2025-05-20@12:41:07 GMT
تلاش کی گنتی: 2788

«وفاقی وزیر قانون نے»:

    سٹی 42: حکومت نے آپریشن بنیان مرصوص کی اعلیٰ حکمتِ عملی پر جنرل عاصم منیر کو فیلڈ مارشل کے عہدے پر ترقی دے دی وفاقی حکومت نے جنرل عاصم منیر کو فیلڈ مارشل کے عہدے پر ترقی دینے کی منظوری دے دی۔وزیرِ اعظم شہباز شریف کی زیرِ صدارت وفاقی کابینہ کے اجلاس میں اہم فیصلے ہوئے ہیں۔ اعلامیے کے مطابق وفاقی کابینہ نے جنرل سید عاصم منیر (نشان امتیاز ملٹری) کو فیلڈ مارشل کے عہدے پر ترقی دینے کی منظوری دے دی۔آپریشن بنیان مرصوص کی اعلیٰ حکمتِ عملی اور دشمن کو شکست فاش دینے پر جنرل عاصم منیر کو فیلڈ مارشل کے عہدے پر ترقی دی گئی۔ ائیر چیف مارشل ظہیر بابر سدھو کی مدت ملازمت پوری ہونے پر انکی خدمات...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک)وفاقی حکومت نے آرمی چیف جنرل عاصم منیر کو فیلڈ مارشل کے عہدے پر ترقی دینے کی منظوری دے دی۔ وزیرِ اعظم شہباز شریف کی زیرِ صدارت وفاقی کابینہ کے اجلاس میں اہم فیصلے ہوئے ہیں۔ اعلامیے کے مطابق وفاقی کابینہ نے جنرل سید عاصم منیر (نشان امتیاز ملٹری) کو فیلڈ مارشل کے عہدے پر ترقی دینے کی منظوری دے دی۔ کابینہ اجلاس میں وزیرِ اعظم نے پوری پاکستانی قوم کو معرکہ حق کے دوران آپریشن بنیان مرصوص کی شاندار کامیابی اور دشمن کے عزائم خاک میں ملانے پر مبارکباد دی۔ مزیدپڑھیں:سپریم کورٹ نے نور مقدم قتل کیس کا فیصلہ سنا دیا
    وفاقی کابینہ نے آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر (نشانِ امتیاز ملٹری) کو فیلڈ مارشل کے عہدے پر ترقی دینے کی منظوری دے دی۔اعلامیے کے مطابق آپریشن بنیان مرصوص کی اعلیٰ حکمتِ عملی پر جنرل عاصم منیر کو فیلڈ مارشل کے عہدے پر ترقی دی گئی ہے۔
     وفاقی حکومت نے یوم تکبیر پر عام تعطیل کا اعلان کردیا۔28 مئی کو یوم تکبیر کے موقع پرملک بھر میں عام تعطیل ہوگی۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت نے یومِ تکبیر کے موقع پر 28 مئی بروز منگل ملک بھر میں عام تعطیل کا اعلان کر دیا ہے۔ یہ دن پاکستان کے ایٹمی قوت بننے کے تاریخی لمحے کی یاد میں ہر سال بھرپور قومی جوش و جذبے سے منایا جاتا ہے۔ حکومتی اعلامیے کے مطابق یومِ تکبیر کے موقع پر تمام سرکاری، نیم سرکاری دفاتر، تعلیمی ادارے اور بیشتر نجی ادارے بند رہیں گے۔ پاکستان اسٹاک ایکسچینج اور سندھ حکومت کی جانب سے بھی 28 مئی کو تعطیل کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔ یومِ تکبیر 28 مئی...
    وفاقی حکومت کا 28 مئی کو ملک بھر میں عام تعطیل کا اعلان، تمام سرکاری دفاتر، تعلیمی ادارے اور بیشتر نجی کاروبار بند رہیں گے WhatsAppFacebookTwitter 0 20 May, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس )وفاقی حکومت نے 28 مئی کو یوم تکبیر پر ملک بھر میں عام تعطیل کا اعلان کر دیا۔ اس حوالے سے ملک بھر کے تمام سرکاری دفاتر، تعلیمی ادارے اور بیشتر نجی کاروبار بند رہیں گے۔ گزشتہ روز سندھ حکومت نے بھی یوم تکبیر کے موقع پر 28 مئی کو عام تعطیل کا اعلان کیا تھا، اس سلسلہ میں صوبائی دفاتر، بلدیاتی کونسلز سمیت تمام سرکاری دفاتر بند رہیں گے۔ یومِ تکبیر کے موقع پر پاکستان سٹاک ایکسچینج کی جانب سے بھی 28...
    وفاقی وزیر منصوبہ بندی وترقی احسن اقبال نے وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی سے ملاقات کی جس میں آئندہ مالی سال کے ترقیاتی منصوبوں کی تشکیل و عمل درآمد پر غور کیا گیا۔وزیراعلیٰ میر سرفراز بگٹی نے فیڈرل پی ایس ڈی پی میں بلوچستان کی ترجیحات پر تفصیلی بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ بلوچستان کی ترقی قومی ترجیحات کا جزو اور 100 فیصد ایلوکیشن ضروری ہے۔اس موقع پر وفاقی وزیر احسن اقبال نے بلوچستان کے ترقیاتی منصوبوں میں تعاون کی یقین دہانی کرائی۔میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ وفاق اور بلوچستان میں ترقیاتی اشتراک ناگزیر ہے، بلوچستان کو پسماندگی کی بنیاد پر ترقیاتی وسائل فراہم کئے جائیں، ترقیاتی منصوبوں میں شفافیت اور رفتار ترجیح ہے۔
    ٹرمپ حکومت نے کیمپس میں یہود دشمنی اور نسلی امتیاز کو دور کرنے میں مبینہ ناکامی کا حوالہ دیتے ہوئے ہارورڈ یونیورسٹی کو اضافی 60 ملین ڈالر کی وفاقی گرانٹ روک لی ہے۔ یہ بھی پڑھیں:ہارورڈ یونیورسٹی نے فنڈز منجمد کیے جانے پر امریکی حکومت کے خلاف مقدمہ دائر کردیا سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر پوسٹ کیے گئے ایک بیان میں محکمہ صحت اور انسانی خدمات (HHS) نے کہا کہ وہ یونیورسٹی کو متعدد کثیر سالہ گرانٹ ایوارڈز کی حمایت واپس لے رہا ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ ’یہود مخالف ہراسانی اور نسلی امتیاز کو حل کرنے میں ہارورڈ یونیورسٹی کی مسلسل ناکامی کی وجہ سےHHS  متعدد کثیر سالہ گرانٹ ایوارڈز کو ختم کر رہا ہے۔...
    اسلام آباد فوڈ اتھارٹی کا ناقص چائے پتی استعمال کرنے والے ٹی پوائنٹس کے خلاف کریک ڈاؤن۔ یہ بھی پڑھیں:مظفرآباد کے شہریوں نے بھارتی دھمکیوں کو خاطر میں نہ لایا، رات گئے تک چائے خانوں پر رش اسلام آباد فوڈ اتھارٹی کی فوڈ سیفٹی ٹیمز نے ناقص چائے پتی استعمال کرنے والے ٹی پوائنٹس کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے سیکٹر ایف 10 میں کارروائی، 100 کلو ناقص چائے پتی تلف، یونٹ سیل کر دیا۔ ڈپٹی ڈائریکٹر اسلام آباد فوڈ اتھارٹی ڈاکٹر طاہرہ صدیق کے مطابق کارروائی دی گئی ہدایات پر عمل درآمد نہ ہونے پر کی گئی، موقع پر کیے گئے چائے پتی کے ٹیسٹ ناقص پائے گئے ڈاکٹر طاہرہ صدیق کے مطابق استعمال شدہ پتی کو ممنوعہ...
    وفاقی وزیر صحت مصطفی کمال نے چین کے وزیر صحت سے ملاقات کی جس میں شعبے سے متعلق کئی اہم پیش رفتوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق مصطفی کمال کا اس موقع پر کہنا تھا کہ پاکستان میں ویکسینز، میڈیکل ڈیوائسز اور تشخیصی آلات کی مقامی تیاری کی بھرپور صلاحیت موجود ہے اور اس کیلئے حکومت چین کی سرمایہ کاری کو مکمل سہولت فراہم کرے گی۔ وزیرِ صحت مصطفی کمال کا کہنا تھا کہ روایتی چینی طب میں بھی چینی ماہرین کو ہر ممکن تعاون دیا جائے گا جبکہ قومی ادارہ صحت میں چینی کمپنیوں کے لیے خصوصی ڈیسک قائم کرنے کا جلد نوٹیفکیشن جاری ہوگا۔  دوسری جانب چینی وزیر نے بھی پاکستان کے ساتھ رابطہ کاری کے لیے اپنے فوکل پرسن نامزد...
    ---فائل فوٹوز وزیرِ اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ وفاق اور بلوچستان میں ترقیاتی اشتراک ناگزیر ہے، بلوچستان کو پسماندگی کی بنیاد پر ترقیاتی وسائل فراہم کیے جائیں۔وزیرِ اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے اسلام آباد میں وفاقی وزیر احسن اقبال سے ملاقات کی۔اعلامیے کے مطابق ملاقات میں آئندہ مالی سال کے ترقیاتی منصوبوں کی تشکیل و عملدرآمد پر غور کیا گیا، وزیرِاعلیٰ نے فیڈرل پی ایس ڈی پی میں بلوچستان کی ترجیحات پر بریفنگ دی۔اس موقع پر سرفراز بگٹی نے کہا کہ بلوچستان کی ترقی قومی ترجیحات کا جزو، 100 فیصد ایلوکیشن ضروری ہے۔میر سرفراز بگٹی کا کہنا تھا کہ  ترقیاتی منصوبوں میں شفافیت اور رفتار ترجیح ہے۔اعلامیے کے مطابق وفاقی وزیر احسن اقبال نے بلوچستان کے ترقیاتی منصوبوں...
    کوئٹہ (نیوز ڈیسک) وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے وزیراعلیٰ بلوچستان کو صوبے کے ترقیاتی منصوبوں میں تعاون کی یقین دہانی کرا دی۔ وفاقی وزیر احسن اقبال سے وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے ملاقات کی جس میں آئندہ مالی سال کے ترقیاتی منصوبوں کی تشکیل و عمل درآمد پر غور کیا گیا۔ وزیراعلیٰ میر سرفراز بگٹی نے فیڈرل پی ایس ڈی پی میں بلوچستان کی ترجیحات پر تفصیلی بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ بلوچستان کی ترقی قومی ترجیحات کا جزو اور 100 فیصد ایلوکیشن ضروری ہے۔ اس موقع پر وفاقی وزیر احسن اقبال نے بلوچستان کے ترقیاتی منصوبوں میں تعاون کی یقین دہانی کرائی۔ میر سرفراز بگٹی کا کہنا تھا کہ وفاق اور بلوچستان میں ترقیاتی...
    اسلام آباد میں وفاقی وزیر نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ ہمارے فری لانسرز کی بھی پچاس لاکھ ڈالر سے زائد کی اِن پٹ ہے، اسکو مجموعی طور پر دیکھا جائے تو ہماری آئی ٹی برآمدات 3.5 ارب ڈالر سے بھی تجاوز کرچکی ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر آئی ٹی شزا فاطمہ خواجہ نے اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ رواں مالی سال کے پہلے دس مہینوں ہی میں ہماری آئی ٹی برآمدات 3.14 ارب ڈالر تک پہنچ چکی ہیں جبکہ گزشتہ پورے مالی سال میں پاکستان کی آئی ٹی برآمدات کی مجموعی آمدنی 3.2 ارب ڈالر تھی۔ وفاقی وزیر نے بتایا کہ ہمارے فری لانسرز کی بھی پچاس لاکھ ڈالر سے زائد کی اِن...
    وزیراعظم شہباز شریف نےوفاقی کابینہ کا اجلاس آج سہ پہر3بجے طلب کرلیا۔ ذرائع کے مطابق اجلاس میں ملک کی موجودہ سیاسی و معاشی صورتحال پرغور ہوگا۔ اجلاس میں پاک بھارت کشیدگی کے امور کا بھی جائزہ لیا جائے گا۔ Post Views: 4
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر اعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس آج ہوگا۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق ذرائع کے مطابق اجلاس آج سہ پہر 3 بجے وزیر اعظم ہاؤس میں ہوگا، کابینہ اجلاس میں ملک کی مجموعی معاشی، سیاسی اور سکیورٹی صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا۔ اجلاس میں معرکہ حق میں پاکستان کی فتح پر مسلح افواج کو خراج تحسین پیش کیا جائے گا، شہدا کیلئے فاتحہ خوانی بھی کی جائے گی۔ ذرائع کے مطابق اجلاس کے دوران وفاقی کابینہ آئندہ مالی سال کے بجٹ پر بھی غور کرے گی۔  پہلے جھکے نہ اب جھکیں گے، ہماری شہادت کی آرزو زندگی سے زیادہ ہے: ترجمان پاک فوج مزید...
    سینیٹ میں اظہارخیال کرتے ہوئے وفاقی وزیر قانون کا کہنا تھا کہ اگر کوئی وکیل لاپتا ہے تو قانون کے مطابق کارروائی کریں گے جبکہ ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ حکومتی وفد میں حکومتی ارکان ہی شامل ہوتے ہیں۔ وفاقی وزیر قانون کا مزید کہنا تھا کہ جب پارلیمانی وفود جائیں گے تو اپوزیشن کے ارکان شامل ہوں گے۔ اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے پی ٹی آئی کے اعتراض پر وضاحت دیتے ہوئے کہا ہے کہ حکومتی وفد میں حکومتی ارکان ہی شامل ہوتے ہیں۔ سینیٹ میں اظہار خیال کرتے ہوئے اعظم نذیر تارڑ کا کہنا تھا کہ اپوزیشن کو اختلاف رائے کا حق ہے، حکومتی وفد اتحادی اراکین پر مشتمل...
    شدید طوفان سے 28 افراد جاں بحق ہو گئے۔وسطی اور مشرقی امریکہ میں مہلک طوفان، بگولوں سے 28 افراد جاں بحق ہونے کی تصدیق ہو چکی ہے۔ شدید موسم کا ایک نیا دور دو دن پہلے پاکستان میں ہفتہ کے روز جان لیوا بن گیا جس میں وسطی ریاستہائے متحدہ امریکہ میں متعدد طوفانوں نے تباہی مچائی، ان طوفانوں میں الینوائے سٹیٹ میں ایک اچانک اور نایاب طوفان کی پیداکردہ ہنگامی صورتحال بھی شامل ہے۔ امریکہ کی وسطی اور مشرقی ریاستوں میں 16 مئی کی شام کو شدید موسم میں کئی بگولے شامل تھے، ان بگولوں نے عمارتوں اور درختوں کو بے پناہ نقصان پہنچایا۔ متاثرہ شہر متاثرین کی بازیابی اور نقصان کا اندازہ لگانے کے عمل میں ہیں۔وسطی ریاستہائے...
    وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ اداروں کی تنظیم نو اور نجکاری حکومت کی ترجیح ہے۔اسلام آباد سے متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کے بینکوں کے نمائندوں سے ورچوئل ملاقات میں وزیر خزانہ نے پاکستان کی مالی ترقی میں شراکت پر تبادلہ خیال کیا۔وزارت خزانہ کے اعلامیے کے مطابق محمد اورنگزیب سے ورچوئل ملاقات میں شارجہ، ابوظبی اور عجمان بینک کے نمائندے شریک تھے۔ این ایف سی ایوارڈ نے وفاقی معاشی نظام کو خبردار کردیا، رپورٹ15 سالہ بجٹ کی تجزیاتی رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ نیشنل فنانسل کمیشن (این ایف سی) ایوارڈ نے وفاقی معاشی نظام کو خبردار کردیا ہے، صوبوں کا ترقیاتی بجٹ وفاق کےمقابلےمیں دوگنا بڑھ رہا ہے۔ وفاقی وزیر خزانہ...
    عالمی ادارۂ صحت نے ٹریکوما کے خاتمے پر پاکستان کو عالمی ایوارڈ سے نواز دیا، یہ ایوارڈ وفاقی وزیر صحت سید مصطفیٰ کمال نے وصول کیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پاکستان کو عالمی سطح پر اعلیٰ اعزاز ملا، عالمی ادارۂ صحت نے ٹریکوما کے خاتمے پر وفاقی وزیر صحت یہ اعزاز دیا۔ ترجمان وزارت صحت کے مطابق ورلڈ ہیلتھ اسمبلی جنیوا کے دوران پاکستان کو اعزاز سے نوازا گیا اور مصطفی کمال کو ڈبلیو ایچ او کے ڈائریکٹر جنرل نے ایک اعزازی سرٹیفکیٹ پیش کیا۔ وزیر صحت مصطفیٰ کمال نے کہا کہ یہ پاکستان کے لیے ایک عظیم سنگ میل ہے، یاد رہے ٹریکوما ایک بیکٹیریا سے پیدا ہونے والی آنکھوں کی بیماری ہے جو اگر بروقت علاج نہ ہو تو مستقل نابینائی کا سبب بن...
    وزیر اعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچے، وفاقی وزیر تعلیم ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے ان کا استقبال کیا۔وزیراعظم پاک بحریہ کے جوانوں اور افسران سے ملاقات کریں گے اور آپریشن بنیان مرصوص میں پاک بحریہ کے کردار کو خراج تحسین پیش کریں گے۔شہباز شریف گورنر اور وزیر اعلیٰ سندھ سے بھی ملاقات کریں گے، وزیر دفاع خواجہ آصف، وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال اور وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ بھی وزیراعظم کے ہمراہ ہیں۔
    فائل فوٹو۔ ترجمان وزارت صحت کے مطابق پاکستان کےلیے عالمی سطح پر اعلیٰ اعزاز ملا ہے۔ پاکستان سے ٹریکوما کے خاتمے پر وفاقی وزیر صحت کو اعزاز سے نوازا گیا۔ ترجمان صحت کے مطابق ورلڈ ہیلتھ اسمبلی جنیوا کے دوران پاکستان کو اعزاز سے نوازا گیا۔وفاقی وزیر مصطفیٰ کمال کو عالمی ادارہ صحت کے ڈائریکٹر جنرل نے اعزازی سرٹیفکیٹ پیش کیا۔ دریں اثنا وفاقی وزیر صحت  مصطفیٰ کمال نے کہا یہ پاکستان کےلیے ایک عظیم سنگ میل ہے، ٹریکوما ایک بیکٹیریا سے پیدا ہونے والی آنکھوں کی بیماری ہے۔ انھوں نے کہا بروقت علاج نہ ہو تو مستقل نابینا ہونے کا باعث بن سکتی ہے۔ مصطفیٰ کمال کے مطابق یہ پاکستان کی عوامی صحت کے شعبے میں بڑی کامیابی ہے۔
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک) آن لائن دنیا کے لیے تو یہ بہت اہم ہوتا ہے اور پروفائل فوٹوز ہی سب سے پہلے لوگ دیکھتے ہیں۔ اور اکثر لوگ واٹس ایپ ڈی پی کے لیے پریشان رہتے ہیں مگر اب ان کے لیے ایک اچھا فیچر سامنے آگیا ہے ایسی تصویر جو صرف آپ کے لیے ہوگی تو اگر آپ کو اپنی کوئی حالیہ تصویر پسند نہیں یا اسے زیادہ تخلیقی بنانا چاہتے ہیں، تو واٹس ایپ کا نیا فیچر اس حوالے سے مددگار ثابت ہوگا۔ واٹس ایپ میں آرٹی فیشل انٹیلی جنس (اے آئی) ٹیکنالوجی پر مبنی ایک نئے فیچر کا اضافہ کیا گیا ہے جو منفرد پروفائل فوٹوز تیار کرے گا۔ ایک رپورٹ میں بتایا گیا کہ یہ فیچر...
    اسلام آباد: وفاقی وزیر منصوبہ بندی اور ترقی احسن اقبال نے جامع ترقی اور تذویراتی شراکت داری کے لیے حکومت کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔ اسلام آباد میں ڈیولپمنٹ پارٹنرز ورکشاپ سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیرمنصوبہ بندی احسن اقبال نے پاکستان کو ایک جدید، علم پر مبنی اور جامع معیشت میں تبدیل کرنے کے لیے حکومت کے طویل المدتی وژن کو اجاگر کیا۔ وفاقی وزیر نے قومی ہنگامی صورت حال، صحت عامہ کے بحرانوں اور معاشی چیلنجوں کے دوران مسلسل تعاون پراداروں کی تعریف کی۔ احسن اقبال نے ترقیاتی شراکت داروں پر زور دیا کہ وہ پاکستان کے انسانی ترقی کے خسارے کو دور کرنے اور اہداف کے حصول کے لیے تعاون کریں۔ ...
    سٹی 42: وفاقی وزیر شزا فاطمہ نے بتایاملک میں 20ہزار 7سو 11 آئی ٹی کمپنیاں پاکستان سافٹ ویئر ایکسپورٹ بورڈ کے ساتھ رجسٹرڈ ہیں۔ وفاقی وزیر شزا فاطمہ نے قومی اسمبلی میں بتایا کہ پنجاب میں 10ہزار 7سو 45،سندھ میں 6ہزار3سو52کمپنیاں رجسٹرڈ ہیں،وفاقی علاقہ میں 3ہزار 2سو 64،خیبر پختونخواہ میں 2سو 43  کمپنیاں رجسٹرڈ ہیں بلوچستان میں 43،گلگت بلتستان میں 35اور آزاد کشمیر میں 29 کمپنیاں رجسٹرڈ ہیں اداکارہ سجل اور احد کی طلاق سےمتعلق آصف رضا میر نے خاموشی توڑ دی
    سٹی 42:ؒ پاکستان میں گلیشیئرز کے حوالے سے تفصیلات قومی اسمبلی میں پیش کرتے ہوئے وفاقی وزیر مصدق ملک نے کہا گلگت بلتستان اور  خیبرپختونخواہ میں 13ہزار 32 گلیشیئرز ہیں سندھ طاس میں 26ہزار مربع کلومیٹر گلیشیئرز ہیں،وفاقی وزیر نے  قومی اسمبلی میں تحریری جواب دیتے ہوئے بتایا کہ گلیشیئرز ہمالیہ،قراقرم اور کوہ ہندوکش کے پہاڑی سلسلے میں موجود ہیں،عالمی درجہ حرارت کی وجہ سے 10ہزار گلیشیئرز پیچھے ہٹ رہے ہیں ،برفانی تودے پگھلنے سے 3ہزار 44جھیلیں بنی ہیں،33جھیلیں انتہائی غیر مستحکم ہیں جس سے 7 اعشاریہ ایک ملین لوگوں کو شدید خطرہ ہے، پاکستان 75گلیشیل لیک آؤٹ برسٹ فلڈ کے واقعات سے گزر چکا ہے۔  اداکارہ سجل اور احد کی طلاق سےمتعلق آصف رضا میر نے خاموشی توڑ دی...
    ترجمان وزارت صحت کا کہنا تھا کہ پاکستان کے وزیر صحت مصطفی کمال ورلڈ ہیلتھ اسمبلی کے اجلاس سے خطاب بھی کریں گے جس میں وہ اب تک کی پیش رفت، درپیش چیلنجز جن میں پولیو کا خاتمہ بھی شامل ھے، اس بارے آگاہ کریں گے۔ اسلام ٹائمز۔ ورلڈ ہیلتھ اسمبلی کا 78 وہواں اجلاس جنیوا میں منعقد کیا گیا ہے جہاں وفاقی وزیر صحت مصطفیٰ کمال بھی شریک ہوئے ہیں۔ ترجمان وزارت صحت کا کہنا تھا کہ وفاقی وزیر صحت مصطفیٰ کمال 78ویں ورلڈ ہیلتھ اسمبلی میں پاکستان کی نمائندگی کر رھے ہیں جہاں وہ وبائی امراض سے تیاری، یونیورسل ہیلتھ کوریج اور غیر متعدی بیماریوں جیسے اہم ایجنڈا پر اتفاق کریں گے۔ ترجمان کا یہ بھی کہنا تھا...
    15 سالہ بجٹ کی تجزیاتی رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ نیشنل فنانسل کمیشن (این ایف سی) ایوارڈ نے وفاقی معاشی نظام کو خبردار کردیا ہے، صوبوں کا ترقیاتی بجٹ وفاق کے مقابلےمیں دوگنا بڑھ رہا ہے۔اسلام آباد سے معاشی تھنک ٹینک اکنامک پالیسی اینڈ بزنس ڈیولپمنٹ نے بجٹ رپورٹ جاری کی ہے، جس میں 2010ء تا 2025ء کے بجٹ اہداف کا تجزیہ پیش کیا گیا ہے۔رپورٹ کے مطابق سود ادائیگیوں اور جاری اخراجات میں اضافہ معاشی استحکام کے لیے بڑاچیلنج ہے، قرضوں پر مسلسل انحصار ملکی معاشی ترقی کی راہ میں رکاوٹ ہے۔تجزیاتی رپورٹ میں مزید بتایا گیا کہ پیٹرولیم لیوی میں مجموعی طور پر 1044 فیصد کا اضافہ ہوا ہے، سبسڈیز اصلاحات مکمل طور پر ناکام ہوگئیں...
    — تصویر بشکریہ سوشل میڈیا متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان اور وفاقی وزراء کے درمیان گورنر ہاؤس میں ہونے والی ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ایم کیو ایم نے وفاقی حکومت کے سامنے کیپٹیو پاور پلانٹ کے ٹیرف بڑھانے، اسے صنعتوں سے الگ کرنے کی تجویز پر تحفظات کا اظہار کیا۔ ایم کیو ایم رہنماؤں نے وفاقی وزراء سے فیصلوں پر اعتماد میں نہ لینے پر ناراضی کا اظہار کیا۔ذرائع کے مطابق ایم کیو ایم کے وفد کا کہنا ہے کہ حکومت اہم فیصلوں میں اتحادیوں کو اعتماد میں لے کر فیصلے کرے۔ کیپٹیو پاور پلانٹ کو ختم یا الگ کرنے سے صنعتی پیداوار، روزگار اور برآمدات میں کمی آئے گی۔ ایم...
    اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔ 19 مئی ۔2025 )وفاقی حکومت نے کیپٹو پاور لیوی سے بجلی سستی کرنے کا پلان آئی ایم ایف کو شیئر کردیا ہے کیپٹو پاور لیوی سے پہلے مرحلے میں بجلی 90 پیسے فی یونٹ سستی کرنے کا تخمینہ ہے، حکومت کو کیپٹو پاور لیوی بڑھنے پر بجلی مزید سستی ہونے کی توقع ہے.(جاری ہے) ڈان نیوز کے مطابق وفاقی حکومت نے کیپٹو پاور لیوی سےبجلی سستی کرنے کا منصوبہ آئی ایم ایف کو پیش کیا ہے جس کے تحت، کیپٹو پاور لیوی پہلے مرحلے میں 90 پیسے فی یونٹ کم کرنے کا تخمینہ لگایا گیا ہے حکومت کو کیپٹو پاور لیوی بڑھنے پر بجلی مزید سستی ہونے کی توقع ہے آئی ایم ایف...
    سٹی 42 : وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے  قطر کے سفیرعلی مبارک علی عیسی الخطیر کی اسلام آباد میں ملاقات ہوئی، جس میں پاکستان اور قطر کے درمیان تعلقات سمیت دو طرفہ امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔  ملاقات میں وزیرداخلہ محسن نقوی کے حالیہ دورہ قطر کے حوالے سے گفتگو ہوئی ۔ اس کے علاوہ پاکستان اور بھارت کے مابین سیز فائر کے بعد کی صورتحال پر بھی بات چیت ہوئی ۔  محسن نقوی نے کہا کہ پاکستان  ہمیشہ امن کا داعی رہا ہے اور ہم خطے میں پائیدار امن چاہتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ قطر کا حالیہ دورہ انتہائی کامیاب رہا، قطر کے وزیر اعظم، نائب وزیراعظم اور وزیر داخلہ کے ساتھ ملاقاتوں میں دوطرفہ...
    ورلڈ ہیلتھ اسمبلی کا 78 وہواں اجلاس جنیوا میں منعقد کیا گیا ہے جہاں وفاقی وزیر صحت مصطفیٰ کمال بھی شریک ہوئے ہیں۔  ترجمان وزارت صحت کا کہنا تھا کہ وفاقی وزیر  صحت مصطفیٰ کمال 78ویں ورلڈ ہیلتھ اسمبلی میں پاکستان کی نمائندگی کر رھے ہیں جہاں وہ وبائی امراض سے تیاری، یونیورسل ہیلتھ کوریج، اور غیر متعدی بیماریوں جیسے اہم ایجنڈا پر اتفاق کریں گے۔ ترجمان کا یہ بھی کہنا تھا کہ پاکستان کے وزیر صحت مصطفی کمال ورلڈ ہیلتھ اسمبلی کے اجلاس سے خطاب بھی کریں گے  جس میں  وہ اب تک کی پیش رفت، درپیش چیلنجز جن میں پولیو کا خاتمہ بھی شامل ھے، اس بارے آگاہ کریں گے  مزید برآں وہ وباؤں بیماریوں کے خلاف اقدامات کے حوالے سے پاکستان...
    کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن ) ایم کیو ایم اور وفاقی وزراکے درمیان گورنر ہاوس میں ہونے والی ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی۔نجی ٹی وی جیو نیوز نے ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ ایم کیو ایم نے کیپٹو پاورپلانٹ کے ٹیرف بڑھانے، اسے صنعتوں سے الگ کرنے کی تجویزپرتحفظات کا اظہار کیا ہے جبکہ ایم کیو ایم رہنماوں نے وفاقی وزرا سے فیصلوں پر اعتمادمیں نہ لینے پر بھی ناراضی کا اظہار کیا۔ذرائع کے مطابق ایم کیو ایم وفد نے کہا کہ حکومت اہم فیصلوں میں اتحادیوں کو اعتماد میں لے کر فیصلے کرے،کیپٹو پاور پلانٹ کو ختم یا الگ کرنے سے صنعتی پیداوار، روزگار اور برآمدات میں کمی آئے گی۔وفاقی وزرا نے کہا کہ کیپٹو پاور پلانٹ سے...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 مئی2025ء) وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان نے کہا ہے کہ ملکی معیشت بہتری کی جانب گامزن ہے ، تجارت کے فروغ کے لئے نئی منڈیوں کو تلاش کر رہے ہیں ، ٹریڈ پالیسی فریم ورک پر کام جاری ہے جس سے تمام سٹیک ہولڈرز کو فائدہ ہوگا ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیر کو یہاں مقامی ہوٹل میں فوڈ اینڈ ایگریکلچرآرگنائزیشن اور وزارت تجارت کے تعاون سے منعقدہ جغرافیائی مصنوعات کی شناخت سے متعلق قومی کانفرنس سے خطاب میں کیا۔ تقریب سے خطاب میں وفاقی وزیر تجارت نے کہا کہ جیوگرافیکل انڈیکیشن سسٹم کانفرنس تجربات کے تبادلے کا موقع فراہم کرتی ہے اور وزارت تجارت اس...
    سٹی 42: وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ گئے.  کراچی پہنچنے پر وفاقی وزیر تعلیم ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے وزیراعظم کا استقبال کیا ۔  وزیراعظم شہباز شریف آج پاکستان نیوی کے ڈاکیارڈ جائیں گے ، جہاں وہ پاکستان نیوی کے افسران اور جوانوں سے ملاقات کریں گے۔  وزیراعظم  معرکہء حق کے دوران پاکستان کی بحری حدود اور سمندری پانیوں کی حفاظت کرنے والی پاکستانی بحریہ  کے افسران و جوانوں سے خطاب اور ان کو خراج تحسین پیش کریں گے۔  اداکارہ سجل اور احد کی طلاق سےمتعلق آصف رضا میر نے خاموشی توڑ دی وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف ، وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال اور وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ...
    وزیراعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ گئے ہیں، کراچی پہنچنے پر وفاقی وزیر تعلیم ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے ان کا استقبال کیا۔ وزیراعظم کے ہمراہ وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف، وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال اور وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ بھی کراچی کا دورہ کررہے ہیں۔ یہ بھی پڑھیے: وزیراعظم کا دورہ کامرہ ایئر بیس، آپریشنل تیاریوں و جنگی صلاحیتوں پر بریفنگ وزیراعظم دورہ کراچی میں معرکہ حق کے دوران پاکستان کی بحری حدود اور سمندری پانیوں کی حفاظت کرنے والی پاکستانی بحریہ کے افسران و جوانوں سے خطاب اور ان کو خراج تحسین پیش کریں گے۔ وزیراعظم شہبازشریف ایک روزہ دورے پرکراچی پہنچ گئے pic.twitter.com/6Pb3poD9Wk — WE...
    کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 مئی2025ء) وزیراعظم محمد شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ گئے۔ پیر کو وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق کراچی پہنچنے پر وفاقی وزیر تعلیم ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے وزیراعظم کا استقبال کیا۔وزیراعظم محمد شہباز شریف پاکستان نیوی کے ڈاکیارڈ جائیں گے۔(جاری ہے) وزیراعظم نیوی کے افسران اور جوانوں سے ملاقات کریں گے۔وزیراعظم معرکہء حق کے دوران پاکستان کی بحری حدود اور سمندری پانیوں کی حفاظت کرنے والی پاکستانی بحریہ کے افسران و جوانوں سے خطاب اور ان کو خراج تحسین پیش کریں گے۔ وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف ، وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال اور وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء...
    وفاقی وزیرِ ریلوے حنیف عباسی—فائل فوٹو وفاقی وزیرِ ریلوے حنیف عباسی کا کہنا ہے کہ 22 بھارتی چوکیاں ہمارے پاس ہیں، ابھی تو ہم نے ایک جہاز اڑایا ہے، ایف سولہ تو باقی ہے۔اٹک میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم نے اپنی سرحدوں میں رہ کر بھارت کے 5 جنگی جہاز گرا دیے۔حنیف عباس کا کہنا ہے کہ پاک فوج نے بھارت پر میزائل برسائے تو مودی امریکا کی طرف بھاگا کہ ہمیں بچاؤ۔ پاکستان نے بھارت سے 1971ء کا بدلہ لے لیا: عطاء تارڑوفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ پاکستان نے بھارت سے 1971ء کی جنگ کا بدلہ لے لیا ہے۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ ہم نے جواب...
    فائل فوٹو وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا ہے کہ موجودہ قیادت اور افواج پاکستان نے بھارت کو دن میں تارے دکھا دیے۔نارووال میں ریسکیو سروس کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے احسن اقبال نے کہا کہ پاکستان میں اس وقت ایسی قیادت نہیں تھی جو کہتی کہ کیا اب میں حملہ کروں؟ان کا کہنا تھا کہ ہماری مسلح افواج نے ثابت کیا کہ جنگیں تعداد سے نہیں صلاحیت سے لڑی جاتی ہیں۔وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ بھارت کے کروڑوں کے خریدے گئے جہاز کباڑیوں کی دکانوں کی زینت بن گئے۔
    محسن نقوی—فائل فوٹو وفاقی وزیرِ داخلہ سینیٹر محسن نقوی نے کہا ہے کہ سکھوں کو کرتار پور آنے سے روکنا نریندر مودی اور بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی فاشسٹ سوچ ہے۔ایک بیان میں محسن نقوی نے کہا کہ بھارتی حکومت اور وزیرِ اعظم کی فاشسٹ سوچ نے فرقہ وارانہ ایجنڈے اور مذہبی رواداری کی کمی کو بے نقاب کر دیا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ کرتار پور تنوع، رواداری کی روشن مثال ہے، سکھ بھائیوں اور بہنوں کے ساتھ پاکستان کی یک جہتی کی علامت ہے۔وفاقی وزیرِ داخلہ نے یہ بھی کہا کہ مذہب پر عمل کرنے کی آزادی بنیادی انسانی حق ہے۔
    جب بھی دنیا میں جنگ کے شعلے بھڑکے، بندوقوں سے پہلے زبانوں نے آگ برسائی اور تلواروں سے پہلے قلموں نے معرکے لڑے۔ تاریخ گواہ ہے کہ میڈیا نے ہر دور میں جنگوں کے میدان سجانے اور بگاڑنے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔پاکستان کی جنگوں میں میڈیا کا کردار مختلف ادوار میں نمایاں رہا ہے، جس نے قوم کی ذہن سازی، حوصلہ افزائی اور بین الاقوامی سطح پر مؤقف پیش کرنے میں اہم کردار ادا کیا۔ 1965 ء کی جنگ میں میڈیا نے قوم کو یکجا کیا۔ 1971 ء کی جنگ میں سنسرشپ اور معلومات کی کمی نے مشکلات پیدا کیں۔ 1999ء کے کارگل تنازعے میں میڈیا کی غیر واضح حکمت عملی نے اثرات مرتب کیے اور 2019ء کی...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 مئی2025ء) وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نےوزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری کے ہمراہ پیر کو علی الصبح جناح سکوائر مری روڈ انڈر پاس پراجیکٹ کا دورہ کیاجہاں پر انہوں نے تعمیراتی کام پر پیشرفت کا جائزہ لیا۔وزیرداخلہ محسن نقوی نے تعمیراتی سرگرمیاں مقررہ مدت میں مکمل کرنے کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ منصوبے کے تمام حصوں پر بیک وقت دن رات اور ہفتے کے ساتوں دن کام جاری رکھا جائے۔(جاری ہے) انڈر پاس کی تعمیر سےائیرپورٹ تا مری و کشمیر تک سگنل فری کوریڈور کی سہولت ملے گی۔ شہریوں کے وقت کے ساتھ ایندھن کی بھی بچت ہوگی۔چئیرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا نے پراجیکٹ پر ہونے...
    محکمہ موسمیات کے مطابق خیبر پختونخوا کے مختلف اضلاع میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران بارش کی توقع ہے، جبکہ گزشتہ روز آنے والی آندھی و طوفان سے مختلف اضلاع میں 3 افراد جاں بحق جبکہ 14 افراد زخمی ہوگئے. محکمہ موسمیات کے مطابق پشاور، نوشہرہ، چارسدہ، مردان، صوابی، چترال، سوات، دیر، شانگلہ، باجوڑ، ایبٹ آباد، مانسہرہ، کوہستان، بٹگرام، خیبر، کرم، ڈی آئی خان، شمالی و جنوبی وزیرستان، بنوں اور کوہاٹ کے علاقوں میں بارش کا امکان ہے۔ پشاور میں درجہ حرارت 43 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کی پیش گوئی کی گئی ہے، جب کہ ڈی آئی خان میں پارہ 46 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچنے کا امکان ہے۔ پشاور کا کم سے کم درجہ حرارت 23 ڈگری جبکہ...
    ڈسکوز کی بجلی غیرمستحکم ہے ، مکمل انحصار نہیں کرسکتے ، صنعت کاروں کے تحفظات صنعت کاروں کی تجاویز پر حتمی فیصلہ وزیراعظم خود کریں گے ، اجلاس میں اتفاق وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے ایک فورم کی میزبانی کی جس کا مقصد وفاقی وزرا اور صنعتکاروں کی قیادت کو ایک جگہ جمع کرکے اس بات پر تبادلہ خیال کرنا تھا کہ کس طرح کیپٹیو پاور پلانٹس سے ڈسکوزکی طرف منتقلی کی جائے جو کہ کابینہ کے فیصلے کے مطابق لازمی قرار دی گئی ہے ۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ صنعتکاروں کی جانب سے پیش کی گئی تمام تجاویز اور تحفظات وزیر اعظم کو حتمی فیصلے کے لیے پیش کیے جائیں گے ۔ اس کے ساتھ...
    کراچی (کامرس رپورٹر) وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے ایک فورم کی میزبانی کی جس کا مقصد وفاقی وزراء اور صنعتکاروں کی قیادت کو ایک جگہ جمع کرکے اس بات پر تبادلہ خیال کرنا تھا کہ کس طرح کیپٹیو پاور پلانٹس سے ڈسکوز کی طرف منتقلی کی جائے جو کہ کابینہ کے فیصلے کے مطابق لازمی قرار دی گئی ہے۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ صنعتکاروں کی جانب سے پیش کی گئی تمام تجاویز اور تحفظات وزیر اعظم کو حتمی فیصلے کے لیے پیش کیے جائیں گے۔ اس کے ساتھ ہی وزیر اعظم سے درخواست کی جائے گی کہ وہ محصولات کے نفاذ کے عبوری عرصے کا تعین کرنے کے لیے ایک کمیٹی تشکیل دیں۔ وزیر اعلی نے...
    ملکہ کوسار مری اور گردونواح میں شدید آندھی اور طوفانی بارش کے باعث نظامِ زندگی مفلوج ہو گیا۔ تیز ہواؤں کی شدت اتنی زیادہ تھی کہ کئی مقامات پر درخت جڑ سے اکھڑ کر سڑکوں پر آ گرے، جس سے آمد و رفت میں شدید رکاوٹ پیدا ہو گئی۔ طوفان کے باعث مری کے متعدد علاقوں میں بجلی کی فراہمی معطل ہو چکی ہے۔ کئی جگہوں پر بجلی کی تاریں گرنے کے واقعات بھی رپورٹ ہوئے ہیں، جس سے مقامی آبادی کو سخت مشکلات کا سامنا ہے۔ لوگ اندھیرے میں زندگی گزارنے پر مجبور ہیں، جبکہ موبائل سگنلز اور دیگر سہولیات بھی متاثر ہو چکی ہیں۔ سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی ایک ویڈیو میں طوفان کے دوران درختوں کے...
    کمشنر کوئٹہ محمد حمزہ شفقات نے بتایا کہ طیارہ شدید طوفان کے دوران چار بار لینڈنگ کی کوشش کرتا رہا جبکہ ایندھن بھی کم ہو رہا تھا، شکر ہے کہ چوتھی کوشش کامیاب رہی اور ممکنہ تباہی سے بچ گیا۔ اسلام ٹائمز۔ خراب موسمی حالات کے باعث کوئٹہ ائیرپورٹ پر فلائی جناح کا طیارہ حادثے سے بال بال بچ گیا۔ ائیرپورٹ ذرائع کے مطابق طوفان کے باعث کوئٹہ میں فلائی جناح کا طیارہ معجزاتی طور پر حادثے سے بچ گیا۔ پائلٹ کی انتہائی مہارت نے طیارے کو طوفان میں سنبھال کر سینکڑوں جانیں بچالیں۔ جہاں شدید طوفان کے دوران نجی ائیرلائنز کے طیارے نے 4 بار لینڈنگ کی کوشش کی۔ ایندھن کم ہونے کے باوجود چوتھی کوشش میں کامیاب لینڈنگ...
    کوئٹہ ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 18 مئی2025ء ) شدید طوفان میں معجزانہ لینڈنگ کے باعث کوئٹہ میں فلائی جناح کا طیارہ حادثے سے بچ گیا۔ تفصیلات کے مطابق شدید طوفان کے باعث کوئٹہ میں فلائی جناح کا طیارہ معجزاتی طور پر حادثے سے بچ گیا، ذرائع کا کہنا ہے کہ پائلٹ کی انتہائی مہارت نے طیارے کوطوفان میں سنبھال کر سینکڑوں جانیں بچالیں جہاں شدید طوفان کے دوران نجی ائیرلائنز کے طیارے نے 4بار لینڈنگ کی کوشش کی ، ایندھن کم ہونے کے باوجود چوتھی کوشش میں کامیاب لینڈنگ کی گئی جب کہ پی آئی اے کی ایک پرواز کو تیز ہواؤں کے باعث کراچی واپس موڑ دیا گیا۔(جاری ہے) کمشنر کوئٹہ حمزہ شفقات نے تصدیق کرتے ہوئے...
    پولیو کے خاتمے کا مشن، 26مئی کو ملک گیر انسداد مہم شروع کرنے کا فیصلہ، 4کروڑ 54لاکھ بچوں کو قطرے پلانے کا ہدف مقرر WhatsAppFacebookTwitter 0 18 May, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)وفاقی وزیر صحت سید مصطفی کمال نے کہا ہے کہ وزیراعظم کی زیر قیادت ملک سے پولیو کے خاتمے کا عزم کررکھا ہے، ملک گیر مہم 26 مئی کو شروع کی جائے گی۔تفصیلات کے مطابق وزارت صحت کے ترجمان نے بتایا کہ وفاقی وزیر صحت سید مصطفی کمال سے گیٹس فانڈیشن کے صدر برائے گلوبل ڈیولپمنٹ ڈاکٹر کرس ایلس کی ملاقات ہوئی۔ وفاقی وزیر صحت نے پاکستان میں پولیو کے خاتمے کے لیے گیٹس فانڈیشن کی خدمات کو سراہا اور حکومت کی جانب سے پولیو...
    وفاقی وزیر صحت سید مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ وزیراعظم کی زیر قیادت ملک سے پولیو کے خاتمے کا عزم کررکھا ہے، ملک گیر مہم 26 مئی کو شروع کی جائے گی۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق وزارت صحت کے ترجمان نے بتایا کہ وفاقی وزیر صحت سید مصطفیٰ کمال سے گیٹس فاؤنڈیشن کے صدر برائے گلوبل ڈیولپمنٹ ڈاکٹر کرس ایلس کی ملاقات ہوئی۔ وفاقی وزیر صحت نے پاکستان میں پولیو کے خاتمے کے لیے گیٹس فاؤنڈیشن کی خدمات کو سراہا اور حکومت کی جانب سے پولیو کے خاتمے کے عزم کا ایک بار پھر اعادہ کیا۔ انہوں نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وفاقی و صوبائی حکومتیں اور قانون نافذ کرنے والے ادارے پولیو کے خاتمے کے لیے یکسو ہیں، پولیو...
    وفاق بجٹ سے قبل این ایف سی اجلاس بلائے، بیرسٹر سیف WhatsAppFacebookTwitter 0 18 May, 2025 سب نیوز پشاور (سب نیوز)مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر سیف نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت بجٹ سے قبل قومی مالیاتی کمیشن (این ایف سی)کا اجلاس بلا کر خیبر پختونخوا کو ضم شدہ اضلاع کا حصہ فوری طور پر منتقل کرے۔ انہوں نے زور دیا کہ نیٹ ہائیڈل منافع کی بقایاجات بھی بجٹ سے پہلے ادا کی جائیں تاکہ صوبہ ان فنڈز کو ضم شدہ اضلاع کی ترقی میں بروئے کار لا سکے۔بیرسٹر سیف کا کہنا تھا کہ وفاق نے ضم شدہ اضلاع کا مالی حصہ غیر قانونی طور پر اپنے پاس رکھا ہوا ہے اور اسے فوری طور پر صوبے کے...
    ہمارا دفاع مضبوط ہے ، اب قرضوں سے نجات حاصل کرنا ہوگی، گورنر سندھ WhatsAppFacebookTwitter 0 18 May, 2025 سب نیوز کراچی(سب نیوز) گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہا کہ ہے کہ پاکستانی افواج نے بتا دیا ہمارا دفاع مضبوط ہے، اب پاکستان کو قرضوں سے نجات دلانے کی کوششیں کرنا ہوں گی۔مسلم لیگ ن کے وفاقی وزرا پر مشتمل وفد گورنر ہاوس کراچی پہنچا، وفد میں وزیر اعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنا اللہ، وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب، وفاقی وزیر توانائی اویس احمد خان لغاری، اور وفاقی وزیر پٹرولیم علی پرویز ملک تھے، ملاقات کے دوران وفاقی وزیر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی، ڈاکٹر فاروق ستار، محترمہ نسرین جلیل، امین الحق، جاوید حنیف، حفیظ اور دیگر...
    اسلام آباد، راولپنڈی میں ژالہ باری، طوفانی ہواوں اور بارش کا امکان، الرٹ جاری WhatsAppFacebookTwitter 0 18 May, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)محکمہ موسمیات نے اسلام آباد اور راولپنڈی میں ژالہ باری، طوفانی ہواوں اور تیز بارش کا امکان ظاہر کرتے ہوئے الرٹ جاری کردیا۔محکمہ موسمیات سے جاری الرٹ کے مطابق راولپنڈی اسلام آباد اور گردونواح میں طوفانی ہواوں، ژالہ باری اور بارش کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات نے کہا کہ شہری موسمی اثرات سے بچنے کے لیے احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔خیال رہے کہ گزشتہ ماہ بھی اسلام آباد میں اچانک شدید ژالہ باری نقصان پہنچا تھا۔ روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔ WhatsAppFacebookTwitter...
    لاہور(ویب ڈیسک ) وزیر اطلاعات و نشریات پنجاب عظمیٰ بخاری نے دعویٰ کیا ہے کہ خیبر پختونخوا حکومت کا سولر پینل منصوبہ کرپشن اور کمیشن مافیا کی نذر ہوگیا۔ عظمیٰ بخاری نے اپنے بیان میں کہا کہ 8 ماہ قبل وزیر اعلیٰ کے پی علی امین گنڈاپور نے سولر پینل منصوبے کا اعلان کیا تھا لیکن منصوبے کے پی سی ون کی منظوری سے قبل ہی ٹینڈر جاری کر دیے گئے۔ صوبائی وزیر نے کہا کہ کے پی کا سولر پینل منصوبہ مبینہ طور پر 2 ارب روپے کی کمیشن کی نذر ہوا، صوبے میں کوئی عوامی مفاد کا منصوبہ بنتا ہی نہیں ہے، اگر کوئی منصوبہ بن بھی جائے تو حصے وصول کرنے والوں کی لڑائی کی نذر ہو...
    اسلام آباد کے مختلف علاقوں میں آندھی اور طوفان چل رہا ہے، جس کے باعث لوگوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔ آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں wenews اسلام اباد آندھی طوفان طوفانی ہوائیں وی نیوز
    وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنا اللہ نے کہا کہ پاکستان معاشی مشکلات سے نکل آیا یے، عام آدمی نے اس دوران بہت مشکلات برداشت کیں، اب جو بجٹ آئے گا اس میں عام آدمی کو خوشخبری ملے گی، بجٹ میں عام آدمی کو ریلیف ملے گا، ہم نے وزیراعلیٰ سندھ اور تاجروں سے بھی ملاقات کی ہے، سب کی مشاورت سے اچھا بجٹ پیش کریں گے۔ متعلقہ فائیلیںاسلام ٹائمز۔ گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے کہا ہے کہ افواج پاکستان نے بتادیا ہے کہ ہمارا دفاع مضبوط ہے، اب ہم نے پاکستان کی معیشت مستحکم کرنا ہے، امید ہے کہ آئندہ برس ہم آئی ایم ایف پروگرام سے نجات حاصل کرلیں گے۔ وزیراعظم کے مشیر رانا ثناء...
    اسلام آباد: محکمہ موسمیات نے اسلام آباد اور راولپنڈی میں ژالہ باری، طوفانی ہواؤں اور تیز بارش کا امکان ظاہر کرتے ہوئے الرٹ جاری کردیا۔ محکمہ موسمیات سے جاری الرٹ کے مطابق راولپنڈی اسلام آباد اور گردونواح میں طوفانی ہواؤں، ژالہ باری اور بارش کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات نے کہا کہ شہری موسمی اثرات سے بچنے کے لیے احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔ خیال رہے کہ گزشتہ ماہ بھی اسلام آباد میں اچانک شدید ژالہ باری نقصان پہنچا تھا۔
    پاکستان نے سفارتی سطح پر بھی دشمن کوناکامی سے دوچار کیا، عطار تارڑ WhatsAppFacebookTwitter 0 18 May, 2025 سب نیوز لاہور(سب نیوز)وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ پاکستان نے سفارتی سطح پر بھی دشمن کوناکامی سے دوچار کیا۔وفاقی دارالحکومت میں عطا تارڑ کا تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ تپتی ہوئی دھوپ میں پاک فوج سے محبت جذبہ حب الوطنی ہے، جو ملکی دفاع میں کردار افواج پاکستان نے ادا کیا وہ قابل تحسین ہے، سپہ سالار حافظ سید عاصم منیر کی ولولہ انگیز قیادت میں بھارت کو وہ منہ توڑ جواب دیا گیا جسے وہ ہمیشہ یاد رکھے گا۔ انہوں نے کہا کہ پوری قوم سوشل میڈیا اور میڈیا اینکرز کے...
    آئندہ مالی سال کا وفاقی بجٹ 17ہزار600ارب روپے سے تجاوز کرنے کا امکان WhatsAppFacebookTwitter 0 18 May, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)آئندہ مالی سال کا وفاقی بجٹ 17600ارب روپے سے تجاوز کرنے کا امکان ہے جب کہ پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان بجٹ 26-2025 پر اہم اہداف طے پاگئے۔ رپورٹ کے مطابق مجموعی آمدن رواں سال تقریبا 17 اعشاریہ8 کھرب روپے ہے، آئی ایم ایف نے آئندہ مالی سال میں پاکستان کی مجموعی آمدن 20 کھرب روپے تک لے جانے کیا مطالبہ ہے۔ ذرائع نے کہا کہ بجٹ 2 جون کو پیش کیا جائے گا، پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان پالیسی مذاکرات 23 مئی تک جاری رہیں گے۔ پاکستان اور آئی ایم ایف...
    وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللّٰہ تارڑ— فائل فوٹو وفاقی وزیرِ اطلاعات عطاء اللّٰہ تارڑ کا کہنا ہے کہ مسلح افواج نے بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا، اظہارِ تشکر ریلی میں بھرپور شرکت پر عوام کو خراجِ تحسین پیش کرتا ہوں۔لاہور میں اظہارِ تشکر ریلی سے خطاب کرتے ہوئے عطاء تارڑ نے کہا کہ ہم یہاں افواجِ پاکستان کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے جمع ہوئے ہیں، افواجِ پاکستان نے بہادری سے دشمن کے حملے کو پسپا کیا، ان کے تاریخی جواب پر دشمن سفید جھنڈے لہرانے پر مجبور ہوا۔ پاکستان پر حملے میں رافیل کی تباہی مغرب کیلئے ایک سبق ہے، جرمن اخبار نے آرٹیکل لکھ دیا انڈین ایئر فورس نے رافیل کو فضا سے فضا...
    آئندہ مالی سال کا وفاقی بجٹ 17،600 ارب روپے سے تجاوز کرنے کا امکان ہے جب کہ پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان بجٹ 26-2025 پر اہم اہداف طے پاگئے۔ رپورٹ کے مطابق مجموعی آمدن رواں سال تقریبا 17.8 کھرب روپے ہے، آئی ایم ایف نے آئندہ مالی سال میں پاکستان کی مجموعی آمدن 20 کھرب روپے تک لے جانے کیا مطالبہ ہے۔ ذرائع نے کہا کہ بجٹ 2 جون کو پیش کیا جائے گا، پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان پالیسی مذاکرات 23 مئی تک جاری رہیں گے۔ پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان اگلے بجٹ پر پالیسی سطح کے بجٹ مذاکرات کل شروع ہوں گے، پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان تکنیکی مذاکرات گذشتہ ہفتے مکمل ہو گئے۔...
    آئندہ مالی سال کا وفاقی بجٹ 17,600 ارب روپے سے تجاوز کرنے کا امکان ہے جب کہ پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان بجٹ 26-2025 پر اہم اہداف طے پاگئے۔ رپورٹ کے مطابق مجموعی آمدن رواں سال تقریبا 17.8 کھرب روپے ہے، آئی ایم ایف نے آئندہ مالی سال میں پاکستان کی مجموعی آمدن 20 کھرب روپے تک لے جانے کا مطالبہ ہے۔ بجٹ 2 جون کو پیش کیا جائے گا، پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان پالیسی مذاکارت سے 23 مئی تک جاری رہیں گے، پاکستان اور آئی ایم کے درمیان اگلے بجٹ پر پالیسی سطح کے بجٹ مذاکرات کل شروع ہوں گے۔  پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان تکنیکی مذاکرات گذشتہ ہفتے مکمل ہو...
    امریکی ریاستوں میسوری، کینٹکی اور ورجینیا میں شدید طوفان سے 25 سے زائد افراد ہلاک ہو گئے۔ ۔ یہ بھی پڑھیں:میکسیکن بحری جہاز نیویارک کے تاریخی بروکلین پل سے ٹکرا گیا، 19 افراد زخمی انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق شدید طوفان نے گھروں اور کاروباروں کو درہم برہم کر دیا جبکہ ہزاروں لوگوں کی بجلی منقطع ہو گئی کینٹکی میں جمعہ کی رات آنے والے طوفانوں میں کم از کم 18 افراد ہلاک ہوئے۔ ریاست کے گورنر اینڈی بیشیر نے ایکس پر پوسٹ کیا، جبکہ میسوری میں حکام نے بتایا کہ وہاں مزید 7 افراد ہلاک ہوئے۔ مقامی میڈیا کے مطابق ورجینیا میں درخت گرنے سے دو افراد بھی ہلاک ہوئے۔ اس علاقے میں طوفان نے علاقے کے 100 سے...
    مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر سیف—فائل فوٹو مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر سیف نے کہا ہے بجٹ سے پہلے این ایف سی اجلاس بلا کر ضم اضلاع اور نیٹ ہائیڈل منافع کے بقایاجات کے پی کو ادا کیے جائیں۔بیرسٹر سیف نے مطالبہ کیا ہے کہ وفاقی حکومت دہشت گردی کے خاتمے کے لیے کے پی حکومت کی بھرپور مدد کرے۔بیرسٹر سیف نے کہا کہ کے پی حکومت آئندہ بجٹ میں ضم شدہ اضلاع کو ریلیف دینا چاہتی ہے۔ وفاق خیبرپختونخوا کے وسائل پر سانپ بن کر بیٹھا ہے، بیرسٹر سیفمشیر اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر سیف نے کہا ہے کہ وفاق صوبے کے وسائل پر سانپ بن کر بیٹھا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ضم اضلاع کی ترقی سے دہشت گردی میں واضح...
    گوجرانوالہ میں مرکز مصطفیٰ کے دورے کے موقع پر وفاقی وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ کشیدہ صورتحال میں پاکستانی قوم کندن بن کر نکلی ہے، طاقتور دشمن کو پاکستانی قوم نے آہنی یکجہتی سے عبرتناک شکست دی، عظیم فتح پر اللہ تعالیٰ کا شکر بجا لاتے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ دشمن اب کسی بھی مس ایڈونچر سے قبل سو بار سوچے گا۔ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے گوجرانوالہ میں مرکز مصطفیٰ کا دورہ کیا جہاں انہوں نے مرکز کے مختلف سیکشن دیکھے اور مرکز مصطفیٰ کے سرپرست اعلیٰ مولانا محمد رضا ثاقب مصطفائی سے ملاقات بھی کی۔ محسن نقوی نے دین اسلام کی خدمت میں مرکز مصطفیٰ کے مثالی کردار...
    اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) آئندہ مالی سال کیلئے وفاقی بجٹ ساڑھے 17 ہزار ارب روپے سے 18 ہزار ارب روپے تک رہنے کا تخمینہ لگایا گیا ہے۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز ذرائع کے مطابق ایف بی آر آئندہ مالی سال کے دوران 14 ہزار 307 ارب روپے کے محاصل جمع کرے گا،  6 ہزار 470 ارب روپے ڈائریکٹ ٹیکس کی مد میں جمع کئے جائیں گے۔ فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی کی مد میں 11 سو 53 ارب روپے اور سیلز ٹیکس کا ہدف 4943 ارب روپے مقرر کیا گیا ہے، کسٹمز ڈیوٹی کی مد میں 1 ہزار 741 ارب روپے، پٹرولیم لیوی کا ہدف 13 سو 11 ارب روپے مقرر کیا گیا۔ لاہور: جناح ہاؤس حملے...
    پشاور (نیوز ڈیسک) مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر سیف نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت بجٹ سے قبل قومی مالیاتی کمیشن کا اجلاس بلا کر خیبر پختونخوا کو ضم شدہ اضلاع کا حصہ فوری طور پر منتقل کرے۔ انہوں نے زور دیا کہ نیٹ ہائیڈل منافع کے بقایاجات بھی بجٹ سے پہلے ادا کیے جائیں تاکہ صوبہ ان فنڈز کو ضم شدہ اضلاع کی ترقی میں بروئے کار لا سکے، وفاق نے ضم شدہ اضلاع کا مالی حصہ غیر قانونی طور پر اپنے پاس رکھا ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا حکومت آئندہ بجٹ میں ضم شدہ اضلاع کے لیے ریلیف پیکیج تیار کر رہی ہے، لیکن وفاقی تاخیر اس میں رکاوٹ بن رہی ہے، وزیراعلیٰ خیبر...
    خبر ایجنسی کے مطابق طوفانی ہوا کے بگولوں سے ریاست میزوری اور کینٹکی میں سب سے زیادہ جانی نقصان ہوا جبکہ میزوری میں 7 ہلاکتوں کی تصدیق امریکی اخبار"واشنگٹن پوسٹ" نے کی ہے۔ ریاست وسکونسن میں 3 لاکھ افراد بجلی سے محروم ہو گئے۔ اسلام ٹائمز۔ امریکا کی جنوبی ریاستوں میں شدید طوفانی موسم نے تباہی مچا دی جس کے نتیجے میں 25 سے زائد افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہوگئے۔ خبر ایجنسی کے مطابق طوفانی ہوا کے بگولوں سے ریاست میزوری اور کینٹکی میں سب سے زیادہ جانی نقصان ہوا جبکہ میزوری میں 7 ہلاکتوں کی تصدیق امریکی اخبار"واشنگٹن پوسٹ" نے کی ہے۔ ریاست وسکونسن میں 3 لاکھ  افراد بجلی سے محروم ہو گئے، تیز ہواؤں کے باعث درخت...
    نئے بجٹ کے ساتھ زرعی آمدن پر انکم ٹیکس جمع کرنے پر کوئی چھوٹ نہیں ہو گی آئی ایم ایف وفد کا بجٹ اخراجات پر صوبوں سے ورچوئلی مذاکرات میں مطالبہ عالمی مالیاتی ادارہ (آئی ایم ایف) نے صوبائی حکومتوں سے آن لائن مذاکرات کے بعد وفاق اور صوبوں کی معاشی کارکردگی پر اظہار اطمینان کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ صوبے ترقیاتی منصوبوں پر اخراجات کے لیے وفاق پر انحصار ختم کر دیں۔ تفصیلات کے مطابق ذرائع نے بتایا کہ آئی ایم ایف وفد نے آئندہ بجٹ اخراجات پر صوبوں کے ساتھ ورچوئلی مذاکرات میں مطالبہ کیا ہے کہ صوبے یکم جولائی سے زرعی آمدن پر انکم ٹیکس اور ترقیاتی منصوبوں کے لیے فنڈز خود جمع کریں۔ذرائع نے بتایا...
    وفاقی وزیر نے کہا ہے کہ پاکستان جنگ بندی پر قائم ہے مگر اپنے دفاع سے ہرگز غافل نہیں ہے۔ اسلام ٹائمز۔ مسلم لیگ نواز کے سینئر رہنما اور وفاقی وزیر صنعت و پیداوار رانا تنویر حسین نے کہا ہے کہ پاک بھارت مذاکرات میں مسئلہ کشمیر سرفہرست ہو گا۔ رانا تنویر حسین کا کہنا تھا کہ پاکستان جنگ بندی پر قائم ہے مگر اپنے دفاع سے ہرگز غافل نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت نے اگر دوبارہ جنگی محاذ کھولنے کی غلطی کی تو فوری جواب دیا جائے گا۔
    واشنگٹن: امریکی ریاستوں کینٹکی اور میزوری میں شدید طوفان اورتیز ہوا کے بگولوں نے بڑے پیمانے پر تباہی مچا دی ہے جس کے نتیجے میں اب تک کم از کم 21 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ طوفان نے سینکڑوں گھروں، سڑکوں اور انفراسٹرکچر کو شدید نقصان پہنچایا ہے۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ہوا کے بگولوں اور طوفانی جھکڑوں نے کئی علاقوں میں مکانات کی چھتیں اُڑا دیں، درخت جڑوں سے اُکھڑ گئے اور درجنوں گاڑیوں کو نقصان پہنچا۔ لکڑی کے متعدد مکانات ملبے کا ڈھیر بن گئے ہیں۔ حکام کے مطابق تقریباً 5 ہزار سے زائد عمارتیں متاثر ہوئی ہیں جبکہ 3 لاکھ سے زائد افراد بجلی کی سہولت سے محروم ہیں۔ ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے...
    وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ پاکستان نے موثر سفارتکاری کے ذریعے مسئلہ کشمیر کو بین الاقوامی سطح پر اجاگر کیا ہے، بھارت نے بلا جواز سویلین آبادی کو ٹارگٹ کر کے بے گناہ شہریوں کو شہید کیا۔ انہوں نے کہا کہ لائن آف کنٹرول کے عوام نے بھارتی جارحیت کا ڈٹ کر مقابلہ کیا جس پر ان کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔ اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر رانا ثناءاللہ نے کہا کہ جس قوم میں شہادت پانے کا جذبہ موجود ہو اس کو کوئی شکست نہیں دے سکتا، انڈیا کو بلا جواز مسلط کی گئی جنگ میں ذلت آمیز شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ وفاقی وزیر رانا ثناءاللہ ایل او سی زیرو پوائنٹ بگنہ پہنچ گئے، لائن آف کنٹرول...
    اسلام آباد: عالمی مالیاتی ادارہ (آئی ایم ایف) نے صوبائی حکومتوں سے آن لائن مذاکرات کے بعد وفاق اور صوبوں کی معاشی کارکردگی پر اظہار اطمینان کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ صوبے ترقیاتی منصوبوں پر اخراجات کے لیے وفاق پر انحصار ختم کر دیں۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق ذرائع نے بتایا کہ آئی ایم ایف وفد نے آئندہ بجٹ اخراجات پر صوبوں کے ساتھ ورچوئلی مذاکرات میں مطالبہ کیا ہے کہ صوبے یکم جولائی سے زرعی آمدن پر انکم ٹیکس اور ترقیاتی منصوبوں کے لیے فنڈز خود جمع کریں۔ ذرائع نے بتایا کہ خیبرپختونخوا، بلوچستان سمیت صوبائی حکومتوں سے آئندہ بجٹ کے اخراجات پر کہا گیا ہے کہ نئے بجٹ کے ساتھ زرعی آمدن پر انکم ٹیکس...
    سٹی 42 : سرکاری ملازمین نے اپنے مطالبات سامنے رکھتے ہوئے مالی سال 2025-26 کا وفاقی بجٹ پیش کئے جانے کے دن پارلیمنٹ ہاؤس کے سامنے دھرنے کا اعلان کردیا ۔   آل گورنمنٹ ایمپلائز گرینڈ الائنس کے جاری علامیے کے مطابق بجٹ سے ایک روز قبل اور بجٹ کے روز پارلیمنٹ ہاؤس کے سامنے دھرنا دیا جائے گا، بجٹ ڈے دھرنا میں مُلک بھر سے وفاقی ملازمین شرکت کریں گے۔  جاری کردہ علامیے میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ ایڈہاک ریلیف الاؤنسز بنیادی تنخواہ میں ضم کر کے پے سکیل ریوائز کیا جائے، مزدور کی کم از کم اجرت 50 ہزار مقرر کی جائے، وفاقی سرکاری ملازمین کی پینشن اور تنخواہوں میں کم از کم 50 فیصد اضافہ کیا جائے۔...
    اسلام آباد: وفاقی وزیرمواصلات عبدالعلیم خان نے 6 تجارتی راہداریوں کی نشان دہی کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران اور افغانستان سے روس تک ریل اور روڈ سے منسلک ہونے کا خواہاں ہیں۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق قازان فورم میں  گفتگو کرتے وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان نے کراچی، کوئٹہ اور گوادر سے وسطی ایشیا اور یورپ کے روٹ پر بات کی اور 6 ممکنہ تجارتی راہداریوں کی نشان دہی بھی کر دی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان ایران سے آذربائیجان اور روس تک روڈ نیٹ ورک چاہتا ہے، کراچی سے ماسکو بذریعہ چین اور قازقستان بھی پاکستان کا ممکنہ روٹ ہے، گوادر سے افغانستان کے ذریعے ماسکو اور ترکمانستان جا سکتے ہیں۔ عبدالعلیم خان نے کہا کہ...
    اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) آئی ایم ایف نے صوبائی حکومتوں سے ورچوئلی مذاکرات کے بعد وفاق اور صوبوں کی معاشی کارکردگی پر اظہار اطمینان کر دیا۔نجی ٹی وی دنیا نیوز نے ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ آئی ایم ایف وفد نے آئندہ بجٹ اخراجات پر صوبوں کے ساتھ ورچوئلی مذاکرات میں مطالبہ کیا ہے کہ صوبے یکم جولائی سے زرعی آمدن پر انکم ٹیکس، ترقیاتی منصوبوں کیلئے فنڈ خود اکٹھے کریں۔خیبرپختونخوا، بلوچستان سمیت صوبائی حکومتوں سے آئندہ بجٹ کے اخراجات پر کہا گیا ہے کہ نئے بجٹ کے ساتھ زرعی آمدن پر انکم ٹیکس جمع کرنے پر کوئی چھوٹ نہیں ہو گی، صوبے ترقیاتی منصوبوں پر اخراجات کیلئے وفاق پر انحصار ختم کر دیں۔ذرائع کے...
    لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 مئی2025ء) وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال نے کہا ہے کہ دنیا میں قیام امن اور سماجی و معاشی مسائل کے حل کے لیے سیرت النبی ﷺ کو عملی زندگی میں اپنانا وقت کی اہم ضرورت ہے۔ وہ لاہور میں سیرت سنٹر کے دورے کے موقع پر اجلاس سے خطاب کر رہے تھے۔احسن اقبال نے کہا کہ حضور اکرم ﷺکی زندگی پوری انسانیت کے لیے مشعل راہ ہے اور ان کی سیرت پر عمل کر کے موجودہ دور کے چیلنجز سے نمٹا جا سکتا ہے۔وفاقی وزیر نے بتایا کہ مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے ملک بھر میں سیرت النبی ﷺ کی روشنی میں تحقیق اور تعلیم...
    تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر تعلیم نے کہا کہ پاکستان کے 18 کروڑ نوجوانوں کو تعلیم اور ہنر نہ دیا گیا تو ترقی کا خواب ادھورا رہ جائے گا، حکومت خالی عمارتوں کو تعلیمی مراکز میں تبدیل کر کے حل کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر تعلیم ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کا کہنا ہے کہ اٹھارویں ترمیم کے بعد شہر میں جامعات لانا چیلنج بن چکا ہے۔ کراچی میں تعلیم و تربیت کے لیے نئے کورسز متعارف کروانے کی تقریب سے خطاب میں وفاقی وزیر تعلیم ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کا کہنا تھا کہ دنیا بھر میں نوجوان افرادی قوت کی مانگ بڑھ رہی ہے اور چین جیسے ترقی یافتہ ملک بھی پاکستان کے...
    وفاقی وزیر تعلیم ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی—فائل فوٹو  وفاقی وزیر تعلیم ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کا کہنا ہے کہ اٹھارویں ترمیم کے بعد شہر میں جامعات لانا چیلنج بن چکا ہے۔کراچی میں تعلیم و تربیت کے لیے نئے کورسز متعارف کروانے کی تقریب سے خطاب میں وفاقی وزیر تعلیم ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کا کہنا تھا کہ دنیا بھر میں نوجوان افرادی قوت کی مانگ بڑھ رہی ہے اور چین جیسے ترقی یافتہ ملک بھی پاکستان کے نوجوانوں سے فائدہ اٹھانے کے خواہاں ہیں تاہم اٹھارویں ترمیم کے بعد ملک میں نئی جامعات کا قیام ایک چیلنج بن چکا ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کے 18 کروڑ نوجوانوں کو تعلیم اور ہنر نہ دیا گیا تو ترقی کا...
    اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔ 17 مئی ۔2025 )کابینہ ڈویژن نے تمام وزارتوں اور ڈویژنوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ متعلقہ قوانین اور قواعد میں وفاقی حکومت کی اصطلاح کو مناسب حکام کی نامزدگی سے تبدیل کرنے کے طویل التوا میں پڑے عمل کو جلد مکمل کریں یہ ہدایت پہلی بار 2017 میں جاری ہوئی تھی اور 2022 سے زیر التوا ہے.(جاری ہے) بزنس ریکاڈر نے سرکاری ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ تمام سیکرٹریوں اور اضافی سیکرٹریوں کو لکھے گئے ایک خط میں سیکرٹری کابینہ کامران علی افضال نے وزارتوں کو یاد دہانی کروائی کہ وفاقی کابینہ نے اپنی 8 نومبر 2017 کی نشست میں متعلقہ قوانین اور ضوابط میں ”وفاقی حکومت“ کے الفاظ کی...
    وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی سے برطانوی وزیر خارجہ ڈیوڈ لیمی—فائل فوٹو وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ برطانیہ کے ساتھ تعلقات اور باہمی تعاون کو آگے بڑھانے کے خواہاں ہیں۔وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی سے برطانوی وزیر خارجہ ڈیوڈ لیمی کی وزارت داخلہ میں ملاقات ہوئی جس میں پاک برطانیہ تعلقات، دوطرفہ تعاون اور ترقیاتی شراکت داری پر تبادلہ خیال ہوا۔ وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ غیر قانونی امیگریشن، بچوں سے متعلق آن لائن ہراسانی سمیت دیگر شعبوں میں باہمی اشتراک سے کام جاری ہے۔ وزیرِ داخلہ محسن نقوی کی امریکی صنعت کاروں کو سرمایہ کاری کی دعوتوفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی نے پاکستان میں کان کنی اور آئی ٹی سیکٹر میں...
     وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ پاکستان دہشتگردی کے خلاف جنگ میں آہنی دیوار کی مانند کھڑا ہے۔وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے برطانیہ کے وزیر خارجہ ڈیوڈ لیمی نے وزارت داخلہ میں ملاقات کی۔ محسن نقوی نے برطانوی وزیر خارجہ کا استقبال کیا اور دونوں رہنماؤں کے درمیان دوطرفہ تعلقات، سیکیورٹی تعاون اور ترقیاتی شراکت داری پر تفصیلی تبادلہ خیال ہوا۔وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ پاکستان دہشتگردی کے خلاف جنگ میں آہنی دیوار کی مانند کھڑا ہے۔ ہم برطانیہ کے ساتھ اپنے تعلقات کو مزید مستحکم کرنے اور باہمی تعاون کو فروغ دینے کے خواہاں ہیں۔وفاقی وزیر داخلہ نے اپسکیل پروگرام کے تحت برطانوی حکومت کے خصوصی تعاون کو سراہتے ہوئے کہا کہ...
    سابق وفاقی وزیر شیخ رشید—فائل فوٹو سابق وفاقی وزیر شیخ رشید نے کہا ہے کہ پاکستان نے ایک تاریخی معرکے میں بھارت کو شکست دی۔انہوں نے یہ بات راولپنڈی کی انسداد دہشت گردی کی عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔شیخ رشید کا کہنا تھا کہ پاکستان کی مسلح افواج، پاک بحریہ اور پاک فضائیہ نے تاریخی کام کیا ہے۔
    اسلام آباد+ کراچی (نمائندہ خصوصی+ کامرس رپورٹر) پاکستان نے مالیاتی تاریخ میں ایک اہم سنگ میل عبور کرتے ہوئے پہلا ملکی گرین سکوک بانڈ لانچ کر دیا، جس کا مقصد ماحولیاتی فلاح، پائیدار ترقی اور شریعہ کمپلائنس سرمایہ کاری کو فروغ دینا ہے۔ وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے ویڈیو لنک کے ذریعے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان سٹاک ایکسچینج (PSX) کو اس کامیابی پر مبارکباد دی۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ دنیا پاکستان کے مائیکرو اکنامک استحکام سے مطمئن ہے اور حالیہ دنوں واشنگٹن و لندن میں سرمایہ کاروں سے ملاقاتیں اسی اعتماد کا ثبوت ہیں۔ بجٹ پر کام جاری ہے اور تمام سٹیک ہولڈرز سے مشاورت کی جا رہی ہے، جبکہ بجٹ تجاویز بھی موصول ہو رہی...
    وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب—فائل فوٹو وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ اصلاحات کے لیے سرمائے کی نہیں مہارت کی ضرورت ہے۔اسلام آباد میں وزیرِ خزانہ سے امریکی بزنس کونسل کے وفد نے ملاقات کی، اس دوران محمد اورنگزیب نے کہا کہ مستقبل میں اصلاحات کے بغیر آئی ایم ایف پروگرام سے چھٹکارا ممکن نہیں۔انہوں نے کہا کہ پالیسی میں استحکام کے لیے ایڈوائزری پینل بنانے کے اقدامات کر رہے ہیں، اصلاحات کے لیے سرمائے کی نہیں مہارت کی ضرورت ہے۔سینیٹر اورنگزیب نے مزید کہا کہ ویلیو چین میں لیکیج کی کوئی گنجائش نہیں ہے، معیشت کی مکمل ڈیجیٹائزیشن کا ہدف حاصل کریں گے، ایف بی آر آئی ٹی وِنگ میں ماہرین کی تعیناتی جاری...
    وفاقی حکومت نے گریڈ 19کے آفیسر ذیشان نذیر کو گریڈ 20میں ترقی دیدی WhatsAppFacebookTwitter 0 16 May, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)وفاقی حکومت نے گریڈ 19کے آفیسر ذیشان نذیر کو گریڈ 20میں ترقی دیدی ، وزارت قومی صحت نے وزیراعظم کی منظوری کے بعد اس حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کر دیا ۔ تحریری احکامات کے مطابق ذیشان نذیر کو ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل /ایڈیشنل ڈائریکٹر ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی (ڈریپ ) سے ترقی دیتے ہوئے ڈرگ کنٹرولر/ ڈائریکٹر تعینات کر دیا گیا ہے ۔ ذیشان نذیر کی فیڈرل پبلک سروس کمیشن کے امتحان میں کامیابی کے بعد 2002میں میرٹ پر تعیناتی ہوئی تھی ، وہ ڈریپ میں 23سال کام کرنے کا وسیع تجربہ رکھتے ہیں ۔ جس میں...
    کراچی پاکستان کا سب سے بڑا اور کماؤ پوت شہر ہے، یہ شہر زرِمبادلہ، کمائی اور ٹیکس آمدنی میں بڑا حصہ ڈالتا ہے لیکن اس پر وفاق اور نہ ہی صوبائی حکومت کی توجہ ہے۔کریم آباد انڈر پاس منصوبے کو اس سال جون میں مکمل ہو جانا تھا لیکن یہ بھی نہیں ہوا، کوئی جوابدہ ہے، مئی 2023ء میں جب یہ منصوبہ شروع ہوا تو مہنگائی بڑھنے کی رفتار 38 فیصد تھی، جو اب آدھی فیصد بھی نہیں ہے، اس دوران شرحِ سود کم ہوئی، سیمنٹ اور اسٹیل کی قیمتیں کم ہوئیں، مزدوری نہیں بڑھی، پھر کیوں یہ منصوبہ 1 ارب 35 کروڑ سے 3 ارب 81 کروڑ روپے کر دیا گیا، کوئی جوابدہ ہے؟ کراچی کی خوبصورتی و ترقی...
    وفاقی وزیر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی—فائل فوٹو وفاقی وزیر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کہا ہے کہ بھارت کو معلوم نہیں تھا کہ کس قوم کو للکار رہا ہے۔کراچی میں واقع گورنر ہاؤس سندھ میں یومِ تشکر کی خصوصی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بھارت نے گھروں، مسجدوں اور آبادیوں پر حملہ کیا۔ڈاکٹر خالد مقبول نے کہا کہ پاکستان نےحملہ کرنے والے مقامات پر جواب دیا، پاکستان کی یہ جیت کشمیر کے نوجوانوں کی جدوجہد کا جواب ہے۔انہوں نے یہ بھی کہا ہے کہ افواجِ پاکستان نے بھارت کو منہ توڑ جواب دے کر پاکستانی قوم کا سرفخر سے بلند کر دیا ہے۔
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک)وفاقی دارالحکومت میں معرکہ حق اور آپریشن بنیان مرصوص میں شاندار فتح پر یوم تشکر کی خصوصی تقریب جاری ہے۔ تقریب کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے ہوا، جس کے بعد شہدائے وطن کے درجات کی بلندی، وطن عزیز کی ترقی،سلامتی اوراستحکام کیلئے بھی دعا کی گئی۔ خصوصی تقریب میں پاک فضائیہ کے شاہینوں نے شاندار فلائی پاسٹ کا بھی مظاہرہ کیا۔ تقریب کے مہمان خصوصی وزیراعظم ہیں جبکہ تقریب میں وفاقی وزرا ، اراکین کابینہ چیئرمین جے سی ایس سی، سروسز چیفس، مختلف ممالک کے سفارتکار، سول اور عسکری حکام تقریب میں شریک ہیں۔ مزیدپڑھیں:بھارت کا ایک اورغیر انسانی عمل بچوں، بزرگوں اور بیمار وں سمیت 38 افراد کوکھلے سمندر میں پھینک دیا
    اسلام آباد:وفاقی دارالحکومت میں معرکہ حق اور آپریشن بنیان مرصوص میں شاندار فتح پر یوم تشکر کی خصوصی تقریب جاری ہے۔ تقریب کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے ہوا، جس کے بعد شہدائے وطن کے درجات کی بلندی، وطن عزیز کی ترقی،سلامتی اوراستحکام کیلئے بھی دعا کی گئی۔ خصوصی تقریب میں پاک فضائیہ کے شاہینوں نے شاندار فلائی پاسٹ کا مظاہرہ کیا، جس کے بعد ترانے اور ملی نغمے پیش کیے جارہے ہیں۔ تقریب کے مہمان خصوصی وزیراعظم ہیں جبکہ تقریب میں وفاقی وزرا ، اراکین کابینہ چیئرمین جے سی ایس سی، سروسز چیفس، مختلف ممالک کے سفارتکار، سول اور عسکری حکام تقریب میں شریک ہیں۔ Post Views: 6
    وفاقی حکومت نے بھارتی جارحیت سے شہدا کے ورثا و زخمی افراد کو معاوضوں کی ادائیگی کے لیے حکومت آزاد کشمیر کو رقم  فراہم کردی  ہے، وفاق کی جانب سے آزاد کشمیر کے لیے 532 ملین روپے فراہم کیے گئے ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: وزیر اعظم کا ہرسال 10 مئی کو یوم معرکہ حق منانے، شہدا و زخمیوں کے لیے پیکج کا اعلان  حکومت پاکستان کی جانب سے دیے گئے پیکج کے تحت شہدا کے ورثا کو ایک کروڑ روپے دیے جائینگے،  شدید زخمیوں کو 20 لاکھ اور دیگر زخمیوں کو 10 لاکھ روپے فی کس دیے جائیں گے، اسٹیٹ ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کی رقم اس رقم کے علاوہ ہے جو حکومت آزاد کشمیر شہدا کے ورثا اور زخمیوں کو فراہم...