اسلام آباد:

پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن (پی او ے) نے ملک میں گیمز کے انعقاد اور ڈسپلنری معاملات کو بہتر بنانے کے لیے پی او اے اسپورٹس کمیشن اور ڈسپلنری کمیٹی کی تشکیل کر دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق انٹرنیشنل اولمپک کمیٹی کی گاٸیڈ لاٸنز کو مدنظر رکھتے ہوئے پی او اے کے صدر عارف سعید نے دونوں کمیٹیوں کی تشکیل کی منظوری دی جس کے مطابق سیکرٹری آرمی اسپورٹس بورڈ لیفٹیننٹ کرنل نبیل احمد رانا کی سربراہی میں پی او اے ڈسپلنری کمیٹی قاٸم کی گٸی۔

کمیٹی کے سیکرٹری پی او اے کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل محمد جہانگیر ہوں گے جبکہ ممبران میں پرویز احمد (جمناسٹک)، نزہت جبین (ویٹ لفٹنگ)، اعجاز علی (ٹیبل ٹینس)، پروفیسر احمد بلال (فینسنگ)، سہیل احمد خان (بلوچستان اولمپک)، حیدر عثمان ایڈوکیٹ اور محمد عمران شامل ہیں۔

پی او اے اسپورٹس کمیشن کی سربراہی ڈاٸریکٹر آرمی اسپورٹس ڈاٸریکٹوریٹ بریگیڈیٸر مجبتیٰ حیدر کریں گے جبکہ پی او اے کے سیکرٹری جنرل محمد خالد محمود اسپورٹس کمیشن کے سیکرٹری ہوں گے۔

ممبران میں رضوان الحق (روٸنگ)، فوزی خواجہ (رگبی)، احمد علی راجپوت (جمناسٹک)، عمیر اسلم ملک (واپڈا)، طارق پرویز (باڈی بلڈنگ)، شمسہ ہاشمی (والی بال)، رانا امجد اقبال (ایچ ای سی) اور عمران احمد شامل ہیں۔

ڈسلپنری کمیٹی کھلاڑیوں کے تحفظ کو یقینی بنانے سمیت طے شدہ فریم ورک کے تحت تمام امور سر انجام دے گی جبکہ پی او اے اسپورٹس کمیشن کو نیشنل گیمز، بین الصوباٸی گیمز سمیت دیگر کھیلوں کے پروگرامز اور پالیسی کے حوالے فیصلہ سازی کرنے کا مکمل اختیار ہوگا۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: اسپورٹس کمیشن پی او اے

پڑھیں:

وفاقی آئینی عدالت کیلیے تین بینچ تشکیل دے دیے گئے، مزید دو ججز نے حلف اٹھا لیا

اسلام آباد:

چیف جسٹس امین الدین خان نے وفاقی آئینی عدالت کے لیے تین بینچ تشکیل دے دیے جبکہ مزید دو ججز نے حلف بھی اٹھا لیا ہے۔

وفاقی آئینی عدالت کے بینچ 1 میں چیف جسٹس امین الدین خان، جسٹس علی باقی نجفی اور جسٹس ارشد حسین شامل ہیں۔

بینچ 2 میں جسٹس حسن رضوی اور جسٹس کے کے آغا شامل ہیں جبکہ بینچ 3 جسٹس عامر فاروق اور جسٹس روزی خان پر مشتمل ہے۔ آئینی عدالت آج سے مقدمات کی سماعت کا آغاز کر دیا۔

آئینی عدالت کے ججز جسٹس عامر فاروق اور جسٹس حسن اظہر رضوی سیکنڈ فلور پر بیٹھیں گے جبکہ اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس محمد آصف اور جسٹس خادم حسین سومرو کی عدالتیں بھی سیکنڈ فلور پر قائم کی گئی ہیں۔

عدالتوں کی منتقلی کے باعث دو ججز کی سماعت کی کازلسٹ منسوخ کر دی گئی جس میں جسٹس محمد آصف اور جسٹس خادم حسین سومرو کی کازلسٹ شامل ہے۔

دو ججز کی حلف برداری

وفاقی عدالت کے دو جج جسٹس روزی خان اور جسٹس ریٹائرڈ ارشد حسین شاہ نے حلف اٹھا لیا۔ چیف جسٹس امین الدین خان نئے ججز سے حلف لیا۔

حلف برداری کی تقریب اسلام آباد ہائیکورٹ میں ہوئی جس میں وفاقی عدالت کے ججز، آئینی عدالت کے ججز، لاء افسران و عدالتی اسٹاف شریک ہوا۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کی کمرہ عدالت نمبر دو میں وفاقی آئینی عدالت کا بورڈ لگ گیا۔ چیف جسٹس وفاقی آئینی عدالت امین الدین مقدمات کی کچھ دیر بعد سماعت کریں گے۔

متعلقہ مضامین