2025-06-09@06:35:02 GMT
تلاش کی گنتی: 2708

«کراچی کنگز کی»:

    شہر قائد کے ڈیفنس فیز 8 کے علاقے میں رات گئے کار لفٹرز کی واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج منظر عام پر آئی ہے، جس میں تین ملزمان کو ایک قیمتی گاڑی چوری کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ واقعہ رات تقریباً 3 بجے پیش آیا، جب تین ملزمان ایک کار میں گھر کے قریب پہنچے۔ دو ملزمان گاڑی سے اتر کر متاثرہ شہری کی گاڑی کا لاک توڑتے ہیں، جبکہ تیسرا ملزم گاڑی کے قریب کھڑا رہتا ہے۔ گاڑی کا دروازہ توڑنے کے بعد، ملزمان گاڑی کو لے کر فرار ہو جاتے ہیں۔ متاثرہ شہری طارق حسین نے واقعے کی رپورٹ ساحل تھانے میں درج کرائی ہے Post Views: 2
    کراچی:شہر قائد کے لانڈھی ایکسپورٹ پروسیسنگ زون میں واقع تین فیکٹریوں میں لگنے والی آگ تاحال مکمل طور پر بجھائی نہیں جا سکی۔ چیف فائر آفیسر ہمایوں خان کے مطابق ان میں سے ایک فیکٹری آگ کی شدت کے باعث مکمل طور پر منہدم ہو چکی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ فائر بریگیڈ کی 10 سے زائد گاڑیاں اور ایک اسنارکل آگ بجھانے کی کارروائی میں مسلسل حصہ لے رہی ہیں۔ واٹر کارپوریشن کی جانب سے اضافی پانی کی فراہمی کے لیے ٹینکر بھی موقع پر بھیجے جا رہے ہیں تاکہ فائر فائٹرز کو درپیش چیلنجز میں مدد مل سکے۔ چیف فائر آفیسر کے مطابق آگ کے شعلوں کو قابو میں کر لیا گیا ہے اور اب آگ کے...
    کراچی: شہر قائد کے علاقے لانڈھی ایکسپورٹ پروسیسنگ زون میں ہفتے اور اتوار کی درمیانی شب لگنے والی آگ سے متعلق حقائق ایکسپریس نیوز نے حاصل کر لیے ہیں۔ ایکسپریس نیوز کو موصولہ رپورٹ کے مطابق زون کی پٹرولنگ گاڑی نے رات 3 بجکر 37 منٹ پر دھواں اٹھتے ہوئے دیکھا۔ سیکریٹری پراسیسنگ زون غلام یاسین سانگرو کے مطابق دھواں ہربل تیل اور کاسمیٹکس تیار کرنے والی معروف فیکٹری ہیمانی انٹرنیشنل سے اٹھ رہا تھا۔ واقعے کے فوری بعد زون کے اپنے فائر بریگیڈ یونٹ نے ابتدائی طور پر آگ بجھانے کی کوشش کی، تاہم فیکٹری میں موجود کاسمیٹکس، تیل، پیکجنگ مٹیریل اور گتوں کی موجودگی نے آگ کی شدت میں تیزی سے اضافہ کر دیا۔ مزید...
    فائل فوٹو کراچی کے ڈیفنس فیز 8 کے علاقے میں رات گئے کار لفٹرز کی واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج سوشل میڈیا ہر وائرل ہو گئی۔فوٹیج کے مطابق  7 جون کو پیش آئے واقعہ میں 3 ملزمان ایک قیمتی گاڑی چوری کرتے ہوئے نظر آئے۔واقعہ رات تقریباً 3 بجے پیش آیا، جب 3 ملزمان ایک کار میں گھر کے قریب پہنچتے ہیں، دو ملزمان گاڑی سے اتر کر متاثرہ شہری کی گاڑی کا لاک توڑتے ہیں، جبکہ تیسرا ملزم گاڑی کے قریب کھڑا رہتا ہے، گاڑی کا دروازہ توڑنے کے بعد، ملزمان گاڑی کو لے کر فرار ہو جاتے ہیں۔متاثرہ شہری طارق حسین نے واقعے کی رپورٹ ساحل تھانے میں درج کرائی ہے، تاہم پولیس نہ تو ملزمان...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">لاہور: پنجاب کی وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری نے میئر کراچی مرتضیٰ وہاب کے بیان پر شدید ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ سندھ حکومت کراچی کی صفائی کرنے سے بھی قاصر ہے جبکہ پنجاب میں ایک لاکھ 40 ہزار سے زائد ورکرز فیلڈ میں موجود ہیں اور آلائشوں کی بروقت صفائی یقینی بنا رہے ہیں۔میڈیا رپورٹس کےمطابق وزیر اطلاعات پنجاب نے مرتضیٰ وہاب کے عید کے دن دیے گئے بیان پر جواب دیتے ہوئے کہا کہ ’’آپ اپنی ناکامیوں کو چھپانے کے لیے پنجاب پر تنقید کر رہے ہیں جبکہ حقیقت یہ ہے کہ کراچی کے عوام بدترین گندگی، تعفن اور ناقص صفائی کے باعث پریشان ہیں۔‘‘انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی قیادت میں صوبے...
    فوٹو اسکرین گریپ  لانڈھی ایکسپورٹ پروسیسنگ زون کی 2 فیکٹریوں میں آگ بدستور لگی ہوئی ہے جبکہ 2 پر قابو پالیا گیا ہے۔جن فیکٹریوں میں آگ لگی ہوئی ہے انھیں خطرناک قرار دیا جاچکا ہے جبکہ فائر فائٹرز کو 20 گھنٹے کا وقت گزرنے کے باوجود عمارت کے اندر جانے کا موقع نہیں مل سکا۔ مالاکنڈ، باٹا پہاڑی جنگل میں دو روز سے لگی آگ مزید پھیل گئیجنگل میں تیز ہواؤں اور دشوار راستوں کے باعث آگ پر قابو پانے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ لانڈھی ایکسپورٹ پروسیسنگ زون میں قائم فیکٹری میں لگنے والی آگ نے دیگر تین فیکٹریوں کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا استعمال شدہ کپڑوں کی فیکٹری نے متصل کیمیکل...
    میئر کراچی کے بیان پر ردعمل میں وزیر اطلاعات پنجاب پنجاب کا کہنا تھا کہ آپ صرف کراچی کو بھی صاف کرنے کی صلاحیت نہیں رکھتے، پچھلے 16 سال سندھ حکومت اور اس کے بچے جموروں کا ایک ہی رونا ہے، بات میڈیا مینجمنٹ کی نہیں جو میڈیا کو دکھ رہا وہی میڈیا دکھا رہا۔ اسلام ٹائمز۔ وزیر اطلاعات پنجاب عظمی بخاری کا میئر کراچی مرتضیٰ وہاب کے بیان پر ردعمل آگیا۔ صوبائی دارالحکومت سے جاری اپنے ایک بیان میں عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ عید والے دن بھی آپ اپنی ناکامیاں چھپانے کے لیے فضول قسم کی تنقید کرنے سے باز نہیں آئے، وزیراعلیٰ پنجاب کا گراؤنڈ پر جانا اس لیے ضروری نہیں کیوں کہ ایک لاکھ 40...
    لاہور: پنجاب کی وزیراطلاعات عظمیٰ بخاری نے میئر کراچی مرتضیٰ وہاب کے بیان پر جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ سندھ اور ان کے وزرا کی فوج دو دن سے غائب ہے اور آپ صرف کراچی کو بھی صاف کرنے کی صلاحیت نہیں رکھتے ہیں۔ وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے پاکستان پیپلزپارٹی (پی پی پی) رہنما اور میئر کراچی مرتضیٰ وہاب کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ عید والے دن بھی آپ اپنی ناکامیاں چھپانے کے لیے فضول قسم کی تنقید کرنے سے باز نہیں آئے۔ عظمیٰ بخاری نے کہا کہ پنجاب کے لوگ مریم نواز کو دعائیں دے رہے ہیں، سندھ کی تعفن بھری فضاؤں پر آپ کو سندھ کے لوگ کوس رہے...
    زلزلہ پیما مرکز کے مطابق اس زلزلے کی گہرائی 5.6 کلومیٹر تھی جب کہ زلزلے کا مرکز ملیر کے شمال مغرب میں بتایا گیا ہے، تاہم زلزلے کے جھٹکے مختصر دورانیے کے تھے جس سے کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔ اسلام ٹائمز۔ کراچی کے مشرقی علاقوں میں ایک گھنٹے کے دوران 2 بار زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں جس کی شدت 3.5 ریکارڈ کی گئی ہے۔ رپورٹ کے مطابق چند روز کے وقفے کے بعد کراچی میں ایک بار پھر زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے جس سے شہریوں میں ایک بار پھر سے خوف وہراس پھیل گیا اور وہ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے۔ کراچی کے مشرقی...
    کراچی کے علاقے نارتھ ناظم آباد میں ایک نجی بینک میں نقب زنی کی بڑی واردات کی گئی جس کے دوران  ملزمان لاکھوں روپے نقد، طلائی زیورات اور دیگر قیمتی سامان لوٹ کر فرار ہوگئے رپورٹ کے مطابق کراچی پولیس نے کہا کہ نقب زنی کی واردات ہفتے اور اتوار کی درمیانی شب انجام دی گئی۔ پولیس نے بتایا کہ ملزمان نے کٹر کی مدد سے بینک کے متعدد لاکرز کے تالے کاٹے اور لاکھوں روپے، طلائی زیورات اور دیگر قیمتی سامان لوٹ کر فرار ہوگئے۔ پولیس موقع پر پہنچ گئی اور سیکیورٹی گارڈ امان اللہ کو حراست میں لے لیا، پولیس حکام کے مطابق گارڈ نے اپنے دیگر10 سے 12 ساتھیوں کو گزشتہ رات دفتر کے اندر گیٹ کھول کر داخل کروایا۔...
    کراچی: شہر قائد کے علاقے لانڈھی ایکسپورٹ پروسیسنگ زون میں واقع ایک فیکٹری میں اچانک آگ لگ گئی، جس سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ فائر بریگیڈ اور ریسکیو 1122 کی 4 گاڑیاں فوری طور پر موقع پر پہنچیں اور آگ بجھانے کا عمل شروع کیا گیا، فائر بریگیڈ حکام کے مطابق آگ پر قابو پا لیا گیا ہے اور اسے فیکٹری کے دیگر حصوں تک پھیلنے کا امکان نہیں دیا گیا۔ ریسکیو حکام نے بتایا کہ عید کی چھٹیوں کے باعث فیکٹری بند تھی، جس کے نتیجے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ تاہم آگ کی شدت کی وجہ سے مالی نقصان کی تحقیقات جاری ہیں۔ فائر بریگیڈ حکام کے مطابق آگ کو پھیلنے...
    کراچی: میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے عیدالاضحیٰ کی نماز کے بعد شہر میں صفائی ستھرائی اور دیگر شہری مسائل پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ قربانی کے جانوروں کی الائشیں اٹھانے کے لیے خصوصی ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں اور شہر کی صفائی کے لیے ہنگامی بنیادوں پر کام جاری ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم کو کئی بار مل کر کام کرنے کی پیشکش کی لیکن افسوس کہ سیاسی مفادات کو شہر کے مفاد پر ترجیح دی جا رہی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ جب شہر میں بہتری آتی ہے تو اسے سب کا کارنامہ بتایا جاتا ہے اور جب کوئی خرابی ہوتی ہے تو سارا الزام پیپلز...
    کراچی: ریلوے پولیس نے لانڈھی میں ایک کامیاب کارروائی کرتے ہوئے 10 سالہ مغوی بچی عنایہ کو بازیاب کرالیا۔ بچی کو 9 روز قبل 28 مئی کو شالیمار ایکسپریس سے اغوا کیا گیا تھا، جب وہ اپنی والدہ کے ہمراہ فیصل آباد سے کراچی آ رہی تھی۔ ریلوے پولیس کے حکام کے مطابق بچی کی بازیابی کے لیے ایک خصوصی 5 رکنی ٹیم تشکیل دی گئی تھی جس نے مغویہ کو بازیاب کرنے میں اہم کردار ادا کیا۔ اس ٹیم نے مسلسل تفتیش اور تحقیقات کے ذریعے اغواکاروں کا سراغ لگایا۔ کارروائی کے دوران اغواکار فاروق، اظہر اور ان کی ساتھی ملزمہ شیلا کو گرفتار کرلیا گیا۔ حکام نے بچی کی بازیابی کے بعد اسے اہل خانہ...
    کراچی: خواجہ اجمیر نگری شاہنواز بھٹو کالونی میں کم عمر بہنوں میں سے چھوٹی کے ساتھ زیادتی جب کہ بڑی کے ساتھ زیادتی کی کوشش کی تصدیق ہوگئی۔ پولیس کے مطابق کم عمر بہنوں کے ماموں نے ان کے سوتیلے باپ کے خلاف تشدد کا مقدمہ درج کرایا تھا جو کہ تاحال فرار ہے ۔ دونوں بہنوں کو طبی معائنے کے لیے سول اسپتال لایا گیا تھا جہاں ان کے نمونے تجزیے کے لیے محفوظ کیے گئے تھے ۔ نارتھ کراچی سیکٹر ون اے فور شاہنواز بھٹو کالونی میں سوتیلے باپ کے ہاتھوں تشدد کا نشانہ بننے والی 2 کم عمر بہنوں میں سے چھوٹی بہن کے ساتھ زیادتی جب کہ بڑی بہن کے ساتھ زیادتی...
    مٹیاری میں قومی شاہراہ پر بس الٹ گئی جس کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ 14 افراد زخمی ہوگئے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ مری برداری کے افراد کراچی مویشی منڈی میں جانور فروخت کر کے واپس پنجاب جارہے تھے۔پولیس کے مطابق جاں بحق شخص کی لاش اور زخمیوں کو اسپتال متقل کردیا گیا ہے۔ 
    عیدالاضحیٰ پر مسافروں کی کمی کے باعث مختلف ایئرپورٹس کی آج کی 24 پروازیں منسوخ کردی گئیں۔کراچی اور اسلام آباد کی 4 پروازیں پی کے 300، پی کے 301، پی اے207، پی اے 208 منسوخ کردی گئی۔فلائٹ شیڈول کے مطابق کراچی اور لاہور کی 8 منسوخ پروازوں میں پی کے 302 اور 303 شامل ہیں۔ موسمی خرابی، 12 پروازیں منسوخکراچی اسلام اباد اور گرد و نواح کا موسم شدید خراب... لاہور اور کراچی کی نجی ایئر کی پروازیں پی اے 401، 402، 405 اور 406 منسوخ کردی گئیں۔لاہور اور کراچی کی نجی ایئر کی دو پروازیں 9P842 ،9P843 اور کراچی پشاور کی بھی 2 پروازیں ای آر 550، 551 منسوخ کر دی گئیں۔فلائٹ شیڈول کے مطابق اسلام اباد سکھر کی...
    پریس کانفرنس کرتے ہوئے ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ نے کہا کہ آئندہ بجٹ میں کراچی کیلئے 25 ارب اور حیدرآباد کیلئے 15 ارب روپے مختص کروائے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے سربراہ ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کہا ہے کہ اسلام آباد کی رونق بھی کراچی کی وجہ سے ہے۔ کراچی میں گورنر ہاؤس میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ ہم 20 سالوں سے بجٹ میں اپنی تجاویز پیش کرتے آئے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کے بجٹ میں ہزاروں ارب روپے کراچی شہر کے شامل ہیں، کراچی میں نکاسی و فراہمی آب اور کچرا اٹھانا وفاق کی ذمہ داری نہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم ان کاموں کیلئے...
    کراچی: شہر قائد کے علاقے سائٹ ایریا میں مبینہ پولیس مقابلے کے بعد فرار ہونے والے 2 زخمی ملزمان کو کیماڑی پولیس نے سول اسپتال کراچی سے گرفتار کرلیا۔ ایس ایس پی کیماڑی فیضان علی کے مطابق، دونوں ملزمان کچھ دیر قبل سائٹ ایریا میں شہریوں سے لوٹ مار کر رہے تھے، جس پر پولیس موقع پر پہنچی اور مقابلہ ہوا۔ ملزمان کی فائرنگ سے ایک پولیس اہلکار زخمی ہوا، جبکہ جوابی فائرنگ میں دونوں ملزمان زخمی حالت میں فرار ہو گئے۔ مزید پڑھیں: کراچی، لانڈھی میں مبینہ پولیس مقابلہ، دو ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار پولیس ذرائع کے مطابق ملزمان سول اسپتال میں علاج کے لیے پہنچے جہاں انہوں نے عملے کو بتایا کہ انہیں بلدیہ میں ڈکیتی...
    تصویر بشکریہ سوشل میڈیا اطالوی قونصل خانے کی جانب سے اٹلی کے قومی دن کی تقریب کراچی میں منعقد ہوئی جس میں خاتونِ اوّل آصفہ بھٹو نے شرکت کی۔ اٹلی کے 79ویں قومی دن کی مناسبت سے کراچی میں قائم اطالوی قونصل خانے کی جانب سے تقریب مقامی ہوٹل میں منعقد کی گئی جس میں وزیرِ اعلی سندھ مراد علی شاہ، خاتونِ اوّل آصفہ بھٹو اور پیپلز پارٹی رہنما فریال تالپور نے شرکت کی۔ خاتونِ اوّل و رکنِ قومی اسمبلی آصفہ بھٹو زرداری کا قافلہ روکنے پر مقدمہ درججامشورو ٹول پلازہ کے قریب خاتونِ اوّل و رکنِ قومی اسمبلی آصفہ بھٹو زرداری کے قافلے کو روکنے پر پولیس نے مقدمہ درج کر لیا۔ تقریب کے لیے اطالوی قونصل جنرل فیبریزیو...
    کراچی: جماعت اسلامی پاکستان کے امیر حافظ نعیم الرحمان نے حکومتی اعداد وشمار کو مصنوعی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ معیشت کی بہتری اور مہنگائی پر قابوپانے کے حکومتی دعوے آہستہ آہستہ ہوا میں تحلیل ہو رہے ہیں۔ ادارہ نور حق کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ معیشت کی بہتری اور مہنگائی پر قابو پانے کے تمام حکومتی دعوے آہستہ آہستہ ہوا میں تحلیل ہو رہے ہیں، مصنوعی بنیادوں پر اعداد و شمار سے معیشت کبھی بہتر نہیں ہو سکتی۔ انہوں نے کہا کہ جب عام آدمی اور تنخواہ دار طبقے پر ٹیکس بڑھے گا اور جاگیرداروں کو چھوٹ ملے گی، ایوان صدر، وزیر اعظم ہاؤس، گورنر ہاؤس...
    اسلام ٹائمز: کانفرنس سے مسؤل ایران قونصلیٹ واحد اصغری، ڈائریکٹر خانہ فرہنگ ڈاکٹر سعید طالبی نیا، علامہ حسن ظفر نقوی، ڈاکٹر معراج الہٰدی صدیقی، ماہر تعلیم ڈاکٹر شازیہ امام، معروف دیوبند عالم مولانا محمود الحسینی، رکن سندھ اسمبلی آصف موسیٰ، کوآرڈینیٹر وزیراعظم یوتھ پروگرام سندھ فہد شفیق نے خطاب کیا۔ متعلقہ فائیلیںخصوصی رپورٹ بانی انقلاب اسلامی حضرت امام خمینی (رہ) کی 36ویں برسی کی مناسبت سے ایران قونصلیٹ کراچی میں تقریب کانفرنس بعنوان "امام خمینیؒ کی الہٰی و سیاسی فکر کی تشریح" کا انعقاد کیا گیا، کانفرنس خانہ فرہنگ ایران کراچی کے تعاون سے منعقد ہوئی، جس میں سیاسی، مذہبی، سماجی، علمی، تعلیمی، ثقافتی و میڈیا سے تعلق رکھنے والی معروف شخصیات سمیت خواتین نے بھی بڑی تعداد میں شرکت کی۔ کانفرنس سے...
    عیدالاضحیٰ سے قبل بڑے پیمانے پر ہرے مصالحے خریدے جاتے ہیں، جس سے سبزی فروش ہر سال ناجائز منافع خوری کا ذریعہ بناتے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ عیدالاضحیٰ کے دوران مصنوعی مہنگائی کی روایت اس سال بھی قائم ہے اور ٹماٹر کی قیمت 60 روپے سے بڑھ کر 160 روپے تک پہنچ گئی، کھیرا، ہرا دھنیا، سبز مرچ، لیموں، کچا پپیتہ، ادرک لہسن بھی مہنگا ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق عیدالاضحیٰ سے قبل بڑے پیمانے پر ہرے مصالحے خریدے جاتے ہیں، جس سے سبزی فروش ہر سال ناجائز منافع خوری کا ذریعہ بناتے ہیں اور اس سال بھی ہفتہ قبل 70 سے 80 روپے کلو فروخت ہونے والا ٹماٹر 100 روپے کلو اضافے سے 160 روپے کلو فروخت کیا جا رہا ہے۔ اسی طرح...
    کراچی: عیدالاضحیٰ کے دوران مصنوعی مہنگائی کی روایت اس سال بھی قائم ہے اور ٹماٹر کی قیمت 60 روپے سے بڑھ کر 160 روپے تک پہنچ گئی، کھیرا، ہرا دھنیا، سبز مرچ، لیموں، کچا پپیتہ، ادرک لہسن بھی مہنگا ہوگیا۔ ایکسپریس نیوز کی رپورٹ کے مطابق عید الاضحیٰ سے قبل بڑے پیمانے پر ہرے مصالحے خریدے جاتے ہیں، جس سے سبزی فروش ہر سال ناجائز منافع خوری کا ذریعہ بناتے ہیں اور اس سال بھی ہفتہ قبل 70/80 روپے کلو فروخت ہونے والا ٹماٹر 100 روپے کلو اضافے سے 160 روپے کلو فروخت کیا جارہا ہے۔ اسی طرح 500 روپے کلو فروخت ہونے والا لہسن بھی 700 روپے، 600 روپے کلو فروخت ہونے والی ادرک بھی 800...
    ---اسکرین گریب کراچی میں ایک دلچسپ واقعے میں قربانی کےلیے لایا گیا جانور اپنی آزادی کی جنگ لڑتے ہوئے گاڑی سے بھاگ نکلا۔یہ مناظر سی سی ٹی وی کیمرے میں قید ہو گئے جنہوں نے عوام کو حیرت میں ڈال دیا، گائے کے فرار کی ویڈیو سوشل میڈیا پر بھی وائرل ہوگئی۔ تفصیلات کے مطابق جانور کو پک اپ کے ذریعے ایک گھر لایا گیا، جہاں اُسے اتارا جانا تھا، جیسے ہی گاڑی گھر کے سامنے ریورس ہوئی اور ڈرائیور نیچے اُترا تو اس نے قید میں خاموشی سے بیٹھنے کے بجائے حیران کن ردعمل دکھایا۔ اداکار منیب بٹ کا اونٹ بھاگ گیاگزشتہ روز ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی جس میں ایک خوبصورتی سے سجا اونٹ تیزی سے گلی...
    کراچی (نیوز ڈیسک)سندھ کےسرکاری کالجزمیں داخلوں کاآغازہوگیا داخلےنویں جماعت کےنتائج کی بنیاد پر دیئےجائیں گے،سندھ بھر میں کلاسز کا آغاز یکم اگست سے ہوگا۔اے ون اوراے گریڈ حاصل کرنے والےطلبا کسی بھی کالج میں داخلہ کےلئےفارم جمع کرواسکتےہیں جبکہ بی گریڈ اور اس سےکم گریڈ کےطلبا صرف اپنے رہائشی علاقوں میں واقع کالجز میں داخلوں کے اہل ہونگے۔ سندھ بھرمیں تین سوپچترکالجزمیں داخلےفراہم کیےجائیں گے کراچی میں طلبا وطالبات کے ایک سوچون کالجزمیں داخلےدیئےجائیں گے،کالجز میں داخلوں کا سلسلہ پندرہ جون سےشروع ہوگا،طلبا آن لائن داخلوں کےلیے فارم جمع کرواسکیں گےجبکہ بائیس جولائی کو داخلہ فہرست جاری کی جائےگی۔ مزید پڑھیں: سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور پنشن میں 10 فیصد اضافے کی تجویز
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک)اسلام آباد سے دوحا جانے والی پرواز میں برطانوی شہری کی طبیعت خراب ہونے پر طیارے کو ہنگامی طور پر کراچی میں لینڈ کرا دیا گیا۔ ایوی ایشن ذرائع کے مطابق قطر ائیر ویز کی پرواز کیو آر 633 اسلام آباد سے دوحا جا رہی تھی کہ پاکستانی فضائی حدود میں ہی طیارے میں سوار ایک برطانوی شہری کی طبیعت خراب ہوگئی، جس پر ائیر ٹریفک کنٹرولر کی اجازت سے پائلٹ نے کراچی میں میڈیکل ایمرجنسی لینڈنگ کی۔ ایوی ایشن ذرائع کے مطابق پاکستان ائیرپورٹ اتھارٹی کی میڈیکل ٹیم نے فوری طور پر مسافر کا معائنہ کیا اور ہنگامی طبی امداد فراہم کی،تاہم مسافر کی طبیعت مسلسل خراب ہونے پر اسے آف لوڈ کرکے نجی ہسپتال منتقل...
    — فائل فوٹو کوئٹہ میں عید الاضحیٰ کی مناسبت سے سیکیورٹی پلان ترتیب دیدیا گیا۔ پولیس کے مطابق کوئٹہ میں 2 ہزار سے زائد اہلکار تعینا ت کیے گئے ہیں۔ پولیس کی جانب سے پیٹرولنگ اور چیکنگ کا سلسلہ جاری ہے، شہر کے 5 مقامات پر کوئیک رسپانس فورس تعینات ہے۔ کراچی: بوہرہ برادری آج عید الاضحیٰ منارہی ہے ملک بھر کی طرح کراچی میں بوہری برادری آج عید الاضحی مذہبی جوش و جذبے سے منارہی ہے۔  بازاروں میں سادہ کپڑوں میں بھی اہلکاروں کو تعینات کیا گیا ہے جو مشتبہ افراد اور صورتحال پر نگاہ رکھے ہوئے ہیں۔شہر کے داخلی اور خارجی راستوں پر بھی چیکننگ کی جا رہی ہے۔ علاوہ ازیں عیدگاہوں اور مساجد کے لیے بھی خصوصی پلان ترتیب دیا گیا...
    کانفرنس سے مسؤل ایران قونصلیٹ واحد اصغری، ڈائریکٹر خانہ فرہنگ ڈاکٹر سعید طالبی نیا، علامہ حسن ظفر نقوی، ڈاکٹر معراج الہٰدی صدیقی، ماہر تعلیم ڈاکٹر شازیہ امام، معروف دیوبند عالم مولانا محمود الحسینی، رکن سندھ اسمبلی آصف موسیٰ، کوآرڈینیٹر وزیراعظم یوتھ پروگرام سندھ فہد شفیق نے خطاب کیا۔ اسلام ٹائمز۔ بانی انقلاب اسلامی حضرت امام خمینی (رہ) کی 36ویں برسی کی مناسبت سے ایران قونصلیٹ کراچی میں تقریب کانفرنس بعنوان "امام خمینیؒ کی الہٰی و سیاسی فکر کی تشریح" کا انعقاد کیا گیا، کانفرنس خانہ فرہنگ ایران کراچی کے تعاون سے منعقد ہوئی، جس میں سیاسی، مذہبی، سماجی، علمی، تعلیمی، ثقافتی و میڈیا سے تعلق رکھنے والی معروف شخصیات سمیت خواتین نے بھی بڑی تعداد میں شرکت کی۔ کانفرنس سے مسؤل ایران قونصلیٹ کراچی...
    کانفرنس سے مسؤل ایران قونصلیٹ واحد اصغری، ڈائریکٹر خانہ فرہنگ ڈاکٹر سعید طالبی نیا، علامہ حسن ظفر نقوی، ڈاکٹر معراج الہٰدی صدیقی، ماہر تعلیم ڈاکٹر شازیہ امام، معروف دیوبند عالم مولانا محمود الحسینی، رکن سندھ اسمبلی آصف موسیٰ، کوآرڈینیٹر وزیراعظم یوتھ پروگرام سندھ فہد شفیق نے خطاب کیا۔ اسلام ٹائمز۔ بانی انقلاب اسلامی حضرت امام خمینی (رہ) کی 36ویں برسی کی مناسبت سے ایران قونصلیٹ کراچی میں تقریب کانفرنس بعنوان "امام خمینیؒ کی الہٰی و سیاسی فکر کی تشریح" کا انعقاد کیا گیا، کانفرنس خانہ فرہنگ ایران کراچی کے تعاون سے منعقد ہوئی، جس میں سیاسی، مذہبی، سماجی، علمی، تعلیمی، ثقافتی و میڈیا سے تعلق رکھنے والی معروف شخصیات سمیت خواتین نے بھی بڑی تعداد میں شرکت کی۔ کانفرنس سے مسؤل ایران قونصلیٹ کراچی...
    اسلام آباد سے دوحہ جانے والے پرواز میں مسافر کی طبیعت خراب ہوگئی۔ غیر ملکی مسافر کی طبیعت بگڑنے پر کراچی ایئرپورٹ پر ہنگامی لینڈنگ کرنا پڑگئی۔غیر ملکی ایئر لائن کی پرواز کو پاکستانی حدود سے کراچی کی طرف موڑا گیا۔ پاکستان ایئرپورٹ اتھارٹی (پی اے اے) کی ٹیم نے غیر ملکی مسافر کو ہنگامی طبی امداد دی۔حکام کے مطابق مسافر برطانوی شہری ہے جسے طبیعت خراب ہونے پر پرواز سے آف لوڈ کرکے نجی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جبکہ غیرملکی ایئر لائن کی پرواز دیگر مسافروں کو لے کر کراچی سے دوحہ روانہ ہوگئی۔
    اسلام آباد سے دوحا جانے والی پرواز میں سفر کرنے والے برطانوی شہری کی طبیعت خراب ہونے پر طیارے کو ہنگامی طور پر کراچی میں لینڈ کرا دیا گیا۔ایوی ایشن ذرائع کے مطابق قطر ائیر ویز کی پرواز کیو آر 633 اسلام آباد سے دوحا جا رہی تھی کہ پاکستان کی فضائی حدود میں ہی طیارے میں سوار ایک برطانوی شہری کی طبیعت خراب ہوگئی، جس پر ائیر ٹریفک کنٹرولر کی اجازت سے پائلٹ نے کراچی میں میڈیکل ایمرجنسی لینڈنگ کی۔ایوی ایشن ذرائع نے مزید بتایا کہ پاکستان ائیرپورٹ اتھارٹی کی میڈیکل ٹیم نے فوری طور پر مسافر کا معائنہ کیا اور ہنگامی طبی امداد فراہم کی تاہم مسافر کی طبیعت مسلسل خراب ہونے پر اسے آف لوڈ کر کے...
    عید کی چھٹیوں کے دوران سمندر میں نہانے پرپابندی عائد کردی گئی۔عید پر سمندر کارخ کرنے کی تیاریاں کرنیوالوں کا مزہ کرکرا ہوگیا کیونکہ کراچی میں دفعہ 144 کے تحت سمندرمیں نہانے پرپابندی عائد کردی گئی ہے۔نوٹیفکیشن کے مطابق پابندی سمندر میں تغیانی اور اونچی لہروں کے باعث لگائی گئی ہے، پابندی کا اطلاق عید کی چھٹیوں سے لے کر 13 جون تک ہوگا۔
    کراچی: محکمہ موسمیات نے عید کی تعطیلات کے دوران ملک کے مختلف علاقوں میں ہیٹ ویو کی پیش گوئی کر دی ہے تاہم کراچی میں ہیٹ ویوکا امکان نہیں ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق ہائی پریشر پیداہونے کا امکان ہے، جس کے نتیجے میں عید کی تعطیلات اور بعد میں آنے والے دنوں میں شدید گرمی کی لہر برقرار رہنے کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات نے بتایا کہ گرمی کی غیرمعمولی لہرکے سبب بالائی، وسطی سندھ، جنوبی پنجاب اور بلوچستان کے چند علاقے، اسلام آباد، خیبرپختونخوا، کشمیر، گلگت بلتستان 7 سے 12جون کے درمیان ہیٹ ویو کی لپیٹ میں رہیں گے۔ اس دوران درجہ حرارت معمول سے7 ڈگری اضافی ریکارڈ ہوسکتا ہے، حد سے زیادہ گرمی...
    کراچی: شہر قائد میں کیماڑی کے علاقے مسان چوک عمر خان روڈ کے قریب فائرنگ سے خاتون اور نوعمر بچوں سمیت 4 افراد زخمی ہوگئے۔ جیکسن پولیس کے مطابق زخمیوں کی شناخت 40 سالہ گل نسا زوجہ اسلم ، 21 سالہ حسن ولد منور ، 14 سالہ فاطمہ دختر سلیم اور 11 سالہ ایان ولد ریاض کے نام سے کی گئی۔ ابتدائی معلوموت کے مطابق واقعہ گھریلو جھگڑے کے دوران کی جانے والی فائرنگ سے پیش آیا ہے۔  تاہم پولیس زخمیوں کے بیانات قلمبند کر رہی ہے جس کے بعد مزید قانونی کارروائی عمل میں لائی جائیگی۔
    پورے ملک کی طرح کراچی میں بھی عیدالاضحی کی تیاریاں اختتامی مراحل میں داخل ہوچکی ہیں، کراچی کے محلے قربانی کے جانوروں سے سج چکے ہیں۔ کراچی میں یہ روایت ہے کہ جگہ کی تنگی کے باعث جانوروں کو گلی محلوں میں ہی باندھ دیا جاتا ہے اور تمام محلے والے مل کر ان کی خدمت میں لگ جاتے ہیں۔ گھر کے بچے، بوڑھے، خواتین سب ہی ان دنوں میں آپ کو محلے میں نظر آئیں گے، کوئی چارہ دے رہا ہے تو کوئی جانور کو نہلا رہا ہے اور کوئی پانی پلا رہا ہے، رات کو خواتین اور بچے جانوروں کے ساتھ چہل قدمی کرنے نکل جاتے ہیں۔ آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے...
    کراچی: محکمہ کالج ایجوکیشن سندھ نے کراچی سمیت پورے صوبے کے 375 سرکاری کالجوں کے لیے انٹر سال اول کے داخلوں کا اعلان کردیا یے۔ محکمہ کالج ایجوکیشن کی جانب سے پالیسی سے متعلق نوٹی فکیشن بھی جاری کیا گیا ہے جس کے مطابق کالجز میں داخلے نویں جماعت / او لیول پارٹ ون  کے نتائج کی بنیاد پر دیے جائیں گے۔ کراچی کے 154کالجوں میں تقریبا 1 لاکھ سے زائد طلبہ کو داخلے دیے جائیں گے اور نئے ضابطے کے تحت اب صرف اے ون اور اے گریڈ کے حامل طلبہ شہر کے کسی بھی کالج میں داخلے کے لیے درخواست دے سکتے ہیں۔ پالیسی کے مطابق "بی ، سی ، ڈی اور ای" گریڈ لینے والے طلبہ صرف...
    کراچی: سوئی سدرن گیس کمپنی نے عیدالاضحیٰ کے ایام میں گھریلو صارفین کیلیے گیس فراہمی کا شیڈول جاری کردیا گیا ہے۔ ترجمان سوئی سدرن گیس نے سب سے پہلے صارفین کو عیدالاضحیٰ کی پیشگی مبارک باد دی اور یقین دہانی کرائی کہ عید کے تینوں روز گیس کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے گا۔ شیڈول کے مطابق جمعہ 6 جون 2025 کو گیس کی بندش رات 12 بجے ہوگی جبکہ عید کے پہلے روز یعنی 7 جون کو گیس کی فراہمی صبح 5 بجے سے بحال ہوگی اور بغیر کسی تعطل کے جاری رہے گی۔ عید کے دوسرے یعنی اتوار کے روز 8 جون 2025 کو سارا دن گیس کی فراہمی جاری رہے گی جبکہ پیر کو  سارا...
    فائل فوٹو کراچی کے علاقے خواجہ اجمیر نگری میں دو بہنوں سے زیادتی کا واقعہ پیش آیا ہے۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ میڈیکل رپورٹ میں 8 سالہ بچی کے ساتھ زیادتی کی تصدیق ہوگئی ہے، 15 سالہ لڑکی کے ساتھ زیادتی کی کوشش کی گئی۔حکام کا کہنا ہے کہ دونوں بچیوں کا 27 مئی کو سول اسپتال میں طبی معائنہ کروایا گیا تھا، واقعے میں ملوث قریبی رشتے دار فرار ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔
    فائل فوٹو کراچی میں فیکٹری مالک سے سوشل میڈیا ایپ پر کزن بن کر 4 لاکھ 30 ہزار روپے لوٹ لیے گئے، فیکٹری مالک کو کزن کی تصویر لگا کر دھوکا دیا گیا۔شہری محمد حسن کا کہنا ہے کہ فوری 4 لاکھ 30 ہزار نجی بینک میں خاتون کے اکاؤنٹ میں دینے کو کہا گیا، مجھے بتایا گیا کہ آپ کو عالمی نجی فنڈ ٹرانسفر کمپنی کے ذریعے 13 لاکھ 68 ہزار بھیج دیے ہیں۔ یہ بھی پڑھیے کراچی: ڈاکو تاجر سے 58 لاکھ روپے لوٹ کر فرار بھارت: آن لائن جاب فراڈ، خاتون سے لاکھوں روپے لوٹ لیے گئے راولپنڈی کے بازار میں شہری سے 48 لاکھ لوٹ لیے گئے فیکٹری مالک کا کہنا ہے کہ مجھے فنڈ...
    کراچی کے لیے بجلی کی قیمت میں 2 روپے 99 پیسے فی یونٹ کمی کردی گئی۔ نیپرا نے ماہانہ ایڈجسٹمنٹ میں بجلی کی قیمتوں سے متعلق الگ الگ نوٹیفکیشنز جاری کردیے ہیں۔ کراچی کےسوا باقی ملک کے لیے بجلی93 پیسےفی یونٹ مہنگی کردی گئی ہے۔ نیپرا نے ماہانہ ایڈجسٹمنٹ میں بجلی کی قیمتوں سے متعلق الگ الگ نوٹیفکیشنز جاری کردیے ہیں۔ نوٹیفکیشن کے مطابق کراچی کے بجلی صارفین کو کمی کا ریلیف جون کے بلوں میں ملےگا۔کے الیکٹرک کے لیے بجلی مارچ 2025 کی ماہانہ ایڈجسٹمنٹ میں سستی کی گئی ہے۔ باقی ملک کے لیے اپریل 2025 کی ایڈجسٹمنٹ میں بجلی کی قیمت میں اضافہ کیا گیا ہے۔ کراچی کے صارفین کو جون کے بلوں میں 4 ارب روپےکا...
    ڈسٹرکٹ جیل ملیرسے فرارہونے والے 25 سالہ قیدی نے ماڑی پورمدنی کالونی میں گلے میں پھندا لگا کرخود کشی کرلی جبکہ متوفی قیدی کا ویڈیو بیان سامنے آگیا۔ رپورٹ کے مطابق ماڑی پورتھانے کے علاقے مدنی کالونی میں گھر سے ایک شخص کی گلےمیں پھند لگی لاش لی ہےاطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچ گئی اورلاش کو تحویل میں لینے کے بعد قانونی کارروائی کے لیے سول اسپتال منتقل کردیا گیا۔ متوفی شخص کی شناخت 25 سالہ رضا ولد پرویز مسیح کے نام سے کی گئی،ایس ایچ اوماڑی پورسردارعلی عباسی کے مطابق متوفی شخص رنچھوڑکا رہائشی تھا اورمتوفی شخص ماڑی پورمدنی کالونی میں واقعے اپنی بہن کے گھرآیا تھا۔ بہن اوربنہوئی  گھرپرنہ ہونے پرمتوفی نے گلے مین پھندا لگا...
    فتنہ الہندوستان کے دہشتگردوں کے ذریعے کراچی اور گوادر پورٹ کو نقصان پہنچانے کی آڈیو منظر عام پر آگئی۔ وزیر اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی کی پریس کانفرنس کے دوران فتنہ الہندوستان کے دہشتگردوں کی آڈیو چلائی گئی جس میں بھارتی اسپانسرڈ دہشتگرد بن قاسم اور کراچی پورٹ پر حملے کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں۔ آڈیو میں دہشتگرد بھارتی خفیہ ایجنسی ’را‘ ہینڈلر کو ’استاد‘ کے نام سے مخاطب کر رہے ہیں۔ سرفراز بگٹی نے بتایا کہ بھارت نے اپنی پراکسیز کے ذریعے نئی سازش شروع کی ہے، بھارت پاکستان بالخصوص بلوچستان میں دہشتگردی کی نئی لہر لانا چاہتا ہے، را کی جانب سے فتنہ الہندوستان کے دہشتگردوں کو اہداف دیے گئے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ فتنہ الہندوستان کی...
     سپریم کورٹ کراچی—فائل فوٹو رجسٹری درخواست میں ایم کیو ایم کے وکیل کی جانب سے موقف اپنایا گیا ہے کہ ایک ملزم کو ایم کیوایم کا یونٹ انچارج لکھا گیا ہے مگر واقعے میں ایم کیو ایم کا بحیثیت جماعت کوئی کردار نہیں تھا۔متحدہ قومی مومنٹ پاکستان نے کراچی سپریم کورٹ رجسٹری میں بلدیہ فیکٹری آتشزدگی کیس میں سندھ ہائی کورٹ کی جانب سے فیصلے میں شامل کیے جانے والے ریمارکس حذف کروانے کے لیے رجوع کرلیا۔ سپریم کورٹ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ جج نے ریمارکس شواہد کی روشنی میں دیے ہوں گے؟ کراچی: PECHS میں 4 جھیلیں بحال کرنے کا حکمسپریم کورٹ آف پاکستان کی کراچی رجسٹری نے شہرِ قائد میں پارک کی بحالی سے متعلق سماعت کے دوران پی ای سی...
    کراچی کی ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ نے نوجوان موٹر سائیکل سوار کو تشدد کا نشانہ بنانیوالے 2 گرفتار ملزمان کی درخواست ضمانت مسترد کردی، جج جنوبی عبدالظہور چانڈیو نے سلمان فاروقی اور اویس ہاشمی کی درخواست ضمانت پر فیصلہ سنادیا۔ ڈیفینس کے علاقے میں نوجوان سدھیر کو تشدد کا نشانہ بنانے کے مقدمے میں گرفتار ملزمان بائیونک فلمز کے سربراہ سلمان فاروقی اور اویس ہاشمی کی جانب سے کراچی کی ضلعی عدالت نے گرفتار دونوں ملزمان کی درخواست ضمانت مسترد کردی۔ پولیس کا مؤقف تھا کہ ملزمان کیخلاف نوجوان موٹر سائیکل سوار پر تشدد، دھمکیاں دینے اور عورت کی تذلیل کے الزامات ہیں، ملزمان کے خلاف عینی شاہد شہری کی مدعیت میں تھانہ گذری میں مقدمہ درج ہے۔ یہ بھی پڑھیں: کراچی میں...
    — فائل فوٹو  عید کے دنوں میں سندھ کے بیشتر مقامات پر موسم گرم رہنے کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق عید کے تینوں دن کراچی میں مطلع جزوی ابرآلود اور موسم گرم و مرطوب رہنے کا امکان ہے۔ کراچی: آج موسم گرم و مرطوب رہنے کا امکانشہرِ قائد کراچی میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات نے بتایا کہ شہر کا درجہ حرارت 35 سے 37 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں عید کے دنوں میں سمندری ہوائیں بحال رہنے کا امکان ہے جبکہ عید کے دوسرے دن تیز ہوائیں چل سکتی ہیں۔محکمہ موسمیات نے بتایا کہ  شہر میں ہواؤں کی...
    کراچی: شہر قائد میں عیدالاضحیٰ کے موقع پر موسم کیسا رہے گا؟ اس حوالے سے محکمہ موسمیات نے اپنی پیش گوئی کردی ہے۔ محکمہ موسمیات ارلی وارننگ سینٹر نے پیش گوئی کی ہے کہ عید قرباں کے موقع پر کراچی سمیت سندھ کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم و مرطوب رہنے کا امکان ہے۔ رپورٹ کے مطابق عید کے تینوں روز موسم گرم رہے گا اور شہر کا درجہ حرارت 37 ڈگری سینٹی گریڈ تک تجاوز کر سکتا ہے۔ ماہرین کے مطابق نمی کا تناسب صبح کے وقت 60 فیصد جب کہ شام کے وقت 70 فیصد تک بڑھنے کی توقع ہے، جس کے باعث درجہ حرارت کی شدت زیادہ محسوس کی جا سکتی ہے۔ محکمہ موسمیات کا...
    کراچی کے علاقے ڈیفنس اتحاد کمرشل میں نوجوان شہری کو تشدد کا نشانہ بنانے کے کیس میں ملزم سلمان فاروقی سمیت 2 ملزمان کو جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی پہنچا دیا گیا۔ عدالت نے ملزمان کو 2 دن کے جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کیا تھا۔ یاد رہے کہ یکم جون کو کراچی کے علاقے ڈیفنس کے خیابان اتحاد کمرشل میں کار سوار نے موٹرسائیکل سوار پر تشدد کیا تھا۔ پولیس کے مطابق موٹرسائیکل سوار شخص بہنوں کے ساتھ جا رہا تھا، موٹرسائیکل سے کار کو ٹکر لگی جس کے بعد کار سوار شخص نے موٹرسائیکل سوار شخص پر تشدد کیا۔ Post Views: 2
     کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن )کراچی کی جوڈیشل میجسٹریٹ جنوبی کی عدالت میں ڈیفنس کے علاقے میں نوجوان پر تشدد سے متعلق مقدمے کی سماعت ہوئی، جہاں پولیس نے نامزد ملزمان سلمان فاروقی اور اویس ہاشمی کو عدالت میں پیش کیا۔ دوران سماعت متاثرہ نوجوان نے ملزم کو معاف کردیا۔ عدالت نے ابتدائی سماعت کے بعد دونوں ملزمان کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجنے کا حکم جاری کیا اور تفتیشی افسر کو آئندہ سماعت پر پیش رفت رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی۔سماعت کے دوران متاثرہ نوجوان سدھیر بھی عدالت میں پیش ہوا، جس نے عدالت کے روبرو ملزم کی شناخت کرتے ہوئے بیان دیا کہ مجھے علم نہیں تھا کہ عدالت نے بلایا ہے، آج وکیل کے کہنے پر...
    کراچی میں ملیر جیل سے قیدیوں کے فرار کے مقدمے کی ابتدائی رپورٹ انسداد دہشت گردی کی منتظم کورٹ میں جمع کرادی گئی۔شاہ لطیف پولیس نے رپورٹ عدالت میں جمع کرائی، رپورٹ میں بتایا گیا ہے جیل توڑنے میں ملوث قیدیوں کے خلاف انسداد دہشت گردی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ملیر جیل سے 216 قیدی فرار ہوئے، 88 قیدیوں کو گرفتار کرلیا گیا ہے، ابتدائی رپورٹ میں 8 قیدیوں کے زخمی ہونے کا ذکر ہے۔رپورٹ میں کسی ملزم کی گرفتاری کا ذکر نہیں ہے۔ 
    کراچی: شہر قائد میں لیاقت آباد کے علاقے الکرم اسکوائر کے قریب واقع چائے کے ہوٹل پر موٹر سائیکل سوار ملزمان کی اندھا دھند فائرنگ کے نتیجے میں چار افراد زخمی ہو گئے۔ زخمیوں میں متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے دو سینئر کارکنان بھی شامل ہیں جن کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔ پولیس اور چھیپا ذرائع کے مطابق، فائرنگ کا واقعہ بدھ کی شام پیش آیا، جب دو موٹر سائیکلوں پر سوار چار مسلح افراد نے ہوٹل پر موجود افراد کو نشانہ بنایا۔ زخمیوں میں ایم کیو ایم کے سیکٹر ممبر 38 سالہ عدیل علی عرف علی بلڈر اور جوائنٹ یونٹ انچارج 35 سالہ مصطفیٰ شامل ہیں، جنہیں چہرے اور سر پر گولیاں...
    وزیراعظم سے متحدہ قومی موومنٹ کے اعلیٰ سطح وفد کی ملاقات میں ایم کیو ایم نے کراچی کے ترقیاتی منصوبوں کیلئے وفاق سے 20 ارب روپے مانگ لئے، حیدرآباد کے ترقیاتی بجٹ کیلئے 10 ارب روپے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم میاں محمد شہباز شریف سے ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کی قیادت میں متحدہ قومی موومنٹ کے اعلیٰ سطح وفد کی ملاقات ہوئی۔ملاقات میں مصطفیٰ کمال، ڈاکٹر فاروق ستار، سید امین الحق اور جاوید حنیف شریک تھے، ایم کیو ایم نے کراچی کے ترقیاتی منصوبوں کیلئے وفاق سے 20 ارب روپے مانگ لئے، حیدرآباد کے ترقیاتی بجٹ کیلئے 10 ارب روپے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق ملاقات میں کراچی کے شہریوں کیلئے پانی سپلائی...
    شہر قائد کے علاقے سرجانی ٹاؤن مبینہ طور پر شوہر نے بیوی اور بیٹے کو قتل کردیا، ملزم نے خود بھی خودکشی کی اور اُسے تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کردیا گیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق سرجانی ٹاؤن کریمی چورنگی یوسف گوٹھ میں گھر سے ماں اور بیٹے کی لاشیں ملیں جس میں خاتون کا گلا کٹا ہوا تھا جبکہ بیٹا مردہ حالت میں پایا گیا جس کی موت کو تعین نہیں ہوسکا۔ گھر سے مقتولہ کا شوہر شدید زخمی حالت میں ملا جس کا گلا کٹا ہوا تھا، مقتولہ 3 بچوں کی ماں تھی جبکہ گھر میں موجود دونوں بیٹیوں کو اہل محلہ نے اپنی حفاظتی تحویل میں لیکر چچا کے حوالے کر دیا۔  پولیس نے جائے وقوعہ سے ملنے والا...
    وزیراعظم کی ایم کیو ایم وفد کو کے فور منصوبے، کراچی ٹرانسپورٹ کے مسائل حل کرنے کی یقین دہانی WhatsAppFacebookTwitter 0 4 June, 2025 سب نیوز اسلام آباد (آئی پی ایس )وزیراعظم محمد شہباز شریف نے ایم کیو ایم پاکستان کے وفد سے ملاقات کی اور کے فور منصوبے، ٹرانسپورٹ کے مسائل سمیت کراچی حیدرآباد کے ترقیاتی پیکج کی یقین دہانی کرائی ہے۔وزیراعظم محمد شہباز شریف سے کنوینر متحدہ قومی موومنٹ ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کی زیر قیادت ایم کیو ایم کے وفد کی ملاقات ہوئی۔وفد میں وفاقی وزیر برائے قومی صحت سید مصطفی کمال ، اراکین قومی اسمبلی امین الحق ، ڈاکٹر فاروق ستار اور جاوید حنیف شامل تھے۔ وزیراعظم نے ایم کیو ایم پاکستان کے وفد سے...
    —فائل فوٹو کراچی کے علاقے منگھو پیر میں گھر سے خاتون کی لاش ملی ہے جو عباسی شہید اسپتال منتقل کردی گئی ہے۔ مبینہ غلط انجکشن سے صبا کی موت کا مقدمہ درجکراچی کے علاقے گلشن اقبال کے بلاک 13 ڈی میں مبینہ طور... خاتون کے شوہر کا کہنا ہے کہ میری بیوی کو بخار تھا، قریبی نجی اسپتال سے چیک اپ کرایا تھا۔متوفیہ کے شوہر نے الزام عائد کیا ہے کہ میری اہلیہ کو ڈاکٹروں نے غلط انجکشن لگایا جو موت کی وجہ بنا۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ خاتون کی موت کی حتمی وجہ پوسٹ مارٹم کے بعد معلوم ہو سکے گی۔
    کراچی: ایف آئی اے کی جانب سے غیر قانونی کرنسی ایکسچینج پر چھاپا مارا گیا، جس میں لاکھوں مالیت کی ملکی و غیر ملکی کرنسی برآمد کرلی گئی۔ ترجمان کے مطابق ایف آئی اے اسٹیٹ بینک سرکل کراچی  نے ڈی جی ایف آئی اے رفعت مختار کی ہدایت پر غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث ملزمان کے خلاف کریک ڈاؤن کے دوران چھاپا مار کارروائی میں 2 ملزمان  کو گرفتار کرکے لاکھوں روپے مالیت کی ملکی و غیر ملکی کرنسی برآمد  کرلی۔ ایف آئی اے اسٹیٹ بینک سرکل کراچی نے بدر کمرشل ڈی ایچ اے میں چھاپا مارا، جہاں سے فرحان اور علی رضا نامی 2 ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔ دونوں ملزمان غیر قانونی کرنسی...
    سول اسپتال کراچی اور قومی ادارہ برائے صحت اطفال (این آئی سی ایچ) کی ایمرجنسی وارڈز میں ایک ہی بستر پر دو مریضوں کو رکھنا معمول بن چکا ہے، جبکہ بعض اوقات این آئی سی ایچ میں ایک بستر پر تین سے چار بچے لٹائے جاتے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ ملک بھر سے آنے والے مریضوں کے دباؤ اور سرکاری اسپتالوں میں بستروں کی شدید کمی نے انفیکشن کنٹرول کے بنیادی اصولوں کو روند ڈالا ہے۔ سول اسپتال کراچی اور قومی ادارہ برائے صحت اطفال (این آئی سی ایچ) کی ایمرجنسی وارڈز میں ایک ہی بستر پر دو مریضوں کو رکھنا معمول بن چکا ہے، جبکہ بعض اوقات این آئی سی ایچ میں ایک بستر پر تین سے چار بچے لٹائے جاتے...
    —فائل فوٹو کراچی بار ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ اسلام آباد ہائی کورٹ بار کی مجوزہ 27ویں ترمیم کی حمایت افسوسناک ہے۔ یہ بھی پڑھیے کراچی بار کے جوائنٹ سیکریٹری سمیت تین وکلا کی ضمانت قبل از گرفتاری منظور یہ بات کراچی بار ایسوسی ایشن کی جانب سے جاری کیے گئے اعلامیے میں کہی گئی ہے۔کراچی بار ایسوسی ایشن کا اعلامیے میں مزید کہنا ہے کہ عدلیہ پہلے ہی 26ویں آئینی ترمیم کے اثرات بھگت رہی ہے۔اعلامیے میں کراچی بار ایسوسی ایشن نے یہ بھی کہا ہے کہ ایسی صورتِ حال میں 27ویں ترمیم کی تجویز بلا جواز ہے۔
    عید الاضحیٰ کے موقع پر پاکستان ریلوے نے مسافروں کو کرایوں میں رعایت دے دی۔ پاکستان ریلوے نے عید الاضحیٰ کے موقع پر تمام میل، ایکسپریس اور انٹر سٹی ٹرینوں کے کرایوں پر 20 فیصد رعایت دے دی۔ چیف مارکیٹنگ منیجر پاکستان ریلوے کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق تمام میل، ایکسپریس، انٹرسٹی اور مسافروں ٹرینوں میں تمام کلاسز کے کرایوں پر 20 فیصد رعایت دی جائے گی۔ واضح رہے کہ پاکستان ریلوے نے عیدالاضحیٰ پر 5 اسپیشل ٹرینیں چلانے کا اعلان کیا ہے، آج کراچی سے عیدالاضحیٰ کے موقع پر پہلی اسپیشل ٹرین اپنی منزل کی جانب روانہ ہوگئی۔ کراچی سے لاہور روانہ ہونے والی اسپیشل ٹرین میں 2 اے سی، 8 اکنامی کوچز شامل تھیں۔ اسپیشل...
    کراچی کی عدالت نے نوجوان کو تشدد کا نشانہ بنانے کے کیس میں ملزم سلمان فاروقی کی درخواست ضمانت پر فریقین کو نوٹسز جاری کردیے۔ یہ بھی پڑھیں ’ان کو نشانِ عبرت بنانا چاہیے‘، عدالت پیشی کے موقع سلمان فاروقی کی پٹائی ہو گئی عدالت نے پولیس اور پراسیکیوٹر کو 5 جون کے لیے نوٹسز جاری کیے ہیں۔ اس وقت ملزم سلمان فاروقی اور اویس ہاشمی جسمانی ریمانڈ پر پولیس کی حراست میں ہیں، دونوں کو کل ریمانڈ مکمل ہونے پر عدالت میں پیش کیا جائےگا۔ واضح رہے کہ مقامی کمپنی کے سربراہ سلمان فاروقی نے نوجوان کو تشدد کا نشانہ بنایا تھا، جس کے بعد ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔ یہ بھی...
    کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 جون2025ء)جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ کراچی پر رن وے 07L/25R کی اپ گریڈیشن کا منصوبہ مئی 2025 کے اختتام پر 53 فیصد مکمل ہو چکا ہے، جو کہ مقررہ ہدف 51 فیصد سے زیادہ ہے۔یہ منصوبہ جولائی 2024 میں شروع ہوا تھا اور جنوری 2026 تک اس کی تکمیل متوقع ہے۔(جاری ہے) منصوبے کی بروقت تکمیل کے لیے ڈبل شفٹوں میں کام جاری ہے۔اہم پیش رفت میں ائیر فیلڈ لائٹنگ (AFL) کے درآمد شدہ آلات کی پہلی کھیپ کی منصوبے کی سائٹ پر ترسیل شامل ہے۔ اس جدید نظام کے موثر استعمال کے لیے ائیرپورٹس اتھارٹی کے انجینئرز نے بیرون ملک تربیت بھی مکمل کر لی ہے۔تقریبا 8.3 ارب روپے مالیت...
    سندھ حکومت نے کراچی کی ملیر جیل سے قیدیوں کے فرار کے بعد محکمہ جیل میں اہم انتظامی تبدیلیاں کرتے ہوئے آرڈیننس جاری کردیا، آئی جی جیل، ڈی آئی جی اور جیل سپرنٹنڈنٹ کےعہدوں پر اب سول افسران کی تعیناتی ممکن ہوسکے گی۔ ذرائع کے مطابق محکمہ جیل میں انتظامی عہدوں پرتعیناتیوں کے لیے قوانین میں تبدیلیاں کی گئی ہیں، قائم مقام گورنر سندھ اویس قادرشاہ نےآرڈیننس کےاجرا کی منظوری دےدی۔ یہ بھی پڑھیں: ملیر جیل سے قیدیوں کا فرار: آئی جی جیل عہدے سے فارغ، ڈپٹی آئی جی، جیل سپرنٹنڈنٹ معطل حکومتی ذرائع کے مطابق آرڈیننس کےذریعے محکمہ جیل کی انتظامیہ اور رولز میں تبدیلیاں کی گئی ہیں، جس کے تحت آئی جی جیل، ڈی آئی جی اور جیل سپرنٹنڈنٹ...
      —فائل فوٹو کراچی ایئرپورٹ کے رن وے کی دوبارہ تعمیر کا کام 33 فیصد مکمل ہوگیا۔پاکستان ایئر پورٹس اتھارٹی (پی اے اے) کے حکام کے مطابق درآمد شدہ ایئر فیلڈ لائٹنگ آلات کی پہلی کھیپ ایئرپورٹ پر پہنچا دی گئی۔حکام نے کہا کہ ان آلات سے متعلق انجینئرز نے بیرون ملک تربیت بھی لی ہے، 8 ارب 30 کروڑ روپے سے زائد مالیت کا منصوبہ جولائی 2024 میں شروع ہوا تھا۔پی اے اے کے حکام کا کہنا تھا کہ منصوبہ پلان کے مطابق جنوری 2026 میں مکمل ہونے کا قوی امکان ہے۔
    کراچی: شہرکے مصروف ترین علاقے صدر میں تاجر سے 58 لاکھ روپے لوٹ لیے گئے۔  ڈکیتی کی واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی۔ دن دیہاڑے ہونے والی ڈکیتی کا مقدمہ متاثرہ تاجر کی مدعیت میں پریڈی تھانے میں درج کرکے تفتیش شروع کردی گئی ہے۔ پولیس کے مطابق صدر میں اسٹار سٹی مال کے قریب تاجر سے 58 لاکھ روپے لوٹ لیے گئے۔ منگل کی دوپہر ہونے والی ڈکیتی کی واردات  میں 2 موٹرسائیکلوں پر 4 ملزمان نے نہایت دیدہ دلیری سے واردات کی۔ 3افراد بینک سے رقم نکلواکر پیدل جارہے تھے کہ ملزمان نے انہیں گھیر لیا  اور چلتے روڈ پر اسلحہ کے زور پر واردات کرنے کے بعد باآسانی فرارہوگئے۔  دن دیہاڑے ہونے...
    نجی ادارے ارتھ کوئیک نیوز اینڈ ریسرچ سینٹر نے رواں ہفتے کراچی میں شدید زلزلے کے امکان پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اسے نظر انداز نہ کرنے کا مشورہ دیا ہے کیونکہ یہ جھٹکے کسی بڑے زلزے کا پیش خیمہ ثابت ہوسکتے ہیں۔ گزشتہ روز نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ارتھ کوئیک نیوز اینڈ ریسرچ سینٹر کے سربراہ شہباز لغاری نے خبردار کیا کہ کراچی میں حالیہ زلزلوں کو نظر انداز نہ کیا جائے، اس ضمن میں انہوں نے زلزلے کے شدید جھٹکوں کی پیش گوئی بھی کی ہے۔ شہباز لغاری کے مطابق جمعرات کی رات اور ہفتہ کی درمیانی شب کراچی میں زلزلے کے شدید جھٹکے آسکتے ہیں، تاہم ان کے مطابق زلزلے...
    — فائل فوٹو  شہرِ قائد کراچی میں  آج مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہے گا۔محکمہ موسمیات کے مطابق سمندری بادلوں کے زیر اثر کراچی کے چند علاقوں میں آج رات اور کل صبح بوندا باندی کا امکان بھی ہے۔محکمہ موسمیات نے بتایا کہ شہر میں آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 34 سے 36 ڈگری سینٹی گریڈ تک جاسکتا ہے۔ کراچی: آج بھی موسم گرم و مرطوب رہنے کا امکان شہرِ قائد کراچی کا آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی کی ہوا میں نمی کا تناسب 72 فیصد ہے، زائد نمی کی وجہ سے گرمی کی شدت 40 سے 43 ڈگری تک محسوس کی جاسکتی ہے۔محکمہ...
    زلزلہ ایک قدرتی آفت ہے جس سے بچاؤ ممکن نہیں، لیکن مناسب تیاری اور احتیاط سے جانی و مالی نقصان کو کم کیا جا سکتا ہے۔ ذیل میں زلزلے سے پہلے، دوران اور بعد میں اختیار کرنے والی تدابیر دی جا رہی ہیں: 1۔ زلزلے سے پہلے کی تیاری  ۔ گھر کی تعمیر میں معیاری مواد استعمال کریں ۔ اینٹوں، سیمنٹ اور لوہے کو معیاری رکھیں۔ ۔  عمارتوں میں زلزلہ پروف ڈیزائنز اپنائیں۔ ضروری سامان تیار رکھیں  ۔ فرسٹ ایڈ باکس، پانی، خشک خوراک، ٹارچ، بیٹریاں اور ضروری ادویات کا ذخیرہ ۔ ۔  اہم دستاویزات (شناختی کارڈ، پاسپورٹ، جائیداد کے کاغذات) محفوظ جگہ پر رکھیں۔ خاندانی ایمرجنسی پلان بنائیں: ۔  گھر سے باہر ملنے کی مقررہ جگہ طے...
    کراچی(اوصاف نیوز)شہر قائد چار دن سے زلزلوں کی زد میں ہے، جس کا سلسلہ آج بھی جاری ہے۔ اتوار سے اب تک 21 زلزلے محسوس کیے جا چکے ہیں، جس سے شہری خوف زدہ ہیں۔ قائدآباد، شاہ لطیف ٹاؤن بھینس کالونی، ڈی ایچ اے سٹی، کورنگی اور دیگر علاقوں میں ایک بار پھر زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے، جس کے باعث عوام خوفزدہ ہو کر گھروں سے نکل آئے۔ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر 3.1 ریکارڈ کی گئی، جبکہ زلزلے کی گہرائی تقریباً 80 کلومیٹر تھی۔ زلزلے کا مرکز ملیر سے تقریباً 10 کلومیٹر مشرق کی جانب تھا۔ یاد رہے کہ اتوار کی شام سے کراچی میں زلزلوں کا سلسلہ شروع ہوا...
    شہریوں میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا،19واں زلزلہ دن 11 بج کر 34 منٹ پر آیا ریکٹر اسکیل پر شدت 2۔5 ریکارڈجبکہ گہرائی 30 کلو میٹر تھی، کورنگی میں صبح بھی زلزلہ آیا کراچی پھر لرز اٹھا۔گزشتہ تین روز کے دوران آنے والے زلزلوں کی تعداد 19 ہوگئی، مسلسل آنے والے زلزلوں کے باعث شہریوں میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا ہے۔ شہر قائد میں 19واں زلزلہ دن11 بج کر 34 منٹ پر آیا جس کی ریکٹر اسکیل پر شدت 2۔5 ریکارڈ کی گئی جبکہ گہرائی 30 کلو میٹر تھی۔زلزلے کا مرکز ڈی ایچ اے سٹی کے شمال مشرق میں 15 کلو میٹر کی دوری پر تھا۔اس سے قبل، کورنگی میں صبح بھی زلزلہ آیا جس کی ریکٹر...
     کراچی میں گلشن اقبال کے علاقے بلاک 10 اے میں دکان کے اندر دھماکے سے  تین افراد زخمی ہوگئے۔دھماکے سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا جبکہ قریبی دکاندار خوفزدہ ہو کر دکانوں سے باہر نکل آئے۔ دھماکے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور ریسکیو حکام موقع پر پہنچ گئے اور زخمی ہونے والے تین افراد کو ایدھی ایمبولینس کے ذریعے جناح اسپتال منتقل کیا گیا۔ ایدھی حکام کے مطابق زخمیوں کی شناخت 20 سالہ اسد  45 سالہ شاہد اور 40 سالہ شبیر کے نام سے کی گئی جبکہ دھماکا ایئرکنڈیشن مرمت کرنے کی دکان میں کمپریسر پھٹنے کے باعث پیش آیا تھا۔تاہم پولیس واقعے کی مزید تحقیقات کر رہی ہے۔
    پاکستان کسٹمز جناح انٹرنیشنل ائیرپورٹ کلکٹریٹ نے جناح ٹرمینل ارائیول پر کارروائی کے دوران مبینہ طور پر 20لاکھ روپے سے زائد مالیت کے قیمتی آئی فونز، ٹیبلٹس اور لیپ ٹاپس اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی گئی ہے۔اسسٹنٹ کلکٹر جناح ٹرمینل شرجیل وسان کے مطابق جرمنی سے براستہ دبئی آنے والے یوسف خان نامی مسافر کے سامان کی ابتدائی اسکیننگ کے مشکوک الیکٹرونکس مصنوعات کی نشان دہی ہوئی۔انہوں نے کہا کہ شک کی بنا پرمسافر کے سامان کو ریڈ چینل پر منتقل کرکے جانچ پڑتال کی گئی تو سامان سے 62آئی فونز، 4 ٹیبلٹس اور 4 لیپ ٹاپس برآمد ہوئے جنہیں مبینہ طور پر اسمگل کرنے کی کوشش کی جارہی تھی۔کسٹمز حکام نے اسمگلنگ کے ذمرے میں آنے والی اشیا...
    کراچی کے علاقے ڈیفنس میں گاڑی اور موٹرسائیکل کی ٹکر کے بعد نوجوان پر تشدد کرنے والے بااثر شخص کو وکیل نے تھپڑ جڑ گیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق کراچی کے علاقے ڈیفنس خیابان اتحاد میں دو روز قبل بہنوں کے سامنے نوجوان کو اپنے ساتھیوں کے ساتھ تشدد کا نشانہ بنانے والے بااثر ملزم کو گرفتاری کے بعد آج عدالت میں پیش کیا گیا۔ ملزم کو عدالت میں دیکھ کر وکلا مشتعل ہوئے اور انہوں نے مارو مارو کے نعرے لگائے۔ اسی دوران پولیس جب ملزم کو لے کر بھاگی تو ایک وکیل نے تھپڑ جڑ دیا۔ عدالتی پولیس اور تفتیشی افسر ملزم کو تحویل میں لے کر بھاگتی ہوئی گاڑی میں لے کر گئی اور پھر روانہ ہوگئی۔
    کراچی: شہر قائد کے علاقے ڈیفنس خیابان اتحاد میں دو روز قبل پیش آنے والے حادثے کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق خیابان اتحاد پر پیش آنے والے حادثے کی فوٹیج میں نوجوان کو ہلکی رفتار سے موٹرسائیکل چلاتے دیکھا جاسکتا ہے۔  فوٹیج میں اسی اثنا ایک تیز رفتار گاڑی آئی جس نے تیزی سے کٹ مارا تو نوجوان قیمتی گاڑی کے پچھلے دروازے سے ٹکرا گیا۔ تفتیشی ذرائع کا کہنا ہے کہ دھن راج نے گاڑی چلانے والے کو حادثہ کا قصور وار کہا ہے۔ ٹریفک پولیس کے سیکشن آفیسر کا کہنا ہے کہ دھن راج کے پاس لائسنس ہونے یا نہ ہونے کا علم نہیں ، بظاہر وہ  16 سے 17 سال کا...
    کراچی: سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ سیاسی جماعتیں اچھے کام کی تشہیر چاہتی ہیں، کراچی کے لیے میگا پراجیکٹس زیر غور ہیں اور ہیوی ٹریفک کا حل نادرن بائی پاس ہے، دیہی سندھ کے اضلاع میں کراچی سے زیادہ لوڈ شیڈنگ ہوتی ہے۔ شرجیل انعام میمن سے صںعت کاروں سے خطاب میں کہا کہ بھارت کے ساتھ کشیدگی نے پوری دنیا کو پاکستان کی صلاحیتوں سے آگاہ کر دیا ہے، تاجر اور صنعت کار اس معرکے کو تنہا نہ دیکھیں معاشی حالات بہتر ہوں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ تاجراورصنعت کار سیٹ بیلٹ باندھ لیں پاکستان ٹیک آف کے لیے تیار ہے، پاکستان میں کاروباری حالات بہتر ہوئے ہیں، مثبت اشاریے نظر آرہے...
    فائل فوٹو۔ کراچی میں ڈسٹرکٹ جیل ملیر سے قیدیوں کے فرار کے واقعہ کے بعد ممکنہ خدشات کے پیش نظر سینٹرل جیل کی سیکیورٹی ہائی الرٹ کر دی گئی ہے۔ذرائع کے مطابق جیل کے اندر اور باہر سیکیورٹی پر مامور اہلکاروں کی تعداد بڑھا دی گئی۔ ذرائع کے مطابق جیل کے بیرونی حصے اور اطراف میں ایف سی، رینجرز اور پولیس سیکیورٹی پر مامور رہے گی۔
    کراچی میں عید الاضحیٰ پر سنت ابراہیمی کی ادائیگی کے لیے چھوٹے اور بڑے جانوروں کی فروخت کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے، عید قرباں جیسے جیسے قریب آرہی ہے جانوروں کی فروخت میں مزید اضافہ ہو رہا ہے۔ اس مرتبہ عید الاضحیٰ پر گذشتہ برس کی نسبت قربانی کے جانوروں کی قیمتوں میں 50 سے 70 فیصد اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے۔ مویشی منڈیوں میں کم وزن کی بچھیا کی ایک لاکھ روپے تک دستیابی انتہائی مشکل ہوگئی ہے، بچھیا کی کم سے کم قیمت ایک لاکھ 40 ہزار اور بکرے کی قیمت 40 ہزار روپے سے شروع ہو رہی ہے۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ سرکاری سطح پر قربانی کے جانوروں کی قیمتوں کے تعین کے لیے کوئی...
    —فائل فوٹو کراچی کی ڈسٹرکٹ جیل ملیر سے قیدیوں کے فرار کے حوالے سے معلوم ہوا ہے کہ زلزلے کے باعث جیل کی مختلف بیرکوں میں دراڑیں پڑنا شروع ہو گئی تھیں۔ذرائع کے مطابق جیل انتظامیہ نے دراڑیں پڑنے کے بعد قیدیوں کو بیرکوں سے باہر نکالا۔بیرکوں سے باہر آتے ہی قیدیوں نے ہنگامہ آرائی شروع کر دی تھی۔ کراچی: ملیر جیل سے فرار ہونے والے قیدی کو اس کی ماں واپس جیل لے آئیوالدہ نے کہا کہ بیٹے نے بتایا کہ زلزلے کی وجہ سے بہت سے قیدی فرار ہوگئے تو میں بھی گھر آگیا۔ دریں اثناء کراچی ڈسٹرکٹ جیل ملیر سے فرار ہونے والے 89 قیدی پکڑے جا چکے ہیں۔اس حوالے سے جیل انتظامیہ کا کہنا ہے کہ...
    —فائل فوٹو فیصل آباد سے کراچی آنے والی 10 سال کی بچی کے ٹرین سے اغواء ہونے کے واقعے میں ریلوے پولیس نے ٹیکنیکل بنیادوں پر رات گئے گلشنِ اقبال بلاک 13 ڈی میں چھاپہ مارا تاہم چھاپے کے دوران اغواء ہونے بچی بازیاب نہیں ہو سکی۔پولیس حکام کے مطابق بچی کی والدہ کے شک کی بنیاد پر تفصیلات حاصل کرکے ایک گھر پر چھاپہ مارا گیا، بچی کا والد نشے کا عادی ہے، بچی کی والدہ شوہر سے تنگ آ کر 27 مئی کو گھر چھوڑ کر کراچی آ رہی تھی۔ فیصل آباد سے کراچی آنیوالی 10 سالہ بچی ٹرین سے اغوا، کراچی کینٹ میں مقدمہ درجفیصل آباد سے کراچی آنے والی 10 سال کی بچی کو ٹرین سے...
    کراچی مسلسل تیسرے روز بھی زلزلوں کی زد میں، تعداد 19ہوگئی، شہریوں میں خوف و ہراس WhatsAppFacebookTwitter 0 3 June, 2025 سب نیوز کراچی(سب نیوز)شہر قائد میں گزشتہ تین روز کے دوران آنے والے زلزلوں کی تعداد 19 ہوگئی، مسلسل آنے والے زلزلوں کے باعث شہریوں میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا ہے۔تفصیلات کے مطابق شہر میں 19واں زلزلہ 11 بج کر 34 منٹ پر آیا جس کی ریکٹر اسکیل پر شدت 2.5 ریکارڈ کی گئی جبکہ گہرائی 30 کلو میٹر تھی۔زلزلے کا مرکز ڈی ایچ اے سٹی کے شمال مشرق میں 15 کلو میٹر کی دوری پر تھا۔اس سے قبل، کورنگی میں صبح بھی زلزلہ آیا جس کی ریکٹر اسکیل پر شدت 3.2 رہی جبکہ گہرائی 11...
    —فائل فوٹو کراچی کے علاقے ڈیفنس میں کار سوار کے تشدد کی شکار فیملی کو جیو نیوز نے ڈھونڈ نکالا۔جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے متاثرہ لڑکے سدھیر نے کہا کہ میری بہن ڈیفنس میں دفتر میں نوکری کرتی ہے، خیابان اتحاد میں دونوں بہنوں کو لینے جا رہا تھا، جیسے ہی بہنوں کے قریب پہنچا تو گاڑی سے ٹکر ہوئی۔ متاثرہ لڑکے کا کہنا تھا کہ گاڑی میں سوار شخص نے تشدد کرنا شروع کر دیا، میں معافی مانگتا رہا مگر وہ مارتے رہے، قریب موجود شخص نے اسلحہ کے زور پر گاڑی میں بٹھایا۔ یہ بھی پڑھیے کراچی: ڈیفنس میں نوجوان پر تشدد کرنے والا ایک اور شخص گرفتار کراچی: ڈیفنس میں موٹرسائیکل سوار پر بہنوں کے سامنے تشدد...
    ویب ڈیسک: کراچی کے علاقے ڈیفنس میں نوجوان پر تشدد کے الزام میں گرفتار ملزم سلمان فاروقی کو عدالت میں پیشی کے بعد تھپڑ پڑ گئے۔   کراچی کے علاقے ڈیفنس میں گاڑی کے ساتھ ٹکر پر نوجوان کو تشدد کا نشانہ بنانے کے الزام میں گرفتار ملزم سلمان فاروقی کو عدالت پیش کیا گیا۔  سلمان فاروقی کو عدالت میں پیشی کے بعد وکیل نے تھپڑ رسید کر دیا،عدالت میں پیشی کے بعدوکلاء اورعوام نے ملزمان کو تھپڑ اور لاتیں ماریں۔ ماہرہ خان نے ہمایوں سعید کو بچہ قرار دے دیا  یادرہے کہ نوجوان پر تشدد میں ملوث اب تک 4ملزم گرفتار کیے جا چکے ہیں۔   
    - کولاج فوٹو: اسکرین گریب کراچی میں ملیر جیل سے فرار ہونے والے قیدی کی ماں اُسے واپس جیل لے آئی۔فرار ہونے والے قیدی کی ماں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ زلزلے کی وجہ سے قیدی بھاگے تو میرا بیٹا بھی جیل سے بھاگ کر گھر آگیا تھا۔والدہ نے کہا کہ بیٹے نے بتایا کہ زلزلے کی وجہ سے بہت سے قیدی فرار ہوگئے تو میں بھی گھر آگیا۔خاتون نے کہا کہ میں پیدل اپنے بیٹے کو واپس جیل لے کر آئی ہوں۔ زلزلے کے باعث ملیر جیل کے بیرکس کی دیواروں میں دراڑ، 300 قیدی فرارکراچی زلزلے کے باعث ملیر جیل کی دیواروں میں دراڑ، 300... یاد رہے کہ پیر کی رات کراچی کی ملیر جیل...
    کراچی: شہر قائد میں یکم جون سے اب تک 19 زلزلے آئے، جس میں سب سے زیادہ شدت کا زلزلہ 3.6 ریکارڈ کیا گیا۔ ارلی سونامی وارننگ سیل کراچی نے زلزلوں کے حوالے سے اعداد و شمار جاری کر دیے۔ اعداد و شمار کے مطابق سب سے زیادہ شدت کا زلزلہ 3.6 ریکارڈ کیا گیا جس کی گہرائی 10 کلو میٹر تھی جبکہ شہر میں سب سے کم شدت کا زلزلہ 2.1 ریکارڈ کیا گیا۔ زلزلے کے 11 جھٹکے ضلع ملیر میں ریکارڈ ہوئے جبکہ دیگر زلزلے کے جھٹکے کورنگی کے جنوب مغربی  حصے اور ڈی ایچ اے کے شمال مشرقی حصے میں محسوس کیے گئے۔ ارلی سونامی وارننگ سیل کا کہنا ہے کہ اس تعداد میں...
    کراچی ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 03 جون 2025ء ) صوبہ سندھ کے دارالحکومت کراچی میں نوجوان تشدد کیس میں عدالت نے مرکزی ملزم سلمان فاروقی سمیت 2 ملزمان کو جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا۔ تفصیلات کے مطابق کراچی کے پوش علاقے ڈیفنس اتحاد کمرشل میں نوجوان پ تشدد میں ملوث دونوں ملزمان کو سٹی کورٹ میں جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی مزمل علی سومرو کی عدالت میں پیش کیا گیا، پولیس نے ملزمان کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی جس پر عدالت نے 2 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر مقدمے کی پیشرفت رپورٹ طلب کرلی۔ بتایا گیا ہے کہ سماعت کے دوران عدالت نے سلمان فاروقی سے وکیل کے بارے مین پوچھا تو اس نے...
    کراچی: ایڈیشنل سیشن جج جنوبی نے جناح کارڈیو اسپتال میں علاج کے بجائے تیماردار طالبہ کو زدوکوب کرنے سے متعلق انتظامیہ کیخلاف مقدمہ درج کرنے کی درخواست مسترد کر دی۔ ایڈیشنل سیشن جج جنوبی کی عدالت کے روبرو جناح کارڈیو اسپتال میں علاج کے بجائے تیماردار طالبہ کو زدوکوب کرنے سے متعلق انتظامیہ کیخلاف مقدمہ درج کرنے کی درخواست کی سماعت ہوئی۔ درخواست گزار عطیہ طارق کے وکیل نوید امین اور سید محمد عبد الکبیر ایڈووکیٹ نے دلائل دیے۔ درخواست گزار کے وکیل نوید امین ایڈووکیٹ نے دلائل دیے کہ اسپتال میں درخواست گزار کی ماں کو نارمل کہہ کر علاج سے انکار کر دیا گیا۔ درخواست گزار نے جناح کارڈیو کی انتظامیہ سے درخواست کی...
    کراچی کی ملیرجیل میں قیدیوں کی تعداد 6 ہزار جبکہ نفری کی تعداد 200 ہے۔ ذرائع کے مطابق ملیرجیل میں پولیس کی تعداد قیدیوں کے مقابلے میں انتہائی کم ہے۔ جیل پولیس کی کم سے کم تعداد بھی 600 ہونی چاہیے تھی۔ زلزلے کے باعث ملیر جیل کی دیواروں میں دراڑ پڑگئی، 300 قیدی فرار ہوگئے۔ قیدیوں کی گرفتاری کے لیے پولیس اور رینجرز کی بھاری نفری نے علاقے میں سرچ آپریشن کیا۔ اس دوران جیل کے باہر شدید فائرنگ کی آوازیں بھی سنی گئیں۔ Post Views: 4