چھ لوگ ہر بات میں سیاست کرنا اور مایوسی پھیلانا چاہتے ہیں، شرجیل میمن
اشاعت کی تاریخ: 22nd, February 2026 GMT
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سندھ کے سینئر وزیر نے کہا کہ اس وقت کراچی میں بڑی تعداد میں میگا پروجیکٹ چل رہے ہیں، کافی انڈر پاسز پر بھی کام جاری ہے، حکومت سندھ کی انتظامیہ اور میئر کراچی بھی دن رات کام کر رہے ہیں، حکومت سے کمی کوتاہیاں ہوئی ہونگی مگر نیت بالکل ٹھیک ہے۔ اسلام ٹائمز۔ سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ کچھ لوگ ہر بات میں سیاست کرنا اور مایوسی پھیلانا چاہتے ہیں۔ شرجیل میمن نے کراچی میں یونیورسٹی روڈ پر ریڈ لائن منصوبے کا دورہ کیا، اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہمیں کہا گیا کہ اس پروجیکٹ کی مالیت بڑھ گئی ہے اسے بند کریں لیکن تمام چیلنجز کے باوجود اس پروجیکٹ پر کام جاری رکھا گیا۔ شرجیل انعام میمن نے کہا کہ اس پروجیکٹ کا جو کام رکا تھا وہ انتظامی معاملات کی وجہ سے تھا۔
انہوں نے مزید کہا کہ میں نے کہا کہ عید سے پہلے سائڈ کی سڑکوں پر کام کیا جائے جس کا مقصد عوام کو سہولت دینا ہے۔ شرجیل میمن نے بتایا ہے کہ اس وقت کراچی میں بڑی تعداد میں میگا پروجیکٹ چل رہے ہیں، کافی انڈر پاسز پر بھی کام جاری ہے۔ سندھ کے سینئر وزیر نے کہا ہے کہ حکومت سندھ کی انتظامیہ اور میئر کراچی بھی دن رات کام کر رہے ہیں، ہم چاہ رہے ہیں شہر کی اندرون گلیاں بھی مکمل ہوجائیں۔ شرجیل میمن نے یہ بھی کہا ہے کہ حکومت سے کمی کوتاہیاں ہوئی ہونگی مگر نیت بالکل ٹھیک ہے۔
ذریعہ
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: شرجیل میمن نے کہا کہ رہے ہیں
پڑھیں:
عوامی مسائل کے حل میں تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی، ضیاء الحسن لنجار
وزیر داخلہ سندھ نے کہا کہ عوامی خدمت، فوری انصاف، مؤثر گورننس اور شفاف احتساب کے ذریعے وزیراعلیٰ سندھ کے عوام دوست وڑن کو مزید مضبوط بنایا جائے گا، جبکہ تمام متعلقہ محکمے شہریوں کے مسائل کے بروقت، پائیدار اور مؤثر حل کے لیے اپنی ذمہ داریاں پوری دیانت داری اور پیشہ ورانہ انداز میں ادا کریں گے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیر داخلہ سندھ ضیاء الحسن لنجار نے وزیراعلیٰ سندھ کے مرکزی شکایات سینٹر کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے ٹیلیفون پر شہریوں کی شکایات اور مسائل براہِ راست سنے اور مختلف سرکاری محکموں سے متعلق موصول ہونے والی درخواستوں کا تفصیلی جائزہ لیا۔ اس موقع پر متعلقہ افسران کو شکایات کے فوری، شفاف اور مؤثر ازالے کے لیے ضروری ہدایات بھی جاری کی گئیں۔ وزیر داخلہ سندھ نے کہا کہ عوامی مسائل کے حل میں غیر ضروری تاخیر کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی اور تمام متعلقہ ادارے مقررہ مدت کے اندر شکایات کے ازالے کو یقینی بناتے ہوئے اپنی تعمیلی رپورٹس پیش کریں۔ انہوں نے واضح کیا کہ شہریوں کو بروقت ریلیف کی فراہمی حکومت سندھ کی اولین ترجیح ہے اور ہر جائز شکایت پر فوری، منصفانہ اور مؤثر کارروائی کی جائے گی۔
ضیاء الحسن لنجار نے کہا کہ شہریوں کو سرکاری دفاتر کے چکر لگانے پر مجبور کرنے کے بجائے ریاستی اداروں کی ذمہ داری ہے کہ وہ عوام کے مسائل ان کی دہلیز پر حل کریں۔ انہوں نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ درخواست گزاروں کو ہر شکایت پر ہونے والی عملی پیش رفت سے باقاعدگی سے آگاہ رکھا جائے تاکہ عوام اور سرکاری اداروں کے درمیان اعتماد کو مزید مضبوط بنایا جا سکے۔ انہوں نے خبردار کیا کہ شکایات کے ازالے میں غفلت، لاپرواہی یا غیر ذمہ دارانہ رویہ اختیار کرنے والے افسران کے خلاف قانون اور قواعد کے مطابق سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ عوامی خدمت صرف ایک انتظامی ذمہ داری نہیں بلکہ حکومت کی بنیادی ترجیح ہے، جس کے لیے تمام متعلقہ محکموں کو جوابدہی اور اعلیٰ کارکردگی کا مظاہرہ کرنا ہوگا۔