2025-07-26@11:08:31 GMT
تلاش کی گنتی: 28
«علی امین گنڈاپور نے کہاکہ»:
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) شراب و اسلحہ برآمدگی کیس میں وزیراعلیٰ خیبرپختونخواعلی امین گنڈاپور کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست پر سماعت ملتوی کردی گئی۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق سیشن کورٹ اسلام آباد میں وزیراعلیٰ خیبرپختونخواعلی امین گنڈاپور کیخلاف شراب و اسلحہ برآمدگی کیس ہوئی، علی امین گنڈاپور کی جانب سے حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دائر کی گئی،ایڈووکیٹ جنرل کے پی نے کہاکہ آج کے پی میں گرینڈ جرگہ ہے، ملک بھر سے عمائدین آئے ہیں،عدالت کیس کی سماعت ستمبر تک ملتوی کردے،جج مبشر حسن چشتی نے کہاکہ آپ تفصیلی آرڈر دیکھ لیجیے گا، عدالت نے کیس کی سماعت ملتوی کردی۔ صوبہ دہشتگردوں کے حوالے کرنے والی حکومت کی اے پی سی میں...
لاہور(نیوز ڈیسک)وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ 90 روزہ تحریک کا آغاز ہوچکا، آر یا پار کریں گے، عمران خان خود پر ہونے والے ظلم کے باوجود پاکستان کی خاطر مذاکرات کیلئے تیار ہیں، بات فیصلہ سازوں سے ہوگی، فیصلہ ساز اپنے سے کسی کو بٹھا لیں تو ہمیں اعتراض نہیں ہے۔ عمران خان نے بڑا واضح کہا ہے کہ وہ اپنے اور اپنی اہلیہ پر ہونے والے ظلم کے باوجود پاکستان کی خاطر مذاکرات کے لیے تیار ہیں، آئیں بیٹھیں اپنی غلطیوں کو مانیں اور سدھاریں، یہ ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔ لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہاکہ عمران خان کے خلاف کیسز میں جان نہیں...
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے فضل الرحمان کو جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ خیبرپختونخوا میں حکومت کی تبدیلی کے بجائے اپنے اندر تبدیلی لے کر آئیں تو بہت اچھا ہوگا۔ لاہور میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ فضل الرحمان کو عوام نے مسترد کیا ہوا ہے۔ عوام کو گمراہ کرنے کی وجہ سے یہ اپنے حلقے سے بھی نہیں جیت سکے۔ واضح رہے کہ آج سربراہ جے یو آئی مولانا فضل الرحمان نے پشاور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے تجویز دی تھی کہ خیبرپختونخوا میں حکومت تبدیل ہونی چاہیے لیکن تبدیلی پی ٹی آئی کے اندر سے آنی چاہیے۔ سربراہ جے یو آئی نے کہاکہ اس وقت خیبرپختونخوا میں حکومت نام کی کوئی چیز نہیں، یہ...
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ آج ہم لاہور سے احتجاجی تحریک کا آغاز کرنے جارہے ہیں۔ حکومت کو 90 روز کا الٹی میٹم ہے، اس کے بعد پھر وہ نہیں یا ہم نہیں۔ اب ہم منزل حاصل کریں گے یا سیاست چھوڑ دیں گے۔ لاہور میں اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ عمران خان بے گناہ جیل میں ہونے کے باوجود پاکستان کی خاطر مذاکرات کرنے کے لیے تیار ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: عمران خان کی پی ٹی آئی کو وکلا تحریک کا ساتھ دینے کی ہدایت انہوں نے کہاکہ ہماری تحریک پورا ملک فتح کرےگی، 5 اگست تک تحریک کو عروج پر لے کر جائیں گے، لاہور سے تحریک شروع کرنے کا یہ مقصد...

تبدیلی پی ٹی آئی کے اندر سے آنی چاہیے، فضل الرحمان نے علی امین گنڈاپور حکومت کا تختہ الٹنے کی تجویز دیدی
جمعیت علما اسلام (جے یو آئی) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا میں حکومت کی تبدیلی ہونی چاہیے، لیکن ضروری ہے کہ یہ پی ٹی آئی کے اندر سے ہو کیوں کہ ان کی اکثریت ہے، اس وقت ہمارا صوبہ سیاسی کشمکش کا متحمل نہیں ہو سکتا۔ پشاور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ اس وقت خیبرپختونخوا میں حکومت نام کی کوئی چیز نہیں، یہ حکومت مسلح لوگوں کو ماہانہ بھتے بھیجتی ہے۔ صوبے سے متعلق کوئی بھی فیصلہ پارٹی مشاورت سے کریں گے۔ انہوں نے کہاکہ پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ ن سے ملاقاتیں ابتدائی مراحل میں ہیں، سینیٹ انتخابات سے متعلق کیا ایڈجسٹمنٹ ہوتی ہے اس پر ابھی تبصرہ نہیں کر سکتا۔ مولانا...
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ عمران خان جیل میں ڈٹے ہوئے ہیں اور آنے والی نسلوں کے لیے جہاد کررہے ہیں، ہم ان کی ہدایات کے مطابق اپنی تحریک کا آغاز کرنے جارہے ہیں جو 5 اگست تک عروج پر ہوگی۔ لاہور میں ہونے والی میٹنگ میں آئندہ کا لائحہ عمل طے کیا جائےگا۔ لاہور کے لیے جاتے ہوئے جہلم میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ملک میں اس وقت کوئی قانونی کی حکمرانی نہیں، جس کی لاٹھی اس کی بھینس والا قانون نافذ ہے۔ یہ بھی پڑھیں: پنجاب اسمبلی کے معطل ارکان سے اظہارِ یکجہتی کے لیے خیبرپختونخوا کا قافلہ لاہور روانہ علی امین گنڈاپور نے کہاکہ ہماری تحریک تو پہلے روز سے...
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ گزشتہ 4 حکومتوں میں جتنا کام نہیں ہوا اتنا ہم ایک حکومت میں کرکے دکھائیں گے۔ جن حلقوں میں سہولیات میسر نہیں ہیں وہاں کے ارکان اسمبلی کو جوتے مارنے چاہییں۔ یہ بھی پڑھیں: آل پارٹیز بلانے کا فیصلہ، دہشتگردی کیخلاف مشترکہ لائحہ عمل ناگزیرہے، علی امین گنڈاپور پشاور میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ہم نے مختصر عرصے میں صوبے کے وسائل میں اضافہ کیا، بجٹ میں فیصلہ کیاکہ پرانے منصوبوں کو مکمل کریں گے۔ ایک سال میں 441 اسکیمیں مکمل کی ہیں۔ وزیراعلیٰ نے کہاکہ کئی سال سے نئے اضلاع اور تحصیلوں کے نام پر اربوں روپے ضائع ہورہے ہیں، ایسے اضلاع کا کیا فائدہ جہاں کالج...
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ میں چیلنج کرتا ہوں کہ آئینی طریقے سے کے پی حکومت کو نہیں گرایا جا سکتا، اگر آئینی طریقے سے حکومت کو گرا دیا گیا تو میں سیاست چھوڑ دوں گا۔ خیبرپختونخوا ہاؤس میں پی ٹی آئی کے اعلیٰ سطح کے اجلاس کے بعد چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور، سلمان اکرم راجا، شیخ وقاص اکرم، جنید اکبر نے میڈیا کو بریفنگ دی۔ علی امین گنڈاپور نے کہاکہ آئینی طریقے سے حکومت کو گرایا نہیں جا سکتا، جس نے جتنا زور لگانا ہے لگا لے۔ انہوں نے کہاکہ آج کے اجلاس میں اتحاد اور اتفاق کا پیغام دیا گیا ہے، اگر کوئی سمجھتا ہے کہ پی...

عمران خان کو مائنس کیا جارہا ہے، علی امین گنڈاپور ایم پی ایز کو لے کر اڈیالہ کے باہر بیٹھ جائیں، علیمہ خان
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان نے کہا ہے کہ حکومت عمران خان کو مائنس کرنے کی کوشش کررہی ہے، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور ایم پی ایز کو لے کر اڈیالہ جیل کے باہر آکر بیٹھ جائیں۔ اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ہمیں علی امین گنڈاپور نے کہا تھا کہ وہ ایم پی ایز کو لے کر اڈیالہ جیل آئیں گے، اس لیے ہم ان کا انتظار کررہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ جب اراکین اسمبلی اڈیالہ جیل کے باہر آکر بیٹھ جائیں گے تو اس کا اثر پڑےگا، عمران خان نے تو کہا ہے کہ عدالتوں میں جائیں اور اسمبلیوں میں قراردادیں پیش کریں۔...
وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کی ساری قیادت دو نمبری کررہی ہے۔ ہو سکتا ہے کہ خیبرپختونخوا میں دو چار پارٹیاں مل کر حکومت تبدیل کرنے کی کوشش کریں، لیکن مجھے اس کا کوئی علم نہیں۔ یہ بھی پڑھیں بطور وزیر اعلیٰ کسی بھی وقت اسمبلی تحلیل کرسکتا ہوں ، علی امین گنڈا پور میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ خیبرپختونخوا میں حکومت کی رٹ مکمل ختم ہو چکی ہے اور کرپشن عروج پر پہنچی ہوئی ہے۔ انہوں نے کہاکہ سانحہ سوات کے بعد جس طرح وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور نے کمنٹ کیا، وہ ایک ذمہ دار شخص کو زیب نہیں دیتا۔ خواجہ آصف نے مزید کہاکہ پی ٹی آئی کے رہنما جماعت...

فضل الرحمان جلد کے پی حکومت کا جنازہ پڑھائیں گے، جے یو آئی کا سانحہ سوات پر وزیراعلیٰ سے استعفے کا مطالبہ
جمعیت علما اسلام (جے یو آئی) کے سینیئر رہنما حافظ حمد اللہ نے سانحہ سوات پر وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور سے استعفے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ صوبے میں حکومت نہیں بلکہ یہ زندہ سیاسی لاشوں کا جنازہ ہے، اب اس حکومت کے دفنانے کا وقت آچکا ہے، مولانا فضل الرحمان اس کا سیاسی جنازہ پڑھائیں گے۔ سوشل میڈیا پر اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ سوات میں ایک خاندان کے 15 سیاح سیلاب کی نذر ہوگئے جوایک افسوسناک اور درد ناک واقعہ ہے۔ انہوں نے کہاکہ بدقسمت سیاحوں میں بچے، بوڑھے اور خواتین شامل تھیں، اور یہ پھنسے ہوئے افراد گھنٹوں تک مدد کے لیے پکارتے رہے۔ حافظ حمداللہ نے کہاکہ سیاحوں کی مدد کے...
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ بجٹ پاس کرنا ہماری آئینی مجبوری ہے، وفاقی حکومت چاہتی ہے کہ کسی بھی طرح بجٹ پاس نہ ہو اور وہ ایمرجنسی لگا دیں لیکن ہم یہ سازش کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔ اور بعد ازاں عمران خان سے ملاقات کے بعد بجٹ میں تبدیلیاں کی جائیں گی۔ صوبائی اسمبلی کے بجٹ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ عمران خان سے ملاقات نہ کرانے کے پیچھے ایک سازش کار فرما ہے۔ انہوں نے کہاکہ خیبرپختونخوا کے عوام نے اپنے زور بازو پر مینڈیٹ کا تحفظ کیا لیکن صوبائی حکومت کے خلاف پہلے روز سے سازش ہوری ہے۔ وزیراعلیٰ نے کہاکہ جب ہم نے اقتدار سنبھالا تو صرف 18 دنوں...
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ اس بار ہم ہتھیاروں کے ساتھ اڈیالہ جیل جائیں گے اور مزاحمت کریں گے۔ یہ بھی پڑھیں عمران خان کی رہائی کے لیے پی ٹی آئی کی ملک گیر تحریک، احتجاج کب، کہاں اور کس طرح ہوگا؟ پشاور میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے علی امین گنڈاپور نے کہاکہ اب ہم پر امن نہیں رہے گے، اس سے قبل پرامن تھے تو ہمارے کارکنوں کو شہید کیا گیا۔ انہوں نے کہاکہ ڈنڈے کا جواب ڈنڈے اور گولی کا جواب گولی سے دیا جائےگا۔ اس وقت عمران خان کی اہلیہ کے ساتھ ناانصافی ہو رہی ہے۔ انہوں نے کہاکہ 22 جون کو تمام اضلاع سے پی ٹی آئی کے کارکنان نکلیں گے۔ واضح...
پشاور(نیوز ڈیسک)وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی موجودگی میں عمران خان کی قید کو ناحق قرار دے دیا۔ پشاور گرینڈ جرگہ میں خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور نے کہاکہ عمران خان نے جیل میں ناحق قید ہونے کے باوجود پوری قوم کو بھارتی جارحیت کے خلاف متحد کیا۔ انہوں نے کہاکہ بزدل دشمن کی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے پر پوری قوم کو مبارکباد پیش کرتا ہوں، عمران خان نے بزدل دشمن کے خلاف پوری قوم کو متحد کرکے ایک لیڈر ہونے کا ثبوت دیا۔ وزیراعلیٰ نے کہاکہ عمران خان اور اپنے سپورٹرز کا دفاع پاکستان کے لیے بھر پور سپورٹ پر شکریہ ادا کرتاہوں، ملکی دفاع...

بانی پی ٹی آئی سے ملاقات نہ کرانے پر علی امین گنڈاپور کی توہین عدالت کی درخواست پر جیل حکام سے جواب طلب
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)اسلام آباد ہائیکورٹ نے عدالتی حکم کے باوجود بانی پی ٹی آئی سے ملاقات نہ کرانے پر علی امین گنڈاپور کی توہین عدالت کی درخواست پر جیل حکام سے جواب طلب کرلیا۔ نجی ٹی وی سما نیوز کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ میں عدالتی حکم کے باوجود بانی پی ٹی آئی سے ملاقات نہ کرانے پر توہین عدالت کیس کی سماعت کی،جسٹس ارباب محمد طاہر نے علی امین گنڈاپور کی درخواست پر سماعت کی،وکیل علی امین گنڈاپور نے کہاکہ عدالت کے حکم کے باوجود ہماری ملاقات نہیں کرائی گئی،جسٹس ارباب محمد طاہر نے کہاکہ ہمارا آرڈر کیا تھا جس کی خلاف ورزی ہوئی؟ وکیل راجہ ظہور الحسن نے کہاکہ عدالت نے کوآرڈینیٹر کے ذریعے ملاقات کرانے...

منرلز بل پر تنقید کے پیچھے پورا مافیا، عمران خان سے ملاقات میں بات کلیئر ہو جائےگی، علی امین گنڈاپور
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان سے جلد ملاقات ہوگی، جس میں مائنز اینڈ منرل ایکٹ کے حوالے سے بات واضح ہو جائےگی۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ مائنز اینڈ منرل ایکٹ کے حوالے سے پروپیگنڈا کیا جارہا ہے، وفاق سمیت کسی کو اختیار دینے کی تجویز دی گئی ہے تو ثابت کریں۔ یہ بھی پڑھیں حکومتی ارکان مائنز اینڈ منرلز بل پر رو رہے ہیں تو کابینہ میں کیسے منظور ہوگیا؟ اپوزیشن لیڈر کے پی انہوں نے کہاکہ ہماراصوبہ ہے، ہم سے زیادہ اس سے کون وفادار ہے؟ میں سندھ، پنجاب یا بلوچستان کا جوابدہ نہیں، اپنے صوبے کا جوابدہ ہوں۔ علی امین گنڈاپور نے کہاکہ بل کی کوئی...

صوبے کے اختیارات کسی کو نہیں دیے جارہے، پروپیگنڈا کرنے والے عمران خان کے خیر خواہ نہیں، علی امین گنڈاپور
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ ہم صوبے کے اختیارات کسی کو نہیں دے رہے، ایسا پروپیگنڈا کرنے والے خیبرپختونخوا کے عوام اور عمران خان کے خیر خواہ نہیں۔ مائینز اینڈ منرل ایکٹ میں مجوزہ ترمیم سے متعلق ایک بیان میں وزیراعلیٰ نے کہاکہ اس سے متعلق غلط فہمی پھیلائی جارہی ہے، واضح کرنا چاہتا ہوں کہ اس ترمیم میں صوبائی حکومت کا کوئی بھی اختیار کسی کو نہیں دیا جارہا۔ یہ بھی پڑھیں پاکستان میں صرف معدنی مٹی کی قیمت 6 کھرب ڈالر ہے، مصدق ملک انہوں نے کہاکہ صوبے کا اختیار نہ کوئی کسی کو دے سکتا ہے اور نہ کوئی ہم سے لے سکتا ہے، اس طرح کی افواہیں بے بنیاد اور من گھڑت ہیں...
جمعیت علما اسلام نے کہا ہے کہ علی امین گنڈا پور تحریک انصاف کے گوربا چوف ہیں، عمران خان کی واضح ہدایات کے باوجود مولانا فضل الرحمان کے خلاف ہرزہ سرائی کی جارہی ہے، پی ٹی آئی وضاحت کرے۔ ترجمان جے یو آئی اسلم غوری نے کہاکہ علی امین گنڈاپور تحریک انصاف اور جے یو آئی کے درمیان فاصلوں کو بڑھانے کی سازش کررہا ہے، گرینڈ اپوزیشن میں رکاوٹ سے حکومت اور غیر جمہوری قوتوں کو فائدہ ہوگا۔ یہ بھی پڑھیں مولانا فضل الرحمان اس عمر میں لالچ چھوڑ دیں، علی امین گنڈاپور انہوں نے کہاکہ پی ٹی آئی کو بیرونی نہیں اندرونی سازشوں سے خطرہ ہے، جب اپوزیشن اتحاد بننے کے قریب ہوتا ہے سازشی عناصر اپنا کام شروع کر...

عمران خان کے بغیر کوئی مذاکرات کامیاب نہیں ہو سکتے، ہم سب کو ذاتی انا سے نکل کر متحد ہونا پڑےگا، علی امین گنڈاپور
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ ہم سب کو اپنے ذاتی اور سیاسی مفادات سے بالاتر ہو کر وسیع تر ملکی مفاد کے لیے متحد ہونا پڑےگا، ملک کو بحرانوں سے نکالنے کے لیے نیشنل ڈائیلاگ کی ضرورت ہے لیکن کوئی بھی مذاکرات عمران خان کے بغیر کامیاب نہیں ہو سکتے۔ صحافیوں کے اعزاز میں دیے گئے افطار ڈنر کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے علی امین گنڈاپور نے کہاکہ ملک میں سیاسی عدم استحکام ہے، جب تک عمران خان جیل میں ہیں ملک میں سیاسی استحکام ممکن نہیں، جبکہ ملک میں امن و امان کی خراب صورتحال کی اصل وجہ غلط پالیسیاں ہیں۔ یہ بھی پڑھیں قومی سلامتی کمیٹی کی میٹنگ میں علی امین گنڈاپور نے کیا...
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ نیشنل سیکیورٹی کمیٹی کی میٹنگ میں لا اینڈ آرڈر کی صورت حال پر بات ہوئی۔ اڈیالہ جیل میں عمران خان سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ میں نے وہاں اپنے ان کارکنوں کا معاملہ اٹھایا جو فوج کی تحویل میں ہیں۔ یہ بھی پڑھیں علی امین گنڈاپور نے کہاکہ میں نے کہاکہ جو لوگ 9 مئی کو فوجی عمارتوں میں داخل ہوئے وہ غیرمسلح تھے، اس لیے ان کا ملٹری ٹرائل نہیں ہو سکتا انہیں رہا کیا جائے۔ انہوں نے کہاکہ عمران خان جیل میں اپنے مؤقف پر ڈٹے ہوئے ہیں، ان کی باڈی لینگویج بھی ویسی ہی ہے، کوئی تبدیلی نہیں آئی۔ وزیراعلیٰ نے...

عمران خان میرے سیاسی رول ماڈل، عظیم انسان بننے کے لیے انسانیت کا خیال رکھنا ضروری ہے، علی امین گنڈاپور
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ میرے سیاسی رول ماڈل عمران خان ہیں، عظیم انسان بننے کے لیے ضروری ہے کہ انسانیت کا خیال رکھا جائے۔ پشاور میں انسٹیٹیوٹ آف مینجمنٹ سائنسز کے کانووکیشن سے خطاب کرتے ہوئے علی امین گنڈاپور نے تمام طلبہ اور والدین کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ یہ نوجوان اپنے ملک کا نام روشن کریں گے۔ یہ بھی پڑھیں علی امین گنڈاپور عمران خان کی اجازت سے وزیراعظم سے ملے، گوہر خان کی وی نیوز سے گفتگو وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے کہاکہ وہی ادارے کامیاب ہوتے ہیں جو اپنے پاؤں پر کھڑے ہوں، ہم اپنے تمام اداروں کو خود مختار بنائیں گے۔ علی امین گنڈاپور نے کہاکہ گزشتہ بجٹ میں ہم...
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کو پی ٹی آئی کی صوبائی صدارت سے ہٹائے جانے کے بعد چہ مگوئیاں ہورہی ہیں کہ عمران خان علی امین سے ناراض ہیں۔ تاہم وزیراعلیٰ نے اب اس پر خاموشی توڑ دی ہے۔ یہ بھی پڑھیں مذاکرات کے دوران عمران خان کو کن مقامات پر منتقل کرنے کی آفر ہوئی، علی امین گنڈاپور کا بڑا انکشاف وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ عمران خان کے دل میں میرے حوالے سے کیا ہے، اس حوالے سے کچھ نہیں کہہ سکتا، تاہم جب میری ان سے ملاقات ہوئی تو انہوں نے ناراضی کی کوئی بات نہیں کی۔ انہوں نے کہاکہ میڈیا جیل میں سماعت کے دوران کوریج کے لیے جاتا ہے وہاں خود عمران خان...
اسلام آباد:پی پی ٹی خیبرپختونخواکے صدرجنیداکبرنے کہاہے کہ کچھ لوگ چاہتے ہوں کہ میرے اورعلی امین گنڈاپورکے درمیان اختلافات ہوں، پارٹی چیئرمین بیرسٹرگوہر سے ایسا رابطہ نہیں جیسا ہوناچاہئے،احتجاجوں کے حوالے سے بیرسٹرگوہریاکسی اور نے بریف نہیں کیا، بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کرکے مستقبل کی حکمت عملی کے بارے میں بریفنگ لوں گا، الیکشن ٹکٹس کے لیے بانی کے نام پر کس نے لسٹیں فائنل کیں اس کی تحقیقات ہونی چاہئے۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے جنیداکبرنے کہاکہ ہماراکوئی گروپ نہیں تھاجوٹویٹ کی وہی عاطف خان نے بھی کی ،احتجاج میں سرکاری افسران کوشمولیت سے روکنے کےلیے نوٹیفکیشن کے بارے میں نہیں جانتا،میں نوٹیفکیشن کے حوالے سے علی امین گنڈاپورسے بات کروں گاہوسکتاہے نہیں اس کاپتہ ہی...
سینیئر سیاستدان فیصل واوڈا نے دعویٰ کیا ہے کہ علی امین گنڈاپور وزیراعلیٰ بھی نہیں رہیں گے۔ عمران خان کو ریلیف کے لیے 6 سے 8 ماہ تک کچھ نظر نہیں آرہا۔ یہ بھی پڑھیں احتجاج میں ساتھ نہ دینے پر پی ٹی آئی کارکنان علی امین گنڈاپور کیخلاف پھٹ پڑے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ میں نے پہلے ہی کہا تھا کہ ٹرمپ کارڈ سے پی ٹی آئی کو مایوسی ہوگی اور بالآخر وہی ہوا۔ فیصل واوڈا نے کہاکہ عمران خان کی سطح پر کوئی مذاکرات، ڈیل یا ڈھیل نہیں ہے۔ اب تو بانی پی ٹی آئی خود یہ کہہ رہے ہیں کہ ان کے رہنما کمپرومائزڈ ہیں۔ سینیئر سیاستدان نے کہاکہ پی ٹی آئی...
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے صوبے میں جیلوں کی ڈیجیٹلائزیشن کے پروگرام کا افتتاح کردیا، جس کے تحت اب اہل خانہ قیدیوں سے ویڈیو کال پر بات کرسکیں گے۔ یہ بھی پڑھیں جیل اصلاحاتی کمیٹی کو عمران خان تک رسائی نہ مل سکی، خدیجہ شاہ کا چیف جسٹس کو خط پشاور میں جیلوں کی ڈیجیٹلائزیشن کے نظام کے افتتاح کے موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے علی امین گنڈاپور نے کہاکہ جیل میں موجود تمام قیدی مجرم نہیں ہوتے۔ انہوں نے کہاکہ کسی بھی شہری کو سزا اس لیے دی جاتی ہے کہ اس کی اصلاح ہو سکے، جیل انسان کی اصلاح کے لیے بہت بہترین جگہ ہے۔ علی امین گنڈاپور نے کہاکہ ہم صوبے میں جیلوں کی حالت...
اسلام آباد: پی ٹی آئی خیبرپختونخواکے صوبائی صد ر جنید اکبر خان نے کہاہے کہ پارٹی کی صوبائی صدارت یاچیئرمین پی اے سی کاعہدہ خواہش پر نہیں ملا، بانی پی ٹی آئی مطمئن ہوں گے تو علی امین گنڈاپوروزیراعلیٰ رہیں گے۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے جنیداکبرنے کہاکہ بانی پی ٹی آئی وزیراعظم تھے تو کھل کرمخالفت کرتاتھا ،پارٹی میں سب لوگ جانتے ہیں میں کیساہوں؟انہوں نے کہاکہ پی ٹی آئی میں کوئی گروپ بندی نہیں، علی امین گنڈاپور پر بطور وزریراعلیٰ بہت ذمہ داریاں ہیں،کے پی میں امن وامان کی صورتحال کے حوالے سے ذمہ داری ہے، بانی پی ٹی آئی سے چھ لوگ جیل میں ملاقات کے لیےگئے ،چھ میں سے پانچ کو ملنے دیاگیامجھے روک دیاگیا ،مجھے روک دیاگیا،جیل انتظامیہ سے گلہ نہیں سب کو پتہ ہے کہ...
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ افغانستان کا پاکستان کے خلاف ہونا ہماری غلط پالیسیوں کا نتیجہ ہے، پہلے مجاہد، پھر طالبان، پھر گڈ اور بیڈ طالبان جیسی پالیسیوں سے نقصان ہوا۔ نجی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے انہوں نے کہاکہ میں افغانستان سے متعلق اپنے مؤقف پر قائم ہوں۔ اب حکومت بھی اسی طرف آگئی ہے اور بات چیت کی جارہی ہے۔ انہوں نے کہاکہ خیبرپختونخوا کی افغانستان کے ساتھ طویل سرحد ہے اور زبان بھی ایک ہے، امریکا افغانستان سے گیا تو اس میں پاکستان کا اہم کردار ہے، لیکن ہمیں سوچنا چاہیے کہ افغانستان ہمارے خلاف کیوں ہوگیا۔ علی امین گنڈاپور نے کہاکہ افغانستان کا شکوہ ہے پاکستان ہماری سرزمین پر کارووائیاں کررہا...