نے امریکا پر زور دیا کہ وہ بھارت پر دباؤ ڈالے کہ وہ اشتعال انگیز بیانات سے گریز کرے اور ذمے داری سے کام لے۔ یہ بھی پڑھیں: پاکستان نہ پہلگام واقعے میں ملوث ہے نہ اس کا بینفشری، اسحاق ڈار کی ڈی جی آئی ایس پی آر کے ہمراہ پریس کانفرنس وزیر اعظم محمد شہباز شریف سے امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے بدھ کو ٹیلی فونک رابطہ کیا جس دوران وزیراعظم کا کہنا تھا کہ یہ انتہائی افسوسناک ہے کہ بھارت نے پاکستان کے خلاف آبی جارحیت کا انتخاب کیا جو پاکستان کے 240 ملین لوگوں کے لیے لائف لائن ہے۔ امریکی وزیر خارجہ سے بات کرتے ہوئے وزیراعظم نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے...
اسلام آباد: پاکستان میں تعینات امریکا کی ناظم الامور نیٹالی بیکر نے مقبوضہ کشمیر کے علاقے پہلگام میں پیش آنے والے واقعے کے بعد بھارت اور پاکستان کے درمیان پیدا ہونے والی کشیدگی کے پیش نظر کہا ہے کہ امریکا بدلتی ہوئی صورت حال پر دونوں ممالک کے ساتھ منسلک رہے گا۔ ترجمان دفترخارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ نائب وزیراعظم اور وزیرخارجہ اسحاق ڈار سے امریکی ناظم الامور نیٹالی بیکر نے کی ملاقات کی جہاں حالیہ علاقائی پیش رفت پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ نائب وزیراعظم اور وزیرخارجہ اسحاق ڈارنے قومی مفادات کا تحفظ کرتے ہوئے علاقائی امن اور سلامتی کے لیے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا۔ اس موقع پر امریکی ناظم...
واشنگٹن (ڈیلی پاکستان آن لائن )امریکی اخبار نے خبردار کیا ہے کہ پاکستان میں رواں ہفتے گرمی کا عالمی ریکارڈ بن سکتا ہے۔نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق واشنگٹن پوسٹ کا کہنا ہے کہ رواں ہفتے جنوبی ایشیا میں گرمی 50 ڈگری کے عالمی ریکارڈ کو چھو سکتی ہے۔امریکی اخبار نے خبر دار کیا کہ پاکستان کے وسطی اور جنوبی علاقوں میں درجہ حرارت پچاس ڈگری تک جا سکتا ہے۔واضح رہے کہ اس سے پہلے پاکستان کے شہر نواب شاہ میں 2018 کے اپریل میں پارہ 50 ڈگری تک گیا تھا جو ایشیا بھر میں گرمی کا ریکارڈ تھا۔دوسری جانب پنجاب میں آج سے آندھی اور بارشوں کا الرٹ جاری کردیا گیا ہے۔ پاکستان میں بھارتی ویب سائٹس...
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔30 اپریل ۔2025 ) پاکستان میں رواں ہفتے گرمی کا عالمی ریکارڈ بن سکتا ہے امریکی جریدے”واشنگٹن پوسٹ“ کا کہنا ہے کہ رواں ہفتے جنوبی ایشیا میں گرمی 50ڈگری کے عالمی ریکارڈ کو چھو سکتی ہے جریدے نے خبر دار کیا کہ پاکستان کے وسطی اور جنوبی علاقوں میں درجہ حرارت پچاس ڈگری تک جا سکتا ہے واضح رہے کہ اس سے پہلے پاکستان کے شہر نواب شاہ میں 2018 کے اپریل میں پارہ 50 ڈگری تک گیا تھا جو ایشیا بھر میں گرمی کا ریکارڈ تھا.(جاری ہے) دوسری جانب پنجاب سمیت ملک کے بیشتر علاقوں میں آئندہ چند روز تک ملک میں آندھی اور بارشوں کا الرٹ جاری کردیا گیا ہے ترجمان پی...
امیگریشن کے نفاذ کے ایک حیرت انگیز اقدام میں، امریکی حکومت نے واضح انفرادی جائزوں کے بغیر ہزاروں بین الاقوامی طلبا کی قانونی حیثیت کو منسوخ یا ختم کرنے کا اعتراف کیا ہے- کالج کیمپس میں خوف، الجھن اور قانونی چارہ جوئی کے بعد یہ فیصلہ اب قانونی جانچ کے مرحلے سے گزر رہا ہے، پچھلے مہینے کے دوران، امریکا بھر میں غیر ملکی طلبا حیران رہ گئے کہ اچانک ان کی قانونی حیثیت کو امیگریشن اور کسٹمز انفورسمنٹ یعنی آئس کے زیر انتظام وفاقی ڈیٹابیس میں باطل کر دیا گیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: امریکا میں غیر ملکی طلبا کے ویزے اچانک منسوخ، طلبا خوف و ہراس کا شکار تھوڑی سی وضاحت یا تنبیہ کے ساتھ، کچھ طلبا چھپ گئے،...
بھارت اور پاکستان کشیدگی نہ بڑھائیں، مسئلے کا حل نکالیں: امریکا WhatsAppFacebookTwitter 0 30 April, 2025 سب نیوز واشنگٹن: امریکا نے کہا ہے کہ بھارت اور پاکستان کشیدگی نہ بڑھائیں، مسئلے کا حل نکالیں۔ترجمان امریکی محکمہ خارجہ ٹیمی بروس نے پریس بریفنگ میں کہا کہ پاک بھارت مسئلے پر دیگر ممالک کے رہنماؤں سے بھی رابطہ کریں گے، امریکا کی مقبوضہ کشمیرمیں پیش آنے والے واقعہ پر نظرہے، دنیا پاکستان اور بھارت کی صورتحال کو دیکھ رہی ہے۔امریکی وزیر خارجہ مارکوروبیو نے کہا کہ پاکستان اور بھارت صورتحال مزید خراب نہ کریں، پاکستان اور بھارتی حکام سے جلد رابطہ کریں گے، پاکستان بھارت سے کشیدگی میں اضافہ نہ کرنے کا کہیں گے۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی امریکا...

بحران کا ذمہ دارانہ حل تلاش کرنے کی توقع کیساتھ امریکا کا بھارت اور پاکستان پر کشیدگی نہ بڑھانے پر زور
امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان ٹامی بروس نے اپنی بریفنگ میں کہا کہ نے بھارت اور پاکستان دونوں سے رابطہ کیا ہے اور ان پر زور دیا ہے کہ پہلگام دہشتگردی کے واقعہ کے بعد کشیدگی نہ بڑھے۔ انہوں نے صحافیوں کو بتایا کہ سیکریٹری پاکستان اور بھارت میں اپنے ہم منصبوں کو آج یا کل بلانے کا ارادہ رکھتے ہیں اور مزید کہا کہ صدر ٹرمپ کی قیادت میں امریکا دونوں ممالک کے ساتھ متعدد سطحوں پر مصروف عمل ہے۔ انہوں نے کہا کہ امریکی وزیر خارجہ دوسرے ممالک کے وزرائے خارجہ کو بھی اس معاملے پر بھارت اور پاکستان دونوں تک پہنچنے کی ترغیب دے رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم توقع کرتے ہیں کہ دونوں ممالک...
چین نے 2020 میں اپنی بغیر انسان کے بھیجی گئی چانگ ای-5 (Chang’e-5) مشن کے ذریعے حاصل کی گئی چاند کی چٹانیں پاکستان سمیت 6 ممالک کو سائنسی مطالعے کے لیے فراہم کر دی ہیں۔ چینی نیشنل اسپیس ایڈمنسٹریشن (CNSA) کے نائب سربراہ شان ژونگ دے نے مقامی میڈیا کو بتایا کہ چاند کی یہ چٹانیں پوری انسانیت کا مشترکہ خزانہ ہیں۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ امریکا نے ان چٹانوں کا مطالعہ کرنے کی اجازت حاصل کرلی ہے، لیکن خود چین کے ساتھ خلائی تعاون پر اب بھی پابندیاں قائم ہیں، کیونکہ امریکی کانگریس نے ناسا کو چین کے ساتھ اشتراک سے روک رکھا ہے۔ چینی خلائی ایجنسی نے ان تعلیمی اداروں کی فہرست جاری کی ہے جنہیں چاند...
امریکی صدرڈونالڈ ٹرمپ نے منگل کو مشی گن میں اپنی دوسری صدارتی میعاد کے پہلے 100 دن کے موقع پر ایک بڑے ہجوم کے ساتھ انتخابی طرز کی ریلی نکالی جس میں کار مینوفیکچرز بھی شامل تھے، جنہوں نے امریکا زندہ باد کے نعرے بھی لگائے۔ صدر ٹرمپ نے اپنی ’100 دن کی عظمت‘ کی ریلی کے دوران اپنی تقریر کا زیادہ تر حصہ ان 142 ایگزیکٹو آرڈرز کا ذکر کرنے میں صرف کیا، جن پر وہ اقتدار سنبھالنے کے بعد سے دستخط کرچکے ہیں، انہوں نے امیگریشن، حکومتی اخراجات میں کمی اور ٹیرف کے بارے میں بھی بات کی۔ صدر ٹرمپ نے آٹو ورکرز کی حمایت پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ سب ہماری ٹیکس اور ٹیرف پالیسی...
اپنی ایک پریس بریفنگ میں امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان ٹیمی بروس کا کہنا تھا کہ کشمیر کی صورتحال پر پاکستان اور بھارت دونوں سے رابطہ کیا جا رہا ہے اور ان سے کہا جا رہا ہے کہ کشیدگی میں اضافہ نہ کریں۔ اسلام ٹائمز۔ امریکا نے بھارت اور پاکستان پر زور دیا ہے کہ پہلگام حملے کے بعد دنوں ممالک کے درمیان بڑھتی کشیدگی کے دوران صورتحال مزید خراب نہ کی جائے۔ ترجمان محکمہ خارجہ ٹیمی بروس نے پریس بریفنگ میں کہا کہ کشمیر کی صورتحال پر پاکستان اور بھارت دونوں سے رابطہ کیا جا رہا ہے اور ان سے کہا جا رہا ہے کہ کشیدگی میں اضافہ نہ کریں۔ ایک سوال پر ٹیمی بروس کا کہنا تھا کہ...
امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ نے خبردار کیا ہے کہ پاکستان میں رواں ہفتے شدید گرمی کی لہر ایک نیا عالمی ریکارڈ قائم کر سکتی ہے۔ رپورٹ کے مطابق جنوبی ایشیا خصوصاً پاکستان کے وسطی اور جنوبی علاقوں میں درجہ حرارت 50 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ سکتا ہے، جو دنیا بھر میں گرمی کی بلند ترین سطحوں میں شمار ہوتا ہے۔ 2018 کا ریکارڈ ایک بار پھر خطرے میں واضح رہے کہ اپریل 2018 میں پاکستان کے شہر نواب شاہ میں درجہ حرارت 50 ڈگری تک پہنچا تھا، جو ایشیا میں اپریل کے مہینے کا بلند ترین درجہ حرارت مانا گیا۔ اب، موسمی ماہرین اور بین الاقوامی میڈیا ایک بار پھر اسی حد کے عبور ہونے کا امکان ظاہر کر...
واشنگٹن: پاکستان اور بھارت کے درمیان پہلگام واقعے کے بعد بڑھتی ہوئی کشیدگی پر امریکا متحرک ہو گیا ہے، اور دونوں ممالک کو پُرامن رہنے کا مشورہ دیا ہے۔ واشنگٹن میں امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان ٹیمی بروس نے پریس کانفرنس میں صحافیوں کو بتایا کہ پاک بھارت میں بڑھتے تناؤ پر گہری نظر ہے ترجمان ٹیمی بروس نے کہا کہ ٹرمپ انتظامیہ دونوں ممالک کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہے اور دونوں حکومتوں کو کشیدگی کم کرنے کا کہا ہے۔ مزید پڑھیں: پاک-بھارت کشیدگی؛ سیکریٹری اسٹیٹ پاکستان اور بھارت سے بات کریں گے، اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ ٹیمی بروس نے مزید کہا کہ موجودہ صورتحال کے پیش نظر امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو آج کسی بھی وقت دونوں ممالک کی...
امریکا نے پاکستان اور بھارت کو مشورہ دیا ہے کہ دونوں ممالک باہمی کشیدگی کا مل کر ذمے دارانہ حل تلاش کریں۔ یہ بھی پڑھیں: پہلگام حملے کے 5 منٹ بعد پاکستان پر الزام نامناسب، دنیا پاک بھارت کشیدگی کم کرائے، سابق امریکی نائب وزیر خارجہ پاکستان کے نجی ٹی وی کی جانب سے کیے گئے سوال کے بذریعہ ای میل جواب میں امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان ٹیمی بروس کا کہنا تھا کہ امریکا کا پاکستان اور بھارت کے ساتھ کئی سطحوں پر رابطے ہیں اور صورتحال کو قریب سے مانیٹر کر رہے ہیں۔ پہلگام واقعے کی شدید مذمت کرتے ہوئے ٹیمی بروس نے کہا کہ اس کے ذمے دار انصاف کے کٹہرے میں لائے جائیں۔ مزید پڑھیے: دونوں ممالک حل...
انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) میں 14 سالہ ویبھو سوریہ ونشی ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں تیز ترین سنچری بنانے والے کم عمر کھلاڑی بن گئے۔ ویبھو سوریہ ونشی کی طوفانی اننگز نے راجستھان رائلز کو گجرات ٹائٹنز کے خلاف 8 وکٹوں سے شاندار فتح دلائی۔ سوریہ ونشی نے صرف 35 گیندوں پر 100 رنز مکمل کیے، جو کہ آئی پی ایل کی تاریخ کی دوسری اور کسی بھی بھارتی کھلاڑی کی سب سے تیز ترین سنچری ہے۔ اس سے قبل صرف ویسٹ انڈیز کے لیجنڈ کرس گیل نے 2013 میں 30 گیندوں پر سنچری بنا کر یہ ریکارڈ قائم کیا تھا۔ نوجوان کھلاڑی نے راشد خان کو چھکا لگا کر اپنی سنچری مکمل کی تھی۔ ان کی اننگز میں 7...
کراچی: حکومت سندھ نے کراچی میں چلنے والی تمام آن لائن ٹیکسی سروسز کو ایک ہی نظام میں لانے اور ای وی ٹیکسی لانچ کرنے کے لیے اقدامات تیز کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ سندھ کے سینیئر وزیر شرجیل انعام میمن کی زیر صدارت محکمہ ٹرانسپورٹ و ماس ٹرانزٹ کا اہم اجلاس کراچی میں ہوا، جس میں وزیر اعلیٰ کے خصوصی معاون برائے سرمایہ کاری و پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ قاسم نوید قمر نے خصوصی شرکت کی، جبکہ اجلاس میں سیکریٹری ٹرانسپورٹ اسد ضامن، سندھ ماس ٹرانزٹ اتھارٹی کے ایم ڈی کمال دایو نے بھی شرکت کی۔ اجلاس میں نئے موٹر وہیکل انسپیکشن سینٹرز کے قیام میں پیش رفت اور کراچی میں قائم موٹر وہیکل انسپیکشن سینٹرز...
پاک بھارت کشیدگی کے حل کے بارے میں امریکی سابق سفارت کار کا کہنا تھا کہ ہم نے اس طرح کے فلمیں پہلے بھی دیکھیں ہیں، وقت آگیا ہے کہ عالمی برادری اور دونوں ممالک کے عوام اپنی اپنی لیڈرشپ سے کہیں کہ بس بہت ہوچکا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ ہارورڈ یونیورسٹی امریکہ میں نجی ٹی وی کے میزبان حامد میر سے گفتگو کے دوران رابن رافیل نے وزیراعظم شہباز شریف کی پہلگام حملے کی تحقیقات غیر جانبدار ماہرین سے کرانے کی تجویز کی حمایت کردی۔ ان کا کہنا تھا کہ پہلگام حملے پر پاکستان کی غیر جانبدارانہ تحقیقات کی پیشکش مثبت پیشرفت ہے، عالمی برادری کو حالیہ پاک بھارت کشیدگی کم کرنے کے لیے فوری کردار ادا کرنا چاہیے۔ امریکا کی...
لاہور(نیوز ڈیسک)گزشتہ ہفتے کے دوران ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمت میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ادارہ شماریات پاکستان کے اعدادوشمار کے مطابق 24 اپریل کو ختم ہونےوالے ہفتے میں ملک کے شمالی شہروں میں سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط ریٹیل قیمت 1425 روپے ریکارڈ کی گئی جو پیوستہ ہفتے کے مقابلہ میں 0.04 فیصد زیادہ ہے۔ اسی طرح ملک کے جنوبی شہروں میں سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط ریٹیل قیمت 1384 روپے ریکارڈ کی گئی ہے ۔اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ ہفتے کے دوران اسلام آباد میں سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط ریٹیل قیمت 1387روپے، راولپنڈی 1379، گوجرانوالہ 1450، سیالکوٹ 1440، لاہور 1475، فیصل آباد 1435، سرگودھا 1420، ملتان 1429، بہاولپور 1470، پشاور 1413 اور...
جنوبی امریکا کے ملک یوراگوائے کے ایک شخص نے آنکھوں کے ڈیلے باہر نکالنے کا انوکھا ریکارڈ اپنے نام کر لیا۔ میلان میں مقیم ولیم مارٹن سینچز لوپیز نے بتایا کہ انہوں نے آنکھوں کے ڈیلے باہر نکالنا تقریباً آٹھ یا نو برس کی عمر میں سِیکھا۔ گینیز ورلڈ ریکارڈز سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ اس کا آغاز تب ہوا جب وہ چھوٹے تھے۔ وہ آنکھ کے گرد پٹھوں کے اوپر اور نیچے کے حصوں کو حرکت دے سکتے تھے اور وقت کے ساتھ انہوں نے اس کام میں تب تک مہارت حاصل کی جب تک وہ آنکھ کو مکمل طور پر ساکٹ سے باہر حرکت دینے کے قابل نہیں ہوگئے۔ ولیم کے ڈاکٹر نے ان کی...