اب تک دونوں فریق ان مذاکرات کو خوش آئند قرار دے چکے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ جنیوا میں "اسلامی جمہوریہ ایران" اور "امریکہ" کے درمیان مذاکرات کا دوسرا دور، کئی گھنٹوں کی شدید سفارتی مشاورت کے بعد اختتام پذیر ہوا۔ مذاکرات کا یہ سلسلہ بھی پچھلے ادوار کی طرح بالواسطہ اور سلطنت "عمان" کی ثالثی میں منعقد ہوا۔ ایران کی جانب سے وزیر خارجہ "سید عباس عراقچی" مذاکراتی وفد کی سربراہی کر رہے ہیں۔ جب کہ امریکی وفد کی قیادت "ڈونلڈ ترمپ" کے نمائندہ خصوصی برائے امور مشرق وسطیٰ "اسٹیو ویٹکاف" کر رہے ہیں۔ اس موقع پر امریکی صدر کے داماد "جیرڈ کُشنر" بھی اُن کے ہمراہ ہیں۔ گزشتہ ادوار کی نسبت، توقع ہے کہ سید عباس عراقچی، ایرانی نامہ نگاروں کو تفصیلی جائزہ پیش کریں گے۔
  واضح رہے كہ تہران اور واشنگٹن کے درمیان بالواسطہ مذاکرات کا نیا دور فروری کے ابتدائی جمعے کو مسقط میں شروع ہوا۔ مذاکرات کے دوران ایران اور امریکہ کے مذاکراتی وفود اپنے خیالات، تحفظات اور نقطہ نظر کا ایک سلسلہ عمانی وزیر خارجہ "بدر البوسعیدی" کے ذریعے ایک دوسرے تک پہنچاتے رہے۔ اب تک دونوں فریقین ان مذاکرات کو خوش آئند قرار دے چکے ہیں اور ان مذاکرات کے تسلسل پر آمادگی ظاہر کر چکے ہیں۔ قابل غور بات ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران، ایک ذمہ دار ریاست کے طور پر، پوری بصیرت، ہمت اور سنجیدگی کے ساتھ اپنے جوہری معاملے پر ایک غیر ضروری بحران کو ختم کرنے کے لئے مذاکراتی عمل میں شریک ہوا۔ اگر امریکی فریق منصفانہ اور عادلانہ نتیجے تک پہنچنے کے لئے سیاسی طور پر تیار و سنجیدہ ہے تو مفاہمت تک پہنچنا ممکن ہے۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: مذاکرات کا

پڑھیں:

آزاد کشمیر الیکشن، استحکام پاکستان پارٹی اور مسلم کانفرنس کے درمیان انتخابی اتحاد پر اتفاق

مظفر آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)آزاد کشمیر قانون اسمبلی کے انتخابات کے حوالے سے بڑی سیاسی پیشرفت سامنے آئی ہے، استحکام پاکستان پارٹی اور مسلم کانفرنس کے درمیان انتخابی اتحاد پر اتفاق ہو گیا۔

صدر استحکام پاکستان پارٹی آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس اور مسلم کانفرنس کے صدر سردارعتیق کی ملاقات میں اہم پیشرفت سامنے آئی ہے۔  آزاد کشمیر کے مختلف انتخابی حلقوں میں سیٹ ایڈجسٹمنٹ کے اصولی فارمولے کی منظوری دے دی گئی۔ دونوں جماعتوں نے انتخابات کےبعد بھی مشترکہ حکمت عملی کےتحت آگےبڑھنے پر اتفاق کیا ہے۔ طے پایا کہ دونوں جماعتوں کی مشترکہ رابطہ کمیٹی امیدواروں کی حمایت کا حتمی اعلان جلدکرے گی۔

لومئیربرادرز اپنی ایجاد پر بہت مسرور تھے، وہ جہاں بھی اپنا سینما لے کر جاتے لوگ ششدر رہ جاتے ، وہ یہ کھیل تماشہ لے کر ہندوستان بھی آئے تھے

دونوں قائدین نے  مسلح افواج اوراداروں کی مسئلہ کشمیر اجاگر کرنے کی کوششوں کی تعریف کی۔ ملاقات میں آئی پی پی کی جانب سے سردار امتیاز،سردارافتخار رشید اور سردارمنظور ایڈووکیٹ موجود تھے۔ سردارمحمود خان، سردار شجاع منگول، شبدیزصابر سمیت دیگر آئی پی پی رہنما بھی شریک ہوئے۔ جبکہ مسلم کانفرنس کے سردارعثمان عتیق،ڈاکٹرعرفان اشرف،سردارعفان عتیق،راجاعبدالجبار اور دیگر نے شرکت کی۔

مزید :

متعلقہ مضامین

  • انفرااسٹرکچر پر امریکی حملوں کا جواب شدید اور وسیع ہوگا، ایران
  • ٹرمپ کو ریلیف مل گیا؛ امریکی سینیٹ نے ایران جنگ ختم کرنے کی قرارداد مسترد کر دی
  • ’سب کچھ تیار ہے‘ ٹرمپ نے ایران پر تاریخ کے سب سے بڑے حملے کا اشارہ دیدیا
  • روس مذاکرات کے لیے تیار، یوکرین میں فوجی آپریشن جاری رہے گا، کریملن
  • امریکی ایوان نمائندگان کی ٹرمپ کو ایران جنگ روکنے کی ہدایت، قرارداد منظور
  • آزاد کشمیر الیکشن، استحکام پاکستان پارٹی اور مسلم کانفرنس کے درمیان انتخابی اتحاد پر اتفاق
  • پاسداران انقلاب کی برطانیہ کو وارننگ، کویت میں امریکی الیکٹرانک وارفیئر کا یونٹ تباہ
  • امریکا کی جانب سے ایران پر بمباری کیلئے برطانوی ائیربیس کا استعمال، پاسداران انقلاب کی برطانیہ کو سخت ردعمل کی دھمکی
  • حملہ ہوا تو خلیج میں امریکہ سے منسلک پلوں اور بجلی گھروں کو نشانہ بنائیں گے، ایران
  • ٹرمپ کے وار پاورز محدود؛ امریکی پارلیمان نے ایران جنگ روکنے کی قرارداد منظور کرلی