صدر مملکت نے قومی اسمبلی اور سینیٹ کے اجلاس طلب کر لیے
اشاعت کی تاریخ: 11th, January 2025 GMT
اسلام آباد:صدر مملکت آصف علی زرداری نے قومی اسمبلی اور سینیٹ کا اجلاس طلب کیا ہے۔
ذرائع کے مطابق صدر مملکت نے قومی اسمبلی کا اجلاس 13 جنوری بروز پیر شام 5 بجے اور سینیٹ کا اجلاس 14 جنوری بروز منگل شام 4 بجے طلب کیا ہے۔
یہ اجلاس آئین کے آرٹیکل 54 کی شق 1 کے تحت صدر مملکت کے تفویض کردہ اختیارات کے مطابق طلب کیے گئے ہیں۔ قومی اسمبلی کا اجلاس 16ویں قومی اسمبلی کا 12 واں اجلاس ہو گا۔
.ذریعہ: Nai Baat
پڑھیں:
پاک افغان مذاکرات سے قبل اہم سفارتی سرگرمیاں، نائب وزیراعظم ترکی جائیں گے
اسلام آباد:نائب وزیراعظم و وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار 6 نومبر کو ہونے والے پاک افغان مذاکرات سے قبل ترکی کے دورے پر روانہ ہوں گے۔
ذرائع کے مطابق اسحاق ڈار ترک وزیرِ خارجہ حاقان فیدان کی دعوت پر آئندہ ہفتے کے اوائل میں انقرہ پہنچیں گے۔ ترکی میں قیام کے دوران وہ غزہ کی صورتحال پر ہونے والے 8 وزرائے خارجہ کے اہم اجلاس میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔
یہ اجلاس اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کے سائیڈ لائنز پر ہونے والے سفارتی رابطوں کے فالو اپ کے طور پر منعقد کیا جا رہا ہے۔
ذرائع کے مطابق پاک افغان ڈائیلاگ سے قبل اسلام آباد کی سفارتی سرگرمیوں میں تیزی آ گئی ہے اور خطے میں پاکستان ایک فعال سفارتی کردار ادا کر رہا ہے۔