2025-04-25@20:39:11 GMT
تلاش کی گنتی: 657

«کرنے میں کامیاب رہے»:

    اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے جماعت اسلامی کے امیر کا کہنا تھا کہ حکومت سے اختلافات اپنی جگہ پہلے دشمن سے لڑیں گے بعد میں اپنے مسائل حل کرلیں گے، سندھ طاس معاہدہ یکطرفہ طور پر ختم نہیں کیا جاسکتا، بھارتی اقدامات جنگ مسلط کرنے کی کوشش ہے، عالمی برادری ہندوتوا سرکار کے پاکستان کو بنجر بنانے کے بیان اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا نوٹس لے۔  اسلام ٹائمز۔ امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ اہل فلسطین سے اظہار یکجہتی کے لیے ہفتہ کو ملک گیر ہڑتال ہوگی، پوری قوم مکمل یکسوئی سے اس کی تیاری کررہی ہے۔ بھارت نے پاکستان کے خلاف جارحیت کی تو اسے منہ توڑ جواب ملے گا، قوم...
    چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ بھارت نے یک طرفہ سندھ طاس معاہدہ معطل کردیا، بھارت سے کہتا ہوں سندھو ہمارا ہے اور ہمارا ہی رہے گا، چاروں صوبے 4 بھائیوں کی طرح مودی کو منہ توڑجواب دیں گے، بھارت کے فیصلہ واپس لینے تک جدوجہد جاری رہے گی۔ سکھر میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ  پیپلزپارٹی کے کارکنان کو مبارکباد پیش کرتا ہوں، یہ بات ہوچکی ہے کہ یہ حکومت پاکستان کی پالیسی ہے کہ آپ کی مرضی کے بغیر نئی کینالز نہیں بنیں گی، ہمیں دریائے سندھ پر نہریں قبول نہیں ہیں، کل وزیراعظم شہبازشریف سے ملاقات کی تھی۔ یہ بھی پڑھیں: حکومت متنازع نہری منصوبہ روکے ورنہ...
    وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے نجکاری محمد علی نےکہا ہے کہ قومی ایئرلائن کی نجکاری گورنمنٹ ٹو گورنمنٹ نہیں ہوگی، اس سلسلے میں کسی بھی حکومت کے ساتھ بات چیت نہیں ہو رہی۔ قومی ایئرلائن کی خریدار کمپنی پہلے سے بہت زیادہ فائدے میں رہے گی۔اسلام آباد میں گفتگو کرتے ہوئے محمد علی نے کہا کہ ایئرلائن کی نجکاری میں کوئی صوبائی حکومت بھی حصہ نہیں لے سکتی، قومی ایئرلائن کی نجکاری رواں سال کی آخری سہ ماہی میں کر دی جائے گی، ایئرلائن کے 6900 ملازمین کا مستقبل محفوظ ہے، قومی ایئرلائن کی خریدار کمپنی پہلے سے بہت زیادہ فائدے میں رہے گی۔محمد علی نے کہا کہ قومی ایئرلائن کی نجکاری سے قبل لندن کا روٹ بھی بحال کرلیں...
    شارجہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 25 اپریل 2025ء)شارجہ کے حکمران اور سپریم کونسل کے رکن عزت مآب شیخ ڈاکٹر سلطان بن محمد القاسمی نے بدھ کے روز 16ویں شارجہ چلڈرنز ریڈنگ فیسٹیول 2025 کا باضابطہ افتتاح ایکسپو سینٹر شارجہ میں کیا۔ یہ فیسٹیول شارجہ بک اتھارٹی کے زیرِ اہتمام "Dive into Books" کے تھیم کے تحت 4 مئی تک جاری رہے گا۔(جاری ہے) تقریب میں اعلیٰ حکام، ادیبوں، دانشوروں، اور بچوں کے ادب کے ماہرین نے شرکت کی۔ افتتاحی تقریب میں بچوں کی جانب سے فنکارانہ پرفارمنس پیش کی گئی اور حاکمِ شارجہ نے متعدد اسٹالز کا دورہ کیا۔ فیسٹیول میں 22 ممالک کی 122 اشاعتی ادارے شرکت کر رہے ہیں اور 1,024 سے زائد ثقافتی و تفریحی سرگرمیاں شامل...
    ملیریا کے عالمی دن پر وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ 25 اپریل 2025 ملیریا کا عالمی دن ہے جو بین الاقوامی سطح پر عملی اقدامات، ملیریا کے خاتمے اور قابل علاج بیماری کے خلاف جنگ میں آخری حد تک جانے کے عزم کی تجدید کرتا ہے۔ وزیر اعظم نے کہا کہ اس سال کا تھیم "ملیریا کو ختم کرنا ہے، جبکہ سرمایہ کاری سے اور مزید کوششوں اور نئی تحریک سے ملیریا کے خاتمے کی جانب پیش رفت کیلئے عالمی پالیسی سے لے کر کمیونٹی ایکشن تک تمام سطحوں پر کوششوں کو از سر نو متحرک کیا جارہا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ حکومت اور ملکی قیادت، ملیریا کے قومی پروگراموں، اور صحت کے نظام کی...
    کراچی (نیوز ڈیسک) میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ پہلگام حملے کا الزام بے بنیاد ہے، بھارت جھوٹ پھیلا رہا ہے۔ میئرکراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ پاکستان کو بدنام کرنے کی بھارتی سازش ناکام ہوگی، بھارت جھوٹے الزامات سے عالمی برادری کو گمراہ کر رہا ہے، پاکستان امن کا داعی ہے اور بھارت اشتعال انگیز، بھارت کشمیر میں مظالم چھپانے کے لئے پاکستان پر الزام لگا رہا ہے۔ مرتضیٰ وہاب کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان دہشتگردی کے خلاف قربانیاں دے رہا ہے، عالمی برادری بھارتی الزامات کا نوٹس لے، پوری قوم افواج پاکستان کے ساتھ کھڑی ہے، بھارت کشمیر میں دہشت گرد بننے کے بعد اب آبی دہشت گرد بننا چاہتا ہے۔ میئر کراچی...
    اسلام آباد (اوصاف نیوز) پاکستان کی عسکری قیادت نے بھارت پر واضح کردیا کہ وہ پاکستان کا پانی روکنے سے باز رہے ورنہ بھارت کا پلان تباہ کرنے کیلئے کسی بھی حد تک جاسکتے ہیں ، حتیٰ کہ جوہری ہتھیاروں کا استعمال سے بھی گریز نہیں کرینگے ۔ سکیورٹی ذرائع نے بھارتی جارحیت کیخلاف بڑا ایکشن پلان تیار کرلیا ،پاکستان نے واضح کیا ہے کہ اگر بھارت نے پاکستان کا پانی بند کیا یا پانی موڑا گیا تو پاکستان اس مقام کو نشانہ بنا کر تباہ کر دے گا۔ جب پاکستان سفارتی زبان میں کہتا ہے کہ’’پانی کی بندش یا رخ موڑنا جنگی اقدام ہے‘‘تو اس کا کیا مطلب ہوتا ہے۔۔۔اگر بھارت نے پاکستان کا پانی روکنے کی کوشش کی...
    ملک کے مختلف حصوں میں موسم گرم اور خشک رہنے کی پیش گوئی کی گئی ہے جبکہ بالائی علاقوں میں چند مقامات پر ہلکی بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد اور اس کے گردونواح میں آج موسم گرم اور خشک رہے گا۔ خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع پشاور، مردان، سوات اور کوہاٹ میں بھی گرمی کی شدت برقرار رہنے کی توقع ہے۔ پنجاب کے بیشتر اضلاع، خصوصاً لاہور، فیصل آباد، ملتان اور بہاولپور میں موسم گرم اور خشک رہے گا۔ سندھ کے بیشتر علاقے شدید گرمی کی لپیٹ میں رہیں گے، جہاں درجہ حرارت میں مزید اضافے کا امکان ہے۔  کراچی، سکھر، لاڑکانہ اور حیدرآباد میں شدید گرم اور خشک موسم کی پیش گوئی کی...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان کی قیادت میں قائم کمبائنڈ ٹاسک فورس 151 (CTF 151) نے 21 اپریل سے ایک اہم اور مربوط بحری آپریشن "فوکسڈ آپریشن سی اسپریٹ" کا آغاز کر دیا ہے۔ اس آپریشن کا مقصد صومالیہ کے ساحلی علاقوں، خلیج عدن اور سوکوٹرا گیپ میں بحری قزاقی اور مسلح ڈکیتی کی روک تھام ہے۔ آپریشن میں میری ٹائم پیٹرول ایئرکرافٹ اور ہیلی کاپٹرز کی مدد سے سمندر میں گشت اور مشقیں کی جا رہی ہیں۔ اس میں کئی ممالک کی بحری افواج اور سیکیورٹی ادارے حصہ لے رہے ہیں، جن میں جاپانی میری ٹائم سیلف ڈیفنس فورس، پاک بحریہ، پاکستان میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی، کوریا کی بحریہ، ہسپانوی بحریہ (EUNAVFOR آپریشن اٹلانٹا کے تحت)، جبوتی کی...
    دہلی (نیوزڈیسک)بھارتی فوجیوں کا مودی حکومت کے خلاف بغاوت آمیز بیان: “ہمیں انصاف نہیں، ذلت ملی ہے۔ بھارتی سرحدوں پر تعینات فوجی اہلکاروں کی جانب سے حالیہ دنوں میں شدید بے چینی اور اضطراب کی کیفیت دیکھنے میں آ رہی ہے۔ اطلاعات کے مطابق ایک فوجی اہلکار نے “انڈیا واچ” نامی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے نہ صرف مودی حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا بلکہ اپنی حالتِ زار اور سسٹم کی ناکامیوں کا بھی کھل کر اظہار کیا۔ مذکورہ فوجی اہلکار نے اپنے جذباتی بیان میں کہا کہ”ہم پاکستان چائے پینے نہیں، ایک ذمہ داری کے تحت گئے تھے۔ لیکن آج ہمیں اپنے ہی ملک میں شک و شبہ کی نگاہ سے دیکھا جا رہا ہے۔ میرا بچہ...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک) وزیر اعظم شہباز شریف نے پاکستان بھر کے طلباء کے لیے یوتھ لیپ ٹاپ سکیم 2025 کا آغاز کر دیا ہے۔ اس اسکیم میں ہائر ایجوکیشن کمیشن (ایچ ای سی) کے تحت رجسٹرڈ تمام کالجوں اور یونیورسٹیوں کے طلباء کو 1 لاکھ لیپ ٹاپ دینے کا منصوبہ ہے۔ اس اسکیم کا مقصد لیپ ٹاپ کے جدید ترین ماڈلز فراہم کرکے طلبہ کی فزیبلٹی کو بڑھانا ہے تاکہ طلبہ تعلیمی کورسز کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرسکیں۔ حکومت نے بہتر رسائی کے لیے مخصوص ایپس لانچ کی ہیں، طلباء ایپ ڈاؤن لوڈ کر سکتے ہیں۔ طلباء سے درخواست ہے کہ وہ 20 مئی 2025 تک اپنی درخواست جمع کرائیں۔ پی ایم یوتھ لیپ ٹاپس کے لیے اہلیت...
     سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ سندھ طاس معاہدے کو معطل کرنا بھارت کی آبی دہشتگردی ہے ،پہلگام واقعہ کا پاکستان پر بے بنیاد الزام ہے ،پانی روکنا جنگ کے مترادف ہے ،بھارت یکطرفہ معاہدہ معطل نہیں کر سکتا ۔ ایکس پر جاری اپنے بیان میں شیخ رشید احمد نے کہا کہ بھارت میں کشمیریوں کے ساتھ ہونے والے ظلم و ستم کو نظر انداز نہیں کیا جا سکتا ،پاکستان کی چپہ چپہ زمین کی حفاظت کرنا پاکستانی قوم خوب جانتی ہے ،وقت آنے پر بھارت کو ترکی بہ ترکی جواب دیں گے۔
    بھارت 2004 سے یہی حرکتیں کررہا ہے، خود دہشتگردی کرواتے ہیں اور پاکستان کو دنیا کے سامنے بدنام کرنے کی کوشش کرتے ہیں، لیکن ہمیشہ ان کو منہ کی کھانی پڑتی ہے۔ ان کی ایجنسی ’را‘ اور ’آر ایس ایس‘ کچے کھلاڑی ہیں ہمیشہ پکڑے جاتے ہیں۔ چوہدری پرویز اقبال لوسر کا کہنا تھا کہ بھارت جھوٹا پراپیگینڈا کرنے کا ماہر ہے، ان کا سوشل میڈیا فالس فلیگ آپریشن کو بڑھا چڑھا کر پیش کر رہا ہے۔ یہ بس یہی چاہتے ہیں کہ پاکستان کو کسی نہ کسی طرح دنیا میں بدنام کرنا ہے۔ جبکہ یہ خود پاکستان میں خاص طور پر بلوچستان میں دہشتگردانہ کارروائیوں میں ملوث ہیں۔ چوہدری پرویز اقبال لوسر نے کہا کہ دنیا جانتی ہے کہ...
    جمیعت علمائے اسلام ف (جے یو آئی) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ ہم موجودہ اسمبلیوں کو عوام کی نمائندہ اسمبلیاں نہیں کہہ سکتے، ہم اس بات پر زور دے رہے ہیں کہ قوم کو غیرجانبدار اور شفاف انتخابات کی ضرورت ہے۔ اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ غزہ کے فلسطینیوں کے حق میں کراچی میں ملین مارچ کیا ، 27 اپریل کو لاہور میں بھی ملین مارچ ہوگا، پنجاب کے عوام فلسطینیوں کے حق میں ایک آوازہوں گے، 11 مئی کو پشاور میں جبکہ 15 مئی کو کوئٹہ میں ملین مارچ ہوگا۔ مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ پاکستان کی آواز دنیا تک پہنچتی ہے اور مسلم دنیا کے حکمرانوں...
    کیف(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔23 اپریل ۔2025 )یوکرین کے صدر ولودی میر زیلنسکی نے الزام عائدکیا ہے کہ روس میں ڈرون طیارے بنانے کے ایک کارخانے میں چینی شہری کام کر رہے ہیں دارالحکومت کیف میں پریس کانفرنس کے دوران یوکرینی صدرنے بتایا کہ انہوں نے حکام کو ہدایت دی ہے کہ تحقیقاتی رپورٹ اور شواہدچینی حکومت کو سرکاری ذرائع سے بھیجے جائیں.(جاری ہے) یورپی نشریاتی ادارے کے مطابق انہوں نے کہا کہ میں نے یوکرینی سیکیورٹی سروسز کو کہا ہے کہ وہ ڈرون فیکٹری میں کام کرنے والے چینی شہریوں سے متعلق تفصیلی معلومات چینی حکام تک پہنچائے انہوں نے کہاکہ ہمیں یقین ہے کہ روس نے ممکنہ طور پر ان چینی شہریوں کے ساتھ ایسا معاہدہ کیا...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 23 اپریل 2025ء) بھارت کے زیر انتظام کشمیر کو ''چھوٹا سوئٹزرلینڈ‘‘ بھی کہا جاتا ہے۔ منگل کے روز اس کے سرسبز چراگاہوں اور برف پوش پہاڑوں والے علاقے پہلگام میں مسلح افراد کے خونریز حملے میں کم از کم 26 افراد ہلاک ہوئے، جو سن 2000ء کے بعد اس خطے میں عام شہریوں پر سب سے بڑا اور سنگین ترین حملہ تھا۔ حملے کے فوری اثرات بدھ کے روز جموں و کشمیر کے وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نےکشمیر سے نکلنے والے سیاحوں کو ''ہمارے مہمانوں کا انخلا‘‘ قرار دیتے ہوئے تصدیق کی وہ تیزی سے واپس جا رہے ہیں۔ نیوز ایجنسی اے ایف پی کی رپورٹوں کے مطابق بسوں اور ٹیکسیوں میں سوار...
    اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا نے کہا ہے کہ جنوبی ایشیا میں امن ایٹمی خطرات میں کمی اور توازن سے ممکن ہے۔آئی ایس پی آر کے مطابق سینٹر فار انٹرنیشنل سٹریٹجک سٹڈیز میں ابھرتی ٹیکنالوجیز کے دور میں ایٹمی پھیلاو کے عنوان سے بین الاقوامی کانفرنس ہوئی جس میں اقوام متحدہ، روس، چین، امریکہ،کینیڈا اور یورپی اداروں کے ماہرین اور دانشوروں نے شرکت کی۔چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ساحرشمشاد مرزا نے عالمی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان مذاکرات اور تعاون کے تسلسل پر یقین رکھتا ہے، جنوبی ایشیا میں امن ایٹمی خطرات میں کمی اور توازن سے ممکن ہے۔آئی ایس پی آر کے مطابق...
    کراچی: شہر قائد میں چند روز سے جاری ہیٹ ویو کی صورتحال ختم ہوگئی تاہم 24 سے 29 اپریل کے درمیان صوبہ سندھ کے بیشتر علاقوں میں ہیٹ ویو کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کی ارلی وارننگ سینٹر پیش گوئی کے مطابق کراچی میں آئندہ 3 روز کے دوران موسم گرم جبکہ خشک کے بجائے مرطوب رہنے کا امکان ہے۔ شہر میں آج زیادہ سے زیادہ پارہ 39 جبکہ جمعرات اور جمعہ کو 38 ڈگری تک تجاوز کر سکتا ہے۔ سندھ کے بیشتر علاقوں دادو، قمبر شہداد کوٹ، شہید بے نظیر آباد، جیکب آباد، کشمور، گھوٹکی، شکار پور، خیرپور، نوشہرو فیروز، لاڑکانہ، سکھر، جامشورو، مٹیاری، ٹنڈو محمد خان، ٹنڈو الہ یار، حیدرآباد اور بدین میں درجہ حرارت میں...
      صدر پاکستان کسان اتحاد خالد کھوکھر---فائل فوٹو صدر پاکستان کسان اتحاد خالد کھوکھر نے کہا ہے کہ کسان اور کاشتکار کا گلا دبا دیا گیا ہے۔لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کسی کو احساس ہی نہیں کہ کاشتکار ملک سے کتنی محبت کرتے ہیں۔ خالد محمود کھوکھر نے کہا کہ کاشتکار بچوں کی تعلیمی ضروریات کیسے پوری کریں، کیا کاشتکار پاکستان کے شہری نہیں؟ 15 ارب روپے کا اعلان کر کے کسانوں کا مذاق اڑایا گیا:خالد کھوکھرصدر پاکستان کسان اتحاد خالد کھوکھر نے کہا ہے کہ 15 ارب روپے کا اعلان کر کے کسانوں کا مذاق اڑایا گیا ہے، اس طرح رہا تو اگلے سال گندم کاشت نہیں کریں گے۔ صدر پاکستان...
    حمل: 21 مارچ تا 21 اپریل   مثبت: کام کرلیں۔ اگر آپ انتظار کرتے رہیں گے، تو آپ انتظار کرتے رہیں گے۔ اگر آپ صحیح وقت آنے تک انتظار کرتے رہیں گے، تو صحیح وقت آپ سے بچتا رہے گا۔ اپنے آپ کے ساتھ تھوڑا صبر رکھیں، لیکن سچ یہ ہے کہ یہ بھی واضح طور پر جانیں کہ آپ کہاں جا رہے ہیں یا کہاں جانا چاہتے ہیں۔ یہ ایک مرحلے کا اختتام ہے یا ایسی صورتحال جہاں تمام شکلوں میں اور اس کے مختلف چہروں کے ساتھ تبدیلی آپ کا انتظار کررہی ہے۔ یہ ناگزیر ہے، لہٰذا ہمیں بتائیں، آپ اس تمام خوبصورتی میں مزاحمت کیوں کر رہے ہیں؟ اس شدید کمپلیکس سے باہر نکل آئیں اور اس...
    سابق وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا اور معروف سیاست دان پرویز خٹک وزیراعظم شہباز شریف کے مشیر بننے کے بعد ایک بار پھر سیاست میں سرگرم ہو گئے ہیں اور اپنے حلقے نوشہرہ میں غیر جماعتی بنیادوں پر سیاسی سرگرمیاں شروع کر دی ہیں۔ عام انتخابات میں شکست کی بنا پر عوام سے بدستور ناراض ہیں۔ یہ بھی پڑھیں:پرویز خٹک بادام نہیں توڑ سکتا پی ٹی آئی کو کیا توڑے گا، اختیار ولی کی شدید تنقید پرویز خٹک کے قریبی حلقوں کے مطابق وہ اسلام آباد ہی میں رہتے ہیں تاہم ہفتہ اور اتوار کو آبائی علاقے منکی شریف نوشہرہ آتے ہیں اور ووٹرز سے ملتے ہیں۔ گزشتہ ہفتے بھی پرویز خٹک نوشہرہ ائے اور کارنر میٹنگ سے خطاب بھی کیا۔ جس...
    پی ٹی آئی خیبرپختونخوا کے صدر جنید اکبر کا احتجاج کے حوالے سے بیان سامنے آگیا۔ پی ٹی آئی رہنما جنیدر اکبر نے  کہا کہ پاکستان تحریک انصاف اپنی جدوجہد جاری رکھی ہوئی ہے، ہم اپنی تحریک کی مضبوطی کے لیے لوگوں کو تیار کررہے ہیں، ہم ہر ضلع اور شہر میں اپنے تحریک پر کام کررہے ہیں۔ جنید اکبر کا مزید کہنا تھا کہ ہم اپنی تحریک کی تیاریوں سے ڈر اور خوف کا ماحول ختم کررہے ہیں، بانی پی ٹی آئی کی ہدایت کے مطابق ہم اپنی تحریک پر کام کررہے ہیں، ہم روڈوں جلسوں اسمبلی ہر جگہ اپنی تحریک جاری رکھے ہوئے ہیں، ہمارے کوشش ہے کہ ہم تمام سیاسی جماعتوں کو ساتھ لے کر چلیں۔ انہوں...
    ایمل ولی خان(فائل فوٹو)۔ عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کے سربراہ سینیٹر ایمل ولی خان نے کہا ہے کہ آج سینیٹ میں جو ماحول دیکھا، یہ جمہوریت کا جنازہ نکل رہا ہے۔ اسلام آباد میں پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ایمل ولی نے کہا کہ بدقسمتی سے سیاستدان جمہوریت کا جنازہ نکال رہے ہیں، آپ میں بات سننے کی ہمت نہیں تو ایسی قانون سازی نہیں چل سکتی۔ ایمل ولی کا کہنا تھا کہ سینیٹ کے ملازمین سینیٹرز کو اشارے کر رہے تھے کہ باہر نکلیں، مسلم لیگ ن کورم کی نشاندہی کر رہی تھی۔ اے این پی کے سربراہ کا کہنا تھا کہ سینیٹرز ایک دن کی تنخواہوں کو نہیں چھوڑتے، یہ ساتھی ایک کمپنی کی پیداوار...
    اپنے بیان میں سینئر صوبائی وزیر نے کہا کہ پیپلز پارٹی سندھ کے عوام کا مقدمہ ضرور لڑے گی، ہماری کوشش ہے کہ مظاہرین سے بات چیت کر کے مسائل حل کریں، مظاہرین سے کہتا ہوں کہ ریلوے ٹریک اور سڑکوں کو بند نہ کریں۔ اسلام ٹائمز۔ سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ کینال کے معاملے پر سیاسی جماعتوں کو پرامن احتجاج کا آئینی حق حاصل ہے، مودبانہ گزارش ہے کہ احتجاج ایسے کریں کہ عوام کو پریشانی نہ ہو،وفاقی حکومت اگر کینال معاملے پر بات چیت چاہتی ہے تو یہ خوش آئند ہے۔ سندھ کے سینئر وزیر برائے اطلاعات و ٹرانسپورٹ اور ماس ٹرانزٹ شرجیل انعام میمن نے اپنے بیان میں کہا کہ کینال...
    اسلام آباد (نامہ نگار ) آپ تنہا نہیں، وفاق آپ کے ساتھ ہے ، وزیراعظم شہباز شریف کا آزاد کشمیر کی قیادت کو پیغام ، ، شہباز شریف کا دوٹوک اعلان:آزاد کشمیر کی خوشحالی میرا مشن ہے، شاہ غلام قادر کی قیادت میں ن لیگی وفد کی وزیراعظم سے اہم ملاقات ملکی سیاست، کشمیر کی ترقی اور عوامی مفاد پر تفصیلی مشاورت , تفصیلات کے مطابق وزیراعظم محمد شہباز شریف سے آزاد جموں و کشمیر کی اعلیٰ سطحی قیادت نے وزیراعظم آفس میں ملاقات کی، جس میں خطے کی سیاسی صورتحال اور جاری ترقیاتی پروگرامز پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات میں مسلم لیگ (ن) آزاد کشمیر کے اہم رہنما چوہدری عبدالرحمن، شاہ غلام قادر اور طارق فاروق شریک...
    پاکستان کی مقبول ترین مارننگ شو ہوسٹ ندا یاسر وزن میں کمی کے موضوع پر ایک خصوصی پروگرام کی میزبانی کرتے ہوئے خبروں کی زینت بن گئیں۔ ندا یاسر ناصرف ایک کامیاب میزبان ہیں بلکہ انہوں نے کئی مشہور ڈرامے اور فلمیں بھی پروڈیوس کی ہیں، وہ مشہور اداکار و ہدایت کار یاسر نواز کی اہلیہ اور 3 بچوں کی ماں ہیں۔ حال ہی میں نشر ہونے والے اپنے پروگرام میں ندا یاسر نے ایک فٹنس ٹرینر کو مدعو کیا اور وزن میں تیزی سے کمی کے رجحان پر گفتگو کی، اسی تناظر میں انہوں نے بالی ووڈ کے مشہور فلم ساز کرن جوہر کی مثال دی جنہوں نے مختصر عرصے میں نمایاں وزن کم کیا ہے۔ ندا...
    پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 10 کے گیارہویں میچ میں کراچی کنگز نے پشاور زلمی کو 2 وکٹوں سے شکست دے دی۔ یہ بھی پڑھیں اسٹیڈیم جا کر پی ایس ایل کے میچز دیکھیں اور پائیں قیمتی انعامات، پی سی بی کا بڑا اعلان آج کا میچ کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلا گیا جہاں کراچی کنگز کے کپتان ڈیوڈ وارنر نے ٹاس جیت کر پشاور زلمی کے کپتان بابر اعظم کو بیٹنگ کی دعوت دی۔ پشاور زلمی نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 147 رنز بنائے، جبکہ جواب میں کراچی کنگز نے ہدف آخری اوور میں 8 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔ کراچی کنگز کی اننگز کراچی کنگز کی جانب...
    الیکشن کمیشن کے مطابق کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال 21 اور 22 اپریل 2025ء تک جاری رہے گی، جبکہ امیدواروں کی حتمی فہرست 27 اپریل کو شائع کی جائے گی۔ یاد رہے کہ یہ نشست پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما سینیٹر تاج حیدر کے انتقال کے بعد خالی ہوئی تھی۔ اسلام ٹائمز۔ سینیٹ کی جنرل نشست پر ہونے والے ضمنی انتخاب کے لیے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال مکمل کرلی گئی ہے، چاروں امیدواروں کے کاغذات منظور کر لیے گئے ہیں۔ ترجمان الیکشن کمشنر نبیل ابڑو کے مطابق ریٹرننگ آفیسر اعجاز چوہان نے چاروں امیدواروں کے کاغذات کی جانچ پڑتال کی۔ مرحوم سینیٹر تاج حیدر کی وفات سے خالی ہونے والی نشست پر پاکستان پیپلز پارٹی اور ایم کیو ایم...
    نیشنل پروگرام ہیلتھ ایمپلائز ایسوسی ایشن پنجاب کی صدر رخسانہ انور نے کہا ہے کہ بنیادی صحت کے مراکز کی نجکاری کرنے کے خلاف ہمارا احتجاج جاری رہےگا، چاہے 15 روز مزید دھرنا دینا پڑے لیکن پیچھے نہیں ہٹیں گے۔ ’وی نیوز‘ سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ پنجاب میں آج انسداد پولیو مہم شروع ہونی تھی، ہم نے اس کا بھی بائیکاٹ کیا ہے، ہمارے مطالبات ایسے نہیں ہیں جو نہ مانے جا سکیں۔ یہ بھی پڑھیں لاہور: گرینڈ ہیلتھ الائنس کا دھرنا جاری، وزیراعلیٰ ہاؤس جانے کی کوشش پر پولیس کا لاٹھی چارج، متعدد گرفتار انہوں نے کہاکہ ہم گزشتہ 15 روز سے مال روڈ پر احتجاج کررہے ہیں، حکومت نے اس کا کوئی نوٹس نہیں لیا، خواتین...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن )قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے صحت میں شادی سے قبل دلہا دلہن کے تھیلیسیمیا کے لازمی ٹیسٹ کے حوالے سے بحث ہوئی۔نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کے مطابق کمیٹی کا اجلاس ڈاکٹر مہیش کمار کی سربراہی میں شروع ہوا، جس میں رکن قومی اسمبلی شرمیلا فاروقی نے تھیلیسمیا بل پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ تھیلیسیمیا مائنر والے والدین کی شادی پر ہم پابندی نہیں لگوا رہے ، شادی سے قبل دلہا اور دلہن کے تھیلیسیمیا ٹیسٹ کی بات کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ 5 سے 8 فیصد آبادی تھیلیسیمیا مائنر ہیں۔ اسلام آباد میں پائلٹ پراجیکٹ کے طور پر کرنا چاہتے ہیں۔ شادی سے قبل ٹیسٹ کو لازمی قرار نہیں دیں...
    آج بروزپیر،21اپریل 2025 :آج کے دن آپ کے ستارے آپ کی زندگی کے حوالے سے کیا کہتے ہیں ۔ آپ کے کیرئیر ، ملازمت، محبت، صحت، پیسے، کیریئر سے متعلق اپنے گہرے سلگتے سوالات کے جوابات تلاش کریں برج حمل ، سیارہ مریخ، 21 مارچ سے 20 اپریل ایک اہم معاملے میں انشاءاللہ کامیابی ملے گی اور آپ کی ایک مالی ضرورت بھی پوری ہو گی،جو لوگ عرصہ دراز سے سفر کی خواہش میں ہیں وہ جلد اب خوشخبری سن سکیں گے۔ برج ثور، سیارہ زہرہ، 21 اپریل سے 20 مئی پراپرٹی وغیرہ کے حوالے سے خوشی کی خبر ہے، جوائنٹ فیملی میں رہنے والے اب الگ رہائش کا پروگرام بنا لیں گے،جن لوگوں نے اپنا کام بدلنا...
    مشکل فیصلے کرنا پڑ رہے، پنجاب حکومت نے کسانوں کو15ارب کا پیکیج دیا: اعظم تارڑ WhatsAppFacebookTwitter 0 20 April, 2025 سب نیوز جڑانوالہ(آئی پی ایس )وفاقی وزیر قانون و انصاف اعظم نذیر تارڑ مشکل فیصلے کرنا پڑ رہے ہیں، پنجاب حکومت نے کسانوں کو15ارب کا پیکیج دیا۔پنجاب کے علاقے جڑانوالہ کے کاشتکاروں سے خطاب کرتے ہوئے اعظم نذیر تارڑ کا کہنا تھا کہ زراعت کو نصاب میں شامل کرنا چاہیے، چین نے پروگریسو فارمنگ کے ذریعے انقلاب برپا کیا، وزیر اعظم شہباز شریف نے اس معاملے میں چین سے خصوصی تعاون کی درخواست کی۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے ایک ہزار زرعی گریجویٹس تربیت کے لیے چین جا رہے ہیں، میں خود زمیندار گھرانے سے تعلق رکھتا ہوں، زیادہ...
    وزیرِ داخلہ محسن نقوی— فائل فوٹو وزیرِ داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ ایسٹر امید کی علامت اور خوشیاں بانٹنے کا تہوار ہے۔وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی نے مسیحی برادری کو ایسٹر کی مبارکباد دیتے ہوئے اپنے خصوصی پیغام میں کہا کہ ایسٹر مسیحی برادری کے لیے انعام ہے اور یہ مذہبی تہوار محبت و بھائی چارے کا پیغام ہے۔وفاقی وزیرِ داخلہ نے کہا کہ حضرت عیسٰی علیہ السلام کی تعلیمات انسانیت، محبت اور بھائی چارے کا درس دیتی ہیں۔ ایسٹر تجدید اور اُمید کی علامت ہے: وزیرَ اعظم شہباز شریفوزیرِ اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ حضرت عیسیٰ علیہ السلام کا پیغام رحمت، انکساری اور محبت رہنمائی کا سرچشمہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ مسیحی برادری...
    پاکستان سمیت دنیا بھر میں مسیحی آج ایسٹر کا تہوار منا رہے ہیں، وزیرِاعظم شہباز شریف نے مسیحی برادری کو مبارکباد پیش کی ہے۔وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ ایسٹر تجدید اور اُمید کی علامت ہے، حضرت عیسیٰ علیہ السلام کا پیغام رحمت، انکساری اور محبت کا سرچشمہ ہے۔وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان کی تعمیر و ترقی میں مسیحی برادری کے نمایاں کردار کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ مسیحی برادری کی محنت، دیانت اور خدمات ہمارے لیے قابلِ فخر سرمایہ ہیں، یقین ہے مسیحی برادری پُرامن، خوشحال پاکستان کی تشکیل میں اپنا کردار جاری رکھے گی۔
    آج بروزاتوار،20اپریل 2025 :آج کے دن آپ کے ستارے آپ کی زندگی کے حوالے سے کیا کہتے ہیں ۔ آپ کے کیرئیر ، ملازمت، محبت، صحت، پیسے، کیریئر سے متعلق اپنے گہرے سلگتے سوالات کے جوابات تلاش کریں برج حمل ، سیارہ مریخ، 21 مارچ سے 20 اپریل اللہ پاک پر توکل رکھ کر قدم اٹھائیں گے تو کامیابی ضرور حاصل ہوگی۔ آپ کافی دنوں سے جن جن مشکلات اور پریشانیوں کا شکار تھے، انشاءاللہ اب بڑی تیزی سے ان میں سے نکلنے میں کامیاب ہوں گے جو لوگ عرصہ دراز سے بیماری میں تھے وہ صرف دعا کریں۔ اللہ پاک اس سے نکال دیں گے ہر طرح کی نحوست اب ختم ہو جائے گی، فکر مند نہ ہوں...
    مسیحی برادری آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں ایسٹر کا تہوار منا رہی ہے۔ ایسٹر کے موقع پر وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے نیک تمناؤں کے ساتھ مسیحی برادری کو مبارکباد پیش کی ہے۔ مسیحی برادری کے نام اپنے پیغام میں وزیراعظم پاکستان نے کہا ہے ایسٹر تجدید اور اُمید کی علامت ہے، حضرت عیسیٰ علیہ السلام کا پیغام رحمت، انکساری اور محبت کا سرچشمہ ہے۔ وزیراعظم نے اپنے پیغام میں پاکستان کی تعمیر و ترقی میں مسیحی برادری کے نمایاں کردار کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ مسیحی برادری کی محنت، دیانت اور خدمات ہمارے لیے قابلِ فخر سرمایہ ہیں۔ اسلام آباد پولیس کے ایسٹر کے موقع پر مسیحی عبادت گاہوں کے باہر خصوصی سکیورٹی...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک)پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج ایسٹر کا تہوار منایا جارہا ہے، طلوع آفتاب سے قبل کینڈل لائٹ جلوس نکالے گئے، گرجاگھروں میں ایسٹرکی عبادات کا سلسلہ جاری ہے، صدرمملکت آصف علی زرداری، وزیراعظم شہباز شریف نے ایسٹر پر پاکستان سمیت دنیا بھر کی مسیحی برادری کو مبارکباد دی اور پاکستان کی تعمیر و ترقی میں مسیحی برادری کے مثبت کردار کو لائق تحسین قرار دیا۔ نجی چینل کے مطابق پاکستان بھر میں مسیحی برادری آج ایسٹر کا تہوار منارہی ہے، طلوع آفتاب سے قبل کینڈل لائٹ جلوس نکالے گئے، گرجاگھروں میں ایسٹرکی عبادات کا سلسلہ جاری ہے جن میں ملک و قوم کے استحکام اور امن و بھائی چارے کے لیے خصوصی دعاؤں کا اہتمام کیا جارہا...
    لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 20 اپریل 2025ء ) پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء شہباز گل نے رکن قومی اسمبلی شیرافضل مروت کے بیان پر ردعمل دے دیا۔ اس حوالے سے اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ شیر افضل مروت پہلے پی ٹی آئی کے مردوں پر حملے کرتے تھے اور اب انہوں نے پارٹی کے لوگوں کے گھر کی خواتین پر بھی حملے شروع کردئیے ہیں، شیر افضل مروت نے علیمہ خان پر جس قسم کے الزامات لگائے تھے اس سے لگتا ہے کہ ان کا ذہنی توازن درست نہیں۔اس کے علاوہ پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان سے متعلق بیان پر ڈپٹی سیکریٹری اطلاعات پی ٹی آئی نے بھی...
    لاہور (نیوز ڈیسک) پاکستان سمیت دنیا بھر میں مسیحی برادری آج ایسٹر کا تہوار منا رہی ہے۔ دن کی مناسبت سے ملک بھر کے گرجا گھروں میں ایسٹر عبادات اور تقریبات ہوئیں جس میں ملکی ترقی و خوشحالی کیلئے دعائیں کی گئیں، اس حوالے سے گرجا گھروں میں سکیورٹی کے سخت انتظامات بھی کئے گئے ہیں۔ صدر مملکت آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف نے مسیحی برادری کو ایسٹر کی مبارکباد پیش کی ہے۔ اپنے بیان میں صدر مملکت آصف علی زرداری کا کہنا تھا کہ مسیحی برادری پاکستان کا قیمتی اثاثہ ہے، آئین پاکستان تمام اقلیتوں کے حقوق کی ضمانت دیتا ہے، ملک کی ترقی و خوشحالی کیلئے اقلیتوں سمیت پوری قوم کو مل کر کام کرنا...
    لاہور (نوائے وقت رپورٹ) وزیر اطلاعات و ثقافت پنجاب، عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ حکومت پنجاب معاشرے کے کمزور طبقے کو باوقار زندگی کی فراہمی کے لیے عملی اقدامات کر رہی ہے۔ "یہ وقت سیاسی طعنہ بازی، جھوٹے بیانات اور شعبدہ بازیوں کا نہیں بلکہ عوامی خدمت کا ہے۔ کچھ عناصر اپنی ناکام سیاست کو بچانے کے لیے مصنوعی بحران پیدا کرتے ہیں، لیکن عوام سب جانتے ہیں۔ حکومت کی عوامی فلاحی پالیسیوں نے عوام میں اعتماد بحال کیا ہے۔ "مریم نواز کی قیادت میں کیے گئے ریلیف اقدامات کا نتیجہ ہے کہ حالیہ سرویز میں ان کی مقبولیت میں نمایاں اضافہ ہوا ہے، جو کسی سیاسی جلسے کی نہیں، عوامی خدمت کی بدولت ہے۔"انہوں نے کسانوں کے حوالے...
    لاہور (کامرس رپورٹر) صوبائی وزیر صنعت و تجارت شافع حسین کی زیر صدارت وزیر اعلیٰ آسان کاروبار فنانس اور وزیر اعلیٰ آسان کاروبار کارڈ سکیموں کے بارے میں سٹیئرنگ کمیٹی کا پہلا اجلاس پیسک ہاؤس میں منعقد ہوا، جس میں بلاسود قرضوں کی دونوں سکیموں پر پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔ ایم ڈی پیسک سائرہ عمر نے سکیموں پر پیش رفت کے بارے میں بریفنگ دی۔ صوبائی وزیر صنعت و تجارت نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ پنجاب سمال انڈسٹریز کارپوریشن کی بلاسود قرضوں کی سکیموں کے تحت قرضوں کے حصول کیلئے لاکھوں افراد نے درخواستیں دی ہیں۔ آسان کاروبار فنانس سکیم کے تحت 3کروڑروپے تک کے بلاسود قرضے دئیے جا رہے ہیں جبکہ آسان  کاروبار...
    چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ اس بیان کی تائید کرتا ہوں کہ شیر جب بھی آتا ہے سب کچھ کھاجاتا ہے، بلاول بھٹو زرداری نے حکومت سے علیحدگی کا جوبیان دیا ہے وہی پارٹی کا فیصلہ ہے۔ایکسپریس نیوز کے مطابق چیئرمین سینٹ سید یوسف رضا گیلانی سجادہ نشین دربار عالیہ شاہ محمد مقیم سید اعجاز علی گیلانی کی وفات پر ان کی فیملی سے تعزیت کیلیے حجرہ شاہ پہنچے۔سید یوسف رضا گیلانی نے سجادہ نشین سید اسد علی گیلانی،سید حیدر علی گیلانی اور ایم این اے سید رضا علی گیلانی سے تعزیت کی اور مرحوم کے ایصال ثواب کیلیے فاتحہ خوانی بھی کی۔ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو میں چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ شعبہ زراعت...
    اوورسیز پاکستانی کنونشن کی کامیابی ریاست سے وابستگی کا مظہر ہے ، فیصل کریم کنڈی WhatsAppFacebookTwitter 0 19 April, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ اوورسیز پاکستانی کنونشن کی کامیابی اور دنیا بھر سے پاکستانیوں کی بھرپور شرکت اس بات کا ثبوت ہے کہ بیرون ممالک مقیم پاکستانی آج بھی نظریہ پاکستان اور ریاست کے ساتھ کھڑے ہیں۔وہ اسلام آباد میں سابق ڈپٹی میئر سید ذیشان علی نقوی کی جانب سے اوورسیز پاکستان فانڈیشن (او پی ایف)کے چیئرمین سید قمر رضا، مینجنگ ڈائریکٹر افضال بھٹی اور بیرون ملک سے آئے مہمانوں کے اعزاز میں منعقدہ عشائیے سے بطور مہمانِ خصوصی خطاب کر رہے تھے۔ مارگلہ کی پہاڑیوں کے دامن میں منعقدہ...
    لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 اپریل2025ء) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہیکہ پاکستان یورپی یونین کیساتھ قابل اعتماد دوستی کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔پنجاب پاکستان کی معیشت کا دل ہے، سرمایہ کاری کے لئے سازگار ماحول مہیا کر رہے ہیں، زراعت، توانائی، ڈیجیٹل انفرااسٹرکچر اور ماحولیاتی منصوبوں میں یورپی یونین کے ساتھ تعاون بڑھانا چاہتے ہیں۔ مریم نواز شریف سے یورپی یونین کے پارلیمانی وفد برائے جنوبی ایشیا نے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور، دوطرفہ تعلقات، تجارت، تعلیم اور سرمایہ کاری پر تبادلہ خیال کیا گیا، تعلیم، آئی ٹی، گرین انرجی اور صحت کے شعبوں میں سرمایہ کاری کی پیشکش، تجارت، امن، ترقی اور مشترکہ اہداف کے لئے تعلقات...
    وزیرِ مملکت داخلہ طلال چوہدری—فائل فوٹو وزیرِ مملکت داخلہ طلال چوہدری کا کہنا ہے کہ کاروباری افراد کے جان و مال کا تحفظ ریاست کا فرض ہے۔فیصل آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ملک بھر میں غیرملکی فوڈ چین پر 20 کے قریب حملے کے واقعات ہوئے۔طلال چوہدری کا کہنا ہے کہ پنجاب میں فوڈ چین پر حملوں پر 12 ایف آئی آردرج ہوئیں اور 142 افراد گرفتار ہوئے، اسلام آباد میں 2 واقعات ہوئے، 15 افراد گرفتار ہوئے۔ نارتھ کراچی، انٹرنیشنل فوڈ چین ریسٹورنٹ پر حملے میں ملوث 4 ملزمان گرفتارکراچی نارتھ کراچی میں گذشتہ روز انٹر نیشنل فوڈ چین... مسلم لیگ ن کے رہنما نے کہا کہ حملہ آوروں کو جب گرفتار کیا گیا...
    سسپنس فلموں سے دلچسپی رکھنے والے حضرات بخوبی واقف ہیں کہ بعض اوقات بالکل آخر میں جا کر یہ راز کھلتا ہے کہ سب سے زیادہ بے ضرر اور معصوم دکھائی دینے والا کردار ہی اصل مجرم تھا۔یہ جان کرشائقین پرحیرت کا پہاڑ ٹوٹ پڑتا ہےکہ جس کردار کو بھولا بھالا اور شریف النفس سمجھتے رہے وہی اصل وارداتیا” تھا ۔حقیقی زندگی میں شرافت کا نقاب اوڑھ کر سادہ لوح لوگوں کو چکمہ دینے والے نوسر بازوں کا تذکرہ اکثر سنائی دیتا ہے ۔ ملکی سیاست میں بھی ایسے کرداروں کی کمی نہیں ۔اس تمہید کی وجہ ہمارے یار خاص تبریز میاں ہیں۔ موصوف سسپنس فلموں کےشیدائی ہیں اور معصومیت کے لبادے میں پوشیدہ مکار کرداروں کو پہچاننے میں خاص...
    اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔19 اپریل ۔2025 )وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ دنیا نے زراعت میں بہت ترقی کی اور آگے نکل گئے، ہم قوم کے قیمتی وقت کا ضیاع کرتے رہے، پاکستان کو اللہ تعالی نے زرخیز زمین، قابل زرعی ماہرین، محنتی کسانوں سے نوازا ہے وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت اجلاس میں قومی زرعی پالیسی کو عصری تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے اور نوجوان صلاحیتوں کو بروئے کار لانے پر غور کیا گیا، اس کے علاوہ اجلاس میں تجربہ کار ماہرین کی رہنمائی سے ایک مربوط لائحہ عمل کی تشکیل پر بھی غور کیا گیا.(جاری ہے) اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہاکہ پاکستان کو اللہ تعالی نے زرخیز...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن ) وزیر اعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ دنیا نے زراعت میں بہت ترقی کی اور آگے نکل گئے، ہم قوم کے قیمتی وقت کا ضیاع کرتے رہے۔نجی ٹی وی جیونیوز کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت اجلاس میں قومی زرعی پالیسی کو عصری تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے اور نوجوان صلاحیتوں کو بروئے کار لانے پر غور کیا گیا۔ اس کے علاوہ اجلاس میں تجربہ کار ماہرین کی رہنمائی سے ایک مربوط لائحہ عمل کی تشکیل پر بھی غور کیا گیا۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھاکہ پاکستان کو اللہ تعالیٰ نے زرخیز زمین، قابل زرعی ماہرین اور محنتی کسانوں سے نوازا ہے، پاکستان ایک زمانے میں...
    وزیرِ اعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ دنیا نے زراعت کے شعبے میں بہت ترقی کی اور آگے نکل گئی لیکن ہم قوم کے قیمتی وقت کا ضیاع کرتے رہے۔ اسلام آباد میں ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ہمارے پاس آف سیزن اجناس ذخیرہ کرنے کا نظام موجود نہیں، ان اجناس کی ویلیو ایڈیشن کے لیے چھوٹے پلانٹس نہیں لگائے گئے۔ یہ بھی پڑھیے: ایس آئی ایف سی کا گرین کارپوریٹ انیشی ایٹو، ملکی زراعت ترقی کی جانب گامزن انہوں نے زرعی اصلاحات اور پالیسیوں کو جدید تقاضوں کے ساتھ ہم آہنگ کرنے اور ماہرین سے مشاورت کے بعد ایک مربوط حکمت عملی ترتیب دینے پر زور دیا۔ وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا...
    وزیرِ اعظم شہباز شریف — فائل فوٹو وزیرِ اعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ دنیا نے زراعت میں بہت ترقی کی اور آگے نکل گئی، ہم قوم کے قیمتی وقت کا ضیاع کرتے رہے، ہمارے پاس آف سیزن اجناس کی اسٹوریج کا خاطرخواہ انتظام نہیں ہے۔ اسلام آباد میں وزیراعظم شہباز شریف کی زیرِ صدارت اجلاس کا انعقاد ہوا، جس میں قومی زرعی پالیسی کو عصری تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے پر غور کیا گیا۔اجلاس میں نوجوان صلاحیتوں کو بروئے کار لانے اور تجربہ کار ماہرین کی رہنمائی سے ایک مربوط لائحہ عمل کی تشکیل پر بھی غور کیا گیا۔ چاول کی فصل میں 30 فیصد کمی ہوئی: خالد کھوکھر مرکزی صدر پاکستان کسان اتحاد خالد کھوکھر کا کہنا ہے...
    آج بروزہفتہ،19اپریل 2025 :آج کے دن آپ کے ستارے آپ کی زندگی کے حوالے سے کیا کہتے ہیں ۔ آپ کے کیرئیر ، ملازمت، محبت، صحت، پیسے، کیریئر سے متعلق اپنے گہرے سلگتے سوالات کے جوابات تلاش کریں برج حمل ، سیارہ مریخ، 21 مارچ سے 20 اپریل ابھی تک آپ اپنے معاملات کو چیک کرنے میں ناکام ہیں اور گڑبڑ بھی آپ کی وجہ سے ہے جب تک ان کی اصلاح نہیں ہو گی صورتحال بھی نہیں بدلے گی آج محتاط انداز سے چلیں۔ برج ثور، سیارہ زہرہ، 21 اپریل سے 20 مئی شاہد موجودہ جگہ کی تبدیلی یا پراپرٹی کے حوالے سے کوئی خبر ملے آج کا دن اہم ہے ہر معاملے پر نظر رکھیں اور...
    روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن نے ایک بار پھر فلسطینی ریاست کے قیام کو اسرائیل فلسطین تنازع کا "واحد اور پائیدار حل" قرار دیا ہے۔ یہ بیان انہوں نے ماسکو میں قطر کے امیر شیخ تمیم بن حمد الثانی کے ساتھ ملاقات کے دوران دیا۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق دونوں رہنماؤں کی ملاقات میں دو ارب ڈالر سے زائد مالیت کے دوطرفہ سرمایہ کاری معاہدوں پر دستخط بھی کیے گئے۔ قطری امیر نے بھی فلسطینی ریاست کے حق میں آواز بلند کرتے ہوئے کہا کہ "آزاد فلسطینی ریاست کے بغیر مشرق وسطیٰ میں امن کا خواب ممکن نہیں۔" اس کے علاوہ دونوں رہنماؤں نے شام کو ایک خودمختار، متحد ریاست بنانے کی مشترکہ کوششوں پر بھی اتفاق کیا۔ یاد...
     ریٹرننگ افسر نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 213 میں گزشتہ روز ہونے والے ضمنی انتخاب کے نتائج کا اعلان کر دیا۔ریٹرننگ افسر کی جانب سے جاری کردہ نتائج کے مطابق این اے 213 عمر کوٹ کے ضمنی الیکشن میں پیپلز پارٹی کی صبا تالپور ایک لاکھ 61 ہزار 934 ووٹ لےکر کامیاب رہیں۔سرکاری نتیجے کے مطابق آزاد امیدوار لال چند مالہی 81 ہزار 160 ووٹ لےکر دوسرے نمبر پر رہے۔خیال رہے کہ این اے 213 عمر کوٹ کی نشست پیپلز پارٹی کے رہنما نواب یوسف تالپور کے انتقال کے باعث خالی ہوئی تھی۔واضح رہے کہ این اے 213 عمر کوٹ کی نشست پیپلزپارٹی کے رہنما نواب یوسف تالپور کے انتقال کے بعد خالی ہوئی تھی۔چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹوزرداری...
    کراچی میں ہیٹ ویو کا الرٹ جاری کر دیا گیا اور اس دوران دن کے وقت زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت معمول سے 4 سے 6 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ رہنے کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق 20 سے 23 اپریل کے درمیان کراچی میں ہیٹ ویو کا امکان ہے اور اس دوران زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 40 ڈگری سے تجاوز کر سکتا ہے۔ کراچی میں ہیٹ ویو کے دوران دن بھر ہوا میں نمی کا تناسب 50 فیصد جبکہ شام کے وقت 25 فیصد تک رہنے کا امکان ہے۔ شہر میں گرمی کی لہر کی وجہ سے عوام الناس بالخصوص بچوں، خواتین اور بزرگ شہریوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔ دن کے...
    عمر کوٹ کے تمام 498 پولنگ سٹیشنز کے غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق پیپلزپارٹی کی امیدوار صبا تالپور ایک لاکھ 48 ہزار 965 ووٹ لے کر کامیاب ہوگئیں جبکہ اپوزیشن امیدوار لال مالھی 74 ہزار 515 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔ اسلام ٹائمز۔ این اے 213 عمر کوٹ کے ضمنی الیکشن میں پیپلزپارٹی سیٹ بچانے میں کامیاب رہی، صبا تالپور نے میدان مار لیا۔ عمر کوٹ کے تمام 498 پولنگ سٹیشنز کے غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق پیپلزپارٹی کی امیدوار صبا تالپور ایک لاکھ 48 ہزار 965 ووٹ لے کر کامیاب ہوگئیں جبکہ اپوزیشن امیدوار لال مالھی 74 ہزار 515 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔ عمر کوٹ کے ضمنی الیکشن میں کامیابی...
    عمرکوٹ(نیوز ڈیسک)این اے 213 عمر کوٹ کے ضمنی الیکشن میں پیپلزپارٹی نے میدان مار لیا۔ عمر کوٹ کے تمام 498 پولنگ اسٹیشنز کے غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق پیپلزپارٹی کی امیدوار صبا تالپور ایک لاکھ 48 ہزار 965 ووٹ لے کر کامیاب ہوگئیں۔ اپوزیشن امیدوار لال مالھی 74 ہزار 515 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔ عمر کوٹ کے ضمنی الیکشن میں کامیابی پر پیپلزپارٹی کے جیالوں کی جانب سے جشن منایا جارہا ہے اور مٹھائیاں تقسیم کی جارہی ہیں۔ واضح رہے کہ این اے 213 عمر کوٹ میں ضمنی انتخاب کے لیے پولنگ صبح 8 بجے شروع ہوئی جو شام 5 بجے تک بلاتعطل جاری رہی۔ حلقے میں مجموعی طور پر 18امیدوار مد مقابل تھے، ضمنی...
    اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔17 اپریل ۔2025 )شاہ بلوط، شمالی نصف کرہ سے تعلق رکھنے والا ایک قیمتی پھل کا درخت، پاکستان زرعی تحقیقاتی کونسل کی جانب سے شمالی پاکستان میں کامیابی کے ساتھ کاشت کیا گیا ہے، یہ بات پاکستان زرعی تحقیقاتی کونسل کے نیشنل ٹی اینڈ ہائی ویلیو کراپس ریسرچ انسٹی ٹیوٹ، شھرہ مانکی کے پرنسپل سائنٹفک آفیسر ڈاکٹر فیاض احمد نے بتائی ویلتھ پاک سے بات کرتے ہوئے انہوں نے وضاحت کی کہ شاہ بلوط ان کی اقتصادی قدر، غذائیت سے بھرپور اور خوشبودار گری دار میوے، قیمتی لکڑی، اور زرعی جنگلات کے نظام میں کردار کی وجہ سے قابل قدر ہیں.(جاری ہے) انہوں نے کہا کہ شاہ بلوط کو پاکستان میں پھلوں کی نئی...
    آج بروزجمعرات،17اپریل 2025 :آج کے دن آپ کے ستارے آپ کی زندگی کے حوالے سے کیا کہتے ہیں ۔ آپ کے کیرئیر ، ملازمت، محبت، صحت، پیسے، کیریئر سے متعلق اپنے گہرے سلگتے سوالات کے جوابات تلاش کریں برج حمل ، سیارہ مریخ، 21 مارچ سے 20 اپریل اللہ نے چاہا تو آج ڈپریشن سے بھی نکلیں گے اور آپ کی ضرورتیں بھی پوری ہونے کے اسباب پیدا ہو جائیں گے اب قدرتی راستے مل جائیں گے۔ بس آپ کا فوکس اس پر ضرور ہو۔ برج ثور، سیارہ زہرہ، 21 اپریل سے 20 مئی آپ دن بدن بندش وغیرہ سے معاملات سے نکلتے جا رہے ہیں اور اب آگے بڑھنے کے دن ہیں ایک نیت معاف رہی تو...
    اسلام آباد: سیکریٹری خزانہ نے کہا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے سے پی ڈی ایل کی مد میں 17 ارب روپے کے لگ بھگ مجموعی اضافی ریونیو حاصل ہوگا۔ سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کے اجلاس میں سیکریٹری خزانہ امداد اللہ بوسال نے گفتگو کی۔ اجلاس میں انکم ٹیکس ترمیمی بل 2025 موخر کر دیا گیا جبکہ پاکستان کرپٹو کونسل سے متعلق بریفنگ بھی وزیر خزانہ کی عدم موجودگی کی وجہ سے مؤخر کی گئی۔ سینیٹر سلیم مانڈوی والا کی زیر صدارت اجلاس میں انکم ٹیکس ترمیمی بل 2025 کا جائزہ لیا گیا۔ ایف بی آر نے سینیٹر ذیشان خانزادہ کی طرف سے پیش کردہ بل پر اعتراضات کیے۔ سینیٹر انوشہ رحمٰن...
    وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ حکومتِ پاکستان انسدادِ منشیات کے ہر شعبے میں تعاون کو مزید وسعت دینے کے لیے تیار ہے۔ اسلام آباد میں انسدادِ منشیات کانفرنس میں سیکریٹری داخلہ، خلیجی ممالک کے وفود اور ڈی جی اے این ایف نے بھی شرکت کی۔ اس موقع پر محسن نقوی نے کہا کہ آج ہم عالمی محاذ پر صفِ اوّل کے سپاہی بن کر منشیات کے خلاف یہاں اکٹھے ہیں، خلیجی ممالک کے وفود کی یہاں موجودگی ہمارے مشترکہ عزم کی مظہر ہے۔ محسن نقوی نے کہا کہ ہم تعاون کو مزید مستحکم، انٹیلی جنس کا تبادلہ اور مؤثر حکمتِ عملی وضع کریں گے، ہم مل کر ہی اس لعنت کے خلاف مؤثر اقدامات کر...
    نائب امیرِ جماعتِ اسلامی لیاقت بلوچ — فائل فوٹو   نائب امیرِ جماعتِ اسلامی لیاقت بلوچ کا کہنا ہے کہ پنجاب میں کام کم اور اشتہار بازی زیادہ ہو رہی ہے۔لیاقت بلوچ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ حکومتی پالیسی زراعت کی تباہی اور کسان کش ہے۔ پنجاب میں کل کاشتکار احتجاج کریں گے: لیاقت بلوچنائب امیرِ جماعتِ اسلامی لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ وزیرِ اعظم شہباز شریف صوبوں کی شکایات کا ازالہ کریں۔ اُنہوں نے کہا کہ سندھ میں نہروں کے مسئلے پر پیپلز پارٹی کے مؤقف کو عوام نہیں مان رہے۔نائب امیرِ جماعتِ اسلامی نے مزید کہا کہ حکومت نے پیٹرول کی قیمتوں میں کمی نہ کر کے عوام کی حق تلفی کی۔ لیاقت بلوچ نے یہ بھی کہا ہے...
      مریم اورنگزیب—فائل فوٹو پنجاب کی سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ ماحولیاتی تحفظ فورس کا قیام وقت کا تقاضہ ہے۔لاہور میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا ہے کہ ملک کی پہلی ماحولیاتی تحفظ فورس بنائی گئی، ماضی میں ماحولیات کے تحفظ  کے لیے کام نہیں کیا گیا۔مریم اورنگزیب نے کہا کہ پنجاب حکومت پہلے روز سے ماحول کے تحفظ  کے لیے اقدامات کر رہی ہے، ماحولیاتی تحفظ فورس کا قیام وزیرِ اعلیٰ پنجاب کے عزم کا عکاس ہے۔ وزیرِ اعلیٰ لاہور کے تاریخی، تہذیبی، ثقافتی رنگ دنیا کو دکھانا چاہتی ہیں: مریم اورنگزیبپنجاب کی سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ وزیرِ اعلیٰ مریم نواز لاہور کے تاریخی، تہذیبی، ثقافتی...
    اسلام آباد: حکومت کی جانب سے آئی  ٹی کے مختلف شعبوں میں بڑے منصوبوں کا اعلان کیا گیا ہے۔ وفاقی دارالحکومت میں ’’لیڈرز ان اسلام آباد بزنس سمٹ‘‘ سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر برائے آئی ٹی اینڈ ٹیلی کام شزہ فاطمہ نے کہا ہے کہ آج کی دنیا میں  بہت سی نامعلوم چیزیں ہمیں دیکھ رہی ہیں۔ اسی طرح ماحولیاتی تبدیلی، معاشی ہلچل، سیاسی عدم استحکام  جیسے مسائل کا بھی ہمیں سامنا ہے۔  ٹیکنالوجی آج ہمارے ہرشعبے کا حصہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ زراعت، صحت، تعلیم، کامرس ، پیداوار میں ٹیکنالوجی نمایاں تبدیلیاں برپا کر رہی ہے۔  روز مرہ کی بات چیت اب ٹیکنالوجی پر منتقل ہوگئی ہے۔  سکیورٹی، معاشی منظر نامہ، سب کچھ تیزی سے...
    آج بروزبدھ،16اپریل 2025 :آج کے دن آپ کے ستارے آپ کی زندگی کے حوالے سے کیا کہتے ہیں ۔ آپ کے کیرئیر ، ملازمت، محبت، صحت، پیسے، کیریئر سے متعلق اپنے گہرے سلگتے سوالات کے جوابات تلاش کریں برج حمل ، سیارہ مریخ، 21 مارچ سے 20 اپریل آزمائشی دن میں چل رہے ہیں آپ کو ہر معاملے میں محتاط رہنے کی ضرورت ہے اور رسک بالکل مت لیں اس طرح مشکل بڑھے گی۔ آج فی الحال حسب توفیق صدقہ کا سہارا ضرور لیں۔ برج ثور، سیارہ زہرہ، 21 اپریل سے 20 مئی ابھی اپنوں کے درمیان کشیدگی دینے والا ستارہ زائچہ میں موجود ہے جو لوگ ذرا اسی بھی شرارت یا غصہ کریں گے وہ مشکل میں...
    شیخوپورہ(نمائندہ نوائے وقت)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے ضلعی صدر و سابق رکن صوبائی اسمبلی محمد عارف خان سندھیلہ نے کہا ہے کہ پاکستان کی جمہوری و سیاسی تاریخ میں پاکستان کی بہتری کیلئے جتنا کام مسلم لیگ(ن) کے ادوار حکومت میں ہوا ہے کسی دور میں نہیں ہوا‘آئندہ بھی (ن) لیگ ہی پاکستان کو مسائل کی دلدل سے نکال کر ترقی کی شاہراہ پر گامزن کریگی‘ (ن) لیگ کا بنیادی ایجنڈا عوام کی خدمت کرنا ہے حکومت عوامی خوشحالی یقینی بناکر دم لے گی۔
    لاہور (نیوزرپورٹر) مسلم لیگ ن لیبر ونگ لاہور کے صدر ملک کاشف کھوکھر نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ولولہ انگیز قیادت میں صوبہ پنجاب کے ثقافتی ورثے کو بھرپور انداز میں فروغ دیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب کی تہذیب، روایتی لباس، زبان، لوک فنون اور دیہی ثقافت ہماری پہچان ہیں، جنہیں محفوظ رکھنا اور نئی نسل تک منتقل کرنا ہماری ذمہ داری ہے۔ ملک کاشف کھوکھر نے کہا صوبے بھر میں ثقافتی میلوں، ورثہ نمائشوں، فنون لطیفہ کے پروگراموں اور زبان و ادب کی تقریبات کا انعقاد کیا جا رہا ہے ۔مسلم لیگ ن لیبر ونگ وزیراعلیٰ کے ثقافتی فروغ کے مشن میں ہر اول دستے کا کردار ادا کرتا رہے...
    اسلام آباد: اوورسیز پاکستانیز کنونشن کے موقع پر وزارت اطلاعات و نشریات کا خصوصی نغمہ ”تو ہی ہے اک بندیا“ جاری کردیا۔ نغمہ میں نہ صرف بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کیا گیا بلکہ ہر ا س فرد کو سلام پیش کیا گیا جو اپنی محنت، جذبے اور صلاحیتوں سے دھرتی ماں کا مان بڑھا رہے ہیں۔ نغمے میں پاک فوج کی پیشہ ورانہ صلاحیتیں بھی نمایاں انداز میں پیش کی گئی ہیں۔ نغمے میں قومی معیشت میں بہتری جیسے مہنگائی کی کم ترین شرح، بیرونی سرمایہ کاری اور ٹیکس محصولات میں اضافہ، پالیسی ریٹ اور بجلی کی قیمتوں میں نمایاں کمی جیسے مثبت اشاریے بھی اجاگر کئے گئے ہیں نغمے کی ویڈیو میں بیرون ملک...
    بیجنگ : چینی وزارت خارجہ  کی یومیہ پریس کانفرنس میں  پانچویں سی آئی سی جی ایف کے افتتاح ، ہائی نان فری ٹریڈ پورٹ گلوبل انڈسٹری انویسٹمنٹ پروموشن کانفرنس کے کامیاب انعقاد، اور  گوانگ چو میں 137ویں کینٹن میلے کے کامیاب آغاز  کے حوالے سے پوچھے گئے ایک سوال پر تبصرہ کرتے ہوئے ترجمان لین جیئن نے کہا کہ انہیں یقین ہے کہ اندرون و بیرون ملک بہت سے دوستوں نے  ان سرگرمیوں پر توجہ دی ہے اور ان سرگرمیوں کا کامیاب انعقاد یکطرفہ اور تحفظ پسندی کے خلاف مزاحمت کے لئے اقتصادی اور تجارتی تعاون کو مضبوط بنانے کے لئے تمام فریقوں کے عزم اور اعتماد کو ظاہر کرتا ہے۔ چین کے  کھلے پن کے دروازے وسیع سے وسیع...
    ضلع وہاڑی کے نواحی علاقے رتہ ٹبہ کے قریب پاک آرمی کا ایک تربیتی طیارہ فنی خرابی کے باعث گر کر تباہ ہوگیا۔ طیارے میں سوار دونوں پائلٹ بروقت ایجیکٹ ہو کر محفوظ رہے اور کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا۔ حادثے کی اطلاع ملتے ہی مقامی انتظامیہ کے اہلکار فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچ گئے اور علاقے کو گھیرے میں لے کر امدادی کارروائیاں شروع کر دیں۔ مقامی شہریوں کے مطابق طیارہ ایک آئل ڈپو کے قریب گرا، تاہم کوئی بڑا سانحہ رونما ہونے سے بچ گیا۔ یہ بھی پڑھیے: ترکیہ میں ہیلی کاپٹر اسپتال کی عمارت سے ٹکرا کر تباہ، 4 افراد جاں بحق ذرائع کے مطابق واقعہ کی وجوہات جاننے کے لیے اعلیٰ سطحی...
    بھارت کو ورلڈکپ جتوانے والے کپتان مہندرا سنگھ دھونی نے انڈین پریمئیر لیگ (آئی پی ایل) میں تاریخ رقم کردی۔ گزشتہ روز لکھنؤ میں کھیلے گئے میچ میں چنائی سپر کنگز کے عمر رسیدہ کپتان مہندر سنگھ دھونی کی قیادت میں ہوم گراؤنڈ لکھنؤ سر جائنٹس کی ٹیم کے شکست کا منہ دیکھنا پڑا جبکہ یہ چنائی کی دوسری فتح تھی۔ اس میچ میں دھونی کی ٹیم نے لکھنؤ سپر جائنٹس کو 5 وکٹ سے شکست دی تھی۔ لکھنؤ سپر جائنٹس نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں پر 166 رنز بنائے تھے جبکہ ہدف کے تعاقب میں چنائی نے آخری اوورز میں دھونی کی برق رفتار اننگز کی بدولت 5 وکٹوں کے نقصان پر...
    کراچی(شوبز ڈیسک)اداکارہ عروہ حسین نے پہلی بار ماں بننے کے بعد اپنے تاثرات کا اظہار کرتے ہوئے اعتراف کیا ہے کہ ماں بننے کا تجربہ زندگی کا سب سے خوشگوار اور پرسکون تھا لیکن بچے کو جنم دینے سے قبل وہ خوف زدہ تھیں۔ عروہ حسین نے حال ہی میں ایک انٹرویو میں ماں بننے کے تجربے پر کھل کر بات کی اور یہ بھی بتایا کہ مستقبل میں وہ مزید کتنے بچوں کو پیدا کرنے کی خواہش مند ہیں۔ اداکارہ نے دوران انٹرویو یہ بھی انکشاف کیا جلد ہی وہ دوبارہ فلم پروڈکشن شروع کرنے والی ہیں اور ان کی پروڈکشن کمپنی ایک نئی فلم بنائے گی۔ انہوں نے فلم کی تفصیل بتانے سے گریز کرتے ہوئے بتایا کہ...
    اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔14 اپریل ۔2025 )پاکستان کی ترسیلات زر میں اضافہ جو کہ پالیسی اصلاحات اور رسمی چینلز کے ذریعے کارفرما ہے، قلیل مدتی اقتصادی استحکام کی نشاندہی کرتا ہے لیکن طویل مدتی پائیداری ہنر مندوں کی نقل مکانی اور مالی اختراع پر منحصر ہے. ویلتھ پاک کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ مہینوں کے دوران، پاکستان کی ترسیلات زر میں مسلسل اضافہ ہوا ہے جس سے ملک کے زرمبادلہ کے ذخائر اور معاشی استحکام کو تقویت ملی ہے اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے تازہ ترین اعداد و شمار سے پتہ چلتا ہے کہ فروری 2025 میں ترسیلات زر 3.12 بلین ڈالر تک پہنچ گئیںجو کہ سال بہ سال 32.55 فیصد اضافہ ہے بالخصوص مالی سال 25 کے...
    کراچی(نیوزڈیسک)گورنراسٹیٹ بینک جمیل احمد نے مہنگائی بڑھنے کی رفتار میں اضافے کی پیشگوئی کرتے ہوئے کہا ہےکہ آئندہ ماہ سے افراطِ زر میں اضافہ ہوگا۔ پاکستان لیٹریسی ویک کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے گورنر اسٹیٹ بینک نے کہا کہ 2022 میں ہم مشکل حالات میں تھے اور افراطِ زر تیزی سے بڑھ رہی تھی ان مسائل کے باعث زرمبادلہ ذخائر 2 ہفتوں کی درآمدات کے برابر رہ گئےتھے، ہمارے ایکسچینج ریٹ 50 فیصد تک تنزلی کا شکار ہوگئے تھے، ہم نے انٹربینک اور اوپن مارکیٹ میں ایک وسیع خلیج بھی دیکھا مگر اس کے بعد ہم نے کئی اقدامات کیے۔ انہوں نے کہا ہم نے سخت پالیسی اقدامات کیے، درآمدات پر پابندی لگائی جس وجہ سےشرحِ سود...
    تہران — ایران نے تصدیق کی ہے کہ امریکہ کے ساتھ جوہری مسئلے اور اقتصادی پابندیوں کے خاتمے پر اگلا دور بالواسطہ مذاکرات کی صورت میں اگلے ہفتے ہوگا، جس میں عمان بطور ثالث کردار ادا کرے گا۔ ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی اور امریکی نمائندہ اسٹیو وٹکوف کے درمیان حالیہ ملاقات مسقط میں ہوئی، جو 2015 کے جوہری معاہدے کے بعد پہلی بڑی پیشرفت سمجھی جا رہی ہے۔ ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے ریاستی ٹی وی پر بتایا کہ مذاکرات کا اگلا دور 19 اپریل کو ہوگا اور اس میں صرف جوہری معاملات اور پابندیاں اٹھانے پر گفتگو ہوگی۔ انہوں نے واضح کیا کہ ایران امریکہ سے کسی اور موضوع پر بات چیت نہیں کرے گا۔...
    پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے مرکزی رہنما سلمان اکرم راجا نے کہا ہے کہ کوئی چور دروازہ نہیں ڈھونڈ رہے، سیاسی جدوجہد کا مقصد مذاکرات ہی ہوتے ہیں۔گجرات میں پیپلز پارٹی رہنما قمر زمان کائرہ کے بیٹے کی دعوت ولیمہ میں شرکت کے بعد میڈیا سے گفتگو میں سلمان اکرم راجا نے کہا کہ پارٹی کی سطح پر باضابطہ کوئی مذاکرات نہیں ہو رہے۔انہوں نے کہا کہ اعظم سواتی انفرادی طور پر مذاکرات کر رہے ہیں، ہم انفرادی مذاکرات سے کسی کو نہیں روک رہے۔پی ٹی آئی رہنما نے مزید کہا کہ اعظم سواتی اپنی کوشش میں کامیاب ہوتے ہیں تو اس پر پارٹی بانی پی ٹی آئی سے اجازت لے گی۔اُن کا یہ بھی کہنا تھا کہ...
    سٹی 42 : وزیر اطلاعات عطاءاللہ تارڑ نے کہا ہے کہ پاکستان میں اوورسیز پاکستانی کنونشن کا انعقاد خوش آئند ہے .  وزیر اطلاعات عطاءاللہ تارڑ نے اوورسیز پاکستانیز کنونشن کے حوالے سے گفتگو میں کہا کہ اوورسیز پاکستانیوں کو سراہنے کا موقع ہے، اوورسیز پاکستانیز دنیا بھر میں پاکستان کا نام روشن کر رہے ہیں، اوورسیز پاکستانی ملک کی شان ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کنونشن کا مقصد اوورسیز پاکستانیوں کی خدمات کو سراہنا ہے، اوورسیز پاکستانیوں کا ملکی معیشت کی بہتری میں اہم کردار ہے، اوورسیز پاکستانی ہر سال اربوں ڈالر کی ترسیلات وطن بھیجتے ہیں۔  پی ایس ایل 10؛ لاہور قلندر کی کوئٹہ کے خلاف بیٹنگ کا آغاز انہوں نے کہا کہ اوورسیز پاکستانیز ہمارے...
    حافظ نعیم الرحمن نے خط میں کہا کہ آج ہم غزہ میں جو کچھ دیکھ رہے ہیں، وہ نسل کشی سے کم نہیں۔ معصوم شہری، بشمول خواتین اور بچے، بلاتمیز قتل کیے جا رہے ہیں۔ اسپتال، صحافی، اسکول، اور پناہ گاہیں جو بین الاقوامی قوانین کے تحت محفوظ تصور کی جاتی ہیں کو جان بوجھ کر نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ اس ظلم کے سامنے عالمی برادری کی خاموشی یا بے عملی انتہائی تشویشناک ہے۔ اسلام ٹائمز۔ امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن نے اسلامی ممالک کے سربراہان کے نام خط لکھ کر ان کی توجہ غزہ میں جاری صہیونی سفاکیت کی طرف دلائی ہے اور اہل فلسطین کی مدد کے لیے عملی اقدامات کی اپیل کی ہے۔ انھوں نے...
    سڈنی (نیوز ڈیسک)دنیا کا سب سے بڑا زرعی فارم، انا کریک اسٹیشن، جنوبی آسٹریلیا کے مرکز میں واقع ہے اور 15,746 مربع کلومیٹر پر پھیلا ہوا ہے۔ اس کا رقبہ ہالینڈ سے زیادہ طویل، ویلز سے زیادہ چوڑا اور اسرائیل سے بڑا ہے۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ اس وسیع رقبے پر صرف 11 افراد کام کرتے ہیں، جن میں ایک مینیجر، آٹھ اسٹیشن ہینڈز، ایک پلانٹ آپریٹر اور ایک باورچی شامل ہیں۔​ دنیا میں مختلف زرعی رقبے ماحولیاتی توازن کو برقرار رکھنے کی کوشش کرتے ہیں، لیکن آسٹریلیا کا انا کریک اسٹیشن ان سب میں نمایاں ہے۔ یہ ایک ایسی زرعی زمین ہے جو تمام پہلوؤں میں نمایاں ہے سائز، آبادی اور سب سے اہم عملے کی تعداد۔ یہ...
    ---تصویر بشکریہ اے پی پی  وزیرِ اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان کو اعلیٰ معیار کی مشینری اور مصنوعات درکار ہیں۔وزیرِ اعظم شہباز شریف نے دورۂ بیلاروس کے دوران دارالحکومت منسک کے قریب ہیوی مشینری اور گاڑیاں تیار کرنے والی فیکٹری کا دورہ کیا، اس موقع پر انہیں بریفنگ میں بتایا گیا کہ فیکٹری سے تیار کی جانے والی مصنوعات پاکستان کو بھی فراہم کی گئی ہیں۔ وزیرِ اعظم پاکستان کو بتایا گیا کہ فیکٹری میں 1948ء  سے کان کنی میں استعمال ہونے والے آلات تیار کیے جا رہے ہیں، فیکٹری میں1951ء سے گاڑیوں کے لیے دیگر ساز و سامان تیار کیا جا رہا ہے، فیکٹری میں 1958ء سے 25 ٹن وزن اٹھانے والے ٹرک تیار کرنا شروع...
    سابق وفاقی وزیر شیخ رشید نے کہا ہے کہ ملک میں مذاکرات ہو رہے ہیں لیکن یہ کہ مذاکرات کس سے ہو رہے ہیں اس کی وضاحت سیاسی جماعتیں ہی کر سکتی ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے راولپنڈی کی انسداد دہشت گردی عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا جہاں وہ نو مئی کے کیسز کے سلسلے میں پیش ہوئے تھے شیخ رشید نے کہا کہ حالات کو بہتر ہونا چاہیے کیونکہ ملک پہلے ہی مشکل حالات سے گزر رہا ہے انہوں نے زور دیا کہ عام آدمی کی زندگی میں بہتری آنی چاہیے اور معاشی طور پر عوام کو ریلیف ملنا چاہیے ان کا کہنا تھا کہ نو مئی کے کیسز کی تعداد بہت زیادہ...
    پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجہ نے پی ٹی آئی اور اسٹبلشمنٹ کے درمیان مذاکرات کی خبروں کو مسترد کردیا۔ انہوں نے کہا کہ اعظم سواتی کی اسٹبلشمنٹ سے مذاکرات کی کوششیں ان کی اپنی ہیں اور پی ٹی آئی کا اس سے کوئی تعلق نہیں۔ تاہم انہوں نے کہا کہ اگر اعظم سواتی اسٹبلشمنٹ سے ڈیل کی کوئی راہ نکال پاتے ہیں تو یہ اصول کی بنیاد پر ہونی چاہیے۔ یہ بھی پڑھیے: عمران خان کی ہدایات اور اعظم سواتی کے رابطے، عمر ایوب نے تفصیلات بتا دیں انہوں نے واضح کیا کہ اسٹبلشمنٹ سے ڈیل پر بحیثیت جماعت کوئی ایسی بات نہیں کی جا رہی، ہم اپنی طرف سے کوئی راہ نکالیں...
    جمال الدین:انسداد دہشت گردی عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئےجنرل سیکرٹری پی ٹی آئی سلمان اکرم راجہ نے کہا ہماری کوئی ڈیل نہیں ہو رہی، کچھ اصولوں کی باتیں ہیں کچھ قائدے کی باتیں ہیں وہ پہلے طے ہو تو بات ہو سکتی ہے۔ جنرل سیکرٹری پی ٹی آئی سلمان اکرم راجہ کا کہنا تھا کہ ہماری کور کمیٹی کی میٹنگ ہو رہی ہے، جلد ہمارے معاملات طے پا جائیں گے، صحافی نے سوال کیا کہ اعظم سواتی ڈیل کی باتیں کر رہے ہیں؟ اسد عمر نے بزدار کو وزیراعلیٰ پنجاب بنانے کے فیصلے کا تمسخر اڑانا شروع کردیا جواب دیتےہوئے سلمان اکرم راجہ نے کہا میرے علم میں ایسا کچھ نہیں، اعظم خان سواتی اپنے...
    لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 اپریل2025ء) پاکستان تحریک انصاف کی سینئر رہنما مسرت جمشید چیمہ نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان نے اپنی انتھک اور لازوال جدوجہد سے سیاسی تاریخ کا دھارا موڑ دیا ہے ،بڑے سے بڑا سیاسی مخالف بھی بانی پی ٹی آئی عمران خان کے عزم اور حوصلے کا معترف ہے لیکن یہ الگ بات ہے کہ اس کا برملا اظہار نہیں کیا جاتا ، پی ٹی آئی کے رہنمائوں اور سب سے بڑھ کر کارکنوں نے جدوجہد میں اپنا بھرپور حصہ ڈالا ہے ۔(جاری ہے) اپنے بیان میں مسرت جمشید چیمہ نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان نے سیاسی جدوجہد کے دوران تکالیف ،...
    وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب— فائل فوٹو وفاقی وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ جولائی یا اس سے پہلے بجلی کے بلوں میں مزید کمی کرنے پر کام جاری ہے۔عوام کو ریلیف دینے سے متعلق وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ تنخواہ دار طبقے کو اگلے بجٹ میں ریلیف دینے کے لیے پروگرام ترتیب دیا گیا ہے جس کی تفصیلات ابھی میڈیا کو نہیں بتا سکتے۔وفاقی وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا کہ تنخواہ دار طبقے کے ریلیف کی تفصیلات آئی ایم ایف کے پاس لے کر جائیں گے، بجٹ سازی کے لیے سرکاری اور نجی شعبے سے 98 فیصد تجاویز موصول ہو گئی ہیں، بجٹ تجاویز پر حکومت اور نجی شعبہ مل کر کام...
    کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 اپریل2025ء)وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ بلوچستان کے عوام کو معیاری طبی سہولیات کی فراہمی کے لیے کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا ہر عام بلوچستانی تک معیاری طبی سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جائے گی انہوں نے یہ بات محکمہ صحت بلوچستان کے جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی اجلاس میں محکمہ صحت کے افسران کی جانب سے وزیر اعلیٰ کو صحت کے شعبے میں جاری ترقیاتی اقدامات اور درپیش چیلنجز سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی گئی اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ صحت کے شعبے میں سروسز اور انتظامی بہتری کے لیے بلوچستان انسٹی ٹیوشنل ریفارمز ایکٹ متعارف کرایا جائے گا وزیر...