لاس اینجلس کی آگ بے قابو‘ ایک لاکھ 30ہزار افراد انخلا پر مجبور
اشاعت کی تاریخ: 10th, January 2025 GMT
لاس اینجلس میں آتشزدگی کے باعث گاڑیاں خاکستر ہوگئی ہیں
واشنگٹن (انٹرنیشنل ڈیسک) امریکی ریاست کیلی فورنیا کے شہر لاس اینجلس کے جنگلات میں لگنے والی آگ بے قابو ہوگئی اور بالی ووڈ ہلز کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا ۔ فائر فائٹرز 3مختلف مقامات پر آگ بجھانے میں مصروف ہیں ،جب کہ 5افراد ہلاک ہو چکے ہیں ۔ کوسٹ آئی لینڈ سے پسادینا تک رہایش پزیر ایک لاکھ 30 ہزار سے زیادہ آبادی کو علاقہ خالی کرنے کے احکامات جاری کیے گئے ہیں۔ لاس اینجلس میں منگل کی صبح لگنے والی آگ کے باعث اب تک ایک ہزار سے زائد مکانات جل کر خاک ہو چکے ہیں ۔ تیز ہواؤں کی وجہ سے آگ مختلف مقامات پر پھیلتی جارہی ہے۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: لاس اینجلس
پڑھیں:
پینسل سے بھی پتلا، آئی فون 17 کی نئی ویڈیو لیک ہوگئی
لاس اینجلس(نیوز ڈیسک)معروف ٹیکنالوجی کمپنی ایپل کی جانب سے آئی فون 16 سیریز کو ستمبر 2024 میں متعارف کرایا گیا تھا جب کہ نئے ماڈلز کو پیش کرنے میں ابھی کافی وقت ہے۔
مگر آئی فون 17 سیریز کے حوالے سے لیکس کا سلسلہ جاری ہے اور اب 2025 کے آئی فون کے ماڈل کی جھلک کی ایک ویڈیو یوٹیوب پر سامنے آئی ہے۔
یوٹیوب پر Unbox Therapy نامی چینل پر نئے آئی فون کی ویڈیو شیئر کی گئی ہے،چینل کے میزبان لیوس جارج نے چین میں نئے آئی فونز کے مینوفیکچررز ڈمی ماڈلز پر نظر ڈالتے ہوئے آئی فون 17 کے ماڈل کی ایک جھلک دکھائی ہے۔
اس ویڈیو کے مطابق آئی فون کا آئندہ ماڈل توقع سے بھی زیادہ اور اب تک کا سب سے زیادہ پتلا فون ہو سکتا ہے۔
ویڈیو میں کیے گئے دعوے کے مطابق آئی فون کی موٹائی 5.65mm یعنی پینسل سے پتلی ہوسکتی ہے، اگر دعویٰ درست ہوا تو یہ فون ایپل کا اب تک کا سب سے باریک اسمارٹ فون بن جائے گا۔
خیال رہے کہ اس سے قبل آئی فون 17 کیلئے ایکس (ٹوئٹر) پر ایک پوسٹ میں ایک پروٹوٹائپ ڈیزائن کو شیئر کرتے ہوئے عندیہ دیا گیا تھا کہ آئی فون 17 سابقہ ماڈلز سے مختلف ہوگا۔
بتایا گیا تھا کہ نئے آئی فونز میں ڈائنامک آئی لینڈ کے حجم کو کم کیا جائے گا، یہ نیا فون ایپل کا اب تک کا سب سے پتلا آئی فون ہوگا۔
9 ٹو 5 میک کی ایک رپورٹ کے مطابق آئی فون 17 ائیر ایپل کے آئی فون پرو ماڈلز کے مقابلے میں 25 فیصد پتلا ہوگا۔
مزیدپڑھیں:’جنگ ہو نہ ہو فلموں کے آئیڈیاز تو ملے‘، سوشل میڈیا پر پاک بھارت میمز وار