data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-e-type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

پیرس: گزشتہ دنوں فرانس میں ایک طالب علم نے خاتون ٹیچر پر حملہ کرکے اسے بری طرح زخمی کر دیا تھا، جسے فوری طور پر اسپتال منتقل کر دیا گیا تھا۔
عالمی میڈیا کے مطابق یاد رہے کہ شہر ٹولون میں اسکول کے طالب علم نے خاتون ٹیچر پر چاقو سے حملہ کر دیا، جس سے وہ شدید زخمی ہو گئی اور اسے اسپتال منتقل کر دیا گیا تھا۔ مذکورہ حوالے سے اعلیٰ حکام کے مطابق پراسیکیوٹر نے بتایا کہ ایک سیکنڈری اسکول کے طالب علم نے جنوبی فرانس میں آرٹ ٹیچر کو چھراگھونپ دینے کے باعث 60 سالہ ٹیچر کی حالت تا حال تشویشناک ہے۔ واضح رہے کہ طالب علم نے استاد پر پے در پے متعدد وار کیے۔ مقامی پراسیکیوٹر رافیل بالند نے کہا کہ طالب علم کو قتل کی کوشش کے شبہ میں گرفتار کیا جا چکا ہے۔ یہ بات بھی علم میں رہے کہ فرانس کے وزیر تعلیم ایڈورڈ گیفرے کا کہنا ہے کہ وہ لا گویچارڈ سیکنڈری اسکول کا دورہ کریں گے۔

محمد ایوب.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: طالب علم نے کر دیا

پڑھیں:

کوہاٹ میں گاڑی پر فائرنگ سے کسٹم اہلکار شہید، ایک شخص زخمی

فائل فوٹو

کوہاٹ میں پنڈی پل ٹول پلازا کے قریب گاڑی پر فائرنگ میں کسٹم اہلکار جاں بحق اور ایک شخص زخمی ہوگیا۔

پولیس کے مطابق شہید کسٹم اہلکار کی شناخت یاسر شاہ کے نام سے ہوئی ہے۔ شہید اہلکار کی لاش اور زخمی کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

ڈی پی او کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں کی گرفتاری کے لیے آپریشن جاری ہے۔

متعلقہ مضامین

  • مانجھی خیل چیک پوسٹ حملہ، گورنر خیبرپختونخوا نے رپورٹ طلب کر لی
  • کوہاٹ میں گاڑی پر فائرنگ سے کسٹم اہلکار شہید، ایک شخص زخمی
  • فرانس؛ جیفری ایپسٹین کا قریبی ساتھی بھی پراسرار حالت میں مردہ پایا گیا
  • فیفا نے ورلڈ کپ 2026 کی ٹیم آف دی ٹورنامنٹ کا اعلان کر دیا
  • مستونگ میں سیشن جج عبدالحکیم کاکڑ فائرنگ میں شہید، گن مین بھی جاں بحق
  • جیفری ایپسٹین کیس سے جڑے معروف نام ڈینیئل سیاد کی فرانس میں پراسرار موت
  • لاہور ہائی کورٹ کا اہم فیصلہ: ہا ئوسنگ سوسائٹیوں کے پارک، اسکول اور مسجد کی زمین فروخت نہیں کی جا سکتی
  • مستونگ میں فائرنگ،سیشن جج گن مین سمیت شہید،2 افراد زخمی
  • پنجاب کے وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے ٹیچر بننے کا اعلان کردیا
  • حملہ ہوا تو خلیج میں امریکہ سے منسلک پلوں اور بجلی گھروں کو نشانہ بنائیں گے، ایران