آئی سی سی سربراہ جے شاہ ایشیائی کرکٹ بورڈز میں قربت بڑھانے کی تدابیر کر رہے ہیں، بنگلہ دیش کرکٹ باڈی کا دعویٰ
اشاعت کی تاریخ: 14th, February 2026 GMT
کولمبو میں ہونے والا اتوار کا ہائی پروفائل پاک بھارت مقابلہ محض ایک کرکٹ میچ نہیں بلکہ ایشیائی کرکٹ بورڈز کو ایک دوسرے کے قریب کرنے کا اہم موقع بھی بننے جا رہا ہے۔ آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ 2026 کے دوران ہونے والے اس مقابلے میں ایشیا کی 5 بڑے کرکٹ بورڈز کی اعلیٰ قیادت کی غیر رسمی مگر اہم ملاقات متوقع ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ’اصل مسئلہ آئی سی سی اور بی سی سی آئی ہے‘، ہاکی میچ میں پاک بھارت کھلاڑیوں کے ہاتھ ملانے پر لوگوں کا خیر مقدم
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق کرکٹ کی عالمی باڈی آئی سی سی کے چیئرمین جے شاہ کولمبو پہنچیں گے جہاں ان کی موجودگی میں بھارت، پاکستان اور بنگلہ دیش کے کرکٹ حکام کے درمیان اہم بات چیت کا امکان ہے۔ ان مذاکرات میں بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کے سربراہ امین الاسلام بلبل بھی شریک ہوں گے۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق امین الاسلام نے کولمبو میں اپنی موجودگی کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ وہ پاک بھارت میچ دیکھنے کے ساتھ ساتھ حالیہ ہفتوں میں پیدا ہونے والی کشیدگی کے بعد بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) سے تعلقات میں بہتری کے لیے کوشش کریں گے۔
انہوں نے یہ بھی واضح کیا کہ انہیں اس اہم میچ میں شرکت کی دعوت براہ راست آئی سی سی کی جانب سے دی گئی۔
ان کے مطابق آئی سی سی چاہتی ہے کہ ایشیا کی 5 بڑی کرکٹ طاقتیں ایک ساتھ بیٹھ کر نہ صرف میچ دیکھیں بلکہ باہمی امور پر بھی تبادلہ خیال کریں۔
مزید پڑھیے: بھارتی ہٹ دھرمی برقرار، بی سی سی آئی کا ایشیا کپ نہ کھیلنے کا فیصلہ
امین الاسلام کے مطابق آئی سی سی نے فیصلہ کیا ہے کہ 15 تاریخ کو ہونے والے پاک بھارت ورلڈ کپ میچ میں ایشیا کے پانچوں بڑے اسٹیک ہولڈرز کے نمائندے ایک ساتھ موجود ہوں، میچ دیکھیں اور باہمی بات چیت کریں۔
مزید پڑھیں: بی جے پی کا بی سی سی آئی کو حکومت کے ماتحت کرنے کا فیصلہ، اس سے کیا فرق پڑے گا؟
اس حکمت عملی کا مقصد حالیہ انتظامی تناؤ کو کم کرنا اور خطے میں کرکٹ کے تعلقات کو مستحکم بنانا ہے۔ آئی سی سی کو امید ہے کہ کرکٹ کے اس بڑے مقابلے کو سفارتی موقع میں بدل کر ایشیائی کرکٹ میں تعاون اور ہم آہنگی کا نیا باب کھولا جا سکے گا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
آئی سی سی آئی سی سی سربراہ جے شاہ بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ بی سی سی آئی پاک بھارت کرکٹ میچ.
ذریعہ
ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: ا ئی سی سی سربراہ جے شاہ بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ پاک بھارت کرکٹ میچ پاک بھارت بنگلہ دیش کے مطابق
پڑھیں:
پیپلز پارٹی کا فارم 47 پر حالیہ بیانیہ پی ٹی آئی بیانیے سے مطابقت رکھتا ہے، علی ظفر
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بیرسٹر علی ظفر نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کا فارم 47 پر حالیہ بیانیہ تحریک انصاف کے بیانیے سے مطابقت رکھتا ہے۔
جیو نیوز کے پروگرام کیپیٹل ٹاک میں بات کرتے ہوئے بیرسٹر علی ظفر نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے تحریک انصاف کے فارم 47 والے بیانیے کو مانا ہے اس کے بعد پیپلز پارٹی کو چاہیے کہ وہ تمام عہدوں سے استعفے دے اور ہمارے ساتھ اپوزیشن میں بیٹھے۔
پروگرام میں شریک پیپلز پارٹی کے رہنما سید ناصر حسین شاہ نے کہا کہ ہم مسلم لیگ ن کے ساتھ پاکستان کی خاطر حکومت میں بیٹھے ہیں۔
ن لیگ کے بیرسٹر دانیال چوہدری نے کہا کہ پیپلز پارٹی ان کے ساتھ ہی رہے گی اور اسی تنخواہ پر دونوں ایک دوسرے کے ساتھ چلتے رہيں گے۔